بَاب سوم
سیرت النبی ؐ, حصہ 13
صلی لا الہ تم جوتیوں سمیت نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔آپ نے جواب دیا کہ ہاں پڑھ لیتے
تھے۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کس طرح تکلف سے بچتے تھے۔اب وہ زمانہ
آگیا ہے کہ مسلمان جو ایمان اور اسلام سے بھی ناواقف ہیں۔اگر کسی کو اپنی جوتیوں سمیت
نماز پڑھتے دیکھ لیں تو شور مچادیں اور جب تک کوئی ان کے خیال کے مطابق شرائط کو پورانہ
کرے وہ دیکھ بھی نہیں سکتے مگر آنحضرت جو ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہیں آپکا یہ طریق نہ تھا
بلکہ آپ واقعات کو دیکھتے تھے نہ تکلفات کے پابند تھے۔اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے
طہارت اور پاکیزگی شرط ہے اور یہ بات قرآن کریم اور احادیث سے ثابت ہے۔پس
جب جوتی پاک ہو اور عام جگہوں پر جہاں نجاست کے لگنے کا خطرہ ہو پہن کر نہ گئے ہوں تو
اس میں ضرورت کے وقت نماز پڑھنے میں کچھ حرج نہیں۔اور آپ نے ایسا کر کے امت
محمدیہ پر ایک بہت بڑا احسان کیا کہ انہیں آئندہ کے لئے تکلفات اور بناوٹ سے
بچالیا۔اس اسوہ حسنہ سے ان لوگوں کو فائدہ اٹھانا چاہئے جو آج کل ان باتوں پر جھگڑتے
ہیں اور تکلفات کے شیدا ہیں۔جس فعل سے عظمت الہبی اور تقویٰ میں فرق نہ آئے اس کے
کرنے پر انسان کی بزرگی میں فرق نہیں آسکتا۔حضرت ابن مسعود انصاری سے روایت ہے قَالَ كَانَ رُجُلْ مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ
أَبُو شُعَيْبٍ وَكَانَ لَهُ غُلَامُ لَحَامْ فَقَالَ اِصْنَعْ لِى طَعَامٌ اَدْ عَوْرَ سَوْلَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
خَامِسَ خَمْسَةِ فَدَعَارَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَامِسَ خَمْسَةِ فَتَبِعَهُمْ رَجُلْ فَقَالَ النَّبِيُّ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّكَ دَعَوْتَنَا خَامِسَ خَمْسَةِ وَهَذَا رَجُلْ قَدْ تَبِعَنَا فَإِنْ شِئْتَ أَذِنْتَ لَهُ وَإِنْ
شِئْتَ تَرَكْتَهُ قَالَ بَلْ اذِنْتُ لَهُ ( بخاری کتاب الاطعمة باب الرجل يتكلف الطعام لاخوانه ) آپ نے فرمایا
کہ ایک شخص انصار میں تھا۔اس کا نام ابوشعیب تھا اور اس کا ایک غلام تھا جو قصائی کا پیشہ کرتا
156
تھا اسے اس نے حکم دیا کہ تو میرے لئے کھانا تیار کر کہ میں رسول اللہ صلی ہی تم کو چار اور
آدمیوں سمیت کھانے کے لئے بلاؤں گا۔پھر اس نے رسول کریم صلی یا یہ تم سے بھی کہلا بھیجا
کہ حضور کی اور چار اور آدمیوں کی دعوت ہے۔جب آپ اس کے ہاں چلے تو ایک اور شخص
بھی ساتھ ہو گیا جب آپ اس کے گھر پہ پہنچے تو اس سے کہا کہ تم نے ہمیں پانچ آدمیوں کو
بلوایا تھا اور یہ شخص بھی ہمارے ساتھ آگیا ہے اب بتاؤ کہ اسے بھی اندر آنے کی اجازت
ہے یا نہیں۔اس نے کہا یا رسول اللہ اجازت ہے تو آپ اس کے سمیت اندر چلے
گئے۔اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کس طرح بے تکلفی سے معاملات کو پیش
کر دیتے۔شاید آپ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو چپ ہی رہتا مگر آپ دنیا کے لئے نمونہ تھے اس
لئے ہر بات میں جب تک خود عمل کر کے نہ دکھاتے ہمارے لئے مشکل ہوتی۔آپ نے
اپنے عمل سے بتادیا کہ سادگی ہی انسان کے لئے مبارک ہے اور ظاہر کر دیا کہ آپ کی عزت
تکلف یا بناوٹ سے نہیں تھی اور نہ آپ ظاہری خاموشی یا وقار سے بڑا بننا چاہتے تھے بلکہ
آپ کی عزت خدا کی طرف سے تھی۔گھر کا کام کاج خود کر لیتے :-
میں نے پچھلی فصل میں بتایا ہے کہ آپ کس طرح سادگی سے کام لیتے اور تکلفات
سے پر ہیز کرتے تھے اور بناوٹ سے کام نہ لیتے تھے۔اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ
آنحضرت نہ صرف بے تکلفی سے سب کام کر لیتے اور اس معاملہ میں سادگی کو پسند فرماتے
بلکہ آپ کی زندگی بھی نہایت سادہ تھی اور وہ اسراف اور غلو جوامر ء اپنے گھر کے اخراجات
میں کرتے ہیں آپ کے ہاں نام کو نہ تھا بلکہ ایسی سادگی سے اپنی زندگی بسر کرتے کہ دنیا کے
بادشاہ اسے دیکھ کر ہی حیران ہو جائیں اور اس پر عمل کرنا تو الگ رہا یورپ کے بادشاہ شاید
157
یہ بھی نہ مان سکیں کہ کوئی ایسا بادشاہ بھی تھا جسے دین کی بادشاہت بھی نصیب تھی اور دنیا کی
حکومت بھی حاصل تھی مگر پھر بھی وہ اپنے اخراجات میں ایسا کفایت شعار اور سادہ تھا اور پھر
بخیل نہیں بلکہ دنیا نے آج تک جس قدرسخی پیدا کئے ہیں ان سب سے بڑھ کر سخی تھا۔جن کو اللہ تعالیٰ دولت اور مال دیتا ہے ان کا حال لوگوں سے پوشیدہ نہیں۔غریب
سے غریب ممالک میں بھی نسبتا امراء کا گروہ موجود ہے حتی کہ جنگلی قوموں اور وحشی قبیلوں
میں بھی کوئی نہ کوئی طبقہ امراء کا ہوتا ہے اور ان کی زندگیوں اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں
میں جو فرق نمایاں ہوتا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں خصوصاً جن قوموں میں تمدن بھی ہوان
میں تو امراء کی زندگیاں ایسی پر عیش و عشرت ہوتی ہیں کہ ان کے اخراجات اپنی حدود سے
بھی آگے نکل جاتے ہیں۔آنحضرت سجس قوم میں پیدا ہوئے وہ بھی فخر وخیلاء میں خاص طور پر مشہور تھی اور حشم
و خادم کو مایہ ناز جانتی تھی۔عرب سردار با وجود ایک غیر آباد ملک کے باشندہ ہونے کے بیسیوں
غلام رکھتے اور اپنے گھروں کی رونق کے بڑھانے کے عادی تھے اور عرب کے ارد گرد دو
قو میں ایسی بستی تھیں کہ جو اپنی طاقت و جبروت کے لحاظ سے اس وقت کی کل معلومہ دنیا پر
حاوی تھیں۔ایک طرف ایران اپنی مشرقی شان و شوکت کے ساتھ اپنے شاہانہ رعب
و داب کو کل ایشیا پر قائم کئے ہوئے تھا تو دوسری طرف روم اپنے مغربی جاہ وجلال کے ساتھ
اپنے حاکمانہ دست تصرف کو افریقہ اور یورپ پر پھیلائے ہوئے تھا اور یہ دونوں ملک عیش
