بَاب سوم

سیرت النبی ؐ, حصہ 17

زور ڈال رہے تھے۔اور باتوں سے ہی آپ سے کچھ وصول نہیں کرنا چاہتے تھے بلکہ جب
ناامیدی ہو گئی تو آپ کو پکڑ کر اصرار کرنا شروع کیا کہ ہمیں ضرور کچھ دیں۔اور آپ ان سے
ہٹتے ہٹتے راستہ سے اس قدر دور ہو گئے کہ آخر آپ کی چادر کانٹے دار درختوں میں جا
پھنسی۔اور اس وقت آپ نے ان کو ان محبت آمیز الفاظ میں ملامت کی کہ میں انکار بخل کی
وجہ سے نہیں کرتا بلکہ اس مجبوری سے کہ میرے پاس اس وقت کچھ نہیں۔اگر میرے پاس
کچھ ہوتا تو میں ضرور تم کو دے دیتا حتی کہ سامنے کھڑے ہوئے درختوں کے برابر بھی اگر
اونٹ میرے پاس ہوتے تو سب تم کو دے دیتا۔اور ہرگز بخل نہ کرتا نہ جھوٹ بولتا نہ بزدلی
دکھاتا۔دنیا کا کوئی بادشاہ ایسا جواب نہیں دے سکتا وہ جوا اپنی عزت اور اپنی بڑائی کے طلب
گار ہوتے ہیں۔وہ اس قدر متحمل نہیں کر سکتے۔آنحضرت مالی ایتم کی حیثیت کے انسان کا
ایسے موقعہ پر جب آپ سے ان اعراب نے اس درشتی سے سلوک کیا تھا مذکورہ بالا جواب
دینا اپنی نظیر آپ ہی ہے۔اور دنیا کا کوئی بادشاہ کوئی حاکم کوئی سردار اس تحمل
کی نظیر نہیں دکھا
سکتا۔پھر آپ جو جواب دیتے ہیں وہ کیسا لطیف ہے۔فرماتے ہیں۔۔۔کہ اگر ان درختوں
کے برا بر بھی اونٹ ہوتے تو میں تمہیں دے دیتا۔اور تم مجھے بخیل جھوٹا اور بزدل نہ
پاتے۔ایک موٹی نظر والے انسان کو تو شاید یہ تین الفاظ بے ربط معلوم ہوں لیکن دانا انسان
سمجھتا ہے کہ یہ تینوں الفاظ جو آپ نے فرمائے بالکل موقعہ کے مطابق تھے۔اور ان سے
بہتر لفظ اور ہو ہی نہیں سکتے تھے۔کیونکہ مال کا نہ دینا بخل سے متعلق ہے۔پس آپ نے
فرمایا کہ اگر میرے پاس مال ہوتا تو تم مجھے بھیل نہ پاتے یعنی تمہیں معلوم ہو جا تا کہ میں
بخیل نہیں کیونکہ میں تمہیں مال دے دیتا اور جھوٹا بھی نہ پاتے۔یہ اس لئے فرمایا کہ بعض
لوگ جھوٹ بول کر سائل سے پیچھا چھڑا لیتے ہیں کہ ہمارے پاس کچھ ہے نہیں۔پس فرمایا
204

