سیرة النبیﷺ

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 19

سيرة النبي عمال
271
جلد 1
صلى الله
رسول کریمہ بے نظیر بہادر تھے اور کوئی شخص بہادری میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ لڑائی اور جھگڑے سے سخت متنفر تھے جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ نہ تو عام طور پر لڑائی اور جھگڑا دیکھتے دیکھتے آپ کے اندر بہادری کی صفت
پیدا ہوگئی تھی اور نہ ایسا تھا کہ جنگوں اور لڑائیوں کے باعث طبیعت میں ایسی سختی پیدا ہو
گئی تھی کہ جھگڑے اور فساد کو طبیعت پسند کرنے لگے۔اور ہم دیکھتے ہیں کہ یہ دونوں
باتیں اکثر ایک دوسرے کے باعث سے پیدا ہو جاتی ہیں۔کئی بہادر ایسے ہوتے ہیں
کہ ان کی بہادری ان کی جھگڑالو اور فسادی طبیعت کا نتیجہ ہوتی ہے اور کئی بہادر ایسے
ہوتے ہیں کہ ان کی بہادری ان کو لڑائی اور جھگڑے کا عادی بنا دیتی ہے لیکن آپ
کی زندگی کے حالات بتاتے ہیں کہ آپ بہادر تھے لیکن آپ کی بہادری
ایک نیک خلق کے طور پر تھی اور باوجود بہادر اور میدانِ کارزار میں ثابت قدم
رہنے والا ہونے کے آپ کی طبیعت لڑائیوں اور جھگڑوں سے سخت متنفر تھی۔آپ کی
عمر بھر کسی شخص نے کبھی آپ کو کسی سے جھگڑتے نہیں دیکھا۔ہر ایک معاملہ کو سہولت
سے طے کرتے اور اگر کسی کو لڑتا دیکھتے بھی تو اُس حرکت سے اسے روک دیتے۔چنانچہ آپ کی اس نفرت کا یہ اثر تھا کہ صحابہ جنھیں رسول کریم ﷺ کے آخری زمانہ
میں جنگ و جدل کے ساتھ ہی واسطہ پڑا رہتا تھا کبھی آپس میں لڑتے جھگڑتے نہ تھے
اور ان کی طبیعت میں سختی اور درشتی پیدا نہیں ہوئی تھی کیونکہ ہر ایک ایسے واقعہ پر رسول
صلى الله
کریم ﷺ ان کو روک دیتے تھے۔برخلاف اس کے ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر میدانِ جنگ
کے بہادر مختلف لڑائیوں اور جھگڑوں سے بجائے گھبرانے کے ان میں مزہ حاصل
صلى الله
کرتے ہیں اور کئی لوگ تو خود لڑائی کرا کے تماشا دیکھتے ہیں۔مگر رسول کریم ہے
عمر بھر با وجود بے نظیر بہادری کے لڑائیوں اور جھگڑوں سے سخت نفرت کرتے رہے
جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کے اندر ایک اور ہی روح تھی جو کام کر رہی تھی اور
آپ اس دنیا کے لوگوں سے تعلق نہ رکھتے تھے بلکہ آپ آسمانی انسان تھے جس کا ہر کام

سيرة النبي علي
272
جلد 1
صلى الله
آسمانی تھا۔رسول کریم ﷺ کی تمام زندگی ہی اس بات پر شاہد ہے کہ آپ لڑائی
جھگڑے کو سخت ناپسند فرماتے تھے۔لیکن اس جگہ میں ایک دو مثالیں بھی دیتا ہوں جن سے
آپ کے پاکیزہ نفس کا پتہ چلتا ہے۔عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں
خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُخْبِرَنَا بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَتَلَاحَى رَجُلَانِ مِنَ
الْمُسْلِمِيْنَ فَقَالَ خَرَجْتُ لِأُخْبِرَكُمُ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَتَلاحَى فُلَانٌ وَفُلَانٌ
فَرُفِعَتْ وَعَسَى أَن يَكُوْنَ خَيْرًا لَكُمْ فَالْتَمِسُوْهَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ
وَالْخَامِسَةِ 104 یعنی رسول کریم ﷺ ایک دفعہ اپنے گھر سے لیلۃ القدر کی خبر دینے
کے لیے نکلے۔اتنے میں دو شخص مسلمانوں میں سے لڑ پڑے ( یعنی جب آپ نکلے تو دو
شخصوں کو لڑتے پایا ) اس پر آپ نے فرمایا کہ میں لیلۃ القدر کی خبر دینے کے لیے نکلا