وطرب میں دوسری حکومتوں
کو کہیں پیچھے چھوڑ چکے تھے اور آرائش و آرام کے ایسے سامان
پیدا ہو چکے تھے کہ بعض باتوں کو تو اب اس زمانہ میں بھی کہ آرام و آسائش کے سامانوں کی
ترقی کمال درجہ کو پہنچ چکی ہے۔نگاہ حیرت سے دیکھا جاتا ہے۔دربار ایران میں شاہانِ
(158
ایران جس شان و شوکت کے ساتھ بیٹھنے کے عادی تھے اور ان کے گھروں میں جو کچھ
سامان طرب جمع کئے جاتے تھے اسے شاہنامہ کے پڑھنے والے بھی بخوبی سمجھ سکتے ہیں اور
جنہوں نے تاریخوں میں ان سامانوں کی تفصیل کا مطالعہ کیا ہے وہ تو اچھی طرح سے ان کا
اندازہ کر سکتے ہیں۔اس سے بڑھ کر اور کیا ہو گا کہ در بارشاہی کی قالین میں بھی جواہرات
اور موتی ٹنکے ہوئے تھے اور باغات کا نقشہ زمردوں اور موتیوں کے صرف سے تیار کر کے
میدان در بار کوشاہی باغوں کا مماثل بنادیا جاتا تھا۔ہزاروں خدام اور غلام شاہ ایران کے
ساتھ رہتے اور ہر وقت عیش و عشرت کا بازار گرم رہتا۔رومی بادشاہ بھی ایرانیوں سے کم نہ تھے اور وہ اگر ایشیائی شان وشوکت کے شیدانہ
تھے تو مغربی آرائش اور زیبائش کے دلدادہ ضرور تھے۔جن لوگوں نے رومیوں کی تاریخ
پڑھی ہے وہ جانتے ہیں کہ رومیوں کی حکومتوں نے اپنی دولت کے ایام میں دولت کو کس
طریق سے خرچ کیا ہے
پس عرب جیسے ملک میں پیدا ہو کر جہاں دوسروں کو غلام بنا کر حکومت کرنا فخر سمجھا جاتا
تھا اور جو روم و ایران جیسی مقتدر حکومتوں کے درمیان واقع تھا کہ ایک طرف ایرانی عیش
وعشرت اسے لبھا رہی تھی تو دوسری طرف رومی زیبائش و آرائش کے سامان اس کا دل اپنی
طرف کھینچ رہے تھے۔آنحضرت کا بادشاہ عرب بن جانا اور پھر ان باتوں میں سے ایک
سے بھی متاثر نہ ہونا اور روم و ایران کے دام تزویر سے صاف بچ جانا اور عرب کے بت کو مار
کر گرا دینا کیا یہ کوئی ایسی بات ہے جسے دیکھ کر پھر بھی کوئی دانا انسان آپ کے پاکبازوں کا
سردار اور طہارت النفس میں کامل نمونہ ہونے میں شک کر سکے۔نہیں ایسا نہیں ہوسکتا۔علاوہ اس کے کہ آپ کے ارد گرد بادشاہوں کی زندگی کا جو نمونہ تھاوہ ایسا نہ تھا کہ اس
159
سے آپ وہ تاثر حاصل کرتے جن کا اظہار آپ کے اعمال کرتے ہیں یہ بات بھی قابل غور
ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے ایسا درجہ دے دیا تھا کہ اب آپ تمام مخلوقات کے مرجع افکار
ہو گئے تھے اور ایک طرف روم آپ کی بڑھتی ہوئی طاقت کو اور دوسری طرف ایران آپ
کے ترقی کرنے والے اقبال کو شک وشبہ کی نگاہوں سے دیکھ رہا تھا اور دونوں متفکر تھے کہ
اس سیلاب کو روکنے کے لئے کیا تدبیر اختیار کی جائے اس لئے دونوں حکومتوں کے آدمی
آپ کے پاس آتے جاتے تھے اور ان کے ساتھ خط وکتابت کا سلسلہ شروع تھا ایسی
صورت میں بظاہر ان لوگوں پر رعب قائم کرنے کے لئے ضروری تھا کہ آپ بھی اپنے ساتھ
ایک جماعت غلاموں کی رکھتے اور اپنی حالت ایسی بناتے جس سے وہ لوگ متاثر اور
