بَاب سوم
سیرت النبی ؐ, حصہ 11
کبھی لوگوں کے اموال پر ہاتھ نہ ڈالتے بلکہ باوجود اپنے لاثانی تقویٰ اور بے نظیر خشیت
الہی کے آپ لوگوں کے اموال کو اپنے گھر بھی رکھنا پسند نہ کرتے تھے۔حضرت عقبہ رضی اللہ
عنہ فرماتے ہیں صَلَّيْتُ وَرَاءَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ الْعَصْرَ فَسَلَّمَ ثُمَ قَامَ مُسْرِعًا
يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ إِلَى بَعْضٍ حُجَرِ نِسَائِهِ فَزِعَ النَّاسُ مِنْ سُرْعَتِهِ فَخَرَجَ عَلَيْهِمْ فَرَأَى أَنَّهُمْ
عَجِبُوْا مِنْ سَرْعَتِهِ فَقَالَ ذَكَرْتُ شَيْةً مِنْ تِبْرٍ عِندَ نَا فَكَرِهْتُ أَنْ يَحْبِسَنِيْ فَأَمَرْتُ بِقِسْمَتِهِ
( بخاری کتاب الصلوۃ باب من صلى بالناس فذكر حابۂ ) میں نے نبی کریم صلا فی الہی ہم کے پیچھے مدینے میں
عصر کی نماز پڑھی۔پس آپ نے سلام پھیرا اور جلدی سے کھڑے ہو گئے اور لوگوں کی
گردنوں پر سے کودتے ہوئے اپنی بیویوں میں سے ایک کے حجرہ کی طرف تشریف لے
گئے۔لوگ آپکی اس جلدی کو دیکھ کر گھبرا گئے۔پس جب باہر تشریف لائے تو معلوم کیا کہ
لوگ آپ کی جلدی پر متعجب ہیں۔آپ نے فرمایا کہ مجھے یاد آ گیا کہ تھوڑا سا سونا ہمارے
پاس رہ گیا ہے اور میں نے ناپسند کیا کہ وہ میرے پاس پڑا ر ہے اس لئے میں نے جا کر حکم
دیا کہ اسے تقسیم کر دیا جائے۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ مال کے معاملہ میں نہایت محتاط تھے اور
کبھی پسند
نہ فرماتے کہ کسی بھول چوک کی وجہ سے لوگوں کا مال ضائع ہو جائے۔آپ کی نسبت یہ تو
خیال کرنا بھی گناہ ہے کہ نعوذ باللہ آپ اپنے نفس پر اس بات سے ڈرے ہوں کہ کہیں اس
سونے کو میں نہ خرچ کرلوں۔مگر اس سے یہ نتیجہ ضرور نکلتا ہے کہ آپ اس بات سے ڈرے
کہ کہیں جہاں رکھا ہو وہیں نہ پڑا رہے اور غرباء اس سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہ
جائیں۔اور اس خیال کے آتے ہی آپ دوڑ کر تشریف لے گئے اور فوڑ اوہ مال تقسیم کروایا
اور پھر مطمئن ہوئے۔(132)
اس احتیاط کو دیکھو اور اس بے احتیاطی کو دیکھو جس میں آج مسلمان مبتلا ہو رہے
ہیں۔امانتوں میں کس بے دردی سے خیانت کی جارہی ہے۔لوگ کس طرح غیروں کا مال
شیر مادر کی طرح کھا رہے ہیں۔حقوق کا اتلاف کس زور وشور سے جاری ہے مگر کوئی نہیں جو
اپنے نفس کا محاسبہ کرے۔آنحضرت صلی اسلم جیسا پاک انسان جس پر گناہ کا شبہ بھی نہیں کیا جاسکتا۔غرباء کے
اموال کی نسبت ایسی احتیاط کرے کہ ان کا مال استعمال کرنا تو الگ رہا اتنا بھی پسند نہ
فرمائے کہ اسے اپنے گھر میں پڑا رہنے دے اور اب گھر میں رکھنے کا تو کوئی سوال ہی نہیں
مسلمان یہ چاہتے ہیں کہ لوگ ہمارے پاس اپنے اموال رکھوائیں تا ہم پھر انہیں واپس نہ
دیں۔کاش ہمارے رؤساء اس نکتہ کو سمجھتے اور آنحضرت صلی ایتم کی پیروی اختیار کرتے جو
باوجود معصوم ہونے کے اپنے نفس پر ایسا محاسبہ رکھتے کہ ذرہ سی غفلت میں بھی نہ پڑنے
دیتے اور یہ لوگ دیکھتے کہ ہم تو اپنے نفوس پر ایسے قابو یافتہ نہیں پھر بغیر کسی حساب کے
