سیرة النبیﷺ

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 5

سيرة النبي علي
103
جلد 1
کرتے ہیں۔جب میں نماز میں ہوتا تو مجھ کو دیکھتے اور جب میں آپ کو دیکھتا تو آپ
منہ پھیر لیتے۔جب اسی طرح ایک مدت گزری اور لوگوں کی روگردانی دوبھر ہو گئی تو
میں چلا اور ابو قتادہ اپنے چچا زاد بھائی کے باغ کی دیوار پر چڑھا۔اُس سے مجھ کو بہت
محبت تھی۔میں نے اُس کو سلام کیا تو خدا کی قسم اُس نے سلام کا جواب تک نہ دیا۔میں
نے کہا ابو قتادہ ! تجھ کو خدا کی قسم تو مجھ کو اللہ اور اس کے رسول کا ہوا خواہ سمجھتا ہے
(یا نہیں) جب بھی اُس نے جواب نہ دیا۔میں نے پھر قسم دے کر دوبارہ یہی کہا لیکن
جواب ندارد۔پھر تیسری بار قسم دے کر یہی کہا تو اُس نے یہ کہا کہ اللہ اور رسول خوب
جانتے ہیں۔بس اُس وقت تو (مجھ سے رہا نہ گیا ) میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو
گئے اور پیٹھ موڑ کر دیوار پر چڑھ کر وہاں سے چل دیا۔میں ایک بار مدینہ کے بازار
میں جا رہا تھا اتنے میں ملک شام کا ایک (نصرانی ) کسان ملا جو مدینہ میں اناج بیچنے
لایا تھا وہ کہہ رہا تھا لوگو ! کعب بن مالک کا بتلاؤ۔لوگوں نے میری طرف اشارہ کیا۔اس نے غسان کے بادشاہ کا (جو نصرانی تھا) ایک خط مجھ کو دیا۔مضمون یہ تھا مجھ کو یہ خبر
پہنچی ہے کہ تمہارے پیغمبر صاحب نے تم پر ستم کیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے تم کو ایسا ذلیل نہیں
بنایا ہے نہ بیکار ( تم تو کام کے آدمی ہو )۔تم ہم لوگوں سے آن کر مل جاؤ۔ہم تمہاری
خاطر مدارات بخوبی کریں گے۔میں نے جب یہ خط پڑھا تو (اپنے دل میں کہنے لگا )
یہ ایک دوسری بلا ہوئی۔میں نے وہ خط لے کر آگ کے تنور میں جھونک دیا۔ابھی
پچاس راتوں میں سے چالیس راتیں گزری تھیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام
لانے والا ( خزیمہ بن ثابت ) میرے پاس آیا۔کہنے لگا آنحضرت ﷺ کا یہ حکم ہے تم
اپنی جورو ( عمیرہ بنت جبیر ) سے بھی الگ رہو۔میں نے پوچھا کیا اس کو طلاق دے
دوں یا کیسا کروں؟ اس نے کہا نہیں اس سے الگ رہو صحبت وغیرہ نہ کرو۔میرے
دونوں ساتھیوں کو بھی یہی حکم کیا۔آخر میں نے اپنی جورو سے کہہ دیا نیک بخت! تُو
اپنے کنبے والوں میں چلی جا۔وہیں رہ جب تک اللہ میرا کچھ فیصلہ نہ کرے (وہ چلی

