بَاب سوم

سیرت النبی ؐ, حصہ 14

رَاحِلَتَهُ هَذَا إِنْ شَاءَ اللهُ الْمَنْزِلُ ثُمَّ دَعَا رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْغُلَامَيْنِ فَسَاوَمَهُمَا
بِالْمِرْبَدِ لِيَتَخِذَهُ مَسْجِدًا فَقَالَا لَا بَلْ نَهَبُهُ لَكَ يَارَسُوْلَ اللهِ فَاَبِىٰ رَسُوْلُ اللَّهِ أَنْ يَقْبَلَهُ مِنْهُمَا هِبَةً
حَتَّى ابْتَاعَهُ مِنْهُمَا ثُمَّ بَنَاهُ مَسْجِدًا وَطَفِقَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْقُلْ مَعَهُمُ اللَّبِنَ فِي
بُنْيَانِهِ وَيَقُوْلُ وَهُوَ يَنْقُلُ اللَّبِنَ هَذَا الْحِمَالُ لَا حِمَالَ خَيْبَرَ هَذَا أَبَر رَبَّنَا وَأَطْهَرُ وَيَقُوْلُ اللَّهُمَّ إِنَّ
الأجْرَاجْرُ الْآخِرَةِ فَارْحَم الْأَنْصَارَ وَالْمُهَاجِرَةَ بخاری باب هجرة النبي صَلَّى الله عليه وسلم واصحابه
الى المدينه )
یعنی پھر آپ اپنی اونٹنی پر سوار ہوئے اور بنی عمرو بن عوف کے پاس سے جہاں آپ
سب سے پہلے آکر ٹھہرے تھے مدینہ کی طرف روانہ ہوئے۔اور لوگ بھی آنحضرت
کے ساتھ ساتھ پیدل چل رہے تھے یہاں تک کہ آپ کی اونٹنی اس جگہ پر جا کر بیٹھ گئی
جہاں بعد میں آنحضرت کی مسجد بنائی گئی اور اس جگہ ان دنوں میں کچھ مسلمان نماز پڑھا
کرتے تھے اور یہ سہیل اور سہل نامی دولڑکوں کی کھجوریں سکھانے کا مقام تھا جو یتیم تھے اور
اسعد بن زرارہ کی ولایت میں تربیت پارہے تھے۔پس رسول اللہ صلی ایلیم نے جب آپ
کی اونٹنی وہاں بیٹھ گئی فرمایا کہ ان شاء اللہ یہاں ہمارے رہنے کی جگہ ہوگی۔پھر رسول اللہ
ی تم نے ان دونوں لڑکوں کو جن کی وہ جگہ تھی بلوایا اور ان سے اس جگہ کی قیمت دریافت
کی تا کہ وہاں آپ مسجد تیار کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے ہاتھ فروخت نہیں کرتے
بلکہ آپ کو ہبہ کرتے ہیں۔مگر رسول اللہصلی ا یہی تم نے ان سے بطور ہبہ کے وہ زمین لینے سے
انکار کر دیا یہاں تک کہ ان دنوں لڑکوں نے وہ زمیں فروخت کر دی۔پھر آپ نے وہاں
مسجد بنانی شروع کی اور مسجد بنتے وقت آپ خود بھی صحابہ کے ساتھ اینٹیں ڈھوتے تھے اور
ڈھوتے وقت یہ شعر پڑھتے جاتے تھے۔یہ بوجھ خیبر کا بوجھ نہیں بلکہ اے ہمارے خدا یہ
168

