سیرة النبیﷺ

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 6

سيرة النبي علي
115
جلد 1
ہے اور جہاں زیادہ ضرورت ہو وہاں اس فن کی ترقی بھی ہو جاتی ہے اس لیے عرب
اور اس قسم کے دیگر ممالک میں جہاں رسول کریم ﷺ فِدَاهُ أَبِي وَ أُمِّي ) سے
پہلے کوئی باقاعدہ حکومت نہ تھی اور جرائم کی کثرت تھی یہ پیشہ بڑے زوروں پر تھا۔نہایت قابل وثوق سمجھا جاتا تھا۔پس کھوجی کا یہ کہہ دینا کہ آپ ضرور یہاں تک
آئے ہیں ایک بہت بڑا ثبوت تھا اور ایسی حالت میں غار کے اندر بیٹھے ہوؤں کا جو
حال ہونا چاہیے وہ سمجھ میں آ سکتا ہے۔وہ کیسا وقت ہو گا جب رسول کریم ﷺ اور حضرت ابوبکر دونوں بغیر سلاح و ہتھیار
کے غار ثور کے اندر بیٹھے ہوں گے اور دشمن سر پر کھڑا باتیں بنا رہا ہو گا۔غار ثور کوئی چھوٹی
سی غار
نہیں جس کا منہ ایسا تنگ ہو کہ جس میں انسان کا گھسنا مشکل سمجھا جائے یا جس کے
اندر جھانکنا مشکل ہو بلکہ ایک فراخ منہ کی کھلی غار ہے جس کے اندر جھانکنے سے آسانی
سے معلوم ہوسکتا ہے کہ کوئی اندر بیٹھا ہے یا نہیں۔پس ایسی حالت میں دنیاوی اسباب
کے لحاظ سے مشرکین مکہ کے لیے یہ بات بالکل قرین قیاس بلکہ ضروری تھی کہ وہ کھوجی
کے کہنے کے مطابق ذرا آنکھیں جھکا کر دیکھ لیتے کہ آیا رسول کریم ﷺ غار میں تو نہیں
بیٹھے۔اور یہ کوئی ایسا عظیم الشان کام نہ تھا کہ جسے وہ لا پرواہی سے چھوڑ دیتے کہ ایسے
ضعیف خیال کی بنا پر اتنی محنت کون برداشت کرے۔پس ایسے انسانوں کا جو ایسے
خطرہ کی حالت میں اس غار میں بیٹھے ہوئے ہوں گھبرانا اور خوف کرنا بالکل فطرت
کے مطابق ہوتا اور میں نہیں سمجھتا کہ کوئی بہادر سے بہادر انسان بھی اُس وقت خوف نہ
کرتا۔لیکن اگر کوئی ایسا جری انسان ہو بھی جو ایسے وقت میں اپنی جان کی پرواہ نہ
کرے اور بے خوف بیٹھا رہے اور سمجھ لے کہ اگر دشمن نے پکڑ بھی لیا تو کیا ہوا آخر
ایک دن مرنا ہے تو بھی یہ امر بالکل فطرت انسانی کے مطابق ہوگا کہ ایسا آدمی جو ایسے
مقام پر ہو کم سے کم یہ یقین کر لے کہ یہ لوگ ہمیں دیکھ ضرور لیں گے کیونکہ عین سرے
پر پہنچ کر اور ایسی یقینی شہادت کے باوجود غار میں نظر بھی نہ ڈالنا بالکل اسباب کے