مرعوب ہوتے مگر آپ نے
کبھی ایسا نہ کیا۔غلاموں کی جماعت تو الگ رہی گھر کے کام کاج
کے لئے بھی کوئی نوکر نہ رکھا اور خود ہی سب کام کر لیتے تھے۔حضرت عائشہ کی نسبت لکھا
ہے کہ اَنَّهَا سُئِلَتْ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا كَانَ يَصْنَعُ فِي بَيْتِهِ قَالَتْ كَانَ يَكُوْنَ فِي
مِهْنَةِ أَهْلِهِ تَعْنِيْ فِي خِدْمَةِ أَهْلِهِ فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلوةُ خَرَجَ إِلَى الصَّلٰوۃ ( بخاری کتاب الصلوۃ باب
من كان في حاجة اهله فاقيمت الصلوة فخرج) یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا سے سوال کیا گیا کہ
نبی کریم صلی یا اب تم گھر میں کیا کرتے تھے آپ نے جواب دیا کہ آپ اپنے اہل کی مہنت
کرتے تھے۔یعنی خدمت کرتے تھے۔پس جب نماز کا وقت آجاتا آپ نماز کے لئے باہر
چلے جاتے تھے۔اس حدیث سے پتہ لگتا ہے کہ آپ کس سادگی کی زندگی بسر فرماتے تھے اور
بادشاہت کے باوجود آپ کے گھر کا کام کاج کرنے والا کوئی نوکر نہ ہوتا بلکہ آپ اپنے خالی
اوقات میں خود ہی اپنی ازواج مطہرات کے ساتھ مل کر گھر کا کام کاج کرا دیتے۔اللہ اللہ
(160)
کیسی سادہ زندگی ہے۔کیا بینظیر نمونہ ہے۔کیا کوئی انسان بھی ایسا پیش کیا جا سکتا ہے جس
نے بادشاہ ہو کر یہ نمونہ دکھایا ہو کہ اپنے گھر کے کام کے لئے ایک نو کر بھی نہ ہو۔اگر کسی نے
دکھایا ہے تو وہ بھی آپ کے خدام میں سے ہو گا کسی دوسرے بادشاہ نے جو آپ کے غلامی کا
فخر نہ رکھتاہو یہ نمونہ بھی نہیں دکھایا۔ایسے بھی مل جائیں گے جنہوں نے دنیا سے ڈر کر اسے
چھوڑ ہی دیا۔ایسے بھی ہوں گے جو دنیا میں پڑے اور اسی کے ہو گئے۔مگر یہ نمونہ کہ دنیا کے
اصلاح کے لئے اس کا بوجھ اپنے کندھوں پر بھی اٹھائے رکھا اور ملکوں کے انتظام کی باگ
اپنے ہاتھ میں رکھی مگر پھر بھی اس سے الگ رہے اور اس سے محبت نہ کی اور بادشاہ ہو کر فقر
اختیار کیا ، یہ بات آنحضرت مسی ہی ہم اور آپ کے خدام کے سوا کسی میں نہیں پائی جاتی۔جن
لوگوں کے پاس کچھ تھا ہی نہیں۔وہ اپنے رہنے کے لئے مکان بھی نہ پاتے تھے اور دشمن
جنہیں کہیں چین سے نہیں رہنے دیتے تھے کبھی کہیں اور
کبھی کہیں جانا پڑتا تھا ان کے ہاں کی
سادگی کوئی اعلیٰ نمونہ نہیں۔جس کے پاس ہو ہی نہیں اس نے شان و شوکت سے کیا رہنا ہے
مگر ملک عرب کا بادشاہ ہو کر لاکھوں رو پید اپنے ہاتھ سے لوگوں میں تقسیم کر دینا اور گھر کا کام
کاج بھی خود کرنا یہ وہ بات ہے جو اصحاب بصیرت کی توجہ کو اپنی طرف کھنچے بغیر نہیں رہ سکتی۔عرب کے ملک میں اب بھی چھوٹی چھوٹی ریاستیں ہیں اور ان کے افسر یا امیر جس طرز
رہائش کے عادی ہیں انہیں بھی جاننے والے جانتے ہیں۔خود شریف مکہ جنہیں صرف حجاز
میں ایک حد تک دخل و تصرف حاصل ہے انہی کے دروازہ پر بیسیوں غلام موجود ہیں جو ہر
