بَاب سوم

سیرت النبی ؐ, حصہ 5

حرکت سے اس کا اظہار ہوتا ہے۔میں نے بڑے بڑے بہادروں کے واقعات
پڑھے ہیں لیکن ایسے موقع پر ان کی جو حالت ہوتی ہے اس کا رسول کریم کے واقعہ سے
مقابلہ بھی کرنا جائز نہیں ہو سکتا۔تاریخ دان جانتے ہیں کہ بھاگتے ہوئے نپولین کا کیا حال تھا
اور اس کے چہرہ پر حسرت کے کیسے بین آثار پائے جاتے تھے وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ
ہمایوں کس طرح بار بار اپنے آپ کو دشمن کے ہاتھوں میں سپر د کر دینے کے لئے تیار ہو جاتا
تھا۔اور اگر اس کے ساتھ چند نہایت و فادار جرنیل نہ ہوتے تو وہ شاید ایسا کر بھی دیتا۔اسی
طرح اور بہت سے بڑے بہادر جرنیل گزرے ہیں جن پر مشکلات کے ایام آئے ہیں اور
وہ ایسے اوقات میں جب دشمن ان کے چاروں طرف ان
کی جستجو میں پھیل گیا گھبرا گئے ہیں
لیکن رسول کریم ان دنیاوی لوگوں میں سے نہ تھے آپ کی نظریں دنیا کی طرف نہیں لگی
ہوئی تھیں بلکہ آپ کی آنکھ خدا کی طرف اٹھی ہوئی تھی دنیا کے اسباب آپ کے مدنظر نہ تھے
اور آپ یہ خیال نہ کرتے تھے کہ ایسے وقت میں میں تن تنہا صرف ایک ساتھی کے ساتھ کیا
کر سکتا ہوں اور ایسے خطرناک راستہ میں اگر دشمن آجائے تو اس کے مقابلہ کے لئے میرے
پاس کیا سامان ہیں بلکہ آپ یہ دیکھ رہے تھے کہ میرے ساتھ وہ خدا ہے جو ہمیشہ سے اپنے
نیک بندوں کا محافظ چلا آیا ہے اور جس کے وار کا کوئی دشمن مقابلہ نہیں کرسکتا۔وہ خدا نوع کا
خدا، ابراہیم کا خدا، موسیٰ کا خدا، یونس کا خدا، ایوب کا خدا، داؤد کا خدا، سلیمان کا خدا ، مسیح کا
خدا تھا وہی میرا خدا ہے اس کی طاقتیں
کبھی زائل نہیں ہوتیں اور وہ ایک دم کے لئے غافل
نہیں ہے سراقہ بن جعشم لالچ اور دشمنی سے دیوانہ ہو کر آتا ہے اور دور سے دیکھ کر آپ کی
طرف گھوڑا دوڑا دیتا ہے اس کے دل میں امید دریا کی طرح لہریں مارتی ہے۔وہ نہ صرف
اپنے مذہب کی توہین کرنے والے کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ کر اپنے سوختہ دل کو تسکین
60

دینا چاہتا ہے بلکہ دوسو اونٹ کا انعام جو اسے اپنی قوم میں ایک بہت بڑا رتبہ دینے کے لئے
کافی تھے اس کی ہمت کو اور بھی بلند کر دیتا ہے جس طرح شکاری اپنے شکار کو دیکھ کر لپکتا ہے
اسی طرح وہ رسول کریم کو دیکھ کر آپ کی طرف لپکتا ہے اور تیر کمان ہاتھ میں لے کر چاہتا
ہے کہ آپؐ پر وار کرے وہ اکیلا نہیں بلکہ ایک نعرہ مار کر وہ اپنے اردگرد ہزاروں آدمیوں کو
جمع کر سکتا ہے کیونکہ رسول کریم اس وقت اسی کے علاقہ سے گزررہے ہیں۔لیکن آپ اس
وقت کیا کرتے ہیں کیا بھاگ جاتے ہیں کیا ڈر کر اپنے آپ کو اس کے سپر د کر دیتے ہیں کیا
آپ کے قدم لڑکھڑانے لگ جاتے ہیں۔کیا ان کے حواس بیکار ہو جاتے ہیں۔کیا اسے قتل
کر کے راہ فرار اختیار کرنے کا ارادہ کرتے ہیں نہیں وہ خدا پر توکل کرنے والا انسان ان