تھا لیکن فلاں فلاں شخص لڑ رہے تھے جسے دیکھ کر مجھے بھول گیا کہ وہ رات کب ہو گی۔خیر شاید یہ بھی تمہارے لیے اچھا ہو تم اسے انتیسویں، ستائیسویں اور پچیسویں رات
میں تلاش کرو۔تکبر سے اجتناب
ایک مثال تو آپ کے تکبر سے بچنے کی میں پہلے دے چکا ہوں
ایک اور دیتا ہوں اور انہی دونوں مثالوں پر کیا حصر ہے
آنحضرت ﷺ کا ایک ایک عمل اس بات کی روشن مثال ہے کہ آپ تکبر سے کوسوں
دور تھے لیکن جیسا کہ میں ابتدا میں لکھ آیا ہوں اس سیرت میں میں نے صرف اُس حصہ
سیرت پر روشنی ڈالنی ہے جو اَصَحُ الْكُتُبِ بَعْدَ كِتَابِ اللہ بخاری سے ہمیں معلوم
ہوتا ہے اور دوسرے جو واقعات پہلے بیان کیے جاچکے ہیں ان کے دوبارہ دہرانے
سے بھی اجتناب کرنا مناسب ہے پس ان مجبوریوں کی وجہ سے صرف دو مثالوں پر ہی
کفایت کی جاتی ہے جن میں سے ایک تو پہلے بیان ہو چکی ہے اور دوسری ذیل میں
درج ہے۔حضرت ابو ہریرہ کا بیان فرماتے ہیں۔حَدَّثَنَا مُجَاهِدٌ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يَقُوْلُ أَ اللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِن كُنتُ

سيرة النبي علي
273
جلد 1
لاعْتَمِدُ بِكَبِدِى عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْجُوعِ وَإِنْ كُنْتُ لَاشُدُّ الْحَجَرَ عَلَى بَطْنِيْ مِنَ
الْجُوعِ وَلَقَدْ قَعَدْتُ يَوْمًا عَلَى طَرِيْقِهِمُ الَّذِى يَخْرُجُوْنَ مِنْهُ فَمَرَّ أَبُو بَكْرٍ فَسَأَلْتُهُ
فَسَالته
عَنْ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللهِ مَا سَأَلْتُهُ إِلَّا لِيُشْبِعَنِي فَمَرَّ وَلَمْ يَفْعَلُ ثُمَّ مَرَّ بِي عُمَرُ
عَنْ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللهِ مَا سَأَلْتُهُ إِلَّا لِيُشْعَنِى فَمَرَّ فَلَمْ يَفْعَلُ ثُمَّ مَرَّ بِى أَبُو الْقَاسِمِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَسَّمَ حِيْنَ رَانِي وَعَرَفَ مَا فِي نَفْسِي وَمَا فِي
وَجْهِمْ ثُمَّ قَالَ يَا أَبَا هِرٍ قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُوْلَ اللهِ قَالَ الْحَقُّ وَمَضَى
فَتَبِعْتُهُ فَدَخَلَ فَاسْتَأْذَنَ فَأَذِنَ لِى فَدَخَلَ فَوَجَدَ لَبَنَّا فِي قَدَحٍ فَقَالَ مِنْ أَيْنَ
هذَا اللَّبَنُ قَالُوْا أَهْدَاهُ لَكَ فُلانٌ أَوْ فَلانَةٌ قَالَ أَبَاهِرٌ قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا
رَسُوْلَ اللهِ قَالَ الْحَقُّ إِلَى أَهْلِ الصُّفَّةِ فَادْعُهُمْ لِيْ قَالَ وَأَهْلُ الصُّفَّةِ
أَضْيَافَ الْإِسْلَامِ لَا يَأْوُوْنَ إِلَى أَهْلِ وَلَا مَالٍ وَلَا عَلَى أَحَدٍ إِذَا أَتَتْهُ صَدَقَةٌ
بَعَثَ بِهَا إِلَيْهِمْ وَلَمْ يَتَنَاوَلُ مِنْهَا شَيْئًا وَإِذَا أَتَتْهُ هَدِيَّةٌ أَرْسَلَ إِلَيْهِمُ
وَأَصَابَ مِنْهَا وَأَشْرَكَهُمُ فِيْهَا فَسَاءَ فِي ذَلِكَ فَقُلْتُ وَمَا هَذَا اللَّبَنُ فِي
أَهْلِ الصُّفَةِ كُنتُ أَحَقُّ أَنَا أَنْ أُصِيْبَ مِنْ هَذَا اللَّبَنِ شَرُبَةً أَتَقَوَّى بِهَا فَإِذَا
جَاءُ وْا أَمَرَنِى فَكُنتُ أَنَا أُعْطِيْهِمْ وَمَا عَسَى أَنْ يَبْلُغَنِي مِنْ هَذَا اللَّبَن وَلَمُ
يَكُنْ مِنْ طَاعَةِ اللهِ وَطَاعَةِ رَسُوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُدُّ فَأَتَيْتُهُمْ
فَدَعَوْتُهُمْ فَأَقْبَلُوْا فَاسْتَأْذَنُوْا فَأَذِنَ لَهُمْ وَأَخَذُوْا مَجَالِسَهُمْ مِنَ الْبَيْتِ قَالَ يَا أَبَا هِرٍ
قُلْتُ لَبَّيْكَ يَارَسُوْلَ اللهِ قَالَ خُذْ فَأَعْطِهِمُ قَالَ فَأَخَذْتُ الْقَدَحَ فَجَعَلْتُ
أُعْطِيهِ الرَّجُلَ فَيَشْرَبُ حَتَّى يَرُوى ثُمَّ يَرُدُّ عَلَيَّ الْقَدَحَ فَأُعْطِيْهِ الرَّجُلَ
فَيَشْرَبُ حَتَّى يَرُوى ثُمَّ يَرُدُّ عَلَيَّ الْقَدَحَ فَيَشْرَبُ حَتَّى يَرُوى ثُمَّ يَرُدُّ
عَلَيَّ الْقَدَحَ حَتَّى انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ رَوِيَ
الْقَوْمُ كُلُّهُمْ فَأَخَذَ الْقَدَحَ فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ فَنَظَرَ إِلَيَّ فَتَبَسَّمَ فَقَالَ أَبَا
قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُوْلَ اللهِ قَالَ بَقِيْتُ أَنَا وَأَنتَ قُلْتُ صَدَقْتَ يَا رَسُوْلَ اللهِ

سيرة النبي علي
274
جلد 1
قَالَ اقْعُدْ فَاشْرَبُ فَقَعَدْتُ فَشَرِبْتُ فَقَالَ اشْرَبُ فَشَرِبْتُ فَمَازَالَ يَقُوْلُ
اشْرَبُ حَتَّى قُلْتُ لَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أَجِدُ لَهُ مَسْلَكًا قَالَ فَأَرِنِيْ
فَأَعْطَيْتُهُ الْقَدَحَ فَحَمِدَ اللهَ وَسَمَّى وَشَرِبَ الْفَضْلَةَ 105
صلى
ترجمہ۔اُس خدا کی قسم جس کے سوا کوئی اور خدا نہیں کہ میں بھوک کے مارے
زمین پر منہ کے بل لیٹ جایا کرتا تھا اور کبھی میں بھوک کے مارے اپنے پیٹ پر پتھر
باندھ لیا کرتا تھا (یعنی رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں اُس وقت صحابہ زیادہ تر اپنے
اوقات دین کے سیکھنے میں ہی خرچ کرتے تھے اور کم وقت اپنی روزی کے کمانے میں
لگاتے تھے اس لیے دنیاوی مال آپ کے پاس بہت کم ہوتا تھا اور حضرت ابو ہریرۃ تو
کوئی کام کیا ہی نہ کرتے تھے ، ہر وقت مسجد میں اسی انتظار میں بیٹھے رہا کرتے تھے
کہ کب رسول کریم علی نکلیں تو میں آپ کے ساتھ ہو جاؤں اور جو کچھ آپ کے
دہن مبارک سے نکلے اُس کو یاد کرلوں اور چونکہ سوال سے بچتے تھے کئی کئی وقت کا فاقہ
ہو جاتا لیکن ہر حال میں شاکر تھے اور آستانہ مبارک کو نہ چھوڑتے تھے ) ایک دن
ایسے ہوا کہ میں اُس راستہ پر بیٹھ گیا جس پر سے صحابہ گزر کر اپنے کاروبار کے لیے
جاتے تھے۔اتنے میں حضرت ابو بکر گزرے۔پس میں نے اُن سے قرآن کریم کی
ایک آیت پوچھی اور میں نے یہ آیت ان سے اس لیے نہ پوچھی تھی کہ وہ مجھے اس
کے معنی بتا ئیں بلکہ اصل غرض میری یہ تھی کہ شاید ان کی توجہ میری طرف ہو اور میرا
پیٹ بھر دیں لیکن انہوں نے معنی بتائے اور آگے چل دیئے، مجھے کچھ کھلایا نہیں۔ان
کے بعد حضرت عمر گزرے۔میں نے ان سے بھی قرآن کریم کی ایک آیت پوچھی
اور وہ آیت بھی مجھ کو آتی تھی۔میری اصل غرض یہی تھی کہ وہ مجھے کچھ کھلا ئیں مگر وہ
بھی اسی طرح گزر گئے اور مجھے کچھ نہ کھلایا۔پھر وہاں سے ابوالقاسم م (یعنی
آنحضرت ﷺ فِدَاهُ نَفْسِی ) گزرے آپ نے جو نہی مجھے دیکھا مسکرا دیے اور جو
کچھ میرے جی میں تھا اور جو میرے چہرہ سے عیاں تھا (یعنی بھوک کے آثار ) اُس کو
صلى الله

سيرة النبي علي
275
جلد 1
پہچان لیا پھر فرمایا ابو ہریرۃ! میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! حاضر ہوں! ارشاد
فرمائیے۔فرمایا میرے ساتھ چلے آؤ۔پس میں آپ کے پیچھے چل پڑا۔آپ اپنے گھر
میں داخل ہوئے اور میرے لیے اجازت مانگی پھر مجھ کو اندر آنے کی اجازت دی۔پھر
آپ اندر کمرہ میں تشریف لے گئے اور ایک دودھ کا پیالہ رکھا پایا۔آپ نے دریافت
فرمایا کہ یہ دودھ کہاں سے آیا ہے؟ اندر سے جواب ملا فلاں مرد یا فلاں عورت
( حضرت ابو ہر میرا کو یاد نہیں رہا کہ مرد کہا یا عورت ) نے حضور کے لیے ہدیہ بھیجا ہے
اس پر مجھے آواز دی۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! حاضر ہوں۔فرمایا اہل صفہ کے
پاس جاؤ اور ان کو میرے پاس بلا لاؤ۔ابو ہریرۃ فرماتے ہیں کہ اہل صفہ اسلام کے
مہمان تھے جن کے نہ تو کوئی رشتہ دار تھے جن کے پاس رہتے نہ ان کے پاس مال تھا
کہ اس پر گزارہ کرتے اور نہ کسی شخص کے ذمہ ان کا خرچ تھا۔جب نبی کریم ہے
کے
پاس صدقہ آتا تو آپ ان کی طرف بھیج دیتے اور اس میں سے خود کچھ نہ کھاتے۔اور
جب آپ کے پاس کوئی ہدیہ آتا تو آپ ان کو بلا بھیجتے اور ہدیہ سے خود بھی کھاتے اور
ان کو بھی اپنے ساتھ شریک فرماتے۔حضرت ابو ہریرۃ فرماتے ہیں کہ یہ بات مجھے
اچھی نہ لگی اور مجھے خیال گزرا کہ یہ دودھ اصحاب الصفہ میں کیونکر تقسیم ہو گا۔میں زیادہ
مستحق تھا کہ اس دودھ کو پیتا اور قوت حاصل کرتا ، جب وہ لوگ آ جائیں گے تو آپ
مجھے حکم فرما دیں گے اور مجھے اپنے ہاتھ سے ان کو تقسیم کرنا پڑے گا اور غالب گمان یہ
ہے کہ میرے لیے اس میں سے کچھ نہ بچے گا لیکن خدا و رسول کی اطاعت سے کوئی
چارہ نہ تھا پس میں ان لوگوں کے پاس آیا اور ان کو بلایا۔وہ آئے اور اندر آنے کی
اجازت طلب کی۔آنحضرت ﷺ نے ان کو اجازت دی پس وہ اپنی اپنی جگہ بیٹھ
گئے۔اس پر رسول کریم ﷺ نے فرمایا ابو ہریرۃ ! میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! حاضر
ہوں۔فرمایا یہ پیالہ لو اور ان کو پلاؤ۔میں نے پیالہ لیا اور اس طرح تقسیم کرنا شروع کیا
کہ پہلے ایک آدمی کو دیتا جب وہ پی لیتا اور سیر ہو جاتا تو مجھے پیالہ واپس کر دیتا پھر

سيرة النبي علي
276
جلد 1
میں دوسرے کو دیتا جب وہ سیر ہو جاتا تو مجھے پیالہ واپس کر دیتا۔اسی طرح باری
باری سب کو پلانا شروع کیا یہاں تک کہ سب پی چکے اور سب سے آخر میں میں نے
نبی کریم ﷺ کو پیالہ دیا آپ نے پیالہ لے لیا اور اپنے ہاتھ پر رکھا اور میری طرف
دیکھ کر مسکرائے اور فرمایا ابو ہریرۃ ! عرض کیا یا رسول اللہ ! حاضر ہوں۔حکم فرمایا اب تو
تم اور میں رہ گئے ہیں۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! درست ہے۔فرمایا اچھا تو بیٹھ
جاؤ اور پیو۔پس میں بیٹھ گیا اور میں نے دودھ پیا جب پی چکا تو فرمایا کہ اور پیو۔میں
نے اور پیا۔پھر فرمایا اور پیو۔اور اسی طرح فرماتے رہے یہاں تک کہ آخر مجھے کہنا پڑا
کہ خدا کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے اب تو اس دودھ کے لیے
کوئی راستہ نہیں ملتا۔اس پر فرمایا کہ اچھا تو مجھے دو۔میں نے وہ پیالہ آپ کو پکڑا دیا
آپ نے خدا تعالیٰ کی تعریف کی اور بسم اللہ پڑھی اور باقی بچا ہوا دودھ پی لیا۔اس حدیث سے رسول کریم ﷺ کی سیرت کے جن متفرق مضامین پر روشنی پڑتی
ہے ان کے بیان کرنے کا تو یہ موقع نہیں مگر اس وقت میری غرض اس حدیث کے
لانے سے یہ بیان کرنا ہے کہ رسول کریم یہ تکبر سے بالکل خالی تھے اور تکبر آپ
کے قریب بھی نہ پھٹکتا تھا۔رسول کریم ﷺہ تو خیر بڑی شان کے آدمی تھے اور جس
وقت کا یہ واقعہ ہے اُس وقت دنیاوی شان بھی آپ کو بادشاہانہ حاصل تھی ( کیونکہ
حضرت ابو ہریرۃا آپ کی وفات سے صرف تین سال پہلے مسلمان ہوئے تھے پس اگر
یہ بھی فرض کر لیا جائے کہ مسلمان ہوتے ہی آپ کو یہ واقعہ پیش آیا تب بھی فتح خیبر
کے بعد کا یہ واقعہ ہے جبکہ رسول کریم ﷺ کی حکومت قائم ہو چکی تھی اور عرب کے کئی
قبائل آپ کی اطاعت کا اقرار کر چکے تھے۔) آپ سے دنیاوی حیثیت میں ادنیٰ
لوگوں کو بلکہ معمولی معمولی امراء کو دیکھو کہ کیا تکبر اور عجب کے باعث وہ کسی شخص کا جوٹھا
پی سکتے ہیں؟ اس آزادی کے زمانہ میں بھی جبکہ تمام بنی نوع انسان کی برابری کے
دعوے کیے جاتے ہیں اس شان کو بنانے کے لیے طب کی آڑ تلاش کی جاتی ہے کہ

سيرة النبي علي
277
جلد 1
ایک دوسرے کا جوٹھا پینے سے ایک دوسرے کی بیماری کے لگ جانے کا خطرہ ہوتا ہے
حالانکہ اگر کوئی ایسی بیماری معلوم ہو تو اور بات ہے ورنہ رسول کریم ﷺ تو فرماتے
ہیں کہ سُورُ الْمُؤْمِن شِفَاء 106 مومن کا جوٹھا استعمال کرنے میں بیماری سے شفاء
ہوتی ہے۔پھر مسلمان کہلانے والوں کا کیا حق ہے کہ اس فتویٰ کے ہوتے ہوئے اپنے
تکبر کو پورا کرنے کے لیے اس تار عنکبوت عذر کے پیچھے پناہ لیں۔غرض اس آزادی
کے زمانہ میں بھی بادشاہ تو الگ رہے عام لوگ بھی پسند نہیں کرتے کہ اپنے سے نیچے
درجہ کے آدمی کا جوٹھا کھانا یا پانی استعمال کریں اور خواہ دنیاوی حیثیت میں ان سے
ادنی درجہ کا آدمی کس قدر ہی صاف اور نظیف کیوں نہ ہو اور ہر قسم کی میلوں اور گندوں
سے کتنا ہی پاک کیوں نہ ہو اس کے جو ٹھے کھانے یا پینے کو کبھی استعمال نہیں کرتے اور
اس کو برا مناتے ہیں اور اس کو اپنی ہتک خیال کرتے ہیں اور پھر امارت ظاہری الگ
رہی ، قومیتوں کے لحاظ سے بھی ایسے درجے مقرر کیے گئے ہیں کہ ایک ادنیٰ قوم کے
شخص کا جوٹھا کھانا یا پانی استعمال کرنا اعلیٰ قوم کے لوگ عار خیال کرتے ہیں۔خود
ہمارے گھر میں ایک دفعہ یہ واقعہ ہوا کہ ایک سیدانی بغرض سوال آئی۔باتیں کرتے
کرتے اس نے پانی مانگا۔ایک عورت اس کو پانی دینے کے لیے اٹھی اور جو برتن
گھڑوں کے پاس پانی پینے کے لیے رکھا تھا اس میں اس نے اسے پانی دیا۔وہ سیدانی
بھی سامنے بیٹھی تھی اس بات کو دیکھ کر آگ بگولا ہو گئی اور بولی کہ شرم نہیں آتی ! میں
سیدانی ہوں اور تو امتیوں کے جو ٹھے برتن میں پانی دیتی ہے۔نئے برتن میں مجھے پانی
پلانا چاہیے تھا۔غرض صرف سادات میں سے ہونے کی وجہ سے باوجود اس کے کہ وہ
ہمارے ہاں سوال کرنے آئی تھی اور محتاج تھی اس نے اس قدر تکبر کا اظہار کیا کہ
دوسرے آدمی کا مستعمل برتن جو سید نہ ہو اُس کے سامنے پیش کرنا گویا اس کی ہتک
تھی۔جب مستعمل لیکن صاف کردہ برتن سے اس قدر نفرت تھی تو جوٹھا پانی تو پھر
نہایت ناپاک شے سمجھی جاتی ہو گی لیکن اس سیدوں کے باپ بلکہ انبیاء کے سید کو دیکھو

سيرة النبي علي
278
جلد 1
کہ اصحاب الصفہ جن کو نہ کھانے کو روٹی ، نہ پہنے کو کپڑا، نہ رہنے کو مکان میسر تھا اُن کو
اپنے گھر پر بلاتا ہے اور ایک نہیں، دو نہیں، ایک جماعت کی جماعت کو دودھ کا پیالہ دیتا
ہے اور سب کو باری باری پلا کر سب کا بچا ہوا، کم سے کم نصف درجن مونہوں سے گزرا ہوا
دودھ سب سے آخر میں اَلْحَمْدُ لِلهِ کہتا ہوا بِسْمِ اللہ کہہ کر پی جاتا ہے اور اس کے چہرہ
پر بجائے نفرت کے آثار ظاہر ہونے کے خوشی اور فرحت اور شکر و امتنان کی علامات
ہویدا ہوتی ہیں۔بے شک دنیا میں بڑے بڑے لوگ گزرے ہیں لیکن اس شان و شوکت کا مالک
ہو کر جو رسول کریم ﷺ کو حاصل تھی پھر اس قدر تکبر سے بعد کی مثال کوئی پیش تو
کرے۔لیکن خوب یاد رکھو کہ ایسی مثال پیش کرنے پر کوئی شخص قادر نہیں
ہوسکتا۔سوائے اس مثال کے جو اسی پاک انسان کے نقش قدم پر چل کر اسی میں گم ہو۔تکبر کے متعلق دو مثالیں بیان کرنے کے بعد میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں
کہ نہ صرف یہ کہ آپ کے اندر تکبر نہ تھا بلکہ اس کے علاوہ آپ کی طبیعت
میں حد درجہ کا انکسار بھی تھا اور آپ ہمیشہ دوسرے کی تعظیم کرنے کے لیے تیار رہتے
تھے اور اپنا رویہ ایسا رکھتے تھے جس سے دوسرے لوگوں کا ادب ظاہر ہو اور یہ وہ بات
ہے کہ جس سے عام طور پر لوگ خالی ہوتے ہیں۔خصوصاً امراء تو اس سے بالکل خالی
ہی نظر آتے ہیں۔ایسے تو شاید بہت سے امراء مل جائیں جو ایک حد تک تکبر سے بچے
ہوئے ہوں لیکن ایسے امراء جو تکبر سے محفوظ ہونے کے علاوہ منکسر المز اج بھی ہوں
شاذ و نادر ہی ملتے ہیں۔اور میرا یہ کہنا کہ شاذ و نادر منکسر المزاج امرا مل سکتے ہیں اس
صلى الله
کا بھی یہ مطلب نہیں کہ ایسے امراء بھی ہیں جو اپنے انکسار میں رسول اللہ علیہ کا نمونہ
ہیں۔کیونکہ رسول کریم ﷺ کا نمونہ تو انبیاء میں بھی نہیں مل سکتا چہ جائیکہ عام امراء میں
انکسار کا لفظ اردو محاورہ کی وجہ سے رکھا گیا ہے۔ورنہ عربی زبان میں انکسار ان
انکسار
معنوں میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کی بجائے ” تواضع“ کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔

سيرة النبي عل
279
جلد 1
مل جائے۔میرا یہ ایمان ہے کہ آپ اپنی تمام عادات اور تمام حرکات میں بے نظیر تھے
اور اخلاق کے تمام پہلوؤں میں گل انبیاء اور صلحاء پر فضیلت رکھتے تھے۔پس میں اگر
کسی جگہ دوسرے امراء سے آپ کا مقابلہ کرتا ہوں تو صرف یہ دکھانے کے لیے کہ
بادشا ہوں اور امراء میں بھی نیک نمو نے تو موجود ہیں لیکن جس طرح ہر رنگ اور ہر
پہلو میں آپ کامل تھے اس کی نظیر کہیں نہیں ملتی۔اور دوسرے یہ بتانے کے لیے کہ
آپ کو صرف نیک بختوں میں اور صلحاء میں شامل کرنا درست نہیں ہوسکتا بلکہ کسی ایک
خلق میں بھی بہتر سے بہتر نمونہ جو مل سکتا ہے اس سے بھی آپ کا نمونہ بڑھ کر تھا جو اس
بات کا ثبوت ہے کہ آپ کوئی نیک بخت بادشاہ نہ تھے بلکہ نبی تھے اور نبیوں کے بھی
سردار تھے۔اور میں ان لوگوں کی کوشش کو نہایت حقارت کی نظر سے دیکھتا ہوں جو آ
کی لائف میں یہ کوشش کرتے ہیں کہ آپ کے افعال کو چند اور بادشاہوں سے مشابہ کر
کے دکھاتے ہیں اور اس طرح گویا آپ پر سے وہ اعتراض مٹانا چاہتے ہیں جو آپ
کے دشمنوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں۔اس کوشش کا نتیجہ سوائے اس کے اور کیا ہو
سکتا ہے کہ آنحضرت ﷺ ایک اچھے بادشاہ تھے لیکن ہمارا تو یہ دعوی ہے کہ آپ ایک
نبی تھے اور نبیوں کے سردار تھے۔پس جب تک آپ کے اخلاق کو دوسرے انسانوں
کے اخلاق سے بہتر اور اعلیٰ نہ ثابت کیا جائے ہمارا دعویٰ باطل ہو جاتا ہے اور صرف
بعض شریف بادشاہوں سے آپ کی مماثلت ثابت کر دینے سے وہ مطلب ہرگز پورا
نہیں ہوتا جس کے پورا کرنے کے لیے ہم قلم اٹھاتے ہیں۔پس میرا آپ کے مقابلہ
میں دیگر امراء کی امثلہ پیش کرنا یا ان کی زندگی کی طرف متوجہ کرنا صرف اس غرض کے
لیے ہوتا ہے کہ تا بتاؤں کہ اچھے سے اچھے نمونہ کو بھی آپ کے سامنے لاؤ کبھی وہ آپ
کے آگے چمک نہیں سکتا بلکہ آپ کے سامنے یوں معلوم ہوتا ہے جیسے نصف النہار کے
سورج کے مقابلہ میں شب چراغ۔خیر یہ تو ایک ضمنی بات تھی۔میں اس وقت یہ بیان کر رہا تھا کہ گو بعض امراء تکبر

سيرة النبي ع
280
جلد 1
سے خالی تو مل سکتے ہیں لیکن منکسر المزاج امراء بہت ہی کم اور شاذ و نادر ہی ملیں لیکن
رسول کریم ﷺ ایک بادشاہ ہو کر جس منکسر المزاجی سے رہتے تھے وہ انسان کو حیرت
میں ڈال دیتی ہے۔عرب کی سی قوم کا بادشاہ لاکھوں انسانوں کی جان کا مالک بڑوں
اور چھوٹوں کے سامنے اس انکسار سے کام لیتا ہوا نظر آتا ہے کہ انسان کی عقل دنگ رہ
جاتی ہے۔دنیا کے بادشاہوں اور امراء کی زندگی کو دیکھو اور ان کے حالات پڑھو تو
معلوم ہوتا ہے کہ کسی اپنے سے ادنی آدمی کو سلام کہنا تو در کنار اس کے سلام کا جواب
دینا بھی ان پر دو بھر ہوتا ہے۔اول تو بہت سے ہوں گے جو معمولی آدمی کے سلام پر سر
تک بھی نہ ہلائیں گے تو بعض ایسے ملیں گے جو صرف سر ہلا دینا کافی سمجھیں گے۔ان
سے بھی کم وہ ہوں گے جو سلام کا جواب دے دیں گے۔اور جو ابتدا میں سلام کریں وہ
تو بہت ہی کم ملیں گے کیونکہ جن کی طبیعت میں تکبر نہ ہو وہ اس بات کو پسند نہ کریں گے
کہ کوئی غریب آدمی ان کو سلام کہے تو وہ اس کے سلام کا جواب نہ دیں لیکن ابتداء
ایک غریب آدمی کو سلام کہنا وہ اپنی شان کے خلاف سمجھیں گے۔لیکن رسول کریم علی
صلى الله
کی زندگی کے حالات پڑھ کر دیکھو کہ آپ ہمیشہ سلام کہنے میں سبقت کرتے تھے اور
کبھی اس بات کے منتظر نہ رہتے تھے کہ کوئی غریب آدمی آپ کو خود بڑھ کر سلام کرے
بلکہ آپ کی یہی کوشش ہوتی تھی کہ آپ ہی پہلے سلام کہیں۔اس کے متعلق میں اس جگہ
یک ایسے شخص کی گواہی پیش کرتا ہوں جس کو آپ کی مدینہ کی زندگی میں برابر دس
سال آپ کے ساتھ رہنے کا اتفاق ہوا ہے۔میری مراد حضرت انسؓ سے ہے جن کو
رسول
کریم ﷺ نے مدینہ تشریف لانے پر ملازم رکھا تھا اور جو آپ کی وفات تک
برابر آپ کی خدمت میں رہے۔ان کی نسبت امام بخاری روایت کرتے ہیں عَنْ أَنَسِ
بن مَالِكٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى صِبْيَان فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ وَقَالَ كَانَ
النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَفْعَلُهُ 107 یعنی حضرت انس ایک دفعہ ایک ایسی جگہ
سے گزرے جہاں لڑکے کھیل رہے تھے تو آپ نے ان کو سلام کہا اور پھر فرمایا کہ

سيرة النبي علي
صلى الله
281
جلد 1
آنحضرت ہے اسی طرح کیا کرتے تھے یعنی آپ بھی جب لڑکوں کے پاس سے
گزرتے تھے تو ان کو سلام کہا کرتے تھے۔ان واقعات پر سرسری نظر ڈالنے والے انسان کی نظر میں شاید یہ ایک معمولی سی
بات معلوم ہوتی ہو لیکن جو شخص کہ ہر ایک بات پر غور کرنے کا عادی ہو وہ اس شہادت
سے رسول کریم ﷺ کی منکسرانہ طبیعت کے کمال کو معلوم کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔جیسا کہ
میں اوپر بیان کر آیا ہوں امراء کے لیے اپنے سے چھوٹے آدمی کو پہلے سلام کہنا ایک
نہایت سخت مجاہدہ ہے اور ممکن ہے کہ کبھی کبھار کوئی امیر ایسا کر بھی دے لیکن ہمیشہ اس
پر قائم رہنا ایک ایسی بات ہے جس کا ثبوت کسی دنیاوی بادشاہ کی زندگی سے نہیں مل
سکتا۔پھر بچوں کو سلام میں ابتدا کرنا تو ایک ایسی بات ہے جس کی بادشاہ تو الگ رہے
امراء سے بھی امید کرنا بالکل محال ہے۔اور امراء کو بھی جانے دو کتنے بالغ و جوان
انسان ہیں جو با وجود دنیاوی لحاظ سے معمولی حیثیت رکھنے کے بچوں کو سلام میں ابتدا
کرنے کے عادی ہیں اور جب گلیوں میں بچوں کو کھڑا پاتے ہیں تو آگے بڑھ کر ان کو سلام
کرتے ہیں۔شاید ایسا آدمی جو اس پر تعہد سے قائم ہو اور ہمیشہ اس پر عمل کرتا ہو ایک بھی
نہ ملے گا۔لیکن رسول کریم ﷺ کی نسبت حضرت انس جیسے واقف کارصحابی جو ہر وقت
آپ کے ساتھ رہتے تھے فرماتے ہیں کہ آپ جب بچوں کے پاس سے گزرتے تھے تو
ان کو سلام کہتے تھے۔اس شہادت میں آپ نے کئی باتوں پر روشنی ڈالی ہے۔اول یہ
صلى الله
کہ آنحضرت عل انکسار کے اس اعلی درجہ پر قدم زن تھے کہ بچوں کو سلام کہنے سے
بھی آپ کو عار نہ تھا۔دوم یہ کہ آپ ان کو سلام کہنے میں ابتدا کرتے تھے۔سوم یہ کہ
ایک یا دو دفعہ کی بات نہیں آپ ہمیشہ ایسا ہی کیا کرتے تھے۔اب اس شہادت سے ہر
ایک شخص بآسانی سمجھ سکتا ہے کہ جو شخص بچوں کے ساتھ اس انکسار کے ساتھ پیش آتا تھا
وہ جوانوں کے ساتھ کس انکسار کے ساتھ معاملہ کرتا ہو گا اور اس کا نفس خودی اور تکبر
سے کس حد تک پاک ہوگا۔

سيرة النبي علي
282
جلد 1
میں اس امر کی اور بہت سی مثالیں پیش کرتا لیکن چونکہ میں نے اس کتاب میں
صرف ان مثالوں سے آپ کی سیرت پر روشنی ڈالنے کا ارادہ کیا ہے جو بخاری میں
پائی جاتی ہیں اس لیے اس وقت اسی مثال پر اکتفا کرتا ہوں۔شروع سے ہی آپ کی طبیعت ایسی تھی۔آپ کی منکسرانہ طبیعت کے متعلق جو
مثال میں نے دی ہے شاید اس کے متعلق کوئی شخص کہے کہ گو امراء اس منکسرانہ طبیعت
کے نہیں ہوتے لیکن چونکہ علاوہ بادشاہت کے آپ کو نبوت کا بھی دعوی تھا اور نبوت
کے لیے ضروری ہے کہ انسان ہر قسم کے لوگوں سے تعلق رکھے اس لیے ممکن ہے کہ
نَعُوذُ بِاللهِ آپ تکلف سے ایسا کرتے ہوں تو اس کا جواب یہ ہے کہ بے شک یہ
اعتراض درست ہے لیکن رسول کریم ﷺ پر نہیں پڑ سکتا۔اور اس کی یہ وجہ ہے کہ
تکلف کی بات ہمیشہ عارضی ہوتی ہے، تکلف سے انسان جو کام کرتا ہے اس پر سے کسی
نہ کسی وقت پردہ اٹھ جاتا ہے لیکن جیسا کہ پہلی مثال سے ثابت ہے آنحضرت علی
ہمیشہ ایک ہی بات پر قائم رہے اور ایک شخص جو دس سال رات دن برابر آپ کے
ساتھ رہا گواہی دیتا ہے کہ ہمیشہ منکسرانہ معاملہ کرتے تھے تو اب اس میں شک کی کوئی
گنجائش نہیں رہ جاتی۔لیکن اس مثال کے علاوہ ایک اور مثال بھی بخاری سے معلوم
ہوتی ہے جس سے ثابت ہو جاتا ہے کہ آپ کی منکسرانہ طبیعت ان اعلیٰ درجہ کے اخلاق
کا نتیجہ تھی جن پر آپ قائم تھے نہ کہ بناوٹ کا۔جیسا کہ آپ کے دشمن کہتے ہیں اور وہ
ایک ایسے وقت کی بات ہے جبکہ آپ نے ابھی دعوی بھی نہ کیا تھا۔پس اُس وقت بھی
آپ کا انتہاء درجہ کا منکسر المزاج ہونا ثابت کرتا ہے کہ آپ کے تمام کام اُس دلی
پاکیزگی کا نتیجہ تھے جس نے آپ کو کسی زمانہ میں بھی نہیں چھوڑا۔عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِيْنَ أَنَّهَا قَالَتْ أَوَّلُ مَا بُدِءَ بِهِ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْوَحْيِ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ فِي النَّوْمِ فَكَانَ لَا يَرَى رُؤْيَا
إِلَّا جَاءَتْ مِثْلَ فَلَقِ الصُّبْحِ ثُمَّ حُبِّبَ إِلَيْهِ الْخَلَاءُ وَكَانَ يَخْلُوْ بِغَارِ حِرَاءٍ
الله۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی