سیرة النبیﷺ

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 18

سيرة النبي علي
259
جلد 1
صبر اور شے ہے۔رحم چاہتا ہے کہ اس بچہ کو تکلیف میں دیکھ کر ہمارا دل بھی دُکھے اور
دل کے درد کا اظہار آنکھوں کے آنسوؤں سے ہوتا ہے۔اور صبر یہ ہے کہ ہم اس
بات پر راضی ہو جائیں کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہو اسے قبول کریں اور اس پر
کرب واضطرار کا اظہار نہ کریں۔اور اللہ تعالیٰ کا رحم جذب کرنے کے لیے تو رحم کی
سخت ضرورت ہے۔پہلے انسان اللہ تعالیٰ کے بندوں کے دکھوں میں رحم اور شفقت کی
عادت ڈالے تو پھر اس بات کا امیدوار ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بھی اس کی تکالیف میں
اس پر رحم کرے۔غرضیکہ ایک طرف اپنے نواسہ کی وفات کا حال سن کر جو آپ کے
بڑھاپے کی عمر کا ثمرہ تھا اور خصوصاً جب کہ آپ کے کوئی نرینہ اولا د موجود نہ تھی صبر کرنا
اور اپنی لڑکی کو صبر کی تلقین کرنا اور دوسری طرف اس بچہ کو دکھ میں دیکھ کر آپ کے
آنسوؤں کا جاری ہو جانا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ آپ اللہ تعالیٰ کی ہر ایک قضا پر
صابر تھے اور یہ کہ آپ کا صبر سخت دلی ( نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَالِکَ) کا موجب نہ تھا
بلکہ آپ کا دل رحم و شفقت سے پُر تھا۔استقلال
قابل اور ناقابل انسان کی پرکھ میں استقلال بہت مدد دیتا ہے کیونکہ
استقلال سے انسان کے بہت سے پوشیدہ در پوشیدہ اخلاق اور قوتوں
کا پتہ لگ جاتا ہے اور مستقل اور غیر مستقل انسان میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ایک ایسا شخص جو بیسیوں نیک اخلاق کا جامع ہو لیکن اس کے اندر استقلال نہ ہو اس
کے اخلاق حسنہ نہ تو اس کے نفس کی خوبی کو ثابت کر سکتے ہیں اور نہ ہی لوگوں کو ان سے
کوئی معتد بہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔کیونکہ اگر اس میں استقلال نہیں اور وہ اپنے کاموں
میں دوام اختیار نہیں کرتا تو اول تو یہی خیال ہو سکتا ہے کہ اس کے نیک اخلاق ممکن ہے
کہ بناوٹ کا نتیجہ ہوں۔اور دوسرے ایک نیک کام کو شروع کر کے جب وہ درمیان
میں ہی چھوڑ دے گا تو اس کا کوئی خاص فائدہ بنی نوع انسان کو نہ پہنچے گا۔بلکہ خود اس
شخص کا وہ وقت جو اس نے اس ادھورے کام پر خرچ کیا تھا ضائع سمجھا جائے گا۔پس

سيرة النبي علي
260
جلد 1
استقلال ایک طرف تو اپنے صاحب کے کاموں کی سنجیدگی اور حقیقت پر روشنی ڈالتا
ہے اور دوسری طرف اس ایک صفت کی وجہ سے انسان کے دوسرے اخلاق حسنہ اور
قوائے مفیدہ کے ظہور اور نفع میں بھی خاص ترقی ہوتی ہے اس لیے اس مختصر سیرت میں
صلى الله
میں آنحضرت ﷺ کے استقلال پر بھی کچھ لکھنا چاہتا ہوں۔یوں تو اگر غور کیا جائے تو جو کچھ میں اب تک لکھ چکا ہوں اس کا ہر ایک باب بلکہ
ہر ایک ہیڈنگ آنحضرت علی کے استقلال کا شاہد ہے اور کسی مزید تشریح کی
ضرورت نہیں مگر سیرت کی تکمیل چاہتی ہے کہ اس کے لیے الگ ہیڈنگ بھی ضرور قائم
کی جاوے۔آنحضرت ﷺ کی زندگی پر اگر ہم اجماعی نظر ڈالیں تو ہمیں رسول کریم ہے
