بَاب سوم

سیرت النبی ؐ, حصہ 9

اب میں ایک اور ثبوت پیش کرتا ہوں کہ آپ بدی اور ظلمت سے سخت متنفر تھے اور آپ
کے دل کے ہر گوشہ میں نور ایمان متمکن تھا اور وہ ثبوت آپ کی ایک دعا ہے جو آپ کے دلی
جذبات کی مظہر ہے حضرت عبد اللہ بن عباس کی روایت ہے کہ آپ صبح کی سنتوں کے بعد
یہ دعا مانگتے۔اللَّهُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِی نُورًا وَفِي بَصَرِئ نُوْرًا وَفِىٰ سَمْعِيَ نُوْرًا وَعَنْ يَمِيْنِيْ نُورًا
وَعَنْ يَسَارِئٍ نُورًا وَفَوْقِىٰ نُوْرًا وَتَحْتِى نُورًا وَ أَمَا مِيَ نُورًا وَخَلْفِىٰ نُوْرًا وَاجْعَلْ لَّىٰ نُوْرًا (بخاری
کتاب الدعوات باب الدعاء اذ انتبه من الليل ) یعنی اے اللہ میرے دل کو نور سے بھر دے اور میری
آنکھوں کو نورانی کر دے اور میرے کانوں کو بھی نور سے بھر دے اور میری دائیں طرف بھی
نور کر دے اور بائیں طرف بھی اور میرے اوپر بھی نور کر دے اور نیچے بھی نور کر دے۔اور نور کو
میرے آگے بھی کر دے اور پیچھے بھی کر دے۔اور میرے لئے نور ہی نور کر دے۔حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی ایتم کو یہ دعا مانگتے ہوئے سننے کا
اتفاق مجھے اس طرح ہوا کہ میں اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک دن سو یا جو رسول
کریم کی ازواج مطہرات میں سے تھیں اور میں نے رسول کریم صلی یا پہ تم کو دیکھا کہ اس طرح
دعا مانگتے تھے اور نماز پڑھتے تھے۔پس یہ دعا ایسے خلوت کے وقت کی ہے کہ جس وقت
انسان اپنے خدا سے آزادی کے ساتھ اپنا حال دل عرض کرتا ہے۔اور اگر چہ خدا تعالیٰ پہلے
ہی سے انسان کے خفیہ سے خفیہ خیالات کو جانتا ہے پھر بھی چونکہ فطرت انسانی اسے عرض حال
پر مجبور کرتی ہے اس لئے بہتر سے بہتر وقت جس وقت انسان کی حقیقی خواہشات کا علم ہو سکتا
ہے وہ وقت ہے کہ جب وہ سب دنیا سے علیحدہ ہو کر اپنے گھر میں اپنے رب سے عاجزانہ التجا
کرتا ہے کہ میری فلاں فلاں خواہش کو پورا کر دیں یا فلاں فلاں انعام مجھ پر فرما دیں۔غرض کہ یہ دعا ایسے وقت کی ہے جب کہ خدا تعالیٰ کے سوا آپ کا محرم راز اور کوئی نہ تھا
108