میں سے ایک بات بھی نہیں کرتا اور سراقہ کی اتنی پر واہ بھی نہیں کرتا جتنی ایک بیل کی کی جاتی
ہے حضرت ابوبکر باوجود اس جرات اور بہادری کے باوجود اس ایمان اور یقین کے باوجود
اس تو کل اور بھروسہ کے جو آپ میں پایا جاتا تھا مڑ مڑ کر دیکھتے جاتے ہیں کہ سراقہ اب
ہمارے کس قدر نز دیک آ گیا ہے لیکن رسول کریم اس کی پر واہ بھی نہیں کرتے اور گھبرانا اور
دوڑ نا تو الگ خوف و ہراس کا اظہار تو جدا آپ نے ایک دفعہ منہ پھیر کر بھی اس کی طرف نہیں
دیکھا جس نے سراقہ کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا اور اس کی آنکھیں کھل گئیں کہ میں کس
انسان کا پیچھا کر رہا ہوں اور وہ مذت العمر اس نظارہ کو اپنے حافظہ سے نہیں مٹا سکا بلکہ اس
خلاف معمول واقعہ نے اس کے دل پر ایسا اثر کیا کہ وہ ہمیشہ اسے بیان کرتا تھا اور کہتا تھا کہ
سَمِعْتُ قِرَاءَةَ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ لَا يَلْتَفِتْ وَاَبُوْبَكْرِ يُكْثِرُ الْإِلْتِفَاتَ ( بخاری
کتاب المناقب باب هجرة النبي و اصحابه الى المدينة) یعنی میں گھوڑا دوڑاتے دوڑاتے رسول
کریم کے اس قدر نزدیک ہو گیا کہ میں رسول کریم کے قرآن پڑھنے کی آواز سن رہا تھا اور
61

میں نے دیکھا کہ رسول کریم دائیں بائیں بالکل نہیں دیکھتے ہاں حضرت ابوبکر بار بار دیکھتے
جاتے تھے۔اللہ اللہ ! خدا تعالیٰ پر کیسا بھروسہ ہے۔دشمن گھوڑا دوڑا تا ہوا اس قدر نزدیک آ گیا
ہے کہ آپ کی آواز اس تک پہنچ سکتی ہے اور آپ تیر کی زد میں آگئے ہیں مگر آپ ہیں کہ
گھبراہٹ کا محسوس کرنا تو الگ رہا قرآن شریف پڑھتے جاتے ہیں ادھر حضرت ابوبکر بار
بار دیکھتے جاتے ہیں کہ اب دشمن کس قدر نزدیک پہنچ گیا ہے کیا اس بھروسہ اور توکل کی کوئی
اور نظیر بھی مل سکتی ہے۔کیا کوئی انسان ہے جس نے اس خطر ناک وقت میں ایسی بے تو جہی
اور لا پرواہی کا اظہار کیا ہو۔اگر آپ کو دنیاوی اسباب کے استعمال کا خیال بھی ہوتا تو کم سے
کم اتنا ضرور ہونا چاہئے تھا کہ آپ اس وقت یا تو سراقہ پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے یا
وہاں سے تیز نکل جانے کی کوشش کرتے لیکن آپ نے ان دونوں باتوں میں سے ایک بھی
نہیں اختیار کی نہ تو آپ تیز قدم ہوئے اور نہ ہی آپ نے یہ ارادہ کیا کہ کسی طرح سراقہ کو
ماردیں بلکہ نہایت اطمینان کے ساتھ بغیر اظہار خوف و ہراس اپنی پہلی رفتار پر قرآن
شریف پڑھتے ہوئے چلے گئے۔وہ کونسی چیز تھی جس نے اس وقت آپ کے دل کو ایسا
مضبوط کر دیا۔کونسی طاقت تھی جس نے آپ کے حوصلہ کو ایسا بلند کر دیا۔کونسی روح تھی جس
نے آپ کے اندر اس
قسم کی غیر معمولی زندگی پیدا کردی؟ یہ خدا پر توکل کے کرشمے تھے اس
پر بھروسہ کے نتائج تھے۔آپ جانتے تھے کہ ظاہری اسباب میرا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔دنیا
کی طاقتیں مجھے ہلاک نہیں کرسکتیں کیونکہ آسمان پر ایک خدا ہے جو مجھے دیکھ رہا ہے جوان
سب اسباب کا پیدا کر نیوالا ہے پس خالق اسباب کے خلاف اسباب کچھ نہیں کر سکتے یہ توکل
آپ کا ضائع نہیں کیا گیا بلکہ خدا نے اسے پورا کیا اور سراقہ جو دوسو اونٹ کے لالچ میں آیا
62

تھا آپ سے معافی مانگ کر واپس چلا گیا اور خدا نے اس کے دل پر ایسا رعب ڈالا کہ اس
نے اپنی سلامتی اس میں سمجھی کہ خاموشی سے واپس چلا جائے بلکہ اس نے اور تعاقب کرنے
والوں کو بھی واپس لوٹا دیا۔غار
ثور کا ایک واقعہ:-
جب رسول کریم صلی یہ تم کوحکم ہوا کہ آپ بھی مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ کو جائیں تو
آپ اور حضرت ابوبکر ایک رات کو مکہ سے نکل کر جبل ثور کی طرف چلے گئے۔یہ پہاڑ مکہ
سے کوئی چھ سات میل پر واقع ہے۔اس پہاڑ کی چوٹی پر ایک غار ہے جس میں دو تین آدمی
اچھی طرح آرام کر سکتے ہیں اور بیٹھ تو اس سے زیادہ سکتے ہیں۔جب کفار نے دیکھا کہ آپ
اپنے گھر میں موجود نہیں ہیں باوجود پہرہ کے خدا کے فضل سے دشمنوں کے شر سے صحیح و سالم
نکل گئے ہیں اور دشمن باوجود کمال ہوشیاری اور احتیاط کے خائب و خاسر ہو گئے تو انہوں نے
کوشش کی کہ تعاقب کر کے آپ کو گرفتار کر لیں اور اپنے غضب کی آگ آپ پر برسائیں
اور فوڑا ادھر ادھر آدمی دوڑائے کچھ آدمی اپنے ساتھ ایک کھوجی لے کر چلے جس نے آپ
کے قدموں کے نشانات کو معلوم کر کے جبل ثور کی طرف کا رخ کیا جب ٹور پر پہنچے تو اس نے
بڑے زور سے اس بات کا اقرار کیا کہ یہ لوگ اس جگہ سے آگے نہیں گئے بلکہ پہاڑی پر
موجود ہیں۔کھوجی عام طور سے ہوشیار ہوتے ہیں اور گورنمنٹ اور محکمہ پولیس والے ان سے
بہت کچھ فائدہ اٹھاتے ہیں اور یہ طریق انسان کی دریافت کرنے کا ایک بہت پرانا طریق
ہے خصوصا ان ممالک میں جہاں جرائم کی کثرت ہو اس طریق سے بہت کچھ کام لینا پڑتا
ہے اس لئے غیر مہذب ممالک میں اور ایسے ممالک میں کہ جہاں کوئی باقاعدہ حکومت نہ ہو
63

اس فن کی بڑی قدر و قیمت ہوتی ہے اور جہاں زیادہ ضرورت ہو وہاں اس فن کی ترقی بھی
ہو جاتی ہے اس لئے عرب اور اس قسم کے دیگر ممالک میں جہاں رسول کریم ( فداہ ابی و
اقی ) سے پہلے کوئی باقاعدہ حکومت نہ تھی اور جرائم کی کثرت تھی یہ پیشہ بڑے زوروں پر
تھا اور نہایت قابل وثوق سمجھا جاتا تھا۔پس کھوجی کا یہ کہہ دینا کہ آپ مضرور یہاں تک آئے
ہیں ایک بہت بڑا ثبوت تھا اور ایسی حالت میں غار کے اندر بیٹھے ہوؤں کا جو حال ہونا چاہئے
وہ سمجھ میں آسکتا ہے۔وہ کیسا وقت ہوگا جب رسول کریم اور حضرت ابوبکر دونوں بغیر سلاح و ہتھیار کے
غارثور کے اندر بیٹھے ہوں گے اور دشمن سر پر کھڑا با تیں بنارہا ہوگا۔غارثو رکوئی چھوٹی سی غار
نہیں جس کا منہ ایسا تنگ ہو کہ جس میں انسان کا گھسنا مشکل سمجھا جائے یا جس کے اندر