استقلال کی ایک مجسم تصویر نظر آتے ہیں بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ استقلال کو بھی اس
الله
نمونہ استقلال پر فخر ہے جو رسول کریم ﷺ نے دکھایا تھا۔اس حالت کو دیکھو جس میں آنحضرت ﷺ اللہ تعالیٰ کی خالص عبادت کی طرف
متوجہ ہوتے ہیں۔اور پھر اس استقلال کو دیکھو جس سے اس کام کو نباہتے ہیں۔آپ کی
حالت نہ تو ایسی امیرا نہ تھی کہ دنیا کی بالکل احتیاج ہی نہ تھی اور گویا آپ دنیا کی فکروں
سے ایسے آزاد تھے کہ اس کی طرف توجہ کی ضرورت ہی نہ تھی اور نہ ہی آپ ایسے فقیر
اور محتاج تھے کہ آرام و آسائش کی زندگی کبھی بسر ہی نہ کی تھی اس لیے دنیا کا چھوڑنا
آپ پر کچھ شاق نہ تھا مگر پھر بھی اس اوسط حالت کے باوجود جس میں آپ تھے اور جو
عام طور پر بنی نوع انسان کو دنیا میں مشغول رکھتی ہے اور باوجود بیوی بچوں کی موجودگی
اور ان کی فکر کے جب آپ غار حرا میں جا کر عبادت الہی میں مشغول ہوئے تو آپ
کے پائے ثبات کو مشرکین کی جنسی اور ٹھٹھے نے ذرا بھی متزلزل نہ کیا۔اور آخر اُس
وقت اس غار کو چھوڑا جب آسمان سے حکم آیا کہ بس اب خلوت کا زمانہ ختم ہوا اور کام کا
زمانہ آ گیا، جا! اور ہماری مخلوق کو راہ راست پر لا يَايُّهَا الْمُدَّثِرُ قُمْ فَانْذِرُ
!

سيرة النبي علي
261
جلد 1
وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ وَثِيَابَكَ فَطَرُ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ 100 اس حکم کا نازل ہونا تھا کہ وہ
جو باوجود ہزاروں احتیا جوں اور سینکڑوں شغلوں کے اپنے بیوی بچوں کو خدا کے
سپر د کر کے وحدہ لا شریک خدا کی پرستش میں مشغول تھا اور دنیا وَمَا فِيْهَا سے بے تعلق
تھا شہر سے دور راہ سے علیحدہ ایک پہاڑی کی چوٹی پر چڑھ کر پھر دوسری طرف چند
گز نیچے اتر کر ایک پتھر کے نیچے بیٹھ کر ، تا دنیا اس کی عبادت میں مخل نہ ہو عبادت الہی
کیا کرتا تھا اور انسانوں سے ایسا متنفر تھا گویا وہ سانپ ہیں یا اثر رہا، دنیا کے سامنے آتا
ہے اور یا تو وہ دنیا سے بھاگتا تھا یا اب دنیا اس سے بھاگ رہی ہے اور اس کے
نز دیک کوئی نہیں جاتا۔مگر وہ ہے کہ ہر ایک گھر میں گھستا ہے، ہر ایک شخص کو پکڑ کر کھڑا
ہو جاتا ہے، کعبہ کے میدان میں کھڑا رہتا ہے تا کہ کوئی شخص طواف کرنے کے لیے گھر
سے نکلے تو اُس سے ہی کچھ بات کر سکوں۔قافلے آتے ہیں تو لوگ تو اس لیے دوڑے
جاتے ہیں کہ جا کر کچھ غلہ خرید لائیں یا جو اسباب تجارت وہ لائے ہیں اُسے اپنی
ضرورت کے مطابق خرید لیں۔لیکن یہ شخص کسی تجارت کی غرض سے نہیں بلکہ ایک حق
اور صداقت کی خبر دینے کے لیے ان سے بھی آگے آگے دوڑا جاتا ہے۔اور اس کا
پیغام کیا ہے جو ہر ایک انسان کو پہنچانا چاہتا ہے؟ وہ پیغام لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا
شَرِيكَ لَہ ہے جس سے عرب ایسی وحشت کھاتے تھے کہ اگر کان میں یہ آواز پڑ
لَهُ
جاتی تو کان میں انگلیاں دے لیتے تھے اور جس کے منہ سے یہ الفاظ سنتے اُس پر
دیوانہ وار لپک پڑتے اور چاہتے کہ اسے ایسی سزا دیں کہ جس سے بڑھ کر اور سزا
