بَاب سوم
سیرت النبی ؐ, حصہ 4
جاتے تھے یا وہ ضعفاء جن کو خدا نے معذور رکھا تھا رسول کریم صلی یا تم نے اس وقت تک
مجھے یاد نہیں کیا جب تک کہ تبوک نہ پہنچ گئے۔وہاں آپ نے پوچھا کہ کعب بن مالک کہاں
ہے؟ سلمہ کے ایک آدمی (عبد اللہ بن انہیں ) نے عرض کیا یا رسول
اللہ وہ اپنے حسن و جمال
یا لباس کی خوبی) پر اترا کر رہ گیا ( آپ کے ساتھ نہیں آیا ) یہ سن کر معاذ بن جبل نے کہا
تو نے بری بات کہی خدا کی قسم یا رسول اللہ ہم تو اس کو سچا آدمی (سچا مسلمان ) سمجھتے
ہیں۔آنحضرت معہ خاموش ہو رہے۔کعب بن مالک" کہتے ہیں کہ جب یہ خبر آئی کہ
آنحضرت سایتم تبوک سے لوٹے آرہے ہیں تو میرا غم تازہ ہو گیا۔جھوٹے جھوٹے خیال
دل میں آنے لگے ( یہ عذر کروں وہ عذر کروں) مجھ کو یہ فکر ہوئی کعب اب کل آپ کے غصے
سے تو کیونکر بچے گا میں نے اپنے عزیزوں میں سے جو جو عقل والے تھے ان سے بھی مشورہ
لیا۔جب یہ خبر آئی کہ آپ مدینہ کے قریب آن پہنچے اس وقت سارے جھوٹے خیالات
میرے دل سے مٹ گئے اور میں نے یہ سمجھ لیا کہ جھوٹی باتیں بنا کر میں آپ کے غصے سے
بچنے والا نہیں۔اب میں نے یہ ٹھان لیا ( جو ہونا ہو وہ ہو ) میں تو سچ سچ کہہ دوں گا خیر صبح کے
وقت آپ مدینہ میں داخل ہوئے آپ کی عادت تھی جب سفر سے تشریف لاتے تو پہلے مسجد
میں جاتے وہاں ایک دوگانہ ادا فرماتے ( آپ نے مسجد میں دوگانہ ادا فرمایا ) پھر لوگوں
سے ملنے کے لئے بیٹھے اب جو جو ( منافق ) لوگ پیچھے رہ گئے تھے انہوں نے آنا شروع کیا
اور لگے اپنے اپنے عذر بیان کرنے اور قسمیں کھانے۔ایسے لوگ اسی (۸۰) سے کچھ اوپر
تھے آپ نے ظاہر میں ان کا عذر مان لیا ان سے بیعت لی ان کے واسطے دعا کی ان کے
دلوں کے بھید کو خدا پر رکھا۔کعب کہتے ہیں میں بھی آیا میں نے جب آپ کو سلام کیا تو آپ
مسکرائے مگر جیسے غصے میں کوئی آدمی مسکراتا ہے پھر فرمایا آؤ میں گیا۔آپ کے سامنے بیٹھ گیا
48
آپ نے پوچھا کعب تو کیوں پیچھے رہ گیا تو نے تو سواری بھی خرید لی تھی میں نے عرض کیا
بیشک اگر کسی دنیا دار شخص کے سامنے میں اس وقت بیٹھا ہوتا تو باتیں بنا کر اس کے غصے سے
بچ جاتا۔میں خوش تقریر بھی ہوں مگر خدا کی قسم میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر آج میں جھوٹ بول
کر آپ کو خوش کر لوں تو کل اللہ تعالیٰ (اصل حقیقت کھول کر ) پھر آپ کو مجھ پر غصے کر دے گا
( اس سے فائدہ ہی کیا ہے) میں سچ ہی کیوں نہ بولوں گو آپ اس وقت سچ بولنے کی وجہ
سے مجھ پر غصہ کریں گے مگر آئندہ اللہ تعالیٰ کی مغفرت کی مجھ کو امید تو رہے گی خدا کی قسم
میں سراسر قصور وار ہوں ) زور، طاقت ، قوت ، دولت سب میں کوئی میرے برابر نہ تھا اور
میں یہ سب چیزیں ہوتے ہوئے پیچھے رہ گیا۔یہ سنکر آنحضرت سینی ایتم نے فرمایا۔کعب نے