اور صرف ایک نابالغ بچہ اس وقت پاس تھا اور وہ بھی اپنے آپ
کو علیحد رکھ کر چپکے چپکے آپ
کے اعمال و حرکات کا معائنہ کر رہا تھا۔اب اس دعا پر نظر ڈالو کہ یہ کس طرح آپ کے تقویٰ
اور طہارت پر روشنی ڈالتی ہے۔میں بتا چکا ہوں کہ آپ ہر ایک قسم کی بدکلامی و بدگوئی، بد
اخلاقی اور بد اعمالی سے پاک تھے اور یہی نہیں کہ پاک تھے بلکہ آپ کو بدی سے سخت
نفرت اور نور اور نیکی اور تقویٰ سے پیار تھا اور یہی انسانی کمال کا اعلیٰ سے اعلیٰ درجہ ہے یعنی
وہ بدی سے بچے اور تقویٰ کی زندگی بسر کرے۔ظلمت سے متنفر ہو اور نور سے محبت رکھے مگر
اس حدیث سے پچھلی حدیث پر اور بھی روشنی پڑ جاتی ہے کیونکہ پچھلی حدیث سے تو یہ ثابت
ہوتا تھا کہ آپ بدی سے متنفر تھے مگر اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ فعل بالا رادہ تھا
عادتاً نہ تھا اور یہ اور بھی کمال پر دلالت کرتا ہے۔ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سے کام انسان عادتا کرتا ہے یا فطرتا بعض کاموں کی طرف
راغب ہوتا ہے اور بعض سے بچتا ہے بہت سے لوگ دنیا میں دیکھے جاتے ہیں کہ وہ جھوٹ
نہیں بولتے یا چوری نہیں کرتے۔اور ان کے جھوٹ سے بچنے یا چوری نہ کرنے کی وجہ یہ
نہیں ہوتی کہ وہ جھوٹ سے دل میں سخت متنفر ہیں یا چوری کو برا جانتے ہیں بلکہ ان کا یہ کام
صرف ان کی نیک فطرت کی وجہ سے ہی ہوتا ہے اور بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ وہ صرف
عادت کے نہ ہونے کی وجہ سے ان بدیوں سے بچتے ہیں۔اگر ان کی عادت انہیں ڈال دی
جائے تو وہ ان افعال کے مرتکب بھی ہو جائیں۔ایسا ہی بعض لوگ دیکھے جاتے ہیں کہ کسی
نہ کسی وجہ سے رحم مادر سے ہی ان کے غصہ یا غضب کی صفت میں ضعف آچکا ہوتا ہے اور وہ
باوجود سخت سے سخت اسباب طیش انگیز کے کبھی اظہار غضب نہیں کرتے بلکہ ان کا دل غیرت
وحیا کے جذبات سے بالکل خالی ہو چکا ہوتا ہے۔یہ لوگ اگر چہ نرم دل کہلائیں گے لیکن ان
(109

کا غضب سے بچنا ان کی صفات حمیدہ میں سے نہیں سمجھا جائے گا کیونکہ یہ ان کا کمال نہیں
بلکہ قدرت نے ہی انہیں ان جوشوں سے مبر ارکھا ہے۔لیکن ایک ایسا انسان جو غضب سے
صرف اسوجہ سے بچتا ہے کہ وہ اسے برا جانتا ہے اور رحم سے محبت رکھتا ہے اور باوجود اس
کے کہ اسے طیش دلایا جائے اپنے جوشوں کو قابو میں رکھتا ہے وہ تعریف کے لائق ہے اور پھر
و شخص اور بھی قابل قدر ہے کہ جس کے افعال اس سے بالا رادہ سرزد ہوتے ہیں نہ خود بخود۔رسول کریم صلی یا یہ تم کا اپنے لئے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگنا کہ یا اللہ مجھے ظلمت سے بچا
کر نور کی طرف لے جا اور بدی سے مجھے بچالے ثابت کرتا ہے کہ آپ کا بد کلامی یا بداخلاقی
سے بچنا اس تقویٰ کے ماتحت تھا جس سے آپ کا دل معمور تھا اور یہی وجہ تھی کہ آپ خدا
تعالیٰ سے دعا بھی مانگتے تھے ورنہ جو لوگ نیکی کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی فطرت کی وجہ سے
بعض گناہوں سے بچے ہوئے ہوتے ہیں وہ ان سے بچنے کی دعا یا خواہش نہیں کیا کرتے
کیونکہ ان کے لئے ان اعمال بد کا کرنا نہ کرنا برا بر ہوتا ہے اور ان سے احتراز صرف اس
لئے ہوتا ہے کہ ان کی پیدائش میں ہی کسی نقص کی وجہ سے بعض جذبات میں کمی آجاتی ہے
جن کے استعمال سے خاص خاص بدیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔اس بات کے ثابت کرنے کے بعد کہ آنحضرت صلی ایلام کے تمام اعمال بالا رادہ تھے
اور اگر کسی کام سے آپ بچتے تھے تو اسے برا سمجھ کر اس سے بچتے تھے نہ کہ عادتا اور اگر کوئی
کام آپ کرتے تھے تو اسی لئے کہ آپ اسے نیک سمجھتے تھے اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول
کا ذریعہ جانتے تھے۔اب میں اس دعا کی تشریح کرنی چاہتا ہوں تا معلوم ہو کہ آپ کے
بدی سے تنفر اور نیکی سے عشق کا درجہ کہاں تک بلند تھا۔انسان جو کرتا ہے اس کی اصل وجہ
اس کے دل
کی ناپاکی اور عدم طہارت ہوتی ہے۔اگر دل پاک ہو تو گناہ بہت کم سرزد ہوسکتا
(110

