بَاب سوم

سیرت النبی ؐ, حصہ 15

اس واقعہ سے اس بات کی بھی مزید تائید ہو جاتی ہے کہ آپ کسی وقت نصیحت سے
غافل نہ ہوتے تھے کیونکہ اب بھی آپ نے جو شعر پڑھنے کے لئے چنے ہیں وہ ایسے بال
ہیں کہ ان میں مسلمانوں کو اپنے کام میں دل لگانے کے لئے ہزاروں ترغیبیں دی ہیں کس
طرح انہیں اللہ تعالیٰ کا احسان بتایا ہے کہ یہ خدا کا ہی فضل ہے کہ تم مسلمان ہوئے اور خدا
تعالیٰ پر احسان نہ جتانا کہ اس کے دین میں کوشش کر رہے ہو بلکہ اس کا احسان ہے کہ تمہیں
اسلام کی توفیق دی اور تمہیں ہدایت کی راہوں پر چلا یا۔پھر کس طرح اشارہ فرمایا کہ یہ
جنگ کوئی دنیاوی جنگ نہیں بلکہ ایک مذہبی جنگ ہے اور اس کا اصل باعث کیا ہے؟ صرف
یہ کہ ہم خدا کو کیوں مانتے ہیں شرک کیوں نہیں کرتے اور کیوں کفار کی بات نہیں مان
لیتے۔اس میں یہ بھی بتایا ہے کہ جنگ کی ابتداء کفار کی طرف سے ہوتی ہے اور ہمارا کام تو
یہی رہا ہے کہ ہم ان کی شرارتوں کے قبول کرنے سے انکار کرتے رہے ہیں۔میں مانتا ہوں کہ یہ شعر کسی اور کے کہے ہوئے ہیں اور آپ شعر نہیں کہتے تھے مگر
موقعہ پر ان شعروں کو چن لینا یہ بتاتا ہے کہ آپ کس طرح نصیحت کے پہلو کو ہمیشہ اختیار
کرتے تھے عرب ایسے موقعوں پر شعر کہنے اور پڑھنے کے عادی ہیں اور صحابہ بھی شعر
کہتے تھے مگر سب اشعار میں سے ان کو چن لینا یہ حکمت سے خالی نہ تھا اور واقعات بتا
رہے ہیں کہ یہ انتخاب بے معنی نہ تھا بلکہ مسلمانوں کو بہت سے ضروری مسائل کی طرف
متوجہ کرنا تھا۔غرض کہ آنحضرت کی زندگی پر ایک سرسری نظر ڈالنے سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ
خدا کی راہ میں ہر ایک کام میں صحابہ کے شریک رہتے تھے اور یہ بات دنیا کے کسی بادشاہ
میں اس حد تک نہیں پائی جاتی۔(180

علم غیب سے انکار :-
اب میں آنحضرت سلی لی ایم کے اخلاق کے ایک اور پہلو پر روشنی ڈالتا ہوں جس سے
معلوم ہو جائے گا کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے کیسا مطہر پیدا کیا۔بادشاہوں کے درباروں اور
رؤساء کی مجالس میں بیٹھنے والے جانتے ہیں کہ ان مقامات میں بیجا تعریف اور جھوٹی مدح کا
بازار کیسا گرم رہتا ہے اور کس طرح درباری اور ہم مجلس رؤساء کی تعریف اور مدح میں
آسمان اور زمین کے قلابے ملاتے ہیں اور وہ ان کوسن سنکر خوش اور شاداں ہوتے ہیں۔ایشیائی شاعری کا تو دارو مدار ہی عشقیہ غزلوں اور امراء کی مدح سرائی پر ہے۔شاعر اپنے
قصیدہ میں جس امیر کی مدح کی طرف متوجہ ہو جاتا ہے دنیا کی ہر ایک خوبی اس کی طرف
منسوب کر دیتا ہے اور واقعات اور حقیقت سے اسے کوئی غرض نہیں ہوتی جس قدر ممکن ہو
جھوٹ بولتا ہے اور تعریف کا کوئی شعبہ اٹھا نہیں رکھتا۔ہر ایک رنگ سے اس کی بڑائی بیان
کرتا ہے اور اس کا دل خوب جانتا ہے کہ میرے بیان میں سوواں حصہ بھی صداقت
نہیں۔سننے والے بھی جانتے ہیں کہ محض بکواس کر رہا ہے مگر وہ جب اس امیر یا بادشاہ کی
مجلس یا در بار میں اپنا قصیدہ پڑھ کر سناتا ہے تو ہر ایک شعر پر اپنی داد کا خواہاں ہوتا ہے اور
سننے والے جو اس کی دروغ گوئی سے اچھی طرح واقف ہوتے ہیں قصیدہ کے ایک ایک
مصرع پر ایک دوسرے سے بڑھ بڑھ کر داد دیتے اور تعریف کرتے ہیں کہ سبحان اللہ کیا
خوب کہا اور خود وہ امیر جس کی شان میں وہ قصیدہ کہا جاتا ہے باوجود اس علم کے کہ مجھ میں وہ
باتیں ہرگز نہیں پائی جاتیں جو شاعر نے اپنے قصیدہ میں بیان کی ہیں۔ایک ایک شعر پر
اسے انعام دیتا اور اپنی ذات پر ناز وفخر کرتا ہے حالانکہ قصیدہ کہنے والا سننے والا اور جس کے
حق میں کہا گیا ہے۔سب کے سب واقعات سے نا واقف نہیں ہوتے اور ہر ایک جانتا ہے
181