سيرة النبي علي
104
صلى الله
جلد 1
گئی )۔کعب نے کہا ہلال ابن امیہ کی جورو ( خولہ بنت عاصم ) آنحضرت ﷺ کے
پاس آئی اور کہنے لگی یا رسول اللہ ! ہلال ابن امیہ ( میرا خاوند ) بوڑھا پھونس ہے۔اگر
میں اُس کا کام کرتی رہوں تو کیا آپ اس کو برا سمجھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا نہیں ( کام کاج
کرنے میں کوئی قباحت نہیں) پر وہ تجھ سے صحبت نہ کرے۔اس نے کہا خدا کی قسم ! وہ تو
کہیں چلتا پھرتا بھی نہیں ہے۔جب سے یہ واقعہ ہوا ہے تب سے برابر رو دھو رہا ہے۔آج تک وہ اسی حال میں ہے۔کعب نے کہا مجھ سے بھی میرے بعض عزیزوں نے کہا
تم بھی اگر اپنی جورو کے باب میں آنحضرت ﷺ سے اجازت مانگو ( کہ وہ تمہاری
خدمت کرتی رہے ) تو مناسب ہے جیسے آنحضرت ﷺ نے ہلال بن امیہ کی جورو کو
خدمت کی اجازت دی ( تم کو بھی اجازت دیں گے ) کعب نے کہا میں تو خدا کی قسم
کبھی اس باب میں آنحضرت ﷺ سے اجازت نہیں مانگنے کا۔کیونکہ مجھ کو معلوم نہیں
کہ آنحضرت
عل کیا فرما ئیں اجازت دیں یا نہ دیں) میں جوان آدمی ہوں
ہلال کی طرح ضعیف اور ناتواں نہیں ہوں) خیر اس کے بعد دس راتیں اور
گزریں اب پچاس را تیں پوری ہو گئیں۔اُس وقت سے جب سے آپ نے لوگوں کو
ہم سے سلام کلام کی ممانعت فرما دی تھی پچاسویں رات کی صبح کو جب میں فجر کی نماز
پڑھ کر اپنے گھر کی چھت پر بیٹھا تھا تو جیسے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا
وَضَاقَتْ عَلَيْهِمْ أَنْفُسُهُم 35 میرا دل تنگ ہو رہا تھا اور زمین اتنی کشادہ ہونے
پر بھی مجھ پر تنگ ہو گئی تھی۔اتنے میں میں نے ایک پکارنے والے کی آواز سنی جو
سلع پہاڑ پر چڑھ کر پکار رہا تھا ( یہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے ) کعب بن مالک !
خوش ہو جا۔یہ سنتے ہی میں سجدے میں گر پڑا اور مجھ کو یقین ہو گیا۔اب میری مشکل
صلى الله
دور ہوئی اور آنحضرت ﷺ نے فجر کی نماز کے بعد لوگوں کو خبر کر دی کہ اللہ تعالیٰ نے
ہمارا قصور معاف کر دیا۔اب لوگ خوشخبری دینے میرے پاس اور میرے دونوں ساتھیوں
مرارہ اور بلال) کے پاس جانے لگے۔ایک شخص (زبیر بن عوام ) گھوڑا کراتے

سيرة النبي علي
105
جلد 1
ہوئے میرے پاس آئے اور قبلے کا ایک شخص دوڑتا ہوا پہاڑ پر چڑھ گیا ( حمزہ بن عمر و
اسلمی ) اور پہاڑ پر کی آواز گھوڑے سے جلد مجھ کو پہنچ گئی۔خیر جب یہ خوشخبری کی آواز
مجھ کو پہنچی میں نے (خوشی میں آن کر) کیا کیا۔دو کپڑے جو میرے پاس تھے وہ اتار
کر اُس کو پہنا دیئے اُس وقت کپڑوں کی قسم سے میرے پاس یہی دو کپڑے تھے اور
میں نے (ابو قتادہ سے ) دو کپڑے مانگ کر پہنے اور آنحضرت ﷺ کے پاس چلا۔رستے میں فوج در فوج لوگ مجھ سے ملتے جاتے تھے اور مجھ کو مبارکباد دیتے جاتے تھے
اور کہتے تھے اللہ کی معافی تم کو مبارک ہو۔کعب کہتے ہیں جب میں مسجد میں پہنچا دیکھا
تو آنحضرت علیے بیٹھے ہیں ، لوگ آپ کے گرد ہیں۔طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہ مجھ کو
دیکھ کر دوڑ کر اٹھے اور مصافحہ کیا۔مبارکباد دی۔خدا کی قسم ! مہاجرین میں سے اور کسی
نے اٹھ کر مجھ کو مبارکباد نہیں دی۔میں طلحہ رضی اللہ عنہ کا یہ احسان کبھی بھولنے والا
نہیں۔کعب کہتے ہیں جب میں نے آنحضرت ﷺ کو سلام کیا میں نے دیکھا آپ کا
چہرہ خوشی سے جگمگا رہا تھا۔آپ نے فرمایا کعب! وہ دن تجھ کو مبارک ہو جو اُن سب
دنوں سے بہتر ہے جب سے تیری ماں نے تجھ کو جنا۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! یہ
معافی اللہ کی طرف سے ہوئی یا آپ کی طرف سے؟ آپ نے فرمایا نہیں اللہ کی طرف
سے ہوئی (اس نے خود معافی کا حکم اتارا ) آنحضرت ﷺ جب خوش ہوتے تو آپ کا
علوم
چہرہ چاند کی طرح روشن ہو جا تا ہم لوگ اس کو پہچان لیتے۔اس واقعہ سے معلوم ہوسکتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی فطرت کیسی پاک اور مطہر تھی
اور کس طرح آپ ہر رنگ میں کامل ہی کامل تھے۔بے شک بعض آدمی ہوتے ہیں جو
غیرت دینی رکھتے ہیں مگر اکثر دیکھا گیا ہے کہ بعض تو دشمنوں کے مقابلہ میں اظہارِ غیرت
کر دیتے ہیں مگر دوستوں کے معاملہ میں اظہار غیرت نہیں کر سکتے۔اور بعض دوستوں پر
اظہار غیرت کر دیتے ہیں مگر دشمنوں کے سامنے دب جاتے ہیں۔مگر رسول کریمی
ایسے کامل انسان تھے کہ خواہ دین کی ہتک یا احکام الہیہ سے بے پروا ہی دوست سے ہو