اس سے زیادہ پاکیزہ اور عمدہ ہے۔اسی طرح آپ یہ شعر بھی پڑھتے اے خدا بدلہ تو وہی بہتر
ہے جو آخرت کا ہو پس جب یہ بات ہے تو تو مہاجرین اور انصار پر رحم فرما۔اس حدیث میں آپ کا یہ قول کہ یہ خیبر کا بوجھ نہیں اس سے یہ مراد ہے کہ لوگ خیبر سے
کھجور میں یا اور پھل پھول ٹوکروں میں بھر کر لایا کرتے تھے۔آپ فرماتے ہیں کہ یہ
اینٹیں جو ہم اٹھا رہے ہیں یہ اس بوجھ کی طرح نہیں ہیں بلکہ اس میں تو دنیا کا فائدہ ہوتا ہے
اور اس بوجھ کے اٹھانے سے آخرت کا فائدہ ہے اس لئے یہ بوجھ اس بوجھ سے بہت بہتر
اور عمدہ ہے۔اس حدیث کو پڑھ کر کون انسان ہے جو حیرت میں نہ پڑ جائے۔آنحضرت کے ارشاد
پر قربان ہو نیوالوں کا ایک گروہ موجود تھا جو آپ کی راہ میں اپنی جان قربان کرنے کے لئے
تیار تھے مگر آپ کا یہ حال ہے کہ خود اپنے جسم مبارک پر اینٹیں لاد کر ڈھورہے ہیں یہ وہ کمال
ہے جو ہر ایک بے تعصب انسان
کو خود بخود آپ کی طرف کھینچ لیتا ہے اور چشم بصیرت رکھنے
والا حیران رہ جاتا ہے کہ یہ پاک انسان کن کمالات کا تھا کہ ہر ایک بات میں دوسروں سے
بڑھا ہوا ہے۔خدا تعالیٰ کی عبادت کے لئے ایک گھر بن رہا ہے اور آپ اس کی اینٹیں
ڈھونے کے ثواب میں بھی شامل ہیں۔خود اپنے کندھوں پر اینٹیں رکھتے ہیں اور مسجد کی تعمیر
کرنے والوں کو لا کر دیتے ہیں۔یہ وہ عمل تھا جس نے آپ
کو ابرا ہیم کا سچا وارث اور
جانشین ثابت کر دیا تھا کیونکہ اگر حضرت ابراہیم نے خود امینٹیں ڈھو کر کعبہ کی تعمیر کی تھی تو
اس وارث علوم سماویہ نے مدینہ منورہ کی مسجد کی تعمیر میں اینٹیں ڈھونے میں اپنے اصحاب
کی مدد کی۔کہنے کو تو سب بزرگی اور تقویٰ کا دعویٰ کرنے کو تیار ہیں مگر یہ عمل ہی ہے جو پاکبازی
(169)

اور زبانی جمع خرچ کرنے والوں میں تمیز کر دیتا ہے اور عمل ہی میں آکر سب مدعیان تقومی کو
آپ کے سامنے باادب سر جھکا کر کھڑا ہونا پڑتا ہے۔اس حدیث سے اگر ایک طرف ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی یہ تم کو اللہ تعالیٰ
کی راہ میں کسی قسم کے کام کرنے سے خواہ وہ بظاہر کیسا ہی ادنی کیوں نہ ہو کسی قسم کا عارنہ
تھا۔آپ اس معبود حقیقی کی رضا کی تمام راہوں میں دوسروں سے آگے قدم مارتے تھے تو
دوسری طرف یہ امر بھی روشن ہو جاتا ہے کہ آپ ماتحتوں سے کام لینے کے ہرفن میں بھی اپنی
نظیر آپ ہی تھے۔تاریخ نے ہزاروں لاکھوں برسوں کے تجربات کے بعد ثابت کیا ہے کہ
ماتحتوں میں جوش پیدا کرنے اور انہیں اپنے فرائض کے ادا کر نے میں ہوشیار بنانے کا
سب سے اعلیٰ اور عمدہ نسخہ یہی ہے کہ خود آفیسر بھی انہیں کام کر کے دکھا ئیں۔اور جو شخص خود
کام کرے گا اس کے ماتحت ضرور کام میں چست و چالاک ہوں گے مگر جو آفیسر کام سے جی
چرائے گا اس کے ماتحت بھی اپنے فرائض کے ادا کرنے میں کو تاہی کریں گے اور بہانہ ہی
ڈھونڈتے رہیں گے کہ کسی طرح اپنی جان چھڑا ئیں۔آنحضرت نے اس گر کو ایسا سمجھا تھا
کہ آپ کی ساری زندگی اس قسم کی مثالوں سے پر ہے۔آپ اپنے ماتحتوں کو جو حکم بھی
دیتے اس میں خود بھی شریک ہوتے اور آپ کی نسبت کوئی انسان یہ نہ کہہ سکتا تھا کہ آپ
صحابہ کو مشکلات میں ڈال کر خود آرام سے بیٹھ رہتے ہیں بلکہ آپ ہر ایک کام میں شریک
ہوکر ان کے لئے ایسی اعلیٰ اور ارفع نظیر قائم کر دیتے کہ پھر کسی کو اس پر اعتراض کرنے
کا موقع نہ رہتا اگر کوئی افسر اپنے ماتحتوں کو کوئی حکم دے کر خود آرام سے پیچھے بیٹھ رہے تو
ضرور ان کے دل میں خیال گزرے گا کہ یہ شخص خود تو آرام طلب ہے مگر دوسروں کو ان کی
طاقت سے بڑھ کر کام دیتا ہے اور گو مفوضہ کام زیادہ بھی نہ ہو تو بھی وہ بالطبع خیال کریں گے
(170)

