بَاب سوم
سیرت النبی ؐ, حصہ 3
چاہنا کیا اس بے مثل یقین اور ایمان کو ظاہر نہیں کرتا جو آپ کو خدا پر تھا۔اور کیا اس سے یہ
ثابت نہیں ہوتا کہ آپ کا دل یا دالبی اور خشیت ایزدی سے ایسا معمور و آباد تھا کہ توجہ الی
المخلوق کا اس میں کوئی خانہ خالی ہی نہ تھا۔اگر یہ بات کسی اور انسان میں بھی پائی جاتی تھی اور
اگر کوئی اور شخص بھی آپ کے برابر یا آپ کے قریب بھی ایمان رکھتا تھا اور خدا کا خوف اس
کے دل پر مستولی تھا تو اسکے اٹھنے بیٹھنے چلنے پھرنے میں بھی خشیت الہبی کے یہ آثار پائے
جانے ضروری ہیں مگر میں دعوئی سے کہتا ہوں کہ زمین کے ہر گوشہ میں چراغ لے کر گھوم
جاؤ، تاریخوں کی ورق گردانی کرو، مختلف مذاہب کے مقتداؤں کے جیون چرتر ،سوانح
عمریاں اور بایو گرافیاں پڑھ جاؤ مگر ایسا کامل نمونہ کسی انسان میں نہ پاؤ گے۔اور وہ خوف
خدا جو رسول کریم صلای ایتم کے ہر ایک قول سے ظاہر ہوتا ہے اور وہ حزم واحتیاط جو آپ کے
ہر ایک فعل سے ٹپکتی ہے اس کا عشر عشیر بھی کسی دوسرے انسان کی زندگی میں پایا جانا محال
ہے۔وہ دعا جس کا میں نے اوپر ذکر کیا ہے یہ ہے۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعْوَ ذُبِكَ مِنَ الْكَسَلِ وَالْهَرَمِ
وَالْمَأْثَمِ وَالْمَغْرَمِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ النَّارِ وَعَذَابِ النَّا رِوَمِنْ فِتْنَةِ الْغِنَى
وَأَعْوَذُبِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْفَقْرِ وَآعُوَ ذَبِكَ مِنْ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ اللَّهُمَّ اغْسِلْ عَنِى خَطَايَايَ
بِمَاءِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِ قَلْبِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا نَقَيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنَ الدَّنَسِ وَبَاعِدُ بَيْنِي
وَبَيْنَ خَطَايَايَ كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ ( بخاری کتاب الدعوات باب التعوذ من الماثم و
المغرم ) اے میرے رب میں تجھ سے سستی اور شدید بڑھاپے اور گناہوں اور قرضہ اور قبر
کے فتنہ اور قبر کے عذاب اور دوزخ کے فتنہ اور اس کے عذاب اور دولت کے فتنہ کے
نقصانوں سے پناہ مانگتا ہوں اور اسی طرح میں غربت کے فتنہ سے پناہ مانگتا ہوں اور مسیح
الدجال کے فتنہ سے پناہ مانگتا ہوں اور اے میرے اللہ میری خطاؤں کو مجھ سے برف اور
36
اولوں کے پانی کے ساتھ دھو دے اور میرے دل کو ایسا صاف کر دے کہ جیسے تو نے سفید
کپڑے کو میل سے صاف کر دیا ہے اور مجھ میں اور گناہوں میں اتنا فاصلہ حائل کر دے جتنا
تو نے مشرق و مغرب میں رکھا ہے۔اے وہ انسان جسے رسول کریم صلی یا یہ ہم سے عداوت ہے تو بھی ذرا اس دعا کو غور
سے پڑھا کر اور دیکھ کہ وہ گناہوں سے کس قدر متنفر تھے۔وہ بدیوں سے کس قدر بیزار
تھے۔وہ کمزوریوں سے کس طرح بری تھے۔وہ عیبوں سے کس قدر پاک تھے اور ان کا
دل خشیت الہی سے کیسا پر تھا
فَتَدَبَّرُ وَاهْتَدِ بِهُدُاه
غیرت دینی
اس بات کے بتانے کے بعد کہ رسول کریم صلی ایم کی زندگی اور آپ کا ہر فعل خشیت
الہی کی ایک زندہ مثال ہے میں آپ کی غیرت دینی کے متعلق کچھ لکھنا چاہتا ہوں۔بہت سے لوگ اعلیٰ سے اعلیٰ اخلاق کے نمونہ دکھاتے ہیں مگر یہ اخلاق اسی وقت تک
ظاہر ہوتے ہیں جب تک انہیں کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ذرا ان کے منشاء کے خلاف کوئی بات
ہو اور ان کی آنکھیں لال پیلی ہو جاتی ہیں اور منہ سے جھاگ آنی شروع ہو جاتی ہے۔اور
اگر اشارہ بھی کوئی انہیں ایسی بات کہ بیٹھے جس میں وہ اپنی ہتک سمجھتے ہوں تو وہ اسے
برداشت نہیں کر سکتے بلکہ ہرممکن سے ممکن طریق سے اس کا بدلہ لینے کی کوشش کرتے ہیں
اور جب تک مد مقابل سے بدلہ نہ لے لیں انہیں چین نہیں آتا۔مگر انہیں لوگوں کو دیکھا جاتا ہے کہ جب خدا اور رسول کی کوئی ہتک کرتا ہے تو اسے
بڑی خوشی سے سنتے ہیں اور ان کو وہ قطعا بری نہیں معلوم ہوتی اور ایسی مجلسوں میں اٹھنا بیٹھنا
