دنیا کا محسن

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 3

سيرة النبي م
51
جلد 3
الله
منتقی نہیں بنائے جا سکتے۔یہ کس طرح ہو سکتا تھا کہ یہ لوگ جن کے تقویٰ، جن کی
دیانت، جن کے ایثار، جن کی سادگی اور جن کی قومی غمخواری کی تمام دنیا قائل اور مقر
ہے رسول کریم ﷺ کی صحبت میں ہر وقت رہنے کے بعد اگر نَعُوذُ بِاللهِ یہ صفات
آپ میں ان لوگوں سے ہزاروں گنے زیادہ نہیں پائی جاتی تھیں تو ان اعلیٰ درجہ
کے اخلاق کے ظاہر کرنے والے ہوتے اور پھر یہ دعوی کرتے کہ یہ اخلاق ان کو
رسول کریم ع کے سمندر میں سے ایک قطرہ کے برابر ملے ہیں۔الله
حضرت عثمان کی زندگی بھی حقیقتاً بے عیب تھی۔گو بعض تاریخی غلطیوں کی وجہ سے
لوگوں نے اسے اچھی طرح محسوس نہیں کیا۔مگر حضرت علیؓ جو چوتھے خلیفہ ہیں اور نہ
صرف خلیفہ ہی بلکہ بچپن سے آنحضرت ﷺ کی گود میں پلے تھے اور آپ کے گھر میں
رہے تھے اور آپ کے داماد تھے ان کی نیکی ، ان کے زہد، ان کی بے نفسی اور ان کی
پاکیزگی کے دشمنانِ اسلام بھی قائل ہیں۔میں پوچھتا ہوں علی ان اعتراضات کی
موجودگی میں جو آنحضرت ﷺ کی ذات پر کئے جاتے ہیں اوپر کی صفات کو کہاں سے
پاسکتے تھے۔اور اگر یہ اخلاق ان کے ذاتی تھے تو پھر میں پوچھتا ہوں کہ ایسے اعلیٰ درجہ
کے اخلاق کے باوجود وہ حضرت رسول کریم ﷺ کے مخلص کیوں رہے۔پھر ان
چاروں خلفاء کی ہی شرط نہیں رسول کریم ﷺ نے ایک قوم کی قوم ایسی پیدا کر دی
جو عدل و انصاف کی مجسمہ تھی۔حتی کہ شام کے یہودیوں نے ہی نہیں مسیحیوں تک
نے مسلمانوں کے شام کو چھوڑنے کا ارادہ معلوم کر کے ایک وفد بھیجا کہ ہمیں اپنے
ہم مذہب مسیحیوں کی حکومت منظور نہیں آپ لوگ یہاں رہیں ہم ہر طرح آپ کی مدد
کریں گے۔کیونکہ آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہماری جانیں اور ہماری عزتیں اور
ہمارے مال محفوظ ہیں 18۔اب خدا را غور کرو کہ اگر محمد رسول اللہ ﷺ میں غیر معمولی
تقدس بلکہ تقدیس کی طاقت نہ ہوتی تو عرب کے غیر متمدن لوگ ڈاکوں اور جوئے اور
شراب میں فخر محسوس کرنے والے اس قسم کا تغیر کہاں سے پیدا کر لیتے اور عرب کی

سيرة النبي علي
52
جلد 3
زمین آسمان کی جائے فخر کیونکر ہو جاتی۔آپ کے تقدس کے خلاف کچھ اعتراض بھی
اہم اعتراضات کے جواب
کئے جاتے ہیں۔میں ان میں سے تین اہم
اعتراضات کے جواب بھی اس موقع پر بیان کر دینا مناسب سمجھتا ہوں۔میورلکھتا ہے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے بے شک بعض اصلاحات کیں لیکن تین
خطرناک باتیں انہوں نے رائج کیں جو ان کی خدمات سے بہت زیادہ خطرناک
تھیں۔اور انہوں نے ان کی نیکیوں کے پلڑہ کو بالکل ہلکا کر دیا ہے اور وہ آپ کی تعلیم
طلاق، کثرت ازدواج اور غلامی کے متعلق ہے۔مسئلہ طلاق
طلاق کے متعلق تو مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔یا تو اس پر
بڑے زور شور سے اعتراض کئے جاتے تھے اور یا اب تمام ممالک
میں اور تمام اقوام میں یہ مسئلہ جاری ہو رہا ہے اور دنیا نے فیصلہ کر دیا ہے کہ طلاق کا
جائز نہ ہونا بہت بڑا ظلم ہے بلکہ امریکہ تو طلاق کے جواز میں اسلامی احکام سے بھی
آگے نکل گیا ہے۔کثرت ازدواج باقی رہا بیویوں کے متعلق اعتراض۔سو زیادہ بیویاں کرنا اپنی
ذات میں تو قابل اعتراض فعل نہیں ہے۔قابل اعتراض
بات تو عیاشی ہے یعنی بعض عورتوں کی طرف ناجائز اور حد سے بڑھی ہوئی رغبت۔عیاشی کے لوازمات عیاشی کے لئے یہ چیزیں ضروری ہوتی ہیں۔(1) بڑا
عیاش، شراب کا دلدادہ ہوتا ہے۔(2 ) عمدہ کھانوں کا
دلدادہ ہوتا ہے۔(3) عمدہ سامانوں کا دلدادہ ہوتا ہے۔(4 ) راگ و رنگ کا دلدادہ
ہوتا ہے۔(5 ) باکرہ عورتوں کا دلدادہ ہوتا ہے۔(6) پہلے سے زیادہ حسین عورتوں کو
تلاش کرتا ہے اور کم عمر عورتیں تلاش کرتا ہے۔(7) عورتوں کی خواہشوں کا پابند ہوتا
ہے۔(8) عورتوں میں بے انصافی کرتا ہے۔(9) ان کی صحبت میں زیادہ وقت

سيرة النبي علي
صرف کرتا ہے۔53
33
جلد 3
عیاش کی علامتیں یہ عیاش کی علامتیں ہوتی ہیں۔کوئی عیاش ایسا نہ ہوگا جو
شراب کو نا پسند کرتا ہو۔کیونکہ عیاشی کے لئے غم و فکر سے
علیحدگی ضروری ہوتی ہے۔اور چونکہ ہر انسان کو کوئی نہ کوئی غم لگا ہوتا ہے اس لئے
شراب پی کر خود فراموشی حاصل کی جاتی ہے۔پھر عیاش کو عمد و کھانوں کی ضرورت ہوتی
ہے تاکہ ان کے ذریعہ شہوت بڑھے۔پھر عیاش کو عمدہ سامانوں کی ضرورت ہوتی ہے
تا کہ ان کے ذریعہ شہوت کے خیالات پیدا ہوں۔اس کے لئے یہ بھی ضروری ہوتا ہے
کہ راگ و رنگ ہو، گانا بجانا ہو، تاکہ شہوانی خیالات کو طاقت حاصل ہو۔پھر عیاش
با کرہ عورتوں کا متلاشی ہوتا ہے۔کبھی یہ نہ ہوگا کہ کوئی عیاش باکرہ عورتوں کو چھوڑ کر
دوسری عورتیں پسند کرے۔اور باکرہ عورتوں سے بھی وہ کم عمر عورتوں کو تلاش کرتا ہے
کیونکہ وہ کھیل تماشا ہی چاہتا ہے اور یہ کم عمری میں زیادہ ہوتا ہے۔اسی طرح طبعا بھی
جس قدر رغبت چھوٹی عمر کی عورتوں سے ہو سکتی ہے بڑی عمر کی عورت سے نہیں ہو سکتی۔دوسرے مطلقہ یا بیوہ عورت کے متعلق یہ بھی خطرہ ہوتا ہے کہ اس نے پہلے خاوند دیکھا
ہوتا ہے ممکن ہے میں اس سے کمزور ہوں اور اس کی نظر میں میری سبکی ہو۔پس وہ اس
امتحان میں پڑنا نہیں چاہتا۔پھر عیاش آدمی کی خواہش ہوتی ہے کہ ایک سے ایک بڑھ
کرحسین عورت اس کے قبضہ میں آئے۔اسی طرح عیاش مرد عورت کو خوش کرنا اور اس کی خواہشات کو پورا کرنا
ضروری سمجھتا ہے تا کہ وہ اس کی طرف زیادہ سے زیادہ رغبت کرے۔وہ عورتوں
میں بے انصافی کرتا ہے۔ایک کو چھوڑ دوسری کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔دوسری کو
چھوڑ کر تیسری کی طرف کیونکہ سب کی طرف توجہ کرنا اس کے مزے کو خراب کرتا ہے۔اور سب سے بڑھ کر یہ کہ عیاش مرد عورتوں میں زیادہ وقت صرف کرتا ہے کیونکہ اس
کے بغیر اس کی عیاشی کے میلان پورے ہی نہیں ہو سکتے۔یہ 9 باتیں ایسی ہیں کہ ان