لوگوں کے اموال کو جمع کرنا ہمارے لئے کیسا خطرناک ہوگا مگر اس طرف قطعا تو جہ نہیں اور
کل روپیہ بجائے غرباء کی خبر گیری کے اپنے ہی نفس پر خرچ کر دیتے ہیں اور جن کے لئے
روپیہ جمع کیا جاتا ہے اور جن پر خرچ کرنے کا حکم اللہ تعالیٰ نے بادشاہوں کو دیا ہے ان کی
کوئی خبر ہی نہیں لیتا۔آنحضرت صلی اسلام کا یہ فعل ہمیشہ کے لئے مسلمان بادشاہوں کے لئے
ایک نمونہ ہے جس پر عمل کرنے سے وہ فلاح دارین پاسکتے ہیں۔اگر رعایا کو یقین ہو جائے
کہ ان کے اموال بے طور سے نہیں خرچ کئے جاتے تو وہ اپنے بادشاہ کے خلاف سازشوں
کی مرتکب نہ ہومگر ہمارے بادشاہوں نے اپنے حقوق کو آنحضرت سی پی ایم
کے حقوق سے
کچھ زیادہ ہی سمجھ لیا ہے اور اپنے نفس پر آپ سے بھی زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔(133)
حضرت فاطمہ کا سوال:-
پچھلے واقعہ سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ ایسا محتاط تھے کہ غرباء کا مال جب تک ان
کے پاس نہ پہنچ جائے آپ کو آرام نہ آتا اور آپ کسی کے حق کے ادا کرنے میں
کسی قسم کی
ستی یا دیر کو روانہ رکھتے لیکن وہ واقعہ جو میں آگے بیان کرتا ہوں ثابت کرتا ہے کہ
آپ اموال
کی تقسیم میں بھی خاص احتیاط سے کام لیتے اور ایسا کوئی موقع نہ آنے دیتے کہ
لوگ کہیں کہ آپ نے اموال کو خود اپنے ہی لوگوں میں تقسیم کر دیا۔حضرت علی فرماتے ہیں اَنَّ فَاطِمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا شَكَتْ مَا تَلْقَى مِنْ أَثَرِا الرَّحَا فَأَتَى
النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبْى فَانْطَلَقَتْ فَلَمْ تَجِدْهُ فَوَجَدَتْ عَائِشَةَ فَأَخْبَرَتْهَا فَلَمَّا جَاءَ النَّبِئُ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهُ عَائِشَةُ بِمَجِنِي فَاطِمَة قَالَ فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْنَا
وَقَدْ أَخَذْنَا مَضَا جِعَنَا فَذَهَبْتُ لِاَ قُوْمَ قَالَ عَلَى مَكَانِكُمَا فَقَعَدَ بَيْنَنَا حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَ قَدَمَيْهِ
عَلَى صَدْرِئ وَقَالَ اَلَا عَلِّمُكُمَا خَيْرًا مِمَّا سَأَلْتُمَا نِي إِذَا اَخَذْتُمَا مَضَا جِعَكُمَا تُكَبِرَا أَرْبَعًا
وَثَلَاثِينَ وَتَسَبَحَا ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ وَتَحْمَدَ اثَلَاثَةً وَ ثَلَاثِينَ فَهُوَ خَيْرٌ لَكُمَا مِنْ خَادِمٍ
( بخاری کتاب المناقب باب مناقب علی بن ابی طالب )
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا نے شکایت کی کہ چکی پینے سے انہیں تکلیف ہوتی ہے۔اسی عرصہ میں آنحضرت مالی ایم کے پاس کچھ غلام آئے۔پس آپ آنحضرت کے پاس
تشریف لے گئیں لیکن آپ کو گھر پر نہ پایا اس لئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو اپنی آمد کی
وجہ سے اطلاع دے کر گھر لوٹ آئیں۔جب آنحضرت ﷺہ گھر تشریف لائے تو حضرت
عائشہ نے جناب کو حضرت فاطمہ کی آمد کی اطلاع دی جس پر آپ ہمارے پاس تشریف
