دنیا کا محسن
سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 5
سيرة النبي علي
75
جلد 3
اخلاقی ترقی کا مگر پانچواں احسان آپ کی وہ تعلیم ہے جو آپ نے اخلاقی ترقی
کے متعلق دی ہے اور جس سے بدی کا قلع قمع ہو جاتا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ انسان خواہ کیسی گندی حالت میں پہنچ جائے یہ نہ سمجھے کہ وہ نیک نہیں بن
صلى الله
سکتا۔اس تعلیم کے ذریعہ سے رسول کریم علیہ نے مایوسی اور نا امیدی کی جڑ کاٹ کر رکھ
دی ہے۔آپ نے خدا تعالیٰ سے علم پا کر فرمایا إِنَّهُ لَا يَايْسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ
إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ 40 کہ خدا کی رحمت سے سوائے انکار کرنے والے کے اور
کوئی مایوس نہیں ہوتا۔اب دیکھو اس اصل کے ماتحت کس حد تک امید کا دروازہ کھل جاتا ہے۔عام
طور پر بدی اسی طرح پھیلتی ہے کہ جو شخص بدیوں میں مبتلا ہو چکا ہو وہ سمجھتا ہے کہ اتنی
بدیاں کر لی ہیں تو اب میں کہاں نیک بن سکتا ہوں اور جب وہ یہ رائے قائم کر لیتا ہے
تو وہ بدیوں میں بڑھتا جاتا ہے۔لیکن اگر کوئی یہ سمجھ لے کہ خواہ اس سے کتنی ہی بدیاں
سرزد ہو چکی ہیں وہ نیک ہو سکتا ہے اور واپسی کا راستہ اس کے لئے بند نہیں ہے تو اس
کے نیک بن جانے کا ہر وقت احتمال ہے۔بچے دل سے جستجو کرنے والا مذکورہ بالا اصل کے ماتحت ہی رسول کریم :
کا دنیا پر یہ بھی احسان ہے کہ آپ نے یہ تعلیم
ہے
ضرور کامیاب ہو جاتا ہے دی ہے کہ بچی جستجو کبھی ضائع نہیں جاتی۔چنانچہ
اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپ یہ تعلیم دیا کرتے تھے کہ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا
لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا 41 یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو لوگ ہمارے ملنے کے لئے
کوشش کریں گے ہم ضرور ان کو ہدایت دے دیں گے۔یعنی جو بھی سچے دل سے جستجو
کرے گا وہ خدا کو پالے گا۔یہ اور بات ہے کہ کس طرح سے خدا تعالیٰ ہدایت دے مگر
دے گا ضرور۔اور یہ کہنا کہ سکھ یا ہندو یا عیسائی کی دعا قبول نہیں ہوتی بالکل غلط ہے۔طلب ہدایت کے متعلق ہر اک کی دعا قبول ہوتی ہے۔اور اگر کوئی سچے دل سے جستجو
سيرة النبي عمال
76
جلد 3
کرے تو ضرور اسے سیدھا رستہ دکھایا جائے گا۔اور جب اس کی دعا اپنی حد کو پہنچ
جائے گی تو خدا تعالیٰ ایسے سامان پیدا کر دے گا جن کی مدد سے وہ کشاں کشاں اس
راستہ پر پڑ جائیں گے جس پر چل کر خدا تعالیٰ کا دیدار حاصل ہوتا ہے۔چھٹا احسان رسول کریم ﷺ کا یہ ہے کہ آپ نے قومی امتیازات کو مٹا
مساوات
کر انسانی مساوات کو قائم کیا ہے۔آپ سے پہلے ہر قوم اپنے آپ کو
اعلیٰ قرار دیتی تھی۔عرب تحقیر کے طور پر کہتے کہ عجمی جاہل ہیں۔ان کی ہمارے مقابلہ
میں کیا حقیقت ہے۔مجھی ، عربوں کے متعلق کہتے تھے کہ عرب وحشی ہیں۔رومی کہتے
تھے ہم سب سے اعلیٰ ہیں۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا لَيْسَ لِلْعَرَبِيِّ فَضْلٌ عَلَى