کہ انہیں ان کی طاقت سے زیادہ کام دیا گیا ہے اور اس بے دلی کی وجہ سے وہ جس قدر کام
کر سکتے ہیں اس سے نصف بھی نہ کر سکیں گے اور جو کچھ کریں گے بھی وہ بھی ادھورا ہو گا مگر
جب خود افسر اس کام میں شریک ہو گا اور سب سے آگے اس کا قدم پڑتا ہو گا تو ما تحت
شکایت تو الگ رہی اپنی طاقت اور قوت کا سوال ہی بھول جائیں گے اور ان میں کوئی اور ہی
روح کام کرنے لگے گی۔اور اسی حکمت سے کام لے کر آنحضرت نے صحابہ کی زندگیوں میں ایسی تبدیلی پیدا کر
دی تھی کہ وہ معمولی انسانوں سے بہت زیادہ کام کرنے والے ہو گئے تھے۔وہ ہر ایک کام
میں اپنے سامنے ایک نمونہ دیکھتے تھے حتی کہ اگر اینٹیں ڈھونے کا کام بھی ہوتا تھا جو عام
مزدوروں کا کام ہے اور ان کا رسول انہیں اس کام کے کرنے کا حکم دیتا تھا تو سب سے پہلے
وہ خود اس کام کی ابتداء کرتا تھا جس کی وجہ سے مردہ دلوں کے دل زندہ اور سستوں کے
بدن چست اور کم ہمتوں کی ہمتیں بلند ہو جاتی تھیں۔ہر ایک عقلمند اس بات کو سوچ کر معلوم
کر سکتا ہے کہ جو لوگ آنحضرت کی نسبت یہ یقین رکھتے تھے کہ آپ خدا تعالیٰ کے برگزیدہ
بندے ہیں، اس کے رسول ہیں اس کے نبی ہیں سب انبیاء سے افضل ہیں، آپ کی
اطاعت سے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہوسکتی ہے، آپ کی ہی فرمانبرداری میں اللہ تعالیٰ کی
فرمانبرداری ہے، آپ کل انبیاء کے کمالات کے جامع ہیں، آپ کی ہی خدمت کرنے سے
جنت کے دروازے کھلتے ہیں، وہ جب دیکھتے ہوں گے کہ ایسا عظیم الشان انسان خود اپنے
کندھوں پر اینٹیں رکھ کر مسجد بنانے والوں تک پہنچاتا ہے تو ان کے اندر کن خیالات کا دریا
موجزن ہوتا ہوگا اور وہ کس جوش اور کس خلوص سے اس کام کو بجالاتے ہوں گے بلکہ کس
طرح بجائے تکان کے انکے چہروں سے بشاشت ٹپکتی ہو گی۔ان میں اچھے اچھے رؤساء بھی
171