لائے اور ہم اپنے بستروں پر لیٹ چکے تھے میں نے آپ کو آتے دیکھ کر چاہا کہ اٹھوں مگر
134
آنحضرت سلیم السلام نے فرمایا کہ اپنی اپنی جگہ پر لیٹے رہو۔پھر ہم دونوں کے درمیان آکر بیٹھ
گئے یہاں تک کہ آپ کے قدموں کی خنکی میرے سینہ پر محسوس ہونے لگی۔جب آپ بیٹھ گئے
تو آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں کوئی ایسی بات نہ بتادوں جو اس چیز سے جس کا تم نے سوال کیا
ہے بہتر ہے اور وہ یہ کہ جب تم اپنے بستروں پر لیٹ جاؤ تو چونتیس دفعہ تکبیر کہو اور تینتیس دفعہ
سبحان
الله کہو اور تینتیس دفعہ الحمد و اله و پس یہ تمہارے لئے خادم سے اچھا ہوگا۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت مصلای تیم اموال کی تقسیم میں ایسے محتاط تھے
کہ باوجود اس کے کہ حضرت فاطمہ کو ایک خادم کی ضرورت تھی اور چکی پینے سے آپ کے
ہاتھوں
کو تکلیف ہوتی تھی مگر پھر بھی آپ نے ان کو خادم نہ دیا بلکہ دعا کی تحریک کی اور اللہ
تعالیٰ کی طرف ہی متوجہ کیا۔آپ اگر چاہتے تو حضرت فاطمہ کو خادم دے سکتے تھے کیونکہ
جو اموال تقسیم کے لئے آپ کے پاس آتے تھے وہ بھی صحابہ میں تقسیم کرنے کے لئے آتے
تھے اور حضرت علی کا بھی ان میں حق ہو سکتا تھا اور حضرت فاطمہ بھی اس کی حقدار تھیں
لیکن آپ نے احتیاط سے کام لیا اور نہ چاہا کہ ان اموال میں سے اپنے عزیزوں اور رشتہ
داروں کو دے دیں کیونکہ ممکن تھا کہ اس سے آئندہ لوگ کچھ کا کچھ نتیجہ نکالتے اور بادشاہ
اپنے لئے اموال الناس کو جائز سمجھ لیتے پس احتیاط کے طور پر آپ نے حضرت فاطمہ کوان
غلاموں اور لونڈیوں میں سے جو آپ کے پاس اس وقت بغرض تقسیم آئیں کوئی نہ دی۔اس جگہ یہ بھی یا درکھنا چاہئے کہ جن اموال میں آپ کا اور آپ کے رشتہ داروں کا خدا
تعالیٰ نے حصہ مقررفرمایا ہے ان سے آپ خرچ فرمالیتے تھے اور اپنے متعلقین کو بھی دیتے
تھے ہاں جب تک کوئی چیز آپ کے حصہ میں نہ آئے اسے قطعا خرچ نہ فرماتے اور اپنے
عزیز سے عزیز رشتہ داروں کو بھی نہ دیتے۔کیا دنیا کسی بادشاہ کی مثال پیش کر سکتی ہے جو
(135)
بیت المال کا ایسا محافظ ہو۔اگر کوئی نظیر مل سکتی ہے تو صرف اسی پاک وجود کے خدام میں
سے۔ورنہ دوسرے مذاہب اس
کی نظیر نہیں پیش کر سکتے۔مذکورہ بالا واقعات سے روز روشن کی طرح ثابت ہو جاتا ہے کہ آنحضرت سلائی لیتم
نہایت محتاط تھے اور ہر معاملہ میں کمال احتیاط سے کام کرتے تھے خصوصا اموال کے معاملہ
میں آپ نہایت احتیاط فرماتے کہ کسی کا حق نہ مارا جائے اور عارضی طور پر بھی لوگوں کو حق
رسی میں دیر کرنا پسند نہ فرماتے بلکہ فوراً اغرباء کو حقوق دلوا دیتے تھے۔اب میں اسی امر کی
شہادت کے لئے ایک اور واقعہ بیان کرتا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ لوگوں کے
اموال کا خیال رکھنے کے علاوہ ان کے ایمانوں کا بھی خیال رکھتے تھے اور کبھی ایسے
چندوں
کو قبول نہ فرماتے جو بعد میں کسی وقت چندہ دہندگان کے لئے وبال جان ثابت ہوں
یا کسی وقت اسے افسوس ہو کہ میں نے کیوں فلاں مال اپنے ہاتھ سے کھو دیا آج اگر میرے
