سیرة النبیﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 7
سيرة النبي علي
127
جلد 1
بلکہ حضرت ابوبکر کی خلافت کی طرف اشارہ فرمایا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا
انکار کسی دنیاوی غرض کے لیے نہ تھا بلکہ ایک بے پایاں یقین کا نتیجہ تھا۔اسی طرح یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ مسیلمہ کذاب کی مدد حاصل کرنا بظا ہر مذہبی لحاظ
سے بھی مضر نہ تھا کیونکہ اگر وہ یہ شرط پیش کرتا کہ میں آپ کی اتباع اس شرط پر کرتا
ہوں کہ آپ فلاں فلاں دینی باتوں میں میری مان لیں تو بھی یہ کہا جا سکتا تھا کہ اپنی
بات کی بیچ کی وجہ سے آپ نے اس کے مطالبہ کا انکار کر دیا لیکن اس نے کوئی ایسی
بات نہیں کی جس سے معلوم ہو کہ وہ مذہب میں تبدیلی چاہتا تھا۔پس آپ کا انکار
صرف اُس تو کل اور یقین کا نتیجہ تھا جو آپ کو خدا تعالیٰ پر تھا۔ایک اور بات بھی یادرکھنے کے قابل ہے کہ آپ اگر چاہتے تو اُسی وقت مسیلمہ کو
پکڑ کر مروا دیتے کیونکہ گو وہ ایک کثیر جماعت کے ساتھ آیا تھا مگر پھر بھی مدینہ میں تھا
اور آپ کے ہاتھ کے نیچے۔لیکن اس معاملہ میں بھی آپ نے اللہ تعالیٰ پر توکل کیا کہ
وہ خود اس موذی کو ہلاک کرے گا۔اللّهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
وَبَارِک وَسَلِّمُ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيْدٌ۔
سيرة النبي علي
128
جلد 1
اخلاص باللہ۔یا دالہی
رسول کریم ﷺ کی عادت
عروسة
خدا تعالیٰ کے ذکر پر آپ کو جوش آجاتا تھی کہ بہت آرام اور آہستگی
سے کلام کرتے تھے اور آپ کے کلام میں جوش نہ ہوتا تھا بلکہ بہت سہولت ہوتی تھی
لیکن آپ کی یہ بھی عادت تھی کہ جہاں خدا تعالیٰ کا ذکر آتا آپ کو جوش آجاتا تھا اور
آپ کی عبارت میں ایک خاص شان پیدا ہو جاتی تھی۔چنانچہ احادیث کے پڑھنے
سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر کے آتے ہی آپ کو جوش آ جاتا تھا اور آپ
کے لفظ لفظ سے معلوم ہوتا تھا کہ عشق الہی کا دریا آپ کے اندر لہریں مار رہا ہے آپ
کے کلام کو پڑھ کر محبت کی ایسی پٹیں آتیں کہ پڑھنے والے کا دماغ معطر ہو جاتا۔اللہ
اللہ ! ! آپ صحابہ میں بیٹھ کر کس پیار سے باتیں کرتے ہیں، ان کی دلجوئی کرتے ہیں،
ان کی شکایات کو سنتے ہیں۔پھر صحابہ ہی کا کیا ذکر ہے کافر و مومن آپ کی ہمدردی سے
فائدہ اٹھا رہا ہے اور ہر ایک تکلیف میں آپ مہربان باپ اور محبت کرنے والی ماں
سے زیادہ ہمدرد و مہربان ثابت ہوتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں جہاں اس
کا اور غیر کا مقابلہ ہو جائے آپ بے اختیار ہو جاتے ہیں۔محبت ایسا جوش مارتی ہے
کہ رنگ ہی اور ہو جاتا ہے۔سننے والے کا دل ایک ایسی وابستگی پاتا ہے کہ آپ
ہی کا ہمرنگ ہو جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کی وہ عظمت بیان کرتے ہیں کہ دل بے اختیار
اس پر قربان ہونا چاہتا ہے۔وہ ہیبت بیان کرتے ہیں کہ بدن کانپ اٹھتا ہے۔وہ
جلال بیان کرتے ہیں کہ جسم کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ایسا خوف دلاتے
سيرة النبي علي
129
جلد 1
ہیں کہ مومن انسان کا دل تو خوف کے مارے پکھل ہی جاتا ہے۔پھر ایسی شفقت و محبت
کا بیان کرتے ہیں کہ ٹوٹے ہوئے دل جڑ جاتے ہیں اور گری ہوئی ہمتیں بڑھ جاتی
ہیں۔اللہ اللہ ! آپ کے عام کلام کا مقابلہ اگر اُس کلام سے کریں کہ جس میں بندوں
کو خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کرتے ہیں تو زمین و آسمان کا فرق معلوم دیتا ہے۔گویا
خدا تعالیٰ کا ذکر آتے ہی آپ کا رواں رواں اس کی طرف جھک جاتا ہے اور ذرہ
ذرہ اس کے احسانات کو یاد کرنے لگتا ہے اور زبان ان کی ترجمان ہوتی ہے۔نعمان
بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول کریم علیہ سے سنا کہ فرماتے تھے
الْحَلَالُ بَينَ وَالْحَرَامُ بَيْنٌ وَبَيْنَهُمَا مُشَبَّهَاتٌ لَا يَعْلَمُهَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ
فَمَنِ اتَّقَى الْمُشَبَّهَاتِ اسْتَبْرَأَ لِدِينِهِ وَعِرْضِهِ وَمَنْ وَقَعَ فِي الشُّبُهَاتِ
كَرَاعٍ يَرْعَى حَوْلَ الْحِمَى يُوْشِكُ أَنْ يُوَاقِعَهُ أَلَا وَإِنَّ لِكُلِّ مَلِكِ حِمى
أَلَا إِنَّ حِمَى اللهِ فِي أَرْضِهِ مَحَارِمُهُ أَلَا وَإِنَّ فِي الْجَسَدِ مُضْغَةً
صَلَحَت صَلَحَ الْجَسَدُ كُلُّهُ وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ كُلُّهُ أَلَا وَهِيَ
الْقَلْبُ 46 حلال بھی بیان ہو چکا ہے اور حرام بھی بیان ہو چکا اور ان دونوں کے
درمیان کچھ ایسی چیزیں ہیں کہ مشابہ ہیں انہیں اکثر لوگ نہیں جانتے۔پس جو کوئی
شبہات سے بچے اس نے اپنی عزت اور دین کو بچالیا اور جو کوئی ان شبہات میں پڑ گیا
اس کی مثال ایک چرواہے کی ہے جو بادشاہ کی رکھ کے اردگر داپنے جانوروں کو چرا تا
ہے قریب ہے کہ اپنے جانوروں کو اندر ڈال دے۔خبردار! ہر ایک بادشاہ کی ایک رکھ
ہوتی ہے۔خبردار! اللہ تعالیٰ کی رکھ اس کی زمین میں اس کے محارم ہیں۔خبر دار ! جسم
میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے جب وہ درست ہو جائے تو سب جسم درست ہو جاتا ہے اور
جب وہ خراب ہو جائے تو سب جسم خراب ہو جاتا ہے۔خبردار! اور وہ گوشت کا ٹکڑا
قلب ہے۔اس عبارت کو پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کے دل میں اُس وقت
سيرة النبي علي
130
جلد 1
اللہ تعالیٰ کی محبت کا ایک دریا امڈ رہا تھا۔آپ دیکھتے تھے کہ ایک دنیا اس پاک ہستی
کے احکام کو توڑ رہی ہے اور اس کے احکام پر عمل کرنے سے محتر ز ہے۔لوگ اپنے
نفوس کے احکام کو مانتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے ارشادات کی تعمیل نہیں کرتے۔پھر
آپ کو خدا تعالیٰ سے جو محبت تھی اس کے رو سے آپ کب برداشت کر سکتے تھے کہ
لوگ اس پیارے رب کو چھوڑ دیں۔ان خیالات نے آپ پر یہ اثر کیا کہ ہر وقت
خدا تعالیٰ کی عظمت کا ذکر کرتے اور لوگوں کو بتاتے کہ دنیاوی بادشاہوں کی اطاعت
کے بغیر انسان سکھ نہیں پا سکتا تو پھر اُس قادر مطلق کی نافرمانی پر کب سکھ پا سکتا ہے جو
سب بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔میں جب مذکورہ بالا حدیث کو پڑھتا ہوں تو حیران ہوتا ہوں کہ آپ کس جوش
کے ساتھ خدا کو یاد کرتے ہیں۔بناوٹ سے یہ کلام نہیں نکل سکتا۔اس خالص محبت کا ہی
نتیجہ تھا جو آپ خدا سے رکھتے تھے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر پر آپ کو اس قدر جوش آ جاتا
اور آپ چاہتے کہ کسی طرح لوگ ان نافرمانیوں کو چھوڑ دیں اور خدا تعالیٰ کی اطاعت
میں لگ جائیں۔اس حدیث پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو حیرت تھی کہ
لوگ کیوں اس طرح دلیری سے ایسے کام کر لیتے ہیں جن سے خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا
خوف ہو۔جس کام میں کسی حاکم کی ناراضگی کا خیال ہو لوگ اس کے کرنے سے بچتے ہیں لیکن
اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا کوئی خوف نہیں کرتے اور سمجھتے ہیں کہ اس کی نافرمانی سے کچھ
نقصان نہ ہو گا لیکن رسول کریم علیہ فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی ناراضگی ہی اصل
ناراضگی ہے اور انسان کو چاہیے کہ نہ صرف گناہوں سے بچے بلکہ اُن کاموں سے بھی
بچے کہ جن کے کرنے میں شک ہو کہ یہ جائز ہیں یا ناجائز۔کیونکہ یہ ممکن ہے کہ ان
کاموں کے کرنے پر ہلاک ہو جائے اور وہ اسے خدا تعالیٰ کے رحم کے استحقاق سے
محروم کر دیں۔خدا تعالیٰ کے نام پر یہ جوش اور اس قدرا ظہارِ خوف و محبت ظاہر کرتا ہے
سيرة النبي علي
131
جلد 1
کہ آپ کے دل میں محبت الہی اس درجہ تک پہنچی ہوئی تھی کہ ہر ایک انسان کی طاقت
ہی نہیں کہ اس کا اندازہ بھی کر سکے۔ذکر الہی کی تڑپ پچھلی مثال سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ یاد الہی کے وقت
آپ کو کس قدر جوش آتا اور کس قدر محبت سے مجبور ہو کر
آپ کے کلام میں خاص شان پیدا ہو جاتی تھی۔اب میں ایک اور واقعہ بتاتا ہوں جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ کی یاد کا نہایت ہی شوق تھا اور آپ عبادات
کے بجالانے میں كَمَا حَقُّه مشغول رہتے تھے۔حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ جب آپ مرض الموت میں مبتلا ہوئے تو بوجہ سخت
ضعف کے نماز پڑھانے پر قادر نہ تھے اس لیے آپ نے حضرت ابوبکر کو نماز پڑھانے
کا حکم دیا۔جب حضرت ابو بکر نے نماز پڑھانی شروع کی تو آپ نے کچھ آرام محسوس
کیا اور نماز کے لیے نکلے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ فَوَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَفْسِهِ خِفَّةً فَخَرَجَ يُهَادِى بَيْنَ رَجُلَيْنِ كَانِي أَنْظُرُ رِجُلَيْهِ
يَخُطَّانِ الْأَرْضَ مِنَ الْوَجَعِ فَأَرَادَ أَبُوْبَكُرٍ أَنْ يَتَأَخَّرَ فَأَوْمَا إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ مَكَانَكَ ثُمَّ أُتِيَ بِهِ حَتَّى جَلَسَ إِلَى جَنْبِهِ فَقِيْلَ لِلْأَعْمَشِ وَكَانَ
النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَأَبُوْبَكْرٍ يُصَلِّي بِصَلَاتِهِ وَالنَّاسُ
يُصَلُّوْنَ بِصَلَاةِ أَبِي بَكْرٍ 47 کہ حضرت ابوبکر کو نماز پڑھانے کا حکم دینے کے بعد
جب نماز شروع ہو گئی تو آپ نے مرض میں کچھ خفت محسوس کی پس آپ نکلے کہ دو
آدمی آپ کو سہارا دے کر لے جا رہے تھے اور اس وقت میری آنکھوں کے سامنے وہ
نظارہ ہے کہ شدت درد کی وجہ سے آپ کے قدم زمین سے چھوتے جاتے تھے۔آپ
کو دیکھ کر حضرت ابو بکر نے ارادہ کیا کہ پیچھے ہٹ آئیں۔اس ارادہ کو معلوم کر کے
رسول کریم علیہ نے ابو بکر کی طرف اشارہ فرمایا کہ اپنی جگہ پر رہو۔پھر آپ کو وہاں لایا
گیا اور آپ حضرت ابو بکر کے پاس بیٹھ گئے۔اس کے بعد رسول کریم ﷺ نے نماز پڑھنی
سيرة النبي علي
132
جلد 1
شروع کی اور حضرت ابو بکر نے آپ کی نماز کے ساتھ نماز پڑھنی شروع کی اور باقی
لوگ حضرت ابوبکر کی نماز کی اتباع کرنے لگے۔الله
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کیسی ہی خطرناک بیماری ہو خدا تعالیٰ کی
یا د کو نہ بھلاتے۔عام طور پر لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ ذرا تکلیف ہوئی اور سب عبادتیں
بھول گئیں اور نماز با جماعت اور دوسرے شرائط کی ادائیگی میں تو اکثر کوتا ہی ہو جاتی
ہے لیکن آپ کا یہ حال تھا کہ معمولی بیماری تو الگ رہی اس مرض میں کہ جس میں آپ
فوت ہو گئے اور جس کی شدت کا یہ حال تھا کہ آپ کو بار بارغش آ جاتے تھے اٹھنے سے
قاصر تھے لیکن جب نماز شروع ہو گئی تو آپ برداشت نہ کر سکے کہ خاموش بیٹھ رہیں۔اُسی وقت دو آدمیوں کے کاندھے پر سہارا لے کر باوجود اس کمزوری کے کہ قدم
لڑکھڑاتے جاتے تھے نماز با جماعت کے لیے مسجد میں تشریف لے آئے۔بے شک
ظاہراً یہ بات معمولی معلوم ہوتی ہے لیکن ذرا رسول کریم ﷺ کی اس حالت کو دیکھو
جس میں آپ مبتلا تھے ، پھر اُس ذکر الہی کے شوق کو دیکھو کہ جس کے ماتحت آپ نماز
کے لیے دو آدمیوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھ کر تشریف لائے تو معلوم ہوگا کہ یہ واقعہ
کوئی معمولی واقعہ نہ تھا بلکہ آپ کے دل میں ذکر الہی کا جو شوق تھا اس کے اظہار کا
ایک آئینہ تھا۔ہر ایک صاحب بصیرت سمجھ سکتا ہے کہ ذکر الہی آپ کی غذا تھی اور اس
کے بغیر آپ اپنی زندگی میں کوئی لطف نہ پاتے تھے۔اسی کی طرف آپ نے اشارہ فرمایا
ہے کہ جن چیزوں سے مجھے محبت ہے ان میں سے ایک قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَوةِ 48
یعنی نماز میں میری آنکھیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں۔شریعت کے لحاظ سے آپ کا باجماعت
نماز پڑھنا یا مسجد میں آنا کوئی ضروری امر نہ تھا کیونکہ بیماری میں شریعتِ اسلام کسی کو
ان شرائط کے پورا کرنے پر مجبور نہیں کرتی لیکن یہ عشق کی شریعت تھی یہ محبت کے احکام
تھے بے شک شریعت آپ کو اجازت دیتی تھی کہ آپ گھر میں ہی نماز ادا فرماتے
لیکن آپ کو ذکر الہی سے جو محبت تھی وہ مجبور کرتی تھی کہ خواہ کچھ بھی ہو آپ ہر ایک
ہر
سيرة النبي علي
133
جلد 1
تکلیف برداشت کر کے تمام شرائط کے ساتھ ذکر الہی کریں اور اپنے پیارے کو یاد
کریں۔جب اس تکلیف کی حالت میں آپ کو ذکر الہی سے یہ وابستگی تھی تو صحت کی
حالت میں قیاس کیا جا سکتا ہے کہ آپ کس جوش کے ساتھ اپنے پیارے کے ذکر میں
مشغول رہتے ہوں گے۔میں پیچھے لکھ چکا ہوں کہ رسول کریم علی کو اللہ تعالیٰ سے ایسا تعلق تھا کہ
خدا تعالیٰ کا ذکر آتے ہی آپ کے اندر ایک جوش پیدا ہو جاتا اور یہ کہ آپ کو
خدا تعالیٰ سے ایسی محبت تھی کہ تندرستی اور بیماری میں خدا تعالیٰ کا ذکر ہی آپ کی غذا
تھا۔اب میں ایک اور واقعہ یہاں درج کرتا ہوں جس سے معلوم ہوگا کہ آپ جہاں
تک ہو سکتا لوگوں میں خدا تعالیٰ کے ذکر کی عادت پیدا کرتے۔في
حضرت سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ذَهَبَ رَسُوْلُ اللَّهِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ فَحَانَتِ
الصَّلَاةُ فَجَاءَ الْمُؤَذِّنُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ أَتُصَلِّي لِلنَّاسِ فَأُقِيْمَ ؟ قَالَ
نَعَمُ فَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ فَجَاءَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ
الصَّلَاةِ فَتَخَلَّصَ حَتَّى وَقَفَ فِى الصَّتِ فَصَفَّقَ النَّاسُ وَكَانَ
أَبُو بَكْرٍ لَا يَلْتَفِتُ فِى صَلَاتِهِ فَلَمَّا أَكْثَرَ النَّاسُ التَّصْفِيْقَ الْتَفَتَ فَرَاى
رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَن امُكُتُ مَكَانَكَ فَرَفَعَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ
فَحَمِدَ اللهَ عَلَى مَا أَمَرَهُ بهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ
ذلِكَ ثُمَّ اسْتَأْخَرَ أَبُو بَكْرٍ حَتَّى اسْتَوَى فِي الصَّتِ وَتَقَدَّمَ
رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ
يَا أَبَا بَكْرٍ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَثْبُتَ إِذْ أَمَرْتُكَ؟ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ مَا كَانَ
لابن أَبِي قُحَافَةَ أَنْ يُصَلِّيَ بَيْنَ يَدَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
اللهُ عَنْهُ يَدَيْهِ
سيرة النبي علي
134
جلد 1
وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا لِيْ رَأَيْتُكُمْ أَكْثَرْتُمُ
التَّصْفِيْقَ مَنْ رَابَهُ شَيْءٌ فِى صَلَاتِهِ فَلْيُسَبِّحُ فَإِنَّهُ إِذَا سَبَّحَ الْتُفِتَ إِلَيْهِ
وَإِنَّمَا التَّصْفِيْقُ لِلنِّسَاءِ 49 رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنی عمر و بن عوف میں
گئے تا کہ ان میں صلح کروائیں پس نماز کا وقت آگیا اور مؤذن حضرت ابوبکر کے
پاس آیا اور کہا کہ کیا آپ لوگوں کو نماز پڑھائیں گے؟ میں اقامت کہوں؟ آپ
نے جواب دیا کہ ہاں۔پھر حضرت ابوبکر نماز کے لیے کھڑے ہوئے۔اتنے میں
رسول کریم ﷺ تشریف لے آئے اور لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔آپ صف چیرتے
ہوئے آگے بڑھے اور پہلی صف میں جا کر کھڑے ہو گئے۔جب آپ کی آمد کی
اطلاع ہوئی تو لوگ تالیاں پیٹنے لگے ( تا حضرت ابوبکر کو معلوم ہو جائے ) لیکن
حضرت ابوبکر نماز میں کسی دوسری طرف کچھ توجہ نہ فرماتے۔جب تالیاں پیٹنا
صلى
الله
تطویل پکڑ گیا تو آپ متوجہ ہوئے اور معلوم کیا کہ رسول کریم ﷺ تشریف لائے
ہیں۔رسول کریم اللہ نے آپ کی طرف اشارہ فرمایا کہ اپنی جگہ ٹھہرے رہو۔اس
پر حضرت ابو بکڑ نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور اس عزت افزائی پر خدا تعالیٰ کا شکر یہ ادا
کیا اور حمد کی۔پھر آپ پیچھے ہٹ گئے اور صف میں مل گئے اور رسول کریم علی
آگے بڑھے اور نماز پڑھائی۔سلام پھیرنے کے بعد فرمایا کہ اے ابوبکر ! جب
میں نے حکم دیا تھا تو پھر آپ کو کونسی چیز مانع ہوئی کہ نماز پڑھاتے رہتے۔حضرت
ابوبکر نے جواب دیا کہ ابن ابی قحافہ کی کیا حیثیت تھی کہ رسول کریم ﷺ کے آگے
کھڑا ہو کر نماز پڑھاتا۔پھر آپ نے (لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر ) فرمایا کہ کیا وجہ
ہے کہ میں نے دیکھا کہ تم لوگوں نے اس قدر تالیاں پیٹیں۔جسے نماز میں کوئی حادثہ
پیش آئے اسے چاہیے کہ سُبْحَانَ اللهِ کہے کیونکہ جب وہ سُبْحَانَ اللهِ کہے گا تو
خود ہی اس کی طرف توجہ ہو گی اور تالیاں پیٹینا تو عورتوں کا کام ہے۔اس حدیث سے اگر چہ اور بہت سے سبق ملتے ہیں لیکن اس جگہ مجھے صرف ایک
سيرة النبي علي
135
جلد 1
صلى الله
امر کی طرف متوجہ کرنا ہے اور وہ یہ کہ آنحضرت علی کی تمام عمر کی کوشش یہی تھی کہ
جس جس طرح سے ہو سکے لوگوں کی زبان پر خدا کا نام جاری کیا جائے۔خود تو جس
طرح آپ ذکر میں مشغول رہتے اس کا حال میں بیان کر چکا ہوں مگر اس حدیث سے
یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ ہر ایک کی زبان پر یہی لفظ دیکھنا چاہتے تھے۔آپ کی آمد کی اطلاع دینے کے لیے اگر صحابہ نے تالیاں بجائیں تو یہ اُن کا
ایک رواج تھا اور ہر ایک ملک میں اطلاع عام کے لیے یا متوجہ کرنے کے لیے لوگ
تالیاں بجاتے ہیں۔آج کل بھی جلسوں میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ جب کسی لیکچرار کی
کوئی بات زیادہ پسند آئے تو اس پر تالیاں پیٹتے ہیں تا کہ لوگوں کو توجہ پیدا ہو کہ یہ
حصہ لیکچر خاص توجہ کے قابل ہے۔پس تالیاں بجانا اس کام کے لیے رائج ہے لیکن
رسول کریم ﷺ کی یاد الہی سے محبت دیکھو کہ آپ نے دیکھا کہ بعض دفعہ ضرورت تو
ہوتی ہے کہ لوگوں کو کسی کام کی طرف متوجہ کیا جائے پھر کیوں نہ اسی ضرورت کے
موقع پر بجائے اس بے معنی حرکت کے لوگوں کو اس طرف لگا دیا جائے کہ وہ اپنے
خیالات اور جوشوں کے اظہار کے لیے بجائے تالیاں بجانے کے سُبْحَانَ اللهِ کہہ
دیا کریں۔کم سے کم ایسے موقع پر ہی خدا کا ذکر ان کی زبان پر جاری ہوگا۔یہ وہ حکمت و فلسفہ ہے جسے دنیا کے کسی رہنما اور ہادی نے نہیں سمجھا اور کوئی
مذہب نہیں جو اس حکم کی نظیر پیش کر سکے کہ اس نے بھی بجائے لغویات کے لوگوں کو
ایسی تعلیم کی طرف متوجہ کیا ہو کہ جو اُن کے لیے مفید ہو سکے۔تالیاں بجانا بے شک
جذبات انسانی کا ترجمان تو ہو سکتا ہے لیکن وہ ایسا ہی ترجمان ہے کہ جیسے ایک گونگے
کے خیالات کا ترجمہ اس کے اشارات ہو جاتے ہیں کیونکہ تالیاں بجانے سے صرف
اسی قدر معلوم ہو سکتا ہے کہ اُس کے دل میں کوئی جوش ہے اور یہ اس کی طرف لوگوں کو
متوجہ کرنا چاہتا ہے یا یہ کہ کسی کو غلطی پر دیکھ کر اسے اس کی غلطی پر متنبہ کرنا چاہتا ہے
لیکن اس سے زیادہ اور کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔لیکن رسول کریم ﷺ صرف اسی پر اکتفا نہ
سيرة النبي علي
136
جلد 1
کر سکتے تھے۔آپ ایک طرف تو کل لغویات کو مٹانا چاہتے تھے دوسری طرف آپ
کے دل میں یہ جوش موجزن رہتا کہ خدا تعالیٰ کے نام کی کثرت ہو اور ہر ایک مجلس اور
مقام میں اُسی کا ذکر کیا جائے اس لیے آپ نے بجائے ان بے معنی اشارات کے
جن سے گواشارۃ حصول مطلب ہو جاتا تھا ایسے الفاظ مقرر کیے کہ جن سے نہ صرف
حصولِ مطلب ہوتا ہے بلکہ انسان کی روحانیت میں ازدیاد کا باعث ہے اور عین موقع
کے مناسب ہیں اور پھر خدا تعالیٰ کا ذکر بھی ہو جاتا ہے۔یا د رکھنا چاہیے کہ انسان جب کبھی کسی شے کی طرف توجہ کرتا ہے یا اسے نا پسند
کرنے کی وجہ سے یا پسندیدگی کے باعث۔تو ان دونوں صورتوں میں سُبْحَانَ اللَّهِ
کے کلمہ کا استعمال نہایت با موقع اور بامحل ہے۔اگر کسی انسان کے کسی فعل کو نا پسند کرتا
ہے تو سُبْحَانَ اللہ اس لیے کہتا ہے کہ آپ سے کوئی سہو ہوا ہے۔سہو سے تو صرف
خدا کی ہی ذات پاک ہے ورنہ ہر ایک انسان سے سہو ممکن ہے۔اس مفہوم کو سمجھ کر
آدمی اپنی غلطی پر متنبہ ہو جاتا ہے۔اسی طرح اگر کوئی شخص کوئی عمدہ کام کرلے تو اس
میں بھی سُبحَانَ اللہ کہا جاتا ہے جس کی یہ غرض ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی تمام نقصوں
سے پاک ہے اور جو کچھ اس نے پیدا کیا ہے اسے بھی پاک ہی پیدا کیا ہے۔یہ کام جو
کسی سے سرزد ہوا ہے یا یہ قول جو کسی کی زبان پر جاری ہوا ہے اپنی خوبی اور حسن میں
خدا تعالیٰ کی پاکیزگی اور طہارت یاد دلاتا ہے جو تمام خوبیوں کا پیدا کرنے والا ہے۔غرض کہ سُبْحَانَ اللہ کا کلمہ اُس ضرورت کو پورا کرتا ہے جس کے لیے توجہ
دلائی جاتی ہے اور افسوس اور خوشی دونوں کا اظہار اس سے ایسی عمدگی سے ہوتا ہے
جو اور کسی کلمہ سے نہیں ہو سکتا۔پس اس کلمہ کے مقابلہ میں تالیاں بجانا اور سیٹیاں
مارنا بالکل لغو اور بے فائدہ ہے اور ان لغو حرکات کے مقابلہ پر ایسا پاک کلمہ رکھ دینا
رسول کریم ﷺ کی ہی پاک طبیعت کا کام تھا ورنہ ہزاروں سال سے اس لغو حرکت کو
روکنے کی کسی اور کے دل میں تحریک نہیں ہوئی۔ہاں صرف رسول کریم ﷺ ہی ہیں جو
الله
سيرة النبي علي
137
جلد 1
اس نکتہ تک پہنچے اور آپ نے ایسے موقع پر خدا تعالیٰ کا نام لینے کی تعلیم دے کر ثابت کر
دیا ہے کہ آپ ہر ایک موقع پر خدا تعالیٰ کا ذکر کرنا پسند فرماتے اور اسی کا ذکر آپ کے
لیے غذا تھا۔اس واقعہ کے علاوہ اور بھی بہت سے واقعات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ
آپ چاہتے تھے کہ خدا تعالیٰ کا ذکر زیادہ کیا جائے۔چنانچہ چھینک پر ، کھانا شروع
کرتے وقت، پھر ختم ہونے کے بعد ، سوتے وقت ، جاگتے وقت، نمازوں کے بعد،
کوئی بڑا کام کرتے وقت ، وضو کرتے وقت غرضیکہ اکثر اعمال میں آپ نے خدا تعالیٰ
کے ذکر کی طرف لوگوں کو متوجہ کیا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ نہ صرف خود ہی
ذکر الہی میں زیادہ مشغول رہتے تھے بلکہ دوسروں سے بھی چاہتے تھے کہ وہ بھی یاد الہی
میں مشغول رہیں جو کہ آپ کے کمال محبت پر دال ہے۔میں نے بہت آدمی دیکھتے ہیں کہ ذرا عبادت کی اور مغرور ہو گئے۔چند دن کی
نمازوں یا عبادتوں کے بعد وہ اپنے آپ کو فرعون بے سامان یا فخر اولیاء سمجھنے لگتے ہیں
اور دنیا وَمَا فِيْهَا ان کی نظروں میں حقیر ہو جاتی ہے۔بڑے سے بڑے آدمی کی
حقیقت کچھ نہیں جانتے بلکہ انسان کا تو کیا کہنا ہے خدا تعالیٰ پر بھی اپنا احسان جتاتے
ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جو عبادات ہم نے کی ہیں گویا خدا تعالیٰ پر احسان کیا ہے اور وہ
ہمارا ممنون ہے کہ ہم نے اس کی عبادت کی ورنہ اگر عبادت نہ کرتے تو وہ کیا کر لیتا۔جو لوگ اس طرز کے نہیں ہوتے اُن میں سے بھی اکثر ایسے دیکھے گئے ہیں کہ عبادت کر
کے کچھ تکبر ضرور آ جاتا ہے اور بہت ہی کم ہیں کہ جو عبادت کے بعد بھی اپنی حالت پر
قائم رہیں اور یہی نیکوں کا گروہ ہے۔پھر سمجھ سکتے ہو کہ نیکوں کے سردار اور نبیوں کے
الله
سر برآورده حضرت رسول کریم ﷺ کا کیا حال ہو گا۔آپ تو گل خوبیوں کے جامع اور گل نیکیوں کے سرچشمہ تھے۔عبادت کسی تکبر یا
بڑائی کے لیے کرنا تو الگ رہا جس قدر خدا تعالیٰ کی بندگی بجالاتے اتنی ہی ان کی
سيرة النبي عالي
138
جلد 1
آتش شوق تیز تر ہوتی اور آپ بجائے عبادت پر خدا تعالیٰ کو اپنا ممنونِ احسان بنانے
کے خود شرمندہ احسان ہوتے کہ الہی ! اس قدر توفیق جو عبادت کی ملتی ہے تو تیرے
ہی فضل سے ملتی ہے۔آپ کی عبادت ایک تسلسل کا رنگ رکھتی ہے۔کچھ حصہ وقت
جب عبادت میں گزارتے تو خیال کرتے کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ اس نے
اس کام کی توفیق دی ، اس احسان کا شکر بجا لانا ضروری ہے۔اس جذ بہ ادا ئیگی شکر
سے بے اختیار ہو کر کچھ اور عبادت کرتے اور پھر اسے بھی خدا تعالیٰ کا ایک احسان
سمجھتے کہ شکر بجالانا بھی ہر ایک کا کام نہیں جب تک خدا تعالیٰ کا احسان نہ ہو۔پھر اور
بھی زیادہ شوق کی جلوہ نمائی ہوتی اور پھر اپنے رب کی عبادت میں مشغول ہو جاتے
اور یہ راز و نیاز کا سلسلہ ایسا وسیع ہوتا کہ بارہا عبادت کرتے کرتے آپ کے پاؤں
سوج جاتے۔صحابہ عرض کرتے یا رسول اللہ ! اس قدر عبادت کی آپ کو کیا حاجت
ہے؟ آپ کے تو گناہ معاف ہو چکے ہیں۔اس کا جواب آپ یہی دیتے کہ پھر کیا
میں شکر نہ کروں۔حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں إِنْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
لَيَقُوْمُ اَوْ لَيْصَلِّيَ حَتَّى تَرمَ قَدَمَاهُ أَوْ سَاقَاهُ فَيُقَالُ لَهُ فَيَقُوْلُ أَفَلَا أَكُوْنُ عَبْدًا
شَكُورً ا 50 رسول کریم ﷺ نماز کے لیے کھڑے ہوا کرتے تھے تو اتنی دیر تک کھڑے
ہتے کہ آپ کے قدم (یا کہا ) پنڈلیاں سوج جاتیں۔لوگ آپ سے جب کہتے ( کہ
آپ ایسا کیوں کرتے ہیں ) تو آپ جواب دیتے کہ کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟
اللہ اللہ ! کیا عشق ہے، کیا محبت ہے، کیا پیار ہے، خدا تعالیٰ کی یاد میں کھڑے
ہوتے ہیں اور اپنے تن بدن کا ہوش نہیں رہتا۔خون کا دوران نیچے کی طرف شروع
ہو جاتا ہے اور آپ کے پاؤں متورم ہو جاتے ہیں لیکن محبت اس طرف خیال ہی نہیں
جانے دیتی۔آس پاس کے لوگ دیکھ کر حیران ہو جاتے ہیں کہ یہ کرتے کیا ہیں اور
آپ کے درد سے تکلیف محسوس کر کے آپ کو اس طرف متوجہ کرتے ہیں کہ آپ یہ کیا