37
نا پسند نہیں کرتے جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کسی وقت ان سے بھی کوئی غلطی ہو جاتی ہے اور اس
طرح ان کا دین برباد ہو جاتا ہے۔جتنے اخلاق اخلاق اور تہذیب تہذیب پکارنے والے لوگ ہیں ان کی زندگیوں کا
مطالعہ کر کے دیکھ لوضرور ان میں یہ بات پائی جائے گی کہ دوسروں کے معاملہ میں اور خصوصا
دین کے معاملہ میں غیرت کے اظہار کو وہ بدی خلقی اور بد تہذیبی قرار دیتے ہیں مگر اپنے
معاملہ میں ان کا معیارِ اخلاق ہی اور ہے اور وہاں اعلیٰ اخلاق سے کام لینا ان کے لئے
ناممکن ہو جاتا ہے۔مؤمن انسان کا کام اس کے بالکل برخلاف ہونا چاہئے اور اسے اخلاق کا اعلیٰ
نمونہ اپنے معاملات میں دکھانا چاہئے اور حتی الوسع کوشش کرنی چاہئے کہ بہت سے موقعوں پر
چشم پوشی سے ہی کام لے اور جب تک عفو سے کام نکل سکتا ہو اور اس کا خراب نتیجہ نہ نکلتا ہو
اسے ترک نہ کرے لیکن دین کے معاملہ میں قطعا بے غیرتی کا اظہار نہ کرے اور ایسے تمام
مواقع جن میں دین کی ہتک ہوتی ہو ان سے الگ رہے اور ایسی تمام مجلسوں اور صحبتوں سے
پر ہیز کرے کہ جن میں دین کی ہتک اور اس سے ٹھٹھا ہوتا ہو اور دین پر جس قدر اعتراض
ہوں ان کو دور کرنے کی کوشش کرے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو معلوم ہوگا کہ وہ خدا تعالیٰ کی
قدوسیت قائم کرنے کی نسبت اپنے نفس پر اعتراضات دور کرنے کے لئے زیادہ کوشاں رہتا
ہے اور جتنا اسے اپنی صفائی کا خیال ہے اتنا خدا تعالیٰ اور دینِ حق
کی تنز ہیہ کا خیال نہیں۔رسول کریم صلی بینم کی زندگی اس معاملہ میں بھی عام انسانوں سے بالکل مختلف ہے
اور آپ "بجائے اپنے نفسانی معاملات اور ذاتی تکالیف پر اظہار غضب وغصہ کے نہایت
ملائمت اور نرمی سے کام لیتے اور اگر کوئی اعتراض کرتا تو اس پر خاموش رہتے اور جب تک
38
خاموشی سے نقصان نہ پہنچتا ہو بھی ذب اعتراضات کی طرف توجہ نہ کرتے مگر خدا تعالیٰ کے
معاملہ میں آپ بڑے باغیرت تھے اور یہ کبھی برداشت نہ کر سکتے تھے کہ کوئی شخص اللہ تعالیٰ
کی ہتک کرے اور جب کوئی ایسا موقع پیش آتا آپ فورا اللہ تعالیٰ کی تنزیہہ کرتے یا اگر
کوئی شخص خدا تعالیٰ کے احکام سے لا پرواہی کرتا تو اسے سخت تنبیہ کرتے۔حضرت براء بن عازب سے روایت ہے فرمایا کہ :-
جَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّ
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الرِّجَالَةِ يَوْمَ أَحَدٍ وَكَانُوْاخَمْسِيْنَ رَجُلًا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ
جُبَيْرٍ فَقَالَ إِنْ رَأَيْتُمُوْنَا تَخْطَفْنَا الطَّيْرُ فَلَاتَبْرَحُوْا مَكَانَكُمْ هَذَا حَتَّى أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ وَإِنْ رَأَيْتَمُوْنَا
هَزَمْنَا الْقَوْمَ وَأَوْطَأْنَا هُمْ فَلَاتَبْرَ حَوْا حَتَّى أَرْسِلَ إِلَيْكُمْ فَهَزَ مُوْهُمْ قَالَ وَأَنَا وَاللَّهِ رَأَيْتُ النِّسَاءَ
يَشْتَدِدْنَ قَدْ بَدَتْ خَلَاخِلُهُنَّ وَاَسْوَ قُهُنَّ رَافِعَاتٍ ثِيَابَهُنَّ فَقَالَ اصْحَابُ عَبْدُ اللَّهِ بْنِ جُبَيْرٍ
الْغَنِيمَةَ أَىٰ قَوْمِ الْغَنِيمَةَ ظَهَرَ أَصْحَابُكُمْ فَمَا تَنْتَظِرُوْنَ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جُبِيرٍ أَنَسِيْتُمْ مَا قَالَ لَكُمْ
رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَوْ وَاللهِ لَتَأْتِينَ النَّاسِ فَلَنَصِيبَنَّ مِنَ الْغَنِيمَةِ فَلَمَّا أَتَوْهُمْ صُرِفَتْ
وَجُوْهُهُمْ فَأَقْبَلُوَ امْتَهَزِمِينَ فَذَكَ اذْيَدْعُوَهُمُ الرَّسُوْلُ فِي أَخْرَاهُمْ فَلَمْ يَبْقَ مَعَ النَّبِي صَلَّى
اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرُ اثْنَىٰ عَشَرَ رَجُلًا فَاَصَا بُوْ امِنَا سَبْعِينَ وَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
