بَاب سوم
سیرت النبی ؐ, حصہ 12
اموال اور غلاموں کو تقسیم کر دیا تقسیم کے بعد ہوازن کا وفد بھی آپہنچا اور رحم کا طلبگار ہوا اور
اپنا حق بھی بتا دیا کہ یہ قیدی غیر نہیں ہیں بلکہ جناب کے ساتھ کچھ رشتہ اور تعلق رکھتے ہیں
اور اس خاندان کی عورتیں ان قیدیوں میں شامل ہیں جس میں کسی عورت کا حضور نے دودھ
بھی پیا ہے اور اس لحاظ سے وہ آپ کی مائیں اور خالائیں اور کھلائیاں اور دائیاں کہلانے کی
مستحق ہیں پس ان پر رحم کر کے قیدیوں کو آزاد کیا جائے اور اموال واپس کئے جائیں۔تقسیم
سے پہلے تو حضور ضرور ہی ان کی درخواست کو قبول کر لیتے اور آپ کا طریق عمل ثابت کرتا
ہے کہ جب کبھی بھی کوئی رحم کا معاملہ پیش ہوا ہے حضور سرور کائنات نے بینظیر رحم سے کام
یہ مشکل پیش آگئی تھی کہ اموال و قیدی تقسیم ہو چکے تھے اور جن کے قبضہ میں وہ
چلے گئے تھے اب وہ ان کا مال تھا۔اور گو وہ لوگ اپنی جان و مال کو اس حبیب خدا کی مرضی
پر قربان کرنے کیلئے تیار تھے اور انہوں نے سینکڑوں موقعوں پر قربان ہو کر دکھا بھی دیا
مگر پھر بھی ہر قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔کچھ کمزور اور ناتوان ہوتے ہیں کچھ قوی دل اور دلیر
اس لئے حضور نے اس موقع پر نہایت احتیاط سے کام لیا اور بجائے اس کے کہ فور أصحابہ کو
کو حکم دیتے کہ ہوازن سے میرا رضاعی رشتہ ہے تم ان کے اموال اور قیدی رہا کر دو اول تو
خود ہوازن کو ہی ملامت کی کہ تم نے دیر کیوں کی اگر تم وقت پر آ جاتے تو جس طرح اور عرب
قبائل سے سلوک کیا کرتے تھے تم پر بھی احسان کیا جاتا اور تمہارا سب مال اور قیدی تم کومل
جاتے مگر خیر اب تم کو اموال اور قیدیوں میں سے ایک چیز دلا سکتا ہوں اور اس فیصلہ
سے آنحضرت نے گویا نصف بوجھ مسلمانوں پر سے اٹھا دیا اور فیصلہ کر دیا کہ دو میں سے
ایک چیز تو انہیں کے ہاتھ میں رہنے دی جائے اور جب ہوازن نے قیدیوں کی واپسی کی
درخواست کی تو آپ نے پھر بھی مسلمانوں کو سب قیدی واپس کرنے کا حکم نہیں دیا بلکہ کہہ دیا
144
کہ جو چاہے اپنی خوشی سے آزاد کر دے اور جو چاہے اپنا حصہ قائم رکھے۔آئندہ اللہ تعالیٰ
جوسب سے پہلا موقع دے اس پر اس کا قرضہ اتار دیا جائے گا اور اس طرح گویا ان تمام
کمزور طبیعت کے آدمیوں پر رحم کیا جو ہر قوم میں پائے جاتے ہیں۔مگر ہزار آفرین ہے اس
جماعت پر جو آنحضرت کی تعلیم سے بنی تھی کہ آپ کا ارشاد سنکر ایک نے بھی نہیں کہا کہ ہم
آئندہ حصہ لے لیں گے بلکہ سب نے بالا تفاق کہہ دیا کہ ہم نے حضور کی خاطر سب قیدیوں
کو خوشی سے رہا کر دیا مگر آپ نے اس پر بھی احتیاط سے کام لیا اور حکم دیا کہ پھر مشورہ کر لیں
ایسانہ ہو بعض کی مرضی نہ ہو اور ان کی حق تلفی ہو اپنے اپنے سرداروں کی معرفت اپنے فیصلہ
سے اطلاع دو۔چنانچہ جب قبائل کے سرداروں کی معرفت آنحضرت کو جواب ملا تو تب
آپ نے غلام آزاد کئے۔سُبحان اللہ کیسی احتیاط ہے اور کیا بے نظیر تقولی ہے۔آپ نے یہ
