سیرة النبیﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 17
سيرة النبي علي
247
جلد 1
ہمارے پاس کچھ ہے ہی نہیں۔پس فرمایا کہ تمہیں یہ بھی معلوم ہو جاتا کہ میں بخیل نہیں
ہوں اور یہ بھی کہ جھوٹا نہیں ہوں کہ جھوٹ بول کر سب مال یا اس کا بعض حصہ اپنے
لیے بچالوں۔اور نہ مجھے بُزدل پاتے۔یعنی میرا تمہیں مال دینا اس وجہ سے نہ ہوتا کہ
میں تم لوگوں سے ڈر جاتا کہ کہیں مجھے نقصان نہ پہنچاؤ بلکہ میں جو مال دیتا دل کی خوشی
سے دیتا۔شاید کوئی شخص کہے کہ آپ کے اتنا کہہ دینے سے کیا بنتا ہے کہ اگر میرے
پاس ہوتا تو میں دے دیتا۔کیا معلوم ہے کہ آپ اُس وقت دیتے یا نہ دیتے ؟ مگر
یا د رکھنا چاہیے کہ ہر خن وقتے و ہر نکتہ مقامے دارد۔میں اس جگہ یہ بتا رہا ہوں کہ
آنحضرت ﷺ کا حمل کیسا تھا اور کس طرح آپ نا پسند اور مکروہ باتیں سن کر نرمی اور
ملائمت سے جواب دیتے تھے۔اور خفگی اور ناراضگی کا اظہار قطعاً نہ فرماتے بلکہ جہاں
تک ممکن ہوتا معترض کو کوئی نیک بات بتا کر خاموش فرما دیتے۔آپ کی سخاوت کا ذکر
تو دوسری جگہ ہو گا۔اور اگر کوئی بہت مُصر ہو تو میں آپ کے تحمل کی ایسی مثال بھی جس
میں ایک طرف آپ نے تحمل فرمایا ہے اور دوسری طرف سخاوت کا اظہار فرمایا ہے
دے سکتا ہوں اور وہ بھی صحیح بخاری سے ہی۔اور وہ یہ کہ انس بن مالک بیان فرماتے
ہیں کہ كُنتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ نَجْرَانِيٌّ
غَلِيْظُ الْحَاشِيَةِ فَأَدْرَكَهُ أَعْرَابِيٌّ فَجَذَبَهُ جَذْبَةً شَدِيْدَةً حَتَّى نَظَرْتُ إِلَى
صَفْحَةِ عَاتِقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَثْرَتْ بِهِ حَاشِيَةُ الرِّدَاءِ مِنْ
شِدَّةِ جَذْبِهِ ثُمَّ قَالَ مُرُ لِى مِنْ مَالِ اللهِ الَّذِي عِنْدَكَ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ
فَضَحِكَ ثُمَّ أَمَرَ لَهُ بِعَطَاءِ 96 یعنی میں ایک دفعہ آنحضرت علی کے ساتھ چل رہا
تھا اور آپ نے ایک نجران کی بنی ہوئی چادر اوڑھی ہوئی تھی جس کے کنارے بہت
موٹے تھے کہ اتنے میں ایک اعرابی آپ کے قریب آیا اور آپ کو بڑی سختی سے کھینچنے
لگا۔یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ اس کے سختی سے کھینچنے کی وجہ سے چادر کی رگڑ کے
سيرة النبي علي
248
جلد 1
ساتھ آپ کی گردن پر خراش ہو گئی۔اس کے بعد اس نے کہا کہ آپ کے پاس جو مال
ہے اس میں سے کچھ مجھے بھی دلوائیں۔پس آپ نے مڑ کر اس کی طرف دیکھا اور
مسکرائے اور فرمایا کہ اسے کچھ دے دو۔اس مثال سے آپ کا متحمل پہلی مثال سے بھی زیادہ ظاہر ہوتا ہے۔پہلی مثال
سے تو یہ ظاہر ہوتا تھا کہ آپ کے پاس کچھ تھا نہیں اور کچھ سائل آپ سے بار بارانعام
طلب کرتے تھے اور جبکہ آپ انکار فرما رہے تھے کہ میرے پاس کچھ نہیں اور وہ لینے
مُصر تھے۔ان لوگوں کا آپ پر زور کرنا سمجھ میں آ سکتا ہے اور خیال ہوسکتا ہے کہ چونکہ
وہ لوگ سخت محتاج تھے اور ان کی حالت زار تھی اور ناامیدی میں انسان کے حواس
ٹھکانے نہیں رہتے اس لیے ان کی زیادتی پر آپ جیسے رحیم انسان کا تحمل کرنا کچھ تعجبات
سے نہ تھا۔لیکن دوسرا واقعہ اس واقعہ سے بہت زیادہ آپ کے تحمل پر روشنی ڈالتا ہے
کیونکہ اس شخص نے بغیر سوال کے آپ پر حملہ کر دیا اور اس حملہ کی کوئی وجہ نہ تھی۔نہ