رض
تھے ، سردار بھی تھے مالدار بھی تھے ، معزز بھی تھے ، مگر وہ سب کے سب اپنے عقیدہ کی بناء
پر اپنے آپ کو آنحضرت سے کم درجہ پر یقین کرتے تھے اور اپنے آپکو خادم سمجھتے تھے۔پس
جب وہ آپ کو اس جوش سے کام کرتے ہو دیکھتے ہوں گے تو کیا ان کے بدن کے ہر ایک
حصہ میں سنسناہٹ نہ پھیل جاتی ہوگی اور کیا امیر سے امیر انسان بھی اس بلند رتبہ انسان کی
معیت میں اینٹیں ڈھونا اپنے لئے ایک نعمت عظمیٰ نہ خیال کرتا ہوگا اور بجائے ذلت کے
عزت نہ جانتا ہوگا۔ہاں ان میں سے ہر ایک ایسا ہی سمجھتا ہوگا اور بالکل ایسا ہی سمجھتا ہو
گا۔اور چونکہ آنحضرت اپنی ساری عمر میں اسی نمونہ پر قائم رہے اور آپ نے کبھی اس سنت
کو ترک نہیں کیا اس لئے آپ کے صحابہ میں یہ بات طبیعت ثانی ہو گئی تھی اور وہ روزانہ ان
کی معیت کے جوش سے متاثر ہو کر جس طرح کام کرتے تھے اس کے ایسے عادی ہو گئے
تھے کہ آپ کی غیر حاضری میں بلکہ آپ کی وفات کے بعد بھی ان کا طریق عمل وہی تھا اور یہ
ایک عام بات ہے کہ انسان جس کام کو کچھ مدت تک لگا تار کرتا رہے اس کا عادی ہو جاتا ہے
اور جولوگ ابتداء میں سستی کی عادت ڈال لیتے ہیں وہ مست ہی رہتے ہیں اور جو چستی سے
کام کرنے کے عادی ہوں وہ اسی طریق پر کام کئے جاتے ہیں پس جبکہ آنحضرت ہر ایک
کام میں صحابہ کے شریک حال بن کر ان کو خطر ناک سے خطرناک اور خوفناک سے خوفناک
کام کے کرنے پر آمادہ کر دیتے تھے۔اور اسی طرح دنیا داروں کی نظروں میں ادنی سے
ادنی نظر آنے والے کاموں میں بھی ساتھ شریک ہوکر ان کے دلوں سے جھوٹی عزت اور
تکبر کے خیالات کو بالکل نکال دیتے تھے اور اس طریق کا آپ ان کو دس سال متواتر عادی
کرتے رہے تھے۔یہ عادت انہیں کیونکر بھول سکتی تھی۔چنانچہ جب صحابہ کو اپنے سے کئی
کئی گناہ سپاہ سے مقابلہ پیش آیا اور اس وقت کی کل متمدن قوموں سے ایک ہی وقت میں
(172)

جنگ چھڑ گئی تو ان کے قدموں میں وہ ثبات دیکھا گیا اور ان کے ہاتھوں نے ایسی طاقت
کے کارنامے دکھائے اور ان کے دلوں نے ایسی بے ہر اسی اور بے خوفی کا اظہار کیا کہ دنیا
دنگ ہوگئی اور اس کی وجہ یہی تھی کہ آنکھوں کے سامنے آنحضرت کا پاک نمونہ ہر وقت رہتا
تھا اور وہ ایک لمحہ کے لئے بھی اس دین و دنیا کے بادشاہ کو نہ بھولتے تھے اور اپنے سے دس
دس گنا فوج کو الٹ کر پھینک دیتے تھے بلکہ صحابہ دوسرے عربوں کی جنگ پر بھی ہنستے تھے
اور کہتے تھے کہ اب دنیا کو کیا ہو گیا۔آنحضرت کے ماتحت تو ہم اس طرح لڑتے تھے کہ
پروں کے پرے اڑا دیتے تھے اور کوئی ہمارے سامنے ٹھہر نہ سکتا تھا پس آپ کے ساتھ مل
کر کام کرنے میں تد بیر ملکی کا وہ نمونہ نمایاں ہے کہ جس کی مثال کوئی اور انسان نہیں پیش
کرسکتا۔اس حدیث سے ایک اور بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ آنحضرت کو ہر وقت اپنے
صحابہ کو نیکی اور تقویٰ کی تعلیم دینے کا خیال رہتا تھا کیونکہ آپ نے اس موقع پر جو اشعار
بچنے ہیں وہ ایسے بے نظیر اور مناسب موقع ہیں کہ ان سے بڑھ کر ناممکن ہے۔آپ کی
عادت تھی کہ آپ پورا شعر نہیں پڑھا کرتے تھے مگر صرف اس موقع پر یا ایک دو اور
موقعوں پر آپ نے پورے شعر پڑھتے ہیں۔ہاں آپ شعر بالکل نہ کہتے تھے اور یہ شعر بھی
کسی اور مسلمان کے کہے ہوئے تھے۔ہاں تو ان اشعار میں آپ نے صحابہ کو بتایا ہے کہ تم خیبر کی کھجور میں اور سبزیاں وغیرہ
اکثر اُٹھاتے ہو گے اور اس کے اٹھانے میں تمہیں یہ خیال ہوتا ہوگا کہ ہم دنیا کا فائدہ
اٹھائیں گے اور مال کمائیں گے۔مگر یہ یا درکھو کہ خدا تعالیٰ کے لئے جو کام انسان کرتا ہے وہ
گو بظاہر کیسا ہی ادنی معلوم ہو۔درحقیقت نہایت پاک اور عمدہ نتائج پیدا کرنے والا ہوتا
ہے پس یہ خیال اپنے دلوں میں مت لا نا کہ ہم اس وقت کیسا ادنی کام کرتے ہیں کہ مٹی اور
173

