سیرة النبیﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 4
سيرة النبي علي
91
جلد 1
مُحَمَّدٌ؟ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَنَهَاهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُجِيبُوهُ ثُمَّ
قَالَ أَفِى الْقَوْم ابْنُ أَبِى قُحَافَةَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ أَفِى الْقَوْمِ ابْنُ
الْخَطَّابِ ؟ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ رَجَعَ إِلى أَصْحَابِهِ فَقَالَ أَمَّا هَؤُلَاءِ فَقَدْ قُتِلُوْا
فَمَا مَلَكَ عُمَرُ نَفْسَهُ فَقَالَ كَذَبْتَ وَاللهِ يَا عَدُوَّ اللَّهِ إِنَّ الَّذِيْنَ عَدَدْتَ
لأحياء كُلُّهُمْ وَقَدْ بَقِيَ لَكَ مَا يَسُوْءُ كَ قَالَ يَوْمٌ بِيَوْمِ بَدْرٍ وَالْحَرُبُ
سِجَالٌ إِنَّكُمُ سَتَجِدُوْنَ فِى الْقَوْمِ مُثْلَةَ لَمُ امُرُ بِهَا وَلَمْ تَسُؤْنِى ثُمَّ أَخَذَ
يَرْتَجِرُ أَعْلُ هُبَل أَعْلُ هُبَل قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلا تُجِيْبُوْهُ قَالُوا
يَا رَسُولَ اللهِ مَا نَقُوْلُ؟ قَالَ قُوْلُوْا الله أغلى وَأَجَلُّ قَالَ إِنَّ لَنَا الْعُزَّى وَلَا
عُزَّى لَكُمْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلَا تُجِيْبُوْهُ؟ قَالُوْا يَارَسُوْلَ
اللهِ مَا نَقُوْلُ؟ قَالَ قُوْلُوْا اللَّهُ مَوْلَانَا وَلَا مَوْلَى لَكُمُ 33 یعنی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے پیادہ فوج کے پچاس آدمیوں پر احد کے دن عبد اللہ بن جبیر کو
مقرر کیا اور فرمایا کہ اگر تم یہ بھی دیکھ لو کہ ہمیں جانو را چک رہے ہیں تب بھی اپنی اس
جگہ سے نہ ہلنا جب تک تم کو میں کہلا نہ بھیجوں۔اور اگر تم یہ معلوم کر لو کہ ہم نے دشمن کو
شکست دے دی ہے اور ان کو مسل دیا ہے تب بھی اُس وقت تک کہ تمہیں کہلا نہ بھیجا
جائے اپنی جگہ نہ چھوڑنا۔اس کے بعد جنگ ہوئی اور مسلمانوں نے کفار کو شکست دے
دی۔حضرت براء فرماتے ہیں خدا کی قسم! میں دیکھ رہا تھا کہ عورتیں کپڑے اٹھا اٹھا کر
بھاگ رہی تھیں اور ان کی پنڈلیاں تنگی ہو رہی تھیں۔اس بات کو دیکھ کر عبداللہ بن جبیر
کے ساتھیوں نے کہا کہ اے قوم ! غنیمت کا وقت ہے غنیمت کا وقت ہے۔تمہارے
ساتھی غالب آگئے پھر تم کیا انتظار کر رہے ہو؟ اس پر عبداللہ بن جبیر نے انہیں کہا کہ
کیا تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم بھول گئے ہو؟ انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم ! ہم
بھی ساری فوج سے مل کر غنیمت حاصل کریں گے۔جب لشکر سے آ کر مل گئے تو ان کے
منہ پھیرے گئے اور شکست کھا کر بھاگے۔(اسی کے بارہ میں قرآن شریف کی یہ آیت
سيرة النبي علي
92
جلد 1
نازل ہوئی ہے کہ یاد کرو جب رسول تم کو پیچھے کی طرف بلا رہا تھا ) اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے ساتھ سوائے بارہ آدمیوں کے اور کوئی نہ رہا۔اُس وقت کفار نے ہمارے ستر
آدمیوں کا نقصان کیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب نے جنگ بدر
میں کفار کے ایک سو چالیس آدمیوں کا نقصان کیا تھا۔ستر قتل ہوئے تھے اور ستر قید کیے
گئے تھے۔غرضیکہ جب لشکر پراگندہ ہو گیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد صرف
ایک قلیل جماعت ہی رہ گئی تو ابوسفیان نے پکار کر کہا کہ کیا تم میں محمد ہے؟ اور اس بات کو
تین بار دہرایا لیکن رسول کریم ﷺ نے لوگوں کو منع کر دیا کہ وہ جواب نہ دیں۔اس کے
بعد ابوسفیان نے تین دفعہ بآواز بلند کہا کہ کیا تم میں ابن ابی قحافہ ہے؟ اس کا جواب بھی
نہ دیا گیا تو اس نے پھر تین دفعہ پکار کر کہا کہ کیا تم میں ابن الخطاب ہے؟ پھر بھی جب
جواب نہ ملا تو اس نے اپنے ساتھیوں کی طرف مخاطب ہو کر کہا کہ یہ لوگ مارے گئے
ہیں۔اس بات کو سن کر حضرت عمر برداشت نہ کر سکے اور فرمایا کہ اے خدا کے دشمن !
تو نے جھوٹ کہا ہے جن کا تو نے نام لیا ہے وہ سب کے سب زندہ ہیں اور وہ چیز
جسے تو نا پسند کرتا ہے ابھی باقی ہے۔اس جواب کوسن کر ابوسفیان نے کہا کہ آج کا
دن بدر کا بدلہ ہو گیا۔اور لڑائیوں کا حال ڈول کا سا ہوتا ہے۔تم اپنے مقتولوں میں
بعض ایسے پاؤ گے کہ جن کے ناک کان کٹے ہوئے ہوں گے۔میں نے اس بات کا
حکم نہیں دیا تھا لیکن میں اس بات کو نا پسند بھی نہیں کرتا۔پھر فخریہ یہ کلمات بآواز بلند
کہنے لگا اُعْلُ هُبَل اُعْلُ هُبَل یعنی اے ہبل ! تیرا درجہ بلند ہو۔اے ہبل ! تیرا درجہ
بلند ہو۔اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اس کو جواب کیوں نہیں
دیتے ؟ صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ہم کیا کہیں؟ آپ نے فرمایا کہو کہ
خدا تعالیٰ ہی سب سے بلند رتبہ اور سب سے زیادہ شان والا ہے۔ابوسفیان نے یہ
بات سن کر کہا ہمارا تو ایک بُت عُمر کی ہے اور تمہارا کوئی عربی نہیں۔جب صحابہؓ
خاموش رہے تو رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ کیا تم جواب نہیں دیتے ؟ صحابہ نے عرض
سيرة النبي علي
93
جلد 1
کیا یا رسول اللہ ! ہم کیا کہیں؟ آپ نے فرمایا انہیں کہو کہ خدا ہمارا دوست و کارساز
ہے اور تمہارا کوئی دوست نہیں۔الله
اس واقعہ سے اچھی طرح معلوم ہوسکتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ
کے معاملہ میں کیسے باغیرت تھے۔ابوسفیان اپنی جھوٹی فتح کے نشہ میں مخمور ہو کر زور سے
پکارتا ہے کہ کیا آپ زندہ ہیں؟ لیکن آپ اپنی جماعت کو منع فرماتے ہیں کہ تم ان باتوں
کا جواب ہی نہ دو اور خاموش رہو۔ایک عام آدمی جو اپنے نفس پر ایسا قابو نہ رکھتا ہو
ایسے موقع پر بولنے سے کبھی باز نہیں رہ سکتا اور لاکھ میں سے ایک آدمی بھی شاید مشکل
سے ملے جو اپنے دشمن کی جھوٹی خوشی پر اس کی خوشی کو غارت کرنا پسند نہ کرے۔لیکن
چونکہ ابو سفیان اس دعوئی سے رسول کریم ﷺ کی ذات کی ہتک کرنا چاہتا تھا اور یہ
ظاہر کرنا چاہتا تھا کہ میں نے ان کو قتل کر دیا ہے اس لیے رسول کریم ﷺ نے نہ صرف
خود جواب نہ دیا بلکہ صحابہ کو بھی منع کر دیا۔مگر جو نہی کہ ابوسفیان نے خدا تعالیٰ کی ذات
پر حملہ کیا اور سر میدان شرک کا اعلان کیا اور بجائے خدا تعالیٰ کی عظمت بیان کرنے کے
ہبل بت کی توصیف کی تو آپ برداشت نہ کر سکے اور صحابہ کو حکم دیا کہ اسے جواب دو
کہ خدا کے سوا اور کوئی نہیں جو عظمت و جلال کا مالک ہو۔پھر جب اس نے یہ ظاہر کیا کہ
عزمی ہمارا مددگار ہے آپ نے صحابہ کو حکم دیا کہ اسے کہہ دو کہ ہمارا خدا مددگار ہے اور
ہم کسی اور کی مدد نہیں چاہتے اور یہ بات بھی خوب یاد رکھو کہ خدا ہماری مدد کرے گا اور
تمہاری مدد کرنے والا کوئی نہ ہوگا۔اللہ اللہ اپنے نفس کے متعلق کیا صبر ہے اور خدا تعالیٰ اور اس کے دین کی کیسی
غیرت ہے۔اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ
حَمِيدٌ مَّجِيْدٌ۔کعب بن مالک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غیرت دینی کے ظاہر کرنے
کے لیے اگر چہ پچھلی مثال بالکل کافی تھی لیکن میں اس جگہ
سيرة النبي علي
94
جلد 1
ایک اور واقعہ بھی لکھ دینا ضروری سمجھتا ہوں جس سے خوب روشن ہو جاتا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہ صرف دشمنوں کے مقابلہ میں غیرت دینی کا اظہار
فرماتے تھے بلکہ دوستوں سے بھی اگر کوئی حرکت ایسی ہوتی جس سے احکام الہیہ کی
ہتک ہوتی ہو تو آپ اس پر اظہارِ غیرت سے باز نہ رہتے اور اس خیال سے خاموش نہ
رہتے کہ یہ ہمارے دوستوں کی غلطی ہے اسے نظر انداز کر دیا جائے۔حضرت کعب ابن مالک فرماتے ہیں لَمُ أَتَخَلَّفُ عَنْ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزُوَةٍ غَزَاهَا إِلَّا فِي غَزْوَةِ تَبُوْكَ غَيْرَ أَنِيْ كُنتُ تَخَلَّفْتُ
فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ وَلَمْ يُعَاتِبُ أَحَدًا تَخَلَّفَ عَنْهَا إِنَّمَا خَرَجَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيْدُ عِيْرَ قُرَيْشٍ حَتَّى جَمَعَ اللَّهُ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ عَدُوِّهِمْ عَلَى
غَيْرِ مِيْعَادٍ وَلَقَدْ شَهِدْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ
حِيْنَ تَوَاثَقْنَا عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِي بِهَا مَشْهَدَ بَدْرٍ وَإِنْ كَانَتْ بَدْرٌ
أَذْكَرَ فِي النَّاسِ مِنْهَا كَانَ مِنْ خَبَرِى أَنِّي لَمْ أَكُنْ قَطُّ أَقْوَى وَلَا أَيْسَرَ حِيْنَ
تَخَلَّفْتُ عَنْهُ فِي تِلْكَ الْغَزَاةِ وَاللهِ مَا اجْتَمَعَتْ عِنْدِي قَبْلَهُ رَاحِلَتَانِ قَطُّ
حَتَّى جَمَعْتُهُمَا فِي تِلْكَ الْغَزْوَةِ وَلَمْ يَكُنْ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ يُرِيْدُ غَزْوَةً إِلَّا وَرَى بِغَيْرِهَا حَتَّى كَانَتْ تِلْكَ الْغَزْوَةُ غَزَاهَا
رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِى حَرِّشَدِيْدِ وَاسْتَقْبَلَ سَفَرًا بَعِيْدًا
وَمَفَازًا وَعَدُوًّا كَثِيرًا فَجَلَّى لِلْمُسْلِمِيْنَ أَمْرَهُمْ لِيَتَأَهَّبُوْا أُهْبَةَ غَرُوهِمُ
فَأَخْبَرَهُمْ بِوَجْهِهِ الَّذِى يُرِيْدُ وَالْمُسْلِمُوْنَ مَعَ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ كَثِيرٌ وَلَا يَجْمَعُهُمْ كِتَابٌ حَافِظٌ يُرِيْدُ الدِيْوَانَ قَالَ كَعْبٌ فَمَا
رَجُلٌ يُرِيْدُ أَنْ يَتَغَيَّبَ إِلَّا ظَنَّ أَن سَيَخْفى لَهُ مَا لَمْ يَنْزِلُ فِيْهِ وَحُى الله
وَغَزَا رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْكَ الْغَزْوَةَ حِيْنَ طَابَتِ السَّمَارُ
وَالظَّلَالُ وَتَجَهَّزَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمُوْنَ مَعَهُ
سيرة النبي علي
95
جلد 1
من
فَطَفِقْتُ أَغْدُوْ لِكَيْ أَتَجَهَّزَ مَعَهُمْ فَأَرْجِعُ وَلَمْ أَقْضِ شَيْئًا فَأَقُولُ فِى
نَفْسِي أَنَا قَادِرٌ عَلَيْهِ فَلَمْ يَزَلْ يَتَمَادَى بِي حَتَّى اشْتَدَّ النَّاسَ الْجِدُّ
فَأَصْبَحَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمُوْنَ مَعَهُ وَلَمْ أَقْضِ
مِنْ جَهَازِى شَيْئًا فَقُلْتُ أَتَجَهَّرُ بَعْدَهُ بِيَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ ثُمَّ أَلْحَقُهُمْ فَعَدَوْتُ
بَعْدَ أَنْ فَصَلُوْا لَّا تَجَهَّزَ فَرَجَعْتُ وَلَمْ أَقْضِ شَيْئًا ثُمَّ غَدَوْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ وَلَمُ
أَقْضِ شَيْئًا فَلَمْ يَزَلُ بِي حَتَّى أَسْرَعُوْا وَتَفَارَطَ الْغَزْرُ وَهَمَمْتُ أَنْ أَرْتَحِلَ
فَأُدْرِكَهُمْ وَلَيْسَى فَعَلْتُ فَلَمْ يُقَدَّرُ لِى ذَلِكَ فَكُنْتُ إِذَا خَرَجْتُ فِي النَّاسِ
بَعْدَ خُرُوجِ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطُفْتُ فِيْهِمْ أَحْزَنَنِي أَنِّي
أَرَى إِلَّا رَجُلًا مَغْمُوْصًا عَلَيْهِ النِّفَاقُ أَوْ رَجُلًا مِمَّنْ عَذَرَ اللَّهُ
الضُّعَفَاءِ وَلَمْ يَذْكُرُنِى رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى بَلَغَ
رُكَ فَقَالَ وَهُوَ جَالِسٌ فِى الْقَوْمِ بِتَبُوكَ مَا فَعَلَ كَعَبٌ؟ فَقَالَ رَجُلٌ
مِنْ بَنِي سَلِمَةَ يَارَسُوْلَ اللهِ حَبَسَهُ بُرْدَاهُ وَنَظَرُهُ فِيْ عِطْفِهِ فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ
جَبَلٍ بِئْسَ مَا قُلْتَ وَاللهِ يَا رَسُوْلَ اللهِ مَا عَلِمُنَا عَلَيْهِ إِلَّا خَيْرًا فَسَكَتَ
رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ كَعْبُ بْنُ مَالِكٍ فَلَمَّا بَلَغَنِي أَنَّهُ
تَوَجَّهَ قَافَلا حَضَرَنِى هَمِّى فَطَفِقْتُ أَتَذَكَّرُ الْكَذِبَ وَأَقُولُ بِمَاذَا أَخْرُجُ
مِنْ سَخَطِهِ غَدًا وَاسْتَعَنْتُ عَلى ذلِكَ بِكُلِّ ذِي رَأْي مِنْ أَهْلِيْ فَلَمَّا قِيْلَ
إِنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَظَلَّ قَادِمًا زَاحَ عَنِّي الْبَاطِلُ
وَعَرَفْتُ أَنِّي لَنْ أَخْرُجَ مِنْهُ أَبَدًا بِشَيْءٍ فِيْهِ كَذِبٌ فَأَجْمَعْتُ صِدْقَهُ
وَأَصْبَحَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَادِمًا وَكَانَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ
بَدَأَ بِالْمَسْجِدِ فَيَرُكَعُ فِيْهِ رَكْعَتَيْن ثُمَّ جَلَسَ لِلنَّاسِ فَلَمَّا فَعَلَ ذَلِكَ
جَاءَهُ الْمُخَلَّفُوْنَ فَطَفِقُوْا يَعْتَذِرُوْنَ إِلَيْهِ وَيَحْلِفُوْنَ لَهُ وَكَانُوْا بِضْعَةً
وَثَمَانِيْنَ رَجُلًا فَقَبلَ مِنْهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَانِيَتَهُمْ
سيرة النبي ع
90
96
جلد 1
وَبَايَعَهُمْ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمْ وَوَكَلَ سَرَائِرَهُمُ إِلَى اللَّهِ فَجِئْتُهُ فَلَمَّا سَلَّمْتُ
عَلَيْهِ تَبَسَّمَ تَبَسَّمَ الْمُغْضَبِ ثُمَّ قَالَ تَعَالَ فَجِئْتُ أَمْشِي حَتَّى جَلَسْتُ
بَيْنَ يَدَيْهِ فَقَالَ لِى مَا خَلْفَكَ أَلَمْ تَكُنْ قَدِ ابْتَعُتَ ظَهْرَكَ فَقُلْتُ بَلَى
إِنِّي وَاللهِ يَا رَسُوْلَ اللهِ لَوْ جَلَسْتُ عِنْدَ غَيْرِكَ مِنْ أَهْلِ الدُّنْيَا لَرَأَيْتُ
أَن سَأَخْرُجُ مِنْ سَخَطِهِ بِعُذْرِ وَاللهِ لَقَدْ أُعْطِيْتُ جَدَلًا وَلَكِنِّي وَاللَّهِ لَقَدْ
عَلِمُتُ لَئِنُ حَدَّثْتُكَ الْيَوْمَ حَدِيثَ كَذِبِ تَرْضَى بِهِ عَنِيْ لَيُوْشِكَنَّ اللَّهُ
يُسْخِطَكَ عَلَى وَلَئِنْ حَدَّثْتُكَ حَدِيث صِدْقٍ تَجِدُ عَلَيَّ فِيْهِ إِنِّيْ
لا رُجُوْ فِيْهِ عَفْوَ اللَّهِ لَا وَاللهِ مَا كَانَ لِى مِنْ عُذْرِ وَاللَّهِ مَا كُنتُ قَطُّ أَقْوَى
وَلَا أَيْسَرَ مِنِّي حِيْنَ تَخَلَّفْتُ عَنْكَ فَقَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ أَمَّا هَذَا فَقَدْ صَدَقَ فَقُمُ حَتَّى يَقْضِيَ اللَّهُ فِيكَ فَقُمْتُ وَثَارَ رِجَالٌ
مِنْ بَنِي سَلِمَةَ فَاتَّبَعُوْنِيْ فَقَالُوْا لِي وَاللهِ مَا عَلِمُنَاكَ كُنْتَ أَذْنَبْتَ ذَنْبًا
قَبْلَ هَذَا وَلَقَدْ عَجَزُتَ أَنْ لَا تَكُوْنَ اعْتَذَرُتَ إِلَى رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ بِمَا اعْتَذَرَ إِلَيْهِ الْمُتَخَلِفُوْنَ قَدْ كَانَ كَافِيَكَ ذَنْبَكَ اسْتِغْفَارُ
رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَكَ فَوَاللَّهِ مَازَالُوْا يُؤَنِّبُوْنِي حَتَّى
أَرَدْتُ أَنْ أَرْجِعَ فَأَكَذِبَ نَفْسِي ثُمَّ قُلْتُ لَهُمْ هَلْ لَقِيَ هَذَا مَعِي أَحَدٌ
قَالُوْا نَعَمُ رَجُلَان قَالَا مِثْلَ مَا قُلْتَ فَقِيْلَ لَهُمَا مِثْلُ مَا قِيلَ لَكَ فَقُلْتُ
مَنْ هُمَا؟ قَالُوْا مُرَارَةُ بْنُ الرَّبيع الْعَمُرِيُّ وَهَلَالُ بْنُ أُمَيَّةَ الْوَاقِفِيُّ
فَذَكَرُوْا لِيْ رَجُلَيْنِ صَالِحَيْنِ قَدْ شَهِدَا بَدْرًا فِيْهِمَا أُسْوَةٌ فَمَضَيْتُ حِيْنَ
ذَكَرُوْهُمَا لِيْ وَنَهى رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمُسْلِمِيْنَ عَنْ
كَلامِنَا أَيُّهَا الثَّلَاثَةُ مِنْ بَيْن مَنْ تَخَلَّفَ عَنْهُ فَاجْتَنَبَنَا النَّاسُ وَتَغَيَّرُوْا لَنَا
حَتَّى تَنكَّرَتْ فِي نَفْسِي الْأَرْضُ فَمَا هِيَ الَّتِي أَعْرِفْ فَلَبِثْنَا عَلَى ذَلِكَ
خَمْسِيْنَ لَيْلَةً فَأَمَّا صَاحِبَايَ فَاسْتَكَانَا وَقَعَدَا فِي بُيُؤْتِهِمَا يَبْكِيَانِ وَأَمَّا أَنَا
سيرة النبي علي
97
جلد 1
فَكُنْتُ أَشَبَّ الْقَوْم وَأَجْلَدَهُمْ فَكُنتُ أَخْرُجُ فَأَشْهَدُ الصَّلَاةَ
الْمُسْلِمِيْنَ وَأَطُوْفُ فِي الْأَسْوَاقِ وَلَا يُكَلِّمُنِي أَحَدٌ وَاتِي رَسُوْلَ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُسَلِّمُ عَلَيْهِ وَهُوَ فِي مَجْلِسِهِ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَأَقُولُ
فِي نَفْسِيْ هَلْ حَرَّكَ شَفَتَيْهِ بِرَةِ السَّلَامِ عَلَيَّ أَمْ لَا ثُمَّ أُصَلَّى قَرِيْبًا مِنْهُ
فَأُسَارِقُهُ النَّظَرَ فَإِذَا أَقْبَلْتُ عَلَى صَلَاتِي أَقْبَلَ إِلَيَّ وَإِذَا الْتَفَتُ نَحْوَهُ
أَعْرَضَ عَنِّي حَتَّى إِذَا طَالَ عَلَى ذَلِكَ مِنْ جَفْوَةِ النَّاسِ مَشَيْتُ حَتَّى
تَسَوَّرُتُ جِدَارَ حَائِطِ أَبِى قَتَادَةَ وَهُوَ ابْنُ عَمِّي وَأَحَبُّ النَّاسِ إِلَى
فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَوَاللَّهِ مَا رَدَّ عَلَى السَّلَامَ فَقُلْتُ يَا أَبَا قَتَادَةَ أَنْشُدُكَ
بِاللهِ هَلْ تَعْلَمُنِي أُحِبُّ اللهَ وَرَسُوْلَهُ؟ فَسَكَتَ فَعُدْتُ لَهُ فَنَشَدَتُهُ
فَسَكَتَ فَعُدْتُ لَهُ فَنَشَدَتُهُ فَقَالَ اللهُ وَرَسُوْلُهُ أَعْلَمُ فَفَاضَتْ عَيْنَايَ
وَتَوَلَّيْتُ حَتَّى تَسَوَّرْتُ الْجِدَارَ قَالَ فَبَيْنَا أَنَا أَمْشِي بِسُوْقِ الْمَدِينَةِ إِذَا
نَبَطِيٌّ مِنْ أَنْبَاطِ أَهْلِ الشَّامِ مِمَّنْ قَدِمَ بِالطَّعَامِ يَبِيْعُهُ بِالْمَدِينَةِ يَقُوْلُ مَنْ يَدُلُّ
عَلَى كَعْب بن مَالِكِ فَطَفِقَ النَّاسُ يُشِيْرُوْنَ لَهُ حَتَّى إِذَا جَاءَ نِي دَفَعَ إِلَيَّ
كِتَابًا مِنْ مَلِكِ غَسَّانَ فَإِذَا فِيْهِ أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّهُ قَدْ بَلَغَنِيْ أَنَّ صَاحِبَكَ قَدْ
جَفَاكَ وَلَمْ يَجْعَلُكَ اللهُ بِدَارِ هَوَانٍ وَلَا مَضْيَعَةٍ فَالْحَقُّ بِنَا نُوَاسِكَ
فَقُلْتُ لَمَّا قَرَأْتُهَا وَهذَا أَيْضًا مِنَ الْبَلَاءِ فَتَيَمَّمُتُ بِهَا التَّنُّوْرَ فَسَجَرْتُهُ بِهَا
حَتَّى إِذَا مَضَتُ أَرْبَعُوْنَ لَيْلَةً مِنَ الْخَمْسِيْنَ إِذَا رَسُوْلُ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينِي فَقَالَ إِنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُكَ أَنْ
تَعْتَزِلَ امْرَأَتَكَ فَقُلْتُ أُطَلِقُهَا أَمُ مَاذَا أَفْعَلُ؟ قَالَ لَا بَلِ اعْتَزِلُهَا وَلَا
تَقْرَبُهَا وَأَرْسَلَ إِلَى صَاحِبَى مِثْلَ ذَلِكَ فَقُلْتُ لِامْرَأَتِي الْحَقِيْ بِأَهْلِكِ
فَتَكُوْنِيْ عِنْدَهُمْ حَتَّى يَقْضِيَ اللهُ فِى هَذَا الْأَمْرِ قَالَ كَعْبٌ فَجَاءَتِ امْرَأَةُ
هلالِ بْنِ أُمَيَّةَ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ يَا رَسُوْلَ اللَّهِ إِنَّ
سيرة النبي علي
98
جلد 1
هِلَالَ بْنَ أُمَيَّةَ شَيْخٌ ضَائِعٌ لَيْسَ لَهُ خَادِمٌ فَهَلْ تَكْرَهُ أَنْ أَخْدُمَهُ قَالَ لَا
وَلكِنْ لَا يَقْرَبُكِ قَالَتْ إِنَّهُ وَاللهِ مَا بِهِ حَرَكَةً إِلَى شَيْءٍ وَاللَّهِ مَا زَالَ
يَبْكِي مُنذُ كَانَ مِنْ أَمْرِهِ مَا كَانَ إِلَى يَوْمِهِ هَذَا فَقَالَ لِيْ بَعْضُ أَهْلِيْ
لَوِ اسْتَأْذَنُتَ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي امْرَأَتِكَ كَمَا أَذِنَ
لا مُرَأَةِ هلال بن أُمَيَّةَ أَنْ تَخُدُمَهُ فَقُلْتُ وَاللهِ لَا أَسْتَأْذِنُ فِيْهَا رَسُوْلَ اللهِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا يُدْرِيْنِيْ مَا يَقُوْلُ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَأْذَنْتُهُ فِيْهَا وَأَنَا رَجُلٌ شَابٌ فَلَبِثْتُ بَعْدَ ذَلِكَ عَشْرَ لَيَالِ
حَتَّى كَمَلَتْ لَنَا خَمْسُوْنَ لَيْلَةً مِنْ حِيْنَ نَهى رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ عَنْ كَلامِنَا فَلَمَّا صَلَّيْتُ صَلَاةَ الْفَجْرِ صُبُحَ خَمْسِيْنَ لَيْلَةً وَأَنَا عَلَى
ظَهْرِ بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِنَا فَبَيْنَا أَنَا جَالِسٌ عَلَى الْحَالَ الَّذِي ذَكَرَ اللَّهُ قَدْ ضَاقَتُ
عَلَى نَفْسِيْ وَضَاقَتْ عَلَى الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ سَمِعْتُ صَوْتَ صَارِخ
أَوْفَى عَلى جَبَلٍ سَلْعِ بِأَعْلَى صَوْتِهِ يَا كَعْبُ بُنَ مَالِكِ أَبْشِرُ قَالَ
فَخَرَرْتُ سَاجِدًا وَقَدْ عَرَفْتُ أَنْ قَدْ جَاء فَرَجٌ وَاذَنَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَوْبَةِ اللهِ عَلَيْنَا حِيْنَ صَلَّى صَلَاةَ الْفَجْرِ فَذَهَبَ النَّاسُ
يُبَشِّرُوْنَنَا وَذَهَبَ قِبَلَ صَاحِبَى مُبَشِّرُوْنَ وَرَكَضَ إِلَيَّ رَجُلٌ فَرَسًا وَسَعَى
سَاعٍ مِنْ أَسْلَمَ فَأَوْفَى عَلَى الْجَبَلِ وَكَانَ الصَّوتُ أَسْرَعَ مِنَ الْفَرَسِ فَلَمَّا
جَاءَ نِي الَّذِى سَمِعْتُ صَوْتَهُ يُبَشِّرُنِي نَزَعْتُ لَهُ ثَوْبَيَّ فَكَسَوْتُهُ إِيَّاهُمَا
ببُشْرَاهُ وَاللهِ مَا أَمْلِكُ غَيْرَهُمَا يَوْمَئِذٍ وَاسْتَعَرْتُ ثَوْبَيْنِ فَلَبِسْتُهُمَا
وَانْطَلَقْتُ إلى رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَتَلَقَّانِي النَّاسُ فَوُجًا
فَوْجًا يُهَسِّتُوْنَنِي بِالتَّوْبَةِ يَقُوْلُوْنَ لِتَهْنِكَ تَوْبَةُ اللَّهِ عَلَيْكَ قَالَ كَعْبٌ
حَتَّى دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ
حَوْلَهُ النَّاسُ فَقَامَ إِلَى طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ يُهَرُولُ حَتَّى صَافَحَنِيْ وَهَنَّانِيْ
سيرة النبي علي
99
60
جلد 1
وَاللهِ مَا قَامَ إِلَى رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِيْنَ غَيْرُهُ وَلَا أَنْسَاهَا لِطَلْحَةَ قَالَ كَعْبٌ فَلَمَّا
سَلَّمُتُ عَلَى رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَبْرُقْ وَجُهُهُ مِنَ السُّرُورِ أَبْشِرُ بِخَيْرِ يَوْمٍ مَرَّ عَلَيْكَ
مُنْذُ وَلَدَتْكَ أُمُّكَ قَالَ قُلْتُ أَمِنْ عِندِكَ يَا رَسُوْلَ اللهِ أَمُ مِنْ عِنْدِ
اللهِ قَالَ لَا بَلْ مِنْ عِنْدِ اللهِ وَكَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا
سُرَّ اسْتَنَارَ وَجُهُهُ حَتَّى كَأَنَّهُ قِطْعَةُ قَمَرٍ وَكُنَّا نَعْرِفُ ذَلِكَ مِنْهُ 34
حضرت کعب بن مالک سے روایت ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
کسی لڑائی میں پیچھے نہیں رہا۔سوائے غزوہ تبوک کے۔ہاں جنگ بدر میں پیچھے رہا تھا
اور اس کی یہ وجہ تھی کہ آنحضرت ﷺ قریش کے قافلہ کو مد نظر رکھ کر گئے تھے (کسی
بڑی جنگ کی امید نہ تھی مگر اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اپنے دشمنوں سے بغیر قبل از وقت
تعین وقت و مقام کرنے کے لڑوا دیا۔ہاں میں لیلتہ عقبہ میں موجود تھا۔جب ہم نے اسلام
پر قائم رہنے کا عہد کیا تھا اور مجھے جنگ بدر اُس رات سے بڑھ کر محبوب نہیں کہ میں لوگوں
میں ذکر کروں کہ میں بھی جنگ بدر میں شریک تھا گو کہ عوام میں جنگ بدر لیلۃ عقبہ سے
زیادہ ہی سمجھی جاتی ہے۔خیر تبوک کے واقعہ کے وقت میرا یہ حال تھا کہ میں نسبتاً زیادہ
مضبوط اور سامان والا تھا اور کسی جنگ کے وقت میرے پاس دوسواری کی اونٹنیاں اکٹھی
نہیں ہوئیں مگر اُس وقت میرے پاس دو اونٹنیاں موجود تھیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی عادت تھی کہ جب جنگ کو جاتے تو اپنی منزل مقصود کو ظاہر نہ کرتے تھے لیکن اس دفعہ
چونکہ گرمی سخت تھی اور سفر دور کا تھا اور راستہ میں غیر آباد جنگل تھے اور بہت سے دشمنوں
سے پالا پڑنا تھا اس لیے آپ نے مسلمانوں کو خوب کھول کر بتا دیا تا کہ وہ جنگ کے لیے
تیار ہو جائیں اور وہ طرف بھی بتا دی جس طرف جانے کا ارادہ تھا۔اُس وقت مسلمان
بہت ہو چکے تھے اور اُن کا رجسٹر کوئی نہ تھا اس لیے جو لوگ اس لڑائی میں غیر حاضر رہنا
صلى الله
چاہتے تھے وہ سمجھتے تھے کہ جب تک رسول کریم ﷺ کو وحی نہ ہو ان کا غیر حاضر رہنا مخفی ہی
سيرة النبي علي
100
جلد 1
رہے گا اور موسم کا یہ حال تھا کہ میوہ پک چکا تھا اور سایہ بھلا معلوم ہوتا تھا۔غرض کہ
رسول کریم ﷺ نے اور مسلمانوں نے جنگ کی تیاری شروع کی اور میں بھی ہر صبح
جنگ کی تیاری کے مکمل کرنے کے لیے نکلتا تا میں بھی ان کے ساتھ تیار ہو جاؤں مگر
صلى
پھر کوٹ آتا اور کچھ کام نہ کرتا۔اسی طرح دن گزرتے رہے اور لوگوں نے محنت سے
سامان سفر تیار کر لیا یہاں تک کہ رسول کریم ﷺ اور مسلمان ایک صبح روانہ بھی ہو گئے
اور ابھی میں نہ تیار تھا۔پھر میں نے کہا کہ اب میں ایک دو دن میں تیاری کر کے آپ
سے جا ملوں گا۔ان کے جانے کے بعد دوسرے دن بھی میں گیا مگر بغیر تیاری کے
واپس آ گیا اور اسی طرح تیسرے دن بھی میرا یہی حال رہا اور اُدھر لشکر جلدی جلدی
آگے نکل گیا۔میں نے کئی بار ارادہ کیا کہ جاؤں اور اُن سے مل جاؤں اور کاش میں
صلى
ایسا ہی کرتا مگر مجھ سے ایسا نہ ہو سکا۔پھر جب رسول کریم ﷺ کے جانے کے بعد میں
باہر نکلتا اور لوگوں میں پھرتا تو مجھے یہ بات دیکھ کر سخت صدمہ ہوتا کہ جو لوگ پیچھے رہ
گئے تھے یا تو وہ تھے جو منافق سمجھے جاتے تھے یا وہ ضعفاء جن کو خدا نے معذور رکھا تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس وقت تک مجھے یاد نہیں کیا جب تک کہ تبوک نہ پہنچ
گئے۔وہاں آپ نے پوچھا کہ کعب بن مالک کہاں ہے؟ بنی سلمہ کے ایک آدمی (عبد اللہ
بن انیس) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! وہ اپنے حسن و جمال ( یا لباس کی خوبی) پر اترا کر رہ گیا
(آپ کے ساتھ نہیں آیا ) یہ سن کر معاذ بن جبل نے کہا تو نے بری بات کہی۔خدا کی قسم
یا رسول اللہ ! ہم تو اس کو اچھا آدمی (سچا مسلمان ) سمجھتے ہیں۔آنحضرت ﷺ خاموش
ہو رہے۔کعب بن مالک کہتے ہیں کہ جب یہ خبر آئی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
تبوک سے کوٹے آ رہے ہیں تو میرا غم تازہ ہو گیا۔جھوٹے جھوٹے خیال دل میں
آنے لگے ( یہ عذر کروں ، وہ عذر کروں) مجھ کو یہ فکر ہوئی کعب ! اب کل آپ کے غصے
سے تو کیونکر بچے گا؟ میں نے اپنے عزیزوں میں سے جو جو عقل والے تھے اُن سے بھی
مشورہ لیا۔جب یہ خبر آئی کہ آپ مدینہ کے قریب آن پہنچے اُس وقت سارے جھوٹے
سيرة النبي ع
101
جلد 1
خیالات میرے دل سے مٹ گئے اور میں نے یہ سمجھ لیا کہ جھوٹی باتیں بنا کر میں آپ
کے غصے سے بچنے والا نہیں۔اب میں نے یہ ٹھان لیا ( جو ہونا ہو وہ ہو ) میں تو سیچ سیچ
کہہ دوں گا۔خیر صبح کے وقت آپ مدینہ میں داخل ہوئے۔آپ کی عادت تھی جب
سفر سے تشریف لاتے تو پہلے مسجد میں جاتے وہاں ایک دوگانہ ادا فرماتے (آپ نے
مسجد میں دو گانہ ادا فرمایا ) پھر لوگوں سے ملنے کے لیے بیٹھے۔اب جو جو (منافق)
لوگ پیچھے رہ گئے تھے انہوں نے آنا شروع کیا اور لگے اپنے اپنے عذر بیان کرنے
اور قسمیں کھانے۔ایسے لوگ 80 سے کچھ اوپر تھے۔آپ نے ظاہر میں اُن کا عذرمان
لیا، اُن سے بیعت لی ، اُن کے واسطے دعا کی ، ان کے دلوں کے بھید کو خدا پر رکھا۔کعب کہتے ہیں میں بھی آیا میں نے جب آپ کو سلام کیا تو آپ مسکرائے۔مگر جیسے
غصے میں کوئی آدمی مسکراتا ہے۔پھر فرمایا آؤ۔میں گیا۔آپ کے سامنے بیٹھ گیا۔آپ
نے پوچھا کعب! تو کیوں پیچھے رہ گیا ؟ تو نے تو سواری بھی خرید لی تھی۔میں نے عرض
کیا۔بے شک اگر کسی دنیا دار شخص کے سامنے میں اس وقت بیٹھا ہوتا تو باتیں بنا کر
اس کے غصے سے بچ جاتا۔میں خوش تقریر بھی ہوں مگر خدا کی قسم ! میں یہ سمجھتا ہوں کہ
اگر آج میں جھوٹ بول کر آپ کو خوش کرلوں تو کل اللہ تعالیٰ (اصل حقیقت کھول کر )
پھر آپ کو مجھ پر غصے کر دے گا (اس سے فائدہ ہی کیا ہے ) میں سچ ہی کیوں نہ بولوں۔گو آپ اس وقت سچ بولنے کی وجہ سے مجھے پر غصہ کریں گے مگر آئندہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت
کی مجھ کو امید تو رہے گی۔خدا کی قسم! ( میں سراسر قصور وار ہوں ) زور، طاقت،
قوت ، دولت سب میں کوئی میرے برابر نہ تھا اور میں یہ سب چیزیں ہوتے ہوئے
پیچھے رہ گیا۔یہ سن کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کعب نے سچ سچ کہہ دیا۔کعب ! اب ایسا کر تو چلا جا، جب تک اللہ تعالیٰ تیرے بارہ میں کوئی حکم نہ اتارے۔میں چلا۔بنی سلمہ کے کچھ لوگ اٹھ کر میرے پیچھے ہوئے اور کہنے لگے خدا کی قسم! ہم کو تو معلوم
نہیں کہ تو نے اس سے پہلے بھی کوئی قصور کیا ہو۔تو نے اور لوگوں کی طرح جو پیچھے رہ
سيرة النبي علي
102
جلد 1
گئے تھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بہانہ کیوں نہ کر دیا۔اگر تُو بھی کوئی بہانہ
کرتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا تیرے قصور کے لیے کافی ہو جاتی۔وہ برابر
مجھ کو لعنت ملامت کرتے رہے۔قسم خدا کی اُن کی باتوں سے پھر میرے دل میں آیا
کہ آنحضرت ﷺ کے پاس لوٹ کر چلوں اور اپنی اگلی بات ( گناہ کے اقرار ) کو
جھٹلا کر کوئی بہانہ نکالوں۔میں نے اُن سے پوچھا اچھا اور بھی کوئی ہے جس نے
میری طرح قصور کا اقرار کیا ہو؟ انہوں نے کہا ہاں دو اور بھی ہیں۔انہوں نے بھی
تیری طرح گناہ کا اقرار کیا ہے۔اُن سے بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی
فرمایا ہے جو تجھ سے فرمایا ہے۔میں نے پوچھا وہ دو شخص کون ہیں؟ انہوں نے کہا
مرارہ بن ربیع عمری اور ہلال بن امیہ واقعی۔انہوں نے ایسے دو نیک شخصوں کا
بیان کیا جو بدر کی لڑائی میں شریک ہو چکے تھے اور جن کے ساتھ رہنا مجھ کو اچھا معلوم۔ہوا۔خیر جب انہوں نے ان دو شخصوں کا نام بھی لیا ( تو مجھ کو تسلی ہوئی ) میں چل
دیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام مسلمانوں کو منع کر دیا خاص کر ہم تینوں
آدمیوں سے کوئی بات نہ کرے اور دوسرے لوگ جو پیچھے رہ گئے تھے (جنہوں نے
جھوٹے بہانے کیسے تھے ) اُن کے لیے یہ حکم نہیں دیا۔اب لوگوں نے ہم سے پر ہیز
شروع کیا ( کوئی بات تک نہ کرتا ) بالکل کورے ہو گئے (جیسے کوئی آشنائی ہی نہ تھی )
ایسے ہی پچاس راتیں (اسی پریشان حالی میں ) گزریں۔میرے دونوں ساتھی ( مرارة
اور ہلال) تو روتے پیٹتے اپنے گھروں میں بیٹھ رہے اور میں جوان مضبوط آدمی تھا تو
مصیبت پر صبر کر کے) باہر نکلتا۔نماز کی جماعت میں شریک ہوتا۔بازاروں میں
گھومتا رہتا مگر کوئی شخص مجھ سے بات نہ کرتا۔میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس
بھی آتا۔آپ نماز پڑھ کر اپنی جگہ پر بیٹھے ہوتے۔میں آپ کو سلام کرتا پھر مجھے شبہ
رہتا آپ نے اپنے (مبارک) ہونٹ ہلا کر مجھ کو سلام کا جواب بھی دیا یا نہیں۔پھر میں
آپ کے قریب کھڑے ہو کر نماز پڑھتا رہتا اور دزدیدہ نظر سے آپ کو دیکھتا آپ کیا