دنیا کا محسن
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 4
سيرة النبي عمل
غلامی کا حامی تھا۔63
63
بلال نے ایک اور غلام تھے جن کا نام بلال تھا اور جو رسول کریم ﷺ کے جانی دشمن
امیہ بن خلف کے غلام تھے۔وہ ابتدائی ایام میں ہی رسول کریم ﷺ پر ایمان
الله
لے آئے۔امیہ انہیں جلتی ریت پر لٹا دیتا تھا اور تو بہ کے لئے کہتا تھا مگر وہ ایمان سے
صلى الله
باز نہ آتے تھے۔اب خدارا کوئی غور کرے کہ اگر رسول کریم ﷺ غلاموں پر ظلم
کرنے والے ہوتے تو بلال، امیہ جیسے دشمنِ رسول کے گھر میں رہ کر آپ کے خلاف
کیا کیا شوخیاں نہ کرتے۔وہ ایسے دشمن کے گھر میں ہو کر اور ہر قسم کی مخالف باتیں سن
کر بھی آپ پر ایمان لاتے ہیں اور بڑی بڑی تکالیف اٹھاتے ہیں۔ان کا آقا اسی
وجہ سے انہیں گرم ریت پر لٹا دیا کرتا اور وہ چونکہ عربی زبان زیادہ نہ جانتے تھے اس
لئے وہ زیادہ تو کچھ نہ کہہ سکتے مگر احد احد کہتے رہتے تھے۔یعنی اللہ ایک ہے، اللہ
ایک ہے 28۔اس پر ناراض ہو کر ان کا آقا انہیں اور تکالیف دیتا اور رسی ان کے
پاؤں سے باندھ کر لڑکوں کے سپرد کر دیتا تھا۔وہ انہیں گلیوں میں گھسیٹتے پھرتے تھے حتی
کہ بلال کی پیٹھ کا چمڑا اتر جاتا تھا۔مگر رسول کریم ﷺ کی محبت کا نشہ پھر بھی نہ اترتا تھا
اور جس ایمان کی حالت میں ان پر مار پڑنی شروع ہوتی تھی اس سے بھی زیادہ ایمان
پر اس مار کا خاتمہ ہوا کرتا تھا۔اب غور کرو یہ محبت اس کے دل میں کس طرح پڑ سکتی تھی۔اگر وہ محمد مانے کو
غلاموں کا حامی اور آزاد کرانے والا نہ سمجھتا۔اس کے سوا وہ کونسی چیز تھی جو اسے آپ
کے دشمن کے گھر میں رہ کر بھی آپ کی طرف مائل کر رہی تھی۔سمیہ
چوتھا شخص ایک عورت لونڈی تھی جن کا نام سمیہ تھا۔ابوجہل ان کو سخت دکھ دیا
کرتا تھا تا کہ وہ ایمان چھوڑ دیں لیکن جب ان کے پائے ثبات کو لغزش نہ
ہوئی تو ایک دن ناراض ہو کر اس نے شرمگاہ میں نیزہ مار کر ان کو مار دیا 29۔انہوں
نے جان دے دی مگر محمد رسول اللہ ﷺ پر ایمان کو نہ چھوڑا۔اب سوچو کہ مرد تو مرد
الله
جلد 3
سيرة النبي عمال
64
جلد 3
عورت لونڈیاں جو شدید ترین دشمنوں کے گھر میں تھیں انہوں نے کس قربانی کے ساتھ
آپ کا ساتھ دیا ہے۔اگر وہ یہ دیکھتیں کہ رسول کریم وہ غلامی کے دشمن نہیں اس
صلى الله
کے حامی ہیں تو کیا صنف نازک میں سے ہوتے ہوئے وہ اس طرح آپ کے لئے
اپنی جان قربان کر سکتی تھیں۔عماری پانچویں مثال عمار کی ہے جو سمیہ کے بیٹے تھے۔انہیں جلتی ریت پر لٹایا جاتا
تھا 30۔ایک غلام صہیب تھے جو روم سے پکڑے آئے۔عبداللہ بن جدعان کے
غلام تھے۔جنہوں نے ان کو آزاد کر دیا تھا وہ بھی رسول کریم ﷺ پر ایمان
لائے اور آپ کے لئے بہت سی تکالیف اٹھا ئیں۔ابو فکیھہ ایک غلام تھے وہ بھی رسول کریم عے پر ابتدائی ایام میں
ابو فكيهة
ایمان لائے۔انہیں بھی گرم ریت پر لٹایا جاتا۔ایک دفعہ رسی باندھ
کر انہیں کھینچا جا رہا تھا کہ پاس سے کوئی جانور گزرا۔ان کے آقا نے ان کی طرف اشارہ
کر کے انہیں کہا یہ تمہارا خدا ہے۔انہوں نے کہا میرا اور تمہارا خدا ایک ہی ہے۔اس پر اس
ظالم نے ان کا گلا گھونٹا اور پھر بھاری پتھر ان کے سینہ پر رکھ دیا جس سے ان کی زبان باہر
نکل آئی اور لوگوں نے سمجھا کہ مرگئے ہیں۔دیر تک ملنے ملانے سے انہیں ہوش آئی 31۔لبینڈ ایک کنیز تھیں۔یہ بھی نہایت ابتدائی ایام میں اسلام لائیں۔حضرت عمر
اپنے اسلام لانے سے پہلے انہیں اسلام کی وجہ سے تکلیف دیا کرتے تھے۔لبينة
مگر یہ اپنے اسلام پر قائم رہیں۔ر زن
زنیرہ بھی ایک کنیز تھیں اور ابتدائی ایام میں ہی ایمان لائیں۔حضرت عمرؓ
زنيرة
اپنے اسلام لانے سے پہلے انہیں ستایا کرتے 32۔ابوجہل نے مار مار کر ان کی
الله
آنکھیں پھوڑ دیں۔مگر باوجود اس کے انہوں نے رسول کریم ﷺ کی رسالت کا انکار
نہ کیا۔ابو جہل اسے دیکھ کر غصہ سے کہا کرتا تھا کہ کیا ہم اتنے حقیر ہو گئے ہیں کہ زنیرہ
سيرة النبي علي
نے تو سچا دین مان لیا اور ہم نے نہ مانا۔59
65
جلد 3
نہدیہ اور ام عمیں اسی طرح نبید یہ اور ام عمیں دو کنیزیں تھیں جو سکی زندگی
اورام عبیسی
مصائب برداشت کئے۔عامر"
میں اسلام لائیں اور دونوں نے اسلام لانے کی وجہ سے سخت
عامر بن فہیر کا بھی ایک غلام تھے جنہیں حضرت ابوبکر نے آزاد کر دیا۔انہیں
بھی اسلام لانے کی وجہ سے سخت تکالیف دی گئیں 33۔حمامہ رضی اللہ عنہا بلال کی والدہ تھیں۔یہ بھی اسلام لائیں اور اسلام کی خاطر
حمامة
انہوں نے تکالیف اٹھائیں 34۔ان کے علاوہ اور غلام اور لونڈیاں بھی
تھیں جو آپ پر ایمان لائیں اور اس کی وجہ سے انہوں نے سخت تکلیفیں اٹھائیں۔غرض رسول کریم ﷺ کی نبوت کے ابتدائی سات سالوں میں گل چالیس افراد
نے آپ کو مانا۔جن میں سے کم سے کم 14 ، 15 غلام تھے اور انہوں نے آزا دلوگوں
صلى الله
سے زیادہ تکالیف اٹھا ئیں۔اگر رسول کریم یہ غلامی قائم کرنے والے ہوتے تو یہ
لوگ آپ کے دشمن ہوتے نہ کہ آپ پر ایمان لاتے۔آپ پر
غیر
مسلم غلاموں کی ہمدردی علاوہ ان غلاموں اور لونڈیوں کے جو آ
ایمان لائے مکہ کے اکثر غلام اور لونڈیاں
آپ سے ہمدردی رکھتے تھے۔چنانچہ حضرت حمزہ کے ایمان لانے کی موجب بھی
ان کی ایک غیر مسلمہ لونڈی ہی تھی۔جس کی تفصیل یہ ہے کہ ایک دفعہ ابو جہل نے
رسول کریم علیہ کو گالیاں دیں اور مارنے کے لئے اٹھا اور آپ کو بہت تکلیف دی۔حضرت حمزہ جو رسول کریم کے چچا تھے اور ابھی ایمان نہ لائے تھے ان کی ایک لونڈی
دیکھ رہی تھی۔اسے بہت صدمہ ہوا اور سارا دن کڑھتی رہی۔جب حضرت حمزہ گھر
آئے تو کسی بات کا بہانہ ڈھونڈ کر اس نے طعنہ دیا کہ بڑے بہادر بنے پھرتے ہو
دیکھتے نہیں تمہارے بھتیجے کو ابو جہل نے کس طرح دکھ دیا ہے۔حضرت حمزہ شکار کے
سيرة النبي علي
66
جلد 3
شائق تھے اور ادھر ادھر پھرنے میں وقت گزارتے تھے اور حالات سے زیادہ واقف نہ
تھے۔لونڈی سے یہ بات سن کر ان کا دل اندر ہی اندر گھائل ہو گیا۔واقعہ کی تفصیل
سنی اور غیرت سے بے تاب ہو کر باہر نکل آئے۔مجلس کفار میں آئے ، ہاتھ میں
تیر کمان تھا۔لونڈی نے کچھ اس طرح واقعہ بیان کیا تھا کہ درد اور غصہ دونوں
جذبات بے طرح 35 جوش میں تھے اور بات کرنے کی طاقت نہ تھی۔مجلس میں آ کر
ایک دیوار سے ٹیک لگا کر کھڑے ہو گئے اور کمان پر سہارا لگا لیا۔بار بار بات کرنا
چاہتے تھے مگر شدت غم سے منہ سے بات نہ نکلتی تھی۔اسی طرح کھڑے تھے کہ ابو جہل
کی نگاہ پڑ گئی اور وہ بولا خیر ہے حمزہ ! تم تو اس طرح کھڑے ہو جس طرح انسان لڑائی
پر آمادہ ہوتا ہے۔اس کا یہ کہنا تھا کہ یہ ٹوٹ پڑے، اس کے منہ پر تھپڑ مارا اور کہا کہ
ظالم ! تیرے ظلموں کی کوئی انتہا بھی ہے تو نے محمد (ﷺ) کو حد سے بڑھ کر ستایا ہے۔لے! میں بھی مسلمان ہوتا ہوں اگر طاقت ہے تو آ مجھ سے لڑ لے! ابو جہل بھی مکہ کا
سردار تھا اٹھ کر چمٹ گیا۔لیکن اردگرد کے لوگوں نے دیکھا کہ یہ جھگڑا مکہ کو بھسم کر
دے گا صلح کرا دی۔اور اُس دن سے حضرت حمزہ کو اسلام کی طرف توجہ ہوگئی۔ایک دو
الله
دن کے غور کے بعد فیصلہ کر لیا کہ اسلام سچا ہے اور اپنے ایمان کا اعلان کر دیا۔اسی طرح جب رسول کریم
ع طائف گئے اور وہاں سے زخمی ہو کر واپس
آئے تو ایک غلام نے ہی آپ سے ہمدردی کی اور آپ کی حالت کو دیکھ کر روتا رہا۔بات یہ ہے کہ سب غلام جانتے تھے کہ آپ ان کو آزاد کرانے کے لئے آئے
ہیں نہ کہ ان کی غلامی کی زنجیروں کو اور مضبوط کرنے کے لئے۔اس لئے وہ سب آپ
سے محبت رکھتے تھے اور آپ سے ہمدردی رکھتے تھے اور ان کا شروع زمانہ میں ایمان
لانا اور سخت تکالیف اٹھانا اور آخر تک ساتھ دینا اس امر کا ثبوت ہے کہ مکہ کے تمام
غلام اور تمام لونڈیاں اس امر کو سمجھتے تھے کہ محمد رسول اللہ علیہ کی تعلیم غلاموں کو آزاد
کرانے والی ہے۔تبھی ان میں سے سب
سے سب کے سب جو سمجھدار تھے آپ پر ایمان
صلى الله
سيرة النبي علي
67
جلد 3
لائے۔یا اگر اس کی جرات نہ کر سکے تو آپ کی مدد کرتے رہے اور آپ سے اظہار
ہمدردی کرتے رہے۔اور کیا یہ عجیب بات نہیں کہ جن لوگوں کا معاملہ ہے وہ تو
رسول کریم علی کو غلاموں کا آزاد کرانے والا قرار دیتے ہیں اور جو لوگ نہ اُس وقت
تھے اور نہ ان کو غلامی سے کچھ تعلق ہے اور نہ انہوں نے غلاموں کے آزاد کرانے میں
کبھی بھی کوئی حصہ لیا ہے وہ غلامی کے متعلق آپ پر اعتراض کرتے ہیں۔اس عملی کام کے علاوہ اس امر پر بھی غور کرنا چاہئے کہ رسول کریم ہے کے
زمانہ سے پہلے غلامی کا رواج تھا اور کوئی ملک غلامی سے پاک نہ تھا۔ہندوستان میں
مجھے نہیں معلوم دوسری قسم کی غلامی تھی یا نہ تھی مگر اچھوت اقوام سب کی سب غلام ہی
ہیں۔وہ اعلیٰ پیشوں سے محروم ہیں اور ان کا فرض ہی برہمنوں کی خدمت مقرر کیا گیا
ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ دوسرے لوگوں میں غلاموں کو کھانا ، کپڑا دینے کا رواج تھا
یہاں جن لوگوں نے غلامی کا رواج دیا تھا انہوں نے کھانے، کپڑے سے بھی دست
برداری دے دی تھی اور غلام کا فرض مقرر کیا تھا کہ وہ اپنے لئے بھی کمائے اور
برہمنوں کی بھی خدمت کرے۔ایران اور روم بھی غلامی میں ایک دوسرے سے بڑھے