بات بالکل برداشت نہ کی کہ کوئی شخص آپ پر یہ اعتراض کرے کہ آپ نے زبردستی ہوازن
کے غلام آزاد کرا دیئے۔اور چونکہ اس قبیلہ سے آپ کا رضاعی تعلق تھا اس لئے آپ نے
خاص احتیاط سے کام لیا اور بار بار پوچھ کر قیدیان ہوازن کو آزادی دی۔مرید:
اگر کسی شخص نے بچے مرید اور کامل متبع دیکھنے ہوں تو وہ آنحضرت سالیا ایہام کے صحابہ کو
دیکھے جو اپنے جان و مال کو رسول کریم کے نام پر قربان کر دینے میں ذرا دریغ نہ کرتے
تھے۔ایک دفع کا ذکر ہے کہ عضل اور قارۃ دو قبیلوں کے کچھ لوگ آنحضرت سائی پیلم کی خدمت
میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ ہماری قوم اسلام کے قریب ہے آپ کچھ آدمی بھیجئے جو انہیں دین
اسلام سکھائیں۔آپ نے ان کی درخواست پر چھ صحابہ کو حکم دیا کہ وہاں جا کر انہیں اسلام
سکھائیں اور قرآن شریف پڑھا ئیں۔ان صحابہ کا عامر بن عاصم رضی اللہ عنہ کو امیر بنایا۔(145)
جب یہ لوگ صحابہؓ کو لے کر چلے تو راستہ میں ان سے شرارت کی اور عہد شکنی کر کے
ہذیل قبیلہ کے لوگوں کو اکسایا کہ انہیں پکڑ لیں۔انہوں نے ایک سو آدمی ان چھ آدمیوں کے
مقابلہ میں بھیجا۔صحابہ ایک پہاڑ پر چڑھ گئے۔کفار نے ان سے کہا کہ وہ اتر آئیں وہ انہیں
کچھ نہ کہیں گے۔حضرت عامررضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ انہیں کافروں کے عہد پر اعتبار
نہیں وہ نہیں اتریں گے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ہماری حالت کی رسول اللہ کو خبر
دے۔مگر چھ میں سے تین آدمی کفار پر اعتبار کر کے اتر آئے۔مگر جب انہوں نے ان کے
ہاتھ باندھنے چاہے تو ایک صحابی نے انکار کر دیا کہ یہ تو خلاف معاہدہ ہے مگر وہاں معاہدہ
کون
سنتا تھا اس صحابی کو قتل کر دیا گیا باقی دو میں سے ایک کو صفوان بن امیہ نے جو مکہ کا
ایک رئیس تھا خرید لیا اور اپنا غلام کر کے نسطاس کے ساتھ بھیجا کہ حرم سے باہر اس کے دو
بیٹوں کے بدلہ قتل کر دے۔نسطاس نے قتل کرنے سے پہلے ابن الدشنہ رضی اللہ عنہ (اس
صحابی) سے پوچھا کہ تجھے خدا کی قسم سچ بتا کہ کیا تیرا دل چاہتا ہے کہ تمہارا رسول اس وقت
یہاں ہمارے ہاتھ میں ہو اور ہم اسے قتل کریں اور تو آرام سے اپنے گھر میں اپنے بیوی
بچوں میں بیٹھا ہو۔ابن الدشنہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ میں تو یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ محمد
لیم وہاں ہوں جہاں اب ہیں ( یعنی مدینہ میں ) اور ان کے پاؤں میں کوئی کانٹا
چھے اور میں گھر میں بیٹھا ہوا ہوں۔اس بات کو سنکر ابوسفیان جو اس وقت تک اسلام نہ لا یا
تھا وہ بھی متاثر ہو گیا اور کہا کہ میں نے کسی کو کسی سے اتنی محبت کرتے ہوئے نہیں دیکھا جتنی
محمد ( ایس ایم) کے صحابی محمد ( سال یا یہ تم سے محبت کرتے تھے۔یہ وہ اخلاص تھا جو صحابہ کو آنحضرت صاللہ السلام سے تھا اور یہی وہ اخلاص تھا جس نے