کہ تمہیں یہ بھی معلوم ہو جاتا کہ میں بخیل نہیں ہوں اور یہ بھی کہ جھوٹا نہیں ہوں کہ جھوٹ بول کر
سب مال یا اس کا بعض حصہ اپنے لئے بچالوں اور نہ مجھے بزدل پاتے۔یعنی میرا تمہیں مال دینا
اس وجہ سے نہ ہوتا کہ میں تم لوگوں سے ڈر جاتا کہ کہیں مجھے نقصان نہ پہنچاؤ لیکن میں جو مال
دیتا دل کی خوشی سے دیتا۔شاید کوئی شخص کہے کہ آپ کے اتنا کہ دینے سے کیا بنتا ہے کہ اگر میرے پاس ہوتا تو
میں دے دیتا کیا معلوم ہے کہ آپ اس وقت دیتے یا نہ دیتے۔مگر یا درکھنا چاہئے کہ ہر سخن
وقتے و ہر نکتہ مقام دارد۔میں اس جگہ یہ بتا رہا ہوں کہ آنحضرت سال یا اسلام کا تحمل کیسا تھا اور کس
طرح آپ نا پسند اور مکر وہ باتیں سن کر نرمی اور ملائمت سے جواب دیتے تھے۔اور خفگی اور
ناراضگی کا اظہار قطعانہ فرماتے بلکہ جہاں تک ممکن ہوتا معترض کو کوئی نیک بات بتا کر خاموش
فرما دیتے۔آپ کی سخاوت کا ذکر تو دوسری جگہ ہوگا۔اور اگر کوئی بہت مصر ہو تو میں آپ کے تحمل
کی ایسی مثال بھی جس میں ایک طرف آپ نے تحمل فرمایا ہے اور دوسری طرف سخاوت کا اظہار
فرمایا ہے دے سکتا ہوں اور وہ بھی صحیح بخاری سے ہے۔اور وہ یہ کہ انس بن مالک بیان فرماتے
ہیں کہ كُنتُ أَمْشِي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ عَلَيْهِ بُرْدْ نَجْرَانِيْ غَلِيظَ الْحَاشِيةِ فَأَدْرَكَهُ
أَعْرَابِي فَجَذَبَهُ جَذْبَةً شَدِيدَةً، حَتَّى نَظْرَتْ إِلى صَفْحَةِ عَاتِقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ
أَثْرَتْ بِهِ حَاشِيَةُ الرِدَاءِ مِنْ شِدَّةِ جَذْبَتِهِ ثُمَّ قَالَ : مُزلِى مِنْ مَالِ اللَّهِ الَّذِي عِندَكَ فَالْتَفَتَ إِلَيْهِ
فَضَحِكَ ثُمَّ أَمَرَ لَهُ بِعَطَاءٍ۔( بخاری کتاب الجہاد باب ما كان النبي يعطى المؤلفة قلوبهم)
یعنی میں ایک دفعہ آنحضرت سلیسیا ایلم کے ساتھ چل رہا تھا اور آپ نے ایک نجران کی
بنی ہوئی چادر اوڑھی ہوئی تھی جس کے کنارے بہت موٹے تھے کہ اتنے میں ایک اعرابی
آپ کے قریب آیا اور آپ کو بڑی سختی سے کھینچنے لگا۔یہاں تک کہ میں نے دیکھا کہ اس
205

کے سختی سے کھینچنے کی وجہ سے چادر کی رگڑ کے ساتھ آپ کی گردن پر خراش ہو گئی۔اس کے
بعد اس نے کہا کہ آپ کے پاس جو مال ہے اس میں سے
کچھ مجھے بھی دلوائیں پس آپ نے
مڑکر اس کی طرف دیکھا اور مسکرائے اور فرمایا کہ اسے کچھ دے دو۔اس مثال سے آپ کا تحمل پہلی مثال سے بھی زیادہ ظاہر ہوتا ہے پہلی مثال سے تو یہ
ظاہر ہوتا تھا کہ آپ کے پاس کچھ تھانہیں اور کچھ سائل آپ سے بار بارانعام طلب کر تے
تھے اور جبکہ آپ انکار فرما رہے تھے کہ میرے پاس کچھ نہیں اور وہ لینے پر مصر تھے۔ان
لوگوں کا آپ پر زور کرنا سمجھ میں آسکتا ہے اور خیال ہو سکتا ہے کہ چونکہ وہ لوگ سخت محتاج
تھے اور ان کی حالت زار تھی۔اور نا امیدی میں انسان کے حواس ٹھکانے نہیں رہتے اس
لئے ان کی زیادتی پر آپ جیسے رحیم انسان
کا تحمل کرنا کچھ تجبات سے نہ تھا لیکن دوسرا واقعہ
اس واقعہ سے بہت زیادہ آپ کے تحمل پر روشنی ڈالتا ہے کیونکہ اس شخص نے بغیر سوال کے
آپ پر حملہ کر دیا اور اس حملہ کی کوئی وجہ نہ تھی نہ اس نے سوال کیا تھا نہ آپ نے انکار فرمایا
تھا نہ اسے کوئی ناامیدی پیش آئی تھی۔مال سامنے موجود تھا آپ دینے کو تیار تھے پھر بلا وجہ
اس طرح گستاخی سے پیش آنا ایک نہایت ہی ناشائستہ حرکت تھی اور اس کے سوال پر اسے
ڈانٹنا چاہئے تھا۔اور پھر اس نے جو طریق اختیار کیا تھا وہ صرف گستاخانہ ہی نہ تھا کہ یہ خیال
کرلیا جاتا کہ چلو اس سے کوئی حقیقی نقصان تو ہو انہیں جاہل آدمی ہے اور جنگلی ہے اور آداب
رسول سے ناواقف ہے۔اسے معاف ہی کر دینا بہتر ہوگا بلکہ وہ ایذاء رسانی کا طریق تھا
اور اس کی اس حرکت سے آنحضرت صلی ایتم کو سخت تکلیف بھی پہنچی اور گردن مبارک پر
خراش بھی ہوگئی بلکہ اس حدیث کو حمام نے اس طرح روایت کیا ہے کہ چادر پھٹ گئی اور
اس کا حاشیہ چمڑہ کو پھاڑ تا ہوا گوشت تک گھس گیا پس وہ شخص اس بات کا پورے طور پر مستحق
206

