بَاب سوم

سیرت النبی ؐ, حصہ 10

محبت اور پیار سے جواب دیتے ہیں اور اس محبت کا ایسا اثر ہوتا ہے کہ وہ اپنے دلوں میں
یقین کر لیتے ہیں کہ ہم جس قدر بھی سوال کرتے جائیں آپ ان سے اکتائیں گے
نہیں۔کیونکہ جو حدیث میں او پر لکھ آیا ہوں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ نہ صرف اس موقع پر
آپ اعتراضات سے نہ گھبرائے بلکہ آپ کی یہ عادت تھی کہ آپ دین کے متعلق سوالات
سے نہ گھبراتے تھے کیونکہ حضرت ابن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ میں نے جتنے سوال آپ سے
کئے آپ نے ان کا جواب دیا۔اور پھر فرماتے ہیں کہ لَوِ اسْتَرَدْتُ لَزَادَ اگر میں اور سوال
کرتا تو آپ پھر بھی جواب دیتے اس فقرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ
عنہ کو یقین تھا کہ آپ جس قدر سوالات بھی کرتے جائیں آنحضرت سلی سیستم اس پر ناراض نہ
ہوں گے بلکہ ان کا جواب دیتے جائیں گے اور یہ نہیں ہوسکتا تھا جب تک رسول کریم
سلام کی عام عادت یہ نہ ہو کہ آپ ہر قسم کے سوالات کا جواب دیتے جائیں۔دیگر احادیث سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ صحابہ کے سوالات پر خفا نہ ہوتے تھے
بلکہ بڑی خندہ پیشانی سے ان کے جواب دیتے تھے اور یہ آپ کے وقار کے اعلیٰ درجہ پر
شاہد ہے کیونکہ معمولی طبیعت کا آدمی بار بار سوال پر گھبرا جاتا ہے مگر آپ باوجود ایک ملک
کے بادشاہ ہونے کے رحمت و شفقت کا ایسا اعلیٰ نمونہ دکھاتے رہے جو عام انسان تو کجا دیگر
انبیاء بھی نہ دکھا سکے۔اس حدیث کے علاوہ ایک اور حدیث بھی ہے جس سے آپ کے وقار کا علم ہو سکتا ہے
اور گو یہ حدیث میں پہلے بیان کر چکا ہوں کیونکہ اس سے آپ کے یقین اور ایمان پر بھی
روشنی پڑتی ہے لیکن چونکہ اس حدیث سے آپ کے وقار کا حال بھی کھلتا ہے اس لئے اس
جگہ بھی بیان کر دینا ضروری معلوم ہوتا ہے۔سراقہ بن جعشم کہتا ہے کہ جب رسول کریم مکہ
(120

سے ہجرت کر کے مدینہ منورہ کی طرف روانہ ہوئے تو مجھے اطلاع ملی کہ آپ کے لئے اور
حضرت
ابوبکر کے لئے مکہ والوں نے انعام مقرر کیا ہے جو ایسے شخص کو دیا جائے گا جو آپ کو
قتل کر دے یا قید کر لائے۔اس پر میں اپنے گھوڑے پر سوار ہو کر بھاگا اور چاہا کہ جس
طرح ہو آپکو گرفتار کرلوں تا اس انعام سے متمتع ہو کر اپنی قوم میں مالدار رئیس بن
جاؤں۔جب میں آپ کے قریب پہنچا میرے گھوڑے نے ٹھوکر کھائی اور میں زمین پر گر
پڑا۔اس پر میں نے اٹھ کر تیروں سے فال نکالنی چاہی کہ آیا یہ کام اچھا ہے یا برا کروں یا نہ
کروں اور تیروں میں سے وہ جواب نکلا جسے میں نا پسند کرتا تھا یعنی مجھے آپ کا تعاقب نہیں
کرنا چاہیئے۔مگر پھر بھی میں اپنے گھوڑے پر سوار ہو گیا اور آپ کے پیچھے بھاگا اور اس قدر
نزدیک ہو گیا کہ آپ کی قراءت کی آواز آنے لگی اور میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ بالکل
کسی طرف نہ دیکھتے تھے مگر حضرت
ابوبکر بار بار ادھر ادھر دیکھتے جاتے تھے۔اس حدیث سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت سلی تم میں صفت و قار نہایت اعلیٰ
درجہ پر تھی اور آپ خطر ناک سے خطر ناک اوقات میں بھی اپنے نفس کی بڑائی کو نہ چھوڑتے
تھے۔اور خواہ آپ کو گھر میں بیٹھے ہوئے اپنے شاگردوں سے معاملہ کرنا پڑے جو دین کی
جدت کی وجہ سے بار بار سوال کرنے پر مجبور تھے اور خواہ میدان جنگ میں دشمن کے ملک
میں خطرناک دشمنوں کے مقابلہ میں آنا پڑے ہر دوصورتوں میں آپ اپنے وقار کو ہاتھ سے
نہ دیتے۔اور جس وقت صابر سے صابر اور دلیر سے دلیر انسان چڑ چڑا ہٹ اور گھبراہٹ کا
اظہار کرے اس وقت بھی آپ وقار پر قائم رہتے اور تعلیم اور جنگ دو ہی موقعہ ہوتے ہیں
جہاں وقار کا امتحان ہوتا ہے اور جاننے والے جانتے ہیں کہ اسی وجہ سے استادوں کو اپنے
اخلاق کے درست کرنے کی کیسی ضرورت رہتی ہے اور جو استاد اس بات سے غافل
121