سيرة النبي علي
54
54
جلد 3
کے بغیر یا کم سے کم ان میں سے بعض کے بغیر دنیا میں کوئی عیاش ہو نہیں سکتا۔اب ہم
یہ دیکھتے ہیں کہ کیا یہ باتیں رسول کریم ﷺ میں پائی جاتی ہیں؟
پہلی چیز شراب ہے۔سو دیکھو! کہ ایک محمد رسول اللہ ﷺ ہی کی ذات
ہے جنہوں نے دنیا میں شراب کو قطعاً حرام کیا ہے۔پہلی اقوام میں
شراب کو محدود کرنے کی کوشش تو کی گئی ہے لیکن اسے بالکل نہیں روکا گیا سوائے اسلام
کے۔اب سوچو کہ اگر آپ میں عیاشی کا کوئی شائبہ بھی ہوتا تو آپ کی قوم اگر پہلے پانچ
دفعہ شراب پیتی تھی تو آپ انہیں حکم دیتے کہ آٹھ دفعہ پیو۔اور اگر آٹھ دفعہ پیتی ہوتی
تو آپ انہیں کہتے کہ بارہ دفعہ پیا کرو۔لیکن آپ نے شراب کو بالکل اور قطعاً حرام
قرار دے دیا۔کوئی نہیں کہہ سکتا کہ آپ نے شراب کو اس لئے حرام کیا کہ آپ کے
تقدس پر لوگ حرف گیری نہ کریں کیونکہ آپ کے ملک کے لوگ ہی نہیں بلکہ دنیا کے
لوگ بھی اُس زمانہ میں شراب کو تقدس کے خلاف نہیں سمجھتے تھے۔عرب کے کا ہن اور
ایران کے موبد 19 اور روم کے پادری اور ہندوستان کے پنڈت شراب میں ایک
وسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے تھے اور شراب تقدس کے خلاف نہیں
بلکہ شراب عبادات کا ایک جزو اور ریاضات کا ایک ذریعہ سمجھی جاتی تھی۔پس ایسے
وقت میں پبلک او پینیئن (Opinion) کا خیال کر کے شراب کو حرام کرنے کا خیال
بھی کسی شخص کے دل میں نہیں آ سکتا تھا۔پس اگر عیاشی کا ایک خفیف سا میلان بھی
آپ میں پایا جاتا جیسا کہ آپ کے دشمن خیال کرتے ہیں تو آپ شراب کو ہر گز منع نہ
فرماتے بلکہ اپنے ملک کے رواج کو جو ملک کے بڑے اور چھوٹے کی فطرت ثانیہ بن
چکا تھا جاری رہنے دیتے۔ہاں کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ آپ کو عیاشی کے لئے شراب کی ضرورت ہی نہ تھی
کیونکہ شراب کی ضرورت عموں کے غلط کرنے کے لئے ہوتی ہے اور آپ غموں سے
آزاد تھے۔مگر یہ دلیل پہلی دلیل سے بھی زیادہ بودی اور لچر ہوگی کیونکہ آپ کی زندگی