ناممکن ہو۔مگر با وجود عربوں کی اس مخالفت کے وہ تنہائی پسند انسان، غارحرا میں دن
گزار نے والا انسان جب موقع پاتا یہ پیغام ان کو سنا تا۔اور کسی مجلس یا کسی جماعت کا
خوف یا رعب اسے اس پیغام کے پہنچانے میں روک نہ ہو سکتا۔یہ کام اس نے ایک
دن نہیں ، دو دن نہیں، مہینہ نہیں، دو مہینہ نہیں اپنی وفات کے دن تک کیا اور باوجود
سب دنیا کی مخالفت کے اپنے کام سے باز نہ آیا۔نہ عرب کے مشرک اس کو باز رکھ

سيرة النبي علي
262
جلد 1
سکے، نہ شام کے مسیحی اس کے جوش کو کم کر سکے، نہ ایران کے مجوسی اس کو سست کر سکے
اور نہ مدینہ اور خیبر کے یہود اس کی راہ میں روک بن سکے۔ہر ایک دشمنی، ہر ایک
عداوت ، ہر ایک مخالفت ، ہر ایک تکلیف کا مقابلہ کرتے ہوئے وہ آگے ہی آگے بڑھتا
چلا گیا اور ایک منٹ کے لیے بھی اس نے اپنی آواز نیچی نہ کی۔حتی کہ وفات کے وقت
بھی یہی نصیحت کرتا گیا کہ دیکھنا ! خدا تعالیٰ کا شریک کسی کو نہ بنانا اور وہ وحدہ لاشریک
ہے کوئی چیز اس کے برابر نہیں حتی کہ سب انسانوں سے افضل محمد ﷺ بھی اس کا ایک
بندہ اور رسول ہے۔اس کی قبر کو بھی دوسری قوموں کے دستور کے مطابق مسجد نہ بنا
لينا 101 -
کیا اس استقلال کا نمونہ دنیا میں کسی اور انسان نے بھی دکھایا ہے؟ کیا ایسے
مخالفانہ حالات کے مقابلہ پر ایسا فولادی عزم کسی نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے؟ نہیں
اور ہر گز نہیں۔لوگ ذرا ذرا سا کام کر کے تھک جاتے ہیں اور تھوڑی سی تکلیف دیکھ کر
گھبرا جاتے ہیں بلکہ بغیر تکلیف کے بھی کسی کام پر اس قدر عرصہ تک متواتر توجہ نہیں کر
سکتے جس کا نمونہ آنحضرت ﷺ نے دکھایا ہے اور جس نمونہ کو دیکھ کر نہ صرف یہ معلوم
ہوتا ہے کہ آپ نے جس کام کو اپنے ذمہ لیا تھا اُس کی خوبی اور بہتری پر دل سے یقین
رکھتے تھے کیونکہ اس قدر لمبے عرصہ تک باوجود اس قدر تکالیف کے کوئی انسان ایک
ایسے امر پر جسے وہ جھوٹا خیال کرتا ہو قائم نہیں رہ سکتا بلکہ یہ بھی کھل جاتا ہے کہ وہ کونسی
طاقت تھی جس سے کام لے کر آپ نے ایسی جماعت پیدا کر دی تھی جس نے باوجود
قلت تعداد کے سب دنیا کو فتح کر لیا تھا۔وہ آپ کا استقلال اور آپ کا عمل ہی تھا
جس نے اُن مٹھی بھر آدمیوں کو جو آپ کی صحبت میں رہنے والے تھے گل دنیا کی
اصلاح کے کام کے اختیار کرنے کی جرات دلائی۔اور صرف جرات ہی نہیں دلائی
بلکہ آخر دم تک ایسا آمادہ کیے رکھا کہ انہوں نے دنیا کی اصلاح کا کام کر کے بھی دکھا
دیا۔مگر افسوس ! کہ اب مسلمانوں میں وہ روح کام نہیں کرتی۔

سيرة النبي علي
263
جلد 1
ہم نے مختصراً آنحضرت ﷺ کی زندگی سے ثابت کیا تھا کہ آپ میں استقلال کا
مادہ ایسے درجہ تک پایا جاتا تھا کہ اس کی نظیر دنیا میں ملنی مشکل ہے۔اب ہم اسی مضمون
کو ایک اور پیرایہ میں بیان کر کے آپ کے استقلال کے ایک اور پہلو پر روشنی ڈالنا
چاہتے ہیں۔جن لوگوں نے انسان کے اخلاق کا وسیع مطالعہ کیا ہے اور اس کی مختلف
شاخوں پر نظر امعان ڈالی ہے وہ جانتے ہیں کہ عوام میں جو اخلاق مشہور ہیں ان سے
بہت زیادہ اخلاق انسان میں پائے جاتے ہیں۔لیکن قلت تذبر یا اخلاق کی کثرت کی
وجہ سے یا تو سب اخلاق ابتدا میں معلوم نہیں ہو سکے یا یہ کہ ان میں سے ایک قسم کے
اخلاق کا نام ایک ہی رکھ دیا گیا ہے۔اور اخلاق کی چند انواع مقرر کر کے ان کے نام
رکھ دیئے گئے ہیں اور آگے ان کی شناخت اسماء کی بجائے تعریف ہی کافی سمجھ لی گئی
ہے۔استقلال جو ایک نہایت مفید اور دوسرے اخلاق کو چھکا دینے والا خلق ہے اس کی
بھی کئی اقسام ہیں جن کا نام لغت میں موجود نہیں بلکہ سب اقسام کو استقلال کے نام
سے ہی یاد کیا جاتا ہے۔لیکن انسانی اخلاق کا وسیع مطالعہ کرنے سے ہمیں یہ بات واضح
طور پر معلوم ہو جاتی ہے کہ اس خلق کی بھی کئی قسمیں ہیں۔جن میں سے دو بڑی قسمیں یہ ہیں کہ ایک استقلال وہ ہوتا ہے جس کا ظہور
بڑے کاموں میں ہوتا ہے اور دوسرا وہ جس کا ظہور چھوٹے کاموں میں ہوتا ہے۔چنانچہ انسانوں میں دو قسم کے انسان پائے جاتے ہیں۔بعض ایسے ہیں کہ اہم اور
وسیع الاثر معاملات میں جب وہ لگ جاتے ہیں تو گوان کے راستہ میں خطرناک سے
خطرناک مصائب پیش آئیں وہ اپنے کام سے دست برداری نہیں کرتے اور گل دنیا
کی مخالفت کے باوجود اپنا کام کیے جاتے ہیں۔لیکن انہی لوگوں میں بعض ایسے پائے
جاتے ہیں کہ روزمرہ کے کاموں میں جو نسبتاً کم اہمیت رکھتے ہوں یا ان کا دائرہ اثر۔

سيرة النبي علي
264
جلد 1
ایسا وسیع نہ ہو جیسا کہ اول الذکر کا وہ استقلال نہیں دکھا سکتے بلکہ چند دن سے زیادہ
ان کے ارادہ اور ان کے عمل کو ثبات حاصل نہیں ہوتا۔اس جماعت کے خلاف ایک ایسی بھی جماعت ہے جو چھوٹے اور محدود الاثر
معاملات میں تو خوب استقلال سے کام کر لیتے ہیں لیکن جب کسی مہتم بالشان کام پر اُن کو
لگایا جاوے تو ان کا استقلال جاتا رہتا ہے اور وہ ہمت ہار بیٹھتے ہیں اور مفوضہ کام کو پورا کرنے
کے اہل ثابت نہیں ہوتے۔پس ان دونوں گروہوں کو ہم گو صاحب استقلال تو کہیں گے لیکن ہمیں یہ بھی ساتھ ہی
اقرار کرنا پڑے گا کہ اگر ایک استقلال کی ایک قسم سے محروم ہے تو دوسرا دوسری سے۔اور حقیقی
طور پر صفت استقلال سے متصف انسان وہی ہو گا جو دونوں صورتوں میں اپنے استقلال کو
ہاتھ سے نہ دے۔اور خواہ امور مہمہ ہوں یا امور محدود الاثر اس کا استقلال اپنا اثر ظاہر
کیسے بغیر نہ رہے۔جب ہم آنحضرت ﷺ کی سوانح عمری پر نظر ڈالتے ہیں تو آپ استقلال کی ہر قسم
میں کامل نظر آتے ہیں۔چنانچہ یہ بات کہ ان امور میں جنہیں آپ نے اپنی زندگی کا
مقصد قرار دے لیا تھا آپ کیسے مستقل مزاج ثابت ہوئے ہیں پہلے لکھ آیا ہوں۔اس
جگہ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ شرک کی بیخ کنی اور حق کے پھیلانے میں ہی آنحضرت علی
نے استقلال کا اظہار نہیں کیا بلکہ آپ کے تمام کاموں سے آپ کی کبھی نہ تھکنے والی
طبیعت کا پتہ چلتا ہے۔چنانچہ حضرت عائشہ آپ کی اس عادت کی طرف ان الفاظ
میں اشارہ فرماتی ہیں وَكَانَ يَقُوْلُ خُذُوا مِنَ الْعَمَلِ مَا تُطِيْقُوْنَ فَإِنَّ اللَّهَ
لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوْا وَأَحَبُّ الصَّلَاةِ إِلَى النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا دُوْوِمَ
عَلَيْهِ وَإِنْ قَلَّتْ وَكَانَ إِذَا صَلَّى صَلَاةً دَاوَمَ عَلَيْهَا 102 آپ فرمایا کرتے تھے کہ
وہ عمل کیا کرو جس کے ادا کرنے کی تم میں طاقت ہو کیونکہ اللہ تعالیٰ نہیں ملول ہوتا
یہاں تک کہ تم ملول نہ ہو جاؤ (یعنی جس قدر بھی دعا اور عبادت کرو اللہ تعالیٰ

سيرة النبي علي
265
جلد 1
ثواب دینے سے نہیں رکھتا۔ہاں تم خود ہی تھک کر رہ جاؤ تو رہ جاؤ۔اس لیے اس قدر
عمل مت کرو کہ آخر طبیعت میں نفرت پیدا ہو جائے اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے گنہگار
الله
بنو ) اور آنحضرت ﷺ کو نمازوں میں سب سے پیاری وہ نماز ہوتی تھی جس پر دوام
صلى الله
اختیار کیا جائے خواہ تھوڑی ہی ہو۔اور آنحضرت ﷺ جب کسی وقت نماز پڑھتے تھے
تو پھر اُس وقت کو جانے نہ دیتے تھے ہمیشہ اُس وقت نماز پڑھتے رہتے۔حضرت عائشہؓ کی اس گواہی سے نہایت تین اور واضح طور سے یہ بات ثابت
ہو جاتی ہے کہ آنحضرت
علی کا استقلال ہر رنگ میں کامل تھا۔اور خواہ بڑے کام
ہوں یا چھوٹے آپ استقلال
کو کبھی ہاتھ سے نہ جانے دیتے تھے۔چنانچہ اس شہادت
سے مندرجہ ذیل نتائج نکلتے ہیں۔(1) صحابہ کو استقلال کا سبق پڑھانا اور ہمیشہ انہیں استقلال کی تعلیم دیتے
رہنا کیونکہ طاقت سے بڑھ کر کام کرنے کا نتیجہ ہمیشہ بے استقلالی ہوتا ہے اور
آپ کا اس بات سے صحابہ کو روکنا درحقیقت انہیں استقلال کی تعلیم دینا تھا۔اور
یہ آنحضرت ﷺ کی خصوصیت ہے جس میں کوئی نبی آپ کا شریک نہیں کہ آپ
قرآن کریم کے طریق کے مطابق جب کبھی کسی نیکی کا حکم کرتے یا بدی سے روکتے
تو ہمیشہ اس نیکی کے حصول کی آسان راہ ساتھ بتاتے۔یا اس بدی کا اصل باعث
ظاہر کرتے تا کہ اس سے اجتناب کر کے انسان اُس بدی سے بچ جائے۔اور اسی
اصل کے ماتحت آنحضرت ﷺ نے استقلال کی تعلیم بھی صحابہ کو دی۔یعنی انہیں منع
فرما دیا کہ جس کام کو آخر تک نباہنا مشکل ہو اُس پر اپنی خوشی سے ہاتھ مت ڈالو کہ
اس طرح رفتہ رفتہ بے استقلالی کی عادت تم میں پیدا نہ ہو جائے۔(2) اس شہادت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ خود بھی اس تعلیم پر عمل پیرا تھے اور
اسی عبادت کو پسند فرماتے جس پر دوام ہوسکتا ہو۔خواہ وہ تھوڑی ہی ہو۔اور اس طرح
اپنے عمل سے اس بات کا ثبوت دیتے کہ آپ کسی کام میں خواہ چھوٹا ہو خواہ بڑا
الله

سيرة النبي علي
266
جلد 1
استقلال کو ہاتھ سے نہ جانے دیتے۔(3) تیسرے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ نہ صرف عام کاموں میں بلکہ
عبادت میں بھی آپ استقلال کو ہاتھ سے نہ جانے دیتے۔اور یہ ایک خاص بات ہے
کیونکہ استقلال یا بے استقلالی کا اظہار عام کاموں میں ہوتا ہے۔اگر کوئی شخص ایک
دن خاص اثر اور جوش کے ماتحت خاص طور پر عبادت کرے اور دوسرے دن نہ کرے
صلى الله
تو اس کا ایسا کرنا بے استقلالی نہیں کہلا سکتا۔لیکن آنحضرت کہ اس صفت میں ایسے
کامل تھے کہ آپ عبادت میں بھی یہ پسند نہ فرماتے کہ ایک دن ایک عبادت کر کے
دوسرے دن چھوڑ دیں بلکہ جب ایک عبادت ایک دن کرتے تو دوسرے دن پھر
کرتے تا کہ اس کے ترک سے طبیعت میں بے استقلالی نہ پیدا ہو۔اور یہ بات آپ