اس نے سوال کیا تھا نہ آپ نے انکار فرمایا تھا نہ اسے کوئی ناامیدی پیش آئی تھی۔مال
سامنے موجود تھا آپ دینے کو تیار تھے پھر بلا وجہ اس طرح گستاخی سے پیش آنا ایک
نہایت ہی ناشائستہ حرکت تھی اور اس کے سوال پر اسے ڈانٹنا چاہیے تھا۔اور پھر اس
نے جو طریق اختیار کیا تھا وہ صرف گستاخانہ ہی نہ تھا کہ یہ خیال کر لیا جاتا کہ چلو اس
سے کوئی حقیقی نقصان تو ہوا نہیں جاہل آدمی ہے اور جنگلی ہے اور آداب رسول سے
ناواقف ہے اسے معاف ہی کر دینا بہتر ہو گا۔بلکہ وہ ایذا رسانی کا طریق تھا اور اس
کی اس حرکت سے آنحضرت ﷺ کو سخت تکلیف بھی پہنچی اور گردن مبارک پر خراش
بھی ہوگئی۔بلکہ اس حدیث کو حمام نے اس طرح روایت کیا ہے کہ چادر پھٹ گئی اور
اس کا حاشیہ چڑہ کو پھاڑتا ہوا گوشت تک گھس گیا۔پس وہ شخص اس بات کا پورے طور
پر مستحق تھا کہ اسے آپ سختی سے علیحدہ کر دیتے۔لیکن باوجود ان تمام باتوں کے آپ
اس سے یہ سلوک فرماتے ہیں کہ اس کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہیں اور حکم دیتے ہیں کہ
سيرة النبي علي
249
جلد 1
اسے بھی ضرور کچھ دے دو۔گویا مسکرا کر اسے بتاتے ہیں کہ میں تمہارے جیسے نادانوں
کو جو آداب رسول سے ناواقف ہیں بجائے ڈانٹنے کے قابلِ رحم خیال کرتا ہوں اور
بجائے ناراضگی کے تمہاری حالت پر مسکراتا ہوں کہ تم میرے تحمل سے ہی فائدہ اٹھاؤ۔کہنے کو سب لوگ محمل والے بن جاتے ہیں لیکن عمل ہی ایک ایسی چیز ہے جس
سے انسان کی حقیقت کھلتی ہے اور اس کے دعاوی کے صدق اور کذب کا حال معلوم
ہوتا ہے۔دنیا میں بڑے بڑے بادشاہ گزرے ہیں جو عدل و انصاف کے لحاظ سے
خاص شہرت رکھتے ہیں، جو تحمل مزاج مشہور ہیں اور جن کے تحمل اور بردباری کے
افسانوں سے تاریخوں کے صفحے کے صفحے بھرے ہوئے ہیں۔ان میں سے ایسے بھی
ہیں جو مذہبی عزت کے لحاظ سے بھی اپنے زمانہ کے لوگوں میں ممتاز تھے اور جو بعد
میں بھی اپنے ہم مذہبوں کے لیے اسوہ حسنہ قرار دیئے گئے ہیں۔ایسے بادشاہ بھی
گزرے ہیں جو بادشاہت کے علاوہ مذاہب کے بانی اور پیشوا بھی ہوئے ہیں اور
خاص سلسلوں کے جاری کرنے والے ہیں جن کے مرنے کے ساتھ ان کی بادشاہت
کا تو خاتمہ ہو گیا لیکن ان کی روحانی بادشاہت مدت ہائے دراز تک قائم رہی بلکہ
اب تک بھی مختلف حکومتوں کے ماتحت رہنے والے لوگ در حقیقت اپنے دل اور اپنی
روح کے لحاظ سے انہی کے ماتحت ہیں جو نیکی اور تقویٰ میں بے نظیر خیال کیے جاتے
ہیں جو اخلاق میں آنے والی نسلوں کے لیے ایک نمونہ خیال کیے جاتے ہیں۔مگر کوئی
ہے جو تمام دنیا کی تاریخوں کی ورق گردانی کرنے کے بعد تمام اقوام کے بادشا ہوں
اور پیشواؤں کے حالات کی چھان بین کرنے کے بعد ان اخلاق کا انسان دکھا سکے
اور اس تحمل کی نظیر کسی اور انسان میں بتا سکے جو آنحضرت ﷺ نے دکھایا۔میں یہ نہیں
صلى الله
کہتا کہ آنحضرت معے کے سوا کوئی شخص تحمل کی صفت سے متصف ہوا ہی نہیں لیکن میں
یہ کہتا ہوں کہ اس درجہ تک تحمل کا اظہار کرنے والا جس درجہ تک آپ نے ظاہر فرمایا
کوئی انسان نہیں ہوا اور نہ آئندہ ہو گا کیونکہ آپ کمال کی اُس سرحد تک پہنچ گئے ہیں
سيرة النبي علي
250
جلد 1
کہ اس کے بعد کوئی ترقی نہیں۔ممکن ہے کہ کوئی صاحب کہیں کہ آپ بادشاہوں اور حاکموں کی کیوں شرط
لگاتے ہیں اور اس مقابلہ کے میدان کو اور بھی کیوں وسیع نہیں کر دیتے کہ دنیا کے گل