ہے کیونکہ پھر جو گناہ ہوگا وہ غلطی سے ہوگا یا نامنہمی سے نہ کہ جان بوجھ کر۔ہاں جب دل گندہ
ہو جائے تو اس کا ثر جو روح پر پڑتا ہے اور وہ قسم قسم کے گناہوں
کا ارتکاب شروع کر دیتے
ہیں۔ایک چور بے شک اپنے ہاتھ سے کسی کا مال اٹھاتا ہے لیکن دراصل ہاتھ ایک باطنی حکم
کے ماتحت ہو کر کام کر رہا ہے اور اصل باعث وہ دل کی حرص ہے جس نے ہاتھ کی طرف
اشارہ کیا ہے کہ غیر کا مال اٹھا لے۔اسی طرح اگر ایک جھوٹا جھوٹ بولتا ہے تو گوخلاف واقعہ
کلمات اس کی زبان پر ہی جاری ہوتے ہیں لیکن نہیں کہہ سکتے کہ زبان نے جھوٹ بولا
کیونکہ وہ دل کے اشارہ پر کام کرتی ہے اور اسے جس طرح اس کا حکم پہنچا اس نے کام کر
دیا۔اسی لئے رسول اللہ صلی ا یہ ہم نے فرمایا کہ اَلَا وَانَّ فِي الْجَسَدِ مُضْغَةً إِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ
الْجَسَدُ كُلُّهُ وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ كُلُّهُ أَلَا وَهِيَ الْقَلْبُ ( بخاری کتاب الایمان باب فضل من
استبر الدينه ) جسم انسان میں ایک لوتھڑا ہے کہ جب وہ درست ہو جائے تو سب جسم درست ہو
جاتا ہے اور جب وہ بگڑ جاتا ہے تو سب جسم بگڑ جاتا ہے۔خبر دار ہوکر سنو کہ وہ دل ہے۔پس
دل کے نیک ہونے سے جوارح سے بھی نیک اعمال ظاہر ہوتے ہیں اور اس کے خراب ہو
جانے سے ہاتھ پاؤں آنکھیں کان اور زبان سب خراب ہو جاتے ہیں۔اسی وجہ سے آنحضرت سائنسی ایم نے اپنی دعا میں سب سے پہلے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا
کی ہے کہ النبی میرے دل میں نور بھر دے۔جب دل میں نور بھرا گیا تو پھر ظلمت کا گزر
کیونکر ہو سکتا ہے اور گناہ ظلمت سے ہی پیدا ہوتے ہیں۔جس طرح گناہ دل سے پیدا ہوتے ہیں اسی طرح دل کو خراب کرنے کے لئے کوئی
بیرونی سامان ایسے پیدا ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے دل اپنی اصل حالت سے نکل جاتا
ہے اس لئے رسول
کریم مائی لی یہ تم نے دل میں نور بھرنے کی درخواست کے بعد دعا فرمائی کہ
(111)

جن ذریعوں سے قلب انسانی بیرونی اشیاء سے متاثر ہوتا ہے ان میں بھی نور ہی بھر دے
یعنی آنکھوں اور کانوں کو نورانی کر دے۔میری آنکھیں کوئی ایسی بات نہ دیکھیں کہ جس کا
دل پر خراب اثر پڑے۔نہ کان وہ باتیں سنے جن سے دل بدی کی طرف مائل ہو۔پھر اس
سے بڑھ کر آپ نے یہ سوچا کہ کان اور آنکھیں بھی تو آخر وہی سنتے اور دیکھتے ہیں جو ان کے
اردگرد ہوتا ہے۔اگر اردگرد ظلمت کے سامان ہی نہ ہوں اور بدی کی تحریک اور میلان پیدا
کرنے والے ذرائع ہی مفقود ہوں تو پھر انہوں نے دل پر کیا خراب اثر ڈالنا ہے اس لئے
اللہ تعالیٰ سے دعا کی اللَّهُمَّ اجْعَلْ عَنْ يَمِينِى نُورًا وَيَسَا رِىٰ نُورًا وَفَوْقِيَ نُورًا وَتَحْتِيَ
نُورًا وَأَمَا مِن نُورًا وَخَلْفِى نُورًا ( بخاری کتاب الدعوات باب الدعاا ذانتبه من الليل) اے اللہ میری
بینائی اور شنوائی کو نور سے منور کر کے یہ بھی کر کہ میرے دائیں بائیں، آگے پیچھے، اوپر نیچے
جہات ستہ میں نور ہی نور ہو جائے اور جن باتوں سے آنکھوں اور کانوں کے ذریعہ دل پر برا
اثر پڑتا ہے وہی میرے اردگرد سے فنا ہو کر ان کی بجائے تقویٰ اور طہارت کے پیدا کرنے
والے نظارے مجھے چاروں طرف سے گھیر لیں۔پھر اس خیال سے کہ پوشیدہ در پوشیدہ
ذرائع سے بھی دل ملوث ہوتا ہے۔فرمایا کہ وجعن ٹی نُورا میرے لئے نور کے دروازے
کھول دے ظلمت سے میرا کچھ تعلق ہی نہ رہے نور ہی سے میرا اواسطہ ہو اس دعا کو پڑھ کر ہر
ایک تعصب سے کو را آدمی سمجھ سکتا ہے کہ آنحضرت صلی یا پیام بدیوں سے کیسے متنفر تھے۔شفقت على النفس
بہت سے انسان اپنی حماقت سے بجائے فائدہ کے الٹا نقصان کر لیتے ہیں اور اپنے
نزد یک جسے خوبی سمجھتے ہیں وہ دراصل برائی ہوتی ہے اور اس پر عامل ہو کر تکلیف اٹھاتے
ہیں۔بہت سے لوگ دیکھے جاتے ہیں کہ وہ اپنے نفس کو خوامخواہ کی مشقت میں ڈال کر
ا
(112)

تکلیف دیتے ہیں اور اسے فخر سمجھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا ایک ذریعہ جانتے ہیں اور
اس میں کچھ شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ تک پہنچنا کوئی آسان امر نہیں پہلے انسان پوری طرح سے
اپنے نفس کو مارے اور اپنے ہر فعل اور قول کو اس کی رضا کے مطابق بنائے اپنی خواہشات کو
اس کے لئے قربان کر دے۔اپنی آرزوؤں کو اس کے منشا کے مقابلہ میں مٹا دے۔اپنے
ارادوں کو چھوڑ دے۔اس کی خاطر ہر ایک دکھ اور تکلیف اٹھانے کو تیار ہو جائے۔اس کے
مقابلہ میں کسی چیز کی خاک عظمت نہ سمجھے اور جس چیز کے قرب سے اس سے دوری ہوا سے
ترک کر دے۔اپنے اوقات کو ضائع ہونے سے بچائے تب ہی انسان خدا تعالیٰ کے فضل کو
حاصل کر سکتا ہے اور جب اس کا فضل نازل ہو تو اس کی رحمت کے دروازے خود بخو دکھل
جاتے ہیں اور وہ ان اسرار کا مشاہدہ کرتا ہے جو اس سے پہلے اس کے واہمہ میں بھی نہیں
آتے تھے اور یہ حالت انسان کے لئے ایک جنت ہوتی ہے جسے اسی دنیا میں حاصل کر
لیتا ہے اور خدا تعالیٰ کے انعامات کا ایسے ایسے رنگ میں مطالعہ کرتا ہے کہ عقل حیران ہو جاتی
ہے اور جنت کی تعریف ان کشوف پر صادق آتی ہے کہ مَا لَا عَيْنَ رَأَتْ وَلَا أُذُنْ سَمِعَت
لیکن باوجود اس بات کے پھر بھی نہیں کہہ سکتے کہ اللہ تعالیٰ مشقت اٹھانے سے
حاصل ہوسکتا ہے کیونکہ بہت سے انسان اپنی عمر کو رائیگاں کر دیتے ہیں اور کسی اعلیٰ درجہ پر
نہیں پہنچتے۔اہل ہنود میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں کہ جو اپنے ہاتھ سکھا دیتے ہیں۔ایسے
بھی پائے جاتے ہیں کہ جو سردیوں میں پانی میں کھڑے رہتے ہیں اور گرمیوں میں اپنے
اردگرد آگ جلا کر اس کے اندر اپنا وقت گزارتے ہیں۔ایسے بھی ہیں کہ جو سارا دن سورج
کی طرف ٹکٹکی لگا کر دیکھتے رہتے ہیں اور جدھر سورج پھرتا جائے ان کی نظر اس کے ساتھ
پھرتی جاتی ہے۔پھر ایسے بھی ہیں جو نجاست اور گندگی کھاتے ہیں مردوں کا گوشت کھاتے
(113)

ہیں۔غرض کہ طرح طرح کی مشقتوں اور تکالیف کو برداشت کرتے ہیں اور ان کام منشا یہی
ہوتا ہے کہ وہ خدا کو پالیں لیکن اکثر دیکھا گیا ہے کہ یہ لوگ بجائے روحانیت میں ترقی
کرنے کے اور گرتے جاتے ہیں۔مسیحیوں میں بھی ایک جماعت پادریوں کی ہے جو نہانے
سے پر ہیز کرتی ہے۔نکاح نہیں کرتی۔صوف کے کپڑے پہنتی اور بہت اقسام طیبات سے
محتر ز رہتی ہے لیکن اسے وہ نور قلب عطا نہیں ہوتا جس سے سمجھا جائے کہ خدا تعالیٰ انہیں
حاصل ہو گیا بلکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ ان لوگوں کے اخلاق عام مسیحیوں کی نسبت گرے
ہوئے ہوتے ہیں۔مسلمانوں میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو سارا سال روزہ رکھتے ہیں
اور ہمیشہ روزہ سے رہتے ہیں حالانکہ رسول کریم سال نیا ہی ہم نے دائمی روزے رکھنے سے منع
فرمایا ہے پھر بعض لوگ طیبات سے پر ہیز کرتے ہیں۔اپنے نفس کو خواہ مخواہ کی مشقتوں میں
ڈالتے ہیں لیکن پھر بھی کوئی کمال حاصل نہیں ہوتا۔غرض کہ جس طرح بغیر محنت و کوشش کے
خدا تعالیٰ نہیں ملتا اسی طرح اپنے نفس کو بلا فائدہ مشقت میں ڈالنے سے بھی خدا نہیں ملتا بلکہ
الٹا نقصان پہنچ جاتا ہے۔میں نے ایسے لوگ دیکھے ہیں کہ جنہوں نے اول اول تو شوق سے
سخت سے سخت محنت اٹھا کر بعض عبادات کو بجالا نا شروع کیا اور اپنے نفس پر وہ بوجھ
رکھا جسے وہ برداشت نہیں کر سکتا تھا اور آخر تھک کر ایسے چور ہوئے کہ عبادات تو کجا خدا تعالیٰ
کی ہستی سے ہی منکر ہو گئے اور کہنے لگے کہ اگر کوئی خدا ہوتا تو ہماری ان محنتوں کو ضائع
کیوں کرتا ہم تو اس کوشش و محنت سے ورد وظائف کرتے رہے لیکن وہاں سے ہمیں کچھ اجر
بھی نہیں ملا اور آسمان کے دروازے چھوڑ آسمان کی کو ئی کھڑکی بھی ہمارے لئے
نہیں کھلی۔اور جب یہ شکوک ان کے دلوں میں پیدا ہونے شروع ہوئے تو وہ گناہوں پر
دلیر ہو گئے اور وعظ و پند کو بناوٹ سمجھ لیا اور خیال کر لیا کہ ہم سے پہلے جولوگ گزرے ہیں
(114)

وہ بھی ہماری ہی طرح تھے اور نعوذ باللہ ان کے دل ہماری طرح ہی تاریک تھے اور لوگوں کو
دھوکہ دینے کے لئے بڑے بڑے دعوے کرتے تھے۔ان واقعات سے ہم سمجھ سکتے ہیں کہ بے فائدہ مشقت بھی خطرناک ہوتی ہے اور نفس
کو ایسے ابتلاؤں میں ڈالنا کہ جو غیر ضروری ہیں بجائے فائدے کے مہلک ثابت ہوتا
ہے۔اسی لئے آنحضرت مایا یہ تم جو تمام دنیا کے لئے رحمت ہو کر آئے تھے اپنے صحابہ کو
روکتے تھے کہ وہ اپنے نفوس کو حد سے زیادہ مشقت میں نہ ڈالیں چنانچہ لکھا ہے کہ ایک
صحابی ایک دوست کے ہاں گئے تو آپ کو معلوم ہوا کہ وہ سارا دن روزہ رکھتا اور رات کو تہجد
میں وقت گزارتا ہے۔اس پر انہوں نے انہیں ڈانٹا جس پر یہ معاملہ آنحضرت سلی ایام کے
پاس پہنچا آپ نے فرمایا اس نے ٹھیک ڈانٹا کیونکہ انسان پر بہت سے حقوق ہیں ان کا پورا
کرنا اس کے لئے ضروری ہے۔خود آنحضرت کا عمل ثابت کرتا ہے کہ آپ ہمیشہ احکام الہی کے پورا کرنے میں
چست رہتے اور ایسے جوش کے ساتھ خدا تعالیٰ کی عبادت کرتے کہ جو ان جوان صحابہ
آپ کا مقابلہ نہ کر سکتے تھے جیسا کہ میں باتفصیل آپ کی عبادت کے ذکر میں لکھ آیا ہوں
لیکن باوجود اس کے آپ آسان راہ کو قبول کرتے اور اپنے نفس کو بے فائدہ دکھ نہ دیتے بلکہ
فرمایا کرتے تھے کہ اس وقت تک عبادت کرو جب تک دل ملول نہ ہو جائے۔حضرت
عائشہ آپ کے اعمال کی نسبت فرماتی ہیں مَا خَیرَ رَسُوْلُ اللَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم بَيْنَ أَمْرَيْنِ
إِلَّا أَخَذَ أَيْسَرَهُمَا مَالَمْ يَكُنْ إِثْمًا فَإِنْ كَانَ إِثْمًا كَانَ أَبْعَدَ النَّاسِ مِنْهُ ( بخاری کتاب بدء الخلق باب صفة
النبی ﷺ ) رسول اللہ مالی ایم کو کسی دو باتوں میں اختیار نہیں دیا گیا مگر آپ نے اسے قبول
کیا جو دونوں میں سے آسان تر تھی بشر طیکہ گناہ نہ ہو اور اگر کسی کام میں گناہ ہوتا تو سب
رض
(115)

لوگوں سے زیادہ آپ اس سے بچتے۔اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ آسان راہ کو
اختیار کیا کرتے تھے اور تکلیف میں اپنے آپ کو نہ ڈالتے۔ایک خیال جو اس حدیث سے
پیدا ہو سکتا تھا کہ گویا آپ خدا کے راستہ میں مشقت نہ برداشت کر سکتے تھے (نعوذ باللهِ مِنْ
ڈلگ) اس کا رد بھی خود حضرت عائشہ نے فرما دیا کہ یہ بات اس وقت تک تھی کہ جہاں دین
کا معاملہ نہ ہو۔اگر کسی موقع پر آسانی اختیار کرنا دین میں نقص پیدا کرتا ہو تو پھر آپ سے
زیادہ اس آسانی کا دشمن کوئی نہ ہوتا۔یہ وہ کمال ہے جس سے آپ کی ذات تمام انبیاء پر
فضیلت رکھتی ہے کہ وہ اپنے اپنے رنگ میں کامل تھے لیکن آپ ہر رنگ میں کامل تھے۔کوئی پہلو بھی تو انسانی زندگی کا ایسا نہیں جس میں آپ دوسروں سے پیچھے ہوں یا ان کے
برابر ہوں۔ہر بات میں کمال ہے اور دوسروں سے بڑھ کر قدم مارا ہے اور ہر خوبی کو اپنی
ذات میں جمع کر لیا ہے۔بے شک بہت سے لوگ ہیں کہ جو اپنی جان کو آرام میں رکھتے ہیں مگر خدا کو ناراض
کرتے ہیں۔لوگوں کو خوش کرتے ہیں۔بعض خدا کو راضی کرنے کی کوشش میں اپنے نفس کو
ایسے مصائب میں ڈالتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا قرب بھی نصیب نہیں ہوتا اور آگے سے بھی
گمراہ ہوتے جاتے ہیں مگر میرا پیار ابادی تو ساری دنیا کے لئے ہادی ہو کر آیا تھا وہ کسی خاص
طرز یا مذاق کے لوگوں کا رہبر نہ تھا۔ہر ملک اور قوم کے آدمی اسکی غلامی میں آئے تھے اس
نے اپنے اخلاق کا ایک ایسا بے لوث اور مکمل نمونہ دکھا یا ہے کہ کوئی آدمی اس کی غلامی میں
آئے ناکام و نامراد نہیں رہتا بلکہ اپنے کامل دلی مقصد اور مدعا کو پالیتا ہے۔در حقیقت تعصب کو ایک طرف رکھ کر اگر دیکھا جائے تو آپ کی یہ صفت ایک ایسی
حکیمانہ صفت تھی کہ اس پر جس قدر غور کیا جائے اس کے فوائد زیادہ روشن ہوتے جاتے
(116)