کے استقلال پر خاص روشنی ڈالتی ہے۔احسان کی قدر دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اس بات کے تو طالب
رہتے ہیں کہ دوسرے ان پر احسان کریں لیکن اس بات کا
اُن کے دل میں خیال بھی نہیں آتا کہ جن لوگوں نے ان پر احسان کیا ہے ان کے
احسانات کو یاد رکھ کر ان کا بدلہ بھی دیں۔ایک دو احسانات کا یاد رکھنا تو الگ رہا
والدین جن کے احسانات کا اندازہ ہی نہیں کیا جا سکتا ان کے احسانات کو بھی بہت
سے لوگ بھلا دیتے ہیں اور یہ خیال کر لیتے ہیں کہ انہوں نے جو کچھ کیا اپنی محبت سے
مجبور ہو کر یا اپنا فرض خیال کر کے کیا۔ہمیں اب کیا ضرورت ہے کہ خواہ مخواہ ان کی
الله
خبر گیری کرتے پھریں۔لیکن ہمارے آنحضرت ﷺ کا حال دنیا سے بالکل مختلف
تھا۔آپ پر جب کوئی شخص احسان کرتا تو آپ اسے ہمیشہ یاد رکھتے تھے اور کبھی
فراموش نہ کرتے تھے۔اور ہمیشہ آپ کی کوشش رہتی تھی کہ جس نے آپ پر کبھی
کوئی احسان کیا ہوا سے اس کے احسان سے بڑھ کر بدلہ دیں۔یوں تو آپ کا
اپنے رشتہ داروں، دوستوں، مریدوں ، خادموں اور ہم وطنوں سے سلوک شروع سے آخر

سيرة النبي علي
267
جلد 1
تک ہمارے اس دعوے کی تصدیق کر رہا ہے لیکن ہم اسے واضح کرنے کے لیے ایک
مثال بھی دے دیتے ہیں جس سے معلوم ہو جائے گا کہ آپ کو اپنے محسن کے احسان کا
کس قدر خیال رہتا تھا اور کس طرح اسے یا درکھتے تھے۔بدر کی جنگ کے نام سے کون سا مسلمان ناواقف ہوگا یہی وہ جنگ ہے جس کا نام
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرقان رکھا ہے اور یہی وہ جنگ ہے جس میں عرب کے
وہ سردار جو اس دعوی کے ساتھ گھر سے چلے تھے کہ اسلام کا نام ہمیشہ کے لیے مٹادیں
گے خود مٹ گئے اور ایسے مئے کہ آج ان کا نام لیوا کوئی باقی نہیں اور اگر کوئی ہے تو
اپنے آپ کو ان کی طرف منسوب کرنا بجائے فخر کے عار خیال کرتا ہے۔غرضیکہ اس
جنگ میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو عظیم الشان کامیابی عطا فرمائی تھی اور بہت سے کفار
قید بھی ہوئے تھے۔وہ لوگ جو گھر سے اس ارادہ سے نکلے تھے کہ آنحضرت ﷺ اور آپ کے اتباع
کا ہمیشہ کے لیے فیصلہ کر دیں گے اور جن کے دل میں رحم کا خیال تک بھی نہ تھا ان سے
جس قدر بھی سختی کی جاتی اور جو سزائیں بھی ان کے لیے تجویز کی جاتیں بالکل روا اور
مناسب تھیں۔لیکن ان کی شرارت کے مقابلہ میں آنحضرت ﷺ نے ان سے جو نرم
سلوک کیا یعنی صرف ایک خفیف سا تاوان لے کر چھوڑ دیا وہ اپنی آپ ہی نظیر ہے۔مگر
اس نرم سلوک پر بھی ابھی آپ کے دل میں یہ تڑپ باقی تھی کہ اگر ہو سکے تو اور بھی
نرمی ان سے برتوں اور آپ بہانہ ہی ڈھونڈتے تھے کہ کوئی اور معقول وجہ پیدا
ہو جائے تو میں ان کو پہلا تاوان لئے کے چھوڑ دوں۔چنانچہ اس موقع پر آپ نے
حضرت جبیر سے جو گفتگو فرمائی وہ صاف ظاہر کرتی ہے کہ آپ کا دل اسی طرف مائل تھا
کہ کوئی معقول عذر ہو تو میں ان لوگوں کو یونہی چھوڑ دوں۔ہاں بلا وجہ چھوڑنے میں کئی
قسم کے پولیٹیکل نقص تھے جن کی وجہ سے آپ بلا کافی وجو ہات کے یونہی نہیں چھوڑ
سکتے تھے۔اس گفتگو سے جہاں مذکورہ بالا نتیجہ نکلتا ہے وہاں یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ

سيرة النبي علي
268
صلى الله
جلد 1
کو اپنے محسنوں کے احسانات کیسے یاد رہتے تھے اور آپ ان کا بدلہ دینے کے لیے
تیار رہتے تھے۔حضرت جبیر فرماتے ہیں کہ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ
فِي أُسَارَى بَدْرٍ لَوْ كَانَ الْمُطْعِمُ بْنُ عَدِي حَيًّا ثُمَّ كَلَّمَنِي فِي هَؤُلَاءِ
النتنى لَتَرَكُتُهُمْ لَهُ 103 یعنی نبی کریم ﷺ نے قیدیان بدر کے متعلق فرمایا کہ اگر
مطعم بن عدی زندہ ہوتا اور ان ناشدنیوں کے حق میں سفارش کرتا تو میں ضرور ان کو
چھوڑ دیتا۔یہ کیا ہی پیارا کلام ہے اور کن بلند خیالات کا اظہار کرتا ہے۔اسے وہی
لوگ سمجھ سکتے ہیں جن کے سینوں میں احسانات کی قدر کرنے والا دل ہو۔شاید اکثر ناظرین مطعم بن عدی کے نام اور اس کے کام سے ناواقف ہوں
اور خیال کریں کہ اس حدیث کا اس مضمون سے کیا تعلق ہے اس لیے میں اس جگہ
مطعم بن عدی کا وہ واقعہ بیان کر دیتا ہوں جس کی وجہ سے آنحضرت مہ نے اس
موقع پر مطعم بن عدی کو یاد فرمایا اور خواہش فرمائی کہ اگر آج وہ ہوتا تو میں ان
قیدیانِ جنگ کو اس کی سفارش پر چھوڑ دیتا۔آنحضرت عل ہے جب مکہ میں تشریف رکھتے تھے تو ایک دفعہ ابو جہل اور اس کے
چند ساتھیوں نے مشورہ کر کے قریش کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ بنو ہاشم اور
بنو عبدالمطلب سے خرید و فروخت اور نکاح وغیرہ کے معاملات بالکل ترک کر دیں
صلى
الله
کیونکہ وہ آنحضرت علیہ کی حفاظت کرتے ہیں اور ان کو ان کے دشمنوں کے سپردنہیں
عليسة
کر دیتے کہ جس طرح چاہیں ان سے سلوک کریں۔چنانچہ اس مضمون کا ایک معاہدہ
لکھا گیا کہ آئندہ کوئی شخص بنو ہاشم اور بنو مطلب کے ہاتھ نہ کوئی چیز فروخت کرے گا ،
نہ ان سے خریدے گا اور نہ ان کے ساتھ کسی قسم کا رشتہ کرے گا۔اس بائیکاٹ کا نتیجہ یہ
ہوا کہ قریش کے شر سے بچنے کے لیے آنحضرت ﷺ کے چچا ابو طالب کو مذکورہ بالا
دونوں گھرانوں سمیت مکہ والوں سے علیحدگی اختیار کرنی پڑی۔اور چونکہ مکہ ایک
وادی غَیرِ ذِي زَرْعٍ میں واقع ہے کھانے پینے کی سخت تکلیف ہونے لگی اور سوائے

سيرة النبي علي
269
جلد 1
اس کے کہ کوئی خدا کا بندہ چوری چھپے کوئی چیز دے جائے ان لوگوں کو ضروریات زندگی
بھی میسر آنی مشکل ہو گئیں۔اور قریباً دو سال تک یہی معاملہ رہا۔اور بعض مؤرخ تو
لکھتے ہیں کہ تین سال تک یہی حال رہا۔جب حالت انتہاء کو پہنچ گئی تو قریش میں سے
پانی شخص اس بات پر آمادہ ہوئے کہ اس ظلم کو دور کیا جائے اور ان قیدیوں کو رہائی
دلائی جائے۔چنانچہ انہوں نے آپس میں مشورہ کر کے ایک دن عین کعبہ کے پاس
کھڑے ہو کر یہ اعلان کر دیا کہ اب ہم اس ظلم کو زیادہ نہیں دیکھ سکتے۔یہ نہیں ہوسکتا
کہ ہم لوگ تو پیٹ بھر کر کھانا کھا ئیں اور آرام سے زندگی بسر کریں مگر چند ہمارے ہی
ہم قوم اسی طرح ہماری آنکھوں کے سامنے کھانے پینے سے تنگ ہوں اور با وجود
قیمت دینے کے غلہ ان کے ہاتھ فروخت نہ کیا جائے۔ہم اس معاہدہ کی جو ایسے ظلم کو
روا رکھتا ہے پابندی نہیں کر سکتے۔ان کا یہ کہنا تھا کہ بہت سے لوگ جن کے دل