افراد کے متحمل کو سامنے رکھ کر مقابلہ کر لیا جائے کہ آیا کوئی انسان اس صفت میں آپ
کی برابری کر سکتا ہے یا نہیں ؟ مگر میں کہتا ہوں
کہ تحمل اسی انسان کا قابلِ قدر ہے جسے
طاقت اور قدرت ہو۔جو شخص خود دوسروں کا محتاج ہو، دوسروں سے خائف ہو، اپنے
دشمنوں کے خوف سے چھپتا پھرتا ہو، اُسے دنیا میں سر چھپانے کی جگہ نہ ملتی ہو اُس کا
محتمل بھی کوئی تحمل ہے !! اس کی زبان تو اس پر ظلم کرنے والوں نے بند کر دی ہے اور
اس میں یہ طاقت ہی نہیں کہ ان کے حملوں کا جواب دے سکے۔پس جو حاکم نہیں یا
بادشاہ نہیں یا دنیاوی لحاظ سے کوئی خاص عزت نہیں رکھتا اس کا تحمل کوئی تحمل نہیں بلکہ
بہت دفعہ ایک مغلوب الغضب انسان بھی اپنے ایذا دہندوں کے خوف سے اپنے
غضب کو دبا لیتا ہے اور گو دل ہی دل میں جلتا اور کڑھتا ہے اور جی ہی جی میں گالیاں
دیتا اور کوستا ہے لیکن اظہارِ غضب کی طاقت نہیں رکھتا کیونکہ جانتا ہے کہ اس کا نتیجہ
میرے حق میں اور بھی مضر ہوگا۔پس آنحضرت ﷺ کے مقابلہ میں اس شخص کے تحمل
کی مثال پیش کی جاسکتی ہے جو آپ ہی کی طرح با اختیار اور طاقت رکھتا ہو اور پھر آپ
ہی کی طرح تحمل دکھانے والا ہو۔ورنہ مثل مشہور ہے کہ زبر دست مارے اور رونے
نہ دے ایسا زبردست جو کسی زبر دست کے پنجہ ستم میں گرفتار ہو اس نے قابل عتاب گفتگو
سن کر یا بُرا سلوک دیکھ کر اظہار ناراضگی کرنا ہی کیا ہے۔مگر میں کہتا ہوں کہ یہ طریق تو
انصاف پر مبنی تھا اور عقلاً ، اخلاقاً ہمارا حق تھا کہ ہم مذکورہ بالا شرط سے مشروط مقابلہ کا
مطالبہ کریں۔لیکن اگر کوئی شخص دنیا کے تمام انسانوں میں بھی آپ جیسے باکمال انسان
کو پیش کر سکے تو ہم اس کے معاملہ پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔بشرطیکہ بے حیائی کا
نام تحمل نہ رکھ لیا جاوے۔
سيرة النبي علي
251
جلد 1
اب ایک سوال اور باقی رہ جاتا ہے۔اور وہ یہ کہ بعض لوگ پیدائشی ایسے ہوتے
ہیں کہ ان کو غصہ آتا ہی نہیں بلکہ جو معاملہ بھی ان سے کیا جائے وہ متحمل ہی تحمل کرتے
ہیں اور غضب کا اظہار کبھی نہیں کرتے۔اور اس کی یہ وجہ نہیں ہوتی کہ وہ اپنے جوش کو
دبا لیتے ہیں یا تحمل سے کام لیتے ہیں بلکہ در حقیقت ان کے دل میں جوش پیدا ہی نہیں
ہوتا اور انہیں کسی بات کی حقیقت کے سمجھنے کا احساس ہی نہیں ہوتا۔اور یہ لوگ ہر گز کسی
تعریف کے مستحق نہیں ہوتے کیونکہ ان کا تحمل صرف ظاہری ہے اس میں حقیقت کچھ
نہیں۔ایک شکل ہے جس کی اصلیت کوئی نہیں۔ایک جسم ہے جس میں روح کوئی
نہیں۔ایک قشر ہے جس میں مغز کوئی نہیں۔اور ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی
ٹینڈے شخص کو کوئی دوسرا شخص مارے اور چونکہ اس کے ہاتھ نہیں ہیں وہ مارکھا کر صبر کر
چھوڑے۔اور جس طرح یہ ٹنڈا قطعاً اس تعریف کا مستحق نہیں ہے کہ اُسے تو زید یا بکر
نے مارا مگر اس نے آگے سے ایک طمانچہ بھی نہ لگایا کیونکہ اس میں طمانچہ لگانے کی
طاقت ہی نہ تھی کیونکہ اس کے ہاتھ نہ تھے اس لیے مجبور تھا کہ مارکھا تا اور اپنی حالت پر
افسوس کرتا۔اسی طرح وہ شخص بھی ہر گز کسی تعریف کا مستحق نہیں جس کے دل میں جوش
اور حس ہی نہیں اور وہ بری بھلی بات میں تمیز ہی نہیں کرسکتا۔کیونکہ اس کا تحمل خوبی نہیں