سيرة النبي علي
106
جلد 1
یا دشمن سے برداشت نہ کر سکتے تھے اور فوراً اس کا ازالہ کرنا چاہتے۔ادھر تو طبیعت کی
نرمی کا یہ حال تھا کہ گالیوں پر گالیاں ملتی ہیں اور تکلیفیں دی جاتی ہیں مگر آپ پر واہ بھی
نہیں کرتے اور اُدھر خدا کے معاملہ میں غیرت کا یہ حال تھا کہ جب ابوسفیان آپ کی
ہتک کرتا رہا تو کچھ پرواہ نہ کی۔مگر جب شرک کے کلمات منہ پر لایا تو فرمایا اسے
جواب دو۔یہ تو دشمن کا حال تھا۔دوستوں کے معاملہ میں بھی ایسے ہی سخت تھے۔منافق
جنگ سے پیچھے رہ گئے تو کچھ پرواہ نہ کی۔ایک مومن نے جو اس حکم الہی کے بجالانے
میں سستی کی تو آپ نے کس قدر غیرت سے کام لیا اور باوجود اس کے محبت کا یہ عالم تھا
کہ ان ایام ناراضگی میں بھی کعب بن مالک کو کنکھیوں سے دیکھتے رہتے۔اخلاص باللہ۔قیام حدود
آنحضرت ﷺ کی غیرت دینی جس وضاحت سے مذکورہ بالا واقعات سے
ثابت ہوتی ہے اس پر کچھ اور زیادہ لکھنے کی حاجت نہیں۔اب میں آپ کے ایک اور
خلق پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا معاملہ خدا تعالیٰ سے
کیسا پاک تھا اور کس طرح آپ کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا خیال رہتا تھا۔انسان فطرتا کسی کی مصیبت کو دیکھ کر رحم کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔بہت سے
لوگ جب کسی مجرم کو سزا ملتی دیکھتے ہیں تو باوجود اس علم کے کہ اُس سے سخت جرائم
سرزد ہوئے ہیں اُن کے دل کو دکھ پہنچتا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اب اس شخص سے جرم
تو ہو ہی گیا ہے اور یہ تائب بھی ہے اسے چھوڑ دیا جائے تو اچھا ہے۔لیکن یہ ایک
کمزوری ہے اور اگر اس جذبہ سے متاثر ہو کر مجرموں کو چھوڑ دیا جائے تو گناہ اور جرائم
بہت ہی بڑھ جائیں۔فطری رحم کے علاوہ جب کسی بڑے آدمی سے جرم ہو تو لوگ عام طور پر نہیں پسند
کرتے کہ اسے سزا ملے اور اس کی بڑائی سے متاثر ہو کر چاہتے ہیں کہ اسے کسی طرح

سيرة النبي ع
107
جلد 1
چھوڑ دیا جائے بلکہ بڑے دولتمند یا کوئی دنیاوی وجاہت رکھنے والے آدمی تو روپیہ اور
اثر خرچ کر کے ایک ایسی جماعت اپنے ساتھ کر لیتے ہیں کہ جو مشکلات کے وقت ان
کا ساتھ دیتی ہے اور باوجود قانون کی خلاف ورزی کے اپنے جتھے کی مدد سے اپنے
جرائم کے اثر سے بچ جاتے ہیں۔آنحضرت ﷺ کی غیرت دینی ان قوموں میں جن کے اخلاق گر
جاتے ہیں اور جن کے افراد میں طرح
طرح کی بدیاں آجاتی ہیں ان میں خصوصاً یہ رواج عام ہو جاتا ہے کہ بڑے لوگ
قانون کے خلاف عمل کر کے بھی بچ جاتے ہیں اور صرف غرباء ہی سزا پاتے ہیں۔صلى الله
رسول کریم ہے اس بات کے سخت مخالف تھے اور آپ کا جو معاملہ خدا کے
ساتھ تھا اور جس طرح آپ تمام بنی نوع انسان کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہتے
تھے اس کے لحاظ سے آپ کبھی پسند نہ کرتے تھے کہ احکام شریعت سے امراء کو مستثنیٰ کر
کے غرباء ہی کو اس کا مکلف سمجھا جائے بلکہ آپ با وجود ایک رحیم دل اور ہمدرد طبیعت
رکھنے کے ہمیشہ احکامِ شریعت کے جاری کرنے میں محتاط رہتے اور مجرمین کو سزا سے
بچنے نہ دیتے اور جس طرح آپ غرباء کو سزا دیتے امراء بھی اُسی طرح احکامِ شریعت
کے ماتحت جکڑے جاتے اور اس معاملہ میں آپ بڑے غیور تھے۔حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ بَنِي مَخْرُوْمٍ سَرَقَتْ
فَقَالُوْا مَنْ يُكَلِّمُ فِيْهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَجْتَرِءُ أَحَدٌ أَنْ
يُكَلِّمَهُ فَكَلَّمَهُ أَسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ فَقَالَ إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيْلَ كَانَ إِذَا سَرَقَ فِيْهِمُ
الشَّرِيْفُ تَرَكُوْهُ وَإِذَا سَرَقَ فِيْهِمُ الضَّعِيْفُ قَطَعُوْهُ لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةُ
لَقَطَعْتُ يَدَهَا 36 بنی مخزوم کی ایک عورت نے چوری کی اس پر لوگوں نے چاہا کہ
کون ہے جو رسول کریم ﷺ سے اس عورت کے معاملہ میں سفارش کرے لیکن کسی
نے اس کی جرات نہ کی ( کیونکہ رسول کریم می حدود کے قائم کرنے میں بڑے