سيرة النبي عمال
55
جلد 3
غموں کا ایک مرقع تھی ، جان کا ہیوں کی ایک نہ ٹوٹنے والی زنجیر تھی۔نبوت کا دعوی پیش
کرنے کے بعد سے آپ دنیا کی نگاہوں میں کانٹے کی طرح کھٹکنے لگے۔اپنے اور
پرایوں کے حملوں کے ہدف بن گئے۔دنیا آپ کے دکھ دینے میں صرف لطف ہی
محسوس نہیں کرتی تھی بلکہ وہ اسے ثواب دارین کا موجب خیال کرتی تھی۔مکہ کے لوگ
ہی نہیں بلکہ عرب کے لوگ، مشرک ہی نہیں بلکہ یہود و نصاری بھی آپ کو اپنے مذہب
اور اپنی قومیت کے لئے ایک خطرناک وجود سمجھتے تھے۔پس ہراک کی تلوار آپ کے
خلاف اٹھ رہی تھی۔ہر اک کی زبان آپ کی ہتک عزت کے لئے دراز ہو رہی تھی۔ہراک کی آنکھ غصہ سے سرخ ہو ہو کر آپ پر پڑتی تھی۔جب عرب آپ کے ہاتھ پر
فتح ہو گیا تو تب بھی آپ کو امن نہ ملا۔روم کی حکومت نے آپ کے خلاف کارروائیاں
شروع کر دیں۔ایران کے بادشاہ نے آپ کے قتل کے احکام دیئے۔گھر کے دشمن
منافقوں نے اندر ہی اندر ریشہ دوانیاں شروع کر دیں۔غرض دنیوی لحاظ سے ایک شعلہ
مارنے والی قبائتھی جو آپ کے لئے تیار کی گئی تھی۔ایک گھڑی اور ایک ساعت راحت
اور آرام کی آپ کے لئے میسر نہ تھی۔حتی کہ وفات کے وقت بھی آپ ایک بہت
بڑے دشمن کے مقابلہ کے لئے ایک جرار لشکر کو بھیج رہے تھے۔ان مصائب اور ان آلام
کے ہوتے ہوئے اور شخص ہوتا تو پاگل ہو جاتا مگر آپ بہادری سے ان مشکلات کا
مقابلہ کر رہے تھے۔پس اگر عیاشی کے لئے نہیں تو غموں ہی کے کم کرنے کے لئے آپ
شراب کی اجازت دے سکتے تھے۔مگر آپ نے شراب کو حرام اور قطعاً حرام کر دیا۔پس
کون کہہ سکتا ہے کہ آپ کو غم نہ تھے اس لئے آپ نے شراب کو حرام کیا۔عمدہ کھانے پھر عیاش عمدہ کھانوں کا دلدادہ ہوتا ہے۔عیاش لذیذ سے لذیذ اور
صلى الله
مقوی سے مقوی کھانے کھاتے ہیں تا کہ شہوت پیدا ہو۔مگر محمد ملے
کے گھر کا یہ حال تھا کہ جس دن آپ فوت ہوئے اُس دن شام کو آپ کے گھر فاقہ
تھا۔بعض اوقات آپ کو بھوک کی وجہ سے پیٹ پر پتھر باندھنا پڑا۔آپ کے پاس جو

سيرة النبي علي
56
جلد 3
کچھ آ تا اسلام کی ضرورتوں پر خرچ کر دیتے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں بیسیوں وقت
ایسے آئے کہ ہمیں کھانے کو کچھ نہ ملا۔کئی وقت ایسے آئے کہ صرف کھجوریں کھا کر
گزارہ کیا اور کئی وقت ایسے آئے کہ صرف پانی پی کر وقت گزارا۔جس شخص کے
کھانے پینے کی یہ حالت ہوا سے کون عیاش کہہ سکتا ہے۔عمده سامان
پھر عیاشی کے لئے عمدہ سامان جمع کئے جاتے ہیں تا کہ عیاشی میں لذت
پیدا ہو۔مگر رسول کریم ﷺ کے گھروں کا یہ حال تھا کہ بعض گھروں
میں صرف بھیڑ بکری کی ایک کھال تھی جس پر میاں بیوی اکٹھے سو رہتے تھے۔چنانچہ
حضرت عائشہؓ کہتی ہیں ہمارے گھر میں ایک ہی بستر تھا اور ہمیں اکٹھے سونا پڑتا۔جب
رات کو رسول کریم مے نماز کے لئے اٹھتے تو اسی بچھونے پر نماز پڑھتے اور مجھے اپنی
ٹانگیں اکٹھی کر لینی پڑتیں 20۔صلى الله
باکرہ عورتیں پھر عیاش باکرہ عورتوں کا دلدادہ ہوتا ہے۔مگر رسول کریم علی
نے بااختیار بادشاہ ہونے کی حالت میں کسی باکرہ سے شادی نہ
کی۔ہاں مکہ میں ایک باکرہ حضرت عائشہؓ سے شادی کی۔مگر جب صاحب اختیار
ہوئے تو ایک بھی نکاح کسی باکرہ سے نہ کیا۔اگر آپ عیش پسند ہوتے تو کیا آپ
باکرہ عورتوں سے شادی نہ کر سکتے ؟ کئی باکرہ عورتوں نے اپنے آپ کو نکاح کے لئے
پیش بھی کیا مگر آپ نے کسی سے نکاح نہ کیا بلکہ ان کا نکاح دوسروں سے کرا دیا۔حسین عورت کی تلاش پھر عیاش انسان پہلی عورت سے زیادہ حسین تلاش
کرتا ہے جو پہلی عورتوں سے زیادہ اس کی شہوات
کو پورا کر سکے۔مگر سب اس بات پر متفق ہیں کہ حضرت عائشہ کے درجہ کی آپ کی
کوئی بھی بیوی نہ تھی۔اگر آپ نَعُوذُ باللهِ عیاش ہوتے تو جو نکاح آپ نے بعد
میں کئے وہ زیادہ حسین عورتوں سے کرتے۔مگر ارونگ جیسا دشمن بھی آپ کے متعلق
لکھتا ہے:۔