سيرة النبي علي
خلاف ہے۔116
جلد 1
مگر ہمارا رسول فِدَاهُ اَبِيْ وَأُمِّی کیا کرتا ہے؟ حضرت ابو بکر فرماتے ہیں
كُنتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَارِ فَرَفَعْتُ رَأْسِيْ فَإِذَا أَنَا
بِأَقْدَامِ الْقَوْمِ فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللهِ لَوْ أَنَّ بَعْضَهُمْ طَأْطَأَ بَصَرَهُ رَانَا قَالَ
أُسْكُتُ يَا أَبَا بَكْرِ اثْنَانِ اللَّهُ ثَالِتُهُمَا 39 میں رسول کریم ﷺ کے ساتھ غار میں
تھا میں نے اپنا سر اٹھا کر نظر کی تو تعاقب کرنے والوں کے پاؤں دیکھے۔اس پر میں
نے رسول کریم ﷺ سے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر کوئی نظر نیچی کرے گا تو ہمیں دیکھ
لے گا تو آپ نے جواب میں ارشاد فرمایا چُپ اے ابی بکر ! ہم دو ہیں ہمارے ساتھ
تیسرا خدا ہے۔(پھر وہ کیونکر دیکھ سکتے ہیں)
اللہ اللہ ! کیا تو کل ہے۔دشمن سر پر کھڑا ہے اور اتنا نز دیک ہے کہ ذرا آنکھ نیچی
کرے اور دیکھ لے لیکن آپ کو خدا تعالیٰ پر ایسا یقین ہے کہ باوجود سب اسباب مخالف
کے جمع ہو جانے کے آپ یہی فرماتے ہیں کہ یہ کیونکر ہوسکتا ہے۔خدا تو ہمارے ساتھ
ہے پھر وہ کیونکر دیکھ سکتے ہیں؟
کیا کسی ماں نے ایسا بچہ جنا ہے جو اس یقین اور ایمان کو لے کر دنیا میں آیا
ہو؟ یہ جرات و بہادری کا سوال نہیں بلکہ تو کل کا سوال ہے ،خدا پر بھروسہ کا سوال
ہے۔اگر جرات ہی ہوتی تو آپ یہ جواب دیتے کہ خیر پکڑ لیں گے تو کیا ہوا ہم موت
سے نہیں ڈرتے مگر آپ کوئی معمولی جرنیل یا میدانِ جنگ کے بہادر سپاہی نہ تھے آپ
خدا کے رسول تھے اس لیے آپ نے نہ صرف خوف کا اظہار نہ کیا بلکہ حضرت ابوبکر کو
بتایا کہ دیکھنے کا تو سوال ہی نہیں ہے خدا ہمارے ساتھ ہے اور اس کے حکم کے ماتحت
ہم اپنے گھروں سے نکلے ہیں پھر ان کو طاقت ہی کہاں مل سکتی ہے کہ یہ آنکھ نیچی کر
کے ہمیں دیکھیں۔یہ وہ تو کل ہے جو ایک جھوٹے انسان میں نہیں ہوسکتا، جو ایک پر فریب دل میں

سيرة النبي علي
117
جلد 1
نہیں ٹھہر سکتا۔شاید کوئی مجنون ایسا کر سکے کہ ایسے خطرناک موقع پر بے پرواہ رہے۔لیکن میں پوچھتا ہوں کہ مجنون فقدانِ حواس کی وجہ سے ایسا کہہ تو لے لیکن وہ کون ہے
جو اس کے مجنونانہ خیالات کے مطابق اس کے متعاقبین کی آنکھوں کو اس سے پھیر
دے اور متعاقب سر پر پہنچ کر پھر اس کی طرف نگاہ اٹھا کر نہ دیکھ سکیں۔پس رسول کریم ﷺ کا تو کل ایک رسولا نہ تو کل تھا اور جسے خدا تعالیٰ نے اسی
رنگ میں پورا کر دیا۔آپ نے خدا تعالیٰ پر یقین کر کے کہا کہ میرا خدا ایسے وقت میں
مجھے ضائع نہیں کرے گا اور خدا نے آپ کے تو کل کو پورا کیا اور آپ کو دشمن کے قبضہ
میں جانے سے بچا لیا اور اسے اس طرح اندھا کر دیا کہ وہ آپ کے قریب پہنچ کر
خائب و خاسر لوٹ گیا۔یہ وہ تو کل ہے جس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی۔حضرت موسی سے بھی ایک موقع پر
اس قسم کے توکل کی نظیر ملتی ہے لیکن وہ مثال اس سے بہت ہی ادنی ہے کیونکہ حضرت
موسی کے ساتھیوں نے فرعونیوں کو دیکھ کر کہا کہ اِنَّا لَمُدْرَكُونَ ہم ضرور گرفتار ہو
جائیں گے۔اس پر حضرت موسی نے جواب میں کہا اِنَّ مَعِيَ رَبِّ سَيَهْدِينِ 40 لیکن
رسول کریم ﷺ کا تو کل ایسا کامل تھا کہ اس نے آپ کے ساتھی پر بھی اثر ڈالا اور
حضرت ابوبکر نے موسائیوں کی طرح گھبرا کر یہ نہیں کہا کہ ہم ضرور پکڑے جائیں گے
بلکہ یہ کہا کہ اگر وہ نیچی نظر کریں تو دیکھ لیں۔اور یہ ایمان اُس پر تو کا نتیجہ تھا جو نور نبوت
اُس وقت آپ کے دل پر ڈال رہا تھا۔دوسرے حضرت موسیٰ کے ساتھ فوج تھی اور
ان کے آگے بھاگنے کی جگہ ضرور موجود تھی لیکن رسول کریم ﷺ کے ساتھ نہ کوئی
جماعت تھی اور نہ آپ کے سامنے کوئی اور راستہ تھا۔اسی طرح اور بھی بہت سے فرق
ہیں جو طوالت کی وجہ سے میں اس جگہ بیان نہیں کرتا۔الله
آپ کی ایک دعا رسول کریم ﷺ کو خدا تعالیٰ پر ایسا تو کل تھا کہ ہر مصیبت
اور مشکل کے وقت اُسی پر نظر رکھتے اور اُس کے سوا ہر شے

سيرة النبي علي
118
جلد 1
سے توجہ ہٹا لیتے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ آجکل کے صوفیاء کی طرح اسباب کے
تارک نہ تھے کیونکہ اسباب کا ترک گویا خدا تعالیٰ کی مخلوق کی ہتک کرنا اور اس کی
پیدائش کو لغو قرار دینا ہے۔لیکن اسباب کے مہیا کرنے کے بعد آپ بکلی خدا تعالیٰ پر
تو کل کرتے اور گو اسباب مہیا کرتے لیکن اُن پر بھروسہ اور تو کل کبھی نہ کرتے تھے اور
صرف خدا ہی کے فضل کے امیدوار رہتے اور صرف اُسی کے فضل کے امیدوار
رہتے۔حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ آپ ہر ایک گھبراہٹ کے وقت فرماتے
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَرَبُّ
الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيم 41 کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے۔وہ رب ہے
بڑے تخت حکومت کا۔اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔وہ آسمانوں کا رب ہے۔وہ
زمین کا رب ہے۔وہ بزرگ تخت کا رب ہے۔( یعنی میرا بھروسہ اور تو کل تو اُسی
پر ہے)
اپنی اولا د کو صدقہ سے محروم کر دیا اسلام کے عظیم الشان احکام میں
سے زکوۃ اور صدقہ کے احکام ہیں۔ہر مسلمان پر جس کے پاس چالیس سے زائد روپے ہوں اور اُن پر سال گزر جائے
فرض ہے کہ ان میں سے چالیسواں حصہ وہ خدا کی راہ میں دے دے۔یہ مال محتاجوں
اور غریبوں پر خرچ کیا جاتا ہے اور وہ لوگ جو کسی سبب سے اپنی حوائج کو پورا کرنے
سے قاصر ہوں اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا ابناء السبیل کو مدد دی جاتی ہے۔اس کے
محصلوں کی تنخواہ بھی اسی میں سے ہی نکلتی ہے۔غرض کہ محتاجوں کی ضروریات کو پورا
کرنے کے لیے شریعت اسلام نے یہ قاعدہ جاری کیا ہے اور اس میں بہت سے
ظاہری اور باطنی فوائد مد نظر ہیں لیکن اس کا ذکر بے موقع ہے۔زکوۃ کے علاوہ جو ایک
وقت مقررہ پر سرکار کے خزانہ میں داخل ہو کر غرباء میں تقسیم کیے جانے کا حکم ہے صدقہ
کا بھی حکم دیا گیا ہے کہ ہر ایک ذی استطاعت کو مناسب ہے کہ وہ اپنے طور پر اپنے

سيرة النبي ع
119
جلد 1
غریب بھائیوں کی دستگیری کرے اور حتی الوسع ان کی امداد میں دریغ نہ کرے۔رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں اور بعد میں بھی جب تک اسلامی حکومت رہی چونکہ
الله
زکوۃ با قاعدہ وصول کی جاتی تھی اس لیے ایک کثیر رقم جمع ہو جاتی تھی اور خزانہ شاہی کی
ایک بہت بڑی مدتھی اور اگر رسول کریم ﷺ چاہتے تو اپنی اولاد کے غرباء کا اس رقم میں
سے ایک خاص حصہ مقرر کر سکتے تھے جس کی وجہ سے سادات ہمیشہ غربت سے بچ جاتے
اور افلاس کی مصیبت سے ہمیشہ کے لیے آزاد ہو جاتے لیکن رسول کریم ﷺ کے سینہ میں
وہ دل تھا جو تو کل علی اللہ سے پُر تھا اور آپ کی توجہ غیر اللہ کی طرف پھرتی ہی نہ تھی۔اس قدر رقم کثیر خزانہ میں آتی تھی اور تھی بھی غرباء کے لیے۔کسی کا حق نہ تھا کہ اس کی
تقسیم ظلم سمجھی جاتی۔ایسی حالت میں اگر آپ اپنی اولاد کے لیے بصورت غربت ایک
حصہ مقرر کر جاتے تو یہ بات نہ لوگوں کے لیے قابلِ اعتراض ہوتی اور نہ کسی پر ظلم
ہوتا۔لیکن وہ باغیرت دل جو آپ کے سینہ میں تھا اور وہ متوکل قلب جو آپ رکھتے تھے
کب برداشت کر سکتا تھا کہ آپ صدقہ و زکوۃ پر اپنی اولاد کے لیے صورت گزارہ
مقرر کرتے۔پھر آپ کو تو یقین تھا کہ خدا تعالیٰ ان کا متکفل ہو گا اور خود ان کی مدد
کرے گا۔آپ کے دل میں ایک لمحہ کے لیے بھی نہیں آ سکتا تھا کہ ان کے لیے کسی
سامان کے مہیا کرنے کی مجھے ضرورت ہے اس لیے آپ نے اپنی اولاد کے لیے اس
رقم میں سے کوئی حصہ ہی مقرر نہ کیا۔اللہ اللہ ! ہم دیکھتے ہیں کہ جن لوگوں کے ہاتھوں
میں حکومت ہوتی ہے وہ کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح اپنی اولا د اور رشتہ داروں کے
لیے کچھ سامان کر جائیں لیکن آپ نے نہ صرف خود ہی اللہ تعالیٰ پر توکل کیا اور اپنی
اولاد کے لیے زکوۃ میں سے کوئی حصہ نہ مقرر کیا بلکہ ان کو بھی خدا پر توکل کرنے کا
سبق سکھایا اور انہیں حکم دے دیا کہ تمہارے لیے اس مال سے فائدہ اٹھانا ہی ناجائز
ہے۔زکوۃ کے علاوہ جو لوگ اپنے پاس سے صدقات دیتے ہیں ممکن تھا کہ سادات کو

سيرة النبي علي
120
جلد 1
وہ اس میں شریک کر لیتے لیکن رسول کریم ﷺ نے اپنی اولاد کو ایسا تو کل کا سبق دینا
چاہا کہ اسے صدقات سے بھی محروم کر دیا اور زکوۃ وصدقہ دونوں کی نسبت حکم دے دیا
کہ میری اولا د اور اولاد کی اولاد کے لیے زکوۃ وصدقہ کا لینا نا جائز ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے كَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
يُؤْتَى بِالتَّمْرِ عِنْدَ صِرَامِ النَّخْلِ فَيَجِيءُ هذَا بِتَمُرِهِ وَهَذَا مِنْ تَمُرِهِ حَتَّى
يَصِيْرَ عِنْدَهُ كَوْمًا مِنْ تَمْرٍ فَجَعَلَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا
يَلْعَبَان بذلِكَ التَّمْرِ فَأَخَذَ أَحَدُهُمَا تَمْرَةً فَجَعَلَهَا فِي فِيْهِ فَنَظَرَ إِلَيْهِ
رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْرَجَهَا مِنْ فِيْهِ فَقَالَ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ
الَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَأْكُلُوْنَ الصَّدَقَةَ 42 کھجور کے کٹنے کے
وقت رسول کریم ﷺ کے پاس کھجور میں لائی جاتی تھیں۔ہر ایک اپنی اپنی کھجوریں
صلى الله
لاتا تھا اور رسول کریم ﷺ کے آگے رکھ دیتا یہاں تک کہ آپ کے پاس ایک ڈھیر
ہو جاتا۔ایک دفعہ ایسا ہوا کہ حسن اور حسین رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا اُن کھجوروں سے
کھیلنے لگے اور ان میں سے ایک نے ایک کھجور لی اور اپنے منہ میں ڈال لی۔پس اُن
کی طرف رسول کریم ﷺ نے دیکھا اور کھجور ان کے منہ سے نکال دی اور فرمایا کہ
تجھے علم نہیں کہ آل محمد مصدقہ نہیں کھایا کرتے۔اللہ اللہ ! کیسی احتیاط ہے۔کیا ہی تو کل ہے۔ایک کھجور بچے نے منہ میں ڈال لی
تو اس میں حرج نہ تھا۔لیکن آپ کا تو کل ایسا نہ تھا جیسا کہ عام لوگوں کا ہوتا ہے۔آپ چاہتے تھے کہ بچپن سے ہی بچوں کے دلوں میں وہ ایمان اور توکل پیدا کر دیں
کہ بڑے ہو کر وہ کبھی صدقات کی طرف توجہ نہ کریں اور خدا کی ہی ذات پر بھروسہ
رکھیں۔صلى
الله
رسول کریم ع کی جائیداد نہ صرف یہ کہ رسول کریم ﷺ نے اپنی
اولا د کو صدقہ سے محروم کر دیا بلکہ خود بھی

سيرة النبي علي
121
جلد 1
کوئی ایسی جائیداد نہیں چھوڑی جس سے آپ کے بعد آپ کی بیویوں اور اولاد کی پرورش
اور گزارہ کا انتظام ہو سکتا۔ممکن تھا کہ یہ خیال کر لیا جاتا کہ گو آپ نے اپنی آل کے
لیے ہمیشہ کے لیے کوئی سامان نہیں مہیا کیا لیکن اپنے موجودہ رشتہ داروں کے لیے کوئی
سامان کر دیا۔لیکن یہ بھی نہیں ہوا۔اور جس وقت فوت ہوئے ہیں اُس وقت آپ کے
گھر میں کوئی روپیہ نہیں تھا۔عمرو بن حرث فرماتے ہیں مَا تَرَكَ رَسُوْلُ اللَّهِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ مَوْتِهِ دِرُهَمًا وَلَا دِيْنَارًا وَلَا عَبْدًا وَلَا أَمَةً وَلَا
شَيْئًا إِلَّا بَغْلَتَهُ الْبَيْضَاءَ وَسَلَاحَهُ وَأَرْضًا جَعَلَهَا صَدَقَةً 43 رسول كريم علي
نے اپنی وفات کے وقت کچھ نہیں چھوڑا۔نہ کوئی درہم ، نہ دینار ، نہ غلام ، نہ لونڈی اور
نہ کچھ اور چیز سوائے اپنی سفید خچر اور اپنے ہتھیاروں کے اور ایک زمین کے جسے آپ
صدقہ میں دے چکے تھے۔یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کی حیثیت ایک بادشاہ کی تھی اور
آپ چاہتے تو اپنے رشتہ داروں کے لیے کچھ سامان کر سکتے تھے اور کم سے کم اس قدر
روپیہ چھوڑ جانا تو آپ کے لیے کچھ مشکل نہ تھا کہ جس سے آپ کی بیویوں اور اولاد کا
گزارہ ہو سکے۔آپ کے پاس صرف خزانہ کا روپیہ ہی نہ رہتا تھا کہ جس کا اپنی ذات پر خرچ
کرنا آپ گناہ تصور فرماتے تھے اور اس کا ایک جبہ بھی آپ استعمال نہیں کرتے تھے
بلکہ خود آپ کی ذات کے لیے بھی آپ کے پاس بہت مال آتا تھا اور صحابہؓ اُس
اخلاص اور عشق کے سبب جو انہیں آپ سے تھا بہت سے تحائف پیش کرتے رہتے تھے
اور اگر آپ اس خیال سے کہ میرے بعد میرے رشتہ دار کس طرح گزارہ کریں گے
ایک رقم جمع کر جاتے تو کر سکتے تھے لیکن آپ کے وسیع دل میں جو خدا تعالیٰ کی ہیبت
اور اس کے جلال کا جلوہ گاہ تھا ، جو یقین و معرفت کا خزانہ تھا یہ دنیاوی خیال سما بھی
نہیں سکتا تھا۔جو کچھ آتا آپ اسے غرباء میں تقسیم کر دیتے اور اپنے گھر میں کچھ بھی نہ
رکھتے حتی کہ آپ کی وفات نے ثابت کر دیا کہ وہ خدا کا بندہ جو دنیا سے نہیں بلکہ خدا

سيرة النبي علي
122
جلد 1
سے تعلق رکھتا تھا دنیاوی آلائشوں سے پاک اپنے بھیجنے والے کے پاس چلا گیا۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِک وَسَلَّمُ إِنَّكَ حَمِيْدٌ
مَجِيدٌ۔رسول کریم ﷺ کی نہایت پیاری بیٹی موجود تھیں اور اُن کی آگے اولاد تھی اور
اولاد کی اولاد اپنی ہی اولاد ہوتی ہے مگر آپ نے نہ کوئی مال اپنی بیویوں کے لیے
چھوڑا اور نہ اولاد کے لیے۔ہاں بعض لوگوں کو خیال ہوتا ہے کہ ہماری بیویاں اور
اولا د خود دولتمند ہیں ہمیں ان کے گزارہ کی کچھ فکر نہیں۔مگر یہاں یہ معاملہ بھی نہ تھا۔آپ کی بیویوں کی کوئی ایسی جائیداد الگ موجود نہ تھی کہ جس سے وہ اپنا گزارہ کر
سکیں۔نہ ہی آپ کی اولا د آسودہ حال تھی کہ جس سے آپ بے فکر ہوں۔ان کے
پاس کوئی جائیداد، کوئی روپیہ، کوئی مال نہ تھا کہ جس پر دنیا سے بے فکر ہو جائیں ایسی
صورت میں اگر آپ ان لوگوں کے لیے خود کوئی اندوختہ چھوڑ جاتے تو کسی شریعت،
کسی قانونِ انسانیت کے خلاف نہ ہوتا اور دنیا میں کسی انسان کا حق نہ ہوتا کہ وہ آپ
کے اس فعل پر اعتراض کرتا۔لیکن آپ اُن جذبات اور خیالات کے ماتحت کام نہیں
کرتے تھے جو ایک معمولی آدمی کے دل میں موجزن ہوتے ہیں۔آپ کے محسوسات
اور محرکات ہی اور تھے۔آپ نے خدا تعالیٰ کی قدرت اور طاقت کو اپنی آنکھوں سے
مشاہدہ کیا تھا اور اس کے فضلوں کی وسعت کو جانتے تھے۔آپ کو یقین تھا کہ میں اپنے
پیچھے اگر مال چھوڑ کر نہیں جاتا تو کچھ حرج نہیں میری وفات کے بعد میرے پسماندگان
کا ایک نگران ہے جس پر کبھی موت نہیں آتی ، جو کبھی غافل نہیں ہوتا ، جو اپنے پیاروں کو
ان کی مصیبتوں کے وقت کبھی نہیں چھوڑتا ، جو ان کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لیے
تیار رہتا اور ضرورتوں کے پیدا ہونے سے پہلے ان کے پورا کر نے کے سامان کر دیتا
ہے۔خدا تعالیٰ کے وسیع خزانوں کو دیکھتے ہوئے آپ اس بات کو ایک سیکنڈ کے لیے
بھی پسند نہیں کر سکتے تھے کہ اپنے پسماندگان کے لیے خود کوئی سامان کر جائیں۔خدا پر

سيرة النبي علي
123
جلد 1
آپ کو تو کل تھا اور اُس پر بھروسہ کرتے تھے اور یہ وہ تو کل کا اعلیٰ مقام ہی تھا کہ جس
پر قائم ہونے کی وجہ سے دنیا داروں کے خلاف آپ کی توجہ بجائے دنیاوی سامانوں۔کے آسمانی اسباب پر پڑتی تھی۔جیسا کہ میں پہلے ثابت کر آیا ہوں رسول کریم ﷺ کو کسی کام
مسیلمہ کا دعویٰ
میں بھی دنیا اور اہلِ دنیا کی طرف توجہ نہ تھی اور ارضی اسباب
کی طرف آپ آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھتے تھے بلکہ ہر کام میں آپ کی نظر خدا تعالیٰ ہی کی
طرف لگی رہتی کہ وہی کچھ کرے گا۔گویا کہ تو کل کا ایک کامل نمونہ تھے جس کی نظیر نہ پہلے
صلى الله
انبیاء میں ملتی ہے نہ آپ کے بعد آپ کے سے تو کل والا کوئی انسان پیدا ہوا ہے۔مسیلمہ کے نام سے سب مسلمان واقف ہیں اس شخص نے رسول کریم ع کے
بعد حضرت ابوبکر کی خلافت میں سخت مقابلہ کیا تھا۔اگر چہ رسول کریم ﷺ کے زمانہ
میں ہی یہ شخص نبوت کا دعویٰ کر بیٹھا تھا مگر مقابلہ اور جنگ حضرت ابوبکر کے لشکر سے ہی
ہوا اور انہی افواج قاہرہ نے اس کو شکست دی۔مسیلمہ رسول کریم ﷺ کی زندگی میں
ایک لشکر جرار لے کر آپ کے پاس مدینہ میں آیا اور آپ سے اس بات کی درخواست
کی کہ اگر آپ اسے اپنے بعد خلیفہ بنا لیں تو وہ اپنی جماعت سمیت آپ کی اتباع
اختیار کر لے گا اور اسلام کی حالت چاہتی تھی کہ آپ اس ذریعہ کو اختیار کر لیتے اور اس
کی مدد سے فائدہ اٹھا لیتے لیکن جس پاک وجود کو خدا تعالیٰ کی طاقت پر بھروسہ اور تو کل تھا اور
وہ انسانی منصوبوں کی ذرہ بھر بھی پرواہ نہ کر سکتا تھا آپ نے اس کی درخواست کو فوراً ردکر
دیا۔حضرت ابن عباس فرماتے ہیں قَدِمَ مُسَيْلِمَةُ الْكَذَّابُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَقُوْلُ إِنْ جَعَلَ لِيْ مُحَمَّدٌ الْأَمُرَ مِنْ بَعْدِهِ
تَبِعْتُهُ وَقَدِمَهَا فِي بَشَرٍ كَثِيرٍ مِنْ قَوْمِهِ فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ثَابِتُ بْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسِ وَفِي يَدِ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ

سيرة النبي علي
124
جلد 1
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِطْعَةُ جَريْدٍ حَتَّى وَقَفَ عَلى مُسَيْلِمَةَ فِي أَصْحَابِهِ فَقَالَ لَوْ
سَأَلْتَنِي هَذِهِ الْقِطْعَةَ مَا أَعْطَيْتُكَهَا وَلَنْ تَعُدُوَ أَمُرَ اللهِ فِيْكَ وَلَئِنُ
أَدْبَرُتَ لَيَعْقِرَنَّكَ اللهُ وَإِنِّي لَأَرَاكَ الَّذِي أُرِيْتُ فِيْهِ مَا رَأَيْتُ وَهَذَا
ثَابِتُ ابْنُ قَيْسِ يُجِيْبُكَ عَنِّى ثُمَّ انْصَرَفَ عَنْهُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسِ فَسَأَلْتُ عَنْ
قَوْلِ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّكَ أُرَى الَّذِي أُرِيْتُ فِيْهِ مَا رَأَيْتُ
فَأَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ
رَأَيْتُ فِي يَدَيَّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَأَهَمَّنِيْ شَأْنُهُمَا فَأُوْحِيَ إِلَيَّ فِي الْمَنَامِ
أَن انْفُخُهُمَا فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارًا فَأَوَّلْتُهُمَا كَذَّابَيْنِ يَخْرُجَانِ بَعْدِيْ أَحَدُهُمَا
الْعَنُسِيُّ وَالْآخَرُ مُسَيْلِمَةُ 44 -
رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں مسیلمہ کذاب آیا اور کہنے لگا کہ اگر محمد اپنے بعد
مجھے حاکم مقرر کر دیں تو میں ان کا متبع ہو جاؤں اور اُس وقت وہ اپنے ساتھ اپنی قوم
میں سے ایک جماعت کثیر لایا تھا۔رسول کریم مے یہ بات سن کر اس کی طرف آئے
اور ثابت بن قیس بن شماس آپ کے ساتھ تھے اور رسول کریم ﷺ کے ہاتھ میں کھجور
کی ایک شاخ کا ٹکڑا تھا۔آپ آئے یہاں تک کہ مسیلمہ کے سامنے کھڑے ہو گئے اور
وہ اپنے ساتھیوں میں بیٹھا تھا آپ نے فرمایا کہ اگر تو مجھ سے یہ شاخ بھی مانگے تو میں
تجھے نہ دوں اور جو کچھ خدا نے تیرے لیے مقدر کیا ہے تو اُس سے آگے نہیں بڑھے گا
اور اگر تو پیٹھ پھیر کر چلا جائے گا تو اللہ تعالیٰ تیری کونچیں کاٹ دے گا اور میں تو تجھے
وہی شخص پاتا ہوں جس کی نسبت مجھے وہ نظارہ دکھایا گیا تھا جو میں نے دیکھا۔اور یہ
ثابت ہیں میری طرف سے تجھے جواب دیں گے۔پھر آپ وہاں سے چلے گئے۔صلى الله
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے پوچھا کہ یہ رسول اللہ ﷺ نے کیا
فرمایا ہے کہ میں تو تجھے وہی شخص پاتا ہوں جس کی نسبت وہ نظارہ دکھایا گیا تھا جو میں نے
دیکھا۔اس پر مجھے حضرت ابو ہریرہ نے بتایا کہ رسول
کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ ایک دفعہ

سيرة النبي علي
125
جلد 1
میں سو رہا تھا کہ میں نے دیکھا میرے دونوں ہاتھوں میں دو کڑے ہیں جو سونے کے
ہیں ان کا ہونا مجھے کچھ نا پسند سا معلوم ہوا۔اس پر مجھے خواب میں وحی نازل ہوئی کہ
میں ان پر پھونکوں۔جب میں نے پھونکا تو وہ دونوں اڑ گئے۔پس میں نے تعبیر کی کہ
دو جھوٹے ہوں گے جو میرے بعد نکلیں گے ایک تو عنسی ہے اور دوسرا مسیلمہ۔اس واقعہ سے معلوم ہوسکتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کو خدا تعالیٰ پر کیسا یقین تھا اور
آپ خدا تعالیٰ کی مدد پر کیسے مطمئن تھے۔آپ کے چاروں طرف کافروں کا زور تھا جو
ہر وقت آپ کو دکھ دینے اور ایذا پہنچانے میں مشغول رہتے تھے اور جن جن ذرائع
سے ممکن ہوتا آپ کو تکلیف پہنچاتے تھے۔قیصر و کسری بھی اپنے اپنے حکام کو آپ کے
مقابلہ کے لیے احکام پر احکام بھیج رہے تھے۔بنی غسان لڑنے کے لیے تیاریاں کر
رہے تھے۔ایرانی اس بڑھتی ہوئی طاقت کو حسد و حیرت کی نگاہوں سے دیکھ رہے
تھے۔ہر ایک حکومت اس نئی تحریک پر شک و شبہ کی نگاہیں ڈال رہی تھی۔ایسے وقت
صلى الله
میں جب تک ایک لشکر جرار آنحضرت ﷺ کے اردگرد جمع نہ ہوتا آپ کے لیے
اپنے دشمنوں کی زد سے بچنا بظا ہر مشکل بلکہ ناممکن نظر آتا تھا۔مدینہ منورہ سے لے کر
مکہ مکرمہ تک کی فتوحات نے آپ کو ہر ایک آس پاس کی حکومت کے مد مقابل کھڑا
کر دیا تھا اور دور بین نگاہیں ابتدائے امر میں ہی اس بڑھنے والی طاقت کو تباہ کر دینے
کی فکر میں تھیں کیونکہ انہیں یقین تھا کہ یہ طاقت اگر اور زیادہ بڑھ گئی تو ہمارے بڑے
بڑے قصور 45 کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گی۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان
عظیم الشان مظاہروں کے مقابلہ کے لیے جو کچھ بھی تیاری کرتے کم تھی۔انسانی عقل
ایسی حالت میں جس طرح دوست و دشمن کو اپنے ساتھ ملانا چاہتی ہے اور جن جن
تدابیر سے غیروں کو بھی اپنے اندر شامل کرنا چاہتی ہے وہ تاریخ کے پڑھنے والوں کو
آسانی سے سمجھ میں آ سکتی ہیں۔لیکن وہ میرا پیارا زمینی نہیں بلکہ آسمانی تھا۔بڑھتے ہوئے لشکر اور دوڑتے

سيرة النبي علي
126
جلد 1
ہوئے گھوڑے، اٹھتے ہوئے نیزے اور چمکتی ہوئی تلوار میں اس کی آنکھوں میں کچھ
حقیقت نہیں رکھتی تھیں۔وہ ملائکہ آسمانی کا نزول دیکھ رہا تھا اور زمین و آسمان کا پیدا کنندہ
اس کے کان میں ہر دم تسلی آمیز کلام ڈال رہا تھا۔اس کا دل یقین سے پُر اور سینہ ایمان
سے معمور تھا۔غرضیکہ بجائے دنیاوی اسباب پر بھروسہ کرنے کے اس کا تو کل خدا پر
تھا۔پھر بھلا ان مصائب سے وہ کب گھبر ا سکتا تھا۔اس نے مسیلمہ اور اس کے لشکر پر
روسہ کرنا ایک دم کے لیے بھی مناسب نہ جانا اور صاف کہہ دیا کہ خلافت کا دھوکا
دے کر تجھے اپنے ساتھ ملانا اور تیری قوم کی اعانت حاصل کرنی تو علیحدہ امر ہے ایک
کھجور کی شاخ کے بدلہ میں بھی اگر تیری حمایت حاصل کرنی پڑے تو میں اس کی طرف
آنکھ اٹھا کر نہ دیکھوں۔اس غیور دل کی حالت پر غور کرو۔اس متوکل انسان کی شان پر نظر ڈالو۔اس
یقین سے پُر دل کی کیفیت کا احساس اپنے دلوں کے اندر پیدا کر کے دیکھو کہ کس یقین
اور توکل کے ماتحت وہ مسلمہ کو جواب دیتا ہے۔کیا کوئی بادشاہ ایسے اوقات میں اس
جرأت اور دلیری کو کام میں لاسکتا ہے؟ کیا تاریخ کسی گوشت اور پوست سے بنے
ہوئے انسان کو ایسے مواقع میں سے اس سلامتی سے نکلتا ہوا دکھا سکتی ہے؟ اگر نہیں تو
اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ آپ کی زندگی سے مقابلہ کرنا ہی غلط
ہے کیونکہ آپ نبی تھے۔اگر آپ کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے تو انبیاء سے۔مگر جوشان آپ
کو حاصل ہے اس کی نظیر انبیاء میں بھی نہیں مل سکتی کیونکہ آپ کو سب انبیاء پر فضیلت
ہے۔اس جگہ یہ بھی یا درکھنا چاہیے کہ مسیلمہ کو جواب دیتے وقت رسول کریم ﷺ کے
یہ مد نظر نہ تھا کہ آپ حکومت کے حق کو اپنی اولاد کے لیے محفوظ رکھنا چاہتے تھے کیونکہ
اگر ایسا ہوتا تو آپ کا انکار توکل علی اللہ کے باعث نہیں بلکہ اپنی اولاد کی محبت کی وجہ
سے قرار دیا جاتا لیکن رسول کریم ﷺ نے اپنی اولاد کو اپنے بعد اپنا جانشین نہیں بنایا

·

آج 10 میں سے 10 باقی