سيرة النبي علي
108
جلد 1
سخت تھے ) آخر اسامہ بن زید نے رسول کریم مے سے ذکر کیا مگر آپ نے جواب
دیا کہ بنی اسرائیل کی عادت تھی کہ جب ان میں کوئی شریف چوری کرتا تو اسے چھوڑ
دیتے مگر جب کوئی غریب چوری کرتا تو اس کا ہاتھ قطع کر دیتے۔مگر میرا یہ حال ہے کہ اگر میری بیٹی
فاطمہ بھی چوری کرے تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دوں۔اس واقعہ سے معلوم ہوسکتا ہے کہ آپ کا خدا سے کیا تعلق تھا اور واقعی اللہ تعالیٰ
کی طرف سے دنیا میں خلیفہ تھے کیونکہ خلیفہ اُسی کو کہتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ کے احکام کو
دنیا میں جاری کرے اور یہ رسول کریم ﷺ ہی تھے کہ جو بغیر کسی کے خوف ملامت کے
حدود اللہ کا قیام کرتے اور کسی کی رعایت نہ کرتے۔صلى الله
بغیر اذنِ الہی کوئی کام نہ کرتے رسول کریم ہے کے جو تعلقات
اللہ تعالیٰ سے تھے اور جس طرح آپ
نے خدا سے معاملہ صاف رکھا ہوا تھا اُس پر یہ بات بھی روشنی ڈالتی ہے کہ آپ اپنے
تمام کاموں میں پہلے یہ دیکھ لیتے کہ خدا تعالیٰ کا کیا حکم ہے اور جب تک خدا تعالیٰ کی
طرف سے کوئی حکم نہ ہوتا آپ کسی کام کے کرنے پر دلیری نہ کرتے۔چنانچہ مکہ سے
باوجود ہزاروں قسم کی تکالیف کے آپ نے ہجرت نہیں کی۔ہاں صحابہ کو حکم دے دیا
کہ اگر وہ چاہیں تو ہجرت کر جائیں اور لوگوں کی شرارت کو دیکھ کر صحابہ کو ہجرت کرنی
بھی پڑی اور بہت سے صحابہ حبشہ کو اور کچھ مدینہ کو ہجرت کر گئے اور صرف حضرت
ابو بکر اور حضرت علی اور رسول کریم ﷺ یا اور چند صحابہ مکہ میں باقی رہ گئے۔کفار مکہ کو دوسرے لوگوں کی نسبت رسول کریم ﷺ سے فطرتاً زیادہ بغض و عداوت
تھی کیونکہ وہ دیکھتے تھے کہ آپ ہی کی تعلیم کی وجہ سے لوگوں میں شرک کی مخالفت پھیلتی
جاتی تھی۔وہ جانتے تھے کہ اگر وہ آپ کو قتل کر دیں تو باقی جماعت خود بخود پراگندہ ہو
جائے گی اس لیے یہ نسبت دوسروں کے وہ آنحضرت علہ کو زیادہ دکھ دیتے اور
چاہتے کہ کسی طرح آپ اپنے دعاوی سے باز آ جائیں لیکن باوجود ان مشکلات کے