وقت خدمت کے لئے دست بستہ ہیں مگر آنحضرت سارے عرب پر حکمران تھے۔یمن اور
حجاز اور مجد اور بحرین تک آپکے قبضہ میں تھے مگر باوجود تمام عرب اور اس کے ارد گرد کے
علاقوں پر حکومت کرنے کے آپ کا گھر کے کاروبار خود کر نا اس پاکیزگی کی طرف متوجہ کر رہا
(161)
ہے جو آپ کے ہر فعل سے ہو ید ا تھی۔دنیا طلبی اور اظہار جاہ وجلال کی آگ اس وقت لوگوں
کے دلوں کو جلا رہی تھی اور امراء تو اس کے بغیر امراء ہی نہیں سمجھے جاتے تھے مگر اس آگ
میں سے سلامت نکلنے والا صرف وہی ابراہیم کا ایک فرزند ( لای لا پیام ) تھا جس نے اپنے دادا
کا معجزہ اور بھی بڑی شان کے ساتھ دنیا کو دکھایا۔میں نے پچھلے باب میں آنحضرت سلائی یتیم کی سادگی کا ذکر کیا ہے کہ آپ کس طرح
تکلفات سے محفوظ تھے اور آپ کا ہر ایک فعل اپنے اندر سادگی اور بے تکلفی کا رنگ رکھتا تھا
اب میں آپ کی سادہ زندگی کا حال بیان کرنا چاہتا ہوں۔کھجور اور پانی پر گزارہ:-
جو لوگ اس زمانہ کے امراء اور دولتمندوں کے دیکھنے کے عادی ہیں وہ تو خیال کرتے
ہوں گے کہ رسول اللہ صلی ایتم بھی انہیں کی طرح عمدہ عمدہ کھانے کھایا کرتے ہوں گے اور
ایک شاہانہ دستر خوان آپ کے آگے بچھتا ہوگا لیکن وہ یہ معلوم کر کے حیران ہوں گے کہ
واقعہ بالکل خلاف تھا۔اور اگر ایک طرف آنحضرت صلی سیستم سادگی کے کامل نمونہ تھے
دوسری طرف سادہ زندگی میں بھی آپ دنیا کے لئے ایک نمونہ تھے۔حضرت عائشہ سے
روایت ہے انہوں نے اپنے بھانجہ حضرت عروہ سے فرمایا يَا ابْنَ أُخْتِيْ إِنْ كُنَّا لَتَنْظُرُ إِلَى
الْهِلَالِ ثُمَّ الْهِلَالِ ثَلَاثَةَ أَهِلَّةِ فِي شَهْرَيْنِ وَمَا أَوْ قِدَتْ فِي أَبْيَاتِ رَسُوْلِا للهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَازِ
فَقُلْتُ يَا خَالَةُ مَا كَانَ يُعِيْشُكُمْ قَالَتْ الْأَسْوَدَانِ التَمَرُ وَ الْمَاءَ إِلَّا أَنَّهُ قَدْ كَانَ لِرَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِيْرَانْ مِنَ الْأَنْصَارِ كَانَتْ لَهُمْ مَنَائِحُ وَكَانُوا يَمْنَحُوْنَ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ مِنْ الْبَائِهَا فَيَسْقِينَا (بخارى كتاب الهبة و فضلها)اے میرے بھانجے ہم لوگ تو دیکھا
کرتے تھے ہلال کے بعد ہلال حتی کہ تین تین ہلال دیکھ لیتے یعنی دو ماہ گزر جاتے مگر
162
آنحضرت سال شاتم کے گھر میں آگ نہ جلتی تھی۔حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا
اے خالہ پھر آپ لوگ کیا کھاتے تھے۔حضرت عائشہ نے جواب دیا کہ اسؤ دَانِ یعنی کھجور
اور پانی کھا کر گزارہ کیا کرتے تھے۔ہاں اتنی بات تھی کہ رسول اللہ صلی اسلام کے اردگرد
انصار ہمسایہ تھے اور ان کے پاس دودھ والی بکریاں تھیں وہ آپ کو ان کا دودھ ہدیہ کے طور
پر دیا کرتے تھے اور آپ دودھ ہمیں پلا دیا کرتے تھے۔اللہ اللہ کیسی سادہ زندگی ہے کہ دو دو ماہ تک آگ ہی نہیں جلتی اور صرف کھجور اور پانی یا