کہ قصیدہ میں جو مضامین بیان کئے گئے ہیں ان میں ایک شمہ بھر بھی صداقت و راستی
نہیں امراء کی قید کیا ہے عام طور پر ہر ایک انسان کا یہی حال ہے (إِلَّا مَا شَاءَ اللہ) کہ وہ اپنی
تعریف سنکر خوش ہوتا ہے اور چاہتا ہے کہ میری مدح کی جائے اور جب کوئی اسکی نسبت
جھوٹی مدح سے بھی کام لیتا ہے تو اس کے اندر یہ جرأت نہیں ہوتی کہ اس کا انکار کر سکے بلکہ
سکوت کو ہی پسند کر لیتا ہے۔مگر ہمارے آنحضرت فداہ ابی وامی ایسے برگزیدہ اور پاک و مطہر انسان تھے کہ آپ
ان کمزوریوں سے بالکل پاک تھے۔اور اگر ایک طرف ہر قسم کی خوبیوں کے جامع اور
نیکیوں کے خازن تھے تو دوسری طرف آپ یہ بھی کبھی پسند نہ فرماتے تھے کہ کوئی شخص آپ
کی نسبت کوئی ایسی بات بیان کرے جو درحقیقت آپ میں نہیں پائی جاتی۔ربیع بنت معوذ سے روایت ہے کہ دَخَلَ عَلَيَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ بَنِيَ
عَلَيَّ فَجَلَسَ عَلَى فِرَاشِي كَمَجْلِسَكَ مِنَى وَجُوَيْرِيَاتْ يَضْرِ بْنَ بِالدَّفَ يَنْدُ بْنَ مَنْ قُتِلَ مِنْ
اَبَا ئِهِنَّ يَوْمَ بَدْرٍ حَتَّى قَالَتْ جَارِيَةً: وَفِينَانَبِيُّ يَعْلَمُ مَا فِي غَدٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ: (لَا تَقَوْلِى هَكَذَا، وَقَوْلِى مَا كُنتِ تَقُولِين)۔( بخاری کتاب المغازی باب قصه غزوہ بدر ) یعنی
جس دن میری شادی ہوئی ہے اس دن آنحضرت میرے پاس تشریف لائے اور میرے
فرش پر بیٹھ گئے اسی طرح جس طرح تو بیٹھا ہے ( یہ بات راوی کو کہی ) اور کچھ لڑکیاں دف
بجارہی تھیں اور بدر کی جنگ میں جو ان کے بزرگ مارے گئے تھے ان کی تعریفیں بیان کر
رہی تھیں یہاں تک کہ ایک لڑکی نے یہ مصرع پڑھنا شروع کیا ( اس مصرع کا ترجمہ یہ ہے)
کہ ہم میں ایک رسول ہے جو کل کی بات جانتا ہے۔اس بات کو سنکر آنحضرت نے اسے ٹوکا
اور فرمایا کہ یہ مت کہو اور جو کچھ پہلے گا رہی تھی وہی گاتی جا۔(182

