بَاب سوم

سیرت النبی ؐ, حصہ 19

پر چھوڑ دیتا۔آنحضرت سالی سی ہی تم جب مکہ میں تشریف رکھتے تھے تو ایک دفعہ ابو جہل اور اس کے چند
ساتھیوں نے مشورہ کر کے قریش کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ بنو ہاشم اور بنو عبد المطلب سے
خرید وفروخت اور نکاح وغیرہ کے معاملات بالکل ترک کر دیں کیونکہ وہ آنحضرت مصلی یہ ستم
کی حفاظت کرتے ہیں اور ان کو ان کے دشمنوں کے سپرد نہیں کر دیتے۔کہ جس طرح چاہیں
ان سے سلوک کریں۔چنانچہ اس مضمون کا ایک معاہدہ لکھا گیا کہ آئندہ کوئی شخص بنو ہاشم اور
بنو مطلب کے ہاتھ نہ کوئی چیز فروخت کرے گا۔نہ ان سے خریدے گا اور نہ ان کے ساتھ
کسی قسم کا رشتہ کرے گا۔اس بائیکاٹ کا نتیجہ یہ ہوا کہ قریش کے شر سے بچنے کے لئے
حضرت کے چچا ابو طالب کو مذکورہ بالا دونوں گھرانوں سمیت مکہ والوں سے علیحدگی اختیار
کرنی پڑی۔اور چونکہ مکہ ایک وادی غیر ذی زرع میں واقع ہے۔کھانے پینے کی سخت
تکلیف ہونے لگی اور سوائے اس کے کہ کوئی خدا کا بندہ چوری چھپے کوئی چیز دے جائے ان لو
گوں کو ضروریات زندگی بھی میسر آنی مشکل ہوگئیں۔اور قریبا دو سال تک یہی معاملہ
رہا۔اور بعض مؤرخ تو لکھتے ہیں کہ تین سال تک یہی حال رہا جب حالت انتہاء کو پہنچ گئی تو
قریش میں سے پانچ شخص اس بات پر آمادہ ہوئے کہ اس ظلم کو دور کیا جائے اور ان قیدیوں
کو رہائی دلائی جائے۔چنانچہ انہوں نے آپس میں مشورہ کر کے ایک دن عین کعبہ کے پاس
کھڑے ہو کر یہ اعلان کر دیا کہ اب ہم اس ظلم کو زیادہ نہیں دیکھ سکتے یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم
لوگ تو پیٹ بھر کر کھانا کھا ئیں اور آرام سے زندگی بسر کیں۔مگر چند ہمارے ہی ہم قوم اسی
طرح ہماری آنکھوں کے سامنے کھانے پینے سے تنگ ہوں اور باوجود قیمت دینے کے غلہ
ان کے ہاتھ فروخت نہ کیا جائے۔ہم اس معاہدہ کی جو ایسے ظلم کو روا رکھتا ہے پابندی نہیں
228

کر سکتے۔ان کا یہ کہنا تھا کہ بہت سے لوگ جن کے دل انصاف سے کورے نہ تھے۔ان کی
تائید میں کھڑے ہو گئے اور آخر وہ معاہدہ پھاڑ کر پھینک دیا گیا۔اور آنحضرت سائیں یہ اہم اور
آپ کے قبیلہ کے لوگ اس قید سے آزاد ہوئے۔مطعم بن عدی بھی ان پانچ اشخاص میں
سے ایک تھا اور یہی تھا کہ جس نے بڑھ کر اس معاہدہ کو پھاڑ کر پھینک دیا۔علاوہ ازیں جب آنحضرت سائیں یہ تم طائف کے لوگوں کو دعوت اسلام دینے کے لئے
تشریف لے گئے۔اور آپ سے وہاں کے بدمعاشوں نے سخت ظلم کا سلوک کیا اور آپ
کے پیچھے لڑکے اور کتے لگا دیئے تو آپ کو واپس مکہ میں آنا پڑا لیکن یہ وہ وقت تھا کہ مکہ کے
لوگ بھی سخت سے سخت شرارت پر آمادہ ہو رہے تھے۔اور آپ کو وہاں بھی امن ملنا مشکل
تھا اس وقت مطعم بن عدی نے آگے آکر آپ کو اپنے جوار میں لیا اور اپنی ذمہ داری پر آپ
کو پناہ دی۔یہ وہ احسانات تھے جو مطعم بن عدی نے آپ پر کئے تھے۔اور جبیر بن مطعم سے
آپ کا مذکورہ بالا کلام ظاہر کرتا ہے کہ آپ کو ہمیشہ خیال رہتا تھا کہ کاش وہ زندہ ہوتا۔اور
میں اس کے احسانات کا بدلہ اتارتا۔چونکہ مطعم نے آپ کو اور آپ کے قبیلہ کو اس قید سے آزاد کرانے میں بہت کوشش کی
تھی جس میں آپ بوجہ قریش کے غیر منصفانہ معاہدہ کے گرفتار تھے۔اور پھر اس وقت جبکہ
آپ کے دشمن آپ کو قسم قسم کی تکلیف پہنچانے پر آمادہ تھے آپ کو پناہ دی تھی۔آپ کی
توجہ بدر کے قیدیوں
کو دیکھ کر اور یہ خیال کر کے کہ وہ لوگ جو چند سال پہلے مجھے اپنے ہاتھ
میں خیال کرتے تھے آج میرے ہاتھ میں گرفتار ہیں فورا مطعم کے اس احسان کی طرف گئی
اور اس احسان کو یاد کر کے فرمایا کہ جس طرح مطعم نے ہمیں قید سے آزاد کر وایا تھا اور
229

دشمنوں کی تکلیف سے بچایا تھا آج اگر وہ زندہ ہوتا تو ایسے خطرناک دشمنوں کو میں اس کی
سفارش سے قید سے آزاد کر دیتا۔اور ہر ایک تکلیف سے امن دے دیتا۔طہارۃ النفس لڑائی سے نفرت:-
بہت سی طبائع اس قسم کی ہوتی ہیں کہ وہ بہادری میں تو بیشک کمال رکھتی ہیں لیکن اس
کے ساتھ ہی ان میں ایک قسم کی سختی پیدا ہو جاتی ہے۔اور ان کی بہادری در حقیقت لڑائی اور
جھگڑے کا نتیجہ ہوتی ہے اور بجائے ایک خلقی خوبی کے ، عادت
کا نتیجہ ہوتی ہے جیسے کہ بعض
ایسے ممالک کے لوگ، جہاں امن و امان مفقود ہوتا ہے اور لوگ آپس میں لڑتے اور
جھگڑتے رہتے ہیں۔عادتاً دلیر اور بہادر ہوتے ہیں لیکن ان کی بہادری کوئی نیک خلق نہیں
ہوتی بلکہ روزانہ کی عادت کا نتیجہ ہوتی ہے جیسے کہ بعض جانور بھی بہادر ہوتے ہیں، اور یہ
بات ان کے اخلاق میں سے نہیں ہوتی بلکہ ان کی پیدائش ہی ایسے رنگ میں کی گئی ہے کہ وہ
بہادر ہوں مثلاً شیر چیتا وغیرہ پس جو انسان کہ عادتاً بہادر ہے یعنی ایسے حالات میں اس
نے پرورش پائی ہے کہ اس کی طبیعت میں سختی اور لڑائی جھگڑے کی عادت ہو گئی ہے اس کی
بہادری چنداں قابل قدر نہیں لیکن جو شخص کہ لڑائی اور جھگڑے سے نفرت رکھتا ہوں، موقعہ پر
بہادری دکھائے اس کی بہادری قابل قدر ہے۔میں یہ تو پہلے بتا آیا ہوں کہ رسول کریم
تم بے نظیر بہادر تھے اور کوئی شخص بہادری میں ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔اب میں یہ
بتانا چاہتا ہوں کہ آپ لڑائی اور جھگڑے سے سخت متنفر تھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نہ تو
عام طور پر لڑائی اور جھگڑا دیکھتے دیکھتے آپ کے اندر بہادری کی صفت پیدا ہوگئی تھی اور نہ
ایسا تھا کہ جنگوں اور لڑائیوں کے باعث طبیعت میں ایسی سختی پیدا ہوگئی تھی کہ جھگڑے اور
فساد کو طبیعت پسند کرنے لگے اور ہم دیکھتے ہیں کہ یہ دونو باتیں اکثر ایک دوسرے کے
230