سيرة النبي علي
109
جلد 1
آپ نے صحابہ کو تو ہجرت کا حکم دے دیا مگر خود ان دکھوں اور تکلیفوں کے باوجود مکہ
سے ہجرت نہ کی کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی اذن نہ ہوا تھا۔چنانچہ جب حضرت
ابوبکر نے پوچھا کہ میں ہجرت کر جاؤں؟ تو آپ نے جواب دیا عَلَی رِسُلِكَ
فَإِنِّى أَرْجُو أَن يُؤْذَنَ لِی آپ ابھی ٹھہریں امید ہے کہ مجھے بھی اجازت مل جائے۔اللہ اللہ کیا پاک انسان تھا۔دکھ پر دکھ ، تکالیف پر تکالیف پہنچ رہی ہیں سب
ساتھیوں کو حکم دے دیتا ہے کہ جاؤ جس جگہ امن ہو چلے جاؤ لیکن خود اپنی جگہ سے نہیں
ہلتا اور با وجود مخالفت کے اس بات کا منتظر ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی حکم آئے
تو میں اُس پر کار بند ہوں۔کیا کسی انسان میں یہ ہمت ہے؟ کیا کوئی ہے جو خدا تعالیٰ
کی طرف ایسا متوجہ ہو کہ ایسے خطر ناک مصائب کے اوقات میں بھی دشمنوں کی مخالفت
کو برداشت کرتا جائے اور جب تک خدا کا حکم نہ ہو اپنی جگہ نہ چھوڑے؟
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ یہ دعوی ہی نہیں ہے بلکہ واقعہ میں آپ اُس وقت تک مکہ
سے نہیں نکلے جب تک کہ خدا کی طرف سے حکم نہ ہوا۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں
فَبَيْنَمَا نَحْنُ يَوْمًا جُلُوسٌ فِي بَيْتِ أَبِي بَكْرٍ فِي نَحْرِ الظَّهِيْرَةِ قَالَ قَائِلٌ
لِأَبِي بَكْرٍ هَذَا رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُتَقَنِّعًا فِي سَاعَةٍ لَمْ
يَكُنْ يَأْتِيْنَا فِيْهَا فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ فِدَى لَهُ أَبِيْ وَأُمِّيْ وَاللَّهِ مَا جَاءَ بِهِ فِي هَذِهِ
السَّاعَةِ إِلَّا أَمْرٌ قَالَتْ فَجَاءَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَأْذَنَ
فَأُذِنَ لَهُ فَدَخَلَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي بَكْرٍ أَخْرِجُ مَنْ
عِندَكَ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ إِنَّمَا هُمْ أَهْلُكَ بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُوْلَ اللهِ قَالَ فَإِنِّي
قَدْ أُذِنَ لِي فِي الْخُرُوجِ فَقَالَ أَبُو بَكْرِ الصَّحَابَةَ بِأَبِي أَنْتَ يَا رَسُوْلَ اللهِ
قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَمُ 37 ہم ایک دن بیٹھے ہوئے تھے کہ
عین دو پہر کے وقت رسول کریم ﷺ تشریف لائے اور سر لپیٹا ہوا تھا۔آپ اُس
وقت کبھی نہیں آیا کرتے تھے۔حضرت ابوبکرؓ نے فرمایا میرے ماں باپ آپ پر فدا

سيرة النبي علي
110
جلد 1
ہوں آپ اس وقت کسی بڑے کام کے لیے آئے ہوں گے۔عائشہ فرماتی ہیں کہ
رسول کریم ﷺ نے اجازت مانگی اور اجازت ملنے پر گھر میں آئے اور فرمایا کہ جولوگ
بیٹھے ہیں اُن کو اٹھا دو۔حضرت ابو بکر نے عرض کیا یا رسول اللہ! مجھے قسم ہے کہ وہ آپ
کے رشتہ دار ہیں۔آپ نے فرمایا اچھا مجھے ہجرت کا حکم ہوا ہے۔حضرت ابو بکر نے عرض
کیا یا رسول اللہ! مجھے بھی ساتھ ہی جانے کی اجازت دیجیے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا
بہت اچھا۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اُس وقت تک مکہ سے نہیں نکلے جب
تک حکم نہ ہوا اور آخر وقت تک اس بات پر قائم رہے کہ خدا تعالیٰ کے حکم کے بغیر کوئی
کام نہیں کرنا۔کیسا ایمان کیسا یقین ، کیسا پاک تعلق ہے فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي
يَا رَسُولَ اللَّهِ -
اخلاص باللہ۔تو کل علی اللہ
واقعہ ہجرت بھی ایک عجیب ہولناک واقعہ ہے۔سارا عرب
صلى الله
واقعہ ہجرت
مخالف اور خون کا پیاسا تھا مگر رسول کریم ﷺہ صرف ایک
ساتھی لے کر مدینہ کی طرف چل پڑے۔راستہ میں تمام وہ قومیں آباد تھیں جو مذہب کی
مخالفت کی وجہ سے آپ کو مارنے کی فکر میں رہتی تھیں اور صرف قریش کے ڈر کے
مارے خاموش تھیں لیکن اب وہ وقت آ گیا تھا جب قریش خود آپ کے قتل کے درپے
تھے اور کل قبائل عرب کو تسلی تھی کہ اگر ہم نے اس شخص کو قتل کر دیا تو قریش کو ناراضگی
کی کوئی وجہ نہ ہوگی اور صرف یہی نہیں کہ قریش کی مخالفت کا خوف نہ رہا تھا بلکہ قریش
نے رسول کریم ﷺ کو مکہ سے غیر حاضر دیکھ کر آپ کے قتل پر انعام مقرر کر دیا تھا اور
مدینہ کے راستہ میں جس قدر قبائل آباد تھے انہیں یہ اطلاع دے دی تھی کہ جو شخص
الله
رسول کریم ﷺ اور حضرت ابو بکر کو زندہ یا مردہ لے آئے گا اُسے سوسو اونٹ فی کس