یہ وہ اخلاق ہیں جو انسان کو حیران کر دیتے ہیں اور وہ ششدر رہ جاتا ہے کہ ایک
انسان ان تمام کمالات کا جامع ہو سکتا ہے۔بے شک بہت سے لوگوں نے جن کی زبان تیز
تھی یا قلم رواں تھی تقریر وتحریر کے ذریعہ اعلیٰ اخلاق کے بہت سے نقشہ کھینچے ہیں لیکن وہ
انسان ایک ہی گزرا ہے جس نے صرف قول سے ہی نہیں بلکہ عمل سے اعلیٰ اخلاق
کا نقشہ کھینچ
دیا اور پھر ایسا نقشہ کہ اس کی یاد چشم بصیرت رکھنے والوں کو کبھی نہیں بھول سکتی۔ایک طرف دنیا کو ہم اپنی تعریف و مدح کا ایسا شیدا دیکھتے ہیں کہ خلاف واقعہ تعریفوں
کے پل باندھ دیئے جاتے ہیں اور جن کی مدح کی جاتی ہے بجائے نا پسند کرنے کے اس پر
خوش ہوتے ہیں اور ایک طرف آنحضرت کو دیکھتے ہیں کہ ذرا منہ سے ایسا کلام سنا کہ جو
خلاف واقعہ ہے تو باوجود اس کے کہ وہ اپنی ہی تعریف میں ہوتا اس سے روک دیتے اور کبھی
اسے سننا پسند نہ فرماتے ہیں تفاوت راه از کجاست تا بکجا۔اہل دنیا کدھر کو جارہے ہیں اور وہ
ہمارا پیارا کدھر کو جاتا ہے اس میں کچھ شک نہیں کہ ایسے بھی لوگ پائے جاتے ہیں کہ جو اپنی
تعریف کو پسند نہیں کرتے اور بے جا تعریف کرنے والے کو روک دیتے ہیں اور بادشاہ ہوں
میں سے بھی ایسے آدمی گزرے ہیں مگر آپ کے فعل اور لوگوں کے فعل میں ایک بہت بڑا
فرق ہے جو آپ کے عمل کو دوسروں کے اعمال پر امتیاز عطا کرتا ہے انگلستان کے مؤرخ
اپنے ایک بادشاہ ( کینوٹ ) کے اس فعل کو کبھی اپنی یاد سے اترنے نہیں دیتے کہ اس نے
اپنے بعض درباریوں کی بے جا خوشامد کو نا پسند کر کے انہیں ایسا سبق دیا جس سے وہ آئندہ
کے لئے اس سے باز آجائیں۔یعنی جب بعض لوگوں نے اس سے کہا کہ سمندر بھی تیرے
ماتحت ہے تو اس نے ان پر ثابت کر دیا کہ سمندر اس کا حکم نہیں مانتا۔مگر یا درکھنا چاہئے کہ وہ
ایک دنیا وی بادشاہ تھا اور روحانی بادشاہت سے اس کا کوئی تعلق نہ تھانہ اسے روحانی حکومت
(183)

و تصرف کا ادعاء تھا۔پس اگر ایک ایسی بات کا اس نے انکار کر دیا جو اس کے اپنے راہ سے
علیحدہ تھی تو یہ کچھ بڑی بات نہ تھی اسی طرح دیگر لوگ جو جھوٹی مدح سے متنفر ہوتے ہیں ان
کے حالات میں بھی بہت کچھ فرق ہے آنحضرت ایک ایسی قوم میں تھے جو سر تسلیم جھکانے
کے لئے صرف ایک ایسے شخص کے آگے تیار ہو سکتی تھی جو اپنی طاقت سے بڑھ کر طاقت رکھتا
ہو کیونکہ اس کی رگ رگ میں حریت اور آزادی کا خون دوڑ رہا تھا پس اس کے سامنے اپنے
آپ کو معمولی انسانوں کی طرح پیش کرنا بلکہ اگر ان میں سے کوئی آپ کی ایسی تعریف بھی
کرے جو وہ اپنے بڑوں کی نسبت کرنے کے عادی تھے تو اسے روک دینا یہ ایک ایسا فعل
تھا جس سے ایک اوسط درجہ کا انسان گھبرا جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس کے بغیر میرا گزارہ
کیونکر ہوگا۔دوم آپ کو دعوی تھا نبوت کا اور نبوت میں آئندہ خبریں دینا ایک ضروری امر
ہے پس یہ تعریف خود آپ کے کام کی نسبت تھی گومبالغہ سے اسے اور کا اور رنگ دے دیا گیا
تھا۔پس آپ کا اس تعریف سے انکار کرنا دوسرے لوگوں سے بالکل ممتاز ہے اور آپ کے
نیک نمونہ سے کسی اور انسان کا نمونہ خواہ وہ انبیاء میں سے ہی کیوں نہ ہو قطعا نہیں مل سکتا۔اس واقعہ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ آپ کس طرح حریت پیدا کرنی چاہتے تھے۔اس قسم کے خیالات اگر پھیلائے جاتے اور آپ ان کے پھیلائے جانے کی اجازت دے
دیتے تو مسلمانوں میں شرک ضرور پھیل جاتا مگر ہمارا رسول تو شرک کا نہایت خطرناک دشمن
تھا وہ کب اس بات کو پسند فرما سکتا تھا کہ ایسی باتیں مشہور کی جائیں جو واقعات کے خلاف
ہیں اور جن سے دنیا میں شرک پھیلتا ہے پس اس نے جو نہی ایسے کلمات سنے کہ جن سے
شرک کی بو آتی تھی فوراً ان سے روک دیا اور اس طرح بنی نوع انسان کو ذہنی غلامی سے بچالیا
اور حریت کے ایک ایسے ارفع اسٹیج پر کھڑا کر دیا جہاں غلامی کی زہریلی ہواؤں کا پہنچنا ناممکن
184