پاس ہوتا تو میں اس سے فائدہ اٹھاتا۔مکہ میں جب تکالیف بڑھ گئیں اور ظالموں کے ظلموں سے تنگ آکر آنحضرت
ایم کو پہلے اپنے صحابہ کو دوسرے ممالک میں نکل جانے کا حکم دینا پڑا اور بعد ازاں خود
بھی اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت اپنا وطن عزیز ترک کر کے مدینہ کی طرف ہجرت اختیار کرنی
پڑی تو آپ پہلے مدینہ سے کچھ فاصلہ پر بنی عمرو بن عوف کے مہمان رہے اور دس دن سے
کچھ زیادہ وہاں ٹھہرے اس کے بعد آپ مدینہ تشریف لائے اور چونکہ یہاں مستقل طور پر
رہنا تھا اس لئے مکانات کی بھی ضرورت تھی اور سب سے زیادہ ایک مسجد کی ضرورت تھی۔جس میں نماز پڑھی جائے اور سب مسلمان وہاں اکٹھے ہو کر اپنے رب کا نام لیں اور اس
کے حضور میں اپنے عجز و انکسار کا اظہار کریں اور آنحضرت سلایا کہ تم جو ہر وقت اللہ تعالیٰ ہی
(136)
کے خیال میں رہتے تھے اور آپ کا ہر ایک فعل عظمت الہی کو قائم کرنے والا تھا آپ کو ضرور
بالضرور سب سے پہلے تعمیر مسجد کا خیال پیدا ہونا چاہیئے تھا۔چنانچہ جب آپ مدینہ میں داخل
ہوئے تو سب سے پہلے آپ نے جو کام کیا وہ یہی تھا کہ آپ اپنے محبوب و مطلوب کے ذکر کا
مقام اور اس کے حضور گرنے اور عبادت کرنے کی جگہ تیار کریں۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا جو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی اور ہمارے
مطاع و آقا خاتم النبین سایتم کی زوجہ مطہرہ تھیں آپ نے ایک طویل حدیث میں تمام
واقعہ ہجرت مفصل بیان فرمایا ہے۔آپؐ فرماتی ہیں فَلَبِثَ رَسُوْلُ
اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي
بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ بِضْعَ عَشَرَةَ لَيْلَةً وَاتِسَ المَسْجِدُ الَّذِي أُتِسَ عَلَى التَّقْوَى وَصَلَّى فِيهِ
رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ فَسَارَ يَمْشِيْ مَعَهُ النَّاسُ حَتَّى بَرِكَتْ
عِنْدَمَسْجِدِ الرَسُوْلِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ وَهُوَ يُصَلَّىٰ فِيْهِ يَوْ مَئَذٍ رِجَالُ مِنَ
الْمُسْلِمِيْنَ وَكَانَ مِرْبَدُ التَّمْرِ لِسَهَيْلٍ وَسَهْلٍ غُلَا مَيْنِ يَتِيمَيْنِ فِي حَجْرٍ سَعَدِ بْنِ زُرَارَةَ فَقَالَ
رَسُولُ
اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِيْنَ بَرِكَتْ بِهِ رَاحِلَتَهُ هَذَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ الْمَنْزِلُ ثُمَّ دَعَا رَسُولُ
اللَّهِ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْغُلَا مَيْن فَسَاوَ مَهُمَا بِالْمِرْبَدِ لِيَتَخِذَهُ مَسْجِدًا فَقَالَا بَلْ نَهَبْهُ لَكَ
يَارَسُوْلَ
اللهِ فَأَبِى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْبَلَهُ مِنْهُمَا هِبَةً حَتَّى إِبْتَاعَهُ مِنْهُمَا ثُمَّ بَنَاهُ
مَسْجِدًا ( بخاری کتاب المناقب باب هجرة النبي واصحابه الى المدينة) نبی کریم صل السلام بنی عمرو
بن عوف میں کچھ دن ٹھہرے۔دس دن سے کچھ اوپر اور اس مسجد کی بنیاد رکھی جس کی نسبت
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی اور اس میں رسول کریم