تھا کہ اسے آپ سختی سے علیحدہ کر دیتے۔لیکن باوجود ان تمام باتوں کے آپ اس سے یہ
سلوک فرماتے ہیں کہ اس کی طرف دیکھ کر مسکراتے ہیں اور حکم دیتے ہیں کہ اسے بھی ضرور
کچھ دے دو۔گویا مسکرا کر اسے بتاتے ہیں کہ میں تمہارے جیسے نادانوں کو جو آداب رسول
سے ناواقف ہیں بجائے ڈانٹنے کے قابل رحم خیال کرتا ہوں اور بجائے ناراضگی کے تمہاری
حالت پر مسکراتا ہوں کہ تم میرے تحمل سے ہی فائدہ اٹھاؤ۔کہنے کو سب لوگ محتمل والے بن جاتے ہیں لیکن عمل ہی ایک ایسی چیز ہے جس سے
انسان کی حقیقت کھلتی ہے اور اس کے دعاوی کے صدق اور کذب کا حال معلوم ہوتا ہے دنیا
میں بڑے بڑے بادشاہ گزرے ہیں جو عدل و انصاف کے لحاظ سے خاص شہرت رکھتے
ہیں جو تحمل مزاج مشہور ہیں اور جن کے تحمل اور بردباری کے افسانوں سے تاریخوں کے
صفحات بھرے ہوئے ہیں۔ان میں سے ایسے بھی ہیں جو مذہبی عزت کے لحاظ سے بھی
اپنے زمانہ کے لوگوں میں ممتاز تھے۔اور جو بعد میں بھی اپنے ہم مذہبوں کے لئے اسوہ
حسنہ قرار دیئے گئے ہیں ایسے بادشاہ بھی گذرے ہیں جو بادشاہت کے علاوہ مذاہب کے
بانی اور پیشوا بھی ہوئے ہیں اور خاص سلسلوں کے جاری کرنے والے ہیں جن کے مرنے
کے ساتھ ان کی بادشاہت کا تو خاتمہ ہو گیا لیکن ان کی روحانی بادشاہت مدت ہائے
دراز تک قائم رہی بلکہ اب تک بھی مختلف حکومتوں کے ماتحت رہنے والے لوگ در حقیقت
اپنے دل اور اپنی روح کے لحاظ سے انہیں کے ماتحت ہیں جو نیکی اور تقویٰ میں بے نظیر خیال
کئے جاتے ہیں جو اخلاق میں آنے والی نسلوں کے لئے ایک نمونہ خیال کئے جاتے ہیں مگر
کوئی ہے جو تمام دنیا کی تاریخوں کی ورق گردانی کرنے کے بعد تمام اقوام کے بادشاہوں
اور پیشواؤں کے حالات کی چھان بین کرنے کے بعد ان اخلاق کا انسان دکھا سکے اور اس
(207)

تحمل کی نظیر کسی اور انسان میں بتا سکے جو آنحضرت سال یا اسلام نے دکھایا میں یہ نہیں کہتا کہ
آنحضرت کے سوا کوئی شخص تحمل کی صفت سے متصف ہوا ہی نہیں لیکن میں یہ کہتا ہوں کہ اس
درجہ تک تحمل کا اظہار کرنے والا جس درجہ تک آپ نے
ظاہر فرمایا کوئی انسان نہیں ہوا اور نہ
آئندہ ہوگا کیونکہ آپ کمال کی اس سرحد تک پہنچ گئے ہیں کہ اس کے بعد کوئی ترقی نہیں۔ممکن ہے کہ کوئی صاحب کہیں کہ آپ بادشاہوں اور حاکموں کی کیوں شرط لگاتے ہیں
اس مقابلہ کے میدان کو اور بھی کیوں وسیع نہیں کر دیتے کہ دنیا کے کل افراد کے تحمل کو سامنے
رکھ کر مقابلہ کر لیا جائے کہ آیا کوئی انسان اس صفت میں آپ کی برابری کر سکتا ہے یا
نہیں۔مگر میں کہتا ہوں
کہ تحمل اسی انسان کا قابل قدر ہے جسے طاقت اور قدرت ہو جو شخص
خود دوسروں کا محتاج ہو دوسروں سے خائف ہو اپنے دشمنوں کے خوف سے چھپتا پھرتا ہو
اسے دنیا میں سر چھپانے کی جگہ نہ ملتی ہو اس کا تحمل بھی کوئی تحمل ہے اس کی زبان تو اس پر ظلم
کرنے والوں نے بند کر دی ہے اور اس میں یہ طاقت ہی نہیں کہ ان کے حملوں کا جواب
دے سکے پس جو حاکم نہیں یا بادشاہ نہیں یا دنیاوی لحاظ سے کوئی خاص عزت نہیں رکھتا اس کا
تحمل کو ئی تحمل نہیں بلکہ بہت دفعہ ایک مغلوب الغضب انسان بھی اپنے ایذاء دہندوں کے
خوف سے اپنے غضب کو دبا لیتا ہے۔اور گو دل ہی دل میں جلتا اور کڑھتا ہے اور جی ہی جی
میں گالیاں دیتا اور کوستا ہے لیکن اظہار غضب کی طاقت نہیں رکھتا کیونکہ جانتا ہے کہ اس کا
نتیجہ میرے حق میں اور بھی مضر ہوگا پس آنحضرت کے مقابلہ میں اس شخص کے تحمل کی مثال
پیش کی جاسکتی ہے جو آپ ہی کی طرح با اختیار اور طاقت رکھتا ہو اور پھر آپ ہی کی طرح مخمل
دکھانے والا ہو اور نہ مثل مشہور ہے کہ زبر دست مارے اور رونے نہ دے ایساز بر دست جو
کسی زبر دست کے پنجہ ستم میں گرفتار ہو اس نے قابل عتاب گفتگوسن کر یا ز بر دست سلوک
208

دیکھ کر اظہار ناراضگی کرنا ہی کیا ہے؟ مگر میں کہتا ہوں کہ یہ طریق تو انصاف پر مبنی تھا۔اور
عقلاً،اخلاقاً ہماراحق تھا کہ ہم مذکورہ بالا شرط سے مشروط مقابلہ کا مطالبہ کریں لیکن اگر کوئی
شخص دنیا کے تمام انسانوں میں بھی آپ جیسے باکمال انسان کو پیش کر سکے تو ہم اس کے
معاملہ پر غور کرنے کے لئے تیار ہیں بشرطیکہ بے حیائی کا نام محمل ن رکھ لیا جاوے۔اب ایک سوال اور باقی رہ جاتا ہے۔اور وہ یہ کہ بعض لوگ پیدائشی ایسے ہوتے ہیں
کہ ان
کو غصہ آتا ہی نہیں بلکہ جو معاملہ بھی ان سے کیا جائے وہ شکل ہی تحمل کرتے ہیں اور
غضب کا اظہار کبھی نہیں کرتے۔اور اس کی یہ وجہ نہیں ہوتی کہ وہ اپنے جوش کو دبا لیتے ہیں یا
تحمل سے کام لیتے ہیں بلکہ در حقیقت ان کے دل میں جوش پیدا ہی نہیں ہوتا۔اور انہیں کسی
بات کی حقیقت کے سمجھنے کا احساس ہی نہیں ہوتا اور یہ لوگ ہر گز کسی تعریف کے مستحق نہیں
ہوتے۔کیونکہ ان کا تحمل صرف ظاہری ہے۔اس میں حقیقت کچھ نہیں ایک شکل ہے جس کی
اصلیت کوئی نہیں۔ایک جسم ہے جس میں روح کوئی نہیں۔ایک قشر ہے جس میں مغز کوئی
نہیں۔اور ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کسی ٹنڈے شخص کو کوئی دوسرا شخص مار
مارے۔اور
چونکہ اس کے ہاتھ نہیں ہیں وہ مار کھا کر صبر کر چھوڑے۔اور جس طرح یہ ٹنڈ ا قطعاً اس
تعریف کا مستحق نہیں ہے کہ اسے تو زید یا بکر نے مارا مگر اس نے آگے سے ایک طمانچہ بھی نہ
لگایا کیونکہ اس میں طمانچہ لگانے کی طاقت ہی نہ تھی۔کیونکہ اس کے ہاتھ نہ تھے۔اس لئے
مجبور تھا کہ مارکھا تا اور اپنی حالت پر افسوس کرتا۔اسی طرح وہ شخص بھی ہر گز کسی تعریف کا
مستحق نہیں۔جس کے دل میں جوش اور حس ہی نہیں۔اور وہ بری بھلی بات میں تمیز ہی نہیں
کر سکتا۔کیونکہ اس
کا تحمل خوبی نہیں بلکہ اس کا باعث فقدان شعور ہے: پس ایک معترض کا حق
ہے کہ وہ یہ سوال کرے کہ کیوں آنحضرت سلی یہ تم کوبھی ایسا ہی نہ خیال کر لیا جائے۔خصوصاً
209

جبکہ اس قدر طاقت اور قدرت اور ایسے ایسے جوش دلانے والے مواقع پیدا ہو جانے کے
باوجود آپ اس طرح ہنس کر بات ٹال دیتے تھے اور کیوں نہ خیال کر لیا جائے کہ آپ بھی
پیدا ئشا ایسے ہی نرم مزاج پیدا ہوئے تھے۔اور فطرتاً آپ مجبور تھے کہ ایسے ایذاء دہندوں
کے اعمال پر ہنس کر ہی خاموش ہو رہتے کیونکہ آپ کے اندر انتقام کا مادہ اور بری اور بھلی
بات میں تمیز کی صفت موجود ہی نہ تھی۔(نعوذ باللہ من ذالک)
یہ سوال بالکل درست اور بجا ہے۔اور ایک محقق کا حق ہے کہ وہ ہم سے اس کی وجہ
دریافت کرے کہ کیوں ہم آپ کو ایک خاص گروہ میں شامل کرتے ہیں اور دوسرے سے
نکالتے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کا بھی جواب دیں کیونکہ اس سوال کا جواب دیئے
بغیر آنحضرت سلیم کی سیرت کا ایک پہلو نامکمل رہ جاتا ہے۔اور آپ جیسے مکمل انسان کی
زندگی کا کوئی پہلو نہیں جو نا مکمل ہو پس اس سوال کا جواب دینے کے لئے ہم حضرت عائشہ
رضی اللہ عنہا کی گواہی پیش کرتے ہیں جو آپ کی ازواج مطہرات سے تھیں۔اور آپ کے
اخلاق کی کماحقہ واقف تھیں۔صحیح بخاری میں آپ سے روایت ہے کہ مَا خَيْرَ رَسُولُ اللَّهِ
صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَمْرَيْنَ إِلَّا أَخَذَا أَيْسَرَ هُمَا مَالَمْ يَكُنْ إِثْمًا فَإِنْ كَانَ إِثْمًا كَانَ أَبْعَدَ
النَّاسِ مِنْهُ، وَمَا انْتَقَمَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِنَفْسِهِ إِلَّا أَنْ تُنْتَهَكَ حُرْمَةَ اللَّهِ فَيَنْتَقِمُ لِلَّهِ
بھا۔( بخاری کتاب المناقب باب صفة النبی ) یعنی آنحضرت صلای شما ایام کو جب کبھی دو باتوں
میں اختیار دیا جاتا تھا تو آپ دونوں میں سے آسان کو اختیار کر لیتے تھے جب تک کہ گناہ نہ
ہو۔اور جب کوئی گناہ کا کام ہوتا تو آپ اس سے سب لوگوں سے زیادہ دور بھاگتے۔اور
آپ کبھی اپنے نفس کے لئے انتقام نہ لیتے تھے مگر یہ کہ اللہ تعالی کی مقرر کردہ حرمتوں میں
سے کسی کی بے حرمتی کی جاتی تھی تو آپ خدا کے لئے اس بے حرمتی کا بدلہ لیتے تھے۔210

اس حدیث کا یہ مطلب ہے کہ جب آنحضرت صلی یا اسلم کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے دو
کاموں کا اختیار دیا جاتا کہ آپ جو چاہیں کریں تو آپ ان دونوں میں سے آسان کو اختیار
کرتے ( کیونکہ بندہ کا یہی حق ہے کہ اپنے آپ کو ہمیشہ زائد بوجھوں سے بچائے تا ایسانہ
ہو کہ اپنے آپ کو کسی مصیبت میں گرفتار کر دے) لیکن اگر کبھی آپ دیکھتے کہ ایک آسان
بات کو اختیار کر کے کسی وجہ سے کسی گناہ کا قرب ہو جائے گا۔تو پھر آپ کبھی اس آسان کو
اختیار نہ کرتے بلکہ مشکل سے مشکل امر کو اختیار کر لیتے مگر اس آسان کے قریب نہ جاتے
( اور یہی اللہ تعالیٰ کے پیاروں کا کام ہے کہ وہ گناہ سے بہت دور بھاگتے ہیں اور اللہ تعالیٰ
کے قرب کو حاصل کرنے میں کسی سختی یا کسی مشکل کے برداشت کرنے سے نہیں گھبراتے )
پھر فرماتی ہیں کہ آپ کی یہ بھی عادت
تھی کہ آپ اپنے نفس کے لئے کبھی انتقام نہ لیتے یعنی
خلاف منشا امور کو دیکھ کر جب تک وہ خاص آپ کی ذات کے متعلق ہوتے تحمل سے ہی کام
لیتے۔خفگی، ناراضگی یا غضب کا اظہار نہ فرماتے نہ سزا دینے کی طرف متوجہ ہو جاتے۔ہاں
جب آپ کی ذات کے متعلق کوئی امر نہ ہو بلکہ اس کا اثر دین پر پڑتا ہو اور کسی دینی مسئلہ کی
ہتک ہوتی ہو اور اللہ تعالیٰ کی شان پر کوئی دھبہ لگتا ہو۔تو آپ اس وقت تک صبر نہ کرتے۔جب تک اس کا انتقام لے کر اللہ تعالیٰ کے جلال کو ظاہر نہ فرما لیتے اور شریر انسان کو جو ہتک
حرمہ اللہ کا مرتکب ہوا ہو سزا نہ دے لیتے۔اس واقعہ سے صاف ظاہر ہو جاتا ہے کہ آپ
کا عمل اس درجہ تک پہنچا ہوا تھا کہ آپ
کبھی بھی اپنے نفس کے لئے جوش کا اظہار نہ فرماتے بلکہ تحمل اور بردباری سے ہی ہمیشہ کام
لیتے۔لیکن یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ یہ بات قطعاً درست نہیں کہ آپ میں جوش و انتقام کی
صفت پائی ہی نہ جاتی تھی اور آپ پیدائش سے ہی ایسے نرم مزاج واقع ہوئے تھے کہ
(211)

غضب آپ میں پیدا ہی نہیں ہو سکتا تھا بلکہ جب اللہ تعالیٰ کی مقرر کردہ حرمتوں کی ہتک اور
بے حرمتی کا سوال پیدا ہوتا تو آپ ضرور انتقام لیتے تھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا
متحمل کسی پیدائشی کمزوری یا نقص کا نتیجہ نہ تھا بلکہ آپ اپنے اخلاق کی وجہ سے اپنے نفس کے
قصور واروں سے چشم پوشی کر جاتے تھے۔اور اظہار ناراضگی سے اجتناب کرتے تھے۔اور
جو کچھ کہنا بھی ہوتا تھا تو نہایت آہستگی اور نرمی سے کہتے تھے اور ایسا جواب دیتے تھے جس
میں بجائے ناراضگی اور غضب کے اظہار کے اس شخص کے لئے کوئی مفید سبق ہوجس سے وہ
اپنی آئند و زندگی میں اپنے چال چلن کی اصلاح کر سکے۔اور یہی تحمل کا اعلیٰ نمونہ ہے۔یہ بھی یا درکھنا چاہیئے کہ حضرت عائشہ کی یہ شہادت بلا دلیل نہیں ہے بلکہ واقعات بھی
اس کی شہادت دیتے ہیں چنانچہ بخاری کی ایک حدیث سے ظاہر ہے جسے مفصل ہم پہلے
کسی اور جگہ لکھ آئے ہیں کہ جنگ احد میں جب عام طور پر یہ خبر مشہور ہوگئی کہ آنحضرت
صلی تم شہید ہو گئے ہیں اور کفار مکہ علی الاعلان اپنی اس کامیابی پر فخر کرنے لگے اور ان
کے سردار نے بڑے زور سے پکار کر کہا کہ کیا تم میں محمد (صلی ا تم ) ہے جس سے اس کی
مراد یہ بتانا تھا کہ ہم آپ کو مار چکے ہیں اور آپ دنیا سے رحلت فرما گئے ہیں مگر آنحضرت
ا الیہ امام نے اپنے اصحاب کو فر مایا کوئی جواب نہ دیں۔اور اس طرح اس کا جھوٹا فخر پورا
ہونے دیا۔اور یہ نہیں کہا کہ غضب میں آکر اسے کہتے کہ میں تو زندہ موجود ہوں یہ بات کہ
تم نے مجھے قتل کر دیا ہے بالکل جھوٹ اور باطل ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔ہاں
جب ابوسفیان نے یہ کہا کہ اغل قبل اغل قبل کیبل بت کی شان بلند ہو۔ٹھبل بت کی
شان بلند ہو تو اس وقت آپ خاموش نہ رہ سکے اور صحا بہ کو فر ما یا کہ کیوں جواب نہیں
دیتے۔انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی شیا کی تم کیا جواب دیں۔فرما یا اسے کہو کہ اللہ اغلی
212

وَاَجَلُ الله أغلى وأجل یعنی تمہارے کھیل میں کیا طاقت ہے وہ تو ایک بناوٹی چیز ہے اللہ ہی
ہے جو سب چیزوں سے بلند رتبہ اور عظیم القدر ہے۔اور پھر جب اس نے کہا کہ لنا غری
وَلَا عَزَّى لَكُمْ تو آپ نے پھر صحابہ سے فرمایا کہ جواب دو۔انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول
اللہ کیا جواب دیں تو آپ نے فرما یا کہ کہو لنا مَوْلى وَلَا مَوْلى لَكُمْ خدا تعالیٰ ہمارا دوست و
مددگار ہے۔اور تمہارا مددگار کوئی نہیں۔یعنی عزئی میں کچھ طاقت نہیں طاقت تو اللہ تعالیٰ میں
ہے اور وہ ہمارے ساتھ ہے۔پس اس واقعہ سے صاف کھل جاتا ہے کہ حضرت عائشہ نے
آنحضرت صلی ایتم کے اخلاق کے متعلق جو گواہی دی ہے وہ صرف ان کا خیال ہی نہیں بلکہ
واقعات بھی اس کی تصدیق کرتے ہیں اور تاریخی ثبوت اس کی سچائی کی شہادت دیتے
ہیں۔اور آنحضرت صلی سیلم کی زندگی پر غور کرنے سے ایک موٹی سے موٹی عقل کا انسان بھی
اس نتیجہ پر پہنچ جاتا ہے کہ آپ کا تحمل کسی صفت حسنہ کے فقدان کا نتیجہ نہ تھا بلکہ اس کا باعث
آپ کے وہ اعلیٰ اخلاق تھے جن کی نظیر دنیا میں کسی زمانہ کے لوگوں میں بھی نہیں ملتی۔اور یہ
کہ گو یا تحمل اپنے کمال کے درجہ کو پہنچا ہوا تھا لیکن اللہ تعالیٰ کی مقرر کر دہ حرمات کا سوال
جب درمیان میں آجاتا ہے تو اس وقت آنحضرت سلیم ہرگز در گذر سے کام نہ
لیتے۔بلکہ جس قدر جلد ممکن ہو تا مناسب تدارک فرما دیتے اور اللہ تعالیٰ کے جلال کے قائم
کرنے میں ہرگز دیر نہ فرماتے۔پس آپ
کا تحمل ایک طرف تو بے نظیر تھا اور دوسری طرف
بالا رادہ تھا اور پھر آپ کی اس صفت کا اظہار کبھی بے موقعہ نہیں ہوتا تھا جیسا کہ آج کل کے
زمانہ کا حال ہے کہ اپنے نفس کے معاملہ میں تو لوگ ذرا ذراسی بات میں جوش میں آجاتے
ہیں۔لیکن جب خدا اور اس کے دین کا معاملہ آتا ہے تو صبر وقتل کی تعلیم وتلقین کرتے ہوئے
ان کے ہونٹ خشک ہوئے جاتے ہیں۔اور وہ نہیں جانتے کہ تحمل صرف ذاتی تکلیف اور
213

دکھ کے وقت ہوتا ہے ورنہ دین کے معاملہ میں بناوٹی صلح اور جھوٹ ملاپ ایک بے غیرتی ہے
اور کمی ایمان اور حرص دنیاوی کا ثبوت ہے۔طہارۃ النفس صبر : -
صبر عربی زبان میں روکنے کو کہتے ہیں اور استعمال میں یہ لفظ تین معنوں میں آتا
ہے۔کسی شخص کا اپنے آپ کو اچھی باتوں پر قائم رکھنا۔بُری باتوں سے اپنے آپ کو روکنا اور
مصیبت اور دکھ کے وقت جزع و فزع سے پر ہیز کرنا اور تکلیف کے ایسے اظہار سے جس
میں گھبراہٹ اور نا امیدی پائی جائے اجتناب کرنا۔اُردو زبان میں یا دوسری زبانوں میں
یہ لفظ ایسا وسیع نہیں ہے بلکہ اسے ایک خاص محدود معنوں میں استعمال کرتے ہیں اور صرف
تیسرے اور آخری معنوں کیلئے اس لفظ کو مخصوص کر دیا گیا ہے یعنی مصیبت اور رنج میں
اپنے نفس کو جزع و فزع اور نا امیدی اور کرب کے اظہار سے روک دینے کے معنوں
میں۔چونکہ اُردو میں اس کا استعمال انہیں معنوں میں ہے اس لئے ہم نے بھی اس لفظ کو اسی
معنی میں استعمال کیا ہے اور اس ہیڈنگ کے نیچے ہماری غرض آنحضرت سلی یا یتیم کی ایسی
صفت پر روشنی ڈالنا ہے جس معنی میں کہ یہ لفظ اُردو میں استعمال ہوتا ہے اس میں تو کوئی شک
نہیں کہ یہ ایک نہایت اعلیٰ درجہ کی صفت ہے اور دنیا کی تمام اقوام فطرتا اس صفت کی خوبی
کی قائل ہیں گو بد قسمتی سے ہندوستان اس کے خلاف نظر آتا ہے کہ مردوں پر سالہا سال
تک ماتم کیا جاتا ہے اور ایسی بے صبری کی حرکات کی جاتی ہیں اور کرب کی علامات ظاہر کی
جاتی ہیں کہ دیکھنے والوں کو بھی تعجب آتا ہے۔غرضیکہ فطرتا کل اقوام عالم نے صبر کو نہایت
اعلیٰ صفت تسلیم کیا ہے اور ہر قوم میں صابر نہایت قابل قدر خیال کیا جاتا ہے چونکہ آنحضرت
سالہ سلم کی نسبت ہمارا دعویٰ ہے کہ آپ تمام صفات حسنہ کا مجموعہ تھے۔اور آپ سے بڑھ
214

کر دنیا کا کوئی انسان نیک اخلاق کا اعلیٰ اور قابل تقلید نمونہ نہیں تھا اس لئے ذیل میں ہم
صبر کے متعلق آپ کی زندگی کا ایک واقعہ بتاتے ہیں جس سے معلوم ہو جائے گا کہ آپ اس
صفت سے کہاں تک متصف تھے۔بچپن میں اول والدہ اور پھر دادا کے فوت ہو جانے سے
والد پیدائش سے بھی پہلے فوت ہو چکے تھے ) جو صدمات آپ کو پہنچے تھے۔ان میں آپ
نے جس صبر کا اظہار کیا اور پھر دعویٰ نبوت کے بعد جو تکالیف کفار سے آپ
کو پہنچیں اس کو
جس صبر و استقلال سے آپ نے برداشت کیا اور یکے بعد دیگرے انہی مصائب کے زمانہ
میں آپ کے نہایت مہربان چا اور وفاداری میں بے نظیر بیوی حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی
وفات اور اپنے پیارے متبعین کی مکہ سے ہجرت کر جانے پر جس صبر کا نمونہ آپ نے دکھایا
تھا وہ ایک ایسا وسیع مضمون ہے کہ قلت گنجائش ہم کو ہرگز اس کی اجازت نہیں دیتی کہ ہم ان
مضامین کو یہاں شروع کریں اس لئے ہم صرف ایک چھوٹے سے واقعہ کے بیان کرنے پر
جو بخاری شریف میں مذکور ہے کفایت کرتے ہیں۔جیسا کہ سیرۃ النبی کے ابتدا سے مطالعہ کرنے والے اصحاب نے دیکھا ہوگا میں نے
اس بات کا التزام کیا ہے کہ اس سیرۃ میں صرف واقعات سے آنحضرت صلی السلام
کے اخلاق کی برتری دکھائی ہے۔اور آپ کی تعلیم کو کبھی بھی پیش نہیں کیا تا کہ کوئی شخص یہ نہ
کہہ دے کہ ممکن ہے آپ لوگوں کو تو یہ کہتے ہوں اور خود نہ کرتے ہوں۔نعوذ باللہ من
ذلک۔پس اس جگہ بھی میں آپ کی اس تعلیم کو پیش نہیں کرتا جو آپ نے صبر کی نسبت اپنے
اتباع کو دی ہے اور جس میں کرب و گھبراہٹ اور نا امیدی کے اظہار سے منع کیا ہے اور اللہ
تعالیٰ کی قضاء پر رضا کا حکم دیا ہے بلکہ صرف آپ
کا عمل پیش کرتا ہوں۔عَنْ أَسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَرْسَلَتِ ابْنَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِ إِنَّ ابْنَالَهَا
215

·

آج 10 میں سے 10 باقی