ہوجا تا ہے۔اے سوچنے والوسوچو تو سہی کہ اگر آنحضرت کو دنیا کی عزت اور رتبہ منظور تھا اور
آپ کا سب کام دنیاوی جاہ و جلال حاصل کرنے کے لئے تھا تو آپ کے لئے کیا مناسب
تھا۔کیا یہ کہ لوگوں میں اپنی عزت و شان کے بڑھانے کے لئے باتیں مشہور کراتے یا کہ
معتقدین کو ایسا کرنے سے روکتے کیا وہ لوگ جو اپنی خواہش اور آرزو کے ماتحت دنیا میں بڑا
بننا چاہتے ہیں اسی طرح کیا کرتے ہیں۔کیا وہ بغیر امتیاز جھوٹ اور بیچ کے اپنی شان دو بالا
نہیں کرنی چاہتے۔پھر کیا وجہ ہے کہ ایک انسان کو بغیر اس کے اشارہ کے کچھ لوگ وہ شان
دینا چاہتے ہیں جو اگر کسی انسان میں پائی جائے تو وہ مرجع خلائق بن جائے تو وہ انہیں روکتا
ہے اور فورا کہہ دیتا ہے کہ اور اور باتیں کرو مگر ایسا کلام منہ پر نہ لاؤ جس سے اس وحدہ
لاشریک ذات کی ہتک ہوتی ہو جو سب دنیا کا خالق و مالک ہے اور میری طرف وہ باتیں
منسوب نہ کرو جو در حقیقت مجھ میں نہیں پائی جاتیں۔ہاں بتلاؤ تو سہی کہ اس کا کیا سبب
ہے؟ کیا یہ نہیں کہ وہ دنیا کی عزتوں کا محتاج نہ تھا بلکہ خدا کی رضا کا بھوکا تھا۔دنیا اس کی نظر
میں ایک مُردار سے بھی کم حیثیت رکھتی تھی۔آرام و آسائش کے اوقات میں اپنے ہوش و حواس پر قابورکھنا کوئی بات نہیں۔انسان
کا امتحان اس وقت ہوتا ہے جب اس پر کوئی مشکل پیش آئے اور پھر اس میں وہ اپنے حواس
کو قائم رکھے اور بدحواس نہ ہو جائے۔آنحضرت کو اپنی عمر میں ہر قسم کے واقعات پیش
آئے اور بہادری اور جرأت میں آپ نے اپنے آپ کو بے نظیر ثابت کر دکھایا ہے جیسا کہ
ہم اس سے پہلے مختلف واقعات سے ثابت کر چکے ہیں ان مصائب و آسائش کے مختلف
دوروں نے آپ کی عظمت اور جلال کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ ہر حالت میں اپنی کوئی نہ
کوئی خوبی ظاہر کی ہے۔خواہ عسر کا زمانہ ہو یا لیسر کا۔آپ بے عیب ثابت ہوئے ہیں اور
(185)