سيرة النبي علي
111
جلد 1
انعام ملے گا۔عرب کے قبائل جن کی زندگی ہی لوٹ مار پر بسر ہوتی تھی اور جو آتش حسد
سے پہلے ہی جل بھن کر کوئلہ ہو رہے تھے اس موقع کو کب ہاتھ سے جانے دے سکتے
تھے ہر طرف آپ کی تلاش شروع ہوئی اور گویا ہر قدم پر جو آپ اٹھاتے خوف تھا کہ
کسی خون کے پیاسے دشمن سے پالا پڑے گا۔ایسے موقع پر اکثر دیکھا گیا ہے کہ بہادر
سے بہادر انسان بھی دل ہار بیٹھتا ہے اور آخری جدو جہد سے بھی محروم ہو جاتا
ہے۔اور اگر نہایت دلیر اور خلاف معمول کوئی نہایت قوی دل انسان بھی ہو تو اُس پر
بھی خوف ایسا مستولی ہو جاتا ہے کہ اس کی ہر ایک حرکت سے اس کا اظہار ہوتا ہے۔میں نے بڑے بڑے بہادروں کے واقعات پڑھے ہیں لیکن ایسے موقع پر اُن کی جو
حالت ہوتی ہے اس کا رسول کریم ﷺ کے واقعہ سے مقابلہ بھی کرنا جائز نہیں ہوسکتا۔تاریخ دان جانتے ہیں کہ بھاگتے ہوئے نپولین کا کیا حال تھا اور اس کے چہرہ پر
حسرت کے کیسے بین آثار پائے جاتے تھے۔وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ہمایوں کس طرح
بار بار اپنے آپ کو دشمن کے ہاتھوں میں سپر د کر دینے کے لیے تیار ہو جاتا تھا اور اگر
اُس کے ساتھ چند نہایت وفادار جرنیل نہ ہوتے تو وہ شاید ایسا کر بھی دیتا۔اسی طرح
اور بہت سے بڑے بہادر جرنیل گزرے ہیں جن پر مشکلات کے ایام آئے ہیں اور وہ
ایسے اوقات میں جب دشمن اُن کے چاروں طرف اُن کی جستجو میں پھیل گیا گھبرا گئے
ہیں لیکن رسول کریم ہے ان دنیا وی لوگوں میں سے نہ تھے۔آپ کی نظریں دنیا کی
طرف نہیں لگی ہوئی تھیں بلکہ آپ کی آنکھ خدا کی طرف اٹھی ہوئی تھی۔دنیا کے اسباب
آپ کے مدنظر نہ تھے اور آپ یہ خیال نہ کرتے تھے کہ ایسے وقت میں میں تن تنہا
صرف ایک ساتھی کے ساتھ کیا کر سکتا ہوں اور ایسے خطرناک راستہ میں اگر دشمن
آ جائے تو اس کے مقابلہ کے لیے میرے پاس کیا سامان ہیں بلکہ آپ یہ دیکھ رہے
تھے کہ میرے ساتھ وہ خدا ہے جو ہمیشہ سے اپنے نیک بندوں کا محافظ چلا آیا ہے اور
جس کے وار کا کوئی دشمن مقابلہ نہیں کر سکتا۔وہ خدا جو نوح کا خدا، ابراہیم کا خدا،
صلى الله