باعث سے پیدا ہو جاتی ہیں۔کئی بہادر ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی بہادری ان کی جھگڑالو اور
فسادی طبیعت کا نتیجہ ہوتی ہے اور کئی بہادر ایسے ہوتے ہیں کہ ان کی بہادری ان کو لڑائی اور
جھگڑے کا عادی بنادیتی ہے لیکن آپ کی زندگی کے حالات بتاتے ہیں کہ آپ بہادر تھے
لیکن آپ کی بہادری ایک نیک خلق کے طور پر تھی اور با وجود بہادر اور میدان کا رزار میں
ثابت قدم رہنے والا ہونے کے آپ کو کسی سے جھگڑتے نہیں دیکھا۔ہر ایک معاملہ کو سہولت
سے طے کرتے اور اگر کسی کو لڑ تادیکھتے بھی تو اس حرکت سے اسے روک دیتے چنانچہ آپ کی
اس نفرت کا یہ اثر تھا کہ صحابہ جنہیں رسول کریم صلی ا یتیم
کے آخری زمانہ میں جنگ و جدل
کے ساتھ ہی واسطہ پڑا رہتا تھا کبھی آپس میں لڑتے جھگڑتے نہ تھے اور ان کی طبیعت میں
سختی اور درشتی پیدا نہیں ہوئی تھی کیونکہ ہر ایک ایسے واقعہ پر رسول کریم صلی لا یتم ان کو روک
دیتے تھے۔برخلاف اس کے ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر میدان جنگ کے بہادر مختلف لڑائیوں
اور جھگڑوں سے بجائے گھبرانے کے ان میں مزا حاصل کرتے ہیں اور کئی لوگ تو خود لڑائی
کرا کے تماشہ دیکھتے ہیں مگر رسول کریم صلی ہی ہم عمر بھر باوجود بے نظیر بہادری کے لڑائیوں
اور جھگڑوں سے سخت نفرت کرتے رہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کے اندر ایک اور
ہی روح تھی جو کام کر رہی تھی اور آپ اس دنیا کے لوگوں سے تعلق نہ رکھتے تھے بلکہ
آپ آسمانی انسان تھے جس کا ہر کام آسمانی تھا۔رسول کریم صلی یا پریتم کی تمام زندگی ہی اس
بات پر شاہد ہے کہ آپ لڑائی جھگڑے کو سخت نا پسند فرماتے تھے لیکن اس جگہ میں ایک دو
مثالیں بھی دیتا ہوں جن سے آپ کے پاکیزہ نفس کا پتہ چلتا ہے۔عبادہ بن الصامت رضی
اللہ عنہ روایت کرتے ہیں خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَخْبِرَ نَا بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَتَلَاحَى
رَجُلَانِ مِنَ الْمُسْلِمِيْنَ، فَقَالَ: خَرَجْتُ لِأُخْبِرَكُمْ بِلَيْلَةِ الْقَدْرِ فَتَلَاحَى فَلَانْ وَفُلَانٌ فَرُفِعَتْ،
231)

وَعَسَى أَنْ يَكُونَ خَيْرًا لَكُمْ فَالْتَمِسُوْهَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ وَالْخَامِسَةِ (بخاری کتاب الصوم
باب رفع معرفة اليلة القدر لتلاحي الناس )
یعنی رسول کریم صائینی ایتم ایک دفعہ اپنے گھر سے لیلتہ القدر کی خبر دینے کے لئے
نکلے۔اتنے میں دو شخص مسلمانوں میں سے لڑ پڑے( یعنی جب آپ نکلے تو دو شخصوں کو
لڑتے پایا ) اس پر آپ نے فرمایا کہ میں لیلتہ القدر کی خبر دینے کے لئے نکلا تھا لیکن فلاں
ں شخص لڑ رہے تھے جسے دیکھ کر مجھے بھول گیا کہ وہ رات کب ہوگی۔خیر شاید یہ بھی
تمہارے لئے اچھا ہو۔تم اسے انتیسویں، ستائیسویں اور پچیسویں رات میں تلاش کرو۔فلاں
طہارۃ القفس۔تکبر سے اجتناب:-
ایک مثال تو آپ کے تکبر سے بچنے کی میں پہلے دے چکا ہوں ایک اور دیتا ہوں اور
انہی دونوں مثالوں پر کیا حصر ہے آنحضرت سلائی یہ ستم کا ایک ایک عمل اس بات کی روشن مثال
ہے کہ آپ تکبر سے کوسوں دور تھے لیکن جیسا کہ میں ابتداء میں لکھ آیا ہوں اس سیرت
میں میں نے صرف اس حصہ سیرت پر روشنی ڈالنی ہے جو اَصَحُ الْكُتُبِ بَعْدَ كِتَابِ اللہ بخاری
سے ہمیں معلوم ہوتا ہے اور دوسرے جو واقعات پہلے بیان کئے جاچکے ہیں ان کے دوبارہ
دہرانے سے بھی اجتناب کرنا مناسب ہے پس ان مجبوریوں کی وجہ سے صرف دو مثالوں پر
ہی کفایت کی جاتی ہے جن میں سے ایک تو پہلے بیان ہو چکی ہے اور دوسری ذیل میں درج
ہے حضرت ابوہریرہ بیان فرماتے ہیں۔حَدَّثَنَا مُجَاهِدٌ : أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ يَقُولُ: اللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ إِنْ كُنْتُ لَأَعْتَمِدُ بِكَبِدِي عَلَى
الْأَرْضِ مِنَ الْجُوعِ ، وَإِنْ كُنْتُ لَأَشَدُّ الْحَجَرَ عَلَى بَطْنِي مِنَ الْجُوعِ ، وَلَقَدْ قَعَدْتُ يَوْمًا عَلَى
طَرِيقِهِمُ الَّذِي يَخْرُجُونَ مِنْهُ ، فَمَرَ أَبُو بَكْرٍ فَسَأَلْتَهُ عَنْ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ
اللَّهِ مَا سَأَلْتَهُ إِلَّا لِيَشْبِعَنِي،
232