جھانکنا مشکل ہو بلکہ ایک فراخ منہ کی کھلی غار ہے جس کے اندر جھانکنے سے آسانی سے
معلوم ہو سکتا ہے کہ کوئی اندر بیٹھا ہے یا نہیں۔پس ایسی حالت میں دنیاوی اسباب کے لحاظ
سے مشرکین مکہ کے لئے یہ بات بالکل قرین قیاس بلکہ ضروری تھی کہ وہ کھوجی کے کہنے کے
مطابق ذرا آنکھیں جھکا کر دیکھ لیتے کہ آیا رسول کریم غار میں تو نہیں بیٹھے اور یہ کوئی ایسا عظیم
الشان کام نہ تھا کہ جسے وہ لا پرواہی سے چھوڑ دیتے کہ ایسے ضعیف خیال کی بناء پر اتنی محنت
کون برداشت کرے۔پس ایسے انسانوں کا جو ایسے خطرہ کی حالت میں اس غار میں بیٹھے
ہوئے ہوں گھبرانا اور خوف کرنا بالکل فطرت کے مطابق ہوتا اور میں نہیں سمجھتا کہ کوئی
بہادر سے بہادر انسان بھی اس وقت خوف نہ کرتا لیکن اگر کوئی ایسا جری انسان ہو بھی جو ایسے
وقت میں اپنی جان کی پرواہ نہ کرے اور بے خوف بیٹھا ر ہے اور سمجھ لے کہ اگر دشمن نے
پکڑ بھی لیا تو کیا ہوا آخر ایک دن مرنا ہے تو بھی یہ امر بالکل فطرت انسانی کے مطابق ہوگا کہ
64

ایسا آدمی جو ایسے مقام پر ہو کم سے کم یہ یقین کر لے کہ یہ لوگ ہمیں دیکھ ضرور لیں گے کیونکہ
عین سرے پر پہنچ کر اور ایسی یقینی شہادت کے باوجود غار میں نظر بھی نہ ڈالنا بالکل اسباب
کے خلاف ہے۔مگر ہمارا رسول فداہ ابی وامی کیا کرتا ہے؟ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں كُنتُ مَعَ رَسُوْلِ
اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْغَارِفَرَ فَعَتْ رَأْسِي فَإِذَا أَنَا بِأَقْدَامِ الْقَوْمِ فَقُلْتُ يَا رَسُوْلُ اللَّهِ لَوْ أَنَّ
بَعْضَهُمْ طَاطَا بَصَرَهُ رَأَنَا قَالَ أَسْكَتْ يَا أَبَا بَكْرٍ اثْنَانِ اللَّهُ ثَالِثهما ( بخاری جلد اول کتاب المناقب باب
هجرة النبي صلعم واصحابه الى المدينة ) میں رسول کریم صل السلام کے ساتھ غار میں تھا میں نے اپنا
سراٹھا کر نظر کی تو تعاقب کرنے والوں کے پاؤں دیکھے اس پر میں نے رسول کریم سے
عرض کیا یا رسول اللہ اگر کوئی نظر نیچی کرے گا تو ہمیں دیکھ لے گا تو آپ نے جواب میں
ارشاد فر ما یا۔چپ اے ابی بکر۔ہم دو ہیں ہمارے ساتھ تیسرا خدا ہے( پھر وہ کیونکر دیکھ
سکتے ہیں)۔اللہ اللہ کیا تو گل ہے۔دشمن سر پر کھڑا ہے اور اتنانزدیک ہے کہ ذرا آنکھ نیچی کرے
اور دیکھ لے لیکن آپ کو خدا تعالیٰ پر ایسا یقین ہے کہ باوجود سب اسباب مخالف کے جمع
ہو جانے کے آپ یہی فرماتے ہیں کہ یہ کیوں کر ہوسکتا ہے خدا تو ہمارے ساتھ ہے پھر وہ
کیوں کر دیکھ سکتے ہیں؟
کیا کسی ماں نے ایسا بچہ جنا ہے جو اس یقین اور ایمان کو لے کر دنیا میں آیا ہو۔یہ
جرات و بہادری کا سوال نہیں بلکہ تو گل کا سوال ہے خدا پر بھروسہ کا سوال ہے۔اگر جرأت
ہی ہوتی تو آپ یہ جواب دیتے کہ خیر پکڑ لیں گے تو کیا ہو ا ہم موت سے نہیں ڈرتے۔مگر