اینٹیں ڈھورہے ہیں بلکہ خوب
سمجھ لو کہ یہ اینٹیں جو تم ڈھور ہے ہو ان کھجوروں اور میووں کے
بوجھ سے جو خیبر سے آتا ہے کہیں بہتر ہیں اور اس میں تمہارے نفوس کی پاکیزگی کا سامان
ہے ان میووں کے بوجھ کی ہستی ہی کیا ہے کہ اس کے مقابلہ میں اسے رکھا جائے۔دوسرے شعر میں آنحضرت نے انہیں بتایا ہے کہ اس کام میں کسی مزدوری یا نفع کا
خیال مت رکھنا بلکہ یہ تو خدا کا کام ہے جس میں اگر کسی نفع کی امید ہے تو وہ اللہ ہی کی طرف
سے ہوگا اور بجائے فوری نفع کے انجام کی بہتری ہوگی اور جس کا انجام اچھا ہو اس سے زیادہ
کا میاب کون ہو سکتا ہے پس اسی پر نظر رکھو۔اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ سے دعا بھی کر دی کہ
خدا یا یہ لوگ اپنے کام چھوڑ کر تیرے لئے مشقت اٹھا رہے ہیں تو ان پر رحم فرما۔پس شاعر
نے تو جن خیالات کے ماتحت اشعار کہے ہوں گے ان سے وہی واقف ہو گا مگر آپ نے ان
اشعار کو پڑھ کر اس کے معانی کو وہ وسعت دے دی ہے کہ باید و شاید۔ہر کام میں صحابہ کے شریک ہوتے
میں نے اس سے پہلے آنحضرت سلیا ایلم کی زندگی کا ایک ایسا واقعہ بیان کیا ہے جس
سے آپ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی پڑتی ہے اور انسانی قلب اس سے اعلیٰ سے
اعلیٰ اصول طہارت نفس کے اور قومی ترقی کے نکال سکتا ہے۔اب میں ایک اور واقعہ اسی
پہلے واقعہ کی تائید میں درج کرتا ہوں لیکن چونکہ وہ نئے حالات اور نئے واقعات کو لئے
ہوئے ہے اس لئے اس کا ذکر بھی کسی قدر تفصیل سے ہی مناسب ہے۔یہ بات تو تاریخ دان لوگ جانتے ہیں کہ آنحضرت سے جو مخالفت مکہ والوں
کو تھی اس
کی نظیر دنیا کی کسی اور تاریخ میں نہیں ملتی۔آپ کی مخالفت اور ایذاء رسانی کے لئے جو تدابیر
174