ہوئے تھے۔ان ممالک کے لوگوں نے غلامی کے دور کرنے کا کیا علاج مقرر کیا تھا؟
صلى الله
کچھ بھی نہیں۔یہ صرف محمد رسول اللہ علے کا لایا ہوا دین تھا جس نے یہ قانون بنایا کہ
ہر آزاد کو قید کرنے والا قتل کا مجرم سمجھا جائے گا۔پھر یہ شرط لگائی کہ غلام بنا نا صرف
اس جنگ میں جائز ہے جو جنگ کہ دشمن اسلام صرف اس لئے کریں کہ مسلمانوں سے
تلوار کے زور سے اسلام چھڑوائیں۔حالانکہ اس تعلیم سے پہلے تمام ممالک میں سیاسی
جنگوں کے قیدیوں کو بھی غلام بنایا جاتا تھا۔پھر یہ شرط لگا دی کہ ایسی مذہبی جنگ میں
بھی جو قید ہو اس کے ساتھ وہی سلوک کرو جو اپنے گھر کے لوگوں سے کرتے ہو۔جو
کھاتے ہو وہ کھلاؤ، جو پیتے ہو وہ پلاؤ، جو پہنتے ہو وہ پہناؤ۔پھر یہ شرط کی کہ باوجود
اس خاطر کے ہر اک غلام کو یہ حق دیا جاتا ہے کہ جب وہ چاہے آزاد ہو جائے۔ہاں
سيرة النبي عمال
68
جلد 3
چونکہ وہ ایک ظالمانہ جنگ میں شریک ہوا ہے اس لئے اس کا فرض ہے کہ وہ اپنی
لیاقت کے مطابق خرچ جنگ ادا کر دے یا اس کے رشتہ دار کر دیں۔پھر یہ شرط لگا دی
کہ اگر غلام کے رشتہ دار یا اہل ملک اس کو نہ چھڑوا سکیں اور اس کے پاس روپیہ نہ ہوتو
ہر غلام کا حق ہے کہ وہ کہہ دے کہ میں آزاد ہونا چاہتا ہوں اور اس کا آقا مجبور ہوگا کہ
اس کی طاقت کے مطابق خرچ جنگ اس پر ڈال دے اور اسے نیم آزاد کر دے کہ وہ
اپنی کمائی سے قسط وار رو پید ادا کر کے اپنے آپ کو آزاد کرائے۔اور جس وقت یہ قسط
مقرر ہواُسی وقت سے غلام کو عملاً آزادی حاصل ہو جائے۔پھر یہ حکم دیا کہ جو غلام کو
مارے اس کی سزا یہ ہے کہ اس کا غلام آزاد سمجھا جائے۔پھر کئی گناہوں کا کفارہ
غلاموں کو آزاد کرنا مقرر کیا تا کہ جو کوئی غلام رہ جائے وہ اس طرح آزاد ہو جائے۔اور پھر اسی پر بس نہیں کی آخر یہ بھی حکم دے دیا کہ حکومت کے مال میں غلاموں کا بھی
حق ہے حکومت کو چاہئے کہ ایک رقم ایسی مقرر کرے جس سے وہ غلام آزاد کراتی
رہے۔اب سوچو کہ غلامی تو ہر ملک میں رسول کریم ﷺ سے پہلے ہی پائی جاتی تھی
آپ نے تو جاری نہیں کی۔آپ نے جو کچھ کیا وہ یہ کیا کہ اس کا دائرہ محدود کر دیا اور
پھر ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ عملاً غلام آزاد ہی ہو جائیں۔مگر باوجود اس کے اگر
اسلام کے ابتدائی زمانہ میں غلام باقی رہ گئے تھے تو اس کی صرف اور صرف یہ وجہ تھی کہ
اسلامی احکام کے ماتحت ان سے آقا ویسا ہی سلوک کرنے پر مجبور تھا جیسے کہ اپنے نفس
یا اپنے عزیزوں سے وہ کرتا تھا۔اور غریب غلام جانتے تھے کہ ایک مسلمان کا غلام رہ
کر اگر ان پر سو دو سو یا ہزار دو ہزار روپیہ خرچ ہوتا ہے تو آزاد رہ کر وہ سات آٹھ
روپیہ سے زیادہ نہ کما سکیں گے اور اس میں انہیں اپنا کنبہ پالنا پڑے گا۔پس بہت سے
تھے جو اس غلامی میں آزادی سے زیادہ آسائش پاتے تھے اور اسلامی احکام سے فائدہ
اٹھا کر وہ اپنی تنگ حالت کو بدلنا نہیں چاہتے تھے۔پس رسول کریم مع غلامی کے قائم
کرنے والے نہیں تھے بلکہ غلامی کے مٹانے والے تھے اور آپ سے بڑھ کر غلامی کے
سيرة النبي علي
69
جلد 3
مٹانے میں اور کسی نے حصہ نہیں لیا بلکہ آپ کے کام سے ہزارواں حصہ کم بھی کسی نے
کام نہیں کیا۔رسول اللہ ﷺ کے احسانات
اب میں آپ کے احسانات کی طرف آتا ہوں۔لیکن احسانات بیان کرنے
سے پہلے میں ایک واقعہ بیان کر دیتا ہوں جو احسانات اور قربانیوں دونوں کے
متعلق کام آئے گا۔یہ واقعہ مکہ کا ہے۔عتبہ جو ایک بڑا سردار تھا آپ کے پاس آیا
اور آ کر کہنے لگا کیا تمہیں یہ اچھا لگتا ہے کہ آپس میں خونریزی ہو اور بھائی بھائی
سے جدا ہو جائیں ؟ اگر نہیں تو میں ایک تجویز پیش کرتا ہوں اسے مان لو۔وہ تجویز یہ
ہے کہ تمہاری کوئی نہ کوئی غرض ہے۔اگر تمہیں مال حاصل کرنے کی خواہش ہے تو ہم
سب اپنے اموال کا ایک حصہ تمہیں دینے کے لئے تیار ہیں۔اس طرح تم بہت
بڑے مالدار بن جاؤ گے۔اور اگر اس بات کی خواہش ہے کہ حکومت حاصل ہو تو ہم
سب اس بات کے لئے تیار ہیں کہ تمہیں اپنا سردار بنائیں۔اور اگر خوبصورت
عورت چاہتے ہو تو جس عورت کو پسند کرو وہ ہم تمہیں دینے کے لئے تیار ہیں۔اور
اگر تم بیمار ہو تو بھی بتاؤ کہ ہم علاج کے لئے بھی تیار ہیں۔غرض عزت چاہتے ہو تو
عزت دینے کیلئے تیار ہیں، اگر بادشاہت چاہتے ہو تو بادشاہت دینے کے لئے،
اگر عورت چاہتے ہو تو عورت دینے کے لئے اور بیمار ہو تو علاج کرنے کے لئے ہم
تیار ہیں۔مگر تم یہ کہنا چھوڑ دو کہ خدا ایک ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا مجھے
تمہاری ان چیزوں کی ذرہ بھر بھی پرواہ نہیں۔میرا جواب سنو۔یہ فرما کر آپ نے
چند آیات قرآن کی تلاوت فرمائیں جن میں تو حید کی تعلیم تھی۔ان آیات کو سن کر
عتبہ پر اتنا اثر ہوا کہ اس نے واپس جا کر کہا یہ نہ جھوٹا ہے اور نہ ساحر ہے ، اس کی
مخالفت چھوڑ دو 36۔
سيرة النبي عمال
70
جلد 3
احسانات کی قسمیں اب میں آپ کے احسانات کا ذکر کرتا ہوں۔احسان کئی
قسم کے ہوتے ہیں۔ایک احسان وقتی ہوتے ہیں
اور دوسرے لمبے عرصہ کے لئے۔پھر آگے ان کی دو قسمیں ہیں۔(1) طبعی یعنی
فطرت کے تقاضا کے ماتحت۔جیسے ماں کے دل میں بچہ کی خدمت کا تقاضا ہوتا
ہے۔(2) عقلی یعنی ایسا احسان جو عقل کے تقاضا کے ماتحت ہو۔مثلاً ایک مظلوم کو
دیکھ کر رقم آ جاتا اور اس پر احسان کرنا۔یا ایک شخص کو جاہل دیکھ کر اس پر رقم کر کے
اسے علم پڑھا دینا۔پھر آگے عقلی احسان کی بھی دو قسمیں ہیں۔(1) ایسا احسان جس کا بدلہ لینے کی
امید ہوتی ہے۔مثلاً کسی کو علم پڑھاتے ہیں تو امید ہوتی ہے کہ وہ ہمارے خیالات کی
آگے اشاعت کرے گا۔(2) طبعی عقلی یعنی خواہش احسان تو بوجہ دلیل اور عقل کے
ہوتی ہے مگر وہ اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ طبعی کی طرح ہو جاتی ہے۔انسان احسان
کرنے کے لئے بے چین ہو جاتا ہے۔اس کی آگے پھر دو قسمیں ہیں۔ایک وہ
احسان جو اپنے آپ کو خطرہ میں ڈالے بغیر کیا جاتا ہے۔جیسے کسی کے پاس مال ہو اور