آپ کوئی معمولی جرنیل یا میدان جنگ کے بہادر سپاہی نہ تھے آپ خدا کے رسول تھے اس
65

لئے آپ نے نہ صرف خوف کا اظہار نہ کیا بلکہ حضرت ابوبکر کو بتایا کہ دیکھنے کا تو سوال ہی
نہیں ہے خدا ہمارے ساتھ ہے اور اس کے حکم کے ماتحت ہم اپنے گھروں سے نکلے ہیں پھر
ان کو طاقت ہی کہاں مل سکتی ہے کہ یہ آنکھ نیچی کر کے ہمیں دیکھیں۔یہ وہ تو گل ہے جو ایک جھوٹے انسان میں نہیں ہوسکتا۔جو ایک پر فریب دل میں نہیں
ٹھہر سکتا۔شاید کوئی مجنون ایسا کر سکے کہ ایسے خطرناک موقع پر بے پرواہ رہے۔لیکن میں
پوچھتا ہوں کہ مجنوں فقدان حواس کی وجہ سے ایسا کہ تو لے لیکن وہ کون ہے جو اس کے
مجنونانہ خیالات کے مطابق اس کے متعاقبین کی آنکھوں کو اس سے پھیر دے اور متعاقب
سر پر پہنچ کر پھر اس کی طرف نگاہ اٹھا کر نہ دیکھ سکیں۔پس رسول کریم صلی لن پہ ستم کا تو کل ایک رسولا نہ تو کل تھا اور جسے خدا تعالیٰ نے اسی رنگ
میں پورا کر دیا آپ نے خدا تعالیٰ پر یقین کر کے کہا کہ میرا خدا ایسے وقت میں مجھے ضائع
نہیں کرے گا اور خدا نے آپ کے تو کل کو پورا کیا اور آپ کو دشمن کے قبضہ میں جانے سے
بچالیا اور اسے اس طرح اندھا کر دیا کہ وہ آپ کے قریب پہنچ کر خائب و خاسر لوٹ گیا۔یہ وہ تو کل ہے جس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی۔حضرت موسیٰ سے بھی ایک موقع پر اس قسم
کے تو گل کی نظیر ملتی ہے لیکن وہ مثال اس سے بہت ہی ادنی ہے کیونکر حضرت موسی کے
ساتھیوں نے فرعونیوں کو دیکھ کر کہا کہ انالمدركون ہم ضرور گرفتار ہو جائیں گے اس پر
حضرت موسی نے جواب میں کہلانٌ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِينِ (الشعراء: ۱۳) لیکن رسول کریم سیا سیا سیستم
کا تو کل ایسا کامل تھا کہ اس نے آپ کے ساتھی پر بھی اثر ڈالا اور حضرت ابوبکر نے
موسائیوں کی طرح گھبرا کر یہ نہیں کہا کہ ہم ضرور پکڑے جائیں گے بلکہ یہ کہا کہ اگر وہ نیچی
نظر کریں تو دیکھ لیں۔اور یہ ایمان اس پر تو کا نتیجہ تھا جو نور نبوت اس وقت آپ کے دل پر
66

ڈال رہا تھا۔دوسرے حضرت موسی کے ساتھ فوج تھی اور ان کے آگے بھاگنے کی جگہ ضرور
موجود تھی لیکن رسول کریم کے ساتھ نہ کوئی جماعت تھی اور نہ آپ کے سامنے کوئی اور راستہ
تھا اسی طرح اور بھی بہت سے فرق ہیں جو طوالت کی وجہ سے میں اس جگہ بیان نہیں کرتا۔آپ کی ایک دعا:-
رسول کریم کو خدا تعالیٰ پر ایسا تو گل تھا کہ ہر مصیبت اور مشکل کے وقت اسی پر نظر
رکھتے اور اس کے سوا ہر شے سے توجہ ہٹا لیتے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ آجکل کے
صوفیاء کی طرح اسباب کے تارک نہ تھے کیونکہ اسباب کا ترک گو یا خدا تعالیٰ کی مخلوق کی
ہتک کرنا اور اس کی پیدائش کو لغو قرار دینا ہے۔لیکن اسباب کے مہیا کرنے کے بعد آپ
بکلی خدا تعالیٰ پر توکل کرتے اور گو اسباب مہیا کرتے لیکن ان پر بھروسہ اور تو گل کبھی نہ