انہیں ایمان کے ہر ایک شعبہ میں پاس کرا دیا تھا اور انہوں نے خدا کو اپنی آنکھوں سے دیکھ
(146
لیا تھا۔اے احمدی جماعت کے مخلصو ا تم بھی مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک رسول کریم اور پھر
مر امو ر وقت مسیح موعود سے ایسی ہی محبت نہ رکھو۔آنحضرت کی دعا:-
صلى الله عليه
جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں آنحضرت صلی لا یہ اہم ہر معاملہ میں نہایت حزم اور احتیاط
سے کام لیتے تھے۔اب میں ایک حدیث نقل کر کے بتانا چاہتا ہوں کہ آپ دعا میں بھی
نہایت محتاط تھے اور کبھی ایسی دعا نہ کرتے جو یکطرفہ ہو بلکہ ایسی ہی دعا کرتے جس میں تمام
پہلو مد نظر رکھے جائیں جیسا کہ حضرت انس سے روایت ہے کہ كَانَ أَكْثَرُ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ( بخاری کتاب
الدعوات باب قول النبي ﷺ انا في الدنيا حسنة) یعنی نبی کریم اکثر اوقات یہ دعا فرمایا کرتے تھے
کہ اے اللہ ہمیں اس دنیا میں بھی نیکی اور بھلائی دے اور آخرت میں بھی نیکی اور بھلائی
عنایت فرما اور عذاب نار سے ہمیں محفوظ رکھ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں بھی آپ کی
اس دعا کا ذکر فرمایا ہے۔فَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا وَمَا لَهُ فِي الْا
خَرَةِ مِنْ خَلَاقٍ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَقُولُ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةٌ وَ
قِنَا عَذَابَ النَّارِ ) ( البقرہ:۲۰۲،۲۰۱) یعنی لوگوں میں سے کچھ تو ایسے ہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ
سے یہی دعا کرتے ہیں کہ الہی اس دنیا کا مال ہمیں مل جائے اور ایسے لوگوں کا آخرت میں
کچھ حصہ نہیں۔اور کچھ ایسے ہیں جو کہتے ہیں اے رب اس دنیا کی بھلائی بھی ہمیں پہنچا اور
آخرت کی نیکی بھی ہمیں پہنچا اور آگ کے عذاب سے ہمیں محفوظ رکھ۔اب اس دعا پر غور کرنے سے پتہ لگ سکتا ہے کہ آپ کس قدر احتیاط سے کام فرماتے
تھے۔عام طور پر انسان کا قاعدہ ہے کہ جو مصیبت پڑی ہوئی ہو اسی طرف متوجہ ہو جاتا ہے
(147)
اور دوسرے تمام امور کو اپنے ذہن سے نکال دیتا ہے اور ایک ہی طرف کا ہو رہتا ہے اور اس
وجہ سے اکثر دیکھا گیا بہت سے لوگ حق و حکمت کی شاہراہ سے بھٹک کر کہیں کے کہیں نکل
جاتے ہیں اور سچائی سے محروم ہو جاتے ہیں لیکن آنحضرت ایسے کامل انسان تھے کہ آپ
مصائب سے گھبرا کر ایک ہی طرف متوجہ نہ ہو جاتے تھے بلکہ ہر وقت کل ضروریات پر
آپ کی نظر رہتی تھی۔اور اس دعا سے ہی آپ کے اس کمال پر کافی روشنی پڑ جاتی ہے کیونکہ
آپ صرف دنیا کے مصائب اور مشکلات کو مدنظر نہ رکھتے تھے بلکہ جب دنیاوی مشکلات
کے حل کرنے کے لئے اپنے مولا سے فریاد کرتے تو ساتھ ہی مابعد الموت کی جو ضروریات
ہیں ان کے لئے بھی امداد طلب کرتے۔اور جب قیامت کے دل ہلا دینے والے نظاروں کو