ہو جائے اور اپنی ذمہ داری کو نہ سمجھے بہت جلد طلباء اس کے اخلاق کو بگاڑ دیتے ہیں یہی حال
میدان جنگ میں بہادر سپاہی کا ہوتا ہے جو باوجود جرأت اور بہادری کے بعض اوقات وقار
کھو بیٹھتا ہے اور چھچھوراپن اور گھبراہٹ کا اظہار کر بیٹھتا ہے مگر وہ نیکوں کا نیک بہادروں کا
بہادر ان سب عیوب سے پاک تھا۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ
جرات:-
انسان کی اعلیٰ درجہ کی خصال میں سے ایک جرأت بھی ہے جرات کے بغیر انسان
بہت سے نیک کاموں سے محروم رہ جاتا ہے۔جرات کے بغیر انسان دنیا میں ترقی نہیں
کرسکتا۔جرات کے بغیر انسان اپنے ہم عصروں کی نظروں میں ذلیل وسبک رہتا ہے۔غرض کہ جرات، بہادری، دلیری اعلیٰ درجہ کی صفات میں سے ہیں اور جس انسان میں یہ
خصلتیں ہوں وہ دوسروں کی نظر میں ذلیل نہیں ہوسکتا۔جب کہ آنحضرت سیلی سیستم جامع کمالات انسانی تھے اور ہر ایک بات میں جو انسان
کی زندگی کو بلند اور اعلیٰ کرنے والی ہو دوسرے کے لئے نمونہ اور اسوہ حسنہ تھے اور جو عمل یا
قول یا خوبی یا نیکی سے تعبیر کیا جاسکے اس کے آپ معلم تھے اور کل پاک جذبات کو
ابھارنے کے لئے ان کا وجود خضر راہ تھا تو ضروری تھا کہ آپ اس صفت میں بھی خاتم الانبیاء
واولیاء بلکہ خاتم الناس ہوں اور کوئی انسان اس حسن میں آپ پر فائق نہ ہو سکے چنانچہ آپ
کی زندگی پر غور کرنے والے معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ نے اپنی عمر میں بہادری اور جرات
کے وہ اعلیٰ درجہ کے نمونے دکھائے ہیں کہ دنیا میں ان
کی نظیر نہیں مل سکتی بلکہ تاریخیں بھی ان
کی مثال پیش کرنے سے عاجز ہیں لیکن چونکہ میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ موجودہ صورت میں
میں صرف وہ واقعات جو بخاری میں درج ہیں پیش کروں گا اس لئے اس جگہ صرف ایک دو
122

واقعات پر کفایت کرتا ہوں۔دراصل اگر غور کیا جائے تو آنحضرت صلالہ اسلام کی ملکہ کی زندگی ہی بہادری کا ایک ایسا
اعلیٰ نمونہ ہے کہ اسے دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔تیرہ سال تک ایک ایسے مقام پر رہنا
کہ جہاں سوائے چند انفاس کے اور سب لوگ دشمن اور خون کے پیاسے ہیں اور بغیر خوف
کے لوگوں کو اپنے دین کی باتیں سنانا اور پھر ایسے دین کی جولوگوں کی نظر میں نہایت حقیر اور
مکر وہ تھا۔کوئی ایسا کام نہیں جس کے معلوم ہونے پر آپ کے کمالات کا نقشہ آنکھوں تلے
نہ کھینچ جاتا ہو۔اس تیرہ سال کے عرصہ میں کیسے کیسے دشمنوں کا آپ
کو مقابلہ کرنا پڑا۔انواع و
اقسام کے عذابوں سے انہوں نے آپ کے قدم صدق کو ڈگمگا نا چاہا لیکن آپ نے وہ
بہادری کا نمونہ دکھایا کہ ہزار ہادشمنوں کے مقابلہ میں تن تنہا سینہ سپر رہے اور اپنے دشمنوں
کے سامنے اپنی آنکھ نیچی نہ کی اور جو پیغام خدا کی طرف سے لے کر آئے تھے اسے کھلے
الفاظ میں بغیر کسی اختفاء و اسرار کے لوگوں تک پہنچاتے رہے غرض کہ آپ کی زندگی تمام کی
تمام جرات و دلیری کا ایک بے مثل نمونہ ہے مگر جگہ کی قلت کی وجہ سے میں ایک دو واقعات
سے زیادہ نہیں لکھ سکتا۔حضرت انس فرماتے ہیں کہ كَانَ فَزَعْ بِالْمَدِينَةِ فَاسْتَعَارَ النَّبِيِّ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَسَالَنَا يُقَالُ لَهُ مَنْدُوبْ فَقَالَ مَا رَأَيْنَا مِنْ فَزَعٍ وَإِنْ وَجَدْنَاهُ لَبَحْرًا ( بخاری کتاب
الجهاد باب اسم الفرس والمحار) مدینہ میں کچھ گھبراہٹ تھی پس نبی کریم ملایا کہ تم نے ہمارا
گھوڑا مستعار لیا جس کا نام مندوب تھا اور فرمایا کہ ہم نے کوئی گھبراہٹ کی بات نہیں دیکھی
اور ہم نے تو اس گھوڑے کو سمندر پایا یعنی نہایت تیز وتند۔حضرت انس نے ایک حدیث
میں اس واقعہ کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ ایک دفعہ مدینہ میں کسی غنیم کے حملہ آور ہونے کی
خبر تھی اور مسلمانوں کو ہر وقت اس کے حملہ آور ہونے کا انتظار تھا۔ایک رات اچانک شور ہؤا
123

اور دور کچھ آوازیں سنائی دیں۔صحابہ فورا جمع ہونے شروع ہوئے اور ارادہ کیا کہ جمع ہو کر
چلیں اور دیکھیں کہ کیا غنیم حملہ آور ہونے کے لئے آ رہا ہے۔وہ تو ادھر جمع ہوتے اور تیار
ہوتے رہے اور ادھر رسول کریم مالی ایتم بغیر کسی کو اطلاع دیئے ایک صحابی کا گھوڑا لے کر
سوار ہو کر جدھر سے آوازیں آرہی تھیں ادھر دوڑے اور جب لوگ تیار ہو کر چلے تو آپ
انہیں مل گئے اور فرمایا کہ گھبراہٹ کی تو کوئی وجہ نہیں شور معمولی تھا۔اور اس گھوڑے کی
نسبت فرمایا کہ بڑا تیز گھوڑا ہے اور سمندر کی طرح ہے یعنی ہر میں مار کر چلتا ہے۔اس واقعہ سے ہر ایک شخص معلوم کر سکتا ہے کہ آپ کیسے دلیر وجری تھے کہ شور سنتے ہی
فور ا گھوڑے پر سوار ہو کر دشمن کی خبر لینے کو چلے گئے اور اپنے ساتھ کوئی فوج نہ لی۔لیکن
جب اس واقعہ پر نظر غائر ڈالی جائے تو چند ایسی خصوصیات معلوم ہوتی ہیں کہ جن کی وجہ
سے اس واقعہ کو معمولی جرأت و دلیری کا کام نہیں کہہ سکتے بلکہ یہ واقعہ خاص طور پر ممتاز
معلوم ہوتا ہے۔اول امر جو قابل لحاظ ہے یہ ہے کہ جرات و دلیری دو قسم کی ہوتی ہے ایک تو وہ جو بعض
اوقات بزدل سے بزدل انسان بھی دکھا دیتا ہے اور اس کا اظہار کمال مایوسی یا انقطاع
اسباب کے وقت ہوتا ہے اور ایک وہ جو سوائے دلیر اور قوی دل کے اور کوئی نہیں دکھا
سکتا۔پہلی قسم کی دلیری ہم دیکھتے ہیں کہ ایسے ایسے جانوروں سے بھی ظاہر ہو جاتی ہے جو
جرات کی وجہ سے مشہور نہیں ہیں مثلاً مرغی ان جانوروں میں سے نہیں ہے کہ جو جرات کی
صفت سے متصف ہیں بلکہ نہایت ڈرپوک جانور ہے مگر بعض اوقات جب بلی یا چیل اس
کے بچوں پر حملہ کرے تو یہ اپنی چونچ سے اس کا مقابلہ کرتی ہے۔اور بعض اوقات تو ایسے
بھی دیکھا گیا ہے کہ چیل مرغی کا بچہ اٹھا کر لے گئی تو وہ اس کے پیچھے اس زور سے کو دی کہ دو
124

دو گز تک اس کا مقابلہ کیا۔حالانکہ مرغی لڑنے والے جانوروں میں سے نہیں ہے۔مرغی تو خیر
پھر بھی بڑا جانور ہے چڑیا تک اپنے سے کئی کئی گنے جانوروں کے مقابلہ کے لئے تیار ہو جاتی
ہے مگر یہ اسی وقت ہوتا ہے جب وہ دیکھ لے کہ اب کوئی مفر نہیں اور میری یا میرے بچوں کی
خیر نہیں۔جب جانوروں میں اس قدر عقل ہے کہ وہ جب مصیبت اور بلا میں گھر جاتے ہیں
اور سمجھ لیتے ہیں کہ اب سوائے موت کے اور کوئی صورت نہیں تو وہ لڑنے مرنے پر تیار ہو
جاتے ہیں اور حتی الوسع دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں تو انسان جو اشرف المخلوقات ہے وہ اس
صفت سے کب محروم رہ سکتا ہے چنانچہ دیکھا گیا ہے کہ بعض انسان جو معمولی اوقات میں
نہایت بزدل اور کمزور ثابت ہوئے تھے جب کسی ایسی مصیبت میں پھنس گئے کہ اس سے
نکلنا ان کی عقل میں محالات سے تھا تو انہوں نے اپنے دشمنوں کا ایسی سختی سے مقابلہ کیا کہ
ان پر غالب آگئے اور جیت گئے اور ایسی جرات دکھائی کہ دوسرے مواقع میں بڑے
بڑے دلیروں سے بھی نہ ظاہر ہوتی تھی۔پس ایک جرات وہ ہوتی ہے جو انقطاع اسباب
کے وقت ظاہر ہوتی ہے اور بزدل کو بہادر اور ضعیف کو توانا اور ڈرپوک کو دلیر بنا دیتی ہے مگر
یہ کوئی اعلیٰ درجہ کی صفت نہیں کیونکہ اس میں چھوٹے بڑے، ادنی اور اعلیٰ سب شریک ہیں
قابل تعریف جرات وہ ہے جو ایسے اوقات میں ظاہر ہو کہ اسباب کا انقطاع نہ ہوا ہو۔بہت
کچھ امید میں ہوں۔بھاگنے اور بچنے کے راستے کھلے ہوں یعنی انسان اپنی مرضی سے جان
بوجھ کر کسی خطرہ کی جگہ میں چلا جائے نہ یہ کہ اتفاقاً کوئی مصیبت سر پر آپڑی تو اس پر صبر
کر کے بیٹھ رہے۔اب دیکھنا چاہئے کہ رسول کریم ﷺ سے جو اس وقت جرات کا اظہار ہوا ہے تو یہ
جرات دوسری قسم کی ہے اگر آپ اتفاقا کہیں جنگل میں دشمن کے نرغہ میں آجاتے اور اس
(125)