سچ سچ کہہ دیا کعب اب ایسا کر تو چلا جا جب تک اللہ تعالیٰ تیرے باب میں کوئی حکم نہ
اتارے۔میں چلا۔بنی سلمہ کے کچھ لوگ اٹھ کر میرے پیچھے ہوئے اور کہنے لگے خدا کی قسم
ہم کو تو معلوم نہیں کہ تو نے اس سے پہلے بھی کوئی قصور کیا ہو۔تو نے اور لوگوں کی طرح جو پیچھے
رہ گئے تھے آنحضرت صلی شیا کی تم سے کوئی بہانہ کیوں نہ کر دیا اگر تو بھی کوئی بہانہ کرتا تو
آنحضرت صلی یا اسلام کی دعا تیرے قصور کے لئے کافی ہو جاتی۔وہ برابر مجھ کو لعنت ملامت
کرتے رہے قسم خدا کی ان کی باتوں سے پھر میرے دل میں آیا کہ آنحضرت کے پاس
لوٹ کر چلوں اور اپنی اگلی بات ( گناہ کے اقرار) کو جھٹلا کر کوئی بہانہ نکالوں۔میں نے ان
سے پوچھا۔اچھا اور بھی کوئی ہے جس نے میری طرح قصور کا اقرار کیا ہو۔انہوں نے کہاہاں
دو اور بھی ہیں انہوں نے بھی تیری طرح گناہ کا اقرار کیا ہے ان سے بھی آنحضرت سال پیستم
نے یہی فرمایا ہے جو تجھ سے فرمایا ہے میں نے پوچھا وہ دو شخص کون کون ہیں انہوں نے کہا
مرارہ بن ربیع عمری اور ہلال بن امیہ واقفی۔انہوں نے ایسے دو نیک شخصوں کا بیان کیا جو
49
بدر کی لڑائی میں شریک ہو چکے تھے اور جن کے ساتھ رہنا مجھ کو اچھا معلوم ہوا خیر جب
انہوں نے ان دو شخصوں کا نام بھی لیا ( تو مجھ کوتسلی ہوئی ) میں چل دیا۔آنحضرت صلی ا یستم
نے تمام مسلمانوں کو منع کر دیا خاص کر ہم تینوں آدمیوں سے کوئی بات نہ کرے اور دوسرے
لوگ جو پیچھے رہ گئے تھے (جنہوں نے جھوٹے بہانے کئے تھے ) ان کے لئے یہ حکم نہیں
دیا اب لوگوں نے ہم سے پر ہیز شروع کیا ( کوئی بات تک نہ کرتا) بالکل کورے
ہو گئے (جیسے کوئی آشنائی ہی نہ تھی ) ایسے ہی پچاس راتیں (اسی پریشان حالی میں ) گزریں
میرے دونوں ساتھی (مرارہ اور ہلال ) تو روتے پیٹتے اپنے گھروں میں بیٹھ رہے اور میں
جوان مضبوط آدمی تھا تو ( مصیبت پر صبر کر کے) باہر نکلتا نماز کی جماعت میں شریک ہوتا
بازاروں میں گھومتار رہتا مگر کوئی شخص مجھ سے بات نہ کرتا۔میں آنحضرت صلی ایم کے پاس
بھی آتا آپ نماز پڑھ کر اپنی جگہ پر بیٹھے رہتے میں آپ کو سلام کرتا پھر مجھے شبہ رہتا۔آپ
نے (مبارک) ہونٹ ہلا کر مجھ کو سلام کا جواب بھی دیا یا نہیں۔پھر میں آپ کے قریب
کھڑے ہو کر نماز پڑھتارہتا اور دزدیدہ نظر سے آپ کو دیکھتا آپ کیا کرتے جب میں نماز
میں ہوتا تو مجھ کو دیکھتے اور جب میں آپ کو دیکھتا تو آپ منہ پھیر لیتے جب اسی طرح ایک
مدت گزری اور لوگوں کی روگردانی دو بھر ہوگئی تو میں چلا اور ابوقتادہ اپنے چا زاد بھائی کے
باغ کی دیوار پر چڑھا اس سے مجھ کو بہت محبت تھی میں نے اس کو سلام کیا تو خدا کی قسم اس
نے سلام کا جواب تک نہ دیا۔میں نے کہا ابو قتادہ تجھ کو خدا کی قسم تو مجھ کو اللہ اور اس کے
رسول کا ہوا خواہ سمجھتا ہے ( یا نہیں) جب بھی اس نے جواب نہ دیا میں نے پھر قسم دے کر
دوبارہ یہی کہا لیکن جواب ندارد پھر تیسری بار قسم دے کر یہی کہا تو اس نے یہ کہا کہ اللہ اور
رسول خوب جانتے ہیں بس اس وقت تو ( مجھ سے رہا نہ گیا ) میری آنکھوں سے آنسو جاری
50
ہو گئے اور پیٹھ موڑ کر دیوار پر چڑھ کر وہاں سے چل دیا۔میں ایک بارید بینہ کے بازار میں جا
رہا تھا اتنے میں ملک شام کا ایک ( نصرانی ) کسان ملا جو مدینہ میں اناج بیچنے لا یا تھا وہ کہ رہا
تھا لوگو کعب بن مالک کو بتلاؤ لوگوں نے میری طرف اشارہ کیا اس نے عنسان کے بادشاہ کا
( جو نصرانی تھا) ایک خط مجھ کو دیا مضمون یہ تھا۔مجھ کو یہ خبر پہنچی ہے کہ تمہارے پیغمبر صاحب
نے تم پر ستم کیا ہے اللہ تعالیٰ نے تم کو ایسا ذلیل نہیں بنایا ہے نہ بریکار ( تم تو کام کے آدمی
ہو) تم ہم لوگوں سے آن کر مل جاؤں ہم تمہاری خاطر مدارت بخوبی کریں گے۔میں نے
جب یہ خط پڑھا تو ( اپنے دل میں کہنے لگا ) یہ ایک دوسری بلاء ہوئی۔میں نے وہ خط لے کر
آگ کے تنور میں جھونک دیا۔ابھی پچاس راتوں میں سے چالیس راتیں گزری تھیں کہ
آنحضرت صلی اللہ نام کا پیغام لانے والا ( خزیمہ بن ثابت) میرے پاس آیا کہنے لگا
آنحضرت کا یہ حکم ہے تم اپنی جو رو عمیرہ بنت جبیر ) سے بھی الگ رہو۔میں نے پوچھا کیا
اس کو طلاق دے دوں یا کیسا کروں اس نے کہا نہیں اس سے الگ رہو صحبت وغیرہ نہ
کرو۔میرے دونوں ساتھیوں کو بھی یہی حکم کیا۔آخر میں نے اپنی جورو سے کہہ دیا نیک
بخت تو اپنے کنبے والوں میں چلی جا۔وہیں رہ جب تک اللہ میرا کچھ فیصلہ نہ کرے (وہ چلی
گئی ) کعب نے کہا ہلال ابن امیہ کی جورو ( خولہ بنت عاصم ) آنحضرت کے پاس آئی اور
کہنے لگی یا رسول اللہ ہلال ابن امیہ ( میرا خاوند ) بوڑھا پھونس ہے اگر میں اس کا کام کرتی
رہوں تو کیا آپ اس کو برا سمجھتے ہیں آپ نے فرمایا نہیں کام کاج کرنے میں قباحت
نہیں ) پر وہ تجھ سے صحبت نہ کرے اس نے کہا خدا کی قسم وہ تو کہیں چلتا پھرتا بھی نہیں ہے
جب سے یہ واقعہ ہوا ہے تب سے برابر رو دھو رہا ہے آج تک وہ اسی حال میں ہے کعب
نے کہا مجھ سے بھی میرے بعض عزیزوں نے کہا تم بھی اگر اپنی جورو کے باب میں
51
آنحضرت سلیا ایلیم سے اجازت مانگو ( کہ وہ تمہاری خدمت کرتی رہے ) تو مناسب ہے
جیسے آنحضرت نے ہلال بن امیہ کی جورو کو خدمت کی اجازت دی ( تم کو بھی اجازت دیں
گے ) کعب نے کہا میں تو خدا کی قسم کبھی اس باب میں آنحضرت سلیم سے اجازت نہیں
مانگنے کا کیونکہ مجھ کو معلوم نہیں کہ آنحضرت صلی یہ تم کیا فرما ئیں (اجازت دیں یا نہ
دیں) میں جوان آدمی ہوں (ہلال کی طرح ضعیف اور ناتواں نہیں ہوں ) خیر اس کے بعد
دس راتیں اور گزریں اب پچاس راتیں پوری ہوگئیں اس وقت سے جب سے آپ نے
لوگوں کو ہم سے سلام کلام کی ممانعت فرما دی تھی پچاسویں رات کی صبح کو جب میں فجر کی نماز
پڑھ کر اپنے گھر کی چھت پر بیٹھا تھا تو جیسے اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرما یاوَضَاقَتْ
عَلَيْهِمْ أَنْفُسُهُم (التوبہ: ۱۱۸) میرا دل تنگ ہور ہا تھا اور زمین اتنی کشادہ ہونے پر بھی مجھ پر
تنگ ہوگئی تھی۔اتنے میں میں نے ایک پکارنے والے کی آواز سنی جو سلع پہاڑی پر چڑھ کر
پکار رہا تھا ( یہ ابو بکر صدیق تھے ) کعب بن مالک خوش ہو جا۔یہ سنتے ہی میں سجدے میں
گر پڑا اور مجھ کو یقین ہو گیا۔اب میری مشکل دور ہوئی اور آنحضرت صلی سلیم نے فجر کی نماز
کے بعد لوگوں کو خبر دی کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارا قصور معاف کر دیا۔اب لوگ خوشخبری دینے
میرے پاس اور میرے دونوں ساتھیوں (مرارہ اور ہلال) کے پاس جانے لگے۔ایک
شخص ( زبیر بن عوام ) گھوڑا کراتے ہوئے میرے پاس آئے اور قبیلے کا ایک شخص دوڑتا
ہوا پہاڑ پر چڑھ گیا ( حمزہ بن عمر واسلمی ) اور پہاڑ پر کی آواز گھوڑے سے جلد مجھ کو پہنچ
گئی۔خیر جب یہ خوشخبری کی آواز مجھ کو پہنچی میں نے (خوشی میں آن کر) کیا کیا دو کپڑے جو
میرے پاس تھے وہ اتار کر اس کو پہنا دیئے اس وقت کپڑوں کی قسم سے میرے پاس یہی
دو کپڑے تھے اور میں نے (ابو قتادہ سے ) دو کپڑے مانگ کر پہنے اور آنحضرت صلی الہی تم
52
کے پاس چلا۔رستے میں فوج در فوج لوگ مجھ سے ملتے جاتے تھے اور مجھ کو
مبارکباد دیتے جاتے تھے اور کہتے تھے اللہ کی معافی تم کو مبارک ہو۔کعب کہتے ہیں جب
میں مسجد میں پہنچا۔دیکھا تو آنحضرت سلیا سلم بیٹھے ہیں لوگ آپ کے گرد ہیں طلحہ بن عبید
اللہ مجھ کو دیکھ کر دوڑ کر اٹھے اور مصافحہ کیا۔مبارکباد دی۔خدا کی قسم مہاجرین میں سے
اور کسی نے اٹھ کر مجھ کو مبارکباد نہیں دی۔میں طلحہ کا یہ احسان کبھی بھولنے والا نہیں۔کعب
کہتے ہیں جب میں نے آنحضرت صلی یہ ہم کو سلام کیا میں نے دیکھا آپ کا چہرہ خوشی سے
جگمگا رہا تھا آپ نے فرمایا کعب وہ دن تجھ کو مبارک ہو جو ان سب دنوں سے بہتر ہے جب
سے تیری ماں نے تجھ کو جنا۔میں نے عرض کیا یا رسول اللہ یہ معافی اللہ کی طرف سے ہوئی یا
آپ کی طرف سے۔آپؐ نے فرمایا نہیں اللہ کی طرف سے ہوئی (اس نے خود معافی کا حکم
اتارا )۔آنحضرت صلی لا یہی تم جب خوش ہوتے تو آپ کا چہرہ چاند کی طرح روشن ہو جا تا ہم
لوگ اس کو پہچان لیتے۔اس واقعہ سے معلوم ہوسکتا ہے کہ رسول کریم کی فطرت کیسی پاک اور مطہر تھی اور کس
طرح آپ ہر رنگ میں کامل ہی کامل تھے۔بے شک بعض آدمی ہوتے ہیں جو غیرت دینی
رکھتے ہیں مگر اکثر دیکھا گیا ہے کہ بعض تو دشمنوں کے مقابلہ میں اظہار غیرت کر دیتے ہیں مگر
دوستوں کے معاملہ میں اظہار غیرت نہیں کر سکتے اور بعض دوستوں پر اظہار غیرت کر دیتے
ہیں مگر دشمنوں کے سامنے دب جاتے ہیں۔مگر رسول کریم صلی یتیم ایسے کامل انسان تھے کہ
خواہ دین کی ہتک یا احکام الہیہ سے بے پرواہی دوست سے ہو یا دشمن سے برداشت نہ کر
سکتے تھے اور فورا اس کا ازالہ کرنا چاہتے۔ادھر تو طبیعت کی نرمی کا یہ حال تھا کہ گالیوں پر
گالیاں ملتی ہیں اور تکلیفیں دی جاتی ہیں مگر آپ پر واہ بھی نہیں کرتے اور ادھر خدا کے معاملہ
53
میں غیرت کا یہ حال تھا کہ جب ابوسفیان آپ کی ہتک کرتا رہا تو کچھ پرواہ نہ کی۔مگر جب
شرک کے کلمات منہ پر لایا تو فرمایا اسے جواب دو۔یہ تو دشمن کا حال تھا دوستوں کے معاملہ
میں بھی ایسے ہی سخت تھے۔منافق جنگ سے پیچھے رہ گئے تو کچھ پرواہ نہ کی ایک مؤمن نے
جو اس حکم الہی کے بجالانے میں سستی کی تو آپ نے کس قدر غیرت سے کام لیا۔اور باوجود اس
کے محبت کا یہ عالم تھا کہ ان ایام ناراضگی میں بھی کعب بن مالک کو کنکھیوں سے دیکھتے رہتے۔اخلاص باللہ۔قیام حدود
آنحضرت صالی اسلام کی غیرت دینی جس وضاحت سے مذکورہ بالا واقعات سے ثابت
ہوتی ہے اس پر کچھ اور زیادہ لکھنے کی حاجت نہیں۔اب میں آپ کے ایک اور خلق پر روشنی
ڈالنا چاہتا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا معاملہ خدا تعالیٰ سے کیسا پاک تھا اور کس
طرح آپ
کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا خیال رہتا تھا۔انسان فطرتا کسی کی مصیبت کو دیکھ کر رحم کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔بہت سے لوگ
جب کسی مجرم کو سزا ملتی دیکھتے ہیں تو باوجود اس علم کے کہ اس سے سخت جرائم سرزد ہوئے ہیں
ان
کے دل کو دکھ پہنچتا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اب اس شخص سے جرم تو ہو ہی گیا ہے اور یہ
تائب بھی ہے اسے چھوڑ دیا جائے تو اچھا ہے لیکن یہ ایک کمزوری ہے اگر اس جذبہ سے
متاثر ہو کر مجرموں کو چھوڑ دیا جائے تو گناہ اور جرائم بہت ہی بڑھ جائیں۔فطری رحم کے علاوہ جب کسی بڑے آدمی سے جرم ہو تو لوگ عام طور پر نہیں پسند کرتے
کہ اسے سزا ملے اور اس کی بڑائی سے متاثر ہو کر چاہتے ہیں کہ اسے کسی طرح چھوڑ دیا جائے
بلکہ بڑے دولتمند یا کوئی دنیاوی وجاہت رکھنے والے آدمی تو روپیہ اور اثر خرچ کر کے ایک
ایسی جماعت اپنے ساتھ کر لیتے ہیں کہ جو مشکلات کے وقت ان کا ساتھ دیتی ہے اور باوجود
54
قانون کی خلاف ورزی کے اپنے جتھے کی مدد سے اپنے جرائم کے اثر سے بچ جاتے ہیں۔آنحضرت مال یتیم کی غیرت دینی :-
ان قوموں میں جن کے اخلاق گر جاتے ہیں اور جن کے افراد میں طرح طرح کی
بدیاں آجاتی ہیں ان میں خصوصا یہ رواج عام ہو جا تا ہے کہ بڑے لوگ قانون کے خلاف
عمل کر کے بھی بچ جاتے ہیں اور صرف غربا ء ہی سزا پاتے ہیں۔رسول کریم سال ہی تم اس بات کے سخت مخالف تھے اور آپ کا جو معاملہ خدا کے ساتھ
تھا اور جس طرح آپ تمام بنی نوع انسان کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہتے تھے اس کے
لحاظ سے آپ کبھی پسند نہ کرتے تھے کہ احکام شریعت سے امراء کو مستی کر کے غرباء ہی کو اس
کا مکلف سمجھا جائے بلکہ آپ باوجود ایک رحیم دل اور ہمدردطبیعت رکھنے کے ہمیشہ احکام
شریعت کے جاری کرنے میں محتاط رہتے اور مجرمین کو سزا سے بچنے نہ دیتے اور جس طرح
آپ مغرباء کو سزا دیتے امراء بھی اسی طرح احکام شریعت کے ماتحت جکڑے جاتے اور اس
معاملہ میں آپ بڑے غیور تھے۔حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ اَنَّ امْرَأَةٌ مِنْ بَنِي مَحْزُوْمٍ سَرَقَتْ فَقَالُوْ مَنْ يُكَلِّمُ
فِيهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَجْتَرِى أَحَدٌ أَنْ تُكَلِمَهُ فَكَلَّمَهُ أَسَامَةَ بْنُ زَيْدٍ فَقَالَ إِنَّ بَنِيَ
إِسْرَائِيلَ كَانَ إِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الشَّرِيفَ تَرَكُوْهُ وَإِذَا سَرَقَ الضَّعِيفَ قَطَعُوْهُ لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةُ
لَقَطَعَتْ يَدَهَا ( بخاری کتاب المناقب باب ذكر اسامه بن زید) بنی مخزوم کی ایک عورت نے چوری کی
اس پر لوگوں نے چاہا کہ کون ہے جو رسول کریم سے اس عورت کے معاملہ میں سفارش
کرے لیکن کسی نے اس کی جرأت نہ کی ( کیونکہ رسول کریم حدود کے قائم کرنے میں
بڑے سخت تھے ) آخر اسامہ بن زید نے رسول کریم سے ذکر کیا مگر آپ نے جواب دیا کہ
55
بنی اسرائیل کی عادت تھی کہ جب ان میں کوئی شریف چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے مگر جب
کوئی غریب چوری کرتا تو اس کا ہاتھ قطع کر دیتے۔مگر میرا یہ حال ہے کہ اگر میری بیٹی فاطمہ
بھی چوری کرے تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دوں۔اس واقعہ سے معلوم ہوسکتا ہے کہ آپ کا خدا سے کیا تعلق تھا اور واقعی اللہ تعالیٰ کی
طرف سے دنیا میں خلیفہ تھے کیونکہ خلیفہ اسی کو کہتے ہیں کہ جو خدا تعالیٰ کے احکام کو دنیا میں
جاری کرے اور یہ رسول کریم ہی تھے کہ جو بغیر کسی کے خوف ملامت کے حدود اللہ کا قیام
کرتے اور کسی کی رعایت نہ کرتے۔رسول کریم صلای یتیم کے جو تعلقات اللہ تعالیٰ سے تھے اور جس طرح آپ نے خدا
سے معاملہ صاف رکھا ہوا تھا اس پر یہ بات بھی روشنی ڈالتی ہے کہ آپ اپنے تمام کاموں
میں پہلے یہ دیکھ لیتے کہ خدا تعالیٰ کا کیا حکم ہے اور جب تک خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی حکم
نہ ہوتا آپ کسی کام کے کرنے پر دلیری نہ کرتے۔چنانچہ مکہ سے باوجود ہزاروں قسم کی
تکالیف کے آپ نے ہجرت نہیں کی ہاں صحابہ کو حکم دے دیا کہ اگر وہ چاہیں تو ہجرت کر
جائیں اور لوگوں کی شرارت
کو دیکھ کر صحابہ کو ہجرت کرنی بھی پڑی اور بہت سے صحابہ حبشہ
کو اور کچھ مدینہ کو ہجرت کر گئے اور صرف حضرت ابوبکر اور حضرت علی اور رسول کریم یا اور
چند صحابہ مکہ میں باقی رہ گئے۔کفار مکہ کو دوسرے لوگوں کی نسبت رسول کریم صلی شام سے فطرتاً زیادہ بغض
وعداوت تھی کیونکہ وہ دیکھتے تھے کہ آپ ہی کی تعلیم کی وجہ سے لوگوں میں شرک کی مخالفت
پھیلتی جاتی تھی۔وہ جانتے تھے کہ اگر وہ آپکو قتل کر دیں تو باقی جماعت خود بخود پراگندہ
ہو جائے گی اس لئے یہ نسبت دوسروں کے وہ آنحضرت گوزیادہ دکھ دیتے اور چاہتے کہ کسی
56
طرح آپ اپنے دعاوی سے باز آجائیں لیکن باوجود ان مشکلات کے آپ نے صحابہ کو تو
ہجرت کا حکم دے دیا مگر خود ان دکھوں اور تکلیفوں کے باوجود مکہ سے ہجرت نہ کی کیوں کہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی اذان نہ ہوا تھا۔چنانچہ جب حضرت ابوبکر نے پوچھا کہ میں
ہجرت کر جاؤں تو آپ نے جواب دیا۔عَلی رِسُلِكَ فَإِنَّىٰ أَرْ جُوَ أَنْ يُؤْذَنَ لِی آپ ابھی
ٹھہریں امید ہے کہ مجھے بھی اجازت مل جائے۔اللہ اللہ کیا پاک انسان تھا۔دکھ پر دکھ تکالیف پر تکالیف پہنچ رہی ہیں سب ساتھیوں کو
حکم دے دیتا ہے کہ جاؤ جس جگہ امن ہو چلے جاؤ لیکن خودا اپنی جگہ سے نہیں ہلتا اور باوجود
مخالفت کے اس بات
کا منتظر ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی حکم آئے تو میں اس پر کار بند
ہوں۔کیا کسی انسان میں یہ ہمت ہے یا کوئی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف ایسا متوجہ ہو کہ ایسے
خطر ناک مصائب کے اوقات میں بھی دشمنوں کی مخالفت کو برداشت کرتا جائے اور جب
تک خدا کا حکم نہ ہوا اپنی جگہ نہ چھوڑے۔پھر ہم دیکھتے ہیں کہ یہ دعوئی ہی نہیں ہے بلکہ واقعہ میں آپ اس وقت تک مکہ سے نہیں
نکلے جب تک کہ خدا کی طرف سے حکم نہ ہوا۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں فَبَيْنَمَا نَحْنُ يَوْمًا
جُلُوسَ فِي بَيْتِ أَبِي بَكْرٍ فِي نَحْرِ الظَّهِيرَةِ قَالَ قَائِلْ لِأَبِي بَكْرٍ هَذَا رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ مُتَقَنِعَافِي سَاعَةٍ لَمْ يَكُنْ يَأْتِيَنَا فِيهَا فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ فِدَاءَ لَهُ أَبِيْ وَأَمَىٰ وَاللَّهِ مَا جَاءَ بِهِ فِي هَذَاهِ
السَّاعَةِ إِلَّا أَمْزِ قَالَتْ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَأْذَنَ فَأَذِنَ لَهُ فَدَخَلَ فَقَالَ النَّبِيُّ
صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي بَكْرِ أَخْرِجْ مَنْ عِندَكَ فَقَالَ أَبُوْ بَكْرِإِنَّمَا هُمْ أَهْلَكَ بِأَبِي أَنْتَ
يَارَسُوْلَ اللَّهِ قَالَ فَإِنِّي قَدْ أَذِنَ لِي فِي الْخَرُوجِ فَقَالَ أَبُو بَكْرِ الصَّحَابَةَ بِأَبِيْ أَنْتَ يَارَسُوْلَ اللَّهِ قَالَ
رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعْم ( بخاری کتاب المناقب باب هجرة النبي ﷺ و اصحابه الى المدينة)
صلى الله عليه
57
ہم ایک دن بیٹھے ہوئے تھے کہ عین دو پہر کے وقت رسول کریم تشریف لائے اور سر لپیٹا ہوا
تھا۔آپ اس وقت کبھی نہیں آیا کرتے تھے۔حضرت ابوبکر نے فرمایا میرے ماں باپ
آپ پر فدا ہوں آپ اس وقت کسی بڑے کام کے لئے آئے ہوں گے۔عائشہ فرماتی ہیں
کہ رسول کریم نے اجازت مانگی اور اجازت ملنے پر گھر میں آئے اور فرمایا کہ جو لوگ بیٹھے
ہیں ان کو اٹھا دو۔حضرت ابوبکر نے عرض کیا یا رسول اللہ مجھے قسم ہے کہ وہ آپ کے رشتہ دار
ہیں۔آپ نے فرمایا اچھا مجھے ہجرت کا حکم ہوا ہے۔حضرت ابوبکر نے عرض کیا یا رسول اللہ
مجھے بھی ساتھ ہی جانے کی اجازت دیجئے رسول کریم نے فرمایا بہت اچھا۔اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ اس وقت تک مکہ سے نہیں نکلے جب تک حکم نہ
ہوا اور آخر وقت تک اس بات پر قائم رہے کہ خدا تعالیٰ کے حکم کے بغیر کوئی کام نہیں کرنا۔کیسا ایمان، کیسا یقین کیسا پاک تعلق ہے فِدَاكَ آبِی وَ أَمِي يَا رَسُولَ اللَّهِ
58
58
واقعہ ہجرت:-
اخلاص باللہ۔تو کل علی اللہ
واقعہ ہجرت بھی ایک عجیب ہولناک واقعہ ہے۔سارا عرب مخالف اور خون کا پیاسا تھا
مگر رسول کریم صرف ایک ساتھی لے کر مدینہ کی طرف چل پڑے۔راستہ میں تمام وہ
قومیں آباد تھیں جو مذہب کی مخالفت کی وجہ سے آپ کو مارنے کی فکر میں رہتی تھیں اور صرف
قریش کے ڈر کے مارے خاموش تھیں لیکن اب وہ وقت آگیا تھا کہ جب قریش خود آپ
کے قتل کے درپے تھے اور کل قبائل عرب
کو تسلی تھی کہ اگر ہم نے اس شخص کو قتل کر دیا تو قریش
کو ناراضگی کی کوئی وجہ نہ ہوگی۔اور صرف یہی نہیں کہ قریش کی مخالفت کا خوف نہ رہا تھا بلکہ
قریش نے رسول کریم صلی سیم کومکہ سے غیر حاضر دیکھ کر آپ کے قتل پر انعام مقرر کر دیا تھا
اور مدینہ کے راستہ میں جس قدر قبائل آباد تھے انہیں یہ اطلاع دے دی تھی کہ جو شخص رسول
کریم اور حضرت ابوبکر کو زندہ یا مردہ لے آئے گا اسے سوسو اونٹ فی کس انعام ملے
گا۔عرب کے قبائل جن کی زندگی ہی لوٹ مار پر بسر ہوتی تھی اور جو آتش حسد سے پہلے ہی
جل بھن کر کوئلہ ہور ہے تھے اس موقع کو کب ہاتھ سے جانے دے سکتے تھے ہر طرف آپ
کی تلاش شروع ہوئی اور گو یا ہر قدم پر جو آپ اُٹھاتے خوف تھا کہ کسی خون کے پیاسے دشمن
سے پالا پڑے گا ایسے موقع پر اکثر دیکھا گیا ہے کہ بہادر سے بہادر انسان بھی دل ہار بیٹھتا
ہے اور آخری جدو جہد سے بھی محروم ہو جا تا ہے اور اگر نہایت دلیر اور خلاف معمول کوئی
نہایت قوی دل انسان بھی ہو تو اس پر بھی خوف ایسا مستولی ہو جاتا ہے کہ اس کی ہر ایک
59