سیرة النبیﷺ
سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل), حصہ 8
سيرة النبي علي
139
جلد 1
کرتے ہیں اور کیوں اپنے آپ کو اس تکلیف میں ڈالتے ہیں اور اس قدر دکھ اٹھاتے
ہیں آخر کچھ تو اپنی صحت اور اپنے آرام کا بھی خیال کرنا چاہیے۔مگر وہ دکھ جو لوگوں کو
بے چین کر دیتا ہے اور جس سے دیکھنے والے متاثر ہو جاتے ہیں آپ پر کچھ اثر نہیں
کرتا اور عبادات میں کچھ مستی کرنے اور آئندہ اس قدر لمبا عرصہ اپنے رب کی یاد
میں کھڑے رہنا ترک کرنے کی بجائے آپ ان کی اس بات کو نا پسند کرتے ہیں اور
انہیں جواب دیتے ہیں کہ کیا میں خدا کا شکر گزار بندہ نہ بنوں ؟ وہ مجھ پر اس قدر
احسان کرتا ہے ، اس قدر فضل کرتا ہے، اس شفقت کے ساتھ مجھ سے پیش آتا ہے پھر
کیا اس کے اس حسنِ سلوک کے بدلہ میں اس کے نام کا ورد نہ کروں؟ اس کی بندگی
میں کوتا ہی شروع کر دوں؟
کیا اخلاص سے بھرا اور کیسی شکر گزاری ظاہر کرنے والا یہ جواب ہے اور کس
طرح آپ کے قلب مطہر کے جذبات کو کھول کر پیش کر دیتا ہے۔خدا کی یاد اور اس
کے ذکر کی یہ تڑپ اور کسی کے دل میں ہے؟ کیا کوئی اور اس کا نمونہ پیش کر سکتا ہے؟
کیا کسی اور قوم کا بزرگ آپ کے اس اخلاص کا مقابلہ کر سکتا ہے؟
میں اس مضمون کے پڑھنے والے کو اس طرف بھی متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اس
عبادت کے مقابلہ میں اس بات کا خیال بھی رکھنا چاہیے کہ آپ کس طرح کاموں
میں مشغول رہتے تھے اور یہی نہیں کہ رات کے وقت عبادت کے لیے اٹھ کر کھڑے
ہو جاتے اور دن بھر سوئے رہتے۔کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو پھر اس شوق اور تڑپ کا پتہ نہ
لگتا جو اس صورت میں ہے کہ دن بھر بھی آپ خدا تعالیٰ کے نام کی اشاعت اور اس کی
اطاعت و فرمانبرداری کا رواج دینے کی کوشش میں لگے رہتے تھے۔خود پانچ اوقات
میں امام ہو کر نماز پڑھاتے تھے۔دور دور کے جو وفود اور سفراء آتے تھے اُن کے ساتھ
خود ہی ملاقات کرتے اور ان کے مطالبات کا جواب دیتے۔جنگوں کی کمان بھی خود ہی
کرتے۔صحابہ کو قرآن شریف کی تعلیم بھی دیتے۔حج بھی خود تھے تمام دن جس قدر
سيرة النبي علي
140
جلد 1
جھگڑے لوگوں میں ہوتے ان کا فیصلہ کرتے۔عمال کا انتظام، بیت المال کا انتظام،
ملک کا انتظام، دین اسلام کا اجراء اور پھر جنگوں میں فوج کی کمان، بیویوں کے حقوق
کا ایفاء، پھر گھر کے کام کاج میں شریک ہونا یہ سب کام آپ دن کے وقت کرتے اور
ان کے بجالانے کے بعد بجائے اس کے کہ چُور ہو کر بستر پر جا پڑیں اور سورج کے
نکلنے تک اس سے سر نہ اٹھا ئیں بار بار اٹھ کر بیٹھ جاتے اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے ،تحمید
کرتے اور نصف رات کے گزرنے پر اٹھ کر وضو کرتے اور تن تنہا جب چاروں طرف
خاموشی اور سناٹا چھایا ہوا ہوتا اپنے رب کے حضور میں نہایت عجز و نیاز سے کھڑے
ہو جاتے اور تلاوتِ قرآن شریف کرتے۔اور اتنی اتنی دیر تک کھڑے رہتے کہ آپ
کے پاؤں متورم ہو جاتے حتی کہ عبد اللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ میں بھی
آپ کے ساتھ نماز پڑھنے کھڑا ہو گیا تو اس قدر تکلیف ہوئی کہ قریب تھا کہ میں نماز
توڑ کر بھاگ جاتا کیونکہ میرے قدم اب زیادہ بوجھ برداشت نہیں کر سکتے تھے اور
میری طاقت سے باہر تھا کہ زیادہ کھڑا رہ سکوں 51۔یہ بیان اُس شخص کا ہے جو نو جوان
اور رسول کریم ﷺ سے عمر میں کہیں کم تھا جس سے سمجھ میں آ سکتا ہے کہ آپ کی
ہمت اور جذبہ محبت ایسا تیز تھا کہ باوجود پیری کے اور دن بھر کام میں مشغول رہنے
کے آپ عبادت میں اتنی اتنی دیر کھڑے رہتے کہ جوان اور پھر مضبوط جوان جن کے
کام آپ کے کاموں کے مقابلہ میں پاسنگ بھی نہ تھے آپ کے ساتھ کھڑے نہ رہ
سکے اور تھک کر رہ جاتے۔یہ عبادت کیوں تھی اور کس وجہ سے آپ یہ مشقت برداشت کرتے تھے؟ صرف
اسی لیے کہ آپ ایک شکر گزار بندے تھے اور آپ کا دل خدا تعالیٰ کے احسانات کو
دیکھ کر ہر وقت اس کے ذکر کرنے کی طرف مائل رہتا۔چنانچہ جیسا کہ میں اوپر لکھ آیا
ہوں جب آپ سے سوال کیا گیا کہ آپ اس قدر عبادت میں کیوں مشغول رہتے
ہیں؟ تو آپ نے یہی جواب دیا کہ کیا میں خدا تعالیٰ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں؟
سيرة النبي علي
141
جلد 1
غرضیکہ جس محبت اور شوق سے آپ ذکر الہی میں مشغول رہتے تھے اور ان
مشاغل کے باوجود جو آپ کو دن کے وقت در پیش رہتے تھے اس کی نظیر دنیا میں اور کسی
ہادی کی زندگی میں نہیں مل سکتی۔اول تو میں دعویٰ کرتا ہوں کہ اگر دنیا کے دیگر ہادیان
کے اشغال کا آپ کے اشغال سے مقابلہ کیا جائے تو اُن کے اشغال ہی آپ کے
اشغال کے مقابلہ میں بہت کم نکلیں گے لیکن اس فرق کو نظر انداز کر کے بھی ان کی
زندگی میں ذکر الہی کی یہ کثرت نہ پائی جائے گی۔بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے احسانات کا مطالعہ جس غور سے رسول کریم علی
نے فرمایا ہے اور کسی انسان نے نہیں کیا۔اسی لیے جس محبت سے آپ اپنے پیارے کا نام
لیتے تھے اور کسی انسان نے نہیں لیا۔ہم اس بات کا انکار نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ کے محبین
اور ذاکرین میں بڑے بڑے لوگ ہوئے ہیں لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ آپ جیسا
ذاکر اور محب اور کوئی نہیں مل سکتا۔موت کے وقت بھی خدا ہی یاد تھا سوائے شاذ و نادر کے عام طور پر
دیکھا جاتا ہے کہ انسان اپنی زندگی پر
حریص ہوتا ہے حتیٰ کہ ڈاکٹروں نے فیصلہ کر دیا ہے کہ جو شخص خود کشی کرتا ہے وہ ضرور
پاگل ہوتا ہے یا خود کشی کے وقت اسے جنون کا دورہ ہوتا ہے ورنہ عقل وخرد کی موجودگی
میں انسان ایسا کام نہیں کرتا۔جب موت قریب ہو تو اُس وقت تو اکثر آدمی اپنے مشاغل کو یاد کر کے افسوس
کرتے ہیں کہ اگر اور کچھ دن زندگی ہوتی تو فلاں کام بھی کر لیتے اور فلاں کام بھی کر
لیتے۔جوانی میں اس قدر حرص نہیں ہوتی جس قدر بڑھاپے میں ہو جاتی ہے اور یہی
خیال دامنگیر ہو جاتا ہے کہ اب بچوں کے بچے دیکھیں اور پھر اُن کی شادیاں دیکھیں۔اور جب موت قریب آتی ہے تو اور بھی توجہ ہو جاتی ہے اور بہت سے لوگوں کا
بستر مرگ دیکھا گیا ہے کہ حسرت و اندوہ کا مظہر اور رنج وغم کا مقام ہوتا ہے اور
سيرة النبي علي
142
جلد 1
اگر “ اور ”کاش کا اعادہ اس کثرت سے کیا جاتا ہے کہ عمر بھر میں اس کی نظیر نہیں
ملتی۔مرنے والا پے در پے اپنی خواہشات کا ذکر کرتا ہے اور اپنے وقت کو وصیت میں
صرف کرتا ہے۔میرے فلاں مال کو فلاں کے سپر د کرنا اور میری بیوی سے یہ سلوک کرنا
اور بیٹوں سے یوں حسنِ سلوک سے پیش آنا ، فلاں سے میں نے اس قدر روپیہ لینا ہے
اور فلاں کو اس قدر دینا ہے غرض اس قسم کی بہت سی باتیں ہیں جو روزانہ ہر گھر میں
دہرائی جاتی ہیں اور چونکہ موت کا سلسلہ ہر جگہ لگا ہوا ہے اور ہر فرد بشر کو اس دروازہ
سے گزرنا پڑتا ہے اس لیے تمام لوگ ان کیفیات کو جانتے ہیں زیادہ لکھنے کی ضرورت
نہیں۔میرا آقا جہاں اور ہزاروں باتوں میں دوسرے انسانوں سے اعلیٰ اور مختلف ہے
وہاں اس بات میں بھی دوسروں سے بالاتر ہے۔اس میرے سردار کی موت کا واقعہ
کوئی معمولی سا واقعہ نہیں۔کس گمنامی کی حالت سے ترقی پاکر اس نے اس عظیم الشان
حالت کو حاصل کیا تھا اور کس طرح خدا تعالیٰ نے اسے ہر دشمن پر فتح دی تھی اور ہر
میدان میں غالب کیا تھا۔ایک بہت بڑی حکومت کا مالک اور بادشاہ تھا اور
ہزاروں قسم کے انتظامات اس کے زیر نظر تھے لیکن اپنی وفات کے وقت اسے ان
چیزوں میں سے ایک کا بھی خیال نہیں۔نہ وہ آئندہ کی فکر کرتا ہے، نہ تدابیر ملکی کے
متعلق وصیت کرتا ہے، نہ اپنے رشتہ داروں کے متعلق ہدایات لکھواتا ہے بلکہ اس کی
زبان پر اگر کوئی فقرہ جاری ہے تو یہی کہ اللَّهُمَّ فِي الرَّفِيقِ الْأَعْلَى اللَّهُمَّ فِي
الرَّفِيقِ الأغلى اے میرے اللہ! مجھے رفیق اعلیٰ میں جگہ دے۔اے میرے اللہ !
مجھے رفیق اعلیٰ میں جگہ دے 52۔اس فقرہ کو ذرا اُن مضطر بانہ حرکات سے مقابلہ کر کے دیکھو جو عام طور سے
مرنے والوں سے سرزد ہوتی ہیں۔کیسا اطمینان ثابت ہوتا ہے۔کیسی محبت ہے۔ساری عمر آپ خدا تعالیٰ کو یاد کرتے رہے۔اٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ، خلوت و جلوت
سيرة النبي علي
143
جلد 1
غرضیکہ ہر جگہ آپ کو خدا ہی خدا یاد تھا اور اسی کا ذکر آپ کی زبان پر جاری تھا اور اب
جبکہ وفات کا وقت آیا تب بھی بجائے کسی اور دنیاوی غرض یا مطلب کی طرف متوجہ
ہونے کے خدا ہی کی یاد آپ کے سینہ میں تھی اور جن کو چھوڑ چلے تھے ان کی فرقت کے
صدمہ کی بجائے جن سے ملنا تھا ان کی ملاقات کی تڑپ تھی اور زبان پر اپنے رب کا
نام جاری تھا۔آہ! کیسا مبارک وہ وجود تھا۔کیا احسان ماننے والا وہ انسان تھا۔اس کی زندگی
بہتر سے بہتر انسانوں کے لیے اسوہ حسنہ اور مہذب سے مہذب روحوں کے لیے ایک
نمونہ تھی۔اس نے اپنے پیدا ہونے سے مرنے تک کوئی وقت اپنے رب کی یاد سے
غافل نہیں گزارا۔وہ پاک وجود خدا تعالیٰ میں بالکل محو ہی ہو گیا تھا اور اس کی نظر میں
سوائے اُس وحدہ لا شریک خدا کے جو لَمْ يَلِدُ وَلَمْ يُولَدُ ہے اور کوئی وجود جچتا ہی
نہ تھا۔پھر بھلا جو ذکر کہ تمام عمر اس کی زبان پر رہا وفات کے وقت وہ اسے کہاں بھلا
سکتا تھا۔جو کچھ انسان ساری عمر کہتا یا کرتا رہا ہو وہی اسے وفات کے وقت بھی یاد آتا
ہے۔پھر جس کی عمر کا مشغلہ ہی یاد الہی ہو اور زندگی بھر جس کی روحانی غذا ہی ذکر الہی
ہو وہ وفات کے وقت اور کسی چیز کو کب یاد کر سکتا تھا۔مجھے میرا مولا پیارا ہے اور مجھے محمد رسول اللہ ﷺ بھی پیارا ہے کیونکہ وہ میرے
مولا کا سب سے بڑا عاشق اور دلدادہ ہے اور جسے جس قدر میرے رب سے زیادہ
الفت ہے مجھے بھی وہ اسی قدر عزیز ہے۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ
مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ
مَجِيدٌ۔ذکر الہی ہر وقت میں نے پیچھے بعض واقعات سے یہ ثابت کیا ہے کہ
الله
رسول کریم ﷺ کو ذکر الہی سے کیسی محبت تھی اور آپ
کس طرح ہر موقع پر خدا تعالیٰ کا نام لینا پسند فرماتے تھے اور صرف خود ہی پسند نہ
سيرة النبي عمال
144
جلد 1
فرماتے تھے بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے اور وفات کے وقت بھی آپ کی
زبان پر خدا تعالیٰ کا ہی ذکر تھا۔اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ خدا تعالیٰ کے ذکر
پر چشم پرنم ہو جاتے تھے اور آپ کا خدا تعالیٰ کا ذکر کرنا یا سننا معمولی بات نہ تھی بلکہ
ایک عاشقانه درد اور محبانہ ولولہ اس کا محرک اور باعث تھا۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ
فرماتے ہیں قَالَ لِيَ رَسُولُ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَأْ عَلَى قُلْتُ
أَأَقْرَأُ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ؟ قَالَ فَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِى
فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ مِنْ سُوْرَةِ النِّسَاءِ حَتَّى بَلَغْتُ فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ
بِشَهِيْدٍ وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هؤُلَاءِ شَهِيدًا قَالَ أَمْسِكْ فَإِذَا عَيْنَاهُ
تَشْرِفان 53 مجھے نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ مجھے کچھ قرآن سناؤ۔میں نے کہا کہ کیا
میں آپ کو قرآن سناؤں حالانکہ قرآن شریف آپ ہی پر نازل ہوا ہے؟ فرمایا کہ
مجھے یہ بھی پسند ہے کہ میں دوسرے کے منہ سے سنوں۔پس میں نے سورۃ نساء میں
سے کچھ پڑھا یہاں تک کہ میں اس آیت تک پہنچا کہ پس کیا حال ہو گا جب ہر ایک
امت میں سے ہم ایک شہید لائیں گے اور تجھے ان لوگوں پر شہید لائیں گے۔اس پر
آپ برداشت نہ کر سکے اور فرمایا کہ بس کرو اور میں نے دیکھا کہ آپ کی آنکھوں
سے آنسو بہہ رہے ہیں۔اللہ اللہ ! کیسا عشق ہے اور پھر کیسا ایمان ہے۔آپ قرآن شریف کو جو خدا تعالیٰ
کا کلام ہے خود پڑھنے اور دوسروں کو سنانے کا حکم دیتے تھے اور پھر اپنے محبوب کا کلام
سن کر چشم پر آب ہو جاتے۔آپ ایسے بہادر تھے کہ میدانِ کارزار میں آپ تک دشمن
کی رسائی نہ ہوتی اور حضرت علیؓ جیسے بہادر آدمی فرماتے ہیں کہ جس جگہ آپ کھڑے
ہوتے تھے وہاں وہی آدمی کھڑا ہو سکتا تھا جو نہایت دلیر اور بہادر ہو اور معمولی آدمی کی
جرأت نہ پڑ سکتی تھی کہ آپ کے پاس کھڑا ہو۔پھر ایسا بہادر انسان کہ جس کے سامنے
بڑے بڑے بہادروں کی روح کا نپتی تھی اور ان کی گردنیں جھک جاتی تھیں، وہ
سيرة النبي علي
145
جلد 1
بہادر انسان جس کے نام کو سن کر بادشاہ خوف کھاتے تھے، جس کی بہادری کا شہرہ تمام
عرب اور شام اور ایران میں ہو رہا تھا ، جس کی ہمت بلند کے سامنے قیصر و کسری کے
ارادے پست ہو رہے تھے وہ خدا تعالیٰ کا کلام سن کر روتا ہے اور آپ کے دل کی
کیفیت ایسی ہو جاتی ہے کہ زیادہ سننا گویا اس کے لیے برداشت سے بڑھ کر ہے۔کیا
یہ بات مطہر قلب پر دلالت نہیں کرتی؟ کیا اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ایک محبت کا
دریا اس کے سینہ میں بہہ رہا تھا اور عشق کی آگ اس کے اندر بھڑک رہی تھی ؟ کیا
خدا تعالیٰ کے ذکر پر یہ حالت اور پھر ایسے بہادر انسان کی جو کسی بشر سے خائف نہ تھا
اس بات پر دلالت نہیں کرتی کہ خدا تعالیٰ کی محبت نے آپ کے روئیں روئیں میں
دخل کیا ہوا تھا اور خدا تعالیٰ کا ذکر آپ کی غذا ہو گیا تھا اور اس کا جلال اور اس کی عظمت
آپ کے سامنے ہر وقت موجود رہتی تھی اور اپنے مولا کا ذکر سنتے ہی آپ بے چین ہو
جاتے ؟ کلامِ الہی آپ کی تسلی کا باعث تھا اور یہی آپ کے عشق کو تیز کرتا اور آپ
اپنے پیارے کو یاد کر کے بے اختیار ہو جاتے۔آپ بڑی شان کے آدمی تھے اور
خدا تعالیٰ سے جو آپ
کو تعلق تھا وہ اور کسی انسان کو حاصل نہیں ہوا۔لیکن پھر بھی جب
آپ خدا تعالیٰ کی ملاقات کو یاد کرتے اور قیامت کا نظارہ آپ کی آنکھوں کے آگے
آتا تو با وجود ایک مضبوط دل رکھنے کے آنکھوں سے آنسو ٹپک پڑتے۔اخلاص باللہ۔شرک سے نفرت
الله
ایک خاص بات جو رسول کریم ﷺ کی زندگی میں دیکھی جاتی ہے اور جس
میں کوئی نبی اور ولی آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا بلکہ آپ کے قریب بھی نہیں پہنچتا وہ
آپ کا شرک سے بیزار ہونا ہے۔ہمارا یقین ہے کہ گل انبیاء شرک سے بچانے کے
لیے دنیا میں آئے اور بلا استثناء ہر ایک نبی کی تعلیم یہی تھی کہ خدا تعالیٰ کو ایک سمجھا
سيرة النبي علي
146
جلد 1۔جائے خواہ کوئی نبی ہندوستان میں جو شرک و بت پرستی کا گھر ہے پیدا ہوا یا مصر میں جو
ربُّ الارباب کے عقیدہ کا مرکز تھا ظاہر ہوا۔خواہ آتش پرستان ایران میں جلوہ نما
ہوا یا وادی کنعان میں نورافشاں ہوا مگر یہ بات سب میں پائی جاتی ہے کہ وہ شرک
کو بیخ و بن سے اکھیڑنے کے درپے رہے اور ان کی زندگی کا سب سے بڑا مقصد
یہی تھا کہ خدا تعالیٰ کو ایک سمجھا جائے اور اس کی ذات یا صفات یا اسماء میں کسی کو
اس کا شریک نہ سمجھا جائے نہ بنایا جائے۔وَمَا اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ
إِلَّا نُوحِيَ إِلَيْهِ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ 54 اور ہم نے نہیں بھیجا تجھ
سے پہلے کوئی رسول مگر اس کی طرف وحی کی کہ کوئی معبود نہیں مگر اللہ۔پس میری عبادت
کرو۔يُنَزِّلُ الْمَلَبِكَةَ بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِمَ أَنْ
انْذِرُوا أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاتَّقُونِ 55 - اللہ تعالیٰ اپنے کلام کے ساتھ اپنے حکم
سے فرشتوں کو اپنے بندوں میں سے جس پر پسند کرتا ہے اتارتا ہے۔لوگوں کو ڈراؤ کہ
سوائے میرے کوئی معبود نہیں پس میرا تقویٰ اختیار کرو۔ان آیات کی بناء پر ہم ایمان لائے ہیں کہ سب انبیاء کا مشترکہ مشن اشاعت توحید
اور تخریب شرک تھا مگر بڑے سے بڑے نبیوں اور مرسلین کی زندگی کو رسول کریم یا یا اس کو
زندگی سے مقابلہ کر کے دیکھ لو جوفکر اور فہم آپ کو شرک کی بیخ کنی کا تھا اُس کی نظیر اور کہیں
نہیں ملتی۔حضرت موسی نے فرعون کو ایک خدا کی پرستش کی تبلیغ کی۔حضرت مسیح ناصری
نے ایک سائل کو کہا کہ سب سے بڑا حکم یہ ہے کہ تو اس خدا کو جو آسمان پر ہے اپنے
سچے دل اور کچی جان سے پیار کر۔حضرت ابراہیم نے اپنی قوم کے بتوں کو تو ڑ کر اُن
پر شرک کے عقیدہ کا بطلان ثابت کیا۔حضرت نوح نے بھی اپنی قوم کو واحد خدا کی
پرستش کی طرف بلایا لیکن ہمارے سردار و آقا ہادی برحق ﷺ نے جس طرح
شرک مٹانے کے لیے جد و جہد کی ہے اس کی مثال اور کسی نبی کی ذات میں نہیں
ملتی۔بے شک دیگر انبیاء نے اپنی عمر کا ایک حصہ شرک کے مٹانے پر خرچ کیا مگر جو
سيرة النبي علي
147
جلد 1
دھت اس مرض کو مٹانے کی خاتم النبین ﷺ کو لگی ہوئی تھی وہ اور کسی کو نہ تھی۔آپ
نے اپنے دعوی کے بعد ایک ہی کام کو مدنظر رکھا کہ ایک خدا کی پرستش کروائی
جائے۔تمام اہلِ عرب جو شرک میں ڈوبے ہوئے تھے آپ کے مخالف ہو گئے اور
یہاں تک آپ سے درخواست کی کہ جس طرح ہو آپ ہمارے معبودوں کی تردید کو
جانے دیں اور ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ آپ جو مطالبہ بھی پیش کریں گے ہم اسے
قبول کریں گے حتی کہ اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو اپنا بادشاہ بھی بنا لیں گے اور ایسا بادشاہ
کہ جس کے مشورہ کے بغیر ہم کوئی کام نہ کریں گے۔مگر باوجود اس تحریص و ترغیب کے
اور باوجود طرح طرح کے ظلم وستم کے جو آپ پر اور آپ کی امت پر توڑے جاتے
تھے آپ نے ایک لمحہ اور ایک سیکنڈ کے لیے بھی یہ برداشت نہ کیا کہ خدا تعالیٰ کی
وحدت کے بیان میں ستی کریں بلکہ آپ نے ترغیب و تحریص دینے والوں کو یہی
جواب دیا کہ اگر سورج کو میرے دائیں اور چاند کو میرے بائیں لا کھڑا کرو تب بھی
میں خدا تعالیٰ کی وحدت کا بیان و اقرار ترک نہ کروں گا 56 جو تکالیف لوگوں کی طرف
سے شرک کی تردید کی وجہ سے آپ
کو پہنچیں ویسی اور کسی نبی کو نہیں پہنچیں۔اور جس
طرح آپ کو اور آپ کے متبعین کو خدا تعالیٰ کے ایک ماننے پر ستایا اور دکھ دیا گیا ہے
اس طرح اور کسی کو تکلیف نہیں دی گئی مگر پھر بھی آپ اپنے کام میں بجائے ست و
غافل ہونے کے روز بروز زیادہ سے زیادہ مشغول ہوتے گئے۔حتی کہ بعض صحابہ قتل
کیے گئے۔آپ کو وطن چھوڑنا پڑا، رشتہ دار چھوڑنے پڑے، زخمی ہوئے۔ان تمام
تکالیف کے بعد آپ اپنے مخالفین کو یہی جواب دیتے کہ اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ
وَحْدَهُ لَا شَرِیکَ لَہ۔پہلے انبیاء نے اپنی اپنی قوم سے مقابلہ کیا اور خوب کیا لیکن
ہمارے آنحضرت ﷺ نے ایک قوم سے نہیں ، دو قوموں سے نہیں بلکہ اُس وقت کی
سب قوموں اور مذاہب سے خدا کے لیے مقابلہ کیا۔اُس وقت ایک بھی ایسی قوم نہ تھی
جو شرک کی مرض میں گرفتار نہ ہو۔عرب تو سینکڑوں بتوں کے پجاری تھے ہی اور مجوسی
صلى الله
سيرة النبي علي
148
جلد 1
تو آگ کے آگے ناصیہ فرسائی کرتے ہی تھے یہود جو تورات کے پڑھنے والے اور
حضرت موسی کے ماننے والے تھے وہ بھی عزیز ابن اللہ پکار رہے تھے اور اپنے احبار کو
صفات الوہیت سے متصف یقین کرتے تھے۔اور ان سے بھی بڑھ کر نصاری تھے جو
سب سے قریب تھے۔حضرت مسیح کی امت ہو کر اس قدر بڑھ گئے تھے کہ خود مسیح کو جو
اللہ تعالیٰ کی پرستش قائم کرنے آئے تھے قابل پرستش سمجھنے لگے تھے۔ہندوستان اور
چین کی تو کچھ پوچھو ہی نہیں گھر گھر میں بت تھے اور شہر شہر میں مندر تھے۔پھر ایسی
شورش کے زمانہ میں آپ کا توحید باری کے ثابت کرنے کے لیے کھڑا ہو جانا اور تمام
قوموں کو پکار پکار کر سنانا کہ تم جس قدر معبود میرے خدا کے سوا پیش کرتے ہو سب
جھوٹے اور بے ثبوت ہیں ایک ایسا کام تھا جسے دیکھ کر عقل حیران ہوتی ہے۔اور جس
قدر آپ کی اس کوشش و ہمت پر غور کیا جائے معلوم ہوتا ہے کہ آپ شرک سے ایسے بیزار
تھے کہ ایک ساعت کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتے تھے کہ کوئی خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر کسی
اور کے سامنے اپنا سر جھکائے۔خدا تعالیٰ کی محبت میں ایسے سرشار ہوئے کہ دنیا بھر کے
مذاہب اور قوموں کو اپنا دشمن بنا لیا اور یکدم سب سے اپنا قطع تعلق کرلیا اور صرف اس
سے صلح رکھی جس نے لا الہ الا اللہ کا اقرار کیا۔اُس وقت جو معبودِ باطلہ تھے اُن کے
مٹانے اور اڑانے کے علاوہ آپ نے اپنی تعلیم میں اس بات کا التزام رکھا کہ
مسلمانوں کو پوری طرح سے خبر دار کیا جائے کہ آئندہ بھی کسی وجہ سے مرض شرک میں
مبتلا نہ ہو جاویں۔اسلام کیا ہے؟ سب سے پہلے اس کا اقرار کرنا کہ لَا إِلهُ إِلَّا اللهُ
مسلمانوں کو دن میں پندرہ دفعہ بلند مکان پر سے یا منارہ پر سے یہ پیغام اب تک پہنچایا
جاتا ہے کہ اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا الله اور لَا إِلهُ إِلَّا اللهُ۔پھر تمام عبادات میں
خدا تعالیٰ کی وحدت کا اقرار کرایا جاتا ہے۔مسلمان تو مسلمان غیر مذاہب کے پیرو بھی
اس بات کے قائل ہو گئے ہیں کہ جس قدر اسلام شرک کو مٹاتا ہے اتنا اور کوئی مذہب
اس کا استیصال نہیں کرتا۔اور یہ کیوں ہے؟ اُسی نفرت کی وجہ سے جو آنحضرت تم کو
سيرة النبي علي
149
جلد 1
شرک سے تھی۔عمر بھر آپ اس مرض کے مٹانے میں لگے رہے حتی کہ آپ نے اپنی
وفات سے پہلے وہ خوشی دیکھی جو اور کسی نبی کو دیکھنی نصیب نہ ہوئی کہ آپ کی سب قوم
ایک خدا کو ماننے والی ہو گئی۔مگر پھر بھی وفات کے وقت جو خیال آپ کو سب سے
زیادہ تھا وہ یہی تھا کہ کہیں میرے بعد میری قوم مجھے خدا تعالیٰ کا شریک نہ بنالے اور
جس طرح پہلی امتوں نے اپنے انبیاء کو صفات الوہیت سے متصف کیا تھا یہ بھی مجھ
سے ویسا ہی سلوک نہ کریں۔اس خیال نے آپ پر ایسا اثر کیا کہ آپ نے اپنی
مرض الموت میں یہود و نصاری پر لعنت کی کہ انہوں نے اپنے احبار کی قبور کو سجدہ گاہ بنا
لیا۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں قَالَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيْهِ لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُوْدَ
وَالنَّصَارَى اتَّخَذُوْا قُبُوْرَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسْجِدًا قَالَتْ وَلَوْلَا ذَلِكَ لَابُرِزَ
قبرة 57 آنحضرت ﷺ نے اُس مرض میں جس میں وفات پائی فرمایا اللہ تعالیٰ
یہود اور نصاری پر لعنت کرے انہوں نے اپنے انبیاء کی قبور کو مساجد بنالیا ہے۔اور
حضرت عائشہ نے یہ بھی زائد کیا کہ اگر یہ بات نہ ہوتی تو صحابہ آپ کی قبر کو بند نہ
کرتے بلکہ ظاہر کرتے۔اس حدیث سے پتہ لگ سکتا ہے کہ آپ کو شرک سے کیسی
نفرت تھی۔وفات کے وقت سب سے بڑا خیال آپ کو یہ تھا کہ میں عمر بھر جو ایک خدا
کی تعلیم دیتا رہا ہوں لوگ اسے بھول نہ جائیں اور میرے بعد پھر کہیں شرک میں مبتلا نہ
ہو جائیں۔اور اگر پہلے معبودوں کو چھوڑا ہے تو اب مجھے ہی معبود نہ بنا بیٹھیں اور آپ
نے اس نقص کے دور کرنے کے لیے ایسے سخت الفاظ استعمال فرمائے جن سے صحابہ
کرام ایسے متاثر ہوئے کہ انہوں نے خوف کے مارے آپ کی قبر کو بھی ظاہر کرنا پسند
نہ کیا تا آپ کے حکم کے خلاف نہ ہو جائے۔چنانچہ اب تک وہ قبر مبارک ایک
بند مکان میں ہے جس تک جانے کی لوگوں کو اجازت نہیں۔طہارت نفس آنحضرت ﷺ کی پاک سیرت پر قلم اٹھانا کوئی آسان کام
نہیں اسی لیے میں نے ابتدا میں ان مشکلات کو بیان کر کے بتایا
سيرة النبي علي
150
جلد 1
تھا کہ سیرت تین طرح لکھی جا سکتی ہے۔تو اریخ سے، احادیث سے، قرآن کریم
سے۔اور میں نے بتایا تھا کہ سر دست میں احادیث سے اور پھر احادیث میں سے بھی
جو سیرت بخاری سے معلوم ہوتی ہے وہ اس جگہ درج کروں گا۔میں نے سیرت کے عام
ابواب پر بحث کرنے کے بعد لکھا تھا کہ سیرت انسانی کے تین حصے ہو سکتے ہیں۔ایک وہ
جو خدا تعالیٰ سے تعلقات کے متعلق ہو جس کا نام میں نے اخلاص باللہ رکھا تھا اور دوسرا
جو خود اپنے نفس کے متعلق ہو اس کا نام طہارت نفس مناسب معلوم ہوتا ہے اور چونکہ
اخلاص باللہ کا حصہ میں ختم کر چکا ہوں اس لیے اب دوسرے حصہ کو شروع کیا جاتا ہے
جو طہارت نفس کے ہیڈنگ کے ماتحت ہوگا۔بدی سے نفرت طہارتِ نفس کے باب میں سب سے پہلے میں اس بات کے
متعلق شہادت بیان کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کو بدی سے سخت
نفرت تھی۔اگر چہ بظاہر یہ بات کوئی عجیب نہیں معلوم ہوتی اور سوال اٹھتا ہے کہ
آپ کو بدی سے کیوں نفرت نہ ہوتی جب کہ ایک عظیم الشان قوم کے آپ رہبر اور
ہادی تھے اور ہر وقت اپنے متبعین کو بدیوں سے روکتے رہتے تھے اور جس کا کام
رات دن یہی ہو کہ وہ لوگوں کو بدیوں سے رو کے اور امر بالمعروف کرے اُسے تو
اپنے اعمال میں بہت محتاط رہنا ہی پڑتا ہے ورنہ اُس پر الزام آتا ہے اور لوگ اسے
طعنہ دیتے ہیں کہ تم دوسروں کو منع کرتے ہو اور خود اس کام کو کرتے ہو۔لیکن اگر غور
کیا جائے تو دنیا میں وعظ کہنے والے تو بہت ملتے ہیں مگر ایسے واعظ جو اپنے نمونہ
سے دنیا میں نیکی پھیلائیں بہت کم ہیں۔ایسے واعظ تو اس وقت بھی ہزاروں ہیں جو
لوگوں کو پاکیزگی اور انقطاع الی اللہ کی طرف بلاتے ہیں۔لیکن کیا ایسے لوگوں کی
بھی کوئی کثیر جماعت پائی جاتی ہے جو خود عمل کر کے لوگوں کے لیے خضر راہ بنیں؟
إِلَّا مَاشَاءَ اللَّهُ وَإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔کسی شاعر نے کہا ہے اور بالکل
سچ کہا ہے کہ:۔