قرآن کریم کو لانے والے انسان کی فضیلت

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم), حصہ 3

سيرة النبي علي
361
جلد 3
سوال یہ ہے کہ کیا قرآن کے دوسرے جواب بھی ایسے ہی بودے ہوتے ہیں۔اگر
قرآن کی دوسری باتیں ارفع اور اعلیٰ ہیں تو ہمیں سوچنا چاہئے کہ یہ جواب بھی ضرور اعلیٰ
ہوگا اور جو مطلب ہم سمجھتے ہیں وہ غلط ہوگا۔دوسرے اگر یہ جواب بے جوڑ تھا تو کیوں
مکہ والوں نے اسے رد نہ کر دیا اور کیوں وہیری والا جواب انہوں نے نہ دیا۔ان کا تو
اپنا اعتراض تھا اور وہ اپنے اعتراض کا مطلب وہیری وغیرہ سے بہتر سمجھتے تھے۔وہ کہہ
سکتے تھے کہ یہ تو بے معنی جواب ہے۔مگر کسی ضعیف سے ضعیف روایت میں بھی یہ نہیں
آتا کہ مکہ والوں نے کہا ہو یہ جواب بے جوڑ ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا جو۔اعتراض تھا اس کا جواب انہیں صحیح اور مسکت مل گیا تھا اسی لئے وہ خاموش ہو گئے۔اب رہا یہ امر کہ اچھا پھر سوال و جواب کا مطلب کیا تھا تو اس کا جواب یہ ہے کہ
اصل میں کفار کا سوال ایک نہ تھا بلکہ دو تھے اور ان سوالوں کو نہ سمجھنے کی وجہ سے ہی قرآنی
جواب کو بے جوڑ قرار دے دیا گیا ہے۔ان میں سے ایک کا ذکر سورۃ نحل میں ہے اور
دوسرے کا سورۃ فرقان میں۔سورۃ محل کا وہ سوال نہیں جو سورۃ فرقان کا ہے اور سورۃ
فرقان میں وہ نہیں جو سورۃ نحل میں ہے۔چنانچہ سورۃ نحل میں یہ اعتراض نقل ہے کہ ایک
عجمی شخص آپ کو سکھاتا ہے۔قرآن کریم نے اس کا نام نہیں لیا مگر یہ کہا ہے کہ لِسَانُ
الَّذِي يُلْحِدُونَ اِلَيْهِ أَعْجَمِيٌّ 34 کہ وہ جس کی طرف قرآن کو منسوب کرتے
ہیں وہ مجھی ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مخالف کسی خاص شخص کا نام لیتے تھے۔پھر یہ
بھی پتہ لگتا ہے کہ وہ شخص معروف تھا اور مسلمان بھی اس شخص کا نام جانتے تھے۔سورۃ فرقان کی آیت اس سے مختلف ہے۔اس میں بتایا گیا ہے کہ کفار کسی خاص
آدمی کا نام لئے بغیر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ ایک جماعت رسول کریم ع کو سکھاتی
صلى الله
ہے اور رات دن آپ کے پاس رہتی ہے اور آپ بعض دوسرے لوگوں سے اس
جماعت کے بتائے ہوئے واقعات کو لکھوا لیتے ہیں۔یہ فرق نمایاں ہے۔ایک میں ایک خاص شخص کا ذکر ہے اور دوسری میں غیر معین