وَأَصْحَابُهُ أَصَابَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ بَدْرٍ اَز بَعِيْنِ وَمِائَةَ سَبْعِينِ آسِيرًا وَسَبْعِينَ قَتِيلًا فَقَالَ أَبُو
سَفْيَانَ أَفِي الْقَوْمِ مُحَمَّدْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ فَنَهَا هُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تُجِيبُوْهُ ثُمَّ قَالَ أَفِي
الْقَوْمِ ابْنُ أَبِي قَحَافَةَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ أَفِي الْقَوْمِ ابْنَ الْخَطَّابِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ رَجَعَ إِلَى
أَصْحَابِهِ فَقَالَ أَمَّا هَؤُلَاءِ فَقَدْ قُتَلُوْ فَمَا مَلَكَ عُمَرُ نَفْسَهُ فَقَالَ كَذَبْتَ وَاللَّهِ يَا عَدُقَ اللَّهِ اِنَّ الَّذِيْنَ
عَدَدْتَ لَأَحْيَاءَ كُلُّهُمْ وَقَدْ بَقِيَ لَكَ مَا يَسَوْءَكَ قَالَ يَوْمَ بِيَوْمِ بَدْرٍ وَالْحَرْبَ سِجَالَ إِنَّكُمْ
سَتَجِدُوْنَ فِي الْقَوْمِ مُثْلَةَ لَمْ أَمْرُ بِهَا وَلَمْ تَسُؤْنِى ثُمَّ اَخَذَ يَرْتَجِزُ أَعْلُ هَبَلْ أَعْلُ هَبَلُ قَالَ النَّبِيُّ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَلَا تَجِيْبُوْالَهُ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا نَقُولُ قَالَ قُوْلُوْ اللَّهُ أَعْلَى وَاجَلُ قَالَ إِنَّ لَنَا
الْعُزَّى وَلَا عُزّى لَكُمْ فَقَالَ النَّبِيِّ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَلَا تَجِيبُوا لَهُ قَالُوْايَارَسُوْلَ اللَّهِ مَا نَقُوْلُ
قَالَ قُوْلُوْ اللَّهُ مَوْلَانَا وَلَا مَوْلى لَكُمْ ( بخاری کتاب الجھاد باب مايكره من التنازع والاختلاف في الحرب)
39
یعنی رسول کریم صلی یا یہ تم نے پیادہ فوج کے پچاس آدمیوں پر احد کے دن عبد اللہ بن
جبیر رضی اللہ عنہ کو مقر رکیا اور فرمایا کہ اگر تم یہ بھی دیکھ لو کہ ہمیں جانو را چک رہے ہیں تب بھی
اپنی اس جگہ سے نہ ہلنا جب تک تم کو میں کہلا نہ بھیجوں۔اور اگر تم یہ معلوم کر لو کہ ہم نے دشمن
کو شکست دے دی ہے اور ان کو مسل دیا ہے تب بھی اس وقت تک کہ تمہیں کہلا نہ بھیجا
جائے اپنی جگہ نہ چھوڑنا۔اس کے بعد جنگ ہوئی اور مسلمانوں نے کفار کو شکست دے
دی۔حضرت براء فرماتے ہیں خدا کی قسم میں دیکھ رہا تھا کہ عورتیں کپڑے اٹھا اٹھا کر
بھاگ رہی تھیں اور ان کی پنڈلیاں ننگی ہو رہی تھیں اس بات کو دیکھ کر عبداللہ بن جبیر کے
ساتھیوں نے کہا کہ اے قوم غنیمت کا وقت ہے غنیمت کا وقت ہے تمہارے ساتھ غالب
آگئے پھر تم کیا انتظار کر رہے ہو اس پر عبداللہ بن جبیر نے انہیں کہا کہ کیا تم رسول
کریم صلی اینم کاحکم بھول گئے ہو۔انہوں نے کہا کہ خدا کی قسم ہم بھی ساری فوج سے مل کر
غنیمت حاصل کریں گے۔جن لشکر سے آکر مل گئے تو ان کے منہ پھیرے گئے اور شکست کھا
کر بھاگے اسی کے بارہ میں قرآن شریف کی یہ آیت نازل ہوئی ہے کہ یاد کرو جب رسول
تم کو پیچھے کی طرف بلا رہا تھا اور رسول کریم صلی شما یہ یتیم کے ساتھ سوائے بارہ آدمیوں کے اور
کوئی نہ رہا اس وقت کفار نے ہمارے ستر آدمیوں کا نقصان کیا اور رسول کریم صلی شی پہ ستم اور
آپ کے اصحاب نے جنگ بدر میں کفار کے ایک سو چالیس آدمیوں کا نقصان کیا تھا۔ستر
قتل ہوئے تھے اور ستر قید کئے گئے تھے۔غرضیکہ جب لشکر پراگندہ ہو گیا اور رسول کریم
کے گرد صرف ایک قلیل جماعت ہی رہ گئی تو ابوسفیان نے پکار کر کہا کہ کیا تم میں
محمد سلیم ہے اور اس بات کو تین بار دہرایا لیکن رسول کریم نے لوگوں کو منع کر دیا کہ وہ
جواب نہ دیں۔اس کے بعد ابوسفیان نے تین دفعہ بآواز بلند کہا کہ کیا تم میں ابن ابی قحافہ
40
( حضرت ابوبکر) ہے۔اس کا جواب بھی نہ دیا گیا تو اس نے پھر تین دفعہ پکار کر کہا کہ کیا تم
میں ابن الخطاب ( حضرت عمر ) ہے۔پھر بھی جب جواب نہ ملا تو اس نے اپنے ساتھیوں کی
طرف مخاطب ہو کر کہا کہ یہ لوگ مارے گئے ہیں۔اس بات کو سن کر حضرت عمر برداشت نہ
کر سکے اور اور فرمایا کہ اے خدا کے دشمن تو نے جھوٹ کہا ہے جن کا تو نے نام لیا ہے وہ