دودھ پر گزارہ ہوتا ہے اس طریق عمل کو دیکھ کر مسلمانوں کوشر ما نا چاہیئے کیونکہ آجکل اسی اکل
و شرب کی مرض میں گرفتار ہیں۔اگر پوری طرح تحقیقات کی جائے تو مسلمانوں کا روپیہ
کھانے پینے میں ہی خرچ ہو جاتا ہے اور وہ مقروض رہتے ہیں۔وہ اس نبی کی امت ہیں جو
مقتدر ہو کر پھر سادہ زندگی بسر کرتا تھا پھر کیسے افسوس کی بات ہے کہ ان کے پاس نہیں ہوتا
اور وہ زبان کے چسکے کو پورا کرنے کے لئے قرض لے کر اپنے آپ کو مصیبت میں ڈالتے
ہیں۔اگر وہ اپنے آپ کو آنحضرت کے اسوہ حسنہ پر چلاتے اور اسراف سے مجتنب رہتے تو
آج اس بدتر حال کو نہ پہنچتے۔اس جگہ یہ بھی یادر کھنے کے قابل ہے کہ آنحضرت اگر ایک طرف سادگی کا نمونہ تھے تو
دوسری طرف رہبانیت کو بھی ناپسند فرماتے تھے۔اور اگر اعلیٰ سے اعلیٰ غذا آپ کے سامنے
پیش کی جاتی تھی تو اسے بھی استعمال فرماتے تھے اور یہ نہیں کہ نفس کشی کے خیال سے اعلیٰ
غذاؤں سے انکار کر دیں اور یہی کمال ہے جو آپ کو دوسرے لوگوں پر فضیلت دیتا ہے کیونکہ
آپ کل دنیا کے لئے آئے تھے نہ کہ صرف کسی خاص قوم یا خاص گروہ کے لئے اس لئے آپ
کا ہر قسم کی خوبی میں کامل ہونا ضروری تھا اور اگر آپ ایک طرف سادہ زندگی میں کمال رکھتے
163
تھے تو دوسری طرف طیب اشیاء کے استعمال سے بھی قطعاً اجتناب نہ فرماتے تھے۔وفات تک آپ کا یہی حال رہا:-
اس حدیث سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ کبھی ایسی بات بھی ہو جاتی تھی کہ دو ماہ تک آگ
نہ جلے مگر اب میں ایک اور حدیث درج کرتا ہوں جس سے معلوم ہوگا کہ یہ واقعہ چند مہینوں
یا سالوں کا نہیں بلکہ آپ کی وفات تک یہی ہوتا رہا اور صرف چند ماہ تک آپ نے اس
مشقت کو برداشت نہیں کیا بلکہ آپ ہمیشہ اس سادگی کی زندگی کے عادی رہے اور عسر ویسر
ایک سا حال رہا۔اگر ابتداء عہد میں کہ آپ دشمنوں کے نرغہ میں گھرے ہوئے تھے اور
آپ کو اپنا وطن تک چھوڑنا پڑا تھا آپ اس سادگی سے بسر کرتے تھے تو اس وقت بھی جبکہ
روپیہ آپ کے پاس آتا اور آپ ایک ملک کے بادشاہ ہو گئے تھے آپ اسی سادگی سے
بسر اوقات کرتے اور کھانے پینے کی طرف زیادہ توجہ نہ فرماتے تھے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ انهَ مَرَ بِقَوْمٍ بَيْنَ أَيْدِيْهِمْ شَاةً مَصْلِيَةً فَدَعَوْهُ فَأَبَى
أَنْ يَأْكُلَ قَالَ خَرَجَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَصَلَّمَ مِنَ الدُّنْيَا وَلَمْ يَشْبَعْ مِنْ خَبْزِ الشَّعِيرِ (بخارى
کتاب الاطعمۃ باب ما كان النبی ﷺ و اصحابه یا کلون) یعنی حضرت ابو ہریرہ ایک جماعت پر
گزرے اور اس کے سامنے ایک بھنی ہوئی بکری پڑی ہوئی تھی پس انہوں نے آپ کو بھی
بلا یا مگر آپ نے کھانے سے انکار کیا اور کہا کہ رسول اللہ صلی ہیں یہ تم اس دنیا سے گزر گئے اور