عَجَمِيّ إِلَّا بِالتَّقوى 142اے عربو! یاد رکھو تم کو دوسروں پر کوئی فضیلت نہیں دی گئی۔تم بھی ویسے ہی ہو جیسے اور ہیں۔سوائے اس صورت کے کہ تم خدا کے خوف میں
دوسروں سے بڑھ جاؤ اور یہ فضیلت نسل کی وجہ سے نہ ہوگی بلکہ تقویٰ کی وجہ سے۔اگر رسول کریم ﷺ کسی غیر قوم کے لوگوں کو یہ تعلیم دیتے کہ تمہیں دوسروں پر
کوئی فضیلت نہیں ہے تو کہا جا سکتا تھا کہ اپنی قوم کو بڑھانے کے لئے ایسا کہہ رہے
ہیں۔مثلاً اگر کوئی شخص چوہڑوں اور چماروں میں سے کھڑا ہو کر کہے کہ اے پنڈ تو اور
برہمنو ! تم کو کسی اور قوم پر فضیلت حاصل نہیں ہے۔تو کوئی کہہ سکتا ہے کہ یہ تعلیم
مساوات قائم کرنے کیلئے نہیں بلکہ اپنی عزت قائم کرنے کے لئے ہے۔لیکن اگر کوئی
سید کھڑا ہو کر سیدوں کو کہے کہ تمہیں دوسروں پر انسان ہونے کے لحاظ سے کوئی فضیلت
نہیں ہے تو کہا جائے گا کہ وہ اپنی قوم کو ایک سچی تعلیم دے کر ان پر احسان کر رہا ہے۔رسول کریم ﷺ کے حکم کو دیکھو آپ نے ایسے ہی الفاظ میں نصیحت کی ہے جو آپ کی
قوم کے درجہ کو گراتے ہیں نہ یہ کہ اوروں کے درجہ کو گرا کے اپنی قوم کا درجہ بڑھاتے
ہیں۔پس آپ کی تعلیم حقیقی مساوات کی تعلیم تھی۔آپ یہ نہیں فرماتے کہ اے مجھیو! تم
رومیوں یا عربوں سے بڑے نہیں ہو بلکہ اپنی قوم کو کہتے ہیں کہ تم دوسروں پر فضیلت کا
سيرة النبي عمال
77
جلد 3
دعوئی نہ کیا کرو۔پس آپ کی تعلیم مساوات کی تعلیم کا ایک اعلیٰ نمونہ تھی اور بنی نوع انسان
پر ایک عظیم الشان احسان تھا۔اسی ضمن میں آپ نے خدا تعالیٰ سے حکم پا کر کہا يَا يُّهَا النَّاسُ إِنَّا
خَلَقْتُكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَ أُنثَى وَجَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَابِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ
أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ آتْقُكُمْ 43 تو کہہ دے کہ قو میں اس لئے بنائی گئی ہیں
کہ اچھے کاموں میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں جس طرح دو مقابل کی ٹیمیں ہوتی
ہیں۔قومی مساوات کے ساتھ ساتھ آپ نے تمدنی درجہ میں بھی سب کو برابر کر دیا اور
فرمایا سوائے ایسی قوموں کے جن کو حرام و حلال کا پتہ نہیں ہے باقیوں سے مل کر تم کھا
پی سکتے ہو۔یعنی جو صاف ستھرے لوگ ہوں یا جن کے ہاں کوئی معیار حلال وحرام
کے لئے مقرر ہو ان سے کھانا پینا منع نہیں ہے۔اسی طرح احکام انصاف میں برابری رکھ کر
احکام انصاف میں مساوات
آپ نے مساوات کو قائم کیا۔خواہ کسی سے
لڑائی ہو تو بھی اس کے متعلق انصاف کو قائم رکھا جائے گا۔مثلاً کسی مسلمان کی کسی
یہودی سے لڑائی ہو تو اس لڑائی میں مسلمان کو کوئی ترجیح نہ دی جائے گی۔نہ معاملات
میں اپنی قوم کو ترجیح دی جائے گی۔جیسے مثلاً یہودیوں میں حکم ہے کہ یہودی سے سود نہ
لومگر غیر سے لے لو۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا ہے سب بندے برابر
ہیں ، نہ کسی مسلمان سے سود لو نہ کسی اور سے۔اگر سود ظلم ہے تو ایک یہودی سے لینا ایسا
ہی برا ہے جیسا کہ مسلمانوں سے۔مساوات کا ایک بے نظیر سبق اسی طرح آپ نے فرمایا ہے انصر اخاک