انصاف سے کورے نہ تھے ان کی تائید میں کھڑے ہو گئے اور آخر وہ معاہدہ پھاڑ کر
پھینک دیا گیا اور آنحضرت ﷺ اور آپ کے قبیلہ کے لوگ اس قید سے آزاد ہوئے۔مطعم بن عدی بھی ان پانچ اشخاص میں سے ایک تھا اور یہی تھا کہ جس نے بڑھ کر اس
معاہدہ کو پھاڑ کر پھینک دیا۔علاوہ ازیں جب آنحضرت علی طائف کے لوگوں کو دعوتِ اسلام دینے کے
لیے تشریف لے گئے اور آپ سے وہاں کے بدمعاشوں نے سخت ظلم کا سلوک کیا اور
آپ کے پیچھے لڑکے اور گتے لگا دیئے تو آپ کو واپس مکہ میں آنا پڑا۔لیکن یہ وہ وقت
تھا کہ مکہ کے لوگ بھی سخت سے سخت شرارت پر آمادہ ہو رہے تھے اور آپ کو وہاں بھی
امن ملنا مشکل تھا اُس وقت مطعم بن عدی نے آگے آ کر آپ کو اپنے جوار میں لیا اور
اپنی ذمہ داری پر آپ کو پناہ دی۔یہ وہ احسانات تھے جو مطعم بن عدی نے آپ پر کیے تھے اور جبیر بن مطعم سے آپ کا
مذکورہ بالا کلام ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو ہمیشہ یہ خیال رہتا تھا کہ کاش ! وہ زندہ ہوتا اور

سيرة النبي علي
270
جلد 1
میں اس کے احسانات کا بدلہ اتارتا۔چونکہ مطعم نے آپ کو اور آپ کے قبیلہ کو اس قید سے آزاد کرانے میں بہت
کوشش کی تھی جس میں آپ بوجہ قریش کے غیر منصفانہ معاہدہ کے گرفتار تھے اور پھر اُس
وقت جبکہ آپ کے دشمن آپ
کو قسم قسم کی تکلیف پہنچانے پر آمادہ تھے آپ کو پناہ دی تھی
آپ کی توجہ بدر کے قیدیوں کو دیکھ کر اور یہ خیال کر کے کہ وہ لوگ جو چند سال پہلے مجھے
اپنے ہاتھ میں خیال کرتے تھے آج میرے ہاتھ میں گرفتار ہیں فورا مطعم کے اس
احسان کی طرف گئی اور اس احسان کو یاد کر کے فرمایا کہ جس طرح مطعم نے ہمیں قید
سے آزاد کروایا تھا اور دشمنوں کی تکلیف سے بچایا تھا آج اگر وہ زندہ ہوتا تو ایسے
خطرناک دشمنوں کو میں اس کی سفارش سے قید سے آزاد کر دیتا اور ہر ایک تکلیف سے
امن دے دیتا۔لڑائی سے نفرت بہت سی طبائع اس قسم کی ہوتی ہیں کہ وہ بہادری میں تو
بے شک کمال رکھتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ان میں
ایک قسم کی سختی پیدا ہو جاتی ہے۔اور ان کی بہادری در حقیقت لڑائی اور جھگڑے کا نتیجہ ہوتی
ہے اور بجائے ایک خلقی خوبی کے عادت کا نتیجہ ہوتی ہے جیسے کہ بعض ایسے ممالک کے لوگ
جہاں امن و امان مفقود ہوتا ہے اور لوگ آپس میں لڑتے اور جھگڑتے رہتے ہیں عادتاً
دلیر اور بہادر ہوتے ہیں لیکن ان کی بہادری کوئی نیک خلق نہیں ہوتی بلکہ روزانہ کی
عادت کا نتیجہ ہوتی ہے جیسے کہ بعض جانور بھی بہادر ہوتے ہیں اور یہ بات ان کے
اخلاق میں سے نہیں ہوتی بلکہ ان کی پیدائش ہی ایسے رنگ میں کی گئی ہے کہ وہ بہادر
ہوں مثلاً شیر چیتا وغیرہ۔پس جو انسان کہ عادتا بہادر ہے یعنی ایسے حالات میں اس
نے پرورش پائی ہے کہ اس کی طبیعت میں سختی اور لڑائی جھگڑے کی عادت ہو گئی ہے اس
کی بہادری چنداں قابل قدر نہیں۔لیکن جو شخص کہ لڑائی اور جھگڑے سے نفرت رکھتا ہو
موقع پر بہادری دکھائے اس کی بہادری قابلِ قدر ہے۔میں یہ تو پہلے بتا آیا ہوں کہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی