سیرة النبیﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 3
سيرة النبي علي
79
جلد 1
کا ہاتھ پکڑ لیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! بس کیجیے۔آپ نے تو اپنے رب سے دعا
کرنے میں حد کر دی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت زرہ پہنی ہوئی
تھی آپ خیمہ سے باہر نکل آئے اور فرمایا کہ ابھی ان لشکروں کو شکست ہو جائے گی اور
پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے بلکہ یہ وقت ان کے انجام کا وقت ہے اور یہ وقت ان
لوگوں کے لیے نہایت سخت اور کڑوا ہے۔اللہ اللہ ! خوف خدا کا ایسا تھا کہ باوجود
وعدوں کے اس کے غنا کا خیال تھا لیکن یقین بھی ایسا تھا کہ جب حضرت ابوبکر نے
عرض کی تو بآواز بلند سنا دیا کہ میں ڈرتا نہیں بلکہ خدا کی طرف سے مجھے علم ہو چکا ہے
کہ دشمن شکست کھا کر ذلیل وخوار ہو گا اور ائمۃ الکفر یہیں مارے جائیں گے چنانچہ ایسا
ہی ہوا۔جس جگہ پر عذاب آچکا ہو وہاں آپ نہ ٹھہر تے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اللہ تعالیٰ سے اس قدر خائف تھے اور اُس کا تقویٰ آپ کے دل میں ایسا مستولی تھا کہ
نہ صرف آپ ایسے افعال سے محفوظ تھے کہ جن سے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا خوف ہو
اور نہ صرف لوگوں کو ایسے افعال میں مبتلا ہونے سے روکتے تھے بلکہ آپ اُن مقامات
میں ٹھہر نا برداشت نہ کرتے تھے جس جگہ کسی قوم پر عذاب آچکا ہو اور ان واقعات کو
یا د کر کے اُن افعال کو آنکھوں کے سامنے لا کر جن کی وجہ سے وہ عذاب نازل ہوئے
آپ اس قدر غضب الہی سے خوف کرتے کہ اُس جگہ کا پانی تک استعمال کرنا آپ
مکر وہ جانتے۔چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمرؓ فرماتے ہیں لَمَّا نَزَلَ الْحِجُرَ فِي
غَزْوَةِ تَبُوْكَ أَمَرَهُمْ أَنْ لَا يَشْرَبُوْا مِنْ بِتْرِهَا وَلَا يَسْتَقُوْا مِنْهَا فَقَالُوْا قَدْ
عَجَنَّا مِنْهَا وَاسْتَقَيْنَا فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَطْرَحُوْا ذَلِكَ الْعَجِيْنَ وَيُهْرِيْقُوْا ذَلِكَ
الْمَاءَ24 جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم غزوہ تبوک کے موقع پر مقام حجر پر اترے آپ
نے صحابہؓ کو حکم دیا کہ اس کنویں سے پانی نہ پئیں اور نہ پانی بھریں۔یہ حکم سن کر صحابہ
نے جواب دیا کہ ہم نے اس پانی سے آٹا گوندھ لیا ہے اور پانی بھر لیا ہے۔آپ نے
سيرة النبي علي
80
جلد 1
حکم دیا کہ اس آٹے کو پھینک دو اور اس پانی کو بہا دو۔اس خوف الہی کو دیکھو اور دنیا
کے سب راستبازوں کی زندگیوں کا اس پاک نبی کی زندگی سے مقابلہ کرو کہ اس میں
خوف الہی کس قدر زیادہ تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پہلے میں ذکر کر چکا ہوں کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نسبت فرماتے تھے کہ
اعمال پر بھروسہ نہ کرتے وَمَا أَدْرِكْ مَا يُفْعَلُ بِی میں نہیں جانتا کہ
میرے ساتھ کیا کیا جائے گا۔اس سے بھی بڑھ کر یہ بات ہے کہ آپ کبھی اس بات کا
دعویٰ نہ کرتے کہ اپنے اعمال کے زور سے جنت کے وارث بن جائیں گے بلکہ ہمیشہ
یہی تعلیم دیتے کہ خدا کے فضل سے جو کچھ ملے گا ملے گا اور اپنی نسبت بھی یہی فرماتے
کہ میری نجات بھی خدا کے ہی فضل سے ہو گی۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ
سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ لَنْ يُدْخِلَ أَحَدًا عَمَلُهُ
الْجَنَّةَ قَالُوْا وَلَا أَنْتَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ لَا وَلَا أَنَا إِلَّا أَنْ يَتَغَمَّدَنِيَ اللَّهُ
بِفَضْلِ وَرَحْمَةٍ فَسَدِدُوْا وَقَارِبُوْا وَلَا يَتَمَثْنى أَحَدُكُمُ الْمَوْتَ إِمَّا مُحْسِنًا
فَلَعَلَّهُ أَنْ يَزْدَادَ خَيْرًا وَإِمَّا مُسِيْئًا فَلَعَلَّهُ أَنْ يَسْتَعْتِبَ 25 فرماتے ہیں میں نے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک دفعہ یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کسی کو اس کا عمل جنت
میں نہیں داخل کرے گا۔لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا آپ بھی اپنے اعمال
کے زور سے جنت میں داخل نہ ہوں گے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا
کہ میں بھی اپنے اعمال کے زور سے جنت میں داخل نہ ہوں گا بلکہ خدا کا فضل اور اس
کی رحمت مجھے ڈھانپ لیں گے تو میں جنت میں داخل ہوں گا۔اس لیے تم نیکی کرو اور
سچائی سے کام لو اور خدا کی نزد یکی کو تلاش کرو۔اور تم میں سے کوئی موت کی آرزو نہ
کرے کیونکہ اگر وہ نیک ہے تو شاید وہ نیکی میں اور ترقی کرے اور اگر بد ہے تو شاید
اس کی توبہ قبول ہو جائے اور اسے خدا کی رضا کے حاصل کرنے کا موقع مل جائے۔
سيرة النبي علي
81
جلد 1
اس حدیث سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خشیت کا پتہ چلتا ہے کہ آپ نے
خدا تعالیٰ کی قدرت، بڑائی اور جلال کا کیسا صحیح اندازہ لگایا تھا اور کس طرح آپ کے
دل پر حقیقت منکشف تھی کہ آپ ان اعمال کے ہوتے ہوئے بھی اُس بادشاہ کی غنا
سے ایسے خائف تھے کہ فرماتے کہ خدا کا فضل ہی ہو تو نجات ہو اور نہ اس کے فضل کے
بغیر نجات کیونکر ہو سکتی ہے۔علاوہ ازیں اس حدیث سے یہ مسئلہ بھی حل ہو جاتا ہے کہ
اسلام نجات کو اعمال
کا نتیجہ نہیں بلکہ خدا کے فضل کا نتیجہ قرار دیتا ہے۔ہاں اعمالِ صالحہ
خدا کے فضل کے جاذب ہوتے ہیں اس لیے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
نجات خدا کے فضل سے ہے اس لیے تم نیکی اور تقویٰ سے کام لو۔معلوم ہوا کہ نیکی اور
اعمالِ صالحہ فضل کے جاذب ہیں۔چنانچہ ایک دوسری حدیث میں اس کی اور تشریح
ہو جاتی ہے۔حضرت ابو ہریرہ ہی اس حدیث کے بھی راوی ہیں اور اس میں انہوں
نے پہلی حدیث سے اتنا زیادہ بیان فرمایا ہے وَاغْدُوْا وَرُوْحُوْا وَشَيْئًا مِنَ
الدُّلْجَةِ وَالْقَصْدَ الْقَصْدَ تَبْلُغُوا 20 یعنی خدا کے فضل کے سوا نجات نہیں۔اسی
لیے صبح کے وقت عبادت کرو اور شام کے وقت بھی اور کچھ رات کے وقت بھی اور
خوب قصد کرو۔پوری طرح سے قصد کرو جنت میں پہنچ جاؤ گے۔اس حدیث سے
صاف کھل جاتا ہے کہ اپنے اعمال کو فضل کا جاذب قرار دیا ہے۔استغفار کی کثرت لوگ گناہ کرتے ہیں اور پھر جرات کرتے ہیں اور خدا کا
خوف ان کے دلوں میں پیدا نہیں ہوتا اور ایسے سنگدل ہو
جاتے ہیں کہ کبھی ان کے دلوں میں یہ خیال پیدا نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کے
مورد نہ بن جائیں۔ایک دفعہ کا ذکر ہے میں نے ایک شخص سے ذکر کیا کہ تم تو بہ واستغفار
کیا کرو اور نیکی میں ترقی کرو۔اس نے مجھے جواب دیا کہ کیا آپ مجھے گندا جانتے
ہیں؟ کیا میں گناہ گار ہوں کہ آپ مجھے نیکی اور تقویٰ اور استغفار کے لیے کہتے ہیں؟
میں یہ بات سن کر حیران ہی ہو گیا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی قدرتوں سے اتنا نا واقف ہے اور
سيرة النبي علي
82
جلد 1
اُس کے جلال سے اتنا بے خبر ہے کہ اسے اتنی بھی نہیں سمجھ کہ اُس بادشاہ سے انسان کو
کیسا خائف رہنا چاہیے۔دنیاوی بادشاہوں کے مقربین کو ہم دیکھتے ہیں کہ ان کی
خدمت وخوشامد کے باوجود بھی اُن سے یہی عرض کرتے رہتے ہیں کہ اگر کچھ قصور ہو
گیا ہو تو عفو فر ما ئیں۔بے شک بہت سے لوگ حتی المقدور نیکی کا خیال رکھتے ہیں مگر
پھر بھی انسان سے خطا کا ہو جانا کچھ تعجب کی بات نہیں۔رسول کریم ﷺ کو دیکھو کیسی
معرفت تھی ، کیسی احتیاط تھی ، کس طرح خدا تعالیٰ سے خائف رہتے تھے اور باوجود اس
کے کہ تمام انسانوں سے زیادہ آپ کامل تھے اور ہر قسم کے گنا ہوں سے آپ پاک
تھے ،خود اللہ تعالیٰ آپ کا محافظ و نگہبان تھا مگر باوجود اس تقدیس اور پاکیزگی کے یہ
حال تھا کہ ہر وقت اللہ تعالیٰ سے خائف رہتے ، نیکی پر نیکی کرتے ، اعلیٰ سے اعلیٰ اعمال
بجالاتے ، ہر وقت عبادت الہیہ میں مشغول رہتے مگر باوجود اس کے ڈرتے اور بہت
ڈرتے۔اپنی طرف سے جس قدر ممکن ہے احتیاط کرتے مگر خدا تعالیٰ کے غنا کی طرف
نظر فرماتے اور اُس کے جلال کو دیکھتے تو اس بارگاہ صمدیت میں اپنے سب اعمال سے
دستبردار ہو جاتے اور استغفار کرتے اور جب موقع ہوتا تو بہ کرتے۔حضرت ابو ہریرہ
فرماتے ہیں سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْلُ وَاللَّهِ إِنِّي
لاسْتَغْفِرُ اللهَ وَأَتُوْبُ إِلَيْهِ فِى الْيَوْم أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِيْنَ مَرَّةً 27 میں نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ خدا کی قسم! میں دن میں ستر دفعہ سے
زیادہ خدا تعالیٰ کے حضور میں اپنی کمزوریوں سے عفو کی درخواست کرتا ہوں اور اس کی
طرف جھک جاتا ہوں۔رسول کریم ﷺ اللہ تعالیٰ کے فضل سے گناہوں سے پاک تھے نہ صرف اس
لیے کہ انبیاء کی جماعت مَعْصُوم عَنِ الْإِثْمِ وَالْجُرُمِ ہوتی ہے بلکہ اس لیے بھی کہ
انبیاء میں سے بھی آپ سب کے سردار اور سب سے افضل تھے۔آپ کا اس طرح
استغفار اور تو بہ کرنا بتاتا ہے کہ خشیت الہی آپ پر اس قدر غالب تھی کہ آپ اس کے
سيرة النبي علي
83
جلد 1
جلال کو دیکھ کر بے اختیار اس کے حضور میں گر جاتے کہ انسان سے کمزوری ہو جانی
ممکن ہے تو مجھ پر اپنا فضل ہی کر۔وہاں تو یہ حیثیت تھی اور یہاں یہ حال ہے کہ ہم لوگ
ہزاروں قسم کے گناہ کر کے بھی استغفار و توبہ میں کوتاہی کرتے ہیں اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي
مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَآتُوبُ إِلَيْهِ۔موت کا خیال
صلى الله
آنحضرت یہ موت سے کسی وقت غافل نہ رہتے اور خشیت الہی
آپ پر اس قدر غالب تھی کہ ہر روز یہ یقین کر کے سوتے کہ
شاید آج ہی موت آجاوے اور آج ہی اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہونا پڑے۔اس لیے آپ
ایک ایسے مسافر کی طرح رہتے تھے جسے خیال ہوتا ہے کہ ریل اب چلی کہ چلی۔وہ کبھی اپنے
آپ کو ایسے کام میں نہیں پھنسا تا کہ جسے چھوڑنا مشکل ہو۔آپ بھی ہر وقت اپنے محبوب کے
پاس جانے کے لیے تیار رہتے اور جو دم گزرتا اسے اُس کے فضل کا نتیجہ سمجھتے اور موت کو یاد
رکھتے۔حذیفہ بن الیمان فرماتے ہیں كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ
مَضْجَعَهُ مِنَ اللَّيْلِ وَضَعَ يَدَهُ تَحْتَ خَدِهِ ثُمَّ يَقُوْلُ اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوْتُ
وَأَحْيَا وَإِذَا اسْتَيْقَظَ قَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُوْرُ 28
رسول کریم ﷺ کی عادت تھی کہ جب آپ اپنے بستر پر لیٹتے اپنے رخسار کے نیچے اپنا
ہاتھ رکھتے اور فرماتے اے میرے مولا ! میرا مرنا اور جینا تیرے ہی نام پر ہو اور جب
سو کر اٹھتے تو فرماتے شکر ہے میرے رب کا جس نے ہمیں زندہ کیا مارنے کے بعد۔اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ہر رات
جب بستر پر جاتے تو اپنی طرف سے حساب ختم کر جاتے اور خدا تعالیٰ سے دعا مانگتے
کہ اگر میں فوت ہو جاؤں تو تب بھی تیرے ہی نام پر میری زندگی ہو۔اور جب اٹھتے
تو خدا تعالیٰ کے احسان پر حمد کرتے کہ میں تو اپنی طرف سے دنیا سے علیحدہ ہو چکا تھا
تیرا ہی فضل ہوا کہ تو نے پھر مجھے زندہ کیا اور میری عمر میں برکت دی۔
سيرة النبي علي
84
جلد 1
صلى الله
ایک اور مثال جس طرح مذکورہ بالا دعا سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ
ہر وقت موت کو یاد رکھتے تھے اسی طرح مذکورہ ذیل
دعا بھی اس بات پر شاہد ہے کہ آپ اپنی زندگی کی ہر گھڑی کو آخری گھڑی جانتے تھے۔اور جب آپ سونے لگتے تو اپنے رب سے اپنے معاملہ کا فیصلہ کر لیتے اور گویا ہر ایک تغیر
کے لیے تیار ہو جاتے۔چنانچہ براء بن عازب کی روایت ہے کہ كَانَ رَسُولَ الله
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اوى إِلَى فِرَاشِهِ نَامَ عَلَى شِقِهِ الْأَيْمَنِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُمَّ
أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ وَوَجْهُتُ وَجْهِي إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِى إِلَيْكَ
وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِى إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا
إِلَيْكَ آمَنتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ 29 فرماتے ہیں
کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر جا کر لیٹتے تو اپنے دائیں پہلو پر لیٹتے۔پھر فرماتے اے میرے رب ! میں اپنی جان تیرے سپرد کرتا ہوں۔اپنی سب توجہ تیری
ہی طرف پھیرتا ہوں۔میں اپنا معاملہ تیرے ہاتھوں میں دیتا ہوں۔اور اپنے آپ کو
تیری پناہ میں دیتا ہوں۔تجھ سے نفع کا امیدوار ہوں۔تیری بڑائی اور استغنا سے
خائف بھی ہوں، تیرے غضب سے بچنے کے لیے کوئی پناہ کی جگہ نہیں اور نہ کوئی نجات
کا مقام ہے مگر یہی کہ تجھ ہی سے نجات و پناہ طلب کی جائے۔میں اس کتاب پر جو
تُو نے نازل کی ہے اور اس رسول پر جو تُو نے بھیجا ہے ایمان لاتا ہوں۔لوگ اپنی دکان کو بند کرتے وقت اُس کا حساب کر لیتے ہیں مگر خدا سے جو حساب
ہے اسے صاف نہیں کرتے۔مگر کیسا برگزیدہ وہ انسان تھا جو صبح سے شام تک خدا کے
فرائض کے ادا کرنے میں لگا رہتا اور خود ہی انہیں ادا نہ کرتا بلکہ ہزاروں کی نگرانی بھی
ساتھ ہی کرتا تھا کہ وہ بھی اپنے فرائض کو ادا کرتے ہیں یا نہیں مگر رات کو سونے سے
پہلے اپنی تمام کوششوں اور عبادتوں سے آنکھ بند کر کے عاجزانہ اپنے مولیٰ کے حضور
میں اس طرح حساب صاف کرنے کے لیے کھڑا ہو جاتا کہ گویا اس نے کوئی خدمت
سيرة النبي علي
85
جلد 1
کی ہی نہیں اور اُس وقت تک نہ سوتا جب تک اپنی جان کو پورے طور سے خدا کے سپرد
کر کے دنیا وَ مَا فِيْهَا سے براءت نہ ظاہر کر لیتا اور خدا کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ نہ
دے لیتا۔لطیفہ
الله
اس دعا سے ایک عجیب نکتہ معلوم ہوتا ہے اور وہ یہ کہ رسول کریم ﷺ کو اپنی
نبوت پر اس قدر یقین کامل تھا کہ آپ عین تنہائی میں ہر روز سوتے وقت خدا
کے سامنے اقرار فرماتے کہ مجھے اپنی نبوت پر ایمان ہے اور اسی طرح قرآن شریف پر
بھی ایمان ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنی تعلیم کو لوگوں کے لیے ہی قابل عمل
نہیں جانتے تھے بلکہ سب سے پہلے اپنے نفس کو کہتے تھے کہ یہ حکم خدا کا آیا ہے اور اس کا
رسول یوں کہتا ہے کہ اس پر ایمان لا۔اسی لیے تو آپ فرماتے ہیں کہ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ
الَّذِي أَنْزَلْتَ وَنَيْكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ۔آپ ابتلا ؤں اور عذابوں بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے وہ خواہ مخواہ
اپنے آپ کو فتنوں میں ڈالتے ہیں اور اس
سے پناہ مانگتے رہتے طرح اپنے نفس کا امتحان کرتے ہیں مگر یہ
لوگ بعض دفعہ ان فتنوں میں ایسے گرتے ہیں کہ پھر سنبھلنے کی طاقت نہیں رہتی اور
بجائے ترقی کرنے کے ان کا قدم نیچے ہی نیچے چلا جاتا ہے۔کچھ آدمی ایسے ہوتے ہیں
جو خود بڑے بڑے کام طلب کرتے ہیں کہ ہمیں اگر ایسی مصیبت کا موقع ملے تو ہم
یوں کریں اور یوں کریں اور اس طرح دین کی خدمت کریں لیکن رسول کریمﷺ کی
سنت اس کے خلاف ہے۔آپ کبھی پسند نہ فرماتے تھے کہ کوئی انسان خدا تعالیٰ سے
ابتلاؤں کی خواہش کرے کیونکہ کوئی کیا جانتا ہے کہ کل کیا ہو گا۔ممکن ہے کہ خدا کی
غیرت اسے تباہ کر دے۔ممکن ہے کہ اس کے اپنے اعمال کی کمزوری اس کے آگے آ
جائے۔ممکن ہے کہ شیطان اس کے دل پر تسلط پا کر اسے خراب کر دے اور یہ گمراہ ہو
جائے۔چنانچہ آپ خود بھی بجائے ابتلاؤں کی آرزو کرنے کے ان سے بچنے کی دعا
سيرة النبي علي
98
86
جلد 1
کرتے تھے۔حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں كَانَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ مِنْ جَهْدِ الْبَلَاءِ وَدَرَكِ الشَّقَاءِ وَسُوْءِ الْقَضَاءِ
الْقَضَاءِ وَشَمَاتَةِ
صلى الله الأغدَاءِ 30 رسول کریم ﷺ ہمیشہ خدا سے پناہ مانگتے تھے کہ مجھ پر کوئی ایسی مصیبت نہ
آئے جو میری طاقت سے بڑھ کر ہو۔کوئی ایسا کام نہ پیش آ جائے کہ جس کا نتیجہ
ہلاکت ہو۔اور کوئی خدا کا فیصلہ ایسا نہ ہو کہ جس کو میں نا پسند کروں۔اور کوئی ایسا فعل
سرزد نہ ہو کہ جس سے میرے دشمنوں کو خوشی کا موقع ملے۔اس دعا سے معلوم ہوسکتا
ہے کہ آپ کے دل میں کیسی خشیت الہی تھی اور آپ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے مقابلہ
میں کیسا کمزور جانتے اور کبھی اپنی بڑائی کے لیے اور اپنے ایمان کے اظہار کے لیے کسی
بڑے کام یا ابتلا کی آرزو نہ فرماتے۔اور یہی حقیقی ایمان ہے جس کی اقتدا کا
مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ -
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اور دعا بھی ہے جو آپ ہمیشہ خدا تعالیٰ سے
طلب فرماتے۔اس سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے دل پر کس قدر خوف الہی تھا۔ابو موسی فرماتے ہیں آپ ہمیشہ دعا فرماتے تھے کہ اَللَّهُمَّ اغْفِرُ لِي خَطِيئَتِيْ
وَجَهْلِي وَإِسْرَافِى فِى أَمْرِى وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنَى اللَّهُمَّ اغْفِرُ لِى هَزَلِى
وَجدِى وَخَطَئِي وَعَمْدِى وَكُلُّ ذَلِكَ عِنْدِی 31 اے اللہ ! میرے اعمال کے
نتائج بد سے مجھے محفوظ رکھ اور میری خطاؤں کے نتائج سے بھی۔میں اگر اپنی نا واقفیت
کی وجہ سے کوئی کام جو کرنا ہو نہ کروں یا کوئی کام جس حد تک مناسب تھا اُس سے
زیادہ کر بیٹھوں اور جسے تو میری نسبت زیادہ جانتا ہے تو اس کے نتائج سے بھی مجھے
محفوظ رکھ۔اے اللہ ! اگر کوئی بات میں بے دھیان کہہ بیٹھوں یا متانت سے کہوں،
غلطی سے کہوں یا جان کر کہوں اور یہ سب کچھ مجھ میں ممکن ہے۔پس تو ان میں سے
اگر کسی فعل کا نتیجہ بد نکلتا ہو تو اُس سے مجھے محفوظ رکھیو۔حضرت عائشہ رسول کریم ﷺ کی ایک اور دعا بھی بیان فرماتی ہیں اور وہ بھی
سيرة النبي علي۔87
الله
جلد 1
اس بات پر شاہد ہے کہ جو ایمان وخشیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں تھی اس کی
نظیر کسی اور انسان میں نہیں مل سکتی۔انسان دعا اُس سے مانگتا ہے جس پر یقین ہو کہ یہ
کچھ کر سکتا ہے۔ایک موجد جو بتوں کی بیکسی سے واقف ہے کبھی کسی بت کے آگے
جا کر ہاتھ نہیں پھیلائے گا کیونکہ اسے یقین ہے کہ یہ بت کچھ نہیں کر سکتے لیکن ایک
بت پرست اُن کے آگے بھی ہاتھ جوڑ کر اپنا حالِ دل کہہ سناتا ہے کیونکہ اسے ایمان
ہے کہ یہ بت بھی خدا تعالیٰ کے قرب کا ایک ذریعہ ہیں۔فقیر بھی اس بات کو دیکھ لیتے
ہیں کہ فلاں شخص کچھ دے گا یا نہیں۔اور جس پر انہیں یقین ہو کہ کچھ دے گا اُس سے
جا کر طلب کرتے ہیں۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آدمی اس سے کچھ مانگتا ہے جس پر
اسے ایمان ہو کہ اس سے ملے گا۔رسول کریم ﷺ کا ہر وقت خدا سے امداد طلب کرنا ،
نصرت کی درخواست کرنا اور اٹھتے بیٹھتے اُسی کے کواڑ کھٹکھٹانا، اسی سے حاجت روائی
چاہنا کیا اُس بے مثل یقین اور ایمان کو ظاہر نہیں کرتا جو آپ کو خدا پر تھا۔اور کیا اس
سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ آپ کا دل یادِ الہی اور خشیت ایزدی سے ایسا معمور و آباد تھا
که توجہ الی المخلوق کا اس میں کوئی خانہ خالی ہی نہ تھا۔اگر یہ بات کسی اور انسان میں
بھی پائی جاتی تھی اور اگر کوئی اور شخص بھی آپ کے برابر یا آپ کے قریب بھی ایمان
رکھتا تھا اور خدا کا خوف اُس کے دل پر مستولی تھا تو اُس کے اٹھنے بیٹھنے ، چلنے پھرنے
میں بھی خشیت الہی کے یہ آثار پائے جانے ضروری ہیں مگر میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ
زمین کے ہر گوشہ میں چراغ لے کر گھوم جاؤ، تاریخوں کی ورق گردانی کرو، مختلف
مذاہب کے مقتداؤں کے جیون چرتر ، سوانح عمریاں اور بایو گرافیاں پڑھ جاؤ مگر ایسا
کامل نمونہ کسی انسان میں نہ پاؤ گے۔اور وہ خوف خدا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ہر ایک قول سے ظاہر ہوتا ہے اور وہ حزم واحتیاط جو آپ کے ہر ایک فعل سے ٹپکتی
ہے اُس کا عشر عشیر بھی کسی دوسرے انسان کی زندگی میں پایا جانا محال ہے۔وہ دعا
جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے یہ ہے اللهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْكَسَلِ
سيرة النبي علي
88
جلد 1
وَالْهَرَمِ وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ النَّارِ
وَعَذَابِ النَّارِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْغِنى وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْفَقْرِ وَأَعُوْذُ
بِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اللّهُمَّ اغْسِلُ عَنِّي خَطَايَايَ بِمَاءِ التَّلْجِ
وَالْبَرَدِ وَنَقَّ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ التَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ
وَبَاعِدُ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ 32
اے میرے رب! میں تجھ سے سستی اور شدید بڑھاپے اور گناہوں اور قرضہ اور قبر
کے فتنہ اور قبر کے عذاب اور دوزخ کے فتنہ اور اس کے عذاب اور دولت کے فتنہ کے
نقصانوں سے پناہ مانگتا ہوں اور اسی طرح میں غربت کے فتنہ سے پناہ مانگتا ہوں اور
مسیح الدجال کے فتنہ سے پناہ مانگتا ہوں۔اے میرے اللہ ! میری خطاؤں کو مجھ سے
برف اور اولوں کے پانی کے ساتھ دھو دے اور میرے دل کو ایسا صاف کر دے کہ جیسے
تو نے سفید کپڑے کو میل سے صاف کر دیا ہے اور مجھ میں اور گناہوں میں اتنا فاصلہ
حائل کر دے جتنا تو نے مشرق و مغرب میں رکھا ہے۔اے وہ انسان ! جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عداوت ہے تو بھی ذرا اس
دعا کوغور سے پڑھا کر اور دیکھ کہ وہ گناہوں سے کس قدر متنفر تھے۔وہ بدیوں سے کس
قدر بیزار تھے۔وہ کمزوریوں سے کس طرح بری تھے۔وہ عیبوں سے کس قدر پاک
تھے اور ان کا دل خشیت الہی سے کیسا پر تھا۔فَتَدَبَّرُ وَاهْتَدِ بِهَدَاهُ۔غیرت دینی
اس بات کے بتانے کے بعد کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور آپ کا
ہر فعل خشیت الہی کی ایک زندہ مثال ہے میں آپ کی غیرت دینی کے متعلق کچھ لکھنا
چاہتا ہوں۔بہت سے لوگ اعلیٰ سے اعلیٰ اخلاق کے نمونے دکھاتے ہیں مگر یہ اخلاق
اُسی وقت تک ظاہر ہوتے ہیں جب تک انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ذرا اُن کے منشاء
سيرة النبي علي
89
جلد 1
کے خلاف کوئی بات ہو ان کی آنکھیں لال پیلی ہو جاتی ہیں اور منہ سے جھاگ آنی
شروع ہو جاتی ہے۔اور اگر اشارہ بھی کوئی انہیں ایسی بات کہہ بیٹھے جس میں وہ اپنی
ہتک سمجھتے ہوں تو وہ اسے برداشت نہیں کر سکتے بلکہ ہر ممکن سے ممکن طریق سے اُس کا
بدلہ لینے کی کوشش کرتے ہیں اور جب تک مد مقابل سے بدلہ نہ لے لیں انہیں چین
نہیں آتا۔مگر انہی لوگوں کو دیکھا جاتا ہے کہ جب خدا اور رسول کی کوئی ہتک کرتا ہے تو
اسے بڑی خوشی سے سنتے ہیں اور ان کو وہ قطعاً بری نہیں معلوم ہوتی۔اور ایسی مجلسوں
میں اٹھنا بیٹھنا نا پسند نہیں کرتے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کسی وقت ان سے بھی کوئی غلطی
ہو جاتی ہے اور اس طرح ان کا دین برباد ہو جاتا ہے۔جتنے اخلاق اخلاق اور تہذیب تہذیب پکارنے والے لوگ ہیں اُن کی زندگیوں
کا مطالعہ کر کے دیکھ لوضروران میں یہ بات پائی جائے گی کہ دوسروں کے معاملہ میں
اور خصوصاً دین کے معاملہ میں غیرت کے اظہار کو وہ بدخلقی اور بدتہذیبی قرار دیتے ہیں
مگر اپنے معاملہ میں ان کا معیار اخلاق ہی اور ہے اور وہاں اعلیٰ اخلاق سے کام لینا
ان کے لیے ناممکن ہو جاتا ہے۔مومن انسان کا کام اس کے بالکل برخلاف ہونا چاہیے اور اسے اخلاق کا اعلیٰ
نمونہ اپنے معاملات میں دکھانا چاہیے اور حتی الوسع کوشش کرنی چاہیے کہ بہت سے
موقعوں پر چشم پوشی سے ہی کام لے اور جب تک عفو سے کام نکل سکتا ہو اور اس کا
خراب نتیجہ نہ نکلتا ہوا سے ترک نہ کرے لیکن دین کے معاملہ میں قطعاً بے غیرتی کا
اظہار نہ کرے اور ایسے تمام مواقع جن میں دین کی ہتک ہوتی ہو ان سے الگ رہے
اور ایسی تمام مجلسوں اور صحبتوں سے پر ہیز کرے کہ جن میں دین کی ہتک اور اس سے
ٹھٹھا ہوتا ہو اور دین پر جس قدر اعتراض ہوں ان کو دور کرنے کی کوشش کرے۔اور
اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو معلوم ہوگا کہ وہ خدا تعالیٰ کی قدوسیت قائم کرنے کی نسبت اپنے
نفس پر سے اعتراضات دور کرنے کے لیے زیادہ کوشاں رہتا ہے اور جتنا اسے اپنی
سيرة النبي علي
90
جلد 1
صفائی کا خیال ہے اُتنا خدا تعالیٰ اور دینِ حق کی تنزیہہ کا خیال نہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اس معاملہ میں بھی عام انسانوں سے بالکل
مختلف ہے اور آپ بجائے اپنے نفسانی معاملات اور ذاتی تکالیف پر اظہارِ غضب و غصہ
کے نہایت ملائمت اور نرمی سے کام لیتے اور اگر کوئی اعتراض کرتا تو اُس پر خاموش
رہتے اور جب تک خاموشی سے نقصان نہ پہنچتا ہو کبھی ذبّ اعتراضات کی طرف توجہ نہ
کرتے۔مگر خدا تعالیٰ کے معاملہ میں آپ بڑے با غیرت تھے اور یہ بھی برداشت نہ کر
سکتے تھے کہ کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی ہتک کرے اور جب کوئی ایسا موقع پیش آتا آپ فوراً
اللہ تعالیٰ کی تنزیہہ کرتے یا اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کے احکام سے لا پرواہی کرتا تو اسے
سخت تنبیہ کرتے۔حتى
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے فرمایا کہ جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الرِّجَالَةِ يَوْمَ أُحُدٍ وَكَانُوْا خَمْسِيْنَ رَجُلًا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ
جُبَيْرٍ فَقَالَ إِنْ رَأَيْتُمُوْنَا تَخْطَفُنَا الطَّيْرُ فَلَا تَبْرَحُوْا مَكَانَكُمُ هَذَا
أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ وَإِنْ رَأَيْتُمُوْنَا هَزَمُنَا الْقَوْمَ وَأَوْطَأْنَاهُمْ فَلَا تَبْرَحُوْا حَتَّى
أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ فَهَزَمُوْهُمْ قَالَ فَأَنَا وَاللهِ رَأَيْتُ النِّسَاءَ يَشُدُدْنَ قَدْ بَدَتْ
خَلَاخِلُهُنَّ وَأَسْوقُهُنَّ رَافِعَاتٍ ثِيَابَهُنَّ فَقَالَ أَصْحَابُ عَبْدِ اللهِ بْن جُبَيْرٍ
الْغَنِيْمَةَ أَى قَوْمِ الْعَنِيْمَةَ ظَهَرَ أَصْحَابُكُمْ فَمَا تَنتَظِرُوْنَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ
جُبَيْرٍ أَنَسِيْتُمُ مَا قَالَ لَكُمْ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالُوْا وَاللهِ
لَنَأْتِيَنَّ النَّاسَ فَلَنُصِيْبَنَّ مِنَ الْغَنِيْمَةِ فَلَمَّا أَتَوْهُمُ صُرِفَتْ وُجُوهُهُمْ فَأَقْبَلُوا
مُنْهَزِمِيْنَ فَذَالِكَ إِذْ يَدْعُوْهُمُ الرَّسُوْلُ فِي أُخْرَاهُمُ فَلَمْ يَبْقَ مَعَ النَّبِيِّ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرُ إِثْنَى عَشَرَ رَجُلًا فَأَصَابُوْا مِنَّا سَبْعِيْنَ وَكَانَ
النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ أَصَابَ مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ يَوْمَ بَدْرٍ
أَرْبَعِيْنَ وَمِائَةَ سَبْعِيْنَ أَسِيْرًا وَسَبْعِيْنَ قَتِيَّلًا فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ أَفِي الْقَوْمِ