اُنصُرُ أَخَاكَ
ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا 44 اے مسلمان ! تو اپنے
بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔یہ سن کر صحابہ حیران رہ گئے کہ مظلوم کی تو مدد
کی جا سکتی ہے ظالم کی کیا مدد کی جائے اور انہوں نے کہا مظلوم کی مدد کرنا تو سمجھ میں
سيرة
النبی عمل
78
جلد 3
آ گیا مگر ظالم کی کس طرح مدد کی جائے۔آپ نے فرمایا ظالم کی مدد اس طرح کرو کہ
اسے ظلم سے روک دو۔یہ واقعہ نہ صرف اس امر کا ثبوت ہے کہ آپ نے انصاف اور مساوات کو قائم کیا
ہے اور معاملات میں سب انسانوں کو برابر کیا ہے، یہ تعلیم نہیں دی کہ ہر حالت میں
اپنے بھائی کا ساتھ دو بلکہ یہ تعلیم دی ہے کہ اگر بھائی ظلم کرے تو یہ خیال کر کے کہ اس
کا مقابل غیر ہے بھائی کی مدد نہ کرو بلکہ ایسے وقت میں بھائی کی مدد یہی ہے کہ اس کا
ہاتھ ظلم سے روکو کہ خدا کی نظر میں سب برابر ہیں۔بلکہ اس واقعہ سے یہ بھی ثابت ہوتا
ہے کہ آپ کی زندگی نہایت مقدس اور پاک تھی۔اگر نَعُوذُ بِالله رسول کریم ﷺ
ظالم ہوتے اور دوسروں کو نقصان پہنچانا جائز سمجھتے تو جب آپ نے یہ فرمایا تھا اُنصُرُ
أَخَاكَ ظَالِمًا اَوْ مَظْلُومًا اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو خواہ مظلوم تو اُس
وقت مسلمان حیران کیوں رہ جاتے۔اگر انہیں ظلم کی تعلیم دی جاتی تھی تو ان کے حیران
رہ جانے کا کوئی موقع نہ تھا۔وہ تو ایسی تعلیم کے سننے کے عادی تھے۔لیکن وہ حیران
ہوئے اور یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ انہیں روزانہ یہی تعلیم ملتی تھی کہ ظلم نہیں کرنا
چاہئے۔اور یہی وجہ تھی کہ جب انہیں یہ کہا گیا کہ اپنے ظالم بھائی کی مدد کر تو اس تعلیم کو
عام تعلیم کے خلاف پا کر وہ گھبرا گئے اور اس کی تشریح طلب کی جو ایسی بے نظیر تھی کہ
اس نے اخلاق فاضلہ کے لئے نئے دروازے کھول دیئے۔عہد کا احترام اسی مساوات کی مثال کے طور پر آپ کا وہ طریق عمل پیش کیا جا
سکتا ہے جو آپ معاہدات کی پابندی میں کرتے تھے۔ایک دفعہ
آپ لڑائی کے لئے جا رہے تھے۔لڑائی کے وقت سب جانتے ہیں کہ ایک ایک آدمی
کس قدر قیمتی ہوتا ہے۔اُس وقت رستہ میں دو آدمی آپ کو ملے۔آپ نے دریافت
فرمایا کس طرح آئے ہو؟ انہوں نے کہا اسلام لانے کے لئے آئے ہیں۔ہم مکہ سے
آئے ہیں مگر وہاں کہہ آئے ہیں کہ ہم مسلمانوں کی مدد کے لئے نہیں جا رہے۔آپ
سيرة النبي م
79
جلد 3
نے فرمایا یہ کہہ کر آئے ہو تو ہمارے ساتھ جنگ میں شریک نہ ہو۔جب ان سے تم کہہ
آئے ہو کہ ہم مسلمانوں کی مدد کو نہیں جا ر ہے تو اب ہمارے ساتھ ملنے سے وعدہ خلافی
ہو جائے گی۔پس اس سے بچو۔یہ کیسا اعلیٰ سبق مساوات کا ہے۔ہر چہ برخود مپسندی بر دیگراں مپسند۔ایک خالی مقولہ ہے جس پر لوگ عمل نہیں
کرتے ہاں زور بہت دیتے ہیں۔مگر رسول کریم ﷺ نے اس پر ایسے بے نظیر طور پر
عمل کیا ہے کہ اس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔ذرا غور کرو ایک ہزار دشمن کے مقابلہ کے لئے آپ جا رہے ہیں اور صرف تین