سيرة النبي علي
112
جلد 1
موسی کا خدا، یونس کا خدا، ایوب کا خدا، داؤڈ کا خدا، سلیمان کا خدا، مسیح کا خدا تھا
وہی میرا خدا ہے۔اُس کی طاقتیں کبھی زائل نہیں ہوتیں اور وہ ایک دم کے لیے غافل
نہیں ہے۔سراقہ بن مالک بن جعشم لالچ اور دشمنی سے دیوانہ ہو کر آتا ہے اور دور
سے دیکھ کر آپ کی طرف گھوڑا دوڑا دیتا ہے اس کے دل میں امید دریا کی طرح لہریں
مارتی ہے۔وہ نہ صرف اپنے مذہب کی توہین کرنے والے کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ
کر اپنے سوختہ دل کو تسکین دینا چاہتا ہے بلکہ دوسو اونٹ کا انعام، جو اسے اپنی قوم
میں ایک بہت بڑا رتبہ دینے کے لیے کافی تھے اس کی ہمت کو اور بھی بلند کر دیتا
ہے۔جس طرح شکاری اپنے شکار کو دیکھ کر لپکتا ہے اُسی طرح وہ رسول کریم علے کو
دیکھ کر آپ کی طرف لپکتا ہے اور تیر کمان ہاتھ میں لے کر چاہتا ہے کہ آپ پر وار
کرے۔وہ اکیلا نہیں بلکہ ایک نعرہ مار کر وہ اپنے اردگرد ہزاروں آدمیوں کو جمع کر سکتا
ہے کیونکہ رسول کریم ہے اس وقت اُسی کے علاقہ سے گزر رہے ہیں لیکن آپ اُس
وقت کیا کرتے ہیں، کیا بھاگ جاتے ہیں، کیا ڈر کر اپنے آپ کو اس کے سپرد کر دیتے
ہیں ، کیا آپ کے قدم لڑکھڑانے لگ جاتے ہیں ، کیا ان کے حواس بیکار ہو جاتے ہیں،
کیا اسے قتل کر کے راہِ فرار اختیار کرنے کا ارادہ کرتے ہیں؟ نہیں! وہ خدا پر توکل
کرنے والا انسان ان میں سے ایک بات بھی نہیں کرتا اور سراقہ کی اتنی پر واہ بھی نہیں
کرتا جتنی ایک بیل کی کی جاتی ہے۔حضرت ابوبکر با وجود اُس جرات اور بہادری کے،
با وجود اُس ایمان اور یقین کے، باوجود اُس تو کل اور بھروسہ کے جو آپ میں پایا جاتا
تھا مڑ مڑ کر دیکھتے جاتے ہیں کہ سراقہ اب ہمارے کس قدر نزدیک آ گیا ہے لیکن
رسول کریم ﷺ اس کی پر واہ بھی نہیں کرتے اور گھبرانا اور دوڑنا تو الگ،خوف و ہراس
کا اظہار تو جدا ، آپ نے ایک دفعہ منہ پھیر کر بھی اس کی طرف نہیں دیکھا جس نے
سراقہ کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا اور اس کی آنکھیں کھل گئیں کہ میں کس انسان کا پیچھا کر
رہا ہوں اور وہ مدت العمر اس نظارہ کو اپنے حافظہ سے نہیں مٹا سکا بلکہ اس خلاف معمول

سيرة النبي علي
113
جلد 1
واقعہ نے اُس کے دل پر ایسا اثر کیا کہ وہ ہمیشہ اسے بیان کرتا تھا اور کہتا تھا کہ سَمِعْتُ
قِرَاءَةَ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ لَا يَلْتَفِتُ وَأَبُو بَكْرٍ يُكْثِرُ
الالتفات 38 یعنی میں گھوڑا دوڑاتے دوڑاتے رسول کریم ﷺ کے اس قدر نزدیک
ہو گیا کہ میں رسول کریم ﷺ کے قرآن پڑھنے کی آواز سن رہا تھا اور میں نے دیکھا
کہ رسول کریم ﷺے دائیں بائیں بالکل نہیں دیکھتے ہاں حضرت ابو بکر بار بار دیکھتے
صلى الله
جاتے تھے۔اللہ اللہ ! خدا تعالیٰ پر کیسا بھروسہ ہے۔دشمن گھوڑا دوڑا تا ہوا اس قدر نزدیک
آ گیا ہے کہ آپ کی آواز اُس تک پہنچ سکتی ہے اور آپ تیر کی زد میں آگئے ہیں مگر
آپ ہیں کہ گھبراہٹ کا محسوس کرنا تو الگ رہا قرآن شریف پڑھتے جاتے ہیں۔اُدھر
حضرت ابوبکر بار بار دیکھتے جاتے ہیں کہ اب دشمن کس قدر نز دیک پہنچ گیا ہے۔کیا
اس بھروسہ اور توکل کی کوئی اور نظیر بھی مل سکتی ہے؟ کیا کوئی انسان ہے جس نے اس
خطرناک وقت میں ایسی بے تو جہی اور لا پرواہی کا اظہار کیا ہو؟ اگر آپ کو دنیاوی
اسباب کے استعمال کا خیال بھی ہوتا تو کم سے کم اتنا ضرور ہونا چاہیے تھا کہ آپ اُس
وقت یا تو سراقہ پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے یا وہاں سے تیز نکل جانے کی کوشش کرتے
لیکن آپ نے ان دونوں باتوں میں سے ایک بھی نہیں اختیار کی۔نہ تو آپ تیز قدم
ہوئے اور نہ ہی آپ نے یہ ارادہ کیا کہ کسی طرح سراقہ کو مار دیں۔بلکہ نہایت
اطمینان کے ساتھ بغیر اظہارِ خوف و ہراس اپنی پہلی رفتار پر قرآن شریف پڑھتے
ہوئے چلے گئے۔وہ کونسی چیز تھی جس نے اُس وقت آپ کے دل کو ایسا مضبوط کر دیا ؟
کونسی طاقت تھی جس نے آپ کے حوصلہ کو ایسا بلند کر دیا ؟ کونسی روح تھی جس نے
آپ کے اندر اس قسم کی غیر معمولی زندگی پیدا کر دی؟ یہ خدا پر توکل کے کرشمے تھے۔اس پر بھروسہ کے نتائج تھے۔آپ جانتے تھے کہ ظاہری اسباب میرا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔دنیا کی طاقتیں مجھے ہلاک نہیں کر سکتیں کیونکہ آسمان پر ایک خدا ہے جو مجھے دیکھ رہا ہے جو