سيرة النبي علي
57
جلد 3
"Upon this wife, thus chosen in the very blossom of
her years, The Prophet doted more passionately than
upon any of those whom he subsequently married-" 21
یعنی اس طرح چنی ہوئی یہ بیوی (عائشہ) جس سے آپ نے اس کے عنفوانِ شباب
میں بیاہ کیا ہے ایسی تھی کہ جس پر نبی اپنی تمام دوسری بیبیوں سے جو بعد میں بیا ہی
گئیں فریفتہ تھا۔یہ ایک دشمن اور سخت دشمن کی شہادت ہے۔اگر نَعُوذُ بِاللهِ آپ
عیاش ہوتے تو آپ عائشہ کے بعد ان سے زیادہ خوبصورت نہایت نو جوانی کی عمر کی
بیویوں کو تلاش کرتے۔مگر آپ نے ایسا نہیں کیا۔اور ایسی عورتوں سے شادی کی جو
عائشہ کا مقابلہ اپنی عمر اور اپنی ظاہری خوبی کے لحاظ سے نہیں کرسکیں اور ایسی حالت
میں شادی کی جب کہ آپ عائشہ کے والد کے اخلاص اور خود ان کے زہد اور تقویٰ کی
وجہ سے عائشہ سے کمال محبت رکھتے تھے۔کیا یہ عیاشی کہلا سکتی ہے؟
مزامیر
پھر عیاشی کے لئے مزا میر ضروری ہوتے ہیں۔مگر رسول کریم ہو نے
ان کے متعلق فرما دیا ہے کہ یہ شیطانی آلے ہیں 22۔یاد رکھو کہ ایسے
لوگ تو ہو سکتے ہیں جو عیاش نہ ہوں اور باجے سنیں مگر کوئی ایسا عیاش نہیں ہو سکتا جو
مزامیر نہ سنتا ہو۔مگر محمد ہے وہ انسان تھے جو مزامیر کو مٹانے والے تھے۔اگر آپ
نَعُوذُ بِاللهِ عیاش ہوتے تو پھر کس طرح ممکن تھا کہ ایسا کرتے۔صل الله
پھر عیاش انسان عورتوں کی خواہشوں کا
عورتوں کی خواہشوں کی پابندی
پابند ہوتا ہے۔مگر رسول کریم ﷺ کا یہ
حال تھا کہ جب خیبر کا علاقہ فتح ہوا اور وہاں کے ٹیکس کی ایک معقول رقم آنے لگی اور
مسلمانوں کے گھروں میں دولت اور فراوانی آ گئی تو آپ کی بیویوں نے بھی جن
میں سے اکثر آسودہ حال گھرانوں کی لڑکیاں تھیں خواہش کی کہ ہم بہت تنگی میں
گزارہ کرتی ہیں۔اُس وقت تو ہم نے اس وجہ سے کچھ نہیں کہا کہ روپیہ تھا ہی نہیں

سيرة النبي عمال
58
جلد 3
لیکن اب جب کہ روپیہ آ گیا ہے اور سب لوگوں کو حصہ ملا ہے ہماری آسودگی کا بھی
انتظام ہونا چاہئے اور اس تنگ زندگی سے ہمیں بچانا چاہئے۔تو اس خواہش کے
جواب میں وہ انسان جسے کہا جاتا ہے کہ نَعُوذُ بِاللہ عیاش تھا اور عورتوں کی صحبت
میں اس نے عمر گزاری جو جواب دیتا ہے اس کا ذکر قرآن کریم میں ان الفاظ میں آیا
ب يَايُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ إِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَيَوةَ الدُّنْيَا وَزِيْنَتَهَا
فَتَعَالَيْنَ أُمَتِّعْكُنَّ وَ أُسَرِحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِيْلًا وَإِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ
اللَّهَ
وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ فَإِنَّ اللهَ اَعَدَّ لِلْمُحْسِنَتِ مِنْكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا 23 -
خدا تعالیٰ فرماتا ہے اے نبی ! ان بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم دنیا کے مال اور زینت
کے سامان کی خواہش رکھتی ہو تو آؤ تم کو مال دے دیتا ہوں۔مگر اس حالت میں تم
میری بیویاں نہیں رہ سکتیں۔مال لے کر تم مجھ سے جدا ہو جاؤ۔لیکن اگر تم اللہ اور اس
کے رسول کی محبت رکھتی ہو اور آخرت کی بھلائی چاہتی ہو تو پھر ان اموال کا مطالبہ نہ
کرو۔اور یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے تم میں سے ان کے لئے جو پوری طرح خدا کے
احکام کی پابندی کرنے والیاں ہوں گی بہت بڑے اجر مقرر کر چھوڑے ہیں۔اس جواب کا خلاصہ یہ ہے کہ میری زوجیت یا میری موجودگی میں تم کو مال نہیں
مل سکتا۔اگر میری زندگی میں مال لینا چاہتی ہو تو طلاق لے لو اور الگ ہو جاؤ کہ
میری دینی ذمہ داریاں مالداروں کی زندگی کی برداشت نہیں کر سکتیں۔لیکن اگر تم اس
وقت صبر سے کام لو اور میرے ساتھ مل کر خدمت دین کو ترجیح دو تو پھر بھی تم کو مال مل
جائے گا مگر میری وفات کے بعد ملے گا، میری موجودگی میں نہیں۔چنانچہ آپ کی
بیویوں کو مال ملے اور بہت ملے مگر آپ کی وفات کے بعد۔اب دیکھو کہ اس طرح
عورتوں کی خواہشات کو ٹھکرا دینے والا کیا عیاش کہلا سکتا ہے اور کیا کوئی عیاش اپنی
بیویوں کی مال وزینت کی خواہش سن کر انہیں کہہ سکتا ہے کہ زینت کے سامان چاہئیں
تو طلاق لے لو؟

سيرة النبي علي
59
جلد 3
عورتوں میں بے انصافی پھر عیاش انسان عورتوں میں بے انصافی کرتا ہے
جسے خوبصورت سمجھے اس کی طرف زیادہ رغبت
صلى الله
رکھتا ہے اور باقیوں کو چھوڑ دیتا ہے۔مگر رسول کریم ﷺ کا یہ حال تھا کہ جب آپ بیمار
ہوئے تو اس حالت میں بھی دوسروں کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر اس بیوی کے ہاں چلے
جاتے جس کی باری ہوتی۔وفات سے تین دن قبل تک ایسا ہی کرتے رہے حتی کہ آپ
کی یہ حالت دیکھ کر حضرت فاطمہ رو پڑیں اور آپ کی بیویوں نے بھی کہا کہ آپ ایک
جگہ ٹھہر جائیے۔ہم بخوشی اس کی اجازت دیتی ہیں۔تب آپ ایک جگہ ٹھہر گئے 24۔جو
انسان بیویوں میں انصاف کرنے کا اس قدر پابند ہو کہ مرض الموت میں بھی دوسرے
کے کندھوں کا سہارا لے کر ان کے ہاں باری باری جاتا ہوا سے کون عیاش کہہ سکتا ہے۔عورتوں میں زیادہ وقت صرف کرنا پھر عیاش اپنا زیادہ وقت عورتوں کی
صحبت میں گزارتا ہے۔مگر آپ کی یہ
حالت تھی کہ صبح سے شام تک باہر رہتے اور رات کو جب گھر جاتے تو کھانا کھا کر لیٹ
جاتے اور پھر رات کو اٹھ کر عبادت کرتے۔اس طرح بندھے ہوئے اوقات میں آپ
کو عیاشی کے لئے کونسا وقت ملتا تھا۔رسول کریم ﷺ کی شادیوں کی غرض پس آپ کی کئی بیویوں کو دیکھ کر
صلى الله
یہ نہیں کہا جاسکتا کہ نَعُوذُ بِاللهِ
آپ عیاش تھے۔دیکھنا یہ چاہئے کہ کس غرض کو مدنظر رکھ کر آپ نے شادیاں کیں۔خدا کے لئے یا اپنے نفس کے لئے ؟ اگر خدا کے لئے کیں تو یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آپ کا
زیادہ بیویاں کرنا عیاشی کی دلیل ہے۔میں ثابت کر چکا ہوں کہ آپ کا ایک سے زیادہ
بیویاں کرنا نفس کی خواہشات کے لئے نہ تھا کیونکہ انہیں تو آپ نے پورا نہیں کیا۔اس
کی وجہ کوئی اور تھی اور وہ یہ تھی کہ آپ ایک ایسی قوم میں مبعوث ہوئے تھے جس کے
مرد اور عورتیں سب شریعت سے بے خبر تھے۔اس قوم میں آپ نے شریعت کو رائج

سيرة النبي عمال
60
جلد 3
کرنا تھا۔پس آپ نے مختلف خاندانوں کی بیویوں سے شادیاں کیں تاکہ وہ دین کے
اس حصہ کو جو عورتوں سے تعلق رکھتا ہے سیکھ کر اپنی ہم جنسوں
کو تعلیم دیں اور یہ ایک محض
لہی غرض تھی۔اور آپ کا زیادہ شادیاں کرنا اور ان میں انصاف قائم رکھنا ایک بہت
بڑی قربانی تھا نہ کہ عیاشی۔اور اب جب کہ میں یہ ثابت کر چکا ہوں کہ جس رنگ میں آپ نے عورتوں
سے معاملہ کیا ہے وہ عیاشی نہیں بلکہ قربانی ہے تو یہ بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ جب کہ آپ
نے اپنی امت کے انہی لوگوں کو ایک سے زیادہ بیویوں کی اجازت دی ہے جو آپ کی
طرح عورتوں سے معاملہ کر سکیں تو اس حکم سے کسی ظلم کی بنیاد نہیں پڑی بلکہ دنیوی ترقی
کے لئے ایک بہت بڑی قربانی اور ملک کی اخلاقی درستی کے لئے ایک بہت بڑی تدبیر
غلامی
کے لئے دروازہ کھلا رکھا گیا ہے۔باقی رہا غلامی کا اعتراض۔اس کے متعلق مجھے کچھ زیادہ کہنے کی ضرورت
نہیں کیونکہ یہ ایک علمی مسئلہ ہے اور بہت سے پہلوؤں پر بحث کا محتاج
ہے۔پس میں ایک صاف اور سیدھا طریق اس مسئلہ کے حل کرنے کے لئے اختیار کرتا
ہوں۔کہا جاتا ہے کہ آپ نے غلامی کو رائج کر کے دنیا پر بہت بڑا ظلم کیا ہے۔میں کہتا
ہوں کہ آؤ آپ کی زندگی پر غور کر کے دیکھ لیں کہ کیا آپ غلاموں کے حامی تھے یا
غلامی کے حامی؟ اور یہ بھی کہ غلام آپ کے دوست تھے یا آپ کے دشمن؟ کیونکہ ہر
ایک قوم اپنے فوائد کو دوسروں کی نسبت زیادہ سمجھ سکتی ہے۔پہلی بات کو معلوم کرنے
کے لئے میں آپ کی جوانی کا ایک واقعہ بیان کرتا ہوں۔جب آپ کی شادی حضرت
خدیجہ سے ہوئی ہے اُس وقت آپ کی عمر پچیس سال کی تھی اور اس عمر میں انسان کا
دماغ حکومت کے خیالات سے بھرا ہوا ہوتا ہے۔حضرت خدیجہ نے شادی کے بعد اپنا
سب مال اور اپنے سب غلام آپ کے سپر د کر دئیے اور آپ نے سب سے پہلا کام یہ
کیا کہ اپنے سب غلاموں کو آزاد کر دیا۔اب بتاؤ کہ یہ شخص جس نے جوانی کے ایام

سيرة النبي عمال
61
جلد 3
میں دولت ہاتھ آتے ہی یہ کام کیا ہے غلامی کا حامی کہلا سکتا ہے یا غلاموں کا۔غلاموں کی رائے پھر ایک مثل مشہور ہے کہ ماں سے زیادہ چاہنے والی کٹنی 25
کہلائے۔اب سیدھی بات ہے کہ غلاموں سے زیادہ کسی
صلى الله
کو ان کی آزادی کا خیال نہیں ہو سکتا۔دیکھنا یہ چاہئے کہ غلاموں کی رسول کریم علی
کے متعلق کیا رائے تھی۔اگر غلام آپ کو اپنا محسن رکھتے ہیں تو ماننا پڑے گا کہ آپ
غلاموں کے محسن تھے نہ کہ غلامی کے حامی۔اس کے متعلق میں ایک واقعہ پیش کرتا ہوں جس سے ظاہر ہے کہ غلام آپ کے
کیسے دلدادہ تھے۔نبوت کی زندگی کے پہلے سات سال میں گل چالیس آدمی آپ پر
ایمان لائے تھے۔ان میں سے کم سے کم پندرہ غلام تھے یا غلاموں کی اولاد تھے۔گویا
گل مومنوں کی تعداد میں تینتیس فیصدی غلام تھے اور مکہ کی آبادی کا لحاظ رکھا جائے
تو یوں کہا جا سکتا ہے کہ ابتدائی مومنوں سے نوے فیصدی غلام تھے۔مکہ کی آبادی
دس بارہ ہزار کی تھی جس میں چالیس پچاس آدمی ایمان لائے تھے اور زیادہ سے زیادہ
پانچ چھ سو غلام وہاں ہوگا۔پس کیا یہ عجیب بات نہیں کہ دس بارہ ہزار میں سے تھیں
پینتیس آدمی ایمان لائے اور پانچ چھ سو آدمیوں میں سے پندرہ سولہ آدمی۔کیا
غلاموں کا اس کثرت سے آپ پر ایمان لانا اس امر پر دلالت نہیں کرتا کہ غلام آپ کو
اپنا رہائی دہندہ سمجھتے تھے۔غلاموں کا تکلیفیں اٹھانا یاد رکھنا چاہئے کہ رسول
کریم نے پر ایمان لا کر
جن لوگوں نے سب سے زیادہ تکلیفیں اٹھا ئیں
وہ غلام ہی تھے۔رض
خباب
چنانچہ خباب بن الارت ایک غلام تھے جو لوہار کا کام کرتے تھے۔وہ
نہایت ابتدائی ایام میں آپ پر ایمان لائے۔لوگ انہیں سخت تکالیف
دیتے تھے حتی کہ انہی کی بھٹی کے کوئلے نکال کر ان پر انہیں لٹا دیتے تھے اور اوپر سے

سيرة النبي عمال
62
جلد 3
چھاتی پر پتھر رکھ دیتے تھے تا کہ آپ کمر نہ ہلا سکیں۔ان کی مزدوری کا روپیہ جن لوگوں
کے ذمہ تھا وہ رو پید ادا کرنے سے منکر ہو گئے۔مگر باوجود ان مالی اور جانی نقصانوں
کے آپ ایک منٹ کے لئے بھی متذبذب نہ ہوئے اور ایمان پر ثابت قدم رہے۔آپ کی پیٹھ کے نشان آخر عمر تک قائم رہے۔چنانچہ حضرت عمرؓ کی حکومت کے ایام میں
انہوں نے اپنے گزشتہ مصائب کا ذکر کیا تو انہوں نے ان سے پیٹھ دکھانے کو کہا۔جب
انہوں نے پیٹھ پر سے کپڑا اٹھایا تو تمام پیٹھ پر ایسے سفید داغ نظر آئے جیسے کہ برص
کے داغ ہوتے ہیں 26۔اب غور کرو اگر محمد مه غلامی قائم کرنے کے لئے آتے تو چاہئے تھا کہ خباب
زید
آپ کی گردن کاٹنے کے لئے جاتا ، نہ یہ کہ آپ کی خاطر گرم کوئلوں پر لوٹتھا۔پھر ایک اور غلام زید بن حارثہ تھے جو ایک عیسائی قبیلہ میں سے تھے۔ان کو کسی
جنگ میں قید کر کے غلام بنایا گیا تھا۔وہ بکتے سکتے حضرت خدیجہ کے قبضہ
میں آئے اور انہوں نے شادی پر سب جائیداد سمیت انہیں آنحضرت ﷺ کے سپرد
کر دیا اور آپ نے انہیں آزاد کر دیا۔جب ان کے رشتہ داروں کو پتہ لگا کہ وہ مکہ میں
ہیں تو ان کا باپ اور چچا آئے اور رسول کریم ﷺ سے کہا ان کو آزاد کر دیں۔آپ
نے فرمایا میں نے آزاد کیا ہوا ہے جہاں چاہے چلا جائے۔اس پر اس کے باپ نے
کہا چلو بیٹا۔مگر انہوں نے کہا آپ کی میرے حال پر بڑی مہربانی ہے مگر بات یہ ہے
الله کہ محمد ﷺ سے پیارا مجھے کوئی نہیں ہے اس لئے میں انہیں چھوڑ کر نہیں جا سکتا 27۔اب غور کرو ایک نوجوان پکڑا ہوا آتا ہے ماں باپ کی یاد کے نقش اس کے دل
پر جمے ہوئے ہوتے ہیں مگر جب باپ آ کر اسے کہتا ہے کہ ہمارے ساتھ چل ! تو وہ
کہتا ہے مجھے محمد ﷺ کی صحبت سے اور کوئی چیز اچھی نہیں لگتی۔اس کے بعد وہ آپ
کے دعوئی کے وقت آپ پر ایمان لاتا ہے اور آخر ایک دن اپنے خون سے حق رفاقت
ادا کرتا ہے۔اب بتاؤ کہ کیا یہ فدائیت اور محبت ایک غلام کو اس شخص سے ہو سکتی تھی جو

·

آج 10 میں سے 10 باقی