بلکہ اس کا باعث فقدانِ شعور ہے۔پس ایک معترض کا حق ہے کہ وہ یہ سوال کرے کہ
کیوں آنحضرت عمے کو بھی ایسا ہی نہ خیال کر لیا جائے۔خصوصاً جبکہ اس قدر طاقت
اور قدرت اور ایسے ایسے جوش دلانے والے مواقع پیدا ہو جانے کے باوجود آپ اس
طرح ہنس کر بات ٹال دیتے تھے اور کیوں نہ خیال کر لیا جائے کہ آپ بھی پیدا کشا
ایسے ہی نرم مزاج پیدا ہوئے تھے اور فطرتا آپ مجبور تھے کہ ایسے ایذا د ہندوں کے
اعمال پر ہنس کر ہی خاموش ہو رہتے کیونکہ آپ کے اندر انتقام کا مادہ اور بُری اور بھلی
بات میں تمیز کی صفت موجود ہی نہ تھی (نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِکَ)۔یہ سوال بالکل درست اور بجا ہے اور ایک محقق کا حق ہے کہ وہ ہم سے اس کی
سيرة النبي علي
252
جلد 1
وجه دریافت کرے کہ کیوں ہم آپ کو ایک خاص گروہ میں شامل کرتے ہیں اور
دوسرے سے نکالتے ہیں۔اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کا بھی جواب دیں کیونکہ اس
سوال کا جواب دیئے بغیر آنحضرت ﷺ کی سیرت کا ایک پہلو نامکمل رہ جاتا ہے اور آپ
جیسے مکمل انسان کی زندگی کا کوئی پہلو نہیں جو نامکمل ہو۔پس اس سوال کا جواب
دینے کے لیے ہم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی گواہی پیش کرتے ہیں جو آپ کی
ازواج مطہرات سے تھیں اور آپ کے اخلاق کی كَمَا حَقُهُ واقف تھیں۔صحیح بخاری
میں آپ سے روایت ہے کہ مَا خُيّرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ
أَمْرَيْنِ إِلَّا أَخَذَ أَيْسَرَهُمَا مَا لَمْ يَكُنْ إِثْمًا فَإِنْ كَانَ إِثْمًا كَانَ أَبْعَدَ النَّاسِ
مِنْهُ وَمَا انْتَقَمَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِنَفْسِهِ إِلَّا أَنْ تُنْتَهَكَ
حُرُمَةُ اللهِ فَيَنْتَقِمَ لِلهِ بِهَا 7 و یعنی آنحضرت ﷺ کو جب کبھی دو باتوں میں اختیار
دیا جاتا تھا تو آپ دونوں میں سے آسان کو اختیار کر لیتے تھے جب تک کہ گناہ نہ
ہو۔اور جب کوئی گناہ کا کام ہوتا تو آپ اُس سے سب لوگوں سے زیادہ دور
بھا گئے۔اور آپ کبھی اپنے نفس کے لیے انتقام نہ لیتے تھے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ کی مقرر
کردہ حرمتوں میں سے کسی کی بے حرمتی کی جاتی تھی تو آپ خدا کے لیے اس بے
حرمتی کا بدلہ لیتے تھے۔اس حدیث کا یہ مطلب ہے کہ جب آنحضرت عیﷺ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے
دو کاموں کا اختیار دیا جاتا کہ آپ جو چاہیں کریں تو آپ ان دونوں میں سے آسان
کو اختیار کرتے ( کیونکہ بندہ کا یہی حق ہے کہ اپنے آپ کو ہمیشہ زائد بوجھوں سے
بچائے تا ایسا نہ ہو کہ اپنے آپ کو کسی مصیبت میں گرفتار کر دے) لیکن اگر کبھی آپ
دیکھتے کہ ایک آسان بات کو اختیار کر کے کسی وجہ سے کسی گناہ کا قرب ہو جائے گا تو
پھر آپ کبھی اُس آسان کو اختیار نہ کرتے بلکہ مشکل سے مشکل امر کو اختیار کر لیتے مگر
اس آسان کے قریب نہ جاتے (اور یہی اللہ تعالیٰ کے پیاروں کا کام ہے کہ وہ گناہ
سيرة النبي علي
253
جلد 1
سے بہت دور بھاگتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے قرب کو حاصل کرنے میں کسی سختی یا کسی
مشکل کے برداشت کرنے سے نہیں گھبراتے) پھر فرماتی ہیں کہ آپ کی یہ بھی عادت تھی کہ
آپ اپنے نفس کے لیے کبھی انتقام نہ لیتے۔یعنی خلاف منشا امور کو دیکھ کر جب تک وہ