اپنی آنکھوں کے سامنے لا کر خدا تعالیٰ کی نصرت کے لئے درخواست کرتے تو ساتھ ہی اس
دنیا کی مشکلات کے دور کرنے کے لئے بھی جو مزرعہ آخرت ہے التجا کرتے اور کسی مشکل یا
تکلیف کو حقیر نہ جانتے بلکہ نہایت احتیاط سے دنیاوی اور دینی ترقیوں کے لئے بغیر کسی ایک
کی طرف سے غافل ہونے کے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے رہتے۔علاوہ ازیں اس دعا سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ اپنی دعاؤں کے الفاظ میں بھی
نہایت احتیاط برتتے تھے کیونکہ آپ نے یہ دعا نہیں کی کہ یا الہی ہمیں دین اور دنیا دے
بلکہ یہ دعا کی کہ یا الہبی ہمیں دین اور دنیا کی بہتری عنایت فرما کیونکہ بعض دفعہ دنیا توملتی ہے
مگر وہ بجائے فائدے کے نقصان رساں ہو جاتی ہے۔اسی طرح دین بھی بعض لوگوں کو ملتا
ہے مگر وہ اس کے ملنے کے باوجود کچھ سکھ نہیں پاتے اس لئے آپ نے دعا میں یہ الفاظ بڑھا
دیئے کہ الہی دنیا کی بہتری ہمیں دے۔یعنی دنیا کے جس حصہ میں بہتری ہو ہمیں وہ ملے ایسا
کوئی حصہ دنیا ہمیں نہ ملے جس کے ملنے سے بجائے فائدہ کے نقصان ہو اور آخرت میں بھی
(148
ہمیں بھلائی ملے نہ کہ کسی قسم کی برائی کے ہم حقدار ہوں۔کسی کی درخواست پر کام سپرد نہ فرماتے:۔لوگوں کا قاعدہ ہوتا ہے کہ امراء سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہزاروں قسم کی تدابیر سے
کام لیتے ہیں اور جب ان کے مزاج میں دخل پیدا ہوجاتا ہے تو اپنی منہ مانگی مرادیں پاتے
ہیں اور جو کہتے ہیں وہ امراء مان لیتے ہیں۔مگر آنحضرت ایسے محتاط تھے کہ آپ کے دربار
میں بالکل یہ بات نہ چل سکتی تھی۔آپ
کبھی کسی کے کہنے میں نہ آتے تھے اور آپ کے حضور
میں باتیں بنا کر اور آپ کو خوش کر کے یا خوشامد سے یا سفارش سے کام نہ چل سکتا تھا۔آپ
کا طریق عمل یہ تھا کہ آپ تمام عہدوں پر ایسے ہی آدمیوں کو مقرر فرماتے تھے جن کو ان
کے لائق سمجھتے تھے کیونکہ بصورت دیگر خطرہ ہوسکتا ہے کہ رعایا یا حکومت کو نقصان پہنچے یا خود
عمال کا ہی دین خراب ہو۔بس کبھی کسی عہدہ پر سفارش یا درخواست سے کسی کا تقرر نہ
فرماتے اور وہ نظارے جو دنیاوی بادشاہوں کے درباروں میں نظر آتے ہیں دربار نبوت
میں بالکل معدوم تھے۔حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اقْبَلْتُ إِلَى النَّبِيِّ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعِي رُجَلَانِ مِنَ الْأَشْعَرِينَ فَقُلْتُ مَا عَلِمْتُ أَنَّهُمَا يَطْلُبَانِ الْعَمَلَ فَقَالَ
لَنْ أَوْ لَا تَسْتَعْمِلُ عَلَى عَمَلِنَا مَنْ اَرَادَهُ ) بخاری کتاب الاجارة باب استئجار الرجل الصالح) یعنی میں
نبی کریم صلی الہ سلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میرے ساتھ اشعری قبیلہ کے دو اور آدمی بھی
تھے ان دونوں نے آنحضرت صلی لیا کہ تم سے درخواست کی کہ انہیں کوئی ملازمت دی