انہوں نے کیں یا جو منصوبے انہوں نے باندھے وہ اپنی نظیر آپ ہی تھے اور کبھی کسی قوم
نے دنیاوی مخالفت میں یا دینی عداوت میں کسی انسان کی بلا وجہ ایسی بدخواہی نہیں کی جیسی
اہل مکہ نے آنحضرت سے کی مگر خدا تعالیٰ نے ہر میدان میں آنحضرت سمال ٹیم کو فتح دی اور
آپ ہر دشمن پر فاتح رہے۔گوچھوٹے چھوٹے حملے تو مدینہ میں آتے ہی شروع ہو گئے تھے مگر دراصل جنگوں کی
ابتداءاب جنگ بدر سے ہی سمجھنا چاہئے کہ جس نے ایک طرف کفار کے بڑے بڑے
سرداروں کو خاک میں ملا دیا اور دوسری طرف مسلمانوں پر ثابت کر دیا کہ خدا تعالیٰ کی تائید
انسان کو ہر مشکل سے سلامت نکال سکتی ہے اور دشمن خواہ کتنا ہی بہادر اور تعداد میں زیادہ ہو
آسمانی تدابیر کا مقابلہ نہیں کر سکتا اور اس سے ان کے حوصلے بڑھ گئے۔قریش کو اپنے
سرداروں کے مارے جانے کا طلیش ایک دم چین نہ لینے دیتا تھا اور وہ آئے دن مسلمانوں
پر حملہ کرتے رہتے تھے جن میں سے مشہور حملہ احد کا بھی ہے یہ حملے متواتر چھ سال تک
ہوتے رہے بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ جنگ بدر چھ سال تک متواتر جاری رہی اور اس کا خاتمہ
احزاب پر ہوا جبکہ دشمن نے آخری مرتبہ ہزیمت اٹھا کر پھر مسلمانوں کو دکھ دینے کا ارادہ نہ
کیا بلکہ نا امیدی اور مایوسی کا شکار ہو گئے اور سمجھ گئے کہ ہم مسلمانوں کو کچھ نقصان نہیں
پہنچا سکتے۔جنگ احزاب جس کا ذکر قرآن شریف میں بار بار آیا ہے ایک نہایت خطرناک جنگ تھی
جس میں مسلمان ایسے مجبور ہوئے تھے کہ انہیں قضائے حاجت کے لئے باہر جانے کو بھی رستہ
نہ ملتا تھا اور کفار نے مدینہ کا محاصرہ کر لیا تھا اور دس ہزار کا لشکر مرنے مارنے کے ارادہ سے میٹھی
بھر مسلمانوں کے سامنے پڑا ہوا تھا۔جو مشکلات کے نرغہ میں گھرے ہوئے تھے۔(175)

جب مسلمانوں کو اس لشکر کی آمد کی خبر ہوئی تھی تو آنحضرت نے سب صحابہ کو بلا کر
مشورہ کیا کہ کیا کیا جائے حضرت سلمان نے عرض کیا یا رسول
اللہ ایسے موقع پر ہمارے
ملک میں تو خندق کھود لیتے ہیں اور اسکے پیچھے بیٹھ کر دشمن کا مقابلہ کرتے ہیں۔آپ نے یہ
بات سنکر خندق کھود نے کا حکم دیا اور اسی وجہ سے جنگ احزاب کو غزوہ خندق بھی کہتے ہیں۔چالیس چالیس ہاتھ زمین دس دس آدمیوں کو کھود نے کے لئے بانٹ دی گئی اور کام
زور وشور سے جاری ہو گیا مگر آنحضرت صالی ایتم کہاں تھے؟ آپ بھی ان لوگوں میں کام کر
رہے تھے جو ادھر سے ادھر مٹی ڈھور ہے تھے کیونکہ کچھ لوگ زمین کھودتے تھے اور کچھ وہاں
سے مٹی اٹھا کر ایک طرف کر دیتے تھے حتی کہ آپ کا بدن مٹی سے بھر گیا تھا۔حضرت براء سے روایت ہے ہے۔قَالَ : رَأَيْتُ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْاَ
حْزَابِ يَنْقُلُ التَّرَابَ وَقَدْوَارَى التَرَابُ بَيَاضَ بَطْنِهِ وَهُوَ يَقُولُ : (لَوْ لَا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا
تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا فَانْزِلِ السَّكِينَةَ عَلَيْنَا وَثَبَتِ الْأَقْدَامَ إِنْ لَا قَيْنَا إِنَّ الْأُ لَى قَدْ بَغْوَا عَلَيْنَا،
اَذَا اَرَادُوْا فِتْنَةً ابَيْنَا۔( بخاری کتاب الجھاد باب حصر الخندق )
ترجمہ: فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی ہی ملک کو جنگ احزاب میں اس حالت میں
دیکھا ہے کہ آپ بھی مٹی ڈھور ہے تھے اور آپ کے گورے گورے پیٹ پر مٹی پڑی ہوئی
تھی اور آپ یہ فرماتے جاتے تھے۔الہبی اگر تیرا فضل نہ ہوتا تو ہمیں ہدایت نصیب نہ ہوتی
اور نہ ہم صدقہ دیتے نہ نمازیں پڑھتے۔پس ہم پر اپنی طرف سے تسلی نازل فرما اور
اگر جنگ پیش آئے تو ہمارے پاؤں کو ثبات دیجئے وہ دشمن کے مقابلہ میں بالکل نہ
ڈگمگائیں۔الہی یہ کافر ہم پر ظلم اور زیادتی سے حملہ آور ہو گئے ہیں اور ہمارے خلاف انہوں
نے بغاوت کی ہے کیونکہ جب انہوں نے ہمیں شرک و کفر میں مبتلا ہونے کی دعوت دی ہے
(176)