خاص آپ کی ذات کے متعلق ہوتے تحمل سے ہی کام لیتے ، خفگی ، ناراضگی یا غضب کا
اظہار نہ فرماتے۔نہ سزا دینے کی طرف متوجہ ہو جاتے۔ہاں جب آپ کی ذات کے
متعلق کوئی امر نہ ہو بلکہ اس کا اثر دین پر پڑتا ہو اور کسی دینی مسئلہ کی ہتک ہوتی ہو اور
اللہ تعالیٰ کی شان پر کوئی دھبہ لگتا ہو تو آپ اُس وقت تک صبر نہ کرتے جب تک اس کا
انتقام لے کر اللہ تعالیٰ کے جلال کو ظاہر نہ فرما لیتے اور شریر انسان کو جو ہتک حرمتہ اللہ کا
مرتکب ہوا ہوسزا نہ دے لیتے۔اس واقعہ سے صاف ظاہر ہو جاتا ہے کہ آپ کا تحمل اس درجہ تک پہنچا ہوا تھا کہ
آپ
کبھی بھی اپنے نفس کے لیے جوش کا اظہار نہ فرماتے بلکہ تحمل اور بردباری سے ہی
ہمیشہ کام لیتے۔لیکن یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ یہ بات قطعاً درست نہیں کہ آپ میں
جوش و انتقام کی صفت پائی ہی نہ جاتی تھی اور آپ پیدائش سے ہی ایسے نرم مزاج
ہوئے تھے کہ غضب آپ میں پیدا ہی نہیں ہو سکتا تھا بلکہ جب اللہ تعالیٰ کی
مقرر کردہ حرمتوں کی ہتک اور بے حرمتی کا سوال پیدا ہوتا تو آپ ضرور انتقام لیتے
تھے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا تحمل کسی پیدائشی کمزوری یا نقص کا نتیجہ نہ تھا بلکہ
آپ اپنے اخلاق کی وجہ سے اپنے نفس کے قصوروں سے چشم پوشی کر جاتے تھے اور
اظہار نا راضگی سے اجتناب کرتے تھے۔اور جو کچھ کہنا بھی ہوتا تھا تو نہایت آہستگی اور
نرمی سے کہتے تھے۔اور ایسا جواب دیتے تھے جس میں بجائے ناراضگی اور غضب کے
اظہار کے اس شخص کے لیے کوئی مفید سبق ہو جس سے وہ اپنی آئندہ زندگی میں اپنے
واقع
چال چلن کی اصلاح کر سکے اور یہی تحمل کا اعلیٰ نمونہ ہے۔یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ حضرت عائشہ کی یہ شہادت بلا دلیل نہیں ہے بلکہ واقعات
سيرة النبي علي
254
جلد 1
بھی اس کی شہادت دیتے ہیں۔چنانچہ بخاری کی ایک حدیث سے ظاہر ہے جسے مفصل
ہم پہلے کسی اور جگہ لکھ آئے ہیں کہ جنگ احد میں جب عام طور پر یہ خبر مشہور ہوگئی کہ
آنحضرت علی شہید ہو گئے ہیں اور کفار مکہ عَلَی الْإِعْلان اپنی اس کامیابی پر فخر
کرنے لگے اور ان کے سردار نے بڑے زور سے پکار کر کہا کہ کیا تم میں محمد ہے ؟ جس
سے اس کی مراد یہ بتانا تھا کہ ہم آپ کو مار چکے ہیں اور آپ دنیا سے رحلت فرما گئے
ہیں مگر آنحضرت ﷺ نے اپنے اصحاب کو فرمایا کہ کوئی جواب نہ دیں۔اور اس طرح
اس کا جھوٹا فخر پورا ہونے دیا۔اور یہ نہیں کیا کہ غضب میں آ کر اسے کہتے کہ میں تو
زندہ موجود ہوں یہ بات کہ تم نے مجھے قتل کر دیا ہے بالکل جھوٹ اور باطل ہے اور اس
میں کوئی صداقت نہیں۔ہاں جب ابو سفیان نے یہ کہا کہ اُعْلُ هُبَل اُعْلُ هُبل بیل
بت کی شان بلند ہو، ہبل بُت کی شان بلند ہو تو اُس وقت آپ خاموش نہ رہ سکے اور
صحابہ کو فرمایا کہ کیوں جواب نہیں دیتے ؟ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا جواب
دیں؟ فرمایا اسے کہو کہ اللهُ اَعْلَی وَاَجَلُّ اللَّهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ یعنی تمہارے ہیں
میں کیا طاقت ہے وہ تو ایک بناوٹی چیز ہے اللہ ہی ہے جو سب چیزوں سے بلند رتبہ
اور عظیم القدر ہے۔اور پھر جب اس نے کہا کہ لَنَا الْعُزَّى وَلَا عُزّى لَكُمْ تو