سب کے سب زندہ ہیں اور وہ چیز جسے تو نا پسند کرتا ہے ابھی باقی ہے۔اس جواب کو سنکر ابو
سفیان نے کہا کہ آج کا دن بدر کا بدلہ ہو گیا۔اور لڑائیوں کا حال ڈول کا سا ہوتا ہے تم اپنے
مقتولوں میں بعض ایسے پاؤ گے کہ جن کے ناک کان کٹے ہوئے ہوں گے۔میں نے اس
بات کا حکم نہیں دیا تھا لیکن میں اس بات کو نا پسند بھی نہیں کرتا۔پھر فخر یہ کلمات بآواز بلند کہنے
لگا أغل هيك أغل ٹھیک یعنی اے ہبل ( بت) تیرا درجہ بلند ہواے ہبل تیرا درجہ بلند
ہو۔اس پر رسول کریم صلی السلام نے فرمایا کہ تم اس کو جواب کیوں نہیں دیتے۔صحابہ نے
عرض کیا کہ یا رسول اللہ ہم کیا کہیں ؟ آپ نے فرمایا کہو کہ خدا تعالیٰ ہی سب سے بلند
66
رتبہ اور سب سے زیادہ شان والا ہے۔ابوسفیان نے یہ بات سنکر کہا ” ہمارا تو ایک بت
عزمی ہے اور تمہار کوئی عرب کی نہیں۔جب صحابہ خاموش رہے تو رسول کریم نے فرمایا کہ کیا تم
جواب نہیں دیتے۔صحابہ نے عرض کیا یا رسول
اللہ ہم کیا کہیں۔آپ نے فرمایا انہیں کہو کہ
”خدا ہمارا دوست و کارساز ہے اور تمہارا کوئی دوست نہیں“۔اس واقعہ سے اچھی طرح معلوم ہو سکتا ہے کہ آنحضرت صلی یا ایتم خدا تعالیٰ کے معاملہ
میں کیسے باغیرت تھے۔ابوسفیان اپنی جھوٹی فتح کے نشہ میں مخمور ہو کر زور سے پکارتا ہے کہ
کیا آپ زندہ ہیں لیکن آپ اپنی جماعت کو منع فرماتے ہیں کہ تم ان باتوں کا جواب ہی نہ دو
اور خاموش رہو۔ایک عام آدمی جو اپنے نفس پر ایسا قابو نہ رکھتا ہو ایسے موقع پر بولنے سے
41
کبھی باز نہیں رہ سکتا اور لاکھ میں سے ایک آدمی بھی شاید مشکل سے ملے جو اپنے دشمن کی
جھوٹی خوشی پر اس کی خوشی کو غارت کر نا پسند نہ کرے۔لیکن چونکہ ابوسفیان اس دعوی سے
رسول کریم کی ذات کی ہتک کرنا چاہتا تھا اور یہ ظاہر کرنا چاہتا تھا کہ میں نے ان
کو قتل کر دیا
ہے اسلئے رسول کریم نے نہ صرف خود جواب نہ دیا بلکہ صحابہ کو بھی منع کر دیا۔مگر جونہی کہ ابو سفیان نے خدا تعالیٰ کی ذات پر حملہ کیا اور سر میدان شرک کا اعلان کیا
اور بجائے خدا تعالیٰ کی عظمت بیان کرنے کے ہبل بت کی توصیف کی تو آپ برداشت نہ
کر سکے اور صحابہ کو حکم دیا کہ اسے جواب دو کہ خدا کے سوا اور کوئی نہیں جو عظمت و جلال کا
مالک ہو۔پھر جب اس نے یہ ظاہر کیا کہ عزمی ہمارا مددگار ہے آپ نے صحابہ کو حکم دیا کہ
اسے کہ دو کہ ہمارا خدا مددگار ہے اور ہم کسی اور کی مددنہیں چاہتے اور یہ بات بھی خوب
یا درکھو کہ خدا ہماری مدد کرے گا اور تمہاری مدد کر نے والا کوئی نہ ہوگا۔اللہ اللہ اپنے نفس کے متعلق کیا صبر ہے اور خدا تعالیٰ اور اس کے دین کی کیسی غیرت
ہے۔الَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
کعب بن مالک رضی اللہ عنہ :-
رسول کریم صلی ایم کی غیرت دینی کے ظاہر کرنے کے لئے اگر چہ پچھلی مثال بالکل
کافی تھی لیکن میں اس جگہ ایک واقعہ بھی لکھ دینا ضروری سمجھتا ہوں جس سے خوب روشن
ہوجاتا ہے کہ رسول کریم صلی یتیم نہ صرف دشمنوں کے مقابلہ میں غیرت دینی کا
اظہار فرماتے تھے بلکہ دوستوں سے بھی اور کوئی حرکت ایسی ہوتی جس سے احکام الہیہ کی
ہتک ہوتی ہو تو آپ اس پر اظہار غیرت سے باز نہ رہتے اور اس خیال سے خاموش نہ رہتے
:
کہ یہ ہمارے دوستوں کی غلطی ہے اسے نظر انداز کر دیا جائے۔42
حضرت کعب ابن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :-
لَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ رَسُولِ اللهِ وَ فِي غَزَوَةٍ غَزَاهَا إِلَّا فِي غَزْوَةِ تَبَوَكَ، غَيْرَ أَنِّي كُنتُ
تَخَلَّفْتُ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ، وَلَمْ يُعَاتِبْ أَحَدًا تَخَلَفَ عَنْهَا إِنَّمَا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ وَلا يُرِيدُ عِيرَ
قُرَيْشٍ، حَتَّى جَمَعَ اللَّهُ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ عَدُوِهِمْ عَلَى غَيْرِ مِيعَادٍ وَلَقَدْ شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ان الايم
لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ حِينَ تَوَاثَقْنَا عَلَى الإِسْلَامِ، وَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِي بِهَا مَشْهَدَ بَدْرٍ، وَإِنْ كَانَتْ بَدْرْ أَذْكَرَ فِي
النَّاسِ مِنْهَا كَانَ مِنْ خَبَرِي أَنِّي لَمْ أَكُنْ قَطُّ أَقْوَى وَلَا أَيْسَرَ حِينَ تَخَلَّفْتْ عَنْهُ فِي تِلْكَ الْغَزْوَةِ
وَاللَّهِ مَا اجْتَمَعَتْ عِنْدِي قَبْلَهُ رَاحِلَتَانِ قَطُّ حَتَّى جَمَعْتَهُمَا فِي تِلْكَ الْغَزْوَةِ، وَلَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ
يريد غَزْوَةً إِلَّا وَرَى بِغَيْرِهَا، حَتَّى كَانَتْ تِلْكَ الْغَزْوَةُ، غَزَاهَا رَسُولُ اللَّهِ وَ فِي حَرِ
شَدِيدٍ، وَاسْتَقْبَلَ سَفَرًا بَعِيدًا وَمَفَازًا وَعَدُوًّا كَثِيرًا، فَجَلَى لِلْمُسْلِمِينَ أَمْرَهُمْ لِيَتَأَهَبُوا أَهْبَةَ
غَزْوِهِمْ فَأَخْبَرَهُمْ بِوَجْهِهِ الَّذِي يُرِيدُ، وَالْمُسْلِمُونَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ وَ كَثِينِ، وَلَا يَجْمَعُهُمْ
كِتَابَ حَافِظ ـ يُرِيدُ الدَيوَانَ - قَالَ كَعْب فَمَا رَجُلٌ يُرِيدُ أَنْ يَتَغَيَّبَ إِلَّا ظَنَّ أَنْ سَيَخْفَى لَهُ مَا لَمْ
يَنْزِلْ فِيهِ وَحْى اللَّهِ، وَغَزَا رَسُولُ اللَّهِ الا الله تِلْكَ الْغَزْوَةَ حِينَ طَابَتِ الثَّمَارُ وَالظَّلَالُ، وَتَجَهَزَ
رَسُولُ اللَّهِ وَ وَالْمُسْلِمُونَ مَعَهُ، فَطَفِقْتُ أَغْدُو لِكَيْ أَتَجَهَّزَ مَعَهُمْ فَأَرْجِعْ وَلَمْ أَقْضِ شَيْئًا،
فَأَقُولُ فِي نَفْسِي أَنَا قَادِرْ عَلَيْهِ۔فَلَمْ يَزَلْ يَتَمَادَى بِي حَتَّى اشْتَدَّ بِالنَّاسِ الْجِدُّ، فَأَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ
وَالْمُسْلِمُونَ مَعَهُ وَلَمْ أَقْضِ مِنْ جَهَازِي شَيْئًا، فَقُلْتُ أَتَجَهَزُ بَعْدَهُ بِيَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ ثُمَّ
أَلْحَقَهُمْ فَغَدَوْتُ بَعْدَ أَنْ فَصَلُوا لأَتَجَهَنَ ، فَرَجَعْتُ وَلَمْ أَقْضِ شَيْئًا، ثُمَّ غَدَوْتُ ثُمَّ رَجَعْتُ وَلَمْ
أَقْضِ شَيْئًا، فَلَمْ يَزَلْ بِي حَتَّى أَسْرَعُوا وَتَفَارَطَ الْغَزْوَ، وَهَمَمْتُ أَنْ أَرْتَحِلَ فَأُدْرِكَهُمْ، وَلَيَتَنِي
فَعَلْتُ ، فَلَمْ يُقَدِّرْ لِي ذَلِكَ فَكُنتُ إِذَا خَرَجْتُ فِي النَّاسِ بَعْدَ خَرُوجٍ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ فَطَفَتْ
فِيهِمْ أَحْزَنَنِي أَنِّي لَا أَرَى إِلا رَجُلاً مَعْمُوصًا عَلَيْهِ النِفَاقُ أَوْ رَجُلاً مِمَّنْ عَذَرَ اللَّهُ مِنَ الضُّعَفَاءِ
وَلَمْ يَذْكُرْنِي رَسُولُ
اللهِ لا حَتَّى بَلَغَ تَبَوَكَ، فَقَالَ وَهُوَ جَالِسٌ فِي الْقَوْمِ بِتَبَوَك " مَا فَعَلَ كَعْبْ
"۔فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَلِمَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، حَبَسَهُ بُرْدَاهُ وَنَظَرْهُ فِي عِطْفِهِ۔فَقَالَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ
بِئْسَ مَا قُلْتَ، وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا عَلِمْنَا عَلَيْهِ إِلاَ خَيْرًا فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ وَ قَالَ كَعْبُ
43
بْنُ مَالِكٍ فَلَمَّا بَلَغَنِي أَنَّهُ تَوَجَدَ قَافِلَا حَضَرَنِي هَتِي، فَطَفِقْتْ أَتَذَكَّرَ الْكَذِبَ وَأَقُولُ بِمَاذَا أَخْرَجُ
مِنْ سَخَطِهِ غَدًا وَاسْتَعَنْتُ عَلَى ذَلِكَ بِكُلِّ ذِي رَأْيِ مِنْ أَهْلِي، فَلَمَّا قِيلَ إِنَّ رَسُولَ
اللَّهِ وَ قَدْ
أَظَلَّ قَادِمًا زَاحَ عَنِي الْبَاطِلُ، وَعَرَفْتُ أَنِّي لَنْ أَخْرَجَ مِنْهُ أَبَدًا بِشَيْءٍ فِيهِ كَذِبْ فَأَجْمَعْتُ
الله عليه
صِدْقَهُ، وَأَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ وَ قَادِمًا ، وَكَانَ إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ بَدَأَ بِالْمَسْجِدِ فَيَرْكَعَ فِيهِ
رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ جَلَسَ لِلنَّاسِ، فَلَمَّا فَعَلَ ذَلِكَ جَاءَهُ الْمُخَلَّفُونَ، فَطَفِقُوا يَعْتَذِرُونَ إِلَيْهِ، وَيَحْلِفُونَ
لَهُ، وَكَانُوا بِضْعَةً وَثَمَانِينَ رَجُلاً فَقَبِلَ مِنْهُمْ رَسُولُ الله الا الله عَلَانِيَتَهُمْ، وَبَايَعَهُمْ وَاسْتَغْفَرَ
لَهُمْ وَوَكَلَ سَرَائِرَهُمْ إِلَى اللهِ تعالى، فَجِئْتُهُ فَلَمَّا سَلَّمْتُ عَلَيْهِ تَبَسَّمَ تَبَسَّمَ الْمُغْضَبِ، ثُمَّ قَالَ
"تَعَالَ "۔فَجِئْتُ أَمْشِي حَتَّى جَلَسْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ لِي " مَا خَلَفْكَ أَلَمْ تَكُنْ قَدِ ابْتَعْتَ ظَهْرَكَ "
فَقُلْتُ بَلَى إِنِّي وَاللهِ يارسول الله لَوْ جَلَسْتُ عِنْدَ غَيْرِكَ مِنْ أَهْلِ الدُّنْيَا، لَرَأَيْتُ أَنْ سَأَخْرُجُ مِنْ
سَخَطِهِ بِعُذْرٍ، وَلَقَدْ أَعْطِيتُ جَدَلاً، وَلَكِنِي وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُ لَئِنْ حَدَّثْتَكَ الْيَوْمَ حَدِيثَ كَذِبٍ
تَرْضَى بِهِ عَنِّي لَيُوشِكَنَّ اللهَ أَنْ يُسْخِطَكَ عَلَى، وَلَئِنْ حَدَّثَتَكَ حَدِيثَ صِدْقٍ تَجِدُ عَلَيَّ فِيهِ إِنِّي
لأَرْجُو فِيهِ عَفْوَ اللَّهِ لَا وَاللَّهِ مَا كَانَ لِي مِنْ عَذَرٍ وَاللهِ مَا كُنتُ قَطُّ أَقْوَى وَلَا أَيْسَرَ مِنِّي حِينَ
تَخَلَّفَتْ عَنَكَ۔فَقَالَ رَسُولُ اللهِ الله " أَمَا هَذَا فَقَدْ صَدَقَ، فَقَمْ حَتَّى يَقْضِيَ اللَّهُ فِيكَ "۔فَقُمْتُ
وَثَارَ رِجَالُ مِنْ بَنِي سَلِمَةَ فَاتَّبَعُونِي، فَقَالُوا لِي وَاللَّهِ مَا عَلِمْنَاكَ كُنتَ أَذْنَبْتَ ذَنْبًا قَبْلَ هَذَا، وَلَقَدْ
عَجَزْتَ أَنْ لَا تَكُونَ اعْتَذَرْتَ إِلَى رَسُولِ اللهِ ﷺ بِمَا اعْتَذَرَ إِلَيْهِ الْمُتَخَلَّفُونَ قَدْ كَانَ
كَافِيَكَ ذَنْبَكَ اسْتِغْفَارُ رَسُولِ اللَّهِ وَ لَكَ، فَوَاللَّهِ مَا زَالُوا يُؤَتِبُونِي حَتَّى أَرَدْتُ أَنْ أَرْجِعَ
فَأَكَذَّبْ نَفْسِي ثُمَّ قُلْتُ لَهُمْ هَلْ لَقِيَ هَذَا مَعِى أَحَدٌ قَالُوا نَعَمْ، رَجُلَانِ قَالَا مِثْلَ مَا قُلْتَ فَقِيلَ
لَهُمَا مِثْلُ مَا قِيلَ لَكَ۔فَقُلْتُ مَنْ هُمَا قَالُوا مَرَارَةُ بْنُ الرَّبِيعِ الْعَمْرِيُّ وَهِلَالُ بْنُ أُمَيَّةَ الْوَاقِفِيُّ۔فَذَكَرُوا لِي رَجُلَيْنِ صَالِحَيْنِ قَدْ شَهِدَا بَدْرًا فِيهِمَا إِسْوَةً، فَمَضَيْتُ حِينَ ذَكَرُوهُمَا لِي، وَنَهَى
رَسُولُ اللهِ ﷺ الْمُسْلِمِينَ عَنْ كَلَامِنَا أَيُّهَا الثَّلَاثَةُ مِنْ بَيْنِ مَنْ تَخَلَّفَ عَنْهُ، فَاجْتَنَبَنَا النَّاسُ
وَتَغَيَرُوا لَنَا حَتَّى تَنَكَّرَتْ فِي نَفْسِي الْأَرْضُ، فَمَا هِيَ الَّتِي أَعْرِفُ فَلَبِثْنَا عَلَى ذَلِكَ خَمْسِينَ
لَيْلَةً، فَأَمَّا صَاحِبَايَ فَاسْتَكَانَا وَقَعَدَا فِي بُيُوتِهِمَا يَنكِيَانِ، وَأَمَّا أَنَا فَكُنْتُ أَشَبَ الْقَوْمِ وَأَجْلَدَهُمْ،
الله
44
فَكُنتُ أَخْرُجْ فَأَشْهَدُ الصَّلاَةَ مَعَ الْمُسْلِمِينَ وَأَطُوفُ فِي الأَسْوَاقِ، وَلَا يُكَلِّمْنِي أَحَدُ، وَآتِي
رَسُولَ اللهِ ﷺ فَأَسَلَّمَ عَلَيْهِ وَهُوَ فِي مَجْلِسِهِ بَعْدَ الصَّلاَةِ، فَأَقُولُ فِي نَفْسِي هَلْ حَرَّكَ شَفَتَيْهِ
بِرَةِ السَّلَام عَلَى أَمْ لَا ثُمَّ أُصَلِّي قَرِيبًا مِنْهُ فَأَسَارِقَهُ النَّظَرَ، فَإِذَا أَقْبَلْتُ عَلَى صَلَاتِي أَقْبَلَ إِلَى، وَإِذَا
الْتَفَتُ نَحْوَهُ أَعْرَضَ عَنِّي، حَتَّى إِذَا طَالَ عَلَى ذَلِكَ مِنْ جَفْوَةِ النَّاسِ مَشَيْتُ حَتَّى تَسَوَّرْتُ
جِدَارَ حَائِطِ أَبِي قَتَادَةَ وَهُوَ ابْنُ عَتِي وَأَحَبَّ النَّاسِ إِلَى فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَوَاللَّهِ مَا رَدَّ عَلَىَ
السَّلَامَ فَقُلْتُ يَا أَبَا قَتَادَةَ، أَنْشُدُك بِاللَّهِ هَلْ تَعْلَمُنِي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَسَكَتَ فَعُدْتْ لَهُ
فَنَشَدَتْهُ فَسَكَتَ فَعُدْتْ لَهُ فَتَشَدْتَهُ۔فَقَالَ اللَّهَ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ۔فَفَاضَتْ عَيْنَايَ وَتَوَلَّيْتُ حَتَّى
تَسَوَّرْتُ الْجِدَارَ قَالَ فَبَيْنَا أَنَا أَمْشِي بِسُوقِ الْمَدِينَةِ إِذَا تَبَطِيْ مِنْ أَتْبَاطِ أَهْلِ الشَّامِ مِمَّنْ قَدِمَ
بِالطَّعَامِ يَبيعُهُ بِالْمَدِينَةِ يَقُولُ مَنْ يَدُلُّ عَلَى كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ فَطَفِقَ النَّاسُ يُشِيرُونَ لَهُ، حَتَّى إِذَا
جَاءَنِي دَفَعَ إِلَيَّ كِتَابًا مِنْ مَلِكِ غَسَّانَ ، فَإِذَا فِيهِ أَمَا بَعْدُ فَإِنَّهُ قَدْ بَلَغَنِي أَنَّ صَاحِبَكَ قَدْ جَفَّاكَ، وَلَمْ
يَجْعَلُكَ اللهُ بِدَارِ هَوَانٍ وَلَا مَضْيَعَةٍ فَالْحَقْ بِنَا نَوَاسَكَ۔فَقُلْتُ لَمَّا قَرَأْتُهَا وَهَذَا أَيْضًا مِنَ الْبَلَاءِ۔فَتَيَمَّمْتُ بِهَا التَّنُّورَ فَسَجَرْتُهُ بِهَا ، حَتَّى إِذَا مَضَتْ أَرْبَعُونَ لَيْلَةً مِنَ الْخَمْسِينَ إِذَا رَسُولُ رَسُولِ
الله والله يأتيني فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللهِ لا يَأْمَرَك أَنْ تَعْتَزِلَ امْرَأَتَكَ فَقُلْتُ أَطَلَّقَهَا أَمْ مَاذَا أَفْعَلُ
قَالَ لَا بَلِ اعْتَزِلُهَا وَلَا تَقْرَبُهَا۔وَأَرْسَلَ إِلَى صَاحِبَيَ مِثْلَ ذَلِكَ، فَقُلْتُ لِامْرَأَتِي الْحَقِي بِأَهْلِكِ
فَتَكُونِي عِنْدَهُمْ حَتَّى يَقْضِيَ اللهُ فِي هَذَا الأَمْرِ۔قَالَ كَعْب فَجَاءَتِ امْرَأَةً هِلَالِ بْنِ أُمَيَّةَ رَسُولَ
الله الله فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ هِلَالَ بْنَ أُمَيَّةَ شَيْخٌ ضَائِعَ لَيْسَ لَهُ خَادِمَ فَهَلْ تَكْرَهُ أَنْ أَخْدُمَهُ
قَالَ " لاَ وَلَكِنْ لَا يَقْرَبُكِ "۔قَالَتْ إِنَّهُ وَاللَّهِ مَا بِهِ حَرَكَةً إِلَى شَيْءٍ وَاللَّهِ مَا زَالَ يَبْكِي مُنْذُ كَانَ مِنْ
أَمْرِهِ مَا كَانَ إِلَى يَوْمِهِ هَذَا۔فَقَالَ لِي بَعْضُ أَهْلِي لَوِ اسْتَأْذَنْتَ رَسُولَ اللَّهِ وَ فِي امْرَأَتِكَ كَمَا
أَذِنَ لِاِمْرَأَةِ هِلَالِ بْنِ أُمَيَّةَ أَنْ تَخْدَمَهُ فَقُلْتُ وَاللَّهِ لَا أَسْتَأْذِنَ فِيهَا رَسُولَ اللَّهِ ﷺ وَمَا يُدْرِينِي مَا
يَقُولُ رَسُولُ اللهِ الله إِذَا اسْتَأْذَنْتُهُ فِيهَا وَأَنَا رَجُلْ شَابٌ فَلَبِثْتُ بَعْدَ ذَلِكَ عَشْرَ لَيَالٍ حَتَّى
كَمَلَتْ لَنَا خَمْسُونَ لَيْلَةً مِنْ حِينِ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ الله عَنْ كَلَامِنَا، فَلَمَّا صَلَّيْتُ صَلَاةَ الْفَجْرِ
صُبْحَ خَمْسِينَ لَيْلَةً، وَأَنَا عَلَى ظَهْرِ بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِنَا، فَبَيْنَا أَنَا جَالِسٌ عَلَى الْحَالِ الَّتِي ذَكَرَ اللَّهُ قَدْ
45
ضَاقَتْ عَلَى نَفْسِي، وَضَاقَتْ عَلَى الْأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ، سَمِعْتُ صَوْتَ صَارِحٍ أَوْفَى عَلَى جَبَلٍ
سَلْعِ بِأَعْلَى صَوْتِهِ يَا كَعْبُ بْنَ مَالِكٍ، أَبْشِرُ۔قَالَ فَخَرَرْتُ سَاجِدًا، وَعَرَفْتُ أَنْ قَدْ جَاءَ فَرَجْ،
وَآذَنَ رَسُولُ اللهِ ا ا ا ل ل ل ت بَةِ اللهِ عَلَيْنَا حِينَ صَلَّى صَلَاةَ الْفَجْرِ، فَذَهَبَ النَّاسُ يُبَشِّرُونَنَا،
وَذَهَبَ قِبَلَ صَاحِبَيَ مُبَشِّرُونَ، وَرَكَضَ إِلَيَّ رَجُلْ فَرَسًا، وَسَعَى سَاعٍ مِنْ أَسْلَمَ فَأَوْفَى عَلَى
الْجَبَلِ وَكَانَ الصَّوْتُ أَسْرَعَ مِنَ الْفَرَسِ ، فَلَمَّا جَاءَنِي الَّذِي سَمِعْتُ صَوْتَهُ يُبَشِّرْنِي نَزَعْتُ لَهُ
ثَوْبَيَ فَكَسَوْتَهُ إِيَّاهُمَا بِبَشْرَاهُ وَاللَّهِ مَا أَمْلِكُ غَيْرَهُمَا يَوْمَئِذٍ، وَاسْتَعَرَتْ ثَوْبَيْنِ فَلَبِسْتُهُمَا،
وَانْطَلَقْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ ﷺ فَيَتَلَقَّانِي النَّاسُ فَوْجًا فَوْجًا يَهَئُونِي بِالتَوْبَةِ، يَقُولُونَ لِتَهْتِكَ
تَوْبَةُ اللَّهِ عَلَيْكَ۔قَالَ كَعْب حَتَّى دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَإِذَا رَسُولُ اللهِ وَ الله جَالِسٌ حَوْلَهُ النَّاسُ
فَقَامَ إِلَى طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ يُهَزِ وِلُ حَتَّى صَافَحَنِي وَهَنَانِي، وَاللهِ مَا قَامَ إِلَىٰ رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ
غَيْرَهُ وَلَا أَنْسَاهَا لِطَلْحَةَ، قَالَ كَعْب فَلَمَّا سَلَّمْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ ﷺ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ا م
وَهُوَ يَبْرَقُ وَجْهَهُ مِنَ السُّرُورِ " أَبْشِرُ بِخَيْرٍ يَوْمٍ مَرَّ عَلَيْكَ مُنذُ وَلَدَتْكَ أُمِّكَ "۔قَالَ قُلْتُ أَمِنْ
عِنْدَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمْ مِنْ عِنْدِ اللهِ قَالَ " لَا، بَلْ مِنْ عِنْدِ اللهِ "۔وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ وَاللَّهِ إِذَا سُرَّ
اسْتَنَارَ وَجْهُهُ حَتَّى كَأَنَّهُ قِطْعَةً قَمَرٍ، وَكُنَّا نَعْرِفُ ذَلِكَ مِنْهُ
( بخاری کتاب المغازی باب حدیث کعب بن مالک)
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ سے روایت ہے کہ میں رسول کریم مالی تم سے کسی
لڑائی میں پیچھے نہیں رہا۔سوائے غزوہ تبوک کے۔ہاں جنگ بدر میں پیچھے رہا تھا اور اس کی
یہ وجہ تھی کہ آنحضرت سی سی ایم قریش کے قافلہ کو مدنظر رکھ کر گئے تھے ( کسی بڑی جنگ کی
امید نہ تھی مگر اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو اپنے دشمنوں سے بغیر قبل از وقت تعین وقت و مقام
کرنے کے لڑوا دیا۔ہاں میں لیلہ عقبہ میں موجود تھا۔جب ہم نے اسلام پر قائم رہنے کا
عہد کیا تھا اور مجھے جنگ بدر اس رات سے بڑھ کر محبوب نہیں کہ میں لوگوں میں ذکر کروں کہ
میں بھی جنگ بدر میں شریک تھا گو کہ عوام میں جنگ بدر لیلہ عقبہ سے زیادہ ہی سمجھی جاتی
46
ہے۔خیر تبوک کے واقعہ کے وقت میرا یہ حال تھا کہ میں نسبتا زیادہ مضبوط اور سامان والا تھا
اور کسی جنگ کے وقت میرے پاس دوسواری کی اونٹنیاں اکٹھی نہیں ہو ئیں مگر اس وقت
میرے پاس دو اونٹنیاں موجود تھیں۔رسول کریم صلی سیتم کی عادت تھی کہ جب جنگ کو
جاتے تو اپنی منزل مقصود کو ظاہر نہ کرتے تھے لیکن اس دفعہ چونکہ گرمی سخت تھی اور سفر دور کا
تھا اور راستہ میں غیر آباد جنگل تھے اور بہت سے دشمنوں سے پالا پڑنا تھا اس لئے آپ نے
مسلمانوں کو خوب کھول کر بتا دیا تا کہ وہ جنگ کے لئے تیار ہو جائیں اور وہ طرف بھی بتادی
جس طرف جانے کا ارادہ تھا۔اس وقت مسلمان بہت ہو چکے تھے اور ان کا رجسٹر کوئی نہ تھا
اس لئے جو لوگ اس لڑائی میں غیر حاضر رہنا چاہتے تھے وہ سمجھتے تھے کہ جب تک رسول کریم
کو وحی نہ ہو ان کا غیر حاضر رہنا مخفی ہی رہے گا اور موسم کا یہ حال تھا کہ وہ میوہ پک چکا تھا اور
سایہ بھلا معلوم ہوتا تھا۔غرض کہ رسول کریم مالی شمالی تم نے اور مسلمانوں نے جنگ کی تیاری
شروع کی اور میں بھی ہر صبح جنگ کی تیاری کے مکمل کرنے کے لئے نکالتا میں بھی ان کے
ساتھ تیار ہو جاؤں مگر پھر لوٹ آتا اور کچھ کام نہ کرتا اسی طرح دن گزرتے رہے اور لوگوں
نے محنت سے سامان سفر تیار کر لیا یہاں تک کہ رسول کریم اور مسلمان ایک صبح روانہ بھی
ہو گئے اور ابھی میں نا تیار تھا پھر میں نے کہا کہ اب میں ایک دو دن میں تیاری کر کے آپ
سے جاملوں گا۔ان کے جانے کے بعد دوسرے دن بھی میں گیا مگر بغیر تیاری کے واپس
آ گیا اور اسی طرح تیسرے دن بھی میرا یہی حال رہا اور ادھر لشکر جلدی جلدی آگے نکل
گیا۔میں نے کئی بار ارادہ کیا کہ جاؤں اور ان سے مل جاؤں اور کاش میں ایسا ہی کرتا مگر مجھ
سے ایسا نہ ہو سکا۔پھر جب رسول کریم کے جانے کے بعد میں باہر نکلتا اور لوگوں میں پھرتا تو
مجھے یہ بات دیکھ کر سخت صدمہ ہوتا کہ جولوگ پیچھے رہ گئے تھے یا تو وہ تھے جو منافق سمجھے
47