جائے۔اس پر میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ مجھے علم نہ تھا کہ یہ کوئی ملا زمت چاہتے
ہیں۔آنحضرت نے ارشاد فرمایا کہ ہم اسے جو خود خواہش کرے اپنے عتمال میں ہرگز نہیں
مقرر کریں گے یا فرمایا کہ نہیں مقرر کریں گے۔149
اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ جناب سرور کائنات کو بنی نوع انسان کی بہتری کا کتنا خیال
تھا۔اللہ اللہ یا تو یہ زمانہ ہے کہ حکومتوں کے بڑے سے بڑے عہدے خود درخواست کرنے پر
ملتے ہیں یا آپ کی احتیاط تھی کہ درخواست کرنے والے کوکوئی عہد ہی نہیں دیتے تھے۔در حقیقت اگر غور کیا جائے تو ایک شخص جب کسی عہدہ کی خود درخواست کرتا ہے تو
صاف ثابت ہوتا ہے کہ اس کی کوئی غرض ہے اور کچھ تعجب نہیں کہ اس عہدہ پر قائم ہو کر وہ
لوگوں کو دکھ دے اور ان کے اموال پر دست اندازی کرے۔مگر جس شخص کو اس کی
درخواست کے بغیر کسی عہدہ پر مامور کیا جائے تو اس سے بہت کچھ امید ہو سکتی ہے کہ وہ
عدل و انصاف سے کام لے گا اور لوگوں کے حقوق کو تلف نہ کرے گا کیونکہ اسے اس عہدہ کی
خواہش ہی نہ تھی بلکہ خود بخو دا سے سپر دکیا گیا ہے۔دوسرے یہ بھی بات ہے کہ جب حاکم یہ فیصلہ کر دے کہ جو شخص خود کسی عہدہ کی
درخواست کرے یا کسی سے سفارش کروائے اسے کوئی عہدہ دینا ہی نہیں تو اس سے یہ بڑا
فائدہ ہوتا ہے کہ آئندہ کے لئے جائز و نا جائز وسائل سے حکام کے مزاج میں دخل پیدا
کرنے کا باکل سد باب ہو جاتا ہے اور خوشامد بند ہو جاتی ہے کیونکہ حکام سے رسوخ پیدا کر
نے یا ان کی جھوٹی خوشامد کرنے سے یہی غرض ہوتی ہے کہ کچھ نفع حاصل کیا جائے۔پس
جب حاکم یہ فیصلہ کر دے کہ جو خود درخواست کرے گا اسے کسی عہدہ پر مامور نہ کیا جائے گا
تو ان تمام باتوں کا سد باب ہو جاتا ہے۔اور گو آنحضرت سلی یا یتیم کا نفس پاک ان عیبوں
سے بالکل پاک تھا کہ آپ کی نسبت یہ خیال کیا جا سکے کہ آپ کسی کی بات میں آجائیں گے
مگر آپ نے اس طریق عمل سے مسلمانوں کے لئے ایک نہایت شاندار سٹرک تیار کر رکھی
ہے جس پر چل کر وہ حکومت کی بہت سی خرابیوں سے بچ سکتے ہیں۔150
مگر افسوس ہے کہ مسلمانوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ دوسری قوموں کی
نسبت مسلمان حکومتوں میں ہی حکام کے منہ چڑھ کر لوگ بہت فائدہ اٹھاتے ہیں اور
سفارشوں سے جو کام نکلتے ہیں لیاقت سے نہیں نکلتے۔اگر مسلمان حکام اس طرف غور کرتے
تو آج اسلامی حکومتوں کا وہ حال نہ ہوتا جو ہے۔اور پھر آنحضرت جن لوگوں کی نسبت یہ
احتیاط برتتے تھے ویسے لوگ بھی تو آجکل نہیں۔صحابی تو وہ تھے کہ جنہوں نے خدا کی راہ
میں اپنے مال اور جانیں بھی لٹا دیں وہ دوسروں کے اموال کی طرف کب نظر اٹھا کر دیکھ
سکتے تھے۔مگر آجکل تو دوسروں کے اموال کو شیر مادر سمجھا جاتا ہے۔پھر جب آنحضرت
ا ایتم ایسے پاکباز لوگوں کی نسبت بھی ایسے احتیاط برتتے تھے تو آجکل کے زمانہ کے