فَمَرَ وَلَمْ يَفْعَلْ ، ثُمَّ مَرَّ بِي عُمَرُ ، فَسَأَلْتَهُ عَنْ آيَةٍ مِنْ كِتَابِ اللهِ مَا سَأَلْتُهُ إِلَّا لِيَشْبِعَنِي ، فَمَرَّ وَلَمْ
يَفْعَلْ ، ثُمَّ مَرَّ بِي أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَسَّمَ حِينَ رَانِي وَعَرَفَ مَا فِي نَفْسِي وَمَا فِي
وَجْهِي ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَبَا هِيَ ، قُلْتُ: لَبَيَكَ يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ: الْحَقِّ وَمَضَى فَتَبِعْتَهُ ، فَدَخَلَ
فَاسْتَأْذَنَ فَأَذِنَ لِي، فَدَخَلَ فَوَجَدَ لَبَنَا فِي قَدَحٍ، فَقَالَ: مِنْ أَيْنَ هَذَا اللَّبَنُ؟ قَالُوا: أَهْدَاهُ لَكَ فَلَانْ
أَوْ فَلَانَةً ، قَالَ : أَبَاهِرٍ ، قُلْتُ: لَبَيَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: الْحَقِّ إِلَى أَهْلِ الصُّفَةِ فَادْعُهُمْ لِيْ، قَالَ:
وَأَهْلُ الصُّفَةِ أَضْيَافُ الْإِسْلَامِ، لَا يَأْوُوْنَ إِلَى أَهْلٍ وَلَا مَالٍ، وَلَا عَلَى أَحَدٍ إِذَا أَتَتْهُ صَدَقَةً بَعَثَ
بِهَا إِلَيْهِمْ، وَلَمْ يَتَنَاوَلُ مِنْهَا شَيْئًا ، وَإِذَا أَتَتْهُ هَدِيَّةً أَرْسَلَ إِلَيْهِمْ وَأَصَابَ مِنْهَا وَأَشْرَكَهُمْ فِيهَا ،
فَسَاءَنِي ذَلِكَ فَقُلْتُ: وَمَا هَذَا اللَّبَنُ فِي أَهْلِ الصُّفَةِ، كُنتُ أَحَقَّ أَنَا أَنْ أُصِيبَ مِنْ هَذَا اللَّبَنِ
شَرْبَةً أَتَقَوَى بِهَا ، فَإِذَا جَاءَ أَمَرَنِي فَكُنْتُ أَنَا أَعْطِيهِمْ ، وَمَا عَسَى أَنْ يَبْلُغَنِي مِنْ هَذَا اللَّبَنِ وَلَمْ
يَكُنْ مِنْ طَاعَةِ اللهِ وَ طَاعَةِ رَسُولِهِ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُدْ، فَأَتَيْتُهُمْ فَدَعَوْتُهُمْ فَأَقْبَلُوا فَاسْتَأْذَنُوا
، فَأَذِنَ لَهُمْ، وَأَخَذُوا مَجَالِسَهُمْ مِنَ الْبَيْتِ قَالَ: يَا أَبَاهِرٍ ، قُلْتُ: لَبَيَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: خُذْ
فَأَعْطِهِمْ ، قَالَ: فَأَخَذْتُ الْقَدَحَ فَجَعَلْتُ أَعْطِيهِ الرَّجُلَ فَيَشْرَبُ حَتَّى يَرْوَى ثُمَّ يَرُدُّ عَلَيَّ
الْقَدَحَ، فَأَعْطِيهِ الرَّجُلَ فَيَشْرَبُ حَتَّى يَرْوَى ثُمَّ يَرُدُّ عَلَيَّ الْقَدَحَ، فَيَشْرَبْ حَتَّى يَرْوَى ثُمَّ يَرْةُ
عَلَيَّ الْقَدَحَ ، حَتَّى انْتَهَيْتُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ رَوِيَ الْقَوْمُ كُلُّهُمْ فَأَخَذَ
الْقَدَحَ فَوَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ فَنَظَرَ إِلَيَّ فَتَبَسَّمَ ، فَقَالَ: أَبَاهِرٍ ، قُلْتُ: لَبَيَكَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: بَقِيتُ
أَنَا وَأَنْتَ ، قُلْتُ : صَدَقْتَ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: اقْعُدُ فَاشْرَبْ فَقَعَدْتُ فَشَرِبْتُ ، فَقَالَ: اشْرَبْ
فَشَرِبْتُ ، فَمَا زَالَ يَقُولُ: اشْرَبْ ، حَتَّى قُلْتُ : لَا وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أَجِدُ لَهُ مَسْلَكًا،
قَالَ: فَأَرِنِي، فَأَعْطَيْتُهُ الْقَدَحَ، فَحَمِدَ اللهَ وَسَمَّى وَشَرِبَ الْفَضْلَةَ۔( بخاری کتاب الرقاق باب كيف
كان عيش النبي و اصحابه وتخليهم من الدنيا )
ترجمہ :۔اس خدا کی قسم جس کے سوا کوئی اور خدا نہیں کہ میں بھوک کے مارے زمین
پر منہ کے بل لیٹ جایا کرتا تھا اور کبھی میں بھوک کے مارے اپنے پیٹ پر پتھر باندھ لیا
233