آپ نے پھر صحابہ سے فرمایا کہ جواب دو۔انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! کیا
جواب دیں؟ تو آپ نے فرمایا کہ کہو لَنَا مَولى وَلَا مَوْلَى لَكُمُ 98 خدا تعالیٰ ہمارا
دوست و مددگار ہے اور تمہارا مددگار کوئی نہیں۔یعنی کڑی میں کچھ طاقت نہیں طاقت
تو اللہ تعالیٰ میں ہے اور وہ ہمارے ساتھ ہے۔پس اس واقعہ سے صاف کھل جاتا ہے
کہ حضرت عائشہ نے آنحضرت ﷺ کے اخلاق کے متعلق جو گواہی دی ہے وہ صرف
ان کا خیال ہی نہیں بلکہ واقعات بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں اور تاریخی ثبوت اس کی
سچائی کی شہادت دیتے ہیں۔اور آنحضرت ﷺ کی زندگی پر غور کرنے سے ایک موٹی
سے موٹی عقل کا انسان بھی اس نتیجہ پر پہنچ جاتا ہے کہ آپ کا عمل کسی صفت حسنہ کے
سيرة النبي علي
255
جلد 1
فقدان کا نتیجہ نہ تھا بلکہ اس کا باعث آپ کے وہ اعلیٰ اخلاق تھے جن کی نظیر دنیا میں کسی
زمانہ کے لوگوں میں بھی نہیں ملتی اور یہ کہ گویا تحمل اپنے کمال کے درجہ کو پہنچا ہوا تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حرمات کا سوال جب درمیان میں آ جاتا تو اُس وقت
آنحضرت ﷺ ہرگز مبر سے کام نہ لیتے بلکہ جس قدر جلد ممکن ہوتا مناسب تدارک فرما
دیتے اور اللہ تعالیٰ کے جلال کے قائم کرنے میں ہرگز دیر نہ فرماتے۔پس آپ
کا تحمل ایک
طرف تو بے نظیر تھا اور دوسری طرف بالا رادہ تھا۔اور پھر آپ کی اس صفت کا اظہار
کبھی بے موقع نہیں ہوتا تھا جیسا کہ آج کل کے زمانہ کا حال ہے کہ اپنے نفس کے
معاملہ میں تو لوگ ذرا ذرا سی بات میں جوش میں آ جاتے ہیں لیکن جب خدا اور اس
کے دین کا معاملہ آتا ہے تو صبر و تحمل کی تعلیم و تلقین کرتے ہوئے ان کے ہونٹ خشک
ہوئے جاتے ہیں اور وہ نہیں جانتے کہ تحمل صرف ذاتی تکلیف اور دکھ کے وقت ہوتا ہے
ور نہ دین کے معاملہ میں بناوٹی صلح اور جھوٹا ملاپ ایک بے غیرتی ہے اور کمی ایمان اور
حرص دنیاوی کا ثبوت ہے۔صبر عربی زبان میں روکنے کو کہتے ہیں اور استعمال میں یہ لفظ تین
صبر معنوں میں آتا ہے۔کسی شخص کا اپنے آپ
کو اچھی باتوں پر قائم رکھنا،
بری باتوں سے اپنے آپ کو روکنا اور مصیبت اور دکھ کے وقت جزع و فزع سے
پر ہیز کرنا اور تکلیف کے ایسے اظہار سے جس میں گھبراہٹ اور ناامیدی پائی جائے
اجتناب کرنا۔اردو زبان میں یا دوسری زبانوں میں یہ لفظ ایسا وسیع نہیں ہے بلکہ اسے
ایک خاص محدود معنوں میں استعمال کرتے ہیں اور صرف تیسرے اور آخری معنوں کے
لیے اس لفظ کو مخصوص کر دیا گیا ہے یعنی مصیبت اور رنج میں اپنے نفس کو جزع و فزع اور
ناامیدی اور کرب کے اظہار سے روک دینے کے معنوں میں۔چونکہ اُردو میں اس کا
استعمال انہی معنوں میں ہے اس لیے ہم نے بھی اس لفظ کو اسی معنی میں استعمال کیا ہے
اور اس ہیڈنگ کے نیچے ہماری غرض آنحضرت ﷺ کی ایسی صفت پر روشنی ڈالنا ہے
سيرة النبي علي
256
جلد 1
جس معنی میں کہ یہ لفظ اردو میں استعمال ہوتا ہے۔اس میں تو کوئی شک نہیں کہ یہ ایک
نہایت اعلیٰ درجہ کی صفت ہے اور دنیا کی تمام اقوام فطرتاً اس صفت کی خوبی کی قائل
ہیں گو بد قسمتی سے ہندوستان اس کے خلاف نظر آتا ہے کہ مُردوں پر سالہا سال تک
ماتم کیا جاتا ہے اور ایسی بے صبری کی حرکات کی جاتی ہیں اور کرب کی علامات ظاہر کی