سو آدمی آپ کے ساتھ ہیں۔اُس وقت آپ کو دو آدمی ملتے ہیں جو تجربہ کا رسپاہی
ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے نہایت کارآمد ہیں مگر آپ انہیں جنگ میں شامل
ہونے سے روک دیتے ہیں تا کہ ان کا عہد قائم رہے۔اس سے معلوم ہوسکتا ہے کہ عہد
خواہ اپنے سے ہو یا غیر سے کس طرح آپ اس کی پابندی کراتے تھے۔حتی کہ جو دشمن
جنگ کر رہا ہو اس کے عہد کو بھی پورا کراتے تھے۔تمدنی اور شرعی مساوات کے علاوہ آپ نے روحانی مساوات بھی قائم کی ہے
چنانچہ آپ ہی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے ہراک قوم کے لئے روحانی بادشاہت
پانے کا دروازہ کھلا رکھا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے سب دنیا کے لئے
بھیجا ہے۔کوئی ادنیٰ ہو یا اعلیٰ خدا تعالیٰ کے لئے سب برابر ہیں۔پس وہ اس کے دین
میں داخل ہو سکتے ہیں اور اعلیٰ روحانی انعامات پاسکتے ہیں۔قیام امن کے سامان ساتواں احسان آپ کا یہ ہے کہ آپ نے دنیا میں
امن قائم کرنے کے سامان پیدا کئے ہیں جس کے
ثبوت میں مندرجہ ذیل چند امور پیش کئے جاتے ہیں۔ہر قوم کے بزرگوں کا ادب (الف) بہت سی لڑائیاں اس سے پیدا ہوتی
ہیں کہ لوگ ایک دوسرے کے مذہب کو جھوٹا
سيرة النبي عمال
80
جلد 3
سمجھتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ سوائے ہمارے خدا تعالیٰ کو اور کوئی عزیز نہیں ہوا۔باقی لوگ ازل سے خدا کے دروازہ سے دھتکارے ہوئے ہیں۔اب یہ خیال فطرت
کے بالکل مخالف ہے۔خواہ کوئی کسی قوم کا ہو اور کسی ملک کا ہو وہ خدا تعالیٰ پر اپنا ایسا ہی
حق سمجھتا ہے جیسا کہ دوسرا۔پس اس قسم کے خیال سن کر جذ بہ حقارت بھڑک اٹھتا ہے
اور جھگڑا اور فساد پیدا ہو جاتا ہے۔آپ نے اس جھگڑے کا یہ اعلان کر کے کہ اِن
مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ 45 بالکل بند کر دیا۔یعنی کوئی قوم بھی ایسی نہیں جس
میں خدا تعالیٰ کے نبی نہ گزرے ہوں۔اس اعلان کے ذریعہ سے سب اقوام کے نبیوں
کے تقدس کو قبول کر لیا گیا ہے اور وہ منافرت جو دائرہ ہدایت کے محدود کرنے کی وجہ
سے ہوتی ہے اس اعلان کو مدنظر رکھنے والے کے دل سے دور ہو جاتی ہے کیونکہ وہ
جانتا ہے کہ سب مذاہب کی اصل سچائی ہے۔پس با وجود اختلاف کے مجھے ان سے
اتحاد ہے۔سب مذاہب خدا کے قائم کئے ہوئے اور اسی کے جاری کئے ہوئے ہیں۔پس ان سے بغض اور ان کا قطعی انکار خود خدا کے فضل کا انکار ہے۔اب غور کرو آپ نے یہ کیسا امن قائم کرنے کا طریق بتایا ہے۔ایک ہندو جب
ہم سے پوچھتا ہے تم رامچندرجی کو کیسا سمجھتے ہو؟ تو ہم کہتے ہیں ہم انہیں خدا تعالیٰ کا
بزرگ سمجھتے ہیں۔یہ بات سن کر ایک ہندو ہم سے کس طرح ناراض ہوسکتا ہے۔اسی
طرح ہم جہاں جائیں ہمیں اس بات کی فکر نہ ہوگی کہ دوسروں کے بزرگوں میں
کیڑے نکالیں۔اگر کوئی بتائے کہ امریکہ یا افریقہ کے فلاں علاقہ میں خدا کا کوئی
برگزیدہ گزرا ہے تو ہم کہیں گے ٹھیک ہے۔قرآن نے اس کا علم پہلے ہی دے دیا تھا
کہ ہر قوم میں ہادی گزرے ہیں۔پس رسول کریم ﷺ نے اس تعلیم کے ذریعہ سے