کرتا تھا ( یعنی رسول کریم صلی شما السلام کے زمانہ میں اس وقت صحابہ زیادہ تر اپنے اوقات دین
کے سیکھنے میں ہی خرچ کرتے تھے اور کم وقت اپنی روزی کے کمانے میں لگاتے تھے اس
لئے دنیاوی مال آپ کے پاس بہت کم ہوتا تھا اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ تو کوئی کام کیا
ہی نہ کرتے تھے، ہر وقت مسجد میں اس انتظار میں بیٹھے رہا کرتے تھے کہ کب رسول کریم
سیاہ ہم نکلیں تو میں آپ کے ساتھ ہو جاؤں اور جو کچھ آپ کے دہن مبارک سے نکلے اس کو
یاد کرلوں اور چونکہ سوال سے بچتے تھے کئی کئی وقت کا فاقہ ہو جا تا لیکن ہر حال میں شاکر
تھے اور آستانہ مبارک کو نہ چھوڑتے تھے ) ایک دن ایسے ہوا کہ میں اس راستہ پر بیٹھ
گیا جس پر سے صحابہ گذر کر اپنے کاروبار کے لئے جاتے تھے،اتنے میں (حضرت)
ابوبکر گزرے پس میں نے ان سے قرآن کریم کی ایک آیت پوچھی اور میں نے یہ آیت
ان سے اس لئے نہ پوچھی تھی کہ وہ مجھے اس کے معنی بتا ئیں بلکہ اصل غرض میری یہ تھی کہ شاید
ان کی توجہ میری طرف ہو اور میرا پیٹ بھر دیں لیکن انہوں نے معنی بتائے اور آگے چل
دیئے ، مجھے کچھ کھلایا نہیں۔ان کے بعد ( حضرت عمر گزرے۔میں نے ان سے بھی قرآن
کریم کی ایک آیت پوچھی اور وہ آیت بھی مجھکو آتی تھی میری اصل غرض یہی تھی کہ وہ مجھے
کچھ کھلا ئیں مگر وہ بھی اسی طرح گزر گئے اور مجھے کچھ نہ کھلا یا۔پھر وہاں سے ابوالقاسم
سلام ( یعنی آنحضرت فداہ نفسی ) گزرے آپ نے جو نہی مجھے دیکھا مسکرا دیئے اور جو
کچھ میرے جی میں تھا اور جو میرے چہرہ سے عیاں تھا ( یعنی بھوک کے آثار ) اس کو پہچان
لیا پھر فر ما یا ابو ہریرہ ! میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! حاضر ہوں ارشادفرمائیے، فرمایا
میرے ساتھ چلے آؤ۔پس میں آپ کے پیچھے چل پڑا آپ اپنے گھر میں داخل ہوئے اور
میرے لئے اجازت مانگی پھر مجھ کو اندر آنے کی اجازت دی۔پھر آپ اندر کمرہ میں تشریف
234

رض
لے گئے اور ایک دودھ کا پیالہ رکھا پایا۔آپ نے دریافت فرمایا کہ یہ دودھ کہاں سے آیا
ہے؟ اندر سے جواب ملا فلاں مرد یا فلاں عورت ( حضرت ابوہریرہ کو یاد نہیں رہا کہ مرد
کہا یا عورت) نے حضور کے لئے ہدیہ بھیجا ہے۔اس پر مجھے آواز دی۔میں نے عرض کیا۔یا
رسول اللہ ! حاضر ہوں۔فرمایا اہل صفہ کے پاس جاؤ اور ان کو میرے پاس بلا ؤ۔ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ اہل صفہ اسلام کے مہمان تھے جن کے نہ تو کوئی رشتہ دار تھے جن
کے پاس رہتے نہ اُن کے پاس مال تھا کہ اس پر گزارہ کرتے اور نہ کسی شخص کے ذمہ ان کا
خرچ تھا۔جب نبی کریم صلی یا ستم کے پاس صدقہ آتا تو آپ ان کی طرف بھیجید یتے اور اس
میں سے خود کچھ نہ کھاتے اور جب آپ کے پاس کوئی ہدیہ آتا تو آپ اُن کو بلا بھیجتے اور ہدیہ
سے خود بھی کھاتے اور ان کو بھی اپنے ساتھ شریک فرماتے۔حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں
کہ یہ بات مجھے اچھی نہ لگی اور مجھے خیال گزرا کہ یہ دودھ اصحاب الصفہ میں کیونکر تقسیم
ہوگا۔میں زیادہ مستحق تھا کہ اس دودھ کو پیتا اور قوت حاصل کرتا، جب وہ لوگ آجائیں گے
تو آپ مجھے حکم فرما دیں گے اور مجھے اپنے ہاتھ سے ان کو تقسیم کرنا پڑے گا اور غالب گمان یہ
ہے کہ میرے لئے اس میں سے کچھ نہ بچے گا لیکن خدا اور رسول کی اطاعت سے کوئی چارہ
نہ تھا پس میں ان لوگوں کے پاس آیا اور ان کو بلایا۔وہ آئے اور اندر آنے کی اجازت طلب
کی۔آنحضرت سلائی یہی ہم نے ان کو اجازت دی پس وہ اپنی اپنی جگہ بیٹھ گئے۔اس پر رسول
کریم صلی اسلام نے فرمایا۔ابوہریرہ ! میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! حاضر ہوں۔فرمایا۔یہ
پیالہ لو اور ان کو پلاؤ۔میں نے پیالہ لیا اور اس طرح تقسیم کرنا شروع کیا کہ پہلے ایک آدمی کو
دیتا جب وہ پی لیتا اور سیر ہو جاتا تو مجھے پیالہ واپس کر دیتا پھر میں دوسرے کو دیتا جب وہ سیر
ہو جا تا تو مجھے پیالہ واپس کر دیتا۔اسی طرح باری باری سب کو پلا نا شروع کیا یہاں تک کہ
235

سب پی چکے اور سب سے آخر میں میں نے نبی کریم صلی یا یہ ہم کو پیالہ دیا آپ نے پیالہ لے
لیا اور اپنے ہاتھ پر رکھا اور میری طرف دیکھ کر مسکرائے اور فر ما یا ابو ہریرہ عرض کیا یارسول
اللہ ! حکم فرما یا اب تو تم اور میں رہ گئے ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ درست ہے
فرمایا۔اچھا تو بیٹھ جاؤ اور پیوپس میں بیٹھ گیا اور میں نے دودھ پیا جب پی چکا تو فرمایا کہ اور
پیو۔میں نے اور پیا۔پھر فرمایا اور پیو۔اور اسی طرح فرماتے رہے یہاں تک کہ آخر مجھے
کہنا پڑا کہ خدا کی قسم! جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے اب تو اس دودھ کے
لئے کوئی راستہ نہیں ملتا اس پر فر ما یا! کہ اچھا تو مجھے دو۔میں نے وہ پیا لہ آپ کو
پکڑا دیا۔آپ نے خدا تعالیٰ کی تعریف اور بسم اللہ پڑھی۔اور باقی بچا ہوا دودھ پی لیا۔اس حدیث سے رسول کریم صلی سیستم کی سیرت کے جن متفرق مضامین پر روشنی پڑتی
ہے ان کے بیان کرنے کا تو یہ موقعہ نہیں مگر اس وقت میری غرض اس حدیث کے لانے سے
یہ بیان کرنا کہ رسول کریم ملایم تکبر سے بالکل خالی تھے اور تکبر آپ کے قریب بھی نہ
پھٹکتا تھا۔رسول کریم صلی لا یہ تم تو خیر بڑی شان کے آدمی تھے اور جس وقت کا یہ واقعہ ہے
اس وقت دنیاوی شان بھی آپ کو بادشاہانہ حاصل تھی ( کیونکہ حضرت ابوہریرہ آپ کی
وفات سے صرف تین سال پہلے مسلمان ہوئے تھے پس اگر یہ بھی فرض کر لیا جائے کہ
مسلمان ہوتے ہی آپ کو یہ واقعہ پیش آیا تب بھی فتح خیبر کے بعد کا یہ واقعہ ہے جبکہ رسول
کریم کی حکومت قائم ہو چکی تھی اور عرب کے کئی قبائل آپ کی اطاعت کا اقرار کر چکے
تھے)۔آپ سے دنیا وی حیثیت میں ادنیٰ لوگوں کو بلکہ معمولی معمولی اُمراء کو دیکھو کہ کیا تکبر
اور عجب کے باعث وہ کسی شخص کا جوٹھا پی سکتے ہیں؟ اس آزادی کے زمانہ میں بھی جبکہ تمام
بنی نوع انسان کی برابری کے دعوے کئے جاتے ہیں۔اس شان کو بنانے کے لئے طب کی
236

آڑ تلاش کی جاتی ہے کہ ایک دوسرے کا جھوٹھا پینے سے ایک دوسرے کی بیماری کے لگ
جانے کا خطرہ ہوتا ہے حالانکہ اگر کوئی ایسی بیماری معلوم ہو تو اور بات ہے ورنہ رسول کریم
صال اللہ تم تو فرماتے ہیں کہ سُورُ الْمُؤْمِنِ شِفَاء مؤمن کا جوٹھا استعمال کرنے میں بیماری سے
شفاء ہوتی ہے۔پھر مسلمان کہلانے والوں کا کیا حق ہے کہ اس فتویٰ کے ہوتے ہوئے اپنے
تکبر کو پورا کرنے کے لئے اس تار عنکبوت عذر کے پیچھے پناہ لیں۔غرض اس آزادی کے
زمانہ میں بھی بادشاہ تو الگ رہے عام لوگ بھی پسند نہیں کرتے کہ اپنے سے نیچے درجہ کے
آدمی کا جوٹھا کھانا یا پانی استعمال کریں اور خواہ دنیاوی حیثیت میں انسے ادنیٰ درجہ کا آدمی
کس قدر ہی صاف اور نظیف کیوں نہ ہو اور ہر قسم کی میلوں اور گندوں سے کتنا ہی پاک
کیوں نہ ہو اس کے جو ٹھے کھانے یا پینے کو بھی استعمال نہیں کرتے اور اس کو برا مناتے ہیں
اور اس کو اپنی ہتک خیال کرتے ہیں۔اور پھر امارت ظاہری الگ رہی ، قومیتوں کے لحاظ
سے بھی ایسے درجہ مقرر کئے گئے ہیں کہ ایک ادنیٰ قوم کے شخص کا جوٹھا کھانا یا پانی استعمال
کرنا اعلیٰ قوم کے لوگ عار خیال کرتے ہیں خود ہمارے گھر میں ایک دفعہ یہ واقعہ ہؤا کہ
ایک سیدانی بغرض سوال آئی۔باتیں کرتے کرتے اس نے پانی مانگا۔ایک عورت اس کو پانی
دینے کے لئے اٹھی اور جو برتن گھڑوں کے پاس پانی پینے کے لئے رکھا تھا اس میں اُس نے
اسے پانی دیا۔وہ سیدانی بھی سامنے بیٹھی تھی اس بات کو دیکھ کر آگ بگولا ہوگئی اور بولی کہ
شرم نہیں آتی۔میں سیدانی ہوں اور تو امتیوں کے جو ٹھے برتن میں پانی دیتی ہے۔نئے برتن
میں مجھے پانی پلانا چاہئے تھا۔غرض صرف سادات میں سے ہونے کی وجہ سے با وجود اس
کے کہ وہ ہمارے ہاں سوال کرنے آئی تھی اور محتاج تھی اس نے اس قدر تکبر کا اظہار کیا کہ
دوسرے آدمی کا مستعمل برتن جو سید نہ ہو اس کے سامنے پیش کر نا گو یا اس کی ہتک
237

تھی۔جب مستعمل لیکن صاف کردہ برتن سے اس قدر نفرت
تھی تو جوٹھا پانی تو پھر نہایت
ناپاک ھے سمجھی جاتی ہوگی لیکن اس سیدوں کے باپ بلکہ انبیاء کے سید کو دیکھو کہ اصحاب
الصفہ جن کو نہ کھانے کو روٹی ، نہ پہنے کو کپڑا ، نہ رہنے کو مکان میسر تھا ان کو اپنے گھر پر بلاتا
ہے اور ایک نہیں دو نہیں، ایک جماعت کی جماعت کو دودھ کا پیالہ دیتا ہے اور سب کو باری
باری پلا کر سب کا بچا ہوا ، کم سے کم نصف درجن مونہوں سے گزرا ہو ا دودھ سب سے آخر
میں الحمد اللہ کہتا ہوا بسم اللہ کہ کر پی جاتا ہے اور اس کے چہرہ پر بجائے نفرت کے آثار ظاہر
ہونے کے خوشی اور فرحت اور شکر و امتنان کی علامت ہویدا ہوتی ہیں۔بے شک دنیا میں
بڑے بڑے لوگ گزرے ہیں لیکن اس شان و شوکت کا مالک ہوکر جو رسول کریم مالی یا یہ ہم کو
حاصل
تھی پھر اس قدر تکبر سے بعد کی مثال کوئی پیش تو کرے۔لیکن خوب یا درکھو کہ ایسی
مثال پیش کرنے پر کوئی شخص قادر نہیں ہوسکتا۔انکسار :-
تکبر کے متعلق دو مثالیں بیان کرنے کے بعد میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ نہ صرف
یہ کہ آپ کے اندر تکبر نہ تھا بلکہ اس کے علاوہ آپ کی طبیعت میں حد درجہ کا انکسار بھی تھا
اور آپ ہمیشہ دوسرے کی تعظیم کرنے کے لئے تیار رہتے تھے اور اپنا رویہ ایسا رکھتے تھے
جس سے دوسرے لوگوں کا ادب ظاہر ہو اور یہ وہ بات ہے کہ جس سے عام طور پر لوگ خالی
ہوتے ہیں۔خصوصا امراء تو اس سے بالکل خالی ہی نظر آتے ہیں۔ایسے تو شاید بہت سے
امراء مل جائیں جو ایک حد تک تکبر سے بچے ہوئے ہوں لیکن ایسے امراء جو تکبر سے محفوظ
انکسار کا لفظ اُردو محاورہ کی وجہ سے رکھا گیا ہے ورنہ عربی زبان میں انکساران معنوں میں استعمال نہیں ہوتا بلکہ
اس کی بجائے تواضع کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔238

ہونے کے علاوہ منکسر المزاج بھی ہوں شاذ و نادر ہی ملتے ہیں اور میرا یہ کہنا کہ
شاذ و نادر منکسر المزاج امراہل سکتے ہیں اس کا بھی یہ مطلب نہیں کہ ایسے امراء بھی ہیں جو
اپنے انکسار میں رسول اللہ صلی شیا کی ستم کا نمونہ ہیں۔کیونکہ رسول کریم صلی یہ تم کا نمونہ تو انبیاء
میں بھی نہیں مل سکتا چہ جائیکہ عام امراء میں مل جائے۔میرا یہ ایمان ہے کہ آپ اپنی تمام
عادات اور تمام حرکات میں بے نظیر تھے اور اخلاق کے تمام پہلوؤں میں کل انبیاء اور صلحاء
پر فضیلت رکھتے تھے۔پس میں اگر کسی جگہ دوسرے امراء سے آپ کا مقابلہ کرتا ہوں تو
صرف یہ دکھانے کے لئے کہ بادشاہوں اور امراء میں بھی نیک نمو نے تو موجود ہیں لیکن جس
طرح ہر رنگ اور ہر پہلو میں آپ کامل تھے اس کی نظیر کہیں نہیں ملتی اور دوسرے یہ بتانے
کے لئے کہ آپ کو صرف نیک بختوں میں اور صلحاء میں شامل کرنا درست نہیں ہو سکتا بلکہ کسی
ایک خلق میں بھی بہتر سے بہتر نمونہ جو مل سکتا ہے اس سے بھی آپ کا نمونہ بڑھ کر تھا جو اس
بات کا ثبوت ہے کہ آپ کوئی نیک بخت بادشاہ نہ تھے بلکہ نبی تھے اور نبیوں کے بھی سردار
تھے اور میں ان لوگوں کی کوشش کو نہایت حقارت کی نظر سے دیکھتا ہوں جو آپ کی لائف
میں یہ کوشش کرتے ہیں کہ آپ کے افعال کو چند اور بادشاہوں سے مشابہ کر کے دکھاتے
ہیں اور اس طرح گویا آپ پر سے وہ اعتراض مٹانا چاہتے ہیں جو آپ کے دشمنوں کی طرف
سے کئے جاتے ہیں اس کوشش کا نتیجہ سوائے اس کے اور کیا ہوسکتا ہے کہ آنحضرت سلا می ایستم
ایک اچھے بادشاہ تھے۔لیکن ہمارا تو یہ دعویٰ ہے کہ آپ ایک نبی تھے اور نبیوں کے سردار
تھے۔پس جب تک آپ کے اخلاق کو دوسرے انسانوں کے اخلاق سے بہتر اور اعلیٰ نہ
ثابت کیا جائے ہمارا دعویٰ باطل ہو جاتا ہے اور صرف بعض شریف بادشاہوں سے آپ کی
مماثلث ثابت کر دینے سے وہ مطلب ہرگز پورانہیں ہوتا جس کے پورا کرنے کے لئے ہم
239

·

آج 10 میں سے 10 باقی