وقت جرات سے اس کا مقابلہ کرتے تو وہ اور بات ہوتی اور یہ اور بات تھی کہ آپ رات کے
وقت تن تنہا بغیر کسی محافظ دستہ کے دشمن کی خبر لینے کو نکل کھڑے ہوئے۔اگر آپ نہ جاتے تو
آپ مجبور نہ تھے۔ایسے وقت میں باہر نکلنا افسروں کا کام نہیں ہوتا۔صحابہ آپ خبر لاتے
اور اگر جانا ہی تھا تو آپ دوسروں کا انتظار کر سکتے تھے مگر وہ قوی دل جس کے مقابلہ میں شیر کا
دل بھی کوئی حقیقت نہیں رکھتا اس بات کی کیا پرواہ کرتا تھا۔شور کے سنتے ہی گھوڑے پر سوار
ہوکر خبر لانے کو چل دیئے اور ذرا بھی کسی قسم کا تر ڈ دیا فکر نہیں کیا۔دوسرا امر جو اس واقعہ کوممتاز کر دیتا ہے یہ ہے کہ آپ نے ایسے وقت میں ایسا گھوڑا لیا
جس پر سواری کے آپ عادی نہ تھے حالانکہ ہر ایک گھوڑے پر سوار ہونا ہر ایک آدمی کا کام
نہیں ہوتا۔ایسے خطرہ کے وقت ایک ایسے تیز گھوڑے کو لے کر چلے جانا جو اپنی سختی میں
مشہور تھا یہ بھی آپ کی خاص دلیری پر دلالت کرتا ہے۔تیسرا امر جو اس واقعہ کو عام جرات کے کارناموں سے ممتاز کرتا ہے وہ آپ کی حیثیت
ہے۔اگر کوئی معمولی سپاہی کام کرے تو وہ بھی تعریف کے قابل تو ہوگا مگر ایسا نہیں ہوسکتا
جیسا کہ افسر و بادشاہ کا فعل۔کیونکہ اس سپاہی کو وہ خطرات نہیں جو باشاہ کو ہیں۔اول تو سپاہی
کو مارنے یا گرفتار کرنے کی ایسی کوشش نہیں کی جاتی جتنی بادشاہ یا امیر کے گرفتار کرنے یا
مارنے کی کوشش کی جاتی ہے کیونکہ اس کے مارنے یا قید کر لینے سے فیصلہ ہی ہو جا تا
ہے۔دوسرے سپاہی اگر مارا جائے تو چنداں نقصان نہیں بادشاہ کی موت ملک کی تباہی کا
باعث ہوتی ہے۔پس باوجود ایک بادشاہ کی حیثیت رکھنے کے آپ کا اس وقت دشمن کی
تلاش میں جانا ایک ایسا ممتاز فعل ہے جس کی نظیر نہیں مل سکتی۔126

غزوہ حنین :-
رسول کریم صلی ا یہ پتہ ہی دنیا کے لئے ایک کامل نمونہ ہو سکتے ہیں کیونکہ آپ ہر ایک امر
میں دوسرے انسانوں سے افضل ہیں اور ہر ایک نیکی میں دوسروں کے لئے رہنما ہیں۔ہر
ایک پاک صفت آپ میں پائی جاتی ہے اور آپ کا کمال دیکھ کر آنکھیں چندھیا جاتی ہیں اور
آپ کے نور سے دل منور ہو جاتے ہیں۔علماء میں آپ کسر بر آوردہ ہیں۔متقیوں میں آپ
افضل ہیں۔انبیاء میں آپ سردار ہیں۔ملک داری میں آپ کا کوئی مقابلہ نہیں
کر سکتا۔جرات میں آپ فرد وحید ہیں۔غرض کہ ہر ایک امر میں آپ خاتم ہیں اور آپ کا
کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔میں نے پیچھے آپ کی جرات کا ایک واقعہ بیان کیا تھا کہ کس طرح آپ سب صحابہ
سے پہلے خطرہ کے معلوم کرنے اور دشمن کی خبر لینے کے لئے تن تنہا چلے گئے۔اب میں ایک
اور واقعہ بیان کرتا ہوں جس سے پڑھنے والے کو خوب اچھی طرح سے معلوم ہو جائے گا کہ
جو کرشمے بہادری اور جرات کے آپ نے دکھلائے وہ کوئی اور انسان نہیں دکھا سکتا۔جولوگ جنگ کی تاریخ سے واقف و آگاہ ہیں وہ جانتے ہیں کہ دشمن کا سب سے زیادہ
زور افسروں اور جرنیلوں کو نقصان پہنچانے پر خرچ ہوتا ہے اور سب سے زیادہ اسی بات کی
کوشش کی جاتی ہے کہ سردار لشکر اور اس کے سٹاف کو قتل و ہلاک کر دیا جائے اور یہ اصل ایسی
ہے کہ پرانے زمانہ سے اس پر عمل ہوتا چلا آیا ہے بلکہ پرانے زمانہ میں تو جنگ کا دارومدار
ہی اس پر تھا کہ افسرکو قتل یا قید کر لیا جائے۔اور اس
کی زیادہ تر وجہ یہ ھی کہ پچھلے زمانہ میں خود
بادشاہ میدان جنگ میں آتے تھے اور آپ ہی فوج کی کمان کرتے تھے اس لئے ان
کا قتل
(127)

یا قید ہو جانا بالکل شکست کے مترادف ہوتا تھا اور بادشاہ کے ہاتھ سے جاتے رہنے پر فوج
بے دل ہو جاتی تھی اور اس کے قدم اکھڑ جاتے تھے اور اسکی مثال ایسی ہی ہو جاتی تھی جیسے
بے سر کا جسم۔کیونکہ جس کی خاطر لڑتے تھے وہی نہ رہا تو لڑائی سے کیا فائدہ۔پس بادشاہ یا
سردار کا قتل یا قید کر لینا بڑی سے بڑی شکستوں سے زیادہ مفید اور نتائج قطعیہ پر منتج تھا اس
لئے جس قدر خطرہ بادشاہ کو ہوتا تھا اتنا اور کسی انسان کو نہ ہوتا۔اس بات کو جو شخص اچھی طرح سمجھ لے اسے ذیل کا واقعہ محو حیرت بنا دینے کے لئے کا
فی ہے عَنِ الْبَرَاءِبْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ قَالَ لَهُ رَجُلْ أَفَرَرْتُمْ عَنْ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ قَالَ لَكِنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَفِرَانَ هَوَازِنَ كَانُوْ قَوْمًارَ مَاةً
وَإِنَّا لَمَّا لَقِينَا هُمْ حَمَلْنَا عَلَيْهِمْ فَانْهَزَمُوْا فَأَقْبَلَ الْمُسْلِمُوْنَ عَلَى الْغَنَائِمِ وَاسْتَقْبَلُوْنَا بِالسَهَامِ
فَأَمَّا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَفِرَ فَلَقَدْ رَأَيْتُهُ وَإِنَّهُ لَعَلَى بَغْلَتِهِ الْبَيْضَاءِ وَإِنَّ أَبَاسْفْيَانَ
أَخِذْ بِلِجَامِهَا وَ النَّبِيُّ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ اَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبْ - أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ
( بخاری کتاب الجھاد باب من قاددا بة غيره في الحرب )
براء بن عازب سے روایت ہے کہ آپ سے کسی نے کہا کہ کیا تم لوگ جنگ حنین کے
دن رسول کریم کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔آپ نے جواب میں کہا کہ رسول کریم صلی یا یہ ستم
نہیں بھاگے۔ہوازن ایک تیرانداز قوم تھی اور تحقیق ہم جب ان سے ملے تو ہم نے ان پر
حملہ کیا اور وہ بھاگ گئے۔ان کے بھاگنے پر مسلمانوں نے ان کے اموال جمع کرنے
شروع کئے لیکن ہوازن نے ہمیں مشغول دیکھ کر تیر برسانے شروع کئے پس اور لوگ تو
بھاگے مگر رسول
کریم صلی ایتم نہ بھاگے بلکہ اس وقت میں نے دیکھا تو آپ اپنی سفید خچر پر
سوار تھے اور ابوسفیان نے آپ کے خچر کی لگام پکڑی ہوئی تھی اور آپ فرمارہے تھے میں
نبی ہوں یہ جھوٹ نہیں ہے۔میں عبدالمطلب کی اولاد میں سے ہوں۔128

اس واقعہ کی اہمیت کے روشن کرنے کے لئے میں نے پہلے بتایا تھا کہ بادشاہ لشکر میں
سب سے زیادہ خطرہ میں ہوتا ہے کیونکہ جو نقصان بادشاہ کے قتل یا قید کر لینے سے لشکر کو پہنچتا
ہے وہ کوئی ہزار سپاہیوں کے مارے جانے سے نہیں پہنچتا۔پس دشمن کو جس قدر آپ
کا نجتس
ہوسکتا تھا اور کسی کا نہیں۔پس جبکہ اچانک دشمن کا حملہ ہوا اور وہ اپنے پورے زور سے ایک
عارضی غلبہ پانے میں کامیاب ہوا اور لشکر اسلام اپنی ایک غلطی کی وجہ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور
ہو ا تو دشمن کے لئے ایک غیر مترقبہ موقع تھا کہ وہ آنحضرت مسلہ تم پرحملہ کرتا اور اپنے مدت
کے بغض اور عناد کو عملی جامہ پہناتا۔پس ایسی صورت میں آپ کا وہاں کھڑا رہنا ایک نہایت
خطرناک امر تھا جو نہایت بہادری اور جرات چاہتا تھا اور عام عقل انسانی اس واقعہ کی تفصیل
کو دیکھ کر ہی حیران ہو جاتی ہے کہ کس طرح صرف چند آدمیوں کے ساتھ آپ وہاں
کھڑے رہے۔آپ کے ساتھ اس وقت بارہ ہزار بہادر سپاہی تھے جو ایک سے ایک بڑھ کر تھا اور
سینکڑوں مواقع پر کمال جرات دکھلا چکا تھا مگر حنین میں کچھ ایسی ابتری پھیلی اور دشمن نے
اچانک تیروں کی ایسی بوچھاڑ کی کہ بہادر سے بہادر سپاہی کے پاؤں اکھڑ گئے اور وہ تاب
مقابلہ نہ لا سکا حتی کہ جنگ کا عادی بلکہ میدان جنگ کا تربیت یافتہ عرب کا گھوڑا بھی گھبرا کر
بھا گا اور بعض صحابہ کا بیان ہے کہ اس شدت کا حملہ تھا کہ ہم باوجود کوشش کے نہ سنبھل سکتے
تھے اور چاہتے تھے کہ پاؤں جما کر لڑیں مگر قدم نہ جمتے تھے اور ہم اپنے گھوڑوں کو واپس
کرتے تھے لیکن گھوڑے نہ لوٹتے اور ہم اس قدر ان کی باگیں کھینچتے تھے کہ گھوڑے
دوہرے ہو جاتے تھے مگر پھر آگے کو ہی بھاگتے تھے اور واپس نہ لوٹتے تھے۔پس اس
خطرناک وقت میں جب ایک جرار لشکر پیٹھ پھیر چکا ہو ایک شخص تن تنہا صرف چند وفادار
(129)

خدام کے ساتھ دشمن کے مقابلہ میں کھڑا رہے اور تیروں کی بارش کی ذرا بھی پرواہ نہ کرے تو
یہ ایک ایسا فعل نہیں ہو سکتا جو کسی معمولی جرات یاد لیری کا نتیجہ ہو بلکہ آپ کے اس فعل سے
معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنے سینہ میں ایک ایسا دل رکھتے تھے جو کسی سے ڈرنا جانتا ہی نہ تھا
اور خطرناک دشمن کے مقابلہ میں ایسے وقت جبکہ اس کے پاس کوئی ظاہر سامان موجود نہ
ہو کھڑا رہنا اس کے لئے ایک معمولی کام تھا اور یہ ایک ایسا دلیرانہ کام ہے ایسی جرات کا
اظہار ہے کہ جس کی نظیر اولین و آخرین کی تاریخ میں نہیں مل سکتی۔آپ (فداہ ابی وامی ) خوب جانتے تھے کہ کفار عرب کو اگر کسی جان کی ضرورت ہے
تو میری جان کی۔اگر وہ کسی کے دشمن ہیں تو میرے دشمن ہیں۔اگر وہ کسی کو قتل کرنا چاہتے
ہیں تو مجھے۔مگر باوجود اس علم کے باوجود بے یارو مددگار ہونے کے آپ ایک قدم پیچھے نہ
ہے بلکہ اس خیال سے کہ کہیں خچر ڈر کر نہ بھاگ جائے ایک آدمی کو باگ پکڑ وادی کہ اسے
پکڑ کر آگے بڑھاؤ تا یہ بے بس ہو کر بھاگ نہ جائے۔بے شک چند آدمی آپ کے ساتھ
اور بھی رہ گئے تھے مگر وہ اول تو اس عشق کی وجہ سے جو انہیں رسول کریم کے ساتھ تھا وہاں
کھڑے رہے دوسرے ان کی جان اس خطرہ میں نہ تھی جس میں آنحضرت سال یا اسلام کی جان
تھی۔پس باوجود کمال دلیری کے آپ کی جرات کے مقابلہ وہ لوگ بھی نہیں کر سکتے جو اس
وقت آپ کے پاس کھڑے رہے۔اس جگہ ایک اور بات بھی یا درکھنی چاہئے کہ ایسے وقت
میں ایک بہادر انسان اپنی ذلت کے خوف سے جان دینے پر آمادہ بھی ہو جائے اور بھا گئے
کا خیال چھوڑ بھی دے تب بھی وہ یہ جرأت نہیں کر سکتا کہ دشمن کوللکارے اور اگر للکارے
بھی تو کمال مایوسی کا اظہار کرتا ہے اور جان دینے کے لئے آمادگی ظاہر کرتا ہے مگر آپ نے
اس خطر ناک وقت میں بھی پکار کر کہا کہ میں خدا کا نبی ہوں یہ جھوٹ نہیں اور میں عبد المطلب
(130)

کی اولاد میں سے ہوں جس فقرہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس خطر ناک وقت میں بھی آپ
گھبرائے نہیں بلکہ ان لوگوں
کو پکار کر سنا دیا کہ میں سچا ہوں اور خدا کی طرف سے ہوں تم
میرا کیا بگاڑ سکتے ہو۔پس ایسے خطر ناک موقع پر خون کے پیاسے دشمنوں کے مقابلہ میں کھڑا
رہنا پھر انہیں اپنی موجودگی کی اطلاع خود نعرہ مار کر دینا پھر کامل اطمینان اور یقین سے فتح کا
اظہار کرنا ایسے امور ہیں کہ جن کے ہوتے ہوئے کوئی شخص میرے آقا کے مقابلہ میں
جرات و دلیری کا دعوی نہیں کرسکتا۔مال کے متعلق احتیاط :-
آنحضرت سلی لا الہ تم کو اللہ تعالی نے اپنے وعدہ کے مطابق بادشاہ بھی بنا دیا تھا اور گو
آپ کے مخالفین نے ناخنوں تک زور مارا مگر خدا کے وعدوں کو پورا ہونے سے کون روک
سکتا ہے باوجود ہزاروں بلکہ لاکھوں دشمنوں کے اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے دشمنوں پر فتح دی
اور وہ سب آپ کے سامنے گردنیں جھکا دینے پر مجبور ہوئے اور انہیں چاروناچار آپ کے
آگے سر نیاز مندی جھکانا پڑا۔مختلف ممالک سے زکوۃ وصول ہو کر آنے لگی جس کا انتظام
آپ ہی کرتے تھے مگر جس رنگ میں کرتے تھے اسے دیکھ کر سخت حیرت ہوتی ہے۔آجکل کے بادشاہوں کو دیکھو کہ وہ لوگوں کا روپیہ کس طرح بے دریغ اڑا رہے ہیں۔وہ مال جو غرباء کے لئے جمع ہو کر آتا ہے اسے اپنے اوپر خرچ کر ڈالتے ہیں اور ان کے
خزانوں کا کوئی حساب نہیں۔اگر وہ اپنے خاص اموال کو اپنی مرضی کے مطابق خرچ کریں تو
ان پر کوئی اعتراض نہ ہو مگر غرباء کے اموال جو صرف تقسیم کرنے کے لئے ان کے سپرد کئے
جاتے ہیں ان پر بھی وہ ایسا دست تصرف پھیرتے ہیں کہ جیسے خاص ان کا اپنا مال ہے اور
کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں۔مگر آنحضرت صلی الا ایم کا حال بالکل اس کے برخلاف تھا۔آپ
131

·

آج 10 میں سے 10 باقی