جاتی ہیں کہ دیکھنے والوں کو بھی تعجب آتا ہے۔غرضیکہ فطرتا گل اقوامِ عالم نے صبر کو
نہایت اعلیٰ صفت تسلیم کیا ہے اور ہر قوم میں صابر نہایت قابلِ قدر خیال کیا جاتا ہے
چونکہ آنحضرت ﷺ کی نسبت ہما را دعوی ہے کہ آپ تمام صفات حسنہ کا مجموعہ تھے اور
آپ سے بڑھ کر دنیا کا کوئی انسان نیک اخلاق کا اعلیٰ اور قابلِ تقلید نمونہ نہیں تھا اس
لیے ذیل میں ہم صبر کے متعلق آپ کی زندگی کا ایک واقعہ بتاتے ہیں جس سے معلوم
ہو جائے گا کہ آپ اس صفت سے کہاں تک متصف تھے۔بچپن میں اول والدہ اور پھر دادا کے فوت ہو جانے سے (والد پیدائش
سے بھی پہلے فوت ہو چکے تھے ) جو صدمات آپ کو پہنچے تھے ان میں آپ نے جس
صبر کا اظہار کیا اور پھر دعوی نبوت کے بعد جو تکالیف کفار سے آپ کو پہنچیں اس کو
جس صبر و استقلال سے آپ نے برداشت کیا اور یکے بعد دیگرے انہی مصائب
کے زمانہ میں آپ کے نہایت مہربان چچا اور وفاداری میں بے نظیر بیوی حضرت
خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات اور اپنے پیارے متبعین کی مکہ سے ہجرت کر جانے پر
جس صبر کا نمونہ آپ نے دکھایا تھا وہ ایک ایسا وسیع مضمون ہے کہ قلتِ گنجائش ہم کو
ہرگز اس کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم ان مضامین کو یہاں شروع کریں اس لیے ہم
صرف ایک چھوٹے سے واقعہ کے بیان کرنے پر جو بخاری شریف میں مذکور ہے
کفایت کرتے ہیں۔جیسا کہ سیرۃ النبی ﷺ کے ابتدا سے مطالعہ کرنے والے اصحاب نے دیکھا ہوگا
میں نے اس بات کا التزام کیا ہے کہ اس سیرۃ میں صرف واقعات سے آنحضرت
سيرة النبي علي
صلى الله۔257
جلد 1
ے کے اخلاق کی برتری دکھائی ہے۔اور آپ کی تعلیم کو کبھی بھی پیش نہیں کیا تا کہ کوئی
شخص یہ نہ کہہ دے کہ ممکن ہے آپ لوگوں کو تو یہ کہتے ہوں اور خود نہ کرتے ہوں نَعُوذُ
بِاللَّهِ مِنْ ذَالِک۔پس اس جگہ بھی میں آپ کی اس تعلیم کو پیش نہیں کرتا جو آپ نے
صبر کی نسبت اپنے اتباع کو دی ہے اور جس میں کرب وگھبراہٹ اور ناامیدی کے اظہار
سے منع کیا ہے اور اللہ تعالیٰ کی قضا پر رضا کا حکم دیا ہے بلکہ صرف آپ کا عمل پیش کرتا
ہوں۔عَنْ أَسَامَةَ بنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ أَرْسَلَتْ بِنْتُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِ إِنَّ ابْنَا لِى قُبِضَ فَأْتِنَا فَأَرْسَلَ يُقْرِءُ السَّلَامَ وَيَقُوْلُ إِنَّ لِلَّهِ
مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطى وَكُلٌّ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى فَلْتَصْبِرُ وَلْتَحْتَسِبُ
فَأَرُسَلَتْ إِلَيْهِ تُقْسِمُ عَلَيْهِ لَيَأْتِيَنَّهَا فَقَامَ وَمَعَهُ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ وَمَعَاذُ بْنُ
جَبَلٍ وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَرِجَالٌ فَرُفِعَ إِلَى رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّبِيُّ وَنَفْسُهُ تَتَقَعْقَعُ قَالَ حَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ كَأَنَّهَا شَنُّ
فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ فَقَالَ سَعْدٌ يَا رَسُولَ اللهِ مَا هذَا فَقَالَ هَذِهِ رَحْمَةٌ جَعَلَهَا
اللهُ فِي قُلُوبِ عِبَادِهِ وَإِنَّمَا يَرْحَمُ اللهُ مِنْ عِبَادِهِ الرُّحَمَاءَ99 اسامہ بن زید
رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیٹی نے آپ کو کہلا
بھیجا کہ میرا ایک بچہ فوت ہو گیا ہے آپ تشریف لائیں۔(فوت ہو گیا‘ سے یہ مراد
تھا کہ نزع کی حالت میں ہے کیونکہ وہ اُس وقت دم تو ڑ رہا تھا ) پس آپ نے جواب
اس طرح کہلا بھیجا کہ پہلے میری طرف سے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہنا اور پھر کہنا کہ جو کچھ
اللہ تعالیٰ لے لے وہ بھی اُسی کا ہے اور جو دیوے وہ بھی اُسی کا ہے اور ہر چیز کے لیے
اللہ تعالیٰ کے حضور ایک مقررہ مدت ہے پس چاہیے کہ تم صبر کرو اور اللہ تعالیٰ سے ثواب
کی امیدوار رہو۔اس پر آپ نے (حضرت کی صاحبزادی نے ) پھر کہلا بھیجا کہ آپ کو
خدا کی قسم آپ ضرور میرے پاس تشریف لائیں۔پس آپ کھڑے ہو گئے اور آپ
کے ساتھ سعد بن عبادہ اور معاذ بن جبل اور ابی بن کعب اور زید بن ثابت اور کچھ اور
سيرة النبي علي
258
جلد 1
لوگ تھے۔جب آپ وہاں پہنچے تو آپ کے پاس وہ بچہ پیش کیا گیا اور اس کی جان
سخت اضطراب میں تھی اور اس طرح ہلتا تھا جیسے مشک۔اس کی تکلیف کو دیکھ کر آپ کی
آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے جس پر سعد بن عبادہ نے کہا یا رسول اللہ ! یہ کیا ؟ آپ
نے جواب دیا کہ یہ رحمت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے دلوں میں پیدا کیا
ہے اور سوائے اس کے نہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے رحیم بندوں پر ہی رحم کرتا ہے۔یہ واقعہ اپنے اندر جو ہدایتیں رکھتا ہے وہ تو اس کے پڑھتے ہی ظاہر ہوگئی ہوں گی
مگر پھر بھی مزید تشریح کے لیے میں بتا دیتا ہوں کہ اس واقعہ نے آپ کی صفت صبر کے
دو پہلوؤں پر ایسی روشنی ڈالی ہے کہ جس کے بعد آپ کے اسوہ حسنہ ہونے میں کوئی
شک و شبہ رہ ہی نہیں سکتا۔اول تو آپ کا اخلاص باللہ اس واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے
کیونکہ جس وقت آپ کو اطلاع دی گئی کہ آپ کا نواسہ نزع کی حالت میں ہے اور اس
کی حالت ایسی بگڑ گئی ہے کہ اب اس کی موت یقینی ہوگئی ہے تو آپ نے کیا پُر حکمت
جواب دیا ہے کہ جو خدا تعالیٰ لے لے وہ بھی اس کا مال ہے اور جو دے دے وہ بھی
اس کا مال ہے۔رضا بالقضا کا یہ نمونہ کیسا پاک، کیسا اعلیٰ ، کیسا لطیف ہے کہ جس قدر
اس پر غور کیا جائے اسی قدر کمال ظاہر ہوتا ہے۔پھر اپنی صاحبزادی کو نصیحت کرنا کہ
صبر کرو اور اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھو اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور احسانوں پر انتہائی
درجہ کے یقین اور امید پر دلالت کرتا ہے۔مگر صرف یہی بات نہیں بلکہ اس واقعہ سے
ایک اور بات بھی ظاہر ہوتی ہے اور وہ یہ کہ آپ کا صبر اس وجہ سے نہ تھا کہ آپ کا دل
نَعُوذُ بِالله سخت تھا بلکہ صبر کی وجہ اللہ تعالیٰ کے احسانوں پر امید اور اس کی مالکیت پر
ایمان تھا کیونکہ جیسا کہ بیان ہو چکا ہے جب آپ اپنی صاحبزادی کے گھر پر تشریف
لے گئے تو آپ کی گود میں تڑپتا ہوا بچہ رکھ دیا گیا اور آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری
ہو گئے۔سعد بن عبادہ نے غلطی سے اعتراض کیا کہ یا رسول اللہ ! یہ صبر کیسا ہے کہ آپ
کی آنکھوں سے آنسو جاری ہیں۔آپ نے کیا لطیف جواب دیا کہ رحم اور چیز ہے اور