آپ نے پیٹ بھر کر جو کی روٹی نہیں کھائی (اس لئے میں بھی ایسی چیزیں نہیں کھاتا ) اس
حدیث سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ایک دو دن نہیں بلکہ وفات تک آنحضرت نے ایسی ہی
سادہ زندگی بسر کی۔اس بات کی تصدیق حضرت عائشہ بھی فرماتی ہیں۔آپ سے روایت ہے کہ ما شبع
(164
ال مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنذُ قَدِمَ الْمَدِينَةَ مِنْ طَعَامِ الْبَرِ ثَلَاثَ لِيَالٍ تِبَاعًا حَتَّى
قبض ( بخاری کتاب الاطعمۃ باب ما کان النبی ﷺ و اصحابه یا کلون) یعنی رسول اللہ صلی اسلم کی آل
نے اس وقت سے کہ آپ مدینہ تشریف لائے اس وقت تک کہ آپ فوت ہو گئے تین دن
متواتر گیہوں کی روٹی پیٹ بھر کر نہیں کھائی۔ان تینوں حدیثوں کو ملا کر روز روشن کی طرح ثابت ہو جاتا ہے کہ آنحضرت سلیا کی ہستم
نے نہایت سادگی سے زندگی بسر کی اور باوجود اس محنت اور مشقت کے جو آپ کو کرنی پڑتی
تھی آپ اپنے کھانے پینے میں اسراف نہ فرماتے تھے اور اسی قدر کھاتے جو زندگی کے
بحال رکھنے کے لئے ضروری ہو اور آپ کا کھانا عبادت اور قوت کے قائم رکھنے کے لئے تھا
نہ کہ آپ کی زندگی دنیا کے بادشاہوں کی طرح کھانوں کی خواہش میں گزرتی تھی۔آپ ہی
اس مصرع کے پورا کر نیوالے تھے۔خوردن برائے زیستن و ذکر کردن است
اب ہم یہ بتاتے ہیں کہ آپ کا کھانا بھی نہایت سادہ ہوتا تھا اور جو کچھ کھاتے تھے
اس میں بھی بہت تکلفات سے کام نہ لیتے تھے۔حضرت انس سے روایت ہے کہ مَا عَلِمْتُ
النَّبِيِّ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ عَلَى سَكَرَجَةٍ قَطُّ وَلَا خَبِزَ لَهُ مُرَقَقَ قَطُّ وَلَا أَكَلَ عَلَى خِوَانٍ قَطُّ
قِيلَ لِقَتَادَةَ فَعَلَى مَا كَانُوْايَا كُلُوْنَ قَالَ عَلَى السُّفَر ( بخاری کتاب الاطعمۃ باب الخبز لمرقق والاكل على
الخوان ) مجھے نہیں معلوم ہوا کہ آنحضرت نے
کبھی تشتریوں میں
کھایا ہو اور نہ آپ کے لئے کبھی
چپاتیاں پکائی گئیں اور نہ کبھی آپ نے تخت پر کھایا۔قتادہ رضی اللہ عنہ سے( جنہوں نے
حضرت انس سے روایت کی ہے ) سوال کیا گیا کہ پھر وہ کس پر کھایا کرتے تھے تو انہوں
نے جواب دیا کہ دستر خوان پر۔(165)
حضرت انس کی روایت اس لحاظ سے قریباً اہل بیت کے برابر سمجھی جانے کے قابل
ہے کہ آپ ابھی بچہ تھے کہ آنحضرت سیل الیہ ہم کے ساتھ رہے کیونکہ ان کے رشتہ داروں نے
انہیں آنحضرت کی خدمت کے لئے پیش کیا تھا اور یہ آنحضرت کے مدینہ میں تشریف لانے
کے وقت سے جو آپ کے ساتھ رہے تو وفات تک الگ نہ ہوئے اور آپ کی زندگی بھر
خدمت میں مشغول رہے۔پس آپ کی روایت ایک واقف کار کی روایت ہے جو ہر وقت
آپ کے ساتھ رہنے کی وجہ سے ایسے امور میں بہت سے دوسروں کی نسبت زیادہ پختہ اور
مضبوط رائے دے سکتا تھا اس لئے نہایت وزن دار اور واقعات کے مطابق ہے۔اب اس
کی زندگی مجموعی حیثیت سے دیکھو کہ ایک انسان بادشاہ ہے اسے سب کچھ نصیب ہے۔اگر
چاہے تو اچھے سے اچھے کھانے کھا سکتا ہے اور پر تکلف دستر خوان پر بیٹھ سکتا ہے لیکن باوجود
مقدرت کے وہ اسی بات پر کفایت کرتا ہے کہ کبھی تو کجھور اور پانی سے اپنی بھوک کو تو ڑلیتا
ہے اور کبھی جو کی روٹی کھا کر گزارہ کر لیتا ہے اور کبھی گیہوں کی روٹی تو کھاتا ہے مگر وہ
بے چھنے آٹے کی ہوتی ہے۔پھر نہ اس کے سامنے کوئی بڑا دستر خوان بچھایا جاتا ہے نہ
سینیوں میں کھانا چنا جاتا ہے بلکہ ایک معمولی دستر خوان پر سادہ کھانا رکھ کر کھا لیتا ہے اور
با وجود ایسی سادہ زندگی بسر کرنے کے دنیا کے اعلیٰ سے اعلیٰ کھانا کھانے والوں اور اپنے جسم
کی پرورش کر نیوالوں سے ہزار گنا بڑھ کر کام کرتا ہے۔آنحضرت نے اپنی زندگی میں یہ بھی
نمونہ دکھا دیا ہے کہ ہر قسم کی اعلیٰ سے اعلیٰ غذا ئیں بھی استعمال فرما لیتے تھے مگر دوسری طرف
اس سادہ زندگی سے ہمارے ان امراء کے لئے ایک نمونہ بھی قائم کر دیا ہے جن کی زندگی کا
انتہائی مقصد اعلیٰ خوراک اور پوشاک ہوتی ہے۔(166
سب کاموں میں صحابہ کے مددگار رہتے
آپ مسجد کی اینٹیں ڈھوتے رہتے :-
آنحضرت صلی لا یتیم کی کونسی خوبی ہے جسے انسان خاص طور پر بیان کر سکے۔کوئی شعبہ
زندگی بھی تو نہیں جس میں آپ دوسروں کے لئے نظیر نہ ہوں۔مختلف خوبیوں میں مختلف لوگ
باکمال ہوتے ہیں مگر یہ دین ودنیا کا بادشاہ تو ہر بات میں دوسروں پر فائق تھا۔جو بات بھی
لواس میں آپ کو صاحب کمال پاؤ گے۔میں نے پچھلے باب میں بتایا تھا کہ آپ اپنے گھر
میں بیویوں کو ان کے کاموں میں مدد دیتے تھے مگر اب اس سے زیادہ میں ایک واقعہ بتاتا
ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں آپ کسی ادنیٰ سے ادنی کام میں حرج نہ
دیکھتے تھے بلکہ اس میں فخر محسوس کرتے تھے اور صحابہ کے دوش بدوش ہو کر ہر ایک چھوٹے
سے چھوٹا کام کرتے اور کبھی یہ نہ ہوتا کہ انہیں حکم دے دیں اور آپ خاموش ہو کر بیٹھ
رہیں۔صحابہ کی خوشی تو اسی میں تھی کہ آپ آرام فرما ئیں اور وہ آپ کے سامنے اپنی
فدائیت اور اخلاص کے جو ہر دکھا ئیں مگر آپ کبھی اس کو پسند نہ فرماتے اور ہر کام میں خود
شریک ہوتے اور صحابہ کا ہاتھ بٹاتے۔حضرت عائشہ ہجرت کے متعلق ایک لمبی حدیث بیان کر کے فرماتی ہیں کہ ثُمَّ رَكِبَ
رَاحِلَتَهُ فَسَارَ يَمْشِي مَعَهُ النَّاسُ حَتَّى بَرَكَتْ عِنْدَمَسْجِدِ الرَّسُوْلِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
بِالْمَدِينَةِ وَهُوَ يُصَلِّى فِيْهِ يَوْمَئِذٍ رِجَالُ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ وَكَانَ مِرْبَدًا لِلتَّمْرِ لِسْهَيْلٍ وَسَهْلٍ
غُلَامَيْنِ يَتِيْمَيْنِ فِي حَجْرِ أَسْعَدَ بْنِ زُرَارَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِيْنَ بَرَكَتْ بِهِ
(167)