آپ کی شان ارفع سے ارفع تر ثابت ہوئی ہے۔نہ تو مصائب کے ایام میں آپ سے کوئی
ایسی بات ظاہر ہوئی جس سے آپ پر عیب گیری کا موقع ملے نہ خوشی کے دنوں میں آپ سے
کوئی ایسا فعل سرزد ہوا جس سے آپ پر اعتراض کرنے کی گنجائش پیدا ہو ہر رنگ اور شکل
میں آپ دنیا کے لئے ایک قابل قدر نمونہ ثابت ہوئے ہیں۔جرات و بہادری کی نسبت تو
میں لکھ چکا ہوں اس جگہ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آنحضرت کو اپنے حواس پر کیسا قا بو تھا اور کس
طرح خطر ناک سے خطرناک مصائب میں آپ استقلال اور ٹھنڈے دل کے ساتھ غور
کرنے کے عادی تھے اور آپ سے کبھی کوئی ایسی حرکت نہ ہوتی تھی جس سے کسی قسم کی
گھبراہٹ ظاہر ہو اور یہ بھی کہ کیوں کر ہر ایک مصیبت میں آپ کے پیش نظر اللہ تعالیٰ ہی
دکھائی دیتا تھا۔یہ تو میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ آنحضرت صلی یہ اہم دوسرے بادشاہوں کی طرح اپنے
ساتھ کوئی پہرہ یا گارڈ نہیں رکھتے تھے بلکہ دوسرے صحابہ کی طرح آپ بھی اکیلے اپنے کام
میں مشغول رہتے تھے ایسے اوقات میں دشمن کو جس قدر دکھ پہنچانے کے مواقع مل سکتے ہیں
وہ ایک واقف کار انسان کی نظروں سے پوشیدہ نہیں ہو سکتے۔جو انسان ایک ہی وقت میں
اپنے ملک کے ہر طبقہ کے انسانوں اور ہر فرقہ کے پیروؤں سے خصوصا اور باقی دنیا سے عموما
جنگ شروع کر چکا ہو اور ان کے عقائد اور خیالات کو مٹا کر ان کی جگہ اپنی لائی ہوئی تعلیم کو
پھیلانے میں کوشاں ہو۔اس سے دیگر مذاہب اور مخالف امراء کے پیروؤں اور متبعین کو جو
کچھ بھی عداوت ہو کم ہے اور وہ ہر ممکن سے ممکن ذرائع سے اسے تکالیف پہنچانے کی کوشش
کریں گے اور خصوصا انہیں معلوم ہو کہ جس شخص کو ایذاء پہنچا نا انہیں مقصود ہے وہ بغیر کسی
نگرانی یا پہرہ کے گلیوں اور میدانوں میں تن تنہا چلتا پھرتا انہیں مل سکتا ہے۔(186)

آپ کے مخالفین نے ان حالات سے فائدہ اٹھانے کے لئے جو تدابیر کیں ان سے
بحیثیت مجموعی مجھے غرض نہیں۔میں صرف بخاری کی روایات سے کچھ واقعات اس سیرت
میں بیاں کر رہا ہوں جن سے آپ کے اخلاق پر روشنی پڑتی ہے اس لئے صرف ایک ایسا
واقعہ جس سے معلوم ہو سکے گا کہ کس طرح آپ کی جان پر اچانک حملہ کیا گیا اور آپ نے
اس وقت اپنے ہوش و حواس کو کس طرح بیجار کھا۔اس جگہ بیان کرتا ہوں۔عَنْ جَابِرٍ بِنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ أَنَّهُ غَزَامَعَ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِبَلَ نَجْدٍ
فَلَمَّا قَفَلَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَفَلَ مَعَهُ ، فَادْرَكَتْهُمُ الْقَائِلَةُ فِي وَادٍ كَثِيرِ الْعِضَاءِ، فَنَزَلَ
رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَفَرَقَ النَّاسُ فِي الْعِضَاءِ يَسْتَظِلُوْنَ بِالشَّجَرِ وَنَزَلَ رَسُوْلُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ سَمْرَةٍ فَعَلَّقَ بِهَا سَيْفَهُ، قَالَ جَابِرَ فَنِمْنَا نَوْمَةً ثُمَّ إِذَا رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُوْنَا فَجِئْنَاهُ فَإِذَا عِنْدَهُ أَعْرَابِيْ جَالِسٌ فَقَالَ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذَا
اخْتَرَطَ سَيْفِيْ وَأَنَا نَائِمْ فَاسْتَيْقَظْتُ وَهُوَ فِي يَدِهِ سَلْتَا فَقَالَ لِيْ مَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي ، قُلْتُ اللَّهُ، فَهَا
هُوَ زَاجَالِسَ ثُمَّ لَمْ يُعَاقِبَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
( بخاری کتاب المغازی باب غزوة ذات الرقاع )
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی یتیم کے ساتھ مسجد کی
جانب ایک غزوہ میں شریک ہوئے اور جب آپ سفر سے لوٹے۔تو آپ بھی حضور کے
ساتھ لوٹے راستہ میں لشکر ایک ایسی وادی میں جو کانٹے دار درختوں سے پر تھی دو پہر کے
وقت گزرا۔پس رسول اللہ صلیم وہاں اتر پڑے اور آپ کے ساتھی ادھر ادھر درختوں
میں پھیل گئے اور درختوں کے سائے میں آرام کرنے لگے۔آنحضرت سلی یا یہ تم بھی ایک
کیکر کے درخت کے نیچے ٹھہر گئے اور اپنی تلوار اس درخت سے لٹکا دی۔جابر فرماتے
ہیں کہ ہم تھوڑی دیر سو گئے پھر اچانک آنحضرت کی آواز آئی کہ آپ ہمیں بلاتے ہیں پس
(187)

ہم آپ کے پاس آئے اور کیا دیکھتے ہیں کہ آپ کے پاس ایک اعرابی بیٹھا ہے۔رسول اللہ
ی ایم نے فرمایا کہ اس شخص نے میری تلوار میان سے کھینچی اور میں سور ہا تھا پس میں جاگ
پڑا اور اس کے ہاتھ میں نگی تلوار تھی پس اس نے مجھے کہا کہ مجھ سے تجھے کون بچائے گا میں
نے اسے جواب دیا کہ اللہ بچائے گا۔پس دیکھو یہ سامنے بیٹھا ہے پھر جابر فرماتے ہیں کہ
آنحضرت نے اسے کوئی سزا نہ دی۔دوسری جگہوں سے اس واقعہ میں اس قدر اور زیادتی
معلوم ہوتی ہے کہ اللہ کا نام سنکر اس شخص پر اس قدر ہیبت طاری ہوئی کہ اس کے ہاتھ سے تلوار
گر گئی اور آنحضرت نے اٹھالی اور اس سے فرمایا کہ اب تجھے میرے ہاتھ سے کون بچائے گا
تو اس نے جواب
دیا کہ کوئی نہیں۔پھر آپ نے اسے چھوڑ دیا اور صحابہ کو بلا کر دکھا یا۔اس حدیث سے کیسے واضح طور سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت کو اپنے حواس پر ایسا
قابو تھا کہ نہایت خطرناک اوقات میں بھی آپ نہ گھبراتے۔کہنے کو تو شاید یہ ایک چھوٹی سی
بات معلوم ہوتی ہے کہ اس اعرابی نے آپ سے پوچھا کہ اب آپ کو کون بچائے گا اور آپ
نے فرمایا کہ اللہ لیکن عمل میں یہ بات مشکل ترین امور میں سے ہے۔اول تو سو یا ہوا انسان پہلے ہی بہت سی غفلتوں کے نیچے ہوتا ہے اور بغیر کسی خوف وخطر
کے بھی ایک سوئے ہوئے آدمی کو جگا دیا جائے تو وہ گھبرا جاتا ہے اور کسی خطر ناک آواز یا
نظارہ کو اگر ایک سو یا ہوا انسان سنکر یا دیکھ کر اٹھے تو اس کے حواس قائم رہنے نہایت مشکل
ہوتے ہیں۔پس اگر جاگتے ہوئے کوئی دشمن حملہ کرتا تو وہ واقعہ ایسا صاف اور روشن نہ ہوتا
جیسا کہ یہ ہے کیونکہ اس سے ایک طرف تو یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ کو کسی خطرہ کا گمان تک
بھی نہ تھا جب اس شخص نے آپ پر حملہ کیا اور آپ کسی ایسے فعل سے انتہائی درجہ کی لاعلمی
میں تھے اور دوسری طرف دشمن کو اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ہر قسم کی تیاری اور ہوشیاری کا
188

موقع حاصل تھا۔علاوہ ازیں ایک آدمی جب بیٹھا یا کھڑا ہو تو وہ حملہ آور کا مقابلہ نہایت
آسانی سے کر سکتا ہے اور کم سے کم اسے اپنی جنگی بدلنے میں آسانی ہوتی ہے اور وہ جانتا ہے
کہ اس کے حملہ کو اگر طاقت اور قوت سے میں نہیں روک سکتا تو کم سے کم چستی اور چالا کی
سے اس کے حملہ کو ضرور بچاسکتا ہوں اور اس کی ضرب سے ایک طرف ہو کر اپنی جان
بچانے کا موقع حاصل ہوسکتا ہے لیکن آنحضرت اس وقت لیٹے ہوئے تھے اور پھر سوئے
ہوئے جاگے تھے جس کی وجہ سے کوئی ظاہری تدبیر دشمن کے حملہ کو روکنے کی نہ تھی اور پھر
آپ تغیر علاقہ میں تھے اور دشمن اپنی جگہ پر تھا جہاں اپنی حفاظت کا اسے ہر طرح یقین تھا
مگر باوجود ان حالات کے آپ نے ایک ذرہ بھر بھی تو گھبراہٹ ظاہر نہ کی۔اس اعرابی کا یہ کہنا بھی کہ اب تجھے کون بچا سکتا ہے صاف ظاہر کرتا ہے کہ اسے بھی کامل
یقین تھا کہ اب کوئی دنیاوی سامان ان کے بچاؤ کا نہیں مگر اسے کیا معلوم تھا کہ جس شخص پر
میں حملہ کرنا چاہتا ہوں وہ معمولی انسانوں میں سے نہیں بلکہ ان میں سے ہے جو خالق ارض و سما
کے دربار کے مقرب اور اس کے ظل عافیت کے نیچے آئے ہوئے ہوتے ہیں۔آنحضرت صلی یا ایتم نے اسے جس آرام اور اطمینان قلب کے ساتھ جواب دیا ہے کہ
مجھے اللہ بچائے گاوہ روز روشن کی طرح اس بات کو ثابت کر رہا ہے کہ آپ کے دل میں غیر
اللہ کا خوف ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں آتا تھا اور آپ کا دل ایسا مضبوط اور قوی تھا کہ
خطر ناک سے خطر ناک اوقات میں بھی اس میں گھبراہٹ کا وجود نہ پایا جاتا تھا اور اپنے
حواس پر آپ کو اس قدر قدرت تھی کہ اور تو اور خود دشمن بھی جو آپ کے قتل کے ارادہ سے آیا
تھا بدحواس ہو گیا اور اس کے ہاتھ سے تلوار چھوٹ کر گر گئی کیونکہ اس نے دیکھ لیا کہ میں ایک
ایسی طاقت کا مقابلہ کر رہا ہوں جسے نقصان پہنچانے کی بجائے میں خود تباہ ہو جاؤں گا۔(189

ہمیشہ خیر اختیار کرتے :-
آنحضرت سلی یا تم بھی ضد سے کام نہ لیتے تھے بلکہ جس بات میں خیر دیکھتے اس کو
اختیار کرتے تھے اور قطعاً اس بات کی پرواہ نہ کرتے کہ اس سے میرے کسی حکم کی خلاف
ورزی تو نہیں ہوتی۔ہم دیکھتے ہیں کہ رجال سیات دنیویہ نے اپنے اصولوں میں سے ایک یہ اصل بھی بنا
رکھی ہے کہ بادشاہ یا حاکم جو حکم دے دے اور جو فیصلہ کر دے اس میں تغیر نہ کرے اور جس
طرح کیا ہے اس پر قائم رہے تا کہ لوگوں کے دل میں یہ نہ خیال پیدا ہو کہ ہم نے ڈرا کر
منوالیا ہے یا کم سے کم دوسروں کے سامنے شرمندہ نہ ہونا پڑے کہ ایک بات کہ کر پھر اس
سے رجوع کر لیا ہے اور اس اصل پر رِجالِ سیاست ایسے پکے اور قائم رہتے ہیں کہ بعض
اوقات جنگوں تک نوبت پہنچ جاتی ہے مگر وہ اپنی بات کی بیچ کے لئے اور دبد بہ حکومت قائم
رکھنے کے لئے ملک کو جنگ میں ڈال دیتے ہیں لیکن اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ اپنے
فیصلہ کو واپس لے لیں۔جو لوگ تاریخ انگلستان سے واقف ہیں ان سے یہ امر پوشیدہ نہیں کہ ریاستہائے
متحدہ سے جنگ کی وجہ یہی ہوئی کہ انگلستان کے رجالِ سیاست ایک فیصلہ دے کر اس کو
واپس نہیں لینا چاہتے تھے گو وہ اس بات کو خوب سمجھ گئے تھے کہ ہم غلطی کر رہے ہیں جس کا
نتیجہ ایک خونریز جنگ ہوئی اور ایک سرسبز وشاداب ملک ہاتھ سے جاتا رہا۔خود ہندوستان میں تقسیم بنگالہ کا فیصلہ ایک کھلی نظیر موجود ہے کہ خود وزراء انگلستان قبول
کرتے کہ یہ فیصلہ درست نہیں ہو لیکن ڈرتے تھے کہ اسے تبدیل کر دیں گے تو ملک میں
حکومت کی بے رعبی ہو گی چنانچہ جب تک شہنشاہ ہند کی تاجپوشی کا ایک نہایت غیر معمولی
(190