وہ کسی پر احسان کر کے اسے کچھ مال دے دے۔دوسری قسم کا احسان یہ ہوتا ہے کہ
انسان اپنے آپ کو خطرہ میں ڈال کر دوسرے پر احسان کرتا ہے۔مثلاً کسی کے گھر
آگ لگی ہے اس میں کود کر اس کے مال کو یا اس کے گھر کے لوگوں کو بچانے کی کوشش
کرتا ہے۔یہ احسان کی قسمیں ہیں۔ان کو مد نظر رکھ کر دیکھو تو معلوم ہوگا کہ رسول کریم
صلى
الله نے صرف احسان ہی نہیں کیا بلکہ اعلیٰ سے اعلیٰ احسان کیا ہے۔مثلاً آپ کے
احسانات صرف عارضی نہیں ہیں ، اکثر دائمی ہیں۔اور پھر آپ کے احسانات صرف
ان لوگوں تک محدود نہیں ہیں جو آپ کے رشتہ دار تھے بلکہ آپ کے احسانات اپنے
دوستوں سے نکل کر واقفوں اور ان سے بھی گزر کر نا واقفوں تک پھیل گئے ہیں۔پھر یہ
کہ آپ کے احسانات کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں کسی نفع کی آپ کو امید
سيرة النبي عمال
71
جلد 3
نہ تھی بلکہ وہ ایسے ہی طبعی تھے جیسے کہ ماں اپنے بچہ سے حسن سلوک کرتی ہے۔اور پھر
صرف انتہائی جوش کے ماتحت اور عام احسان ہی آپ نے نہیں کئے بلکہ ساتھ اس کے
یہ بات تھی کہ آپ نے اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر وہ احسانات کئے ہیں اور ان کے
بدلہ میں خطر ناک سے خطر ناک مشکلات میں اپنی جان کو ڈالا ہے۔پس احسان کی تمام
اقسام میں سے بہتر سے بہتر اقسام کا ظہور آپ سے ہوا ہے اور ایسے رنگ میں ہوا ہے
کہ اس کی مثال نہیں ملتی۔اب میں آپ کے احسانات کی چند مثالیں بیان کرتا ہوں تا
معلوم ہو سکے کہ آپ کے احسان کس اعلیٰ شان کے تھے۔شرک کو دور کرنا پہلا احسان آپ کا شرک کو دور کرنا ہے۔آپ نے ایک خدا
کی پرستش دنیا میں قائم کی۔اب تو سب دنیا اس بات کی قائل
ہو رہی ہے کہ شرک برا ہے۔مگر جب آپ مبعوث ہوئے تھے اُس وقت قائل نہ تھی۔آپ نے سارے ملک کو اپنا دشمن بنا کر اور سخت سے سخت تکالیف برداشت کر کے اس
صداقت کو قائم کیا اور نہ صرف اپنے زمانہ کے لوگوں کو بلکہ بعد میں آنے والے
لوگوں کو بھی اپنا ممنون احسان کیا۔یہ احسان صرف مذہبی پہلو سے ہی نہیں ہے بلکہ
اس کا ایک دنیوی پہلو بھی ہے اور یہ احسان دنیا کی دنیوی ترقی میں بھی محمد ہے۔مثلاً
ہم دیکھتے ہیں کہ اگر لوگ ان چیزوں کو جنہیں خدا تعالیٰ نے ہمارے فائدہ کے لئے
پیدا کیا ہے خدا سمجھنے لگیں تو کبھی بھی ان کے طبعی فوائد پر غور نہیں کریں گے اور ان کو
استعمال کرنے کی کوشش نہیں کریں گے۔لیکن جب لوگ ایک خدا کے قائل ہوں گے
اور سب مخلوق کو انسان کے فائدہ کے لئے قرار دیں گے تو پھر ان کے فوائد کو حاصل
کرنے اور ان کو اپنی خدمت میں لگانے کی بھی کوشش کریں گے اور اس طرح
سائنس اور علم کی بھی ترقی ہوگی۔پس رسول کریم ﷺ نے شرک کو دور کر کے اور
توحید کی تعلیم دے کر نہ صرف ایک عظیم الشان مذہبی احسان دنیا پر کیا ہے بلکہ علمی ترقی
کا بھی رستہ کھول دیا ہے۔
سيرة النبي علي
72
جلد 3
مذہب اور سائنس میں صلح دوسرا احسان آپ کا یہ ہے کہ آپ نے مذہب
اور سائنس کی لڑائی کو دور کر دیا ہے۔آپ سے
صلى
الله
لوگ سمجھتے تھے علم پڑھنے سے مذہب جاتا رہتا ہے۔رسول کریم یہ ہی وہ پہلے
شخص ہیں جنہوں نے یہ خیال قائم کیا کہ مذہب خدا کا کلام ہے اور دنیا خدا کا فعل
ہے۔آگ جو جلاتی ہے تو اسے بھی خدا نے پیدا کیا ہے جس طرح اس نے اپنا کلام
نازل کیا ہے۔پس اگر مثلا گرمی کے خواص پر غور کیا جائے تو یہ خدا تعالیٰ کے فعل پر غور
صلى الله
ہوگا نہ کہ مذہب کے مخالف۔غرض رسول کریم علی نے مذہب اور سائنس میں صلح کرا
دی اور آپ نے فرمایا طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ وَّ مُسْلِمَةٍ 37 علم ،
مذہب کے خلاف نہیں۔میرے ہر ماننے والے پر خواہ وہ مرد ہو یا عورت فرض ہے کہ
علم پڑھے۔اس وقت غیر مذاہب والے کہتے ہیں کہ مسلمان جاہل ہیں۔مگر یہ ہمارا
قصور ہے ہمارے رسول کا نہیں ہے۔اس اعتراض سے ہم شرمندہ ہوتے ہیں اور
ہماری آنکھیں نیچی ہو جاتی ہیں۔مگر اس سے ہمارے رسول پر کوئی حرف نہیں آتا۔کیونکہ اُس وقت جب کہ مکہ والے علم حاصل کرنا ذلت سمجھتے تھے اور سارے مکہ میں
صرف سات آدمی پڑھے لکھے تھے اور ان کو بھی صرف سیاسی ضرورتوں کی وجہ سے علم
پڑھنے کی اجازت دی گئی تھی آپ نے یہ فیصلہ فرمایا تھا کہ طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ
عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ وَّ مُسْلِمَةٍ پڑھنا لکھنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔پس اگر آجکل مسلمان جاہل ہیں تو یہ قصور ہمارا ہے ہمارے آقا کا نہیں ہے۔۔اس نے یہی تعلیم دی ہے کہ علم سیکھنا ہر مسلمان کا فرض ہے۔اور یہ اسی کا نتیجہ تھا کہ
مسلمانوں نے پچھلے علوم کو قائم رکھا اور نئے علوم کی بنیاد ڈالی جن سے آج دنیا فائدہ
اٹھا رہی ہے۔اگر مسلمان پہلے علوم کی حفاظت نہ کرتے تو ارسطو کا فلسفہ اور بقراط کی حکمت
آج کوئی نہ معلوم کر سکتا۔مسلمانوں نے ان کی کتب کے ترجمے کرائے اور جب کہ ان
حکماء کے اپنے اہل وطن ان سے غافل ہو گئے تھے ان کے درس اپنی یو نیورسٹیوں میں
سيرة النبي علي
73
جلد 3
جاری کئے اور ان کتب کو محفوظ کر دیا اور پھر ان کے ذریعہ سے یہ علوم اور خود مسلمانوں
کے ایجاد کردہ علوم پین میں پہنچے۔اور اُس وقت جب کہ مسیحی علماء علوم کو پڑھنا کفر قرار
دے رہے تھے جس طرح کہ آجکل بعض لوگ علوم جدیدہ کا پڑھنا کفر قرار دے رہے
ہیں مسلمانوں کے ذریعہ سے یورپ کے نوجوانوں نے علوم کو سیکھا اور پھر ان پر مزید
ترقی کر کے آجکل کے علوم کی بنیاد رکھی۔چنانچہ ایک یورپین مصنف لکھتا ہے کہ
اہل یورپ کب تک دنیا کی آنکھوں میں خاک جھونکتے اور یہ کہتے رہیں گے کہ
مسلمانوں نے علم کی خدمت نہیں کی حالانکہ واقعہ یہ ہے اگر سپین میں مسلمانوں کے ذریعہ
علوم نہ پہنچتے تو ہم آج جہالت کی نہایت ابتدائی حالت میں ہوتے۔غرض رسول کریم
ﷺ کی ہی تعلیم کا نتیجہ تھا کہ دنیا میں علوم کی ترقی کا وہ تسلسل قائم رہا ہے جس کے بغیر
علمی ترقی بالکل ناممکن تھی۔علم ختم نہیں ہوتا تیسرا احسان آپ کا یہ ہے کہ آپ نے بزور اس امر کی تعلیم
دی کہ علم کبھی ختم نہیں ہوتا۔دنیا میں لوگ ایک حد تک ترقی
کر کے جب یہ کہتے ہیں کہ اب ترقی نہیں ہو سکتی تو علم مٹنا شروع ہو جاتا ہے اور تمام علوم
اور قوموں کے تنزل کا موجب ہی یہ ہے کہ ایک حد تک پہنچ کر یہ خیال کر لیا جاتا ہے کہ
اس سے اوپر اور کیا ترقی ہوگی۔رسول کریم ﷺے ہی وہ پہلے شخص ہیں کہ جنہوں نے اس
خطرناک مرض کو معلوم کیا اور دنیا کے سامنے پیش کر کے اس سے اسے بچایا اور بڑے
زور سے تعلیم دی کہ علم خواہ کوئی ہو کبھی ختم نہیں ہوتا۔پس ہمیشہ علم کی تحقیق کرتے رہو اور
کبھی کسی جگہ پر ٹھہر نہ جاؤ۔یہ کتنا بڑا نکتہ ہے۔ہم لوگ اپنے ایمان کے لحاظ سے یہی
مانتے ہیں کہ آپ سب سے بڑے عالم تھے۔آپ سے بڑھ کر نہ کوئی عالم ہوا اور نہ
ہوگا۔مگر آپ بھی یہ دعا کیا کرتے تھے کہ رَبّ زِدْنِي عِلْمًا 38 اے خدا! میرا علم اور
بڑھا۔اس کا یہ مطلب ہے کہ محمدعلی بھی علم کے انتہائی مقام کو نہیں پہنچ سکے اور خدا تعالیٰ
کے بنائے ہوئے غیر محدود راستوں پر برابر آگے ہی آگے بڑھتے رہے اور ہمیشہ
سيرة النبي عمال
74
جلد 3
اضافہ علم کی خواہش آپ کے دل میں موجزن رہی۔پس جب رسول کریم ﷺہے جو
علم روحانی کے مکمل کرنے والے تھے دعا کرتے رہے کہ ان کا علم اور بڑھے تو کونسا علم
ہوسکتا ہے جو ختم ہو جائے اور کونسا شخص ہو سکتا ہے جو کسی علم کو ختم کر لے۔اور جب علم کی
حد کوئی نہ رہی تو معلوم ہوا کہ اہل علم کا یہ فرض ہے کہ اپنے اپنے شعبہ میں ہمیشہ مزید
ترقی کے لئے کوشش کرتے رہا کریں اور کسی مقام پر پہنچ کر یہ خیال نہ کریں کہ اب
ترقی نہیں ہو سکتی بلکہ ہمیشہ ترقی ہوتی رہے گی اور نئے علوم نکلتے رہیں گے اور ایجادات
ہوتی رہیں گی۔ہر مرض کی دوا جس طرح رسول
کریم ﷺ نے یہ احسان کیا ہے کہ علوم کسی
مقام پر ختم نہیں ہوتے اسی طرح آپ کا یہ بھی احسان ہے کہ
آپ نے یہ تعلیم دی کہ ہر اک انسانی ضرورت کا خدا تعالیٰ نے علاج مقرر کیا ہے اور
کوئی ضرورت حقہ نہیں جس کے پورا کرنے کا سامان نہ موجود ہو۔چنانچہ آپ فرماتے
ہیں لِكُلِّ دَاءٍ دَوَاء 39 ہر مرض کا علاج خدا تعالیٰ نے مقرر فرمایا ہے۔یہ تعلیم آپ
نے اُس وقت دی تھی جب کہ طب میں ہزاروں بیماریوں کے متعلق کہا جاتا تھا کہ ان کا
کوئی علاج نہیں ہے۔اور آج بھی جب کہ طب اتنی ترقی کر گئی ہے اطباء کہتے ہیں کہ
کئی بیماریوں کا کوئی علاج نہیں۔مگر رسول کریم ﷺ ایسے ملک میں پیدا ہو کر جہاں
کوئی طبیب نہ تھا فرماتے ہیں کہ کوئی بیماری ایسی نہیں جس کی دوا نہ ہو۔تجسس کر و علاج
پالو گے۔آپ کے اس حکم کے ماتحت مسلمانوں نے علم طب کی طرف توجہ کی اور
بیسیوں بیماریوں کا علاج معلوم کر لیا۔اور اب یورپ کے اطباء اس تعلیم کی صداقت کو
ثابت کر رہے ہیں کہ مختلف لا علاج سمجھی جانے والی بیماریوں کا علاج تلاش کر رہے
ہیں اور کئی بیماریوں کا علاج دریافت کر چکے ہیں۔یہ تعلیم صرف امراض ہی کے متعلق
نہیں بلکہ دوسری ضروریات کے متعلق بھی ہے اور اس اصل پر عمل کرنے والے ہمیشہ
کامیابی کا منہ دیکھتے رہیں گے۔