ہم نے ان کی بات کے قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اللہ اللہ وہ کیا ہی پیاری مٹی ہو گی جسے آپ اٹھاتے تھے اور وہ مٹی کروڑوں من سونے
سے زیادہ قیمتی تھی جسے اٹھانے کے لئے خاتم النبین سالی ایم کے ہاتھ اٹھتے تھے اور جسے
آپ کے پیٹ پر گرنے کا شرف حاصل ہوتا تھا قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے
کہ عذاب شدید کو دیکھ کر يَقُولُ الكَفِرُ يَا لَيْتَنِي كُنتُ ترابا (النبا ۴۱) کا فرکہہ اٹھیں گے کہ
کاش ہم مٹی ہوتے اور شریر و بد معاش لوگ جب سزا پاتے ہیں تو ایسے ہی جملے کہا کرتے
ہیں اور اپنی حالت پر افسوس ہی کیا کرتے ہیں مگر خدا گواہ ہے وہ مٹی جو آنحضرت کے پیٹ
پر گرتی تھی اس کی نسبت تو ایک مؤمن کا دل بھی للچا جاتا ہے کہ وہ يَا لَيْتَنِي كُنْتُ تُرَابًا کہہ
اٹھے اور یہی وجہ معلوم ہوتی ہے کہ براء اس واقعہ کا بیان کرتے ہوئے اس مٹی کا بھی ذکر
کرتے ہیں جو آپ کے پیٹ پر گرتی تھی۔معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس مٹی کو بھی عشق کی نگاہوں
سے دیکھتے تھے اور لالچ کی نگاہیں ادھر پڑ رہی تھیں اسی لئے تو مدتوں کے بعد جب وہ جنگ
احزاب کا ذکر فرماتے ہیں تو وہ مٹی جو آنحضرت صلی ایم کے جسم اطہر پر پڑتی تھی انکو یاد
آجاتی ہے۔میں حیران ہوں کہ صحابہ کس محبت اور کس شوق سے اس وقت آنحضرت کی طرف
دیکھتے ہوں گے۔خدا یا وہ مزدور کیسا ہوگا اور کس شان کا ہوگا جس کے سر پر نبوت کا تاج تھا
اور دوش پر مٹی کا ڈھیر ، صحابہ کے قدموں میں کیسی تیزی اور کیسی پھرتی پیدا ہوگئی ہوگی ہر ایک
ان میں سے اپنے دل میں کہتا ہوگا کہ خدا کے لئے جلد جلد اس مٹی کو صاف کر کے جس قدر
ہو سکے آنحضرت کا کام کم ہو اور وہ ایک دوسرے سے بڑھ کر بوجھ اٹھاتے ہوں گے تا کہ
جلد اس بوجھ کو ختم کریں اور آنحضرت سائیشم پہ تم کو آرام دیں۔(177)

میری عقل چکراتی ہے جب میں صحابہ کے ان جذبات کا نقشہ اپنے دل میں کھینچتا ہوں
جو اس وقت ان کے دلوں میں پیدا ہوتے ہوں گے میری قوت متخیلہ پریشان ہو جاتی ہے
جب میں ان خیالات پریشاں کو اپنے سامنے حاضر کرتا ہوں جو اس وقت صحابہ کے دل و
دماغ میں گشت لگا رہے ہوں گے۔اف ایک بجلی ایک سٹیم ہوگی جو اس وقت ان کے اندر کام
کر رہی ہوگی نہیں بجلی اور سٹیم کی کیا حقیقت ہے عشق کی گرمی ان سے کام لے رہی تھی اور وہ
مٹی جو وہ اپنی گردنوں اور کندھوں پر رکھتے تھے انہیں ہر ایک قسم کی نعمت سے زیادہ معلوم
ہوتی تھی وہ بوجھ انہیں سب غموں سے چھڑارہا تھا اور وہ مٹی انہیں ہیروں اور جواہرات سے
زیادہ قیمتی معلوم ہوتی تھی جسے نبیوں کے سرتاج کے کندھوں پر رکھے جانے کا فخر حاصل تھا۔کیا کوئی مسلمان بادشاہ ایسا ہے جسے اس مٹی کے اٹھانے میں عذر ہو! نہیں اس وقت
کے اسلام سے غافل بادشاہ بھی اسے اٹھانے میں فخر سمجھیں گے پھر نیکو کارگروہ اسے اپنی
کیسی کچھ عزت نہ خیال کرتا ہوگا۔اور یہ سب کچھ اس لئے تھا کہ آنحضرت ملی یا یہ تم ان کو ایک گھوڑے پر کھڑے ہوئے
حکم نہیں دے رہے تھے بلکہ دوسروں
کو حکم دینے سے پہلے آپ خود اپنے کندھوں پر مٹی کا ڈھیر
رکھتے تھے پھر جو لوگ اپنے محبوب و آقا کو مٹی ڈھوتے دیکھتے ہوں گے وہ جس شوق سے بھی
اس کام کو کرتے بالکل مناسب اور بجا ہوتا یہ ایک ایسی اعلیٰ تدبیر تھی جس سے اگر ایک طرف
آنحضرت کی محبت الہی ظاہر ہوتی ہے تو دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ فطرت
انسانی کو خوب سمجھتے تھے اور آپ کو اچھی طرح معلوم تھا کہ اگر ماتحتوں میں روح پھونکنی ہو تو
اس کا ایک ہی گر ہے کہ خود ان کے ساتھ مل کر کام کرو پھر ان میں خود بخود جوش پیدا ہو جائے گا
اور اس طرح آپ نے ایک نا قابل فتح لشکر تیار کر دیا جو ہر زمانے کے لئے مایہ ناز ہے۔(178)

اس حدیث سے ہمیں کئی باتیں معلوم ہوتی ہیں۔اول تو یہ کہ آنحضرت نے صرف
ایک دفعہ ہی صحابہ کے ساتھ مل کر کام نہیں کیا بلکہ ہمیشہ کرتے تھے کیونکہ پہلا واقعہ جو میں
نے بیان کیا ہے وہ آپ کی مدنی زندگی کا ابتدائی واقعہ ہے اور یہ چھ سال بعد کا جس سے
معلوم ہوتا ہے کہ یہ آپ کی عادت
تھی کہ کوئی کام کسی کو نہ دیتے مگر خود اس میں شامل ہوتے
تا کہ خود بھی ثواب سے حصہ لیں اور دوسروں کو اور بھی رغبت اور شوق پیدا ہو کہ جب ہمارا
آقا خود شامل ہے تو ہمیں اس کام سے کیا عار ہو سکتا ہے۔دوسرے یہ کہ انہیں چستی سے کام
کرنے کی عادت ہو اور وہ آپ کے شمول کی وجہ سے جس تیزی سے کام کرتے ہوں گے
اسے ان کی عادت میں داخل کر دیا جائے۔دوسرے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ جس وقت آپ مدینہ تشریف لائے تھے اس
وقت آپ بالکل نو وارد تھے اور ابھی آپ کی حکومت قائم نہ ہوئی تھی اور گوسینکڑوں جاں
شار موجود تھے جو اپنی جان قربان کرنے کیلئے حاضر تھے مگر پھر بھی دنیا کے لحاظ سے آپ
کے ماتحت کوئی علاقہ نہ تھا مگر غزوہ احزاب کے وقت گو آپ کے لشکر کی تعداد کم تھی مگر بارہا
کھلے میدانوں میں کفار کو شکست دے چکے تھے۔یہودیوں کے دو قبیلے جلا وطن ہوکر ان
کی املاک مسلمانوں کے قبضہ میں آگئی تھیں۔مدینہ اور اسکے گردنواح میں آپ کی
حکومت قائم ہو گئی تھی۔بقیہ یہودی معاہدہ کی رو سے مسلمانوں سے دب کر صلح کر چکے
تھے اس لئے اب آپ کی پہلی حالت اور اس حالت میں بہت فرق تھا اور اب آپ ایک
ملک کے حاکم یا بادشاہ تھے پس اس وقت آپ کا صحابہ کے ساتھ مل کر کام کرنا جبکہ آپ
کی عمر بھی چھپن سال کی ہو چکی تھی ایک اور ہی شان رکھتا ہے اور یہ واقعہ پہلے واقعہ سے
بھی زیادہ شاندار ہے۔179

·

آج 10 میں سے 10 باقی