ہیں۔ایک ہی نسخہ ہوتا ہے جسے طبیب بھی بتاتا ہے اور ایک بڑھیا بھی بتاتی ہے لیکن وہ
طبیب تو حکمت کی بناء پر اسے تجویز کرتا ہے اور بڑھیا صرف اس وجہ سے کہ اس کے کسی
رشتہ دار کو کبھی اس سے فائدہ پہنچا تھا۔یہی فرق روحانیت کے مدارج میں بھی ہوتا
ہے۔بہت سے لوگ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں کوشش کرتے ہیں مگر ان کے افعال کی بناء
جہالت پر ہوتی ہے اور وہ حکمت سے کام نہیں لیتے مگر رسول کریم صلی ایام کے تمام کاموں کی
بناء علم پر تھی۔آپ خوب جانتے تھے کہ کسی چیز سے اپنی طاقت سے زیادہ کام لینے کے یہ
معنے ہیں کہ اسے ہمیشہ کے لئے کام سے معطل کر دیا جائے۔اس لئے آپ اپنے قومی کو برحل
اور بر موقع استعمال کرتے تھے جس کی وجہ سے آپ سب مقابلہ کرنے والوں سے آگے نکل
گئے اور کوئی انسان ایسا پیدا نہیں ہوا جو آپ سے آگے نکلنا تو کجا آپ کی برابری بھی کر
سکے۔اللَّهُمَّ صَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِک وَسَلَّمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
وقار :-
وقار ایک عربی لفظ ہے جس کے معنی ہیں عالی حوصلگی چلم اور بڑائی ، چونکہ لوگ عام طور
پر اس لفظ کو استعمال کرتے ہوئے اس کے معانی سے ناواقف ہوتے ہیں اس لئے میں نے
مناسب سمجھا کہ اس کے معنے کردوں تا کہ ناظرین کو معلوم ہو جائے کہ جب میں وقار کا لفظ
استعمال کرتا ہوں تو اس سے میری مراد کیا ہوتی ہے۔چونکہ عام طور سے یہ لفظ اردو میں
عزت کے معنے میں استعمال ہونے لگا ہے اور عام لوگ کہا کرتے ہیں کہ فلاں شخص بڑے
وقار والا ہے اور اس سے ان کی مراد یہ ہوتی ہے کہ بڑی عزت والا ہے یا معزز ہے لیکن
در اصل اس لفظ سے گو بڑائی اور عزت کے معنی نکلتے ہیں لیکن اس سے مراد نفس کی بڑائی
ہوتی ہے یعنی جس شخص میں چھچھورا پن، کمینگی اور ہلکا پن نہ ہو۔ذرا ذراسی بات پر چڑ نہ
(117)

جائے لوگوں کی باتیں سنکر ان پر حوصلہ نہ ہار دے۔مخالف کی باتوں کو ایک حد تک برداشت
کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔اسے صاحب وقار کہیں گے۔اور جور ذیل لوگوں کی صحبت میں
رہتا ہو، چھوٹی چھوٹی باتوں پر چڑ جاتا ہو، ذرا ذراسی تکلیف پر گھبرا جاتا ہو، چھوٹے چھوٹے
مصائب پر ہمت ہار بیٹھتا ہو وہ صاحب وقار نہیں ہوگا۔خواہ اسکے پاس کتنی ہی دولت ہو اور
کیسے ہی عظیم الشان عہدہ پر مقرر ہو۔پس گو وقار کے معنوں میں عظمت اور بڑائی بھی ہے مگر
میری اس جگہ وقار سے وہی مراد ہے جو میں نے پہلے بیان کر دی ہے۔۔آنحضرت صلی لا سلیم کو جو عہدہ اور شان اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائی تھی وہ دنیا وی
بادشاہوں سے کسی صورت میں کم نہ تھی اور گو آپ خود اپنے زہد وتقویٰ کی وجہ سے اپنی
عظمت کا اظہار نہ کرتے ہوں لیکن اسمیں کچھ شک نہیں کہ آپ ایک بادشاہ تھے اور تمام
عرب آپ کے ماتحت ہو گیا تھا اور اگر آپ ان سب طریقوں کو اختیار کر لیتے جو اس وقت
کے بادشاہوں میں مروج تھے تو دنیاوی نقطۂ خیال سے آپ پر کوئی الزام قائم نہیں ہوسکتا تھا
اور آپ دنیاوی حکومتوں کی نظر میں بالکل حق بجانب ہو تے لیکن آپ کی عزت اس
بادشاہت کی وجہ سے نہ تھی جو شہروں اور ملکوں پر حکومت کے نام سے مشہور ہے بلکہ دراصل
آپ کی عزت اس بادشاہت کی وجہ سے تھی جو آپ کو اپنے دل پر حاصل تھی۔جو آپ کو
دوسرے لوگوں کے دلوں پر حاصل تھی۔آپ نے باوجود بادشاہ ہونے کے اس طریق کو
اختیار نہ کیا جس پر بادشاہ چلتے ہیں اور اپنی عظمت کے اظہار کے لئے وہ نمائشیں نہ کہیں جو
سلطان کیا کرتے ہیں کیونکہ آپ نبی تھے اور نبیوں کے سردار تھے اور بادشاہ ہوکر جو معاملہ
آپ نے اتباع سے کیا وہ اس بات کے ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ آپ کا نفس کیسا
پاک تھا اور ہر قسم کے بداثرات سے کیسا منز ہ تھا۔(118)

حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ سالث النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ الْعَمَل
أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ قَالَ الصَّلَوةُ عَلَى وَقْتِهَا قَالَ ثُمَّ أَى قَالَ بِرَ الْوَالِدَيْنِ قَالَ ثُمَّ أَيُّ قَالَ الْجِهَادُ فِي سَبِيْلِ
اللهِ قَالَ حَدَّثَنِى بِهِنَّ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَوِ اسْتَزَ ذَتْهُ لَزَادَنِی ( صحیح بخاری کتاب
المواقیت
باب فضل الصلوہ لوقتها) میں نے نبی کریم صلی یا یہ تم سے پوچھا کونسا عمل اللہ تعالیٰ کو سب سے
زیادہ پیارا ہے۔فرمایا نماز اپنے وقت پر ادا کرنا۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ پھر کونسا
عمل۔فرمایا کہ والدین سے نیکی کرنا۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ پھر کون ساعمل ہے۔فرمایا
کہ اللہ تعالیٰ کے راستہ میں کوشش کرنا۔عبداللہ بن مسعودؓ نے فرمایا کہ مجھ سے نبی کریم نے
یہ بیان
فرمایا اور اگر میں آپ سے اور پوچھتا تو آپ اور بتاتے۔بظاہر تو یہ حدیث ایک ظاہر بین کو معمولی معلوم ہوتی ہوگی لیکن غور کرنے سے معلوم ہو
سکتا ہے کہ آپ کا وقار کیسا تھا کہ صحابہ آپ سے جس قدر سوال کئے جائیں آپ گھبراتے نہ
تھے بلکہ جواب دیتے چلے جاتے اور صحابہ کو یقین تھا کہ آپ ہمیں ڈانٹیں گے نہیں۔امراء
کو ہم دیکھتے ہیں کہ ذرا کسی نے دو دفعہ سوال کیا اور چیں بجبیں ہو گئے۔کیا کسی کی مجال ہے کہ
کسی بادشاہ وقت سے بار بار سوال کرتا جائے اور وہ اسے کچھ نہ کہے بلکہ بادشاہوں اور
امراء سے تو ایک دفعہ سوال کرنا بھی مشکل ہوتا ہے اور وہ سوالات کو پسند ہی نہیں کرتے اور
سوال کرنا اپنی شان کے خلاف اور بے ادبی جانتے ہیں اور اگر کوئی ان سے سوال کرے تو
اس پر سخت غضب نازل کرتے ہیں۔اس کے مقابلہ میں ہم رسول کریم صلی یہ تم کو جانتے ہیں کہ باوجود ایک ملک کے
بادشاہ ہونے کے طبیعت میں ایسا وقار ہے کہ ہر ایک چھوٹا بڑا جو دل میں آئے آپ سے
پوچھتا ہے اور جس قدر چاہے سوال کرتا ہے۔لیکن آپ اس پر بالکل ناراض نہیں ہوتے بلکہ
(119)

·

آج 10 میں سے 10 باقی