ای ایم نے نماز پڑھی پھر آپ اپنی سواری پر سوار ہوئے اور آپ کے ساتھ لوگ پا پیادہ
چلنے لگے۔آپ کی اونٹنی چلتی گئی یہاں تک کہ وہ مدینہ کے اس مقام پر پہنچ کر بیٹھ گئی جہاں
(137)
بعد میں مسجد نبوی تیار کی گئی اور اس وقت وہاں مسلمان نماز پڑھا کرتے تھے۔اس مقام پر
کھجور میں سکھائی جاتی تھیں۔اور وہ دو یتیم لڑکوں کا تھا جن کا نام سہیل اور سہل تھا اور جو سعد
بن زرارہ کی ولایت میں پلتے تھے۔جب یہاں آپ
کی اونٹنی بیٹھ گئی تو آپ نے فرمایا کہ
ان شاء اللہ یہاں ہی ٹھہریں گے۔پھر رسول کریم صلی ا یہ تم نے ان دونوں لڑکوں کو بلوایا اور
ان سے چاہا کہ اس جگہ کی قیمت طے کر کے انہیں قیمت دے دیں تا کہ وہاں مسجد
بنا ئیں۔اور دونوں لڑکوں نے جواب میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ ہم قیمت نہیں لیتے بلکہ
آپ کو ہبہ کرتے ہیں مگر رسول اللہ صلی ا یہ تم نے ہبہ لینے سے انکار کیا اور آخر قیمت دے کر
اس جگہ کو خریدلیا۔اس حدیث سے ایک بات تو یہ معلوم ہوتی ہے کہ مدینہ میں داخل ہوتے ہی پہلا خیال
آپ کو یہی آیا کہ مسجد بنائیں اور پہلے آپ نے اس کے لئے کوشش شروع کی اور آپ کے
دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت کا جو جوش تھا اس کا کسی قدر پتہ اس واقعہ سے لگ جاتا ہے۔دوسرے یہ امر ثابت ہوتا ہے کہ آپ معاملات میں کیسے محتاط تھے۔اہل مدینہ نے بار بار درخواست کر کے آپ کو بلایا تھا اور خود جا کر عرض کی تھی کہ آپ
ہمارے شہر میں تشریف لائیں اور ہم آپ کو اپنے سر آنکھوں پر بٹھا ئیں گے اور جان ومال
سے آپ کی خدمت کریں گے اور جہاں تک ہماری طاقت ہو گی آپ کو آرام پہنچانے کی
کوشش کریں گے۔غرض کہ بار بار کی درخواستوں اور اصرار کے بعد آپ خدا تعالیٰ کے حکم
کے ماتحت تشریف لائے اور مدینہ والوں کا فرض تھا کہ آپ کو جگہ دیتے اور حق مہمان نوازی
ادا کرتے اور مسجد بھی تیار کراتے اور آپ کی رہائش کے لئے بھی مکان کا بندوبست کرتے
اور وہ لوگ حق کو سمجھتے بھی تھے اور ہر طرح خدمت کے لئے حاضر تھے مگر چونکہ آپ کے تمام
(138)
کام اللہ تعالیٰ کے سپرد تھے اور ہر ایک فعل میں آپ اسی پر اتکال کرتے تھے اس لئے آپ
نے اپنی رہائش کے لئے ایسی جگہ کو پسند کیا جہاں
اللہ تعالیٰ آپ کو رکھنا پسند کرے اور بجائے
خود جگہ پسند کرنے کے اپنی اونٹنی کو چھوڑ دیا کہ خدا تعالیٰ جہاں اسے کھڑا کرے وہیں مسجد
بنائی جائے اور وہیں رہائش کا مکان بنایا جائے۔اب جس جگہ آپ کی اونٹنی کھڑی ہوئی وہ دو
یتیموں کی جگہ تھی اور وہ بھی آپکے خدام میں تھے اور ہر طرح آپ پر اپنا جان و مال قربان کر
نے کے لئے تیار تھے اور بطور ہبہ کے وہ زمین پیش کرتے تھے مگر باوجود اس کے کہ آپ
اہل مدینہ کے مہمان تھے اور وہ لڑکے مہمان نوازی کے ثبوت میں آپ کو وہ زمین مفت دینا
چاہتے تھے آپ نے اس کے قبول کرنے سے انکار کر دیا اور اس کی وجہ وہ احتیاط تھی جو آپ
کے تمام کاموں میں پائی جاتی تھی۔اول تو آپ یہ نہ چاہتے تھے کہ وہ نابالغ بچوں سے بغیر معاوضہ کے زمین لیں کیونکہ
ممکن تھا کہ وہ بچپن کے جوش و خروش میں آپ کی خدمت میں زمین پیش کر دیتے لیکن
بڑے ہو کر ان کے دل میں افسوس ہوتا کہ اگر وہ زمین ہم بیچ دیتے یا اس وقت ہمارے
پاس ہوتی تو وہ زمین یا اس کی قیمت ہمارے کام آتی اور ہماری معیشت کا سامان
بنتی۔اس
احتیاط کی وجہ سے اس خیال سے کہ ابھی یہ بچے ہیں اور اپنے نفع و نقصان
کو نہیں سمجھ سکتے آپ
نے اس زمین کے مفت لینے سے بالکل انکار کر دیا۔گو وہ لڑکے اپنے ایمان کے جوش میں
زمین ہبہ کر رہے تھے اور اگر آپ اسے قبول کر لیتے تو بجائے افسوس کرنے کے وہ اس پر
خوش ہوتے کیونکہ صحابہ کی زندگیوں کا مطالعہ کر نے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے بچے بھی
جوانوں سے کم نہ تھے اور چودہ پندرہ سال تک کے بچے مال تو کیا جان دینے کے لئے تیار
ہو جاتے چنانچہ بدر کی جنگ میں دو ایسے بچے بھی شامل ہوئے تھے۔پس باوجود اس کے کہ
(139
وہ بچے تھے اور ابھی کم سن تھے مگر بظاہر حالات ان کے ایمانوں کے اندازہ کرنے سے کہا
جا سکتا تھا کہ وہ اس پر
کبھی متأسف نہ ہوں گے مگر پھر بھی رسول کریم ﷺ نے مناسب نہ
الله
جانا کہ امکانی طور پر بھی ان کو ابتلاء میں ڈالا جائے اور اسی بات پر اصرار کیا کہ وہ قیمت
وصول کریں اور اگر چاہیں تو اپنی زمین فروخت کر دیں ورنہ آپ نہیں لیں گے۔آخر آپ
کے اصرار کو دیکھ کر ان بچوں اور ان کے والیوں نے قیمت لے لی اور وہ زمین آپ کے
پاس فروخت کر دی۔آجکل دیکھا جاتا ہے کہ یتامی سے بھی لوگ چندہ وصول کرتے ہیں اور
بالکل اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ شاید ان کو بعد ازاں تکلیف ہو اور بہت سے لوگ
ایسے ہیں جو بالکل خدا کا خوف نہیں کرتے مگر رسول کریم نے اپنے طریق عمل سے بتادیا کہ
باوجود اس کے کہ آپ حقدار تھے اور اہل مدینہ کے مہمان تھے آپ نے ان یتامی سے بغیر
قیمت زمین لینے سے انکار کر دیا اور باصرار قیمت ان کے حوالہ کی۔افسوس کہ کامل اور اکمل
نمونہ کے ہوتے ہوئے مسلمانوں نے اپنے عمل میں سستی کر دی ہے اور یتامی کے اموال کی
قطعاً کوئی حفاظت نہیں کی جاتی۔ان کے اموال کی حفاظت تو الگ رہی خود محافظ ہی یتامی
کے مال کھا جاتے ہیں اور اس احتیاط کے قریب بھی نہیں جاتے جس کا نمونہ رسول کریم نے
دکھایا ہے۔إِنَّا لِلهِ وَإِنَّالَيْهِ رَجِعُوْنَ۔بنو ہوازن کے اموال :۔یتامی کے اموال کے لینے سے رسول کریم نے جس احتیاط سے انکار کر دیا اور
باوجود اصرار کے مسجد کے لئے بھی زمین کا لینا پسند نہ کیا وہ تو پچھلے واقعہ سے ظاہر ہے۔اب
ایک اور واقعہ اس قسم کا لکھتا ہوں۔ہوازن کے ساتھ جب رسول کریم ﷺ کا مقابلہ ہوا تو
ان کے بہت سے مرد اور عورتیں قید ہوئے اور بہت سا مال بھی صحابہ کے قبضہ میں آیا۔چونکہ
(140
آنحضرت صلی ہی تم نہایت رحیم و کریم انسان تھے اور ہمیشہ اس بات کے منتظر رہتے کہ
لوگوں پر رحم فرما ئیں اور انہیں کسی مشقت میں نہ ڈالیں۔آپ نے نہایت احتیاط سے کام لیا
اور کچھ دن تک انتظار میں رہے کہ شاید قبیلہ ہوازن کے لوگ آکر عفو طلب کریں تو ان
کے اموال اور قیدی واپس کر دیئے جائیں مگر انہوں نے خوف سے یا کسی باعث سے آپ
کے پاس آنے میں دیر لگائی تو آپ نے اموال و قیدی بانٹ دیئے۔اس واقعہ کو امام بخاریؒ
نے مفصل بیان کیا ہے۔مسور بن مخرمہ کی روایت ہے۔أَنَّ رَسُوْلَ اللَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
قَامَ حِيْنَ جَاءَهُ وَفَدُهَوَازِنَ مُسْلِمِينَ فَسْأَلُوْهُ أَنْ يَرَ ذَ إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ وَسَبْيَهُمْ فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَبُّ الْحَدِيْثِ إِلَى أَصْدَقُهُ فَاخْتَارُوْ إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ إِمَّا السَّبْيَ وَإِمَّا
الْمَالَ وَقَدْ كُنتُ اسْتَأْنِيتُ بِكُمْ وَقَدْ كَانَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْتَظَرَهُمْ بِضْعَ عَشَرَةَ
لَيْلَةً حِيْنَ قَفَلَ مِنَ الطَّائِفِ فَلَمَّا تَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرُ رآةٍ إِلَيْهِمْ إِلَّا
إِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ قَالُوْ فَإِنَّا نَخْتَارُ سَبْيَنَا فَقَامَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُسْلِمِينَ
فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ تَعَالَىٰ بِمَا هُوَ اَهْلُهُ ثُمَّ قَالَا مَا بَعْدُ فَإِنَّ اِخْوَانَكُمْ هَؤُلَاءِ قَدْ جَاءَ وْنَا تَائِبِينَ وَإِنَّىٰ قَدْ
رَأَيْتُ أَنْ أَرْذَ إِلَيْهِمْ سَبِيْهُمْ فَمَنْ اَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ يُطَيِّبَ بِذَلِكَ فَلْيَفْعَلْ وَمَنْ أَحَبَّ مِنْكُمْ أَنْ
يَكُونَ عَلَى حَظِهِ حَتَّى نُعْطِيَهُ إِيَّاهُ مِنْ أَوَّلِ مَا يُفِنِي اللهُ عَلَيْنَا فَلْيَفْعَلْ فَقَالَ النَّاسُ قَدْ طَيَبْنَا ذَلِكَ
يَا رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّا لَا نَدْرِي مَنْ أَذِنَ مِنْكُمْ
فِی ذَلِكَ مِمَّنْ لَمْ يَأْذَنْ فَارْجِعُوْا حَتَّى يَرْفَعَ الْيَنَا عَرَفَاؤُكُمْ فَرَجَعَ النَّاسُ فَكَلَّمَهُمْ عُرَفَاؤُهُمْ ثُمَّ
رَجَعُوْا إِلَىٰ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرُوْهُ أَنَّهُمْ قَدْ طَيَبُوْاوَأَذِنُوْا ( بخاری کتاب الوكالة
باب اذا وهب شيئالوكيل)
ترجمہ:- جب وفد ہوازن بحالت قبول اسلام آنحضرت سی ای ستم کے پاس آیا آپ
(141)
کھڑے ہوئے۔ہوازن کے ڈیپوٹیشن کے ممبروں نے آنحضرت سے سوال کیا کہ ان کے
مال اور قیدی واپس کئے جائیں۔رسول اللہ مایا یہ تم نے جواب میں فرمایا کہ مجھے سب سے
پیاری وہ بات لگتی ہے جو سب سے زیادہ سچی ہو۔پس میں صاف صاف کہہ دیتا ہوں کہ
دونوں چیزیں تمہیں نہیں مل سکتیں۔ہاں دونوں میں سے جس ایک کو پسند کرو وہ تمہیں مل
جائے گی۔خواہ قیدی آزاد کر والو خواہ اموال واپس لے لو۔اور میں تو تمہارا انتظار کرتا رہا مگر
تم نہ پہنچے، اور رسول کریم طائف سے لوٹتے وقت دس سے کچھ اوپر را تیں ان لوگوں کا
انتظار کرتے رہے تھے جب انہیں یہ معلوم ہو گیا کہ رسول کریم انہیں صرف ایک ہی چیز
واپس کریں گے تو انہوں نے عرض کیا کہ اگر یہی بات ہے تو ہم اپنے قیدی چھڑوانا پسند
کرتے ہیں۔اس پر آنحضرت مسلمانوں میں کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی تعریف کرنے
کے بعد فرمایا کہ سنو تمہارے ہوازن کے بھائی تائب ہو کر تمہارے پاس آئے ہیں اور
میری رائے ہے کہ میں ان کے قیدی انہیں واپس کر دوں۔پس جو کوئی تم میں سے یہ پسند
کرے کہ اپنی خوشی سے غلام آزاد کر دے تو وہ ایسا کر دے۔اور اگر کوئی یہ چاہے کہ اس کا
حصہ قائم رہے اور جب خدا سب سے پہلی دفعہ ہمیں کچھ مال دے تو اسے اس کا حق ہم ادا
کر دیں تو وہ اس شرط سے غلام آزاد کر دے۔لوگوں نے آپ کا ارشاد سن کر عرض کیا کہ یا
رسول اللہ ہم نے آپ کے لئے اپنے غلام خوشی سے آزاد کر دیئے مگر رسول اللہ مالی ایم نے
فرما یا ہم تو نہیں سمجھتے کہ تم میں سے کس نے خوشی سے اجازت دی ہے اور کس نے اجازت
نہیں دی۔پس سب لوگ یہاں سے اٹھ کر اپنے خیموں پر جاؤ یہاں تک کہ تمہارے سردار
تم سے فیصلہ کر کے ہمارے سامنے معاملہ پیش کریں۔پس لوگ لوٹ گئے اور ہر قبیلہ کے
سردار نے اپنے طور پر گفتگو کی پھر سب سردار رسول اللہ ہی لیا ایمن کی خدمت میں حاضر ہوئے
142
اور عرض کیا کہ سب لوگوں نے دل کی خوشی سے بغیر کسی عوض کی طمع کے اجازت دے دی
ہے کہ آپ غلام آزاد فرما دیں۔اس جگہ یہ بات یادرکھنے کے قابل ہے کہ آنحضرت جس قبیلہ میں پہلے تھے اور
جس میں سے آپ کی دائی تھیں وہ ہوازن کی ہی ایک شاخ تھی۔پس ایک لحاظ سے ہوازن
کے قبیلہ والے آپ کے رشتہ دار تھے اور ان سے رضاعت کا تعلق تھا چنانچہ جب وفد
ہوازن آنحضرت کی خدمت میں پیش ہوا تو اس میں سے ابو برقان اسعدی ( آنحضرت کی
دائی حلیمہ سعد قبیلہ میں سے ہی تھیں) نے آپ کی خدمت میں عرض کیا یا رَسُولَ اللَّهِ انَ فِي
هَذِهِ الْحَطَائِرِ إِلَّا أُمَّهَا تَكَ وَخَالَا تُكَ وَ حَوَاضِنَكَ وَمُرْ ضِعَا تُكَ فَامْنُنْ عَلَيْنَا مَنَّ اللَّهُ
عَلَیک۔یا رسول اللہ ان احاطوں کے اندر حضور کی مائیں اور خالہ اور کھلا یاں اور دودھ
پلائیاں ہی ہیں اور تو کوئی نہیں پس حضور مہم پر احسان فرما ئیں اللہ تعالیٰ آپ پر احسان
کرے گا۔پس ہوازن کے ساتھ آپ کا رضاعی تعلق تھا اور اس وجہ سے وہ اس بات کے
مستحق تھے کہ آنحضرت ان کے ساتھ نیک سلوک کرتے۔چنانچہ آپ نے اسی ارادہ سے
دس دن سے زیادہ تک اموال غنیمت کو مسلمانوں میں تقسیم نہیں کیا اور اس بات کے منتظر
رہے کہ جو نہی ہوازن پشیمان ہو کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوں اور اپنے اموال اور
قید یوں کو طلب کریں تو آپ واپس فرما دیں کیونکہ تقسیم غنائم سے پہلے آپ کا حق تھا کہ آپ
جس طرح چاہتے ان اموال اور قیدیوں سے سلوک کرتے خواہ بانٹ دیتے خواہ بیت المال
کے سپر دفرماتے۔خواہ قیدیوں کو آزاد کر دیتے اور مال واپس کر دیتے مگر باوجود انتظار کے
ہوازن کا کوئی وفد نہ آیا جو اپنے اموال اور قیدیوں کی واپسی کا مطالبہ کرتا اس لئے مجبور ادس
دن سے زیادہ انتظار کر کے طائف سے واپس ہوتے ہوئے جعرانہ میں آپ نے ان
(143)