کرتے تھے اور صرف خدا ہی کے فضل کے امید وار رہتے حضرت ابن عباس فرماتے ہیں
کہ آپ ہر ایک گھبراہٹ کے وقت فرماتے۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ
الشموتِ وَرَبُّ الْأَرْضِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيم ( بخاری جلد ۲ کتاب الدعوات باب الدعا عند الكرب )
کوئی معبود نہیں سوائے اللہ کے وہ رب ہے بڑے تخت حکومت کا۔اللہ کے سوا کوئی معبود
نہیں۔وہ آسمانوں کا رب ہے وہ زمین کا رب ہے۔وہ بزرگ تخت کا رب ہے۔( یعنی میرا
بھروسہ اور تو گل تو اسی پر ہے )
اپنی اولا د کو صدقہ سے محروم کر دیا : -
اسلام کے عظیم الشان احکام میں سے زکوۃ اور صدقہ کے احکام ہیں۔ہر مسلمان پر جس
کے پاس چالیس سے زائد روپے ہوں اور ان پر سال گزر جائے فرض ہے کہ ان میں سے
چالیسواں حصہ وہ خدا کی راہ میں دے دے۔یہ مال محتاجوں اور غریبوں پر خرچ کیا جاتا ہے
67

اور وہ لوگ جو کسی سبب سے اپنی حوائج کو پورا کرنے سے قاصر ہوں اس سے فائدہ اٹھاتے
ہیں یا ابناء السبیل کو مدد دی جاتی ہے۔اس کے محصلوں کی تنخواہ بھی اس میں سے ہی نکلتی ہے
غرض کہ محتاجوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے شریعت اسلام نے یہ قاعدہ جاری
کیا ہے اور اس میں بہت سے ظاہری اور باطنی فوائد مد نظر ہیں لیکن اس کا ذکر بے موقع
ہے۔زکوۃ کے علاوہ جو ایک وقت مقررہ پر سرکار کے خزانہ میں داخل ہو کر غرباء میں تقسیم کئے
جانے کا حکم ہے صدقہ کا بھی حکم دیا گیا ہے کہ ہر ایک ذی استطاعت کو مناسب ہے کہ وہ اپنے
طور پر اپنے غریب بھائیوں کی دستگیری کرے اور حتی الوسع ان کی امداد میں دریغ نہ کرے۔رسول کریم صلی یہ تم
کے زمانہ میں اور بعد میں بھی جب تک اسلامی حکومت رہی چونکہ
زکوۃ با قاعدہ وصول کی جاتی تھی اس لئے ایک کثیر رقم جمع ہو جاتی تھی اور خزانہ شاہی کی ایک
بہت بڑی مدتھی اور اگر رسول کریم سانی پیتم چاہتے تو اپنی اولاد کے غرباء کا اس رقم میں سے
ایک خاص حصہ مقرر کر سکتے تھے جس کی وجہ سے سادات ہمیشہ غربت سے بچ جاتے اور
افلاس کی مصیبت سے ہمیشہ کے لئے آزاد ہو جاتے لیکن رسول کریم کے سینہ میں وہ دل تھا
جو تو کل علی اللہ سے پر تھا اور آپ
کی توجہ غیر اللہ کی طرف پھرتی ہی نہ تھی اس قدر تم کثیر خزانہ
میں آتی تھی اور تھی بھی غرباء کے لئے کسی کا حق نہ تھی کہ اس کی تقسیم ظلم سمجھی جاتی۔ایسی
حالت میں اگر آپ اپنی اولاد کے لئے بصورت غربت ایک حصہ مقرر کر جاتے تو یہ بات نہ
لوگوں کے لئے قابل اعتراض ہوتی اور نہ کسی پر ظلم ہوتا۔لیکن وہ باغیرت دل جو آپ کے
سینہ میں تھا اور وہ متوکل قلب جو آپ رکھتے تھے کب براشت کر سکتا تھا کہ آپ صدقہ و زکوۃ
پر اپنی اولاد کے لئے صورت گزارہ مقرر کرتے۔پھر آپ کو تو یقین تھا کہ خدا تعالیٰ ان کا
متکفل ہوگا اