بَاب سوم
سیرت النبی ؐ, حصہ 18
قُبِضَ فَاتِنَا فَأَرْسَلَ يُقْرِئُ السَّلَامَ وَيَقُولُ إِنَّ لِلَّهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى وَكُلُّ شَيْ عِنْدَهُ بِأَجَلٍ مُّسَمًّى
فَلْتَصْبِرُ وَلْتَحْتَسِبْ فَاَرْسَلَتْ إِلَيْهِ تُقْسِمُ عَلَيْهِ لَيَأْتِيَنَّهَا فَقَامَ وَمَعَهُ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ وَمُعَاذُ بْنُ
جَبَلٍ وَ أَبَيُّ بْنُ كَعْبٍ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَرِجَالُ فَرَفِعَ إِلى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّبِيُّ وَنَفْسَهُ
تَنَقَعْقَعُ كَأَنَّهَا شَنَّ فَفَاضَتْ عَيْنَاهُ فَقَالَ سَعْدْ يَارَسُوْلَ اللهِ مَا هَذَا قَالَ هَذِهِ رَحْمَةً جَعَلَهَا اللَّهُ فِي
قُلُوْبِ عِبَادِهِ وَإِنَّمَا يَرْحَمُ اللَّهُ مِنْ عِبَادِهِ الرَّحَمَاءَ
(بخاری کتاب الجنائز باب قول النبي يعذب الميت ببعض بكاء اهله عليه )
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ کی ایک بیٹی نے آپ کو
کہلا بھیجا کہ میرا ایک بچہ فوت ہو گیا ہے آپ تشریف لائیں۔(فوت ہو گیا سے یہ مراد تھا کہ
نزع کی حالت میں ہے کیونکہ وہ اس وقت دم تو ڑ رہا تھا ) پس آپ نے جواب اس طرح کہلا
بھیجا کہ پہلے میری طرف سے السلام علیکم کہنا اور پھر کہنا کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ لے لے وہ بھی اسی
کا ہے اور جود یوے وہ بھی اسی کا ہے اور ہر چیز کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور ایک مقررہ مدت
ہے پس چاہئے کہ تم صبر کرو اور اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید وارر ہو۔اس پر آپ نے
( حضرت کی صاحبزادی نے ) پھر کہلا بھیجا کہ آپ کو خدا کی قسم آپ ضرور میرے پاس تشریف
لائیں پس آپ کھڑے ہو گئے اور آپ کے ساتھ سعد بن عبادہ اور معاذ بن جبل اور ابی بن
کعب اور زید بن ثابت اور کچھ اور لوگ تھے جب آپ وہاں پہنچے تو آپ کے پاس وہ بچہ پیش
کیا گیا اور اس کی جان سخت اضطراب میں تھی اور اس طرح ہلتا تھا جیسے مشک۔اس کی تکلیف
کو دیکھ کر آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے جس پر سعد بن عبادہ نے کہا یا رسول اللہ یہ
کیا ؟ آپ نے جواب دیا کہ یہ رحمت ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے دلوں میں پیدا
کیا ہے اور سوائے اس کے نہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے رحیم بندوں پر ہی رحم کرتا ہے۔یہ واقعہ اپنے اندر جو ہدا یتیں رکھتا ہے وہ تو اس کے پڑھتے ہی ظاہر ہوگئی ہونگی پھر بھی
مزید تشریح کے لئے میں بتا دیتا ہوں کہ اس واقعہ نے آپ کی صفت صبر کے دو پہلوؤں پر
216
ایسی روشنی ڈالی ہے کہ جس کے بعد آپ کے اسوہ حسنہ ہونے میں کوئی شک و شبہ رہ ہی نہیں
سکتا۔اول تو آپ کا خلاص باللہ اس واقعہ سے ظاہر ہوتا ہے کیونکہ جس وقت آپ کو اطلاع
دی گئی کہ آپ کا نواسہ نزع کی حال میں ہے اور اس کی حالت ایسی بگڑ گئی ہے کہ اب اس کی
موت یقینی ہوگئی ہے تو آپ نے کیا پر حکمت جواب دیا ہے کہ جو خدا تعالیٰ لے لے وہ بھی
اس کا مال ہے اور جو دے دے وہ بھی اس کا مال ہے۔رضا بالقضا کا یہ نمونہ کیسا پاک کیسا
اعلیٰ کیسا لطیف ہے کہ جس قدر اس پر غور کیا جائے اس قدر کمال ظاہر ہوتا ہے پھر اپنی
صاحبزادی کو نصیحت کرنا کہ صبر کرو اور اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھو اللہ تعالیٰ کے فضلوں
اور احسانوں پر انتہائی درجہ کے یقین اور امید پر دلالت کرتا ہے مگر صرف یہی بات نہیں بلکہ
اس واقعہ سے ایک اور بات بھی ظاہر ہوتی ہے اور وہ یہ کہ آپ کا صبر اس وجہ سے نہ تھا کہ
آپ کا دل نَعُوذُ باللہ سخت تھا بلکہ صبر کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے احسانوں پر امید اور اس کی
مالکیت پر ایمان تھا کیونکہ جیسا بیان ہو چکا ہے جب آپ اپنی صاحبزادی کے گھر پر تشریف
لے گئے تو آپ کی گود میں تڑپتا ہوا بچہ رکھ دیا گیا اور آپ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو
گئے۔سعد بن عبادہ نے غلطی سے اعتراض کیا کہ یا رسول اللہ یہ صبر کیسا ہے کہ آپ کی
آنکھوں سے آنسو جاری ہیں۔آپ نے کیا لطیف جواب دیا کہ رحم اور چیز ہے اور صبر اور
شے ہے۔رحم چاہتا ہے کہ اس بچہ کو تکلیف میں دیکھ کر ہمارا دل بھی دکھے اور دل کے درد کا
اظہار آنکھوں کے آنسوؤں سے ہوتا ہے۔اور صبر یہ ہے کہ ہم اس بات پر راضی ہو جائیں
کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہو اسے قبول کریں اور اس پر کرب و اضطرار کا اظہار نہ
کریں۔اور اللہ تعالیٰ کا رحم جذب کرنے کیلئے تو رحم کی سخت ضرورت ہے پہلے انسان اللہ
تعالیٰ کے بندوں کے دکھوں میں رحم اور شفقت کی عادت ڈالے تو پھر اس بات کا امیدوار ہو
217)
سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ بھی اس کی تکالیف میں اس پر رحم کرے۔غرضیکہ ایک طرف اپنے
نواسہ کی وفات کا حال سن کر جو آپ کے بڑھاپے کی عمر کا ثمرہ تھا اور خصوصاً جب کہ آپ
کے کوئی نرینہ اولاد موجود نہ تھی ،صبر کرنا اور اپنی لڑکی کو صبر کی تلقین کرنا اور دوسری طرف اس
بچہ کو دکھ میں دیکھ کر آپ کے آنسوؤں کا جاری ہو جانا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ آپ اللہ
تعالیٰ کی ہر ایک قضاء پر صابر تھے اور یہ کہ آپ کا صبر سخت دلی ( نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَلِکَ) کا
موجب نہ تھا بلکہ آپ کا دل رحم و شفقت سے پر تھا۔طہارۃ النفس استقلال:-
قابل اور نا قابل انسان کی پرکھ میں استقلال بہت مدد دیتا ہے کیونکہ استقلال سے
انسان کے بہت سے پوشیدہ در پوشیدہ اخلاق اور قوتوں کا پتہ لگ جاتا ہے اور مستقل اور
غیر مستقل انسان میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ایک ایسا شخص جو بیسیوں نیک اخلاق کا
جامع ہو۔لیکن اس کے اندر استقلال نہ ہو اس کے اخلاق حسنہ نہ تو اس کے نفس کی خوبی کو
ثابت کر سکتے ہیں اور نہ ہی لوگوں کو ان سے کوئی معتد بہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔کیونکہ اگر اس
میں استقلال نہیں اور وہ اپنے کاموں میں دوام اختیار نہیں کرتا تو اول تو یہی خیال ہوسکتا
ہے کہ اس کے نیک اخلاق ممکن ہے کہ بناوٹ کا نتیجہ ہوں۔اور دوسرے ایک نیک کام کو
شروع کر کے جب وہ درمیان میں ہی چھوڑ دے گا تو اس کا کوئی خاص فائدہ بنی نوع انسان
کو نہ پہنچے گا۔بلکہ خود اس شخص کا وہ وقت جو اسنے اس ادھورے کام پر خرچ کیا تھا ضائع سمجھا
جائے گا۔پس استقلال ایک طرف تو اپنے صاحب کے کاموں
کی سنجیدگی اور حقیقت پر رو
شنی ڈالتا ہے اور دوسری طرف اس ایک صفت کی وجہ سے انسان کے دوسرے اخلاق حسنہ
اور قوائے مفیدہ کے ظہور اور نفع میں بھی خاص ترقی ہوتی ہے اس لئے اس مختصر سیرت میں
218
میں آنحضرت صلی ایتم کے استقلال پر بھی کچھ لکھنا چاہتا ہوں۔یوں تو اگر غور کیا جائے تو جو کچھ میں اب تک لکھ چکا ہوں اس کا ہر ایک باب بلکہ ہر
ایک ہیڈ نگ آنحضرت مالی ایم کے استقلال کا شاہد ہے اور کسی مزید تشریح کی ضرورت
نہیں۔مگر سیرت کی تکمیل چاہتی ہے کہ اس کے لئے الگ ہیڈنگ بھی ضرور قائم کیا جاوے۔آنحضرت صالی ایم کی زندگی پر اگر ہم اجماعی نظر ڈالیں تو ہمیں رسول کریم سالی سیستم
استقلال کی ایک مجسم تصویر نظر آتے ہیں بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ استقلال کو بھی اس نمونہ
استقلال پر فکر ہے۔جو رسول کریم ملی ایتم نے دکھایا تھا۔اس حالت کو دیکھو جس میں آنحضرت سلی سلیم اللہ تعالی کی خالص عبادت کی طرف
متوجہ ہوتے ہیں۔اور پھر اس استقلال کو دیکھو جس سے اس کام کو نباہتے ہیں۔آپ کی
حالت نہ تو ایسی امیرا نہ تھی کہ دنیا کی بالکل احتیاج ہی نہ تھی۔اور گو یا آپ دنیا کی فکروں
سے ایسے آزاد تھے کہ اس کی طرف توجہ کی ضرورت ہی نہ تھی اور نہ ہی آپ ایسے فقیر
اور محتاج تھے کہ آرام و آسائش کی زندگی کبھی بسر ہی نہ کی تھی اس لئے دنیا کا چھوڑ نا آپ پر
کچھ شاق نہ تھا مگر پھر بھی اس اوسط حالت کے باوجود جس میں آپ تھے اور جو عام طور پر بنی
نوع انسان کو دنیا میں مشغول رکھتی ہے اور با وجود بیوی بچوں کی موجودگی اور ان کی فکر کے
جب آپ غار حراء میں جا کر عبادت الہی میں مشغول ہوئے تو آپ کے پائے ثبات کو
مشرکین کی ہنسی اور ٹھٹھے نے ذرا بھی متزلزل نہ کیا۔اور آخر اس وقت اس غار کو چھوڑا جب
آسمان سے حکم آیا کہ بس اب خلوت
کا زمانہ ختم ہوا اور کام کا زمانہ آ گیا جا اور ہماری مخلوق کو
راہ راست پر لايَا يُّهَا الْمُدَّ ثِرُ ثُمَّ فَأَنْذِرُ وَثِيَابَكَ فَطَهَّرُ وَالرُّجْزَ فَاهْجُرُ (المدر:۱،۲)
اس حکم کا نازل ہونا تھا کہ وہ شخص جو باوجود ہزاروں احتیا جوں اور سینکڑوں شغلوں کے اپنے
219
بیوی بچوں کو خدا کے سپر د کر کے وحدہ لاشریک خدا کی پرستش میں مشغول تھا۔اور دنیا و مافیہا
سے بے تعلق تھا شہر سے دور راہ سے علیحدہ ایک پہاڑی کی چوٹی پر چڑھ کر پھر دوسری طرف
چند گز نیچے اتر کر ایک پتھر کے نیچے بیٹھ کر، تا دنیا اس کی عبادت میں مخل نہ ہو۔عبادت الہی
کیا کرتا تھا۔اور انسانوں سے ایسا متنفر تھا گویا وہ سانپ ہیں یا اثر رہا۔دنیا کے سامنے آتا
ہے اور یا تو وہ دنیا سے بھاگتا تھا یا اب دنیا اس سے بھاگ رہی ہے۔اور اس کے نزدیک
کوئی نہیں جاتا مگر وہ ہے کہ ہر ایک گھر میں گھستا ہے ہر ایک شخص کو پکڑ کر کھڑا ہو جاتا ہے۔کعبہ کے میدان میں کھڑا رہتا ہے تا کہ کوئی شخص طواف کرنے کے لئے گھر سے نکلے تو اس
سے ہی کچھ بات کر سکوں۔قافلے آتے ہیں تو لوگ تو اس لئے دوڑے جاتے ہیں کہ جا کر
کچھ غلہ خرید لائیں یا جو اسباب تجارت وہ لائے ہیں اسے اپنی ضرورت کے مطابق خرید
لیں۔لیکن یہ شخص کسی تجارت کی غرض سے نہیں بلکہ ایک حق اور صداقت کی خبر دینے کے
لئے ان سے بھی آگے آگے دوڑا جاتا ہے۔اور اس کا پیغام کیا ہے جو ہر ایک انسان کو پہنچانا
چاہتا ہے وہ پیغام لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ہے جس سے عرب ایسی وحشت کھاتے
تھے کہ اگر کان میں یہ آواز پڑ جاتی تو کان میں انگلیاں دے لیتے تھے اور جس کے منہ سے
یہ الفاظ سنتے اس پر دیوانہ وار لپک پڑتے اور چاہتے کہ اسے ایسی سزا دیں کہ جس سے بڑھ
کر اور سزا نا ممکن ہو۔مگر باوجود عربوں کی اس مخالفت کے وہ تنہائی پسند انسان، غار حراء میں
دن گزارنے والا انسان ، جب موقعہ پاتا یہ پیغام ان کو سنا تا۔اور کسی مجلس یا کسی جماعت کا
خوف یا رعب اسے اس پیغام کے پہنچانے میں روک نہ ہو سکتا۔یہ کام اس نے ایک دن
نہیں دو دن نہیں مہینہ نہیں دو مہینہ نہیں اپنی وفات کے دن تک کیا اور باوجود سب دنیا کی
مخالفت کے اپنے کام سے باز نہ آیا۔نہ عرب کے مشرک اس کو باز رکھ سکے نہ شام کے مسیحی
220
اس کے جوش کو کم کر سکے نہ ایران کے مجوسی اس کو سست کر سکے اور نہ مدینہ اور خیبر کے یہود
اس کی راہ میں روک بن سکے۔ہر ایک دشمنی ، ہر ایک عداوت ، ہر ایک مخالفت ، ہر ایک
تکلیف کا مقابلہ کرتے ہوئے وہ آگے ہی آگے بڑھتا چلا گیا اور ایک منٹ کے لئے بھی اس
نے اپنی آواز نیچی نہ کی۔حتی کہ وفات کے وقت بھی یہی نصیحت کرتا گیا کہ دیکھنا خدا تعالیٰ کا
شریک کسی کو نہ بنانا اور وہ وحدہ لاشریک ہے کوئی چیز اس کے برابر نہیں حتی کہ سب انسانوں
سے افضل محمد ایلیا ایم بھی اس کا ایک بندہ اور رسول ہے۔اس کی قبر کو بھی دوسری قوموں کے
دستور کے مطابق مسجد نہ بنا لینا۔کیا اس استقلال کا نمونہ دنیا میں کسی اور انسان نے بھی دکھایا ہے؟ کیا ایسے مخالفانہ
حالات کے مقابلہ پر ایسا فولادی عزم کسی نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے؟ نہیں اور ہرگز
نہیں۔لوگ ذرا ذرا سا کام کر کے تھک جاتے ہیں اور تھوڑی سی تکلیف دیکھ کر گھبرا جاتے
ہیں بلکہ بغیر تکلیف کے بھی کسی کام پر اس قدر عرصہ تک متواتر توجہ نہیں کر سکتے جس کا نمونہ
آنحضرت سالی پی ایم نے دکھایا اور جس نمونہ کو دیکھ کر نہ صرف یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے جس