سيرة النبي علي
114
جلد 1
ان سب اسباب کا پیدا کرنے والا ہے۔پس خالقِ اسباب کے خلاف اسباب کچھ نہیں کر
سکتے۔یہ تو کل آپ کا ضائع نہیں گیا بلکہ خدا نے اسے پورا کیا اور سراقہ جو دوسو اونٹ
کے لالچ میں آیا تھا آپ سے معافی مانگ کر واپس چلا گیا اور خدا نے اُس کے دل پر
ایسا رعب ڈالا کہ اُس نے اپنی سلامتی اس میں سمجھی کہ خاموشی سے واپس چلا جائے بلکہ
اس نے اور تعاقب کرنے والوں کو بھی واپس کو ٹا دیا۔صلى الله
غار ثور کا واقعہ جب رسول کریم ﷺ کو کم ہوا کہ آپ بھی مکہ سے ہجرت کر
کے مدینہ کو جائیں تو آپ اور حضرت ابوبکر ایک رات کو مکہ
سے نکل کر جبل ثور کی طرف چلے گئے۔یہ پہاڑ مکہ سے کوئی چھ سات میل پر واقع ہے۔اس پہاڑ کی چوٹی پر ایک غار ہے جس میں دو تین آدمی اچھی طرح آرام کر سکتے ہیں
اور بیٹھ تو اس سے زیادہ سکتے ہیں۔جب کفار نے دیکھا کہ آپ اپنے گھر میں موجود
نہیں ہیں، باوجود پہرہ کے خدا کے فضل سے دشمنوں کے شر سے صحیح و سالم نکل گئے ہیں
اور دشمن با وجود کمال ہوشیاری اور احتیاط کے خائب و خاسر ہو گئے تو انہوں نے کوشش
کی کہ تعاقب کر کے آپ کو گرفتار کر لیں اور اپنے غضب کی آگ آپ پر برسائیں
اور فوراً ادھر اُدھر آدمی دوڑائے۔کچھ آدمی اپنے ساتھ ایک کھوجی لے کر چلے جس
نے آپ کے قدموں کے نشانات کو معلوم کر کے جبل ثور کی طرف کا رخ کیا۔جب
جبل ثور پر پہنچے تو اس نے بڑے زور سے اس بات کا اقرار کیا کہ یہ لوگ اس جگہ سے
آگے نہیں گئے بلکہ پہاڑ ہی پر موجود ہیں۔کھوجی عام طور سے بڑے ہوشیار ہوتے ہیں اور گورنمنٹ کے محکمہ پولیس
والے بھی ان سے بہت کچھ فائدہ اٹھاتے ہیں اور یہ طریق انسان کے دریافت
کرنے کا ایک بہت پرانا طریق ہے خصوصاً ان ممالک میں جہاں جرائم کی کثرت
ہو۔اس طریق سے بہت کچھ کام لینا پڑتا ہے اس لیے غیر مہذب ممالک میں اور
ایسے ممالک میں کہ جہاں کوئی باقاعدہ حکومت نہ ہو اس فن کی بڑی قدر و قیمت ہوتی

·

آج 10 میں سے 10 باقی