قیام امن کا ایک دروازہ کھول دیا ہے۔کسی کی قابل عزت چیز کو برا نہ کہو (ب) دوسری وہ لڑائی جھگڑوں کی یہ
ہوتی ہے کہ انسان کسی قوم کے بزرگوں
سيرة النبي عمال
81
جلد 3
کو تو برا بھلا نہیں کہتا لیکن اس کے اصولوں کو برا کہتا ہے۔رسول کریم میے کے ذریعہ
سے اللہ تعالیٰ نے اس فعل سے بھی روکا ہے۔آپ کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے
اعلان کیا ہے کہ وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدُوًّا
بِغَيْرِ عِلْمٍ كَذَلِكَ زَيَّنَا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّهِمْ مَّرْجِعُهُمْ
فَيُنَبِّئُهُمُ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ 46 فرمایا وہ چیزیں جنہیں دوسرے مذاہب والے
عزت و توقیر کی نظر سے دیکھتے ہیں جیسے بت وغیرہ ان کو بھی گالیاں مت دو۔گو
تمہارے نزدیک وہ چیزیں درست نہ ہوں مگر پھر بھی تمہارا حق نہیں ہے کہ انہیں سخت
الفاظ سے یاد کرو کیونکہ اس طرح ان لوگوں کے دل دیکھیں گے اور پھر لڑائی اور فساد
پیدا ہوگا اور وہ بھی بغیر سوچے تمہارے اصول کو برا بھلا کہیں گے اور خدا تعالیٰ کو ضد
میں آ کر گالیاں دیں گے۔یہ کتنی اعلیٰ تعلیم ہے جو رسول کریم ﷺ نے دی ہے۔دوسرے مذاہب کے جو
بزرگ سچے تھے ان کے متعلق تو فرمایا کہ انہیں مان لو۔اور جو چیزیں سچی نہ تھیں ان
کے متعلق کہہ دیا کہ انہیں برا بھلا نہ کہو۔( ج ) تیسری بات لڑائی فساد پیدا کرنے والی یہ ہوتی ہے
ہر مذہب میں خوبی
کہ ہر مذہب والا دوسرے مذہب کے متعلق کہتا ہے کہ وہ
قطعاً جھوٹا ہے اس میں کوئی خوبی نہیں ہے۔رسول کریم ﷺ کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے
فرمایا وَقَالَتِ الْيَهُودُ لَيْسَتِ النَّصْرُى عَلَى شَيْءٍ وَقَالَتِ النَّصْرُى
لَيْسَتِ الْيَهُودُ عَلَى شَيْءٍ وَهُمْ يَتْلُونَ الْكِتَبَ كَذَلِكَ قَالَ الَّذِيْنَ
لَا يَعْلَمُوْنَ مِثْلَ قَوْلِهِمْ فَاللهُ يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ يَوْمَ الْقِيِّمَةِ فِيْمَا كَانُوْا فِيهِ
يَخْتَلِفُونَ 47۔فرمایا کیسا اندھیر بیچ رہا ہے۔یہودی کہتے ہیں عیسائیوں میں کوئی خوبی
نہیں اور عیسائی کہتے ہیں یہودیوں میں کوئی خوبی نہیں۔حالانکہ یہ دونوں کتاب الہی
پڑھتے ہیں یعنی جب کتاب الہی پڑھتے ہیں تو انہیں معلوم ہونا چاہئے تھا کہ ہر اک چیز
سيرة النبي عمال
82
جلد 3
میں خواہ وہ کتنی ہی بری کیوں نہ ہو خو بیاں بھی ہوتی ہیں اور جب کوئی چیز کسی فائدہ کی
نہ رہے تو وہ بالکل مٹا دی جاتی ہے پس یہ کس طرح کہتے ہیں کہ دوسرے میں کوئی خوبی
ہے ہی نہیں۔وہ مسلمان جو یہ کہتا ہے کہ ہندو مذہب میں عیب ہی عیب ہیں یا ہندو مسلمانوں
کے متعلق کہتے ہیں کہ ان کے مذہب میں عیب ہی عیب ہیں یا عیسائی ہندوؤں کے
متعلق کہتے ہیں کہ ان کے مذہب میں عیب ہی عیب ہیں کوئی خوبی نہیں ہے انہیں غور
کرنا چاہئے کہ یہ کس طرح ممکن ہے کہ عیسائیت دنیا میں قائم ہومگر اس میں کوئی خوبی نہ
ہو یا یہودیت قائم ہو مگر اس میں کوئی خوبی نہ ہو۔ہندو دھرم قائم ہو مگر اس میں کوئی
خوبی نہ ہو یا اسلام قائم ہو مگر اس میں کوئی خوبی نہ ہو۔کوئی مذہب اُس وقت تک قائم
نہیں رہ سکتا جب تک اس میں کوئی خوبی نہ ہو۔مگر یہ تعلیم صرف اسلام نے ہی دی ہے
کہ دوسروں کی خوبیوں کا اعتراف کرو۔دراصل یہ بزدلی ہوتی ہے کہ دوسروں کی خوبی
کا اعتراف نہ کیا جائے۔نیک نیتی سے ماننے والے رسول کریم ﷺ نے امن کے قیام کا ایک یہ
بھی ذریعہ اختیار کیا ہے کہ آپ نے دنیا کے
سامنے اس صداقت کو بھی پیش کیا ہے کہ نہ صرف یہ کہ سب اقوام میں نبی آئے ہیں
اور نہ صرف یہ کہ ہر مذہب میں کچھ خوبیاں ہیں بلکہ یہ امر بھی بالکل حق ہے کہ ہر
مذہب کے پیروؤں میں سے اکثر ایسے ہوتے ہیں جو اس مذہب کو سچا سمجھ کر مان
رہے ہوتے ہیں نہ کہ ضد اور شرارت سے۔پس یہ نیکی کی تڑپ جو ماننے والوں کے
دلوں میں پائی جاتی ہے نظر انداز نہیں کی جاسکتی۔اور گو وہ غلطی پر ہوں مگر پھر بھی ان
کی یہ سعی قابل قدر ہے۔چنانچہ اس کی مثال رسول کریم ﷺ کے ایک عمل سے ملتی
ہے۔سب جانتے ہیں کہ اسلام شرک کا سخت مخالف ہے۔مگر ایک دفعہ کچھ عیسائی
رسول کریم ﷺ کے پاس آئے اور مسجد میں بیٹھ کر بحث کرتے رہے حتیٰ کہ ان کی
سيرة النبي عمال
83
جلد 3
عليسة
عبادت کا وقت ہو گیا اور عبادت کے لئے مسجد سے باہر جانے لگے۔رسول کریم علی
نے انہیں فرمایا یہاں ہی عبادت کر لو۔چنانچہ انہوں نے بت اپنے سامنے رکھے اور
عبادت کر لی 48۔اور رسول کریم ﷺ سامنے بیٹھے دیکھتے رہے۔اب دیکھو کہ انہوں
نے تو صلیب یا بزرگوں کے بتوں کی پوجا کی لیکن رسول کریم ﷺ نے انہیں مسجد میں
ایسا کرنے کی اجازت دی کیونکہ آپ جانتے تھے کہ وہ لوگ سچے دل سے خدا تعالیٰ
کے قرب کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔پس ان کی اس تڑپ کی آپ نے قدر کی اور ان
کی نیت کا لحاظ رکھتے ہوئے مسجد میں جو ذکر الہی کے لئے ہوتی ہے اپنی عبادت بجا
لانے کی اجازت دی۔جنگ کے حدود دنیا میں ایک باعث فساد کا یہ بھی ہوتا ہے کہ جب کسی نہ کسی وجہ
سے فساد پیدا ہو جائے تو لوگ اسے قائم رکھنے کی کوشش کرتے
ہیں۔رسول
کریم ﷺ نے اس وجہ فساد کو بھی دور فرمایا ہے اور جنگ میں بھی حدود قائم کر دی
ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ سے حکم پا کر آپ نے فرمایا ہے کہ فَإِنِ انْتَهَوْا فَإِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ
رَّحِيمُ 49 کہ جب لڑائی ہو رہی ہو اور لڑنے والا دشمن لڑائی چھوڑ دے تو پھر اس
سے لڑنا جائز نہیں ہے۔کیونکہ یہ ایک قسم کی ندامت ہے اور اللہ تعالیٰ نادم کی
ندامت کو ضائع نہیں کرتا بلکہ بخشش سے کام لیتا ہے اور رحم کرتا ہے۔اسی طرح فرمایا
کہ فَلَا عُدْوَانَ إِلَّا عَلَى الظَّلِمِيْنَ 50 سزا انہی کو دی جاتی ہے جو ظلم کر رہے
ہوں۔جو اپنی شرارت سے باز آ جائیں انہیں پچھلے قصوروں کی وجہ سے برباد نہیں
کرتے جانا چاہئے۔حریت ضمیر آٹھواں احسان رسول
کریم ﷺ کا یہ ہے کہ آپ نے حریت ضمیر کے
اصل کو قائم کیا ہے۔علمی ترقی کی جڑ حریت ضمیر ہے۔شک پیدا ہو
اور اس شک کے مطابق تحقیق کی جائے اور جو صحیح نتیجہ نکلے اس کے مطابق اپنے خیال اور
اپنے عمل کو بدلا جائے یہی سب ترقیات کی کنجی ہے۔جب رسول کریم ﷺ پیدا ہوئے
سيرة النبي عمال
84
جلد 3
ہیں اس وقت عرب خصوصاً اور دوسرے ممالک کے لوگ عموماً حریت ضمیر کی قدر نہ جانتے
تھے۔اُس وقت قرآن کریم نے اعلان کیا کہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ
مِنَ الْغَيِّ 51 دین کے بارہ میں کچھ جبر نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ہدایت اور گمراہی میں
خدا تعالیٰ نے نمایاں فرق کر کے دکھا دیا ہے۔پس جو سمجھنا چاہے وہ دلیل سے سمجھ سکتا
ہے اس پر جبر نہیں ہونا چاہئے۔ایک دفعہ عربوں نے خواہش کی کہ آپ سے سمجھوتہ کر لیں اور وہ اس طرح کہ ہم اللہ
صلى الله
کی پرستش کرنے لگ جاتے ہیں اور تم بتوں کی پرستش شروع کر دو۔اس پر رسول کریم ہے
نے خدا تعالیٰ کے حکم کے مطابق فرمایا کہ لَكُمْ دِيْنُكُمْ وَلِى دِيْنِ 52 جب میں
بتوں کو جھوٹا سمجھتا ہوں تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ میں اپنے ضمیر کو قربان کر کے ان کی
پرستش کروں اور تم واحد خدا کو نہیں مانتے تو تم اس کی پرستش کس طرح کر سکتے ہو۔تمہارے
لئے تمہارا دین ہے اور ہمارے لئے ہمارا۔عورتوں کے حقوق نواں احسان آپ کا وہ ہے جو صنف نازک سے تعلق رکھتا
صلى الله
ہے۔رسول کریم ﷺ کی بعثت سے پہلے عورتوں کے کوئی
حقوق تسلیم ہی نہیں کئے جاتے تھے۔اور عرب لوگ تو انہیں ورثہ میں بانٹ لیتے تھے۔رسول کریم ﷺ نے خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت عورتوں کے حقوق کو قائم کیا اور
اعلان فرمایا کہ وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِى عَلَيْهِنَّ 53 عورتوں کے بھی ویسے ہی حقوق
ہیں جیسے مردوں کے۔پھر آپ نے اعلان فرمایا جس طرح مردوں کے لئے مرنے
کے بعد انعام ہیں اسی طرح عورتوں کے لئے بھی ہیں۔پھر عورتوں کے لئے جائیداد
میں حصے مقرر کئے۔اس کی اپنی جائیداد مقرر کی۔انگلستان میں بھی آج سے 20
سال قبل عورت کی کوئی جائیداد نہ کبھی جاتی تھی۔جو کچھ اسے باپ سے ملتا وہ بھی اس
الله
کا نہ ہوتا۔مگر رسول کریم ﷺ نے آج سے تیرہ سو سال قبل یہ حکم دیا کہ عورت
اپنے مال کی آپ مالک ہے۔خاوند بھی اس کی مرضی کے خلاف اس سے مال نہیں
سيرة النبي علي
85
جلد 3
لے سکتا۔بچوں کی تربیت ، نکاح میں رضامندی اور اس قسم کے بہت سے حقوق آپ
نے عورت کو عطا کئے۔تو ہم کا انسداد دسواں احسان رسول کریم ﷺ کا
صلى الله
دسواں احسان رسول کریم ﷺ کا یہ ہے کہ دنیا میں جو تو ہم
پائے جاتے تھے آپ نے ان کا انسداد کیا۔آپ کی آمد سے
جادو اور ٹونے کا بہت رواج تھا اور جانوروں سے اور ان کی بولیوں سے لوگ
تفاؤل لیتے تھے اور قسم قسم کے وہموں میں مبتلا تھے۔مگر جب کہ تعلیم یافتہ ملکوں کے
لوگ وہم میں مبتلا تھے آپ نے ایک جاہل ملک میں پیدا ہو کر سب وہموں کو دور کر دیا
اور اعلان کر دیا کہ یہ سب امور فضول اور لغو ہیں۔خدا تعالیٰ نے ہراک امر کے لئے
علم پیدا کیا ہے اس علم سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔اس کے ذریعہ سے بیماریاں بھی دور
ہوں گی اور ترقیات حاصل ہوں گی۔لوگ کہتے ستاروں کی وجہ سے بارشیں ہوتی ہیں۔آپ نے فرمایا بے شک ان کا بھی اثر ہوتا ہے مگر یہ ستارے اپنی ذات میں کوئی مستقل
حیثیت رکھتے ہوں یہ درست نہیں ہے۔وہ خدا تعالیٰ کے پیدا کردہ ذرائع میں سے
ایک ذریعہ ہیں۔ان کی گردشوں پر اپنے کام کو منحصر رکھنا فضول اور لغویات ہے۔اسی طرح بلی ، کوا اور الو وغیرہ جانوروں سے شگون لینے کو آپ نے ناپسند فرمایا۔اسی طرح قانون قدرت کی صحت کو تسلیم کر کے فرمایا لَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا 54
ایک قانون خدا تعالیٰ نے جاری کیا ہے اس کے ماتحت چل کر ترقی کر لو۔اس کے
خلاف کرو گے تو ترقی نہ ہوگی۔ایک دفعہ آپ کہیں جا رہے تھے کہ لوگ کھجور کے پیوند
لگا رہے تھے۔آپ نے فرمایا یہ کیا کر رہے ہو، اس کی کیا ضرورت ہے؟ پیوند لگانے
والوں نے سمجھا آپ نے منع فرمایا ہے اور انہوں نے پیوند لگانے چھوڑ دیئے۔اس
سال کھجوروں کو پھل نہ لگے۔انہوں نے آ کر رسول کریم ﷺ سے کہا آپ نے پیوند
لگانے سے منع کیا تھا مگر پھل نہیں لگے۔آپ نے فرمایا میں نے تو پوچھا تھا نہ یہ کہ منع
کیا تھا۔تم نے کیوں پیوند لگانے چھوڑ دیئے۔تم لوگ ان امور کو مجھ سے زیادہ جانتے
صلى
سيرة النبي عمال
86
جلد 3
ہو 55۔اسی طرح آپ کے بیٹے ابراہیم کی موت پر گرہن لگا تو لوگوں نے کہا کہ
ابراہیم کی موت پر گرہن لگا ہے۔تو آپ نے اس سے لوگوں کو منع کیا اور فرمایا کہ
گرہن خدا تعالیٰ کے ایک قانون سے تعلق رکھتا ہے اسے کسی کی موت اور حیات سے
کیا تعلق ہے 56۔سرمایہ اور مزدوری میں اتحاد
گیارھواں احسان آپ کا دنیا پر یہ ہے کہ
آپ نے سرمایہ دار اور مزدور کے تعلقات کو
ایسے اصول پر قائم کیا کہ دنیا کی ترقی کے لئے رستہ کھل جاتا ہے اور سرمایہ دار اور
مزدور کے جھگڑے بالکل دور ہو جاتے ہیں۔آپ نے جو تعلیم اللہ تعالیٰ کے حکم سے
دی ہے اس میں فیصلہ فرمایا ہے کہ ہر مالدار غریب کے ذریعہ کماتا ہے اس لئے اسے
اپنے مال کا 1/40 حصہ غریبوں کے لئے الگ کر دینا چاہئے جو ان پر خرچ کیا جائے۔لیکن اس کے خرچ کا اختیار گورنمنٹ کو ہوگا نہ کہ اس شخص کو یا اس کے ہاں کام کر نے
والے مزدوروں کو۔اس لئے کہ در حقیقت سرمایہ دار صرف اپنے ہی مزدوروں کے
ذریعہ نہیں کماتا بلکہ اس کی کمائی پر تمام ملک کے مزدورں کی محنت کا اثر پڑتا ہے۔پس
چالیسواں حصہ کل سرمایہ کا سرمایہ دار سے وصول کر کے گورنمنٹ غرباء پر اس طرح
خرچ کرے کہ کچھ تو اپاہجوں پر کرے اور کچھ ان پر جو اپنی آمد میں گزارہ نہیں کر سکتے
اور کچھ غرباء میں سے جو ترقی کرنے کی قابلیت رکھتے ہوں انہیں مدد دے کر تا کہ وہ
اپنی حالت کو بدل سکیں۔اس طرح رسول کریم ﷺ نے غرباء کی ترقی کے لئے راستہ
کھول دیا ہے اور امرا کو ہمیشہ کے لئے امیر بنے رہنے سے روک دیا ہے۔شراب کی ممانعت بارھواں احسان رسول کریم ﷺ نے دنیا پر یہ کیا ہے کہ
آپ نے شراب کو بالکل روک دیا ہے۔شراب کی برائیوں
کے متعلق مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب سب دنیا اس کے نقائص کو تسلیم کر رہی
ہے اور مختلف ملکوں میں اس کے کم کرنے یا بند کرنے کا انتظام ہو رہا ہے۔چنانچہ