کام کو اپنے ذمہ لیا تھا اس کی خوبی اور بہتری پر دل سے یقین رکھتے تھے۔کیونکہ اس قدر لمبے
عرصہ تک باوجود اس قدر تکالیف کے کوئی انسان ایک ایسے امر پر جسے وہ جھوٹا خیال
کرتا ہو قائم نہیں رہ سکتا۔بلکہ یہ بھی کھل جاتا ہے کہ وہ کونسی طاقت تھی جس سے کام لے کر
آپ نے ایسی جماعت پیدا کر دی تھی۔جس نے باوجود قلت تعداد کے سب دنیا کو فتح کرلیا
تھاوہ آپ کا استقلال اور آپ کا عمل ہی تھا۔جس نے ان مٹھی بھر آدمیوں کو جو آپ کی صحبت
میں رہنے والے تھے کل دنیا کی اصلاح کے کام کے اختیار کرنے کی جرات دلائی اور صرف
جرأت ہی نہیں دلائی بلکہ آخر دم تک ایسا آمادہ کئے رکھا کہ انہوں نے دنیا کی اصلاح کا کام
221
کر کے بھی دکھا دیا۔مگر افسوس ! کہ اب مسلمانوں میں وہ روح کام نہیں کرتی۔ہم نے مختصراً آنحضرت سلیم کی زندگی سے ثابت کیا تھا کہ آپ میں استقلال کا مادہ
ایسے درجہ تک پایا جاتا تھا۔کہ اس کی نظیر دنیا میں ملنی مشکل ہے۔اب ہم اسی مضمون کو ایک اور
پیرایہ میں بیان کر کے آپ کے استقلال کے ایک اور پہلو پر روشنی ڈالنا چاہتے ہیں۔جن لوگوں نے انسان کے اخلاق کا وسیع مطالعہ کیا ہے اور اس کی مختلف شاخوں پر نظر
امعان ڈالی ہے وہ جانتے ہیں کہ عوام میں جو اخلاق مشہور ہیں ان سے بہت زیادہ اخلاق
انسان میں پائے جاتے ہیں۔لیکن قلت تد بر یا اخلاق کی کثرت کی وجہ سے یا تو سب
اخلاق ابتداء میں معلوم نہیں ہو سکے یا یہ کہ ان میں سے ایک قسم کے اخلاق کا نام ایک ہی
رکھ دیا گیا ہے۔اور اخلاق کی چند انواع مقرر کر کے ان کے نام رکھ دیئے گئے ہیں۔اور
آگے ان کی شناخت اسماء کی بجائے تعریف ہی کافی سمجھ لی گئی ہے۔استقلال جو ایک نہایت مفید اور دوسرے اخلاق کو چمکا دینے والا خلق ہے، اس کی بھی
کئی اقسام ہیں جن کا نام لغت میں موجود نہیں۔بلکہ سب اقسام کو استقلال کے نام سے ہی
یاد کیا جا تا ہے لیکن انسانی اخلاق کا وسیع مطالعہ کرنے سے ہمیں یہ بات واضح طور پر معلوم
ہو جاتی ہے کہ اس خلق کی بھی کئی قسمیں ہیں۔جن میں سے دو بڑی قسمیں یہ ہیں کہ ایک استقلال وہ ہوتا ہے جس کا ظہور بڑے
کاموں میں ہوتا ہے اور دوسرا وہ جس کا ظہور چھوٹے کاموں میں ہوتا ہے چنانچہ انسانوں
میں دو قسم کے انسان پائے جاتے ہیں بعض ایسے ہیں کہ اہم اور وسیع الاثر معاملات میں
جب وہ لگ جاتے ہیں تو گوان کے راستہ میں خطر ناک سے خطر ناک مصائب پیش آئیں وہ
اپنے کام سے دست برداری نہیں کرتے اور کل دنیا کی مخالفت کے باوجود اپنا کام کئے جاتے
222
ہیں لیکن انہی لوگوں میں بعض ایسے پائے جاتے ہیں کہ روز مرہ کے کاموں میں جو نسبتا کم
اہمیت رکھتے ہوں یا ان کا دائرہ اثر ایسا وسیع نہ ہو جیسا کہ اول الذکر کا وہ استقلال نہیں دکھا
ا
سکتے۔بلکہ چند دن سے زیادہ ان کے ارادہ اور ان کے عمل کو ثبات حاصل نہیں ہوتا۔اس جماعت کے خلاف ایک ایسی بھی جماعت ہے۔جو چھوٹے اور محمد ودالاثر
معاملات میں تو خوب استقلال سے کام کر لیتے ہیں۔لیکن جب کسی مہتم بالشان کام پر ان کو
لگا یا جاوے تو ان کا استقلال جاتا رہتا ہے اور وہ ہمت ہار بیٹھتے ہیں اور مفوضہ کام کو پورا
کرنے کے اہل ثابت نہیں ہوتے۔پس ان دونوں گروہوں کو ہم گو صاحب استقلال
تو کہیں گے لیکن ہمیں یہ بھی ساتھ ہی
اقرار کرنا پڑے گا۔کہ اگر ایک استقلال کی ایک قسم سے محروم ہے تو دوسرا دوسری سے اور
حقیقی طور پر صفت استقلال سے متصف انسان وہی ہو گا جو دونوں صورتوں میں اپنے
استقلال کو ہاتھ سے نہ دے۔اور خواہ امور مہمہ ہوں۔یا امور محدود الاثر ، اس کا استقلال
اپنا اثر ظاہر کئے بغیر نہ رہے۔جب ہم آنحضرت سلیم کی سوانح عمری پر نظر ڈالتے ہیں تو آپ استقلال کی ہر قسم
میں کامل نظر آتے ہیں۔چنانچہ یہ بات کہ ان امور میں جنہیں آپ نے اپنی زندگی کا مقصد
قرار دے لیا تھا۔آپ کیسے مستقل مزاج ثابت ہوئے ہیں۔پہلے لکھ آیا ہوں۔اس جگہ یہ
بتانا چاہتا ہوں کہ شرک کی بیخ کنی اور حق کے پھیلانے میں ہی آنحضرت صلی سی ایتم نے
استقلال
کا اظہار نہیں کیا، بلکہ آپ کے تمام کاموں سے آپ کی کبھی نہ تھکنے والی طبیعت کا پتہ
چلتا ہے۔چنانچہ حضرت عائشہ آپ کی اس عادت کی طرف ان الفاظ میں اشارہ فرماتی ہیں:
وَكَانَ يَقُوْلُ: خَذَوْا مِنَ الْعَمَلِ مَا تَطِيَقُوْنَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَمَلُّ حَتَّى تَمَلُّوْا وَأَحَبُّ الصَلٰوةِ إِلَى
223
النَّبِيِّ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَادُوْوِمَ عَلَيْهِ وَإِنْ قَلَّتْ وَكَانَ إِذَا صَلَّى صَلُوةً دَاوَمَ عَلَيْهَا ( کتاب
الصوم باب صوم شعبان) ترجمہ آپ فرما یا کرتے تھے۔کہ وہ عمل کیا کرو جس کے ادا کرنے کی تم
میں طاقت ہو۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نہیں ملول ہوتا یہاں تک کہ تم ملول نہ ہو جاؤ۔( یعنی جس قدر
بھی دعا اور عبادت کرو۔اللہ تعالیٰ ثواب دینے سے نہیں رکھتا۔ہاں تم خود ہی تھک کر رہ جاؤ تو
رہ جاؤ۔اس لئے اس قدر عمل مت کرو۔کہ آخر طبیعت میں نفرت پیدا ہو جائے۔اور اس طرح
اللہ تعالیٰ کے گنہ گار بنو ) اور آنحضرت مالامالی ہم کو نمازوں میں سب سے پیاری وہ نماز ہوتی تھی
جس پر دوام اختیار کیا جائے۔خواہ تھوڑی ہی ہو اور آنحضرت سالی سیستم جب کسی وقت نماز
پڑھتے تھے تو پھر اس وقت کو جانے نہ دیتے تھے۔ہمیشہ اس وقت نماز پڑھتے رہتے۔حضرت عائشہ کی اس گواہی سے نہایت بین اور واضح طور سے یہ بات ثابت ہو جاتی
ہے کہ آنحضرت صلی یا اسلام کا استقلال ہر رنگ میں کامل تھا۔اور خواہ بڑے کام ہوں یا
چھوٹے۔آپ استقلال کو کبھی ہاتھ سے نہ جانے دیتے تھے۔چنانچہ اس شہادت سے
مندرجہ ذیل نتائج نکلتے ہیں۔ا۔صحابہ کو استقلال کا سبق پڑھانا۔اور ہمیشہ انہیں استقلال کی تعلیم دیتے رہنا۔کیونکہ طاقت سے بڑھ کر کام کرنے کا نتیجہ ہمیشہ بے استقلالی ہوتا ہے۔اور آپ کا اس
بات سے صحابہ کو روکنا در حقیقت انہیں استقلال کی تعلیم دینا تھا۔اور یہ آنحضرت ﷺ کی
خصوصیت ہے جس میں کوئی نبی آپ کا شریک نہیں کہ آپ قرآن کریم کے طریق کے
مطابق جب
کبھی کسی نیکی کا حکم کرتے یا بدی سے روکتے تو ہمیشہ اس نیکی کے حصول کی آسان
راہ ساتھ بتاتے۔یا اس بدی کا اصل باعث ظاہر کرتے تا کہ اس سے اجتناب کر کے انسان
اس بدی سے بچ جائے۔اور اسی اصل کے ماتحت آنحضرت مسل لی کہ ہم نے استقلال کی تعلیم
224
بھی صحابہ کو دی۔یعنی انہیں منع فرما دیا کہ جس کام کو آخر تک نباہنا مشکل ہو اس پر اپنی خوشی
سے ہاتھ مت ڈالو کہ اس طرح رفتہ رفتہ بے استقلالی کی عادت تم میں پیدا نہ ہو جائے۔۲- اس شہادت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ خود بھی اس تعلیم پر عمل پیرا تھے۔اور اس
عبادت کو پسند فرماتے جس پر دوام ہوسکتا ہو۔خواہ وہ تھوڑی ہی ہو۔اور اس طرح اپنے عمل
سے اس بات کا ثبوت دیتے۔کہ آپ کسی کام میں خواہ چھوٹا ہو خواہ بڑا۔استقلال کو ہاتھ
سے نہ جانے دیتے۔۳۔تیسرے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ نہ صرف عام کاموں میں بلکہ عبادت میں
بھی آپ استقلال کو ہاتھ سے نہ جانے دیتے اور یہ ایک خاص بات ہے۔کیونکہ استقلال یا
بے استقلالی کا اظہار عام کاموں میں ہوتا ہے۔اگر کوئی شخص ایک دن خاص اثر اور جوش کے
ماتحت خاص طور پر عبادت کرے۔اور دوسرے دن نہ کرے۔تو اس کا ایسا کرنا بے استقلالی
نہیں کہلا سکتا۔لیکن آنحضرت مالی سال ہی تم اس صفت میں ایسے کامل تھے کہ آپ عبادت میں بھی
یہ پسند نہ فرماتے کہ ایک دن ایک عبادت کر کے دوسرے دن چھوڑ دیں۔بلکہ جب ایک
عبادت ایک دن کرتے تو دوسرے دن پھر کرتے تا کہ اس کے ترک سے طبیعت میں بے
استقلالی نہ پیدا ہو اور یہ بات آپ کے استقلال پر خاص روشنی ڈالتی ہے۔طہارۃ النفس۔احسان کی قدر :-
دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ اس بات کے تو طالب رہتے ہیں کہ
دوسرے ان پر احسان کریں لیکن اس بات کا ان کے دل میں خیال بھی نہیں آتا کہ جن
لوگوں نے ان پر احسان کیا ہے ان کے احسانات کو یا درکھ کر ان کا بدلہ بھی دیں۔ایک دو
احسانات کا یا درکھنا تو الگ رہا والدین جن کے احسانات کا اندازہ ہی نہیں کیا جاسکتا۔ان
225
کے احسانات کو بھی بہت سے لوگ بھلا دیتے ہیں۔اور یہ خیال کر لیتے ہیں کہ انہوں نے جو
کچھ کیا اپنی محبت سے مجبور ہو کر یا اپنا فرض خیال کر کے کیا ہمیں اب کیا ضرورت ہے کہ
خوامخواہ ان کی خبر گیری کرتے پھریں۔لیکن ہمارے آنحضرت صلی یتیم کا حال دنیا سے
بالکل مختلف تھا۔آپ پر جب کوئی شخص احسان کر تا تو آپ اسے ہمیشہ یادر کھتے تھے اور کبھی
فراموش نہ کرتے تھے۔اور ہمیشہ آپ کی کوشش رہتی تھی کہ جس نے آپ پر کبھی کوئی احسان
کیا ہو۔اسےاس کے احسان سے بڑھ کر بدلہ دیں۔یوں تو آپ کا اپنے رشتہ داروں
، دوستوں ،مریدوں، خادموں اور ہم وطنوں سے سلوک شروع سے آخر تک ہمارے اس
دعوے کی تصدیق کر رہا ہے لیکن ہم اسے واضح کرنے لئے ایک مثال بھی دے دیتے
ہیں۔جس سے معلوم ہو جائے گا کہ آپ کو اپنے محسن کے احسان کا کس قدر خیال رہتا تھا اور
کس طرح اسے یادر کھتے تھے۔بدر کی جنگ کے نام سے کون سا مسلمان ناواقف ہوگا یہی
وہ جنگ ہے جس کا نام قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے فرقان رکھا ہے اور یہی وہ جنگ ہے
جس میں عرب کے وہ سردار جو اس دعوی کے ساتھ گھر سے چلے تھے کہ اسلام کا نام ہمیشہ
کے لئے مٹادیں گے خود مٹ گئے اور ایسے مئے کہ آج ان کا نام لیوا کوئی باقی نہیں۔اور اگر
کوئی ہے تو اپنے آپ کو ان کی طرف منسوب کرنا بجائے فخر کے عارخیال کرتا ہے۔غرضیکہ
اس جنگ میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں
کو عظیم الشان کامیابی عطا فرمائی تھی اور بہت سے کفار
قید بھی ہوئے تھے۔وہ لوگ جو گھر سے اس ارادہ سے نکلے تھے کہ آنحضرت سلایا کہ ہم اور آپ کے اتباع کا
ہمیشہ کے لئے فیصلہ کر دیں گے۔اور جن کے دل میں رحم کا خیال تک بھی نہ تھا ان سے جس
قدر بھی سختی کی جاتی اور جو سزائیں بھی ان کے لئے تجویز کی جاتیں بالکل روا اور مناسب
226
تھیں لیکن ان کی شرارت کے مقابلہ میں آنحضرت صالی تم نے ان سے جو نرم سلوک کیا
یعنی صرف ایک خفیف سا تاوان لے کر چھوڑ دیا۔وہ اپنی آپ ہی نظیر ہے مگر اس نرم سلوک
پر بھی ابھی آپ کے دل میں یہ تڑپ باقی تھی کہ اگر ہو سکے تو اور بھی نرمی ان سے برتوں اور
آپ بہانہ ہی ڈھونڈتے تھے کہ کوئی اور معقول وجہ پیدا ہو جائے۔تو میں ان کو بلا تاوان
لئے کے چھوڑوں۔چنانچہ اس موقعہ پر آپ نے حضرت جبیر سے جو گفتگو فرمائی وہ صاف
ظاہر کرتی ہے کہ آپ کا دل اسی طرف مائل تھا کہ کوئی معقول عذر ہو تو میں ان لوگوں کو یونہی
چھوڑ دوں۔ہاں بلا وجہ چھوڑنے میں کئی قسم کے پولیٹیکل نقص تھے۔جن کی وجہ سے آپ
بلا کافی وجوہات کے یونہی نہیں چھوڑ سکتے تھے۔اس گفتگو سے جہاں مذکورہ بالا نتیجہ نکلتا ہے
وہاں یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کو اپنے محسنوں کے احسانات کیسے یادرہتے تھے اور آپ
ان کا بدلہ دینے کے تیار رہتے تھے۔حضرت جبیر فرماتے ہیں کہ إِنَّ النَّبِيِّ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ قَالَ فِي أَسَارَى بَدْرٍ لَوْ كَانَ الْمُطْعِمُ بْنُ عَدِيَ حَيًّا ثُمَّ كَلَّمَنِي فِي هَؤُلَاءِ التَتْنَى لَتَرَكْتُهُمْ
له۔( بخاری کتاب الجہاد باب ما من النبی ﷺ على الاساری) یعنی نبی کریم صانا السلام نے قیدیان بدر
کے متعلق فرمایا کہ اگر مطعم بن عدی زندہ ہوتا۔اور ان ناشدنیوں کے حق میں سفارش کرتا تو
میں ضرور ان کو چھوڑ دیتا۔یہ کیا ہی پیارا کلام ہے۔اور کن بلند خیالات کا اظہار کرتا
ہے۔اسے وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں۔جن کے سینوں میں احسانات کی قدر کرنے والا دل ہو۔شاید اکثر ناظرین مطعم بن عدی کے نام اور اس کے کام سے ناواقف ہوں۔اور
خیال کریں کہ اس حدیث کا اس مضمون سے کیا تعلق ہے اس لئے میں اس جگہ مطعم بن عدی
کا وہ واقعہ بیان کر دیتا ہوں جس کی وجہ سے آنحضرت سلیم نے اس موقعہ پر مطعم بن
عدی کو یا دفرمایا اور خواہش فرمائی کہ اگر آج وہ ہوتا تو میں ان قیدیان جنگ کو اس کی سفارش
227)