موقع پیش نہیں آیا اس حکم کو منسوخ نہیں کیا گیا۔اور در حقیقت بظاہر دنیاوی نقطۂ خیال سے یہ بات ہے بھی درست کیونکہ جب رعایا کے
دل میں یہ بیٹھ جائے کہ ہم جس طرح چاہیں کراسکتے ہیں یا ان کو یہ خیال ہو جائے کہ ہمارا حاکم
تو بالکل غیر مستقل مزاج آدمی ہے اسے جس طرح چاہیں پھیر دیں تو وہ بہت دلیر اور اپنے
فرائض کی ادائیگی میں سست ہو جاتی ہے اور اسی وجہ سے رِجالِ سیاست نے اس بات کو بہت
پسند کیا ہے کہ حاکم اپنے فیصلہ کو بہت جلدی واپس نہ لے بلکہ حتی الامکان اس پر قائم رہے۔ہمارے آنحضرت صلی لایم جس پاک فطرت کو لے کر پیدا ہوئے اور جن کمالات کو
آپ نے حاصل کیا تھا وہ چاہتے تھے کہ آپ ہمیشہ خیر اختیار کریں ایک دنیاوی بادشاہ یا
حاکم اس بات پر فخر کر سکتا ہے کہ میں اپنے ایام حکومت میں حکومت کے رعب کو قائم رکھتا رہا
ہوں اور ایک مضبوط ارادہ کے ساتھ نظام حکومت چلا تا رہا ہوں مگر میرے اس پیارے کا یہ
فخر نہ تھا کہ میں نے جو کچھ کہ دیا اس پر پابند رہا ہوں بلکہ اس کا فخر یہ تھا کہ میں نے جب عمل
کیا خیر پر کیا اور جب مجھے معلوم ہوا کہ میں فلاں رنگ میں کسی کو فائدہ پہنچا سکتا ہوں میں
نے اس کے پہنچانے میں کوتاہی نہیں کی پس اگر روحانیت کی دنیا میں کوئی شخص قابل اتباع
ہوسکتا ہے تو وہ آنحضرت
سلی یا ریتم ہی ہو سکتے ہیں۔حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ:
إِنَّا آتَيْنَا النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَفَرَ مِنَ الْأَشْعَرِ بَيْنَ فَاسْتَحْمَلْنَاهُ فَأَبِي أَنْ يَحْمِلَنَا،
فَاسْتَحْمَلْنَاهُ فَحَلَفَ أنْ لا يَحْمِلَنَاثُمَ لَمْ يَلْبَثِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَتِيَ بِنَهْبٍ ايل
فَأَمَرَلَنَا بِخَمْسِ ذَوْدٍ فَلَمَّا قَبَضْنَا هَا قُلْنَا : تَغَفَلْنَا النَّبِيَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمِيْنَهُ لَا نُفْلِحُ
بَعْدَهَا أَبَدًا فَآتَيْتَةً فَقُلْتُ: يَارَسُوْلَ اللهِ إِنَّكَ حَلَفْتَ أَنْ لَا تَحْمِلَنَا وَقَدْ حَمَلْتَنَا؟ قَالَ: أَجَلْ،
وَلَكِنَّ لَا أَحْلِفُ عَلَى يَمِيْنِ، فَأَرَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا إِلَّا أَتَيْتُ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ مِنْهَا
( بخاری کتاب المغازی باب قدوم الاشعريين واهل اليمن)
191

·

آج 10 میں سے 10 باقی