سيرة النبي عمال
362
جلد 3
جماعت کا ذکر ہے۔ایک میں صرف سیکھنے کا ذکر ہے اور دوسری میں بعض لوگوں سے
لکھوانے کا بھی ذکر ہے۔ایک میں محض تعلیم کا ذکر ہے اور دوسری میں پہلوں کے
واقعات اور خیالات کے نقل کرنے کا ذکر ہے اور پھر سب سے بڑھ کر یہ کہ دونوں جگہ
جواب الگ الگ دیا گیا ہے۔یہ فرق اتنے نمایاں ہیں کہ ہر شخص آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔الله
اصل بات یہ ہے کہ جب رسول کریم ﷺ نے دعوی کیا تو شروع میں ہی بعض
غلام آپ پر ایمان لے آئے تھے۔وہ پہلے بت پرست یا عیسائی یا یہودی تھے۔انہیں
جب صبح و شام فرصت ملتی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر پہنچ جاتے اور
دوسرے صحابہ کے ساتھ دین سیکھتے اور نمازیں پڑھتے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے
واقعہ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ ایک مکان پر یہ اجتماع ہوتا تھا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ
ابھی ایمان نہ لائے تھے کہ ایک دن اپنے گھر سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر
حملہ کرنے کے ارادہ سے نکلے۔کسی نے پوچھا کہ کیا ارادہ ہے؟ انہوں نے کہا محمد جو
صابی ہو گیا ہے اس کی خبر لینے جا رہا ہوں۔اس نے کہا پہلے اپنے گھر کی تو خبر لو۔انہوں نے کہا کیا ہو گیا ہے؟ اس نے بتایا کہ تمہاری بہن اور بہنوئی دونوں مسلمان
ہو گئے ہیں۔یہ سن کر وہ اپنی بہن کے گھر گئے اور جا کر دستک دی۔اس وقت ایک
صحابی ان کو قرآن پڑھا رہے تھے۔جب انہیں معلوم ہوا کہ عمرؓ ہیں تو صحابی کو چھپا دیا
گیا اور بہن اور بہنوئی سامنے ہوئے۔انہوں نے پوچھا کہ کس طرح آئے ہو؟ عمر
نے کہا بتاؤ تم کیا کر رہے تھے؟ میں نے سنا ہے تم بھی صابی ہو گئے ہو؟ انہوں نے کہا
یہ غلط ہے ہم تو صابی نہیں ہوئے۔عمر نے کہا میں نے تو خود تمہاری آواز سنی ہے تم کچھ
پڑھ رہے تھے اور بہنوئی پر حملہ کر دیا۔یہ دیکھ کر بہن آگے آگئی اور ضرب اس کے سر
پر پڑی جس سے اس کا سر پھٹ گیا اور خون بہنے لگا۔اس پر انہوں نے بڑے جوش
سے کہا ہم مسلمان ہو گئے ہیں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لے آئے ہیں۔تم جو
کچھ کرنا چاہتے ہو کر لو۔جب حضرت عمرؓ نے یہ حالت دیکھی تو چونکہ وہ ایک بہادر

سيرة النبي عمال۔363
جلد 3
انسان تھے اور ان کا وار ایک عورت پر پڑا جو ان کی بہن تھی اس سے انہیں سخت
شرمندگی محسوس ہوئی اور انہوں نے کہا کہ تم جو کچھ پڑھ رہے تھے وہ مجھے بھی دکھاؤ۔اس نے کہا تم مشرک اور ناپاک ہو پہلے جا کر نہاؤ پھر بتائیں گے۔چنانچہ وہ نہائے
اور رہا سہا غصہ بھی دور ہو گیا۔اس کے بعد قرآن کی جو آیات پڑھ رہے تھے وہ انہیں
سنائی گئیں۔حضرت عمرؓ کا دل ان کو سن کر پکھل گیا اور وہ بے اختیار کہہ اٹھے اَشْهَدُ اَنْ
لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَ اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللهِ۔اس وقت وہ صحابی جن کو انہوں
نے چھپایا ہوا تھا وہ بھی باہر آگئے۔حضرت عمرؓ نے کہا بتاؤ تمہارا سردار کہاں ہے میں
اس کے پاس جانا چاہتا ہوں۔انہیں بتایا گیا کہ فلاں گھر میں مسلمان جمع ہوتے ہیں۔حضرت عمر وہاں گئے۔وہاں رسول کریم علیہ اور بعض صحابہ موجود تھے اور دروازہ
بند تھا۔جب حضرت عمرؓ نے دستک دی تو صحابہ نے پوچھا کون ہے؟ حضرت عمرؓ نے
صلى الله
اپنا نام بتایا تو صحابہ نے ڈرتے ہوئے رسول کریم ﷺ سے عرض کیا عمر آیا ہے۔دروازہ کے سوراخ سے انہوں نے دیکھا کہ تلوار ان کے گلے میں لٹکی ہوئی ہے۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا دروازہ کھول دو۔جب عمر اندر داخل ہوئے تو رسول کریم
نے ان کا کرتہ پکڑ کر کہا عمر کس نیت سے آئے ہو؟ انہوں نے کہا اسلام قبول
کرنے کیلئے۔آپ نے فرمایا اللہ اکبر 35۔یہ سن کر باقی صحابہ نے بھی زور سے نعرہ
تکبیر بلند کیا۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم ﷺ کی عادت تھی کہ صحابہ
کو دین سکھانے کے لئے الگ مکان میں بلا لیتے۔چونکہ آپ دروازہ بند کر کے بیٹھتے
تھے تا کہ کفار شرارت نہ کریں اس لئے کفار کے نزدیک اس قسم کا اجتماع بالکل عجیب
بات تھی۔وہ خیال کرتے تھے کہ وہاں قرآن بنایا جاتا ہے۔اور چونکہ انبیاء سابق کے
بعض واقعات کی طرف قرآن کریم میں اشارہ تھا وہ یہ خیال کرتے کہ مسیحی اور یہودی
غلام یہ باتیں ان لوگوں کو بتاتے ہیں اور دوسرے صحابہؓ سے رسول کریم علی لکھوا لیتے
ہیں۔اللہ تعالیٰ اس کا جواب دیتا ہے کہ وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا إِفْكُ
صلى الله

سيرة النبي عمر
364
جلد 3
افْتَريهُ وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ أَخَرُونَ فَقَدْ جَآءُ وَ ظُلْمًا وَ زُورًا یعنی منکر
لوگ کہتے ہیں کہ یہ جھوٹ بنا لیا گیا ہے اور کچھ لوگ اس میں مدد دیتے ہیں مگر ان کا یہ
اعتراض بالبداہت ظلم اور جھوٹ پر مبنی ہے۔کیونکہ کیا مسیحی غلام ایسا کر سکتے ہیں کہ خود
اپنے دین پر ہنسی کرائیں ؟ آخر انہیں اس کی کیا ضرورت ہے اور کیا فائدہ ہے کہ وہ اسی
بات پر رات دن ماریں کھائیں اور گرم ریت پر گھیٹے جائیں اور ایک بے فائدہ فریب
میں شامل ہوں۔پس ایسے مخلص لوگوں پر یہ اعتراض کر کے ان لوگوں نے ظلم اور
جھوٹ سے کام لیا ہے۔یہ ناممکن ہے کہ ایسے لوگ ایسا جھوٹ بناسکیں۔دوسرا جواب یہ دیا ہے کہ جن کو تم پرانے قصے سمجھتے ہو وہ قصے نہیں بلکہ آئندہ کے
متعلق خبریں اور پیشگوئیاں ہیں۔چنانچہ فرماتا ہے قُلْ اَنْزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَّ فِي
السَّمواتِ وَالْاَرْضِ تو کہہ دے کہ یہ خدا کا کلام ہے جو آسمانوں اور زمین کے
رازوں سے واقف ہے۔کوئی انسان ایسا کلام نہیں بنا سکتا۔یہ تو غیب کی باتیں ہیں
اور غیب خدا ہی جانتا ہے۔اب ان جوابوں کو دیکھو کہ کس قدر صحیح اور مضبوط ہیں اور و ہیری کا خیال کس قدر
بے معنی ہے۔اگر یہاں بھی وہی اعتراض سورۃ نحل والا ہوتا تو اس کا وہی جواب کیوں
نہ دیا جاتا جو وہاں دیا گیا ہے۔آخر کیا وجہ تھی کہ اگر یہی سوال سورۃ نحل میں تھا تو اس کا
جواب بقول و ہیری کے بیہودہ دیا جا تا۔ایک شخص جو صحیح جواب جانتا ہے اور وہ جواب
دے بھی چکا ہے اسے وہ جواب چھوڑ کر اور جواب دینے کی کیا ضرورت تھی۔پس یہ
جواب لغو نہیں بلکہ معترضین کی اپنی سمجھ ناقص ہے۔اصل بات یہ ہے کہ سورۃ نحل میں یہ
سوال ہی نہیں کہ کوئی اسے مضمون بنا دیتا ہے بلکہ یہ ذکر ہے کہ نادان لوگ ایک ایسے
شخص کی نسبت یہ بیان کرتے ہیں کہ وہ محمد رسول اللہ کوسکھاتا ہے جو خود بھی تھا۔یعنی اپنا
مفہوم اچھی طرح بیان نہیں کر سکتا تھا صرف تھوڑی سی عربی جانتا تھا۔( مجھی کے یہ بھی
معنی ہیں کہ جو اپنا مفہوم اچھی طرح ادا نہ کر سکے چنانچہ لغت میں یہ معنی بھی لکھے ہیں )

سيرة النبي عمال
365
جلد 3
اس کا جواب اللہ تعالیٰ یہ دیتا ہے کہ دوسرے کا قول انسان دو طرح نقل کر سکتا ہے۔ایک تو اس طرح کہ اس کا مطلب سمجھ کر اپنے الفاظ میں ادا کر دے اور دوسرا طریق یہ
ہے کہ اس کے الفاظ رٹ کر ادا کر دے۔جیسے طوطا میاں مٹھو کہتا ہے۔نقل انہی دو
طریق سے ہو سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم جانتے ہو کہ جس شخص کی طرف تم یہ بات
منسوب کرتے ہو وہ اپنا مطلب عربی زبان میں پوری طرح ادا نہیں کر سکتا۔پس جب
وہ مطلب ہی بیان نہیں کر سکتا تو وہ رسول کریم ﷺ کو مضامین کس طرح سمجھاتا ہے کہ
وہ عربی میں اس کو بیان کر دیتے ہیں۔یہ جواب ہے آدھے حصے کا۔دوسری صورت یہ
ہوسکتی تھی کہ اس کے قول کو نقل کیا جاتا۔مگر یہ کس طرح ہوسکتا تھا۔وہ تو عبرانی میں کہتا
تھا اور اس کی بات اگر دہرائی جاتی تو عبرانی میں ہوتی۔مگر قرآن تو عبرانی یا یونانی میں
نہیں جس میں تو ارت یا انجیل لکھی ہوئی ہیں بلکہ عربی میں ہے۔پس جب نہ وہ شخص اپنا
مطلب عربی میں ادا کر سکتا ہے نہ قرآن کسی دوسری زبان کی نقل ہے تو اس کی طرف یہ
کتاب کس طرح منسوب کی جاسکتی ہے۔یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ اُس وقت تک تو رات اور انجیل کا کوئی ترجمہ عربی زبان
میں نہیں ہوا تھا۔چنانچہ تاریخوں سے ثابت ہے کہ بعض صحابہ کو عبرانی اس لئے پڑھوائی
گئی کہ وہ تورات وانجیل پڑھ سکیں۔دوسرا ثبوت اس کا یہ ہے کہ مفسرین دنیا بھر کے
علوم کا ذکر تفسیروں میں کرتے ہیں مگر جب بائبل کا حوالہ دیتے ہیں تو بالعموم غلط دیتے
ہیں۔جس کی وجہ یہی تھی کہ عربی میں بائبل نہ تھی وہ سن سنا کر لکھتے اس لئے غلط ہوتا۔تیسرا ثبوت یہ ہے کہ بخاری میں ورقہ بن نوفل کے متعلق لکھا ہے کہ گان
يَكْتُبُ الكِتب بِالْعِبْرَانِي 36 وہ عبرانی میں تو رات لکھا کرتے تھے۔گویا اُس وقت
توریت اور انجیل عربی میں نہ تھی۔پس یقیناً وہ غلام عبرانی یا یونانی میں انجیل پڑھتا تھا
اور عربی میں اس کا مفہوم بیان نہ کر سکتا تھا۔اس طرح اس اعتراض کو رد کر دیا گیا۔تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ جیسا کہ جبیر نے کہا تھا کہ بَلْ هُوَ يُعَلِّمُنِی۔جبیر

سيرة النبي عمال
366
جلد 3
آخر کار مسلمان ہو گیا تھا۔عبداللہ بن ابی سرح نے مرتد ہونے پر اس کا راز کفار کو بتا دیا
صلى الله
تھا اور وہ اسے سخت تکالیف دیتے تھے۔آخر فتح مکہ پر آنحضرت علی نے روپیہ دے
کر اسے آزاد کروا دیا۔اس سے جب پوچھا گیا تو اس نے کہا میں نہیں سکھا تا بلکہ وہ
مجھے سکھاتے تھے۔آٹھواں اعتراض آٹھواں اعتراض یہ تھا کہ اس کے ساتھ شیطان کا تعلق ہے
اور اس کی طرف سے اسے کلام حاصل ہوتا ہے۔اور گو کفار
کا کوئی قول اس اعتراض کے متعلق نقل نہیں کیا گیا مگر اس اعتراض کے اشارے ضرور
پائے جاتے ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيْطِيْنُ 37 شيطان
اس کلام کو لے کر نہیں اترے۔اسی طرح فرماتا ہے وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَنٍ رَّجِيهِ 38
یہ شیطان رجیم کا قول نہیں ہے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کفار کا یہ بھی اعتراض تھا کہ
اس پر شیطان اترتا ہے۔افسوس ہے کہ مسلمانوں نے اس اعتراض کو اور پکا کر دیا
ہے اور کفار کے ہاتھ میں ایک ہتھیار دے دیا ہے۔وہ اس طرح کہ وہ بیان کرتے
ہیں کہ ایک دفعہ کفار مکہ کے سردار جمع ہو کر رسول کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہا کہ
آپ کے پاس ادنی درجہ کے لوگ آتے ہیں اور بڑے لوگ آپ کی باتیں نہیں
سنتے۔اگر آپ دین میں کچھ نرمی کر دیں تو ہم لوگ آپ کے پاس آ کر بیٹھا کریں
اس طرح دوسرے لوگ بھی آپ کے پاس آنے لگیں گے۔اس پر رسول کریم عیے
کو خیال آیا کہ اگر ایسا کر دیا جائے تو پھر بڑے بڑے لوگ مان لیں گے۔( مجھے کیا
ہی لطف آیا اس شخص کے اس فقرہ سے جس کا نام نولڈ کے ہے ) وہ لکھتا ہے ” معلوم
ہوتا ہے یہ روایت بنانے والے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو اپنے جیسا ہی بیوقوف
سمجھتے تھے ، غرض رسول کریم ﷺ کو نعوذ باللہ دین میں نرمی کرنے کا خیال آیا۔اتنے میں آپ نماز پڑھنے لگے اور سورۃ نجم پڑھنی شروع کی۔اُس وقت شیطان
ن أَفَرَيْتُمُ اللتَ وَالْعُزَّى وَمَنَوةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرى 39 کے بعد یہ کلمات
عروس

سيرة النبي علي
367
جلد 3
آپ کی زبان پر جاری کر دیئے کہ وَ تِلْكَ الْغَرَانِيقُ الْعُلَى وَإِنَّ شَفَاعَتَهُنَّ
لَتُرتَجی۔کیا تم نے لات اور عزیٰ اور منات کی حقیقت نہیں دیکھی۔یہ بہت
خوبصورت دیویاں ہیں اور ان کی شفاعت کی بڑی امید ہے۔چونکہ سورۃ نجم کے
صلى الله
آخر میں سجدہ آتا ہے رسول کریم علیہ نے سجدہ کیا تو سب کفار نے بھی آپ کے
ساتھ سجدہ کر دیا کیونکہ انہوں نے سمجھ لیا کہ آپ نے دین میں نرمی کر دی ہے اور
بتوں کو مان لیا ہے۔اس روایت کو اتنے طریقوں سے بیان کیا گیا ہے کہ ابن حجر جیسے آدمی کہتے ہیں
کہ اس کی تاویل کی ضرورت ہے۔گو تاریخی طور پر یہ روایت بالکل غلط ہے اور
میں ثابت کر سکتا ہوں کہ یہ محض جھوٹ ہے مگر اس وقت میں کسی تاویل میں نہیں
پڑتا۔میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ قرآن اس کے متعلق کیا کہتا ہے اور کیا واقعہ
صلى الله
میں رسول کریم علی سے ایسا ہوا ؟
اس موقع پر میں ایک مسلمان بزرگ کا قول بھی بیان کرتا ہوں جو مجھے بے انتہا
پسند ہے میں تو جب بھی یہ قول پڑھتا ہوں ان کیلئے دعا کرتا ہوں۔یہ بزرگ قاضی
عیاض ہیں۔وہ فرماتے ہیں شیطان نے رسول کریم علیہ پر تو کوئی تصرف نہیں کیا البتہ
بعض محدثین کے قلم سے شیطان نے یہ روایت لکھوا دی ہے۔گویا اگر شیطان کا تسلط
کسی پر کرانا ہی ہے تو کیوں نہ محدثین پر کرایا جائے رسول کریم ﷺ کو درمیان میں
صلى
کیوں لایا جائے۔بعض نادان کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے سورۃ نجم پڑھتے ہوئے یہ آیتیں بھی
پڑھ دیں۔اس پر جبریل نازل ہوا اور اس نے کہا آپ نے یہ کیا کیا۔میں تو یہ آیتیں نہیں
لایا تھا یہ تو شیطان نے جاری کی ہیں۔یہ معلوم کر کے رسول کریم ﷺ کو سخت فکر ہوا۔خدا تعالیٰ نے اس فکر کو یہ کہ کر دور کر دیا کہ وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ وَلَا
نَبِيِّ إِلَّا إِذَا تَمَنَّى أَلْقَى الشَّيْطَنُ فِي أَمْنِيَّتِهِ ۚ فَيَنْسَخُ اللَّهُ مَا يُلْقِى

سيرة النبي عليه
368
جلد 3
b
الشَّيْطنُ ثُمَّ يُحْكِمُ اللهُ أَيتِهِ وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ 40 فرمایا تم سے
پہلے بھی کوئی نبی اور رسول ایسا نہیں بھیجا گیا کہ جب اس کے دل میں کوئی خواہش پیدا
ہوئی ہو تو شیطان نے اس میں دخل نہ دے دیا ہو۔پھر اللہ تعالیٰ شیطان کی بات کو مٹا
دیتا ہے اور جو اس کی اپنی طرف سے ہوتی ہے اسے قائم رکھتا ہے۔کہتے ہیں جب یہ آیت اللہ تعالیٰ نے نازل کی تو رسول کریم ﷺ کی تسلی ہو
صلى الله
گئی۔تسلی کس طرح ہوئی ؟ اسی طرح جس طرح اس بڑھیا عورت کی ہو گئی تھی جس
سے کسی نے پوچھا کہ کیا تم یہ چاہتی ہو کہ تمہارا کبڑا پن دور ہو جائے یا یہ کہ دوسری
عورتیں بھی تمہاری طرح کبڑی ہو جائیں ؟ اس نے کہا مجھ پر تو دوسری عورتوں نے
جس قدر ہنسی کرنی تھی کر لی ہے اب باقی عورتیں بھی کبڑی ہو جائیں تا کہ میں بھی ان
پر ہنسوں۔اس روایت کو درست قرار دینے والوں کے نزدیک رسول کریم مے کی کس
طرح تسلی ہوئی۔اس طرح کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو کہہ دیا کہ تم پر ہی شیطان کا قبضہ
نہیں ہوا سب نبیوں پر ہوتا چلا آیا ہے۔یہ سن کر رسول کریم ﷺ کا فکر دور ہو گیا۔کتنی
نامعقول بات ہے۔ان لوگوں نے کبھی اتنا بھی نہ سوچا کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ اللہ تعالیٰ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔کیا اس کا
یہ مطلب ہے کہ شیطان کا ہر نبی اور رسول پر قبضہ پالینا بڑی حکمت کی بات ہے اور پھر
علیم کا اس کے ساتھ کیا تعلق ہے۔میں بیان کر رہا تھا کہ ایک بزرگ کے قول سے مجھے بڑا مزہ آتا ہے ان کا نام
قاضی عیاض ہے وہ اس قسم کی روایتیں نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ان سے یہ تو
لگ گیا کہ شیطان کا تصرف ہوا مگر رسول کریم ﷺ پر نہیں بلکہ ان روایتوں کو نقل
الله
کرنے والوں کی قلموں پر ہوا ہے۔یہ بہت ہی لطیف بات ہے۔قرآن کریم نے اس کا جو جواب دیا ہے وہ اسی جگہ موجود ہے جہاں کہتے ہیں

سيرة النبي ما
369
جلد 3
کہ شیطان نے آیتیں نازل کیں یعنی تِلْكَ الْغَرَانِيقُ الْعُلَى وَإِنَّ شَفَاعَتَهُنَّ
لتر تجی کے بعد کہتے ہیں کہ یہ آیات اتریں۔اَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنْثَى تِلْكَ
اِذَا قِسْمَةٌ ضِيْزُى إِنْ هِيَ إِلَّا أَسْمَاءُ سَمَّيْتُمُوْهَا أَنْتُمْ وَابَاؤُكُمْ
مَّا أَنْزَلَ اللهُ بِهَا مِنْ سُلْطن 41 - فرمایا کیا تم اپنے لئے تو بیٹے قرار
دیتے ہو اور خدا کے لئے لات، منات اور عزئی بیٹیاں۔یہ کس قدر بھونڈی تقسیم ہے جو
تم نے کی۔یہ نام تم نے اپنے طور پر رکھ لئے ہیں خدا کی طرف سے نازل نہیں
ہوئے۔خدا نے تو ان بتوں کے لئے اتارا ہی کچھ نہیں۔کیا ان آیات کے بعد کوئی شخص ان فقروں کو درمیان میں شامل سمجھ سکتا
پس یہ آیات ہی بتا رہی ہیں کہ ان میں وہ فقرے داخل نہیں ہو سکتے۔آخر کفار عربی تو
ہے؟
جانتے تھے۔اس کے علاوہ مندرجہ ذیل آیتیں بھی اس حصہ کو رد کر رہی ہیں۔فرمایا وَمَا تَنَزَّلَتْ
بِهِ الشَّيطِيْنُ وَمَا يَنْبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ 42۔یعنی اس میں شیطانی کلام کا
اس قدر رد ہے کہ اسے شیطان اتا ر ہی کس طرح سکتا ہے۔پھر اگر شیطان یا اس
کے ساتھی اس میں کچھ ملانا چاہیں تو ملا ہی نہیں سکتے۔کہیں کوئی عبارت کھپ ہی نہیں
سکتی جو کچھ ملائیں گے بے جوڑ ہوگا جیسا کہ یہاں ہوا ہے۔پھر آگے چل کر فرماتا ہے
هَلْ أَتَيْتُكُمْ عَلَى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيْطِيْنُ تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيْهِ يُلْقَوْنَ السَّمْعَ
وَاَكْثَرُهُمْ كُذِبُونَ 43 - کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس طرح اترتے ہیں؟
شیطان کا تعلق ہر آفاک اور آنیم کے ساتھ ہوتا ہے۔یعنی جو بڑا جھوٹ بولنے والا
اور گنہگار ہو اس سے شیطان کا تعلق ہوتا ہے۔مگر محمد رسول اللہ ﷺ کے متعلق تو تم خود
کہتے ہو کہ اس سے بڑھ کر سچا اور کوئی نہیں۔اس کے امین ہونے کے بھی تم قائل ہو۔پھر اس پر شیطان کا تصرف کس طرح ہو سکتا ہے۔پھر فرماتا ہے اِنَّ الشَّيطِيْنَ
لَيُوْحُونَ إِلَى أَوْلِيْهِمْ لِيُجَادِلُوكُمْ 44 کہ شیطان تو اپنی وحی شیطانوں کی

سيرة النبي عمال
370
طرف کرتا ہے تا کہ وہ تم سے جھگڑیں ، مومنوں کی طرف نہیں کرتا۔جلد 3
اب دیکھو وہ روایتیں جو بیان کی جاتی ہیں رسول کریم ﷺ پر کیسا خطرناک
الزام لگاتی ہیں۔شیطان تو اپنے دوست کو ہی کہے گا کہ یہ ہتھیار لے جا اور لڑ۔کسی
مسلمان کو وہ اپنے خلاف کس طرح بتائے گا۔اسی طرح سورۃ محل رکوع 13 میں آتا ہے اِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَنُّ عَلَى الَّذِيْنَ
امَنُوْا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُوْنَ إِنَّمَا سُلْطَنُهُ عَلَى الَّذِيْنَ يَتَوَلَّوْنَهُ
وَالَّذِيْنَ هُمُ بِهِ مُشْرِكُونَ 45 - یعنی شیطان کا مومنوں پر کوئی تسلط نہیں ہوسکتا جو
خدا پر توکل رکھتے ہیں۔شیطان کی حکومت تو انہی پر ہوتی ہے جو اس کے دوست ہوتے
صلى الله
ہیں اور اس کے ساتھ شرک کرتے ہیں۔محمد یہ تو ساری عمر شرک کا رد کرتے رہے
ان سے شیطان کا کیا تعلق ہوسکتا ہے۔نواں اعتراض نواں اعتراض یہ کیا گیا ہے کہ یہ شخص مفتری اور کذاب ہے۔ط
سورۃ حق میں آتا ہے دشمنوں نے کہا هذَا سُحِرَ كَذَّابٌ 46
اسی طرح سورۃ محل میں آتا ہے قَالُوا إِنَّمَا اَنْتَ مُفْتَرٍ 47 مخالف کہتے ہیں کہ تو
مفتری ہے اللہ تعالیٰ اس کا جواب یہ دیتا ہے کہ وَمَا كَانَ هَذَا الْقُرْآنُ أَنْ يُفْتَرَى مِنْ
دُونِ اللهِ وَلَكِنْ تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيْلَ الْكِتُبِ لَا رَيْبَ
فِيهِ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِيْنَ اَمْ يَقُولُونَ افْتَرِيهُ قُلْ فَأْتُوْا بِسُورَةٍ مِثْلِهِ وَ
ادْعُوا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ 48 - فرمایا ! یہ قرآن خدا
کے سوا کسی اور سے بنایا ہی نہیں جا سکتا۔اس کے اندر تو پہلی کتابوں کی پیشگوئیوں کی
تصدیق ہے۔پھر اس کے اندر الہامی کتابوں کی تفصیل ہے اور اس میں شک کی کوئی
بات نہیں۔یہ کتاب رب العالمین کی طرف سے ہے۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ اپنے پاس
سے بنالی ہے۔ان سے کہو کہ تم اس جیسی کوئی ایک ہی سورۃ لے آؤ۔اکیلے نہیں سب کو
اپنی مدد کے لئے بلالو اگر تم واقعہ میں سچے ہو۔۔

سيرة النبي علي
371
جلد 3
قرآن کریم کے متعلق پانچ دعوے اس آیت میں پانچ دعوے قرآن
کریم کے متعلق پیش کئے گئے ہیں۔اول یہ کہ قرآن اپنی دلیل آپ ہے اور اسے خدا کے سوا کوئی بنا ہی نہیں سکتا۔اس میں
ایسے امور ہیں جو انسان کے اختیار سے باہر ہیں یعنی امور غیبیہ۔فرماتا ہے قُل لَّا يَعْلَمُ
مَنْ فِي السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا الله 49 کہ آسمان اور زمین میں خدا
کے سوا کوئی غیب نہیں جانتا۔مطلب یہ کہ قرآن میں غیب کی باتیں ہیں اور یہ خدا کے
سوا کوئی نہیں بتا سکتا۔دوسرا دعویٰ یہ کیا گیا ہے کہ اس کے ذریعہ پہلی کتابوں کی پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں۔تیسرا یہ کہ اس میں پہلی کتابوں کی تشریح ہے۔چوتھا یہ کہ ہر امر کو دلیل کے ساتھ ایسے رنگ میں بیان کرتا ہے کہ اس کے
درست ہونے میں کوئی شک نہیں رہ جاتا۔پانچواں یہ کہ قرآن خدا کی صفت رب العالمین کے ماتحت نازل ہوا ہے تا کہ
اس کا فیضان سب قوموں کیلئے وسیع ہو۔فرماتا ہے اگر قرآن افترا ہے تو ان پانچ صفات والی کوئی سورۃ پیش کرو۔اگر ان
صفات والی سورۃ لے آؤ گے تو ہم مان لیں گے کہ انسان ایسی کتاب بنا سکتا ہے۔لیکن
اگر تم سارے مل کر بھی نہ بنا سکو تو معلوم ہوا کہ ایسی کتاب کوئی انسان نہیں بنا سکتا۔اس سے معلوم ہوا کہ جس سورۃ (یونس ) میں یہ دعوے کئے گئے ہیں اس سے
پہلے جس قدر قرآن اتر چکا تھا اس میں یہ پانچ باتیں پائی جاتی تھیں۔اب ہم دیکھتے
ہیں کہ کیا قرآن کے اس حصہ میں یہ پانچوں باتیں ہیں؟ اگر ہیں تو ثابت ہو جائے گا
کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے۔پہلی بات یہ بیان فرمائی کہ قرآن میں وہ باتیں ہیں جو خدا کے سوا کوئی نہیں
علم غیب جانتا۔یعنی قرآن میں علم غیب ہے۔اس کے لئے جب ہم قرآن کریم

سيرة النبي عمال
372
جلد 3
کو دیکھتے ہیں تو اس کی نہایت ابتدائی سورتوں میں سے ایک سورۃ کوثر ہے جو ایک
عظیم الشان پیشگوئی پر مشتمل ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرُ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ 50۔رسول کریم ﷺ کے متعلق
دشمن کہا کرتا کہ یہ ابتر ہے، اس کی کوئی نرینہ اولا د نہیں ، اس کے بعد اس کا جانشین کون
بنے گا۔اللہ تعالیٰ اس سورۃ میں فرماتا ہے کہ تو ابتر نہیں بلکہ تیرا دشمن ابتر ہے۔رسول کریم ہے کس طرح ابتر نہیں اور آپ کا دشمن کس طرح ابتر ہے؟ اس کے متعلق
خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّا اَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ۔اے محمد ! (صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم
نے تیرے متعلق فیصلہ کر دیا ہے کہ ہم تجھے ایک عظیم الشان جماعت دیں گے جو روحانی
طور پر تیری فرزند ہوگی اور اس میں بڑے بڑے اعلیٰ پایہ کے انسان ہوں گے۔پھر
فرماتا ہے فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ۔اے محمد ! ( صلی اللہ علیہ وسلم ) تو اس خوشی میں
خوب نمازیں پڑھ ، دعائیں کر اور قربانیاں کر۔پھر جب ہم تیری جماعت کو اور
بڑھانے لگیں تو تو اور عبادت کر اور قربانیاں کر کیونکہ ہم تیری روحانی نسل کو
بڑھانے والے ہیں۔اور یہ روحانی نسل اس طرح بڑھے گی کہ ابوجہل کا بیٹا چھینیں
گے اور تجھے دے دیں گے۔وہ ابتر ہو جائے گا اور تو اولاد والا ہوگا۔یہی حال
دوسروں کا ہوگا۔ان کے بیٹے چھین چھین کر ہم تمہیں دے دیں گے۔چنانچہ ایسا ہی
ہوا۔ان کے بیٹے رسول کریم ع کو دیئے گئے اور وہ روحانی لحاظ سے ابتر ہو گئے۔یہی وجہ تھی کہ جوں جوں رسول کریم ﷺ کو کامیابی ہوتی گئی کفار زیادہ تکلیفیں دیتے
گئے۔اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا جو سورۃ کوثر میں بیان کی گئی ہے اللہ تعالیٰ
نے سورۃ انبیاء رکوع 4 میں ذکر کیا ہے۔فرماتا ہے أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي
الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا اَفَهُمُ الْغُلِبُونَ 51 - فرمایا کیا یہ لوگ اتنا
بھی نہیں دیکھتے کہ ہم ان کے ملک کو اس کے کناروں کی طرف سے چھوٹا کرتے
جارہے ہیں اور ہر روز ان کی اولا دیں محمد رسول اللہ ﷺ کو دے رہے ہیں۔کیا اس

·

آج 10 میں سے 10 باقی