بَاب سوم

سیرت النبی ؐ, حصہ 16

آپ نے فرمایا کہ ہم چند آدمی جو اشعری قبیلہ کے تھے۔نبی کریم صلی یہ نیم کے پاس
آئے اور ہم نے آپ سے سواری مانگی۔آپ نے فرمایا کہ سواری نہیں ہے میں نہیں دے
سکتا۔ہم نے پھر عرض کیا کہ ہمیں سواری دی جاوے تو آپ نے قسم کھالی کہ ہمیں سواری نہ
دیں گے پھر کچھ زیادہ دیر نہ لی تھی کہ نبی کریم سی تمنا ہی ہم کے پاس کچھ اونٹ لائے گئے پس
آپ نے حکم دیا کہ ہمیں پانچ اونٹ دیئے جاویں۔پس جب ہم نے وہ اونٹ لے لئے ہم
نے آپس میں کہا کہ ہم نے تو آنحضرت صلی ا یہ تم کو دھوکا دیا ہے اور آپ کو آپ کی قسم یاد نہیں
دلائی ہم اس کے بعد کبھی مظفر و منصور نہ ہوں گے اس خوف سے میں آنحضرت مسلہ یہ تم کی
خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ یارسول اللہ آپ نے تو قسم کھائی تھی کہ آپ ہمیں سواری نہ
دیں گے اور اب تو آپ نے ہمیں سواری دے دی ہے۔فرمایا ہاں اسی طرح ہوا ہے میں
کوئی قسم نہیں کھا تا لیکن جب اس کے سوا کوئی اور بات بہتر دیکھتا ہوں تو وہ بات اختیار
کر لیتا ہوں جو بہتر ہو۔اس واقعہ سے معلوم ہوسکتا ہے کہ آنحضرت صلی یتیم کا مقصود کیا تھا آپ کے کام کسی
دنیاوی مصلحت یا ارادہ کے ماتحت نہ ہوتے تھے بلکہ آپ اپنے ہر کام میں یہ بات مدنظر
رکھتے تھے کہ جو کچھ آپ کرتے ہیں وہ واقعہ میں نفع رساں بھی ہے یا نہیں اور اگر کبھی معلوم
ہو جائے کہ آپ نے کوئی ایسا کام کیا ہے یا اس کے کرنے کا ارادہ کیا ہے جو کسی انسان
کے لئے مضر ہوگا یا اسے اس سے تکلیف ہوگی تو آپ فوراً اپنے پہلے حکم کو واپس لے لیتے اور
وہی بات کرتے جو بہتر اور نفع رساں ہوتی۔ایک ظاہر بین انسان کہہ سکتا ہے کہ اس سے رعب و داب میں فرق آتا ہے اور حکومت
کو نقصان پہنچتا ہے مگر اس بات سے تو آپ کی خوبی اور نیکی کا پتہ چلتا ہے کہ خواہ کوئی امرکیسا
192

ہی خطرناک اور مضر معلوم ہوتا ہو آپ بے دھڑک اسے اختیار کر لیتے تھے جبکہ آپ کو یقین
ہو جاتا ہے کہ اس سے لوگوں کے حقوق کی نگہداشت ہوتی ہے۔اور یہ اللہ تعالیٰ کا ایک خاص
نشان تھا کہ باوجود اس بات کے آپ کو ایسا رعب و داب میسر تھا جو دنیا کے کسی بادشاہ کو میسر
نہیں۔واقعہ میں ایک بادشاہ کا اصل فرض یہ ہے کہ وہ لوگوں کو سکھ پہنچائے اور آپ نے
اپنے عمل سے ثابت کر دیا کہ آپ دین و دنیا کے لئے ایک کامل نمونہ تھے اور آپ کی زندگی
دنیاوی بادشاہوں کے لئے بھی نمونہ ہے کہ بادشاہوں کو اپنے ماتحتوں اور رعایا کے ساتھ کیسا
سلوک کرنا چاہئے اور کس طرح ضد اور تعصب سے الگ ہو کر ہر ایک قربانی اختیار کر کے
لوگوں کو آرام پہنچانے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ہمیں اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ماتحتوں پر اسی وقت بادشاہ کے حکم بدل دینے کا
برا اثر پڑتا ہے جب کہ ان کو یہ یقین ہو کہ بادشاہ ہمارا یقینی خیر خواہ نہیں بلکہ اس نے ڈرکر
اپنے حکم میں تبدیلی کی ہے اور جب انہیں یقین ہو کہ اس کے احکام ایک غیر مستقل طبیعت کا
نتیجہ ہیں لیکن اگر انہیں اس بات کا کامل یقین ہو جائے کہ کوئی بادشاہ یا حاکم ان سے ڈر کر یا
بے استقلالی کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئے حکم بدلتا ہے کہ وہ انکا خیر خواہ ہے اور کسی وقت بھی
ان کی بھلائی سے غافل نہیں ہوتا تو بجائے اس کے کہ ان کے دلوں میں بے رعبی پیدا ہو وہ
اس سے اور بھی مرعوب ہو جاتے ہیں اور ان کے دل محبت سے بھر جاتے ہیں اور جو بادشاہ
اپنی رعایا اور ماتحتوں کے دلوں میں اپنی خیر خواہی کا ایسا یقین بٹھادے وہی سب سے
زبر دست بادشاہ ہے اور یہی خیال تھا جس نے کہ ابو موسیٰ اور ان کے ساتھیوں
کو مجبور کیا کہ
بجائے اس خیال کے کہ یہ سمجھیں کہ آنحضرت سایا ہی تم سے کسی قسم کی بے استقلالی ظاہر ہوئی
ہے انہوں نے جنگ کے لئے پیدل جا نا منظور کیا مگر یہ نہ پسند کیا کہ آپ کو دوبارہ قسم
(193

یاد دلائے بغیر ان سواریوں کو استعمال کریں۔اور یہ اس عظیم الشان فتح کا نشان تھا جو آپ کو
اپنے اصحاب کے دلوں پر حاصل تھی۔حتمل :-
انسان کے نیک خصال میں سے تحمل کی خصلت بھی اعلیٰ درجہ کی ہے کیونکہ تحمل سے
بہت سے جھگڑوں فسادوں اور لڑائیوں کا قلع قمع ہو جاتا ہے۔بہت دفعہ انسان ایک بات
سنکر بحث مباحثہ میں پڑ جاتا ہے اور بجائے فائدہ کرنے کے نقصان پہنچاتا ہے۔بعض لوگ
تو اپنے خیال کے خلاف بات سنتے ہی کچھ ایسے دیوانہ ہو جاتے ہیں کہ حد اعتدال سے
بڑھ کر گالیوں پر اتر آتے ہیں اور عظیم الشان فسادوں کے بانی ہو جاتے ہیں۔بعض لوگ
اپنے منشا کے خلاف بات سنکر ایسی طول طویل بحثیں شروع کر دیتے ہیں کہ جن کا ختم ہونا
محالات سے ہو جاتا ہے لیکن حقیقی مصلح وہی ہے جو اکثر اوقات تحمل سے کام لیتا ہے اور
احتیاط کے ساتھ سمجھاتا ہے۔آجکل کے بادشاہ یا علماء یا گدی نشین اپنی حیثیت کا قیام ہی اسی میں دیکھتے ہیں کہ
کوئی شخص ان کے خلاف بات نہ کرے اور مرضی کے خلاف بات دیکھ کر فوراً ناراض
ہوجاتے ہیں اور تحمل سے کام نہیں لیتے ممکن نہیں کہ ان لوگوں کے مزاج کے خلاف کوئی شخص
بات کہہ دے اور پھر بغیر کچھ سخت وست کلام سننے کے اس مجلس سے اٹھے مگر ہمارے
آنحضرت سیلا ہی تم اس طرز کے نہ تھے۔اس موقع پر تحمل سے کام لیتے اور بجائے گالیاں
دینے اور سختی کرنے کے ایسا نرمی کا طریق اختیار کرتے کہ دوسرا خود بخو د شرمندہ ہو جائے۔حضرت علی اپنا ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک موقع پر
جبکہ حضرت علی نے آپ کو ایسا جواب دیا جس میں بحث اور مقابلہ کا طرز پایا جاتا تھا تو
194

بجائے اس کے کہ آپ ناراض ہوتے یا خفگی کا اظہار کرتے آپ نے ایک ایسی لطیف طرز
اختیار کی کہ حضرت
علی غالباً اپنی زندگی کے آخری ایام تک اس کی حلاوت سے مزا اٹھاتے
رہے ہوں گے اور انہوں نے جو لطف اٹھا یا ہو گا وہ تو انہیں کا حق تھا۔اب بھی
آنحضرت سلام کے اس اظہار ناپسندیدگی کو معلوم کر کے ہر ایک بار یک بین نظر محو حیرت
ہو جاتی ہے۔حضرت علی کرم اللہ وجہ فرماتے ہیں اَنَّ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَرَقَهُ وَ
فَاطِمَةَ بِنْتَ النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَيْلَةً فَقَالَ : أَلَا تُصَلِّيَانِ فَقُلْتُ: يَا رَسُوْلَ اللَّهِ أَنْفُسُنَا بِيَدِ اللَّهِ فَإِذَا
شَاءَ أَنْ يَبْعَثَنَا بَعَثَنَا، فَانْصَرَفَ حِيْنَ قُلْنَا ذَالِكَ وَلَمْ يَرْجِعْ إِلَيَّ شَيْئًا، ثُمَّ سَمِعْتَهُ وَهُوَ
مَوَلَّ يَضْرِبُ فَخِذَهُ وَهُوَ يَقُولُ: وَكَانَ الْإِنْسَانُ اَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلاً ( بخاری کتاب التهجد باب تحريض
علی قیام اللیل) یعنی نبی کریم ساہنی الہی ہم ایک رات میرے اور فاطمتہ الزہرا کے پاس
تشریف لائے جو رسول اللہ سی ایم کی صاحبزادی تھیں اور فر ما یا کہ کیا تم تہجد کی نماز نہیں
پڑھا کرتے۔میں نے جواب دیا کہ یا رسول اللہ ہماری جانیں تو اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں
جب وہ اٹھانا چاہے اٹھا دیتا ہے۔آپ اس بات کو سنکر لوٹ گئے اور مجھے کچھ نہیں کہا پھر میں
نے آپ سے سنا اور آپ پیٹھ پھیر کر کھڑے ہوئے تھے اور آپ اپنی ران پر ہاتھ مار کر کہہ
رہے ہیں کہ انسان تو اکثر باتوں میں بحث کرنے لگ پڑتا ہے۔اللہ اللہ کس لطیف طرز سے حضرت
علی کو آپ نے سمجھایا کہ آپ کو یہ جواب نہیں دینا
چاہئے تھا۔کوئی اور ہوتا تو اول تو بحث شروع کر دیتا کہ میری پوزیشن اور رتبہ کو دیکھو۔پھر
اپنے جواب کو دیکھو کہ کیا تمہیں یہ حق پہنچتا تھا کہ اس طرح میری بات کو ڑ کر دو۔یہ نہیں تو کم
سے کم بحث شروع کر دیتا کہ یہ تمہارا دعویٰ غلط ہے کہ انسان مجبور ہے اور اس کے تمام افعال
اللہ تعالیٰ کے قبضہ میں ہیں وہ جس طرح چاہے کرواتا ہے چاہے نماز کی تو فیق دے چاہے نہ
(195)

دے اور کہتا کہ جبر کا مسئلہ قرآن شریف کے خلاف ہے لیکن آپ نے ان دونوں طریق میں
سے کوئی بھی اختیار نہ کیا اور نہ تو ان پر ناراض ہوئے نہ بحث کر کے حضرت علی کو ان کے
قول کی غلطی پر آگاہ کیا بلکہ ایک طرف ہو کر ان کے اس جواب پر اس طرح اظہار حیرت کر
دیا کہ انسان بھی عجیب ہے کہ ہر بات میں کوئی نہ کوئی پہلو اپنے موافق نکال ہی لیتا ہے اور
بحث شروع کر دیتا ہے حقیقت میں آپ کا اتنا کہ دینا ایسے ایسے منافع اندر رکھتا تھا کہ جس کا
عُشر عشیر کسی اور کی سو بحثوں سے نہیں پہنچ سکتا تھا۔اس حدیث سے ہمیں بہت سی باتیں معلوم ہوتی ہیں جن سے آنحضرت کے اخلاق
کے مختلف پہلوؤں پر روشنی پڑتی ہے اور اسی جگہ ان کا ذکر کر دینا مناسب معلوم ہوتا ہے۔اول تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو دینداری کا کس قدر خیال تھا کہ رات کے وقت پھر
کر اپنے قریبیوں کا خیال رکھتے تھے۔بہت لوگ ہوتے ہیں جو خود تو نیک ہوتے ہیں،
لوگوں کو بھی نیکی کی تعلیم دیتے ہیں لیکن ان کے گھر کا حال خراب ہوتا ہے اور ان میں یہ مادہ
نہیں ہوتا کہ اپنے گھر کے لوگوں کی بھی اصلاح کریں اور انہی لوگوں کی نسبت مثل مشہور
ہے کہ چراغ تلے اندھیرا۔یعنی جس طرح چراغ اپنے آس پاس تمام اشیاء کو روشن کر دیتا ہے
لیکن خود اس کے نیچے اندھیرا ہوتا ہے اسی طرح یہ لوگ دوسروں کو تو نصیحت کرتے پھرتے
ہیں مگر اپنے گھر کی فکر نہیں کرتے کہ ہماری روشنی سے ہمارے اپنے گھر کے لوگ کیا فائدہ اٹھا
رہے ہیں۔مگر آنحضرت کو اس بات کا خیال معلوم ہوتا ہے کہ ان کے عزیز بھی اس نور سے
منور ہوں جس سے وہ دنیا کو روشن کرنا چاہتے تھے اور اس کا آپ تعہد بھی کرتے تھے اور ان
کے امتحان
و تجر بہ میں لگے رہتے تھے، اور تربیت اعزاء ایک ایسا اعلیٰ درجہ کا جو ہر ہے جو اگر
آپ میں نہ ہوتا تو آپ کے اخلاق میں ایک قیمتی چیز کی کمی رہ جاتی۔(196

دوسری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ آپ کو اس تعلیم پر کامل یقین تھا جو آپ دنیا کے
سامنے پیش کرتے تھے اور ایک منٹ کے لئے بھی آپ اس پر شک نہیں کرتے تھے اور جیسا
کہ لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ نعوذباللہ دنیا کو الو بنانے کے لئے اور اپنی حکومت جمانے
کے لئے آپ نے یہ سب کا خانہ بنایا تھا ور نہ آپ کو کوئی وحی نہ آتی تھی۔یہ بات
نہ تھی۔بلکہ
آپ کو اپنے رسول اور خدا کے مامور ہونے پر ایسا ملج قلب عطا تھا کہ اس
کی نظیر دنیا میں
نہیں ملتی۔کیونکہ ممکن ہے کہ لوگوں میں آپ بناوٹ سے کام لے کر اپنی سچائی کو ثابت
کرتے ہوں لیکن یہ خیال نہیں کیا جاسکتا کہ رات کے وقت ایک شخص خاص طور پر اپنی بیٹی
اور داماد کے پاس جائے اور ان سے دریافت کرے کہ کیا وہ اس عبادت کو بھی بجالاتے ہیں
جو اس نے فرض نہیں کی بلکہ اس کا ادا کرنا مؤمنوں کے اپنے حالات پر چھوڑ دیا ہے اور جو
آدھی رات کے وقت اٹھ کر ادا کی جاتی ہے۔اس وقت آپ کا جانا اور اپنی بیٹی اور داماد کو
ترغیب دینا کہ وہ تہجد بھی ادا کیا کریں اس کامل یقین پر دلالت کرتا ہے جو آپ کو اس تعلیم پر
تھا جس پر آپ لوگوں کو چلانا چاہتے تھے ورنہ ایک مفتری انسان جو جانتا ہو کہ ایک تعلیم پر
چلنا ایک سا ہے اپنی اولا د کو ایسے پوشیدہ وقت میں اس تعلیم پر عمل کرنے کی نصیحت نہیں
کر سکتا یہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب ایک آدمی کے دل میں یقین ہو کہ اس تعلیم پر چلے بغیر
کمالات حاصل نہیں ہو سکتے۔تیسری بات وہی ہے جس کے ثابت کرنے کے لئے میں نے یہ واقعہ بیان کیا ہے کہ
آنحضرت ہر ایک بات کے سمجھانے کے لئے تحمل سے کام لیا کرتے تھے اور بجائے لڑنے
کے محبت اور پیار سے کسی کو اس کی غلطی پر آگاہ فرماتے تھے۔چنانچہ اس موقع پر جب
حضرت علی نے آپ کے سوال کو اس طرح رد کرنا چاہا کہ جب ہم سو جا ئیں تو ہما کیا اختیار
197

ہے کہ ہم جاگیں کیونکہ سویا ہوا انسان اپنے آپ پر قابو نہیں رکھتا۔جب وہ سو گیا تو اب
اسے کیا خبر ہے کہ فلاں وقت آگیا ہے اب میں فلاں کام کر لوں اللہ تعالیٰ آنکھ کھول دے تو
نماز ادا کر لیتے ہیں ورنہ مجبوری ہوتی ہے ( کیونکہ اس وقت الا رم کی گھڑیاں
نہ تھیں ) اس
بات
کو سنکر آنحضرت کو حیرت ہوئی ہی تھی کیونکہ آپ کے دل میں جو ایمان تھا وہ کبھی آپ کو
ایسا غافل نہ ہونے دیتا تھا کہ تہجد کا وقت گزر جائے اور آپ کو خبر نہ ہو اس لئے آپ نے
دوسری طرف منہ کر کے صرف یہ کہہ دیا کہ انسان بات مانتا نہیں جھگڑتا ہے۔یعنی تم کو آئندہ
کے لئے کوشش کرنی چاہئے تھی کہ وقت ضائع نہ ہو نہ کہ اس طرح ٹالنا چاہئے تھا۔چنانچہ
حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتے ہیں میں نے پھر کبھی تہجد میں ناغہ نہیں کیا۔طهارة النفس محتمل :-
ہم پہلے حضرت علی کے ایک واقعہ سے ثابت کر چکے ہیں کہ آنحضرت سی یہ اہم نہایت
بردبار تھے بہت سے بادشاہوں کے جو اپنے خلاف بات سن کر یا اپنی مرضی کے نا موافق
حرکت دیکھ کر نہایت غصہ اور جوش سے بھر جاتے ہیں اکثر چشم پوشی اور اعراض سے کام لیتے
تھے اور ایسا طریق اختیار کرتے جس میں تحمل کا پہلو غالب ہو۔اب ہم ایک اور ایسا ہی واقعہ
بیان کرتے ہیں جو ایک دوسرے پہلو سے آپ کے
تحتل پر روشنی ڈالتا ہے اور آپ کی صفات
حسنہ کو اور بھی روشن کر کے ظاہر کرتا ہے۔آنحضرت صلی یہ تم ہوازن پر فتح پاکے واپس آرہے تھے اور اس جنگ میں جو اموال
مسلمانوں کے ہاتھ آئے ان کی تقسیم کا سوال در پیش تھا۔آپ
کا منشا تھا کہ اگر ہوازن تائب
ہو کر آجائیں اور معافی کے خواستگار ہوں تو ان کے اموال اور قیدی انہیں واپس کر دیئے
جائیں لیکن دن پر دن گزرتے چلے گئے اور ہوازن کی طرف سے کوئی وفد طلب گار معافی
198

ہو کر نہ آیا۔بہت دن تک آپ نے تقسیم اموال کے کام کو تعویق میں رکھا۔لیکن آخر اس
بات کو مناسب سمجھا کہ اموال تقسیم کر دیئے جائیں۔چنانچہ جعرانہ پہنچ کر آپ نے ان
اموال
کو تقسیم کرنا شروع کیا۔منافق تو ہمیشہ اس تاک میں لگے رہتے تھے کہ کوئی موقعہ ملے
تو ہم آپ پر اعتراض کریں۔کوئی نہ کوئی راہ نکال کر ذوالخویصرہ التیمی نے عین تقسیم کے
وقت بڑھ کر کہا کہ آپ اس تقسیم میں عدل کو مدنظر رکھیں جس سے اس کی مراد یہ تھی کہ آپ
اس وقت عدل سے کام نہیں لے رہے امام بخاری صاحب نے اس واقعہ کو حضرت جابر
سے یوں روایت کیا ہے کہ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ: حَدَّثَنَا قُرَةً حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: بَيْنَمَا رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ غَنِيمَةً
بِالْجِعْرَانَةِ إِذْ قَالَ لَهُ رَجُلْ : اعْدِلُ فَقَالَ لَهُ: (لَقَدْ شَقِيْتَ إِنْ لَمْ أَعْدِلُ)۔(کتاب الجہاد باب ومن
الدليل على ان الخمس لنوائب المسلمیں) یعنی آنحضرت سالی تم اموال غنیمت کو جعرانہ کے مقام
پر تقسیم فرما رہے تھے کہ ایک شخص نے آپ کو کہا کہ آپ عدل سے کام لیں۔آپ نے
جواب دیا کہ اگر میں نے عدل نہیں کیا تو تو بڑی بے برکتی اور بدبختی میں مبتلا ہو گیا۔اللہ اللہ
کیسے خطر ناک حملہ کا جواب وہ پاک رسول کس نرمی سے دیتا ہے کس حلم سے اسے
سمجھاتا ہے۔آنحضرت صلی یا پیام سے جو عشق صحابہ کو تھا وہ ایسا نہ تھا کہ وہ ایسی باتیں برداشت
کر سکتے۔بلکہ حضرت عمرؓ اور خالد بن ولید تو ہمیشہ ایسے مواقع پر تلوار کھینچ کر کھڑے
ہو جاتے تھے۔مگر آنحضرت سلی لا علم ان کو ہمیشہ روکتے رہتے تھے کہ ان لوگوں سے اعراض
کرو۔پس ایسے وقت میں جبکہ مکہ کے حدیث العہد مسلمان جو ابھی ان آداب سے بالکل
ناواقف تھے جو ایک رسول کے حضور بجالانے ایک مؤمن کا فرض ہوتا ہے اور جو ایک ذرہ
سے اشارہ سے صراط مستقیم سے ہٹ کر کہیں کے کہیں پہنچ سکتے تھے آپ کے ارد گر دکھڑے
199

تھے اور وہی وقت تھا جب انہوں نے یہ سبق سیکھنا تھا کہ رسول کریم سلیشن اسلام کے ساتھ ہمیں
کس طرح عمل کرنا چاہئے ایک شخص کا آگے بڑھ کر نہایت بے حیائی سے آپ سے کہنا کہ
حضور ذرا عدل مد نظر رکھیں اور بے انصافی اور حق تلفی نہ کریں ایک خطر ناک فعل تھا۔جس
سے ایک طرف تو ان قوانین کی خلاف ورزی ہوتی تھی جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسولوں کے
ساتھ کلام کرنے کے متعلق بیان فرمائے ہیں۔دوسرے ان تمام مواعید پر پانی پھر جاتا تھا
جو اس شخص نے آنحضرت سالا ای یتیم کے حضور کئے تھے اور جو ہر ایک مسلمان کو مسلمان ہونے
کے لئے کرنے پڑتے ہیں۔تیسرے سیاسی لحاظ سے آپ کے رعب کو ایک خطر ناک
نقصان پہنچانے والے تھے۔اور چوتھے نو مسلموں کے لئے ایک نہایت بد نظیر قائم کرنے
والے تھے جن کے دل ابھی اس عزت کا خیال بھی نہیں کر سکتے تھے جو صحابہ کے دلوں میں
بھری ہوئی تھی۔پس وہ الفاظ جو ذوالخویصرہ کے منہ سے اس وقت نکلے ایک دنیاوی
دربار میں خطر ناک سے خطرناک سزا کا فتویٰ دلانے کے لئے کافی تھے۔اور اگر زمانہ
قدیم کے درباروں میں ایسا انسان
قتل کا مستوجب خیال کیا جاتا تو موجودہ دور دستوریت
میں بھی ایسا آدمی سزا سے محفوظ نہ رہ سکتا لیکن وہ بادشاہ ہر دو جہاں اس کے گستاخانہ کلام کے
جواب میں کیا کہتا ہے؟ کیا اسے سزا کا حکم دیتا ہے؟ کہ تا ان نومسلموں پر آپ کا رعب بیٹھ
جائے جو نہایت نگران نگاہوں سے صحابہ اور آنحضرت صلی یا پی ایم کے تعلقات کو اس لئے دیکھ
رہتے تھے کہ ان سے اندازہ لگا سکیں کہ یہ تعلقات مصنوعی یا حقیقی ، یا عارضی ہیں یا مستقل،
سطحی ہیں یا ان کی جڑیں دل کے تمام کونوں میں مضبوطی سے گڑی ہوئی ہیں کیا وہ میرا پیارا
اگر اسے کسی بدنی سزا کا مستحق قرار نہیں دیتا۔تو کم سے کم زبانی طور پر ہی اسے سخت تہدید کرتا
ہے کہ اگر ایسے الفاظ پھر تمہارے منہ سے نکلے تو تم کو سخت سزا دی جائے گی ؟ نہیں وہ بھی نہیں
200

کرتا۔کیا وہ اسے اپنے سامنے سے دور ہو جانے کا حکم دیتا ہے؟ نہیں! وہ اس سے بھی
اجتناب کرتا ہے۔پھر اس مجرم کے لئے وہ کیا سزا تجویز کرتا ہے! وہ باوجود صحابہ کی چڑھی
ہوئی تیوری کے اور باوجود ان کے ہاتھوں کے بار بار دستہ تلوار کی طرف جانے کے اسے
نہایت پر حکمت اور پر معنی جواب دیتا ہے جس سے بہتر جواب کوئی انسانی دماغ تجویز کرہی
نہیں سکتا وہ اسے خود اسی کے فعل سے ملزم کرتا ہے خود اسی کے اقوال سے قائل کرتا ہے
خود اسی کے اعمال سے شرمندہ کرتا ہے وہ کہتا ہے تو یہ کہ لَقَدْ شَقِيْتَ إِنْ لَّمْ أَعْدِلْ اگر میں نے
عدل نہ کیا تو تو بد بختی کے گڑھے میں گر گیا۔کیونکہ تو نے تو مجھے خدا کا رسول سمجھ کر بیعت کی
ہے۔اور دعویٰ کرتا ہے کہ میں آپ کو خدا کی طرف سے یقین کرتا ہوں اور مجھے اپنا رہنما اور
پیشوا قرار دیتا ہے تو ان خیالات کے باوجود اے نادان جب تو مجھے انصاف سے دور اور
عدل سے خالی خیال کرتا ہے تو تجھ سے زیادہ بد بخت اور کون ہوسکتا ہے جو اپنے آپ کو ایک
ایسے شخص کے پیچھے لگا تا ہے جو اتباع کے قابل نہیں اور اس آدمی سے ہدایت چاہتا ہے جو
خود گمراہ ہے اور اس سے صداقت طلب کرتا ہے جو جھوٹ بولنے میں کوئی عیب نہیں دیکھتا
اور اگر تو مجھے نبی نہیں خیال کرتا بلکہ جھوٹا خیال کرتا ہے تو پھر بھی تو نہایت شقی ہے کیونکہ
باوجود مجھے جھوٹا سمجھنے کے پھر میرے ساتھ رہتا ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ میں آپ کو سچا خیال
کرتا ہوں۔اللہ اللہ کیسا پاک جواب ہے کیسا مسکت اور مسکت جواب ہے جسے سن کر ایک حیادار
سوائے اس کے کہ زندہ ہی مرجائے اور کوئی جواب نہیں دے سکتا۔یہ تھا آپ کا عمل یہ تھی
آپ کی بردباری جو آپ کو دنیا کے تمام انسانوں سے افضل ثابت کرتی ہے۔بہت ہیں جو
اشتعال انگیز الفاظ کو سن کر خاموشی سے اپنے علم کا ثبوت دیتے ہیں لیکن میرے آقا کا تحمل
201

بھی لغو نہ تھا اگر آپ خاموش رہتے تو اس کے اعتراض کا جواب کیا ہوتا آپ نے تحمل کا ایک
اعلیٰ نمونہ دکھایا اور اس نمونہ جو کہ اپنے اندر ایک عظیم الشان سبق بھی رکھتا تھا اور معترضین کے
لئے ہدایت تھا۔کاش ! اس حدیث سے وہ لوگ کچھ نصیحت حاصل کریں جو ایک شخص کے
ہاتھ پر بیعت کر کے پھر اعتراضات سے نہیں رکھتے کیونکہ ان کو یا درکھنا چاہئے کہ ان کا یہ فعل
خودان کی شقاوت پر دال ہے۔اب ایک اور مثال درج کرتا ہوں۔جبیر بن مطعم سے روایت ہے کہ:
أَنَّهُ بَيْنَا هُوَ مَعَ رَسُوْلِ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ النَّاسُ مُقْبِلًا مِنْ حَنَيْنٍ عَلِقَتْ
رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْأَعْرَابُ يَسْتَا لُوْنَهُ حَتَّى اضْطَرُوْهُ إِلَىٰ سَمْرَةٍ فَخَطِفَتْ
رِدَاءَهُ فَوَقَفَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : أَعْطُوْنِيْ رِدَائِي فَلَوْ كَانَ عَدَدُ هَذِهِ الْعِضَاءِ
نَعَمَّا لَقَسَمْتُهُ بَيْنَكُمْ ثُمَّ لَا تَجِدُوْنِي بَخِيْلًا وَلَا كَذَوْبًا وَلَا جَبَانًا ( بخاری کتاب الجہاد باب ما كان
النبی ﷺ علی المؤلفة قلوبھم ) ایک دفعہ وہ آنحضرت صلی ایلم کے ساتھ تھے اور آپ کے
ساتھ اور بھی لوگ تھے۔آپ حسنین سے واپس تشریف لا رہے تھے۔راستہ میں کچھ بادیہ
نشین عرب آگئے۔اور آپ کے پیچھے پڑگئے اور آپ سے سوال کرنے لگے۔اور آپ پر
اس قدر زور ڈالا کہ ہٹاتے ہٹاتے کیکر کے درخت تک لے گئے۔جس سے آپ کی چادر
پھنس گئی۔پس آپ ٹھہر گئے اور فرمایا کہ میری چادر مجھے پکڑا دو۔اگر ان کانٹے دار درختوں
کے برابر بھی میرے پاس اونٹ ہوتے ( یعنی بہت کثرت سے ہوتے ) تو بھی میں سب تم
میں تقسیم کر دیتا اور تم مجھ کو بخیل اور جھوٹا اور بزدل نہ پاتے اللہ اللہ یہ وہ شخص ہے جسے ناپاک
طبع انسان دنیا طلب کہتے ہیں۔اور طرح طرح کے ناپاک الزم لگاتے ہیں یہ وہ انسان
ہے جسے اندھی دنیا مغلوب الغضب کہتی ہے یہ وہ وجود ہے جسے ظالم انسان ظالم قرار دیتے
202

ہیں کیا اس تعمل والا انسان ظالم یا مغلوب الطلب ہو سکتا ہے۔کیا اس سیر طبیعت کا انسان دنیا
طلب ہو سکتا ہے۔عرب کا فاتح اور حنین کا بہادر اپنے خطرناک دشمن کو شکست دے کر واپس
آ رہا ہے۔ابھی اس کے سپاہیوں کی تلواروں سے خون کا رنگ بھی نہیں چھوٹا ز بر دست سے
زبردست انسان اس کو پیٹھ دکھا چکے ہیں اور اس کی تیز تلوار کے آگے اپنی گردنیں جھکا چکے
ہیں۔اور وہ اپنی فتح مند افواج کے ساتھ میدان جنگ سے واپس آرہا ہے مگر کس شان سے
اس کا حال ابھی پڑھ چکے ہو۔کچھ عرب آکر آپ سے سوال کرتے ہیں اور پیچھے ہی
پڑ جاتے ہیں کہ کچھ لئے بغیر نہیں لوٹیں گے آپ بار بارا نکار کرتے ہیں کہ میرے پاس کچھ
نہیں مگر وہ باز نہیں آتے۔پھر اور پھر سوال کرتے ہیں اور باوجود آپ کے انکار کے مصر ہیں
کہ ہمیں ضرور کچھ دلوایا جائے مگر آپ باوجود اس شان کے کہ سارے عرب کو آپ کے
سامنے گردن جھکا دینی پڑی ان سے کیا سلوک کرتے ہیں ان کے بار بار کے سوال سے
ناراض نہیں ہوتے۔ان پر خفگی کا اظہار نہیں کرتے بلکہ ان کو بتاتے ہیں کہ آپ کے پاس
اس وقت کچھ نہیں ورنہ ضرور ان کو بھی دیتے۔لیکن وہ لوگ پھر بھی مصر ہیں۔ایسا کیوں
ہے؟ کیا اس لئے نہیں کہ کل دنیا اس بات سے واقف تھی کہ وہ بہادر انسان جو خطرناک
جنگوں میں جس وقت اس کے ساتھی بھی پیچھے ہٹ جاتے ہیں اکیلا دشمن کی طرف بڑھتا چلا
جاتا ہے۔ایسا متحمل مزاج ہے کہ اپنی حاجتوں کو اس کے پاس جس زور سے بھی پیش کریں
گے وہ کبھی ناراض نہیں ہوگا۔بلکہ اس کا جواب محبت سے بھرا ہوا اور شفقت سے مملوء ہوگا
پھر کیا اس لئے نہیں کہ آپ کے اخلاق حسنہ اور آپ کے حسن سلوک کا دنیا میں ایسا شہرہ تھا
که بادیہ نشین عرب بھی اس بات سے ناواقف نہ تھے کہ ہم جس قدر بھی اصرار کریں گے
ہمیں کسی سرزنش کا خطرہ نہ ہو گا۔ضرور یہی بات تھی جس کی وجہ سے وہ عرب آپ پر اس قدر
203

·

آج 10 میں سے 10 باقی