لوگوں کی نسبت تو اس سے بہت زیادہ احتیاط کی جانی چاہئے۔سادگی ایک نعمت ہے:۔اس زمانہ میں لوگ عام طور پر تکلف کی عادت میں بہت مبتلا ہیں اور اس زمانہ کی
خصوصیت نہیں جو قوم ترقی کر لے اس میں تکلف اپنا دخل کر لیتا ہے۔دولت اور مال اور
عزت کے ساتھ ساتھ تکلف بھی ضرور موجود ہوتا ہے اور بڑے آدمیوں کو کچھ نہ کچھ تکلف
سے کام لینا پڑتا ہے لیکن جو مزا سادگی کی زندگی میں ہے وہ تکلف میں نہیں۔اور گو تکلف ظاہر
میں خوشنما معلوم ہومگر اندر سے بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ذوق نے کیا ہی خوب کہا ہے کہ ؎
اے ذوق تکلف میں ہے تکلیف سراسر - : - آرام سے ہیں وہ جو تکلف نہیں کرتے
تکلف کی وجہ سے لاکھوں گھرانے برباد ہو جاتے ہیں اور تصنع اور بناوٹ ہزاروں کی
بر بادی کا باعث ہو چکے ہیں مگر چونکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ تکلف کے سوا ہماری عزت نہیں ہوتی
برابر اس مرض میں مبتلا چلے جاتے ہیں اور کچھ علاج نہیں کرتے۔بادشاہ اور امراء یہ سمجھتے
(151)
ہیں کہ اگر تکلف اور بناوٹ سے ہم اپنی خاص شان نہ بنائے رکھیں گے تو ماتحتوں میں بھی
ہماری عزت نہ ہوگی اور اپنے ہم چشموں میں ذلیل ہوں گے اسی لئے بہت سے مواقع پر
سادگی کو برطرف رکھ کر بناوٹ سے کام لیتے ہیں اور ہزاروں موقعوں پر اپنے مافی الضمیر کو
بھی بیان نہیں کر سکتے۔میں ایک مجلس میں شامل ہو ا جہاں بہت سے بڑے بڑے لوگ جمع
تھے جو اس وقت ہندوستان میں خاص شہرت رکھتے ہیں اور بعض ان میں سے لیڈران قوم
کہلاتے ہیں۔ان میں سے کچھ ہندو تھے کچھ مسلمان۔جب سب لوگ جمع ہو گئے تو ایک
بیرسٹر صاحب نے کہا ایک مدت ہو گئی کہ تکلف کے ہاتھوں میں تکلیف اٹھا رہا ہوں۔ہر
وقت بناوٹ سے اپنے آپ کو سنجیدہ بنائے رکھنا پڑتا ہے اور بہت سی باتیں کرنے کو دل چاہتا
ہے مگر تکلف مانع ہوتا ہے کیونکہ وہ شان قائم نہیں رہتی مگر اب میں بالکل تنگ آگیا ہوں۔اس زندگی کا فائدہ کیا۔ایک دوسرے صاحب بولے کہ بے شک میرا بھی یہی حال ہے اور
میں تو اب اس زندگی کو جہنم کا نمونہ پاتا ہوں پھر تو سب نے یہی اقرار کیا اور تجویز ہوئی کہ
آج کی مجلس میں تکلف چھوڑ دیا جائے اور بے تکلفی سے آپس میں بات چیت کریں اور
بناوٹ نزدیک نہ آئے۔مگر خدا تعالیٰ انسان کو اس سادگی سے بچائے جو اس وقت ظاہر
ہوئی۔اسے دیکھ کر معلوم ہوسکتا تھا کہ آج دنیا کی کیا حالت ہے کیونکہ جس قدر قوم کے لیڈر یہ
نمونہ دکھا رہے تھے اس کے عوام نے کیا کمی رکھی ہو گی۔کلام ایسا نخش کہ شریف آدمی سن نہ
سکے۔مذاق ایسا گنده که سلیم الفطرت انسان برداشت نہ کر سکے۔باتوں سے گزر کر ہاتھوں
پر آگئے اور ایک دوسرے کے سر پر چپتیں بھی رسید ہونی شروع ہو گئیں۔پھر میوہ کچھ کھا
رہے تھے اس کی گٹھلیوں کی وہ بوچھاڑ شروع ہوئی کہ الامان۔میں نے تو سمجھا کہ اس گولہ
باری میں میری خیر نہیں ایک کو نہ میں ہو کر بیٹھ گیا۔اور جب یہ سادگی ختم ہوئی تو میری جان
152
میں جان آئی کہ آنکھ ناک سلامت رہے۔جو نمونہ سادگی اس مجلس کے ممبران نے دکھایا جو ہند و مسلمان دونوں قوموں میں سے
تھے اس سے تو ان کے تکلف کو میں لوگوں کے لئے ہزار درجہ بہتر سمجھتا ہوں مگر اس سے مجھے
یہ معلوم ہوا کہ وہ تکلف خود ان لوگوں کے لئے وبال جان ہور ہا تھا اور ہے۔گو وہ خوش نظر
آتے ہیں مگر در حقیقت اپنی جھوٹی عظمت اور عزت قائم کرنے کے لئے لوگوں کے سامنے
ایسے سنجیدہ بنے رہتے ہیں اور ایسے بنے ٹھنے رہتے ہیں کہ اپنے حقیقی جذبات کو چھپانے اور
اپنے جسم کو حد سے زیادہ مشقت میں ڈالنے کی وجہ سے ان کے دل مردہ ہو گئے ہیں اور
زندگی ان کے لئے تلخ ہوگئی ہے۔امراء کے مقابلہ میں دوسرا گر وہ علماء اور صوفیا کا ہے جو
دین کے عماد اور ستون سمجھے جاتے ہیں یہ بھی تکلفات میں مبتلا ہیں اور انہیں بھی اپنی عزت
کے قائم رکھنے کے لئے تکلف سے کام لینا پڑتا ہے۔اپنی چال میں ، اپنی
میں، اپنے اٹھنے بیٹھنے میں، اپنے پہنے میں ، اپنے کھانے میں ہر بات میں تکلفات سے کام
لیتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ اسی سے ہمارا نقدس ثابت ہوتا ہے۔یہ مذہبی لیڈر خواہ کسی
مذہب کے ہوں اس مرض میں مبتلا ہیں۔مسلمان صوفیاء کو ہی کوئی جا کر دیکھے کس طرح
مراقبہ کی حالت میں اپنے مریدوں کے سامنے بیٹھتے ہیں مگر بہت ہوتے ہیں جن کے دل
اندر سے اور ہی خواہشات رکھتے ہیں اور ان کی زندگیاں اپنے بھائیوں یعنی امراء سے زیادہ
سکھ والی نہیں ہوتیں بلکہ شاید کچھ زیادہ ہی تلخ ہوں کیونکہ وہ اپنے جذبات کے پورا کرنے
کے لئے کوئی نہ کوئی راہ نکال لیتے ہیں مگر علماء اور صوفیاء اس سے بھی محروم ہیں۔گفتگو
میری اس بیان سے یہ غرض ہے کہ دنیا میں تکلف کا بہت دور دورہ ہے اور دینی اور
دنیاوی دونوں قسم کے عظماء اس مرض میں مبتلا ہیں اور نہ صرف آج مبتلا ہوئے ہیں بلکہ دنیا
(153)
میں یہ نقشہ ہمیشہ سے قائم ہے اور سوائے ان لوگوں کے جن کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تائید و
نصرت ہو اور بہت کم لوگ اس بناوٹ سے بچ سکتے ہیں۔ہمارے بادی اور رہنما آنحضرت سال اسلام تو رحمتہ للعالمین ہو کر آئے تھے اور اللہ
تعالیٰ نے آپ کو کل دنیا کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا ہے اس لئے آپ نے ہمارے لئے جو
نمونہ قائم کیا وہی سب سے درست اور اعلیٰ ہے اور اس قابل ہے کہ ہم اس کی نقل
کریں۔آپ نے اپنے طریق عمل سے ہمیں بتایا ہے کہ جذبات نفس جو پاک اور نیک ہیں
ان
کود با نا تو کسی طرح جائز ہی نہیں بلکہ ان کو تو ابھارنا چاہئے۔اور جو جذبات ایسے ہوں کہ
ان سے گناہوں اور بدیوں کی طرف توجہ ہوتی ہو ان کا چھپا نا نہیں بلکہ ان کا مارناضروری
ہے۔پس اگر تکلف سے بعض ایسی باتیں نہیں کرتے جن کا کرنا ہماے دین اور دنیا کے لئے
مفید تھا ہم غلط کار ہیں اور اگر وہ باتیں جن کا کرنا دین اسلام کے رو سے ہمارے لئے جائز
ہے صرف تکلف اور بناوٹ سے نہیں کرتے ورنہ دراصل ان کے شائق ہیں تو یہ نفاق ہے۔اور اگر لوگوں کی نظروں میں عزت و عظمت حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو خاموش اور
سنجیدہ بناتے ہیں تو یہ شرک ہے۔آنحضرت کی زندگی میں ایسا ایک بھی نمونہ نہیں پایا جاتا
جس سے معلوم ہو کہ آپ نے ان تینوں اغراض میں سے کسی کے لئے تکلف یا بناوٹ سے
کام لیا بلکہ آپ کی زندگی نہایت سادہ اور صاف معلوم ہوتی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ
آپ اپنی عزت کو لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں سمجھتے تھے بلکہ عزت وذلت کا مالک خدا کو ہی
سمجھتے تھے۔جو لوگ دین کے پیشوا ہوتے ہیں انہیں یہ بہت خیال ہوتا ہے کہ ہماری عبادتیں اور
ذکر دوسرے لوگوں سے زیادہ ہو اور خاص طور پر تصنع سے کام لیتے ہیں تا لوگ انہیں نہایت
154
نیک سمجھیں۔اگر مسلمان ہیں تو وضو میں خاص اہتمام کریں گے اور بہت دیر وضو کے اعضا
کو دھوتے رہیں گے اور وضو کے قطروں سے پر ہیز کریں گے۔سجدہ اور رکوع لمبے لمبے
کریں گے۔اپنی شکل سے خاص حالت خشوع و خضوع ظاہر کریں گے اور خوب وظائف
پڑھیں گے مگر آنحضرت سالی یہ اہم باوجود اس کے کہ سب سے اتقی اور اور ع تھے اور آپ
کے برابر خشیت اللہ کوئی انسان پیدا نہیں کر سکتا مگر باوجود اس کے آپ ان سب باتوں میں
سادہ تھے اور آپ کی زندگی بالکل ان تکلفات سے پاک تھی۔ابوقتادہ سے روایت ہے کہ آنحضرت نے فرما یا إِنَىٰ لَا قَوْمُ فِي الصَّلُوةِ أُرِيدُ أَنْ أَطَوَلَ
فِيهَا فَأَسْمَعْ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَاتَجَوَزُ فِي صَلَاتِي كَرَاهِيَةَ اَنْ اَشْقَ على أمه ( بخاری کتاب الصلوۃ باب من
اخف الصلوةعندبکاء الصبی) یعنی میں بعض دفعہ نماز میں کھڑا ہوتا ہوں اور ارادہ کرتا ہوں کہ نماز
کولمبا کر دوں مگر کسی بچہ کے رونے کی آواز سن لیتا ہوں تو اپنی نماز اس خوف سے کہ کہیں
میں بچہ کی ماں کو مشقت میں نہ ڈالوں نماز مختصر کر دیتا ہوں۔کس سادگی سے آنحضرت نے
فرمایا کہ ہم بچہ کی آواز سنکر نماز میں جلدی کر دیتے ہیں۔آجکل کے صوفیاء تو ایسے قول کو شاید
اپنی ہتک سمجھیں کیونکہ وہ تو اس بات کے اظہار میں اپنا فخر سمجھتے ہیں کہ ہم نماز میں ایسے
مست ہوئے کہ کچھ خبر ہی نہیں رہی۔اور گو پاس ڈھول بھی بجتے رہیں تو ہمیں کچھ خیال نہیں
آتا۔مگر آنحضرت ان تکلفات سے بری تھے۔آپ کی عظمت خدا کی دی ہوئی تھی نہ کہ
انسانوں نے آپ کو معزز بنایا تھا۔یہ خیال وہی کر سکتے ہیں جو انسانوں کو اپنا عزت دینے
والا سمجھتے ہوں۔حضرت انس سے روایت ہے کہ أَنَّهُ سُئِلَ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّىٰ فِي
نَعْلَيْهِ قَالَ نَعْمَ ( بخاری کتاب الصلوۃ باب الصلوۃ فی النعال ) یعنی آپ سے سوال کیا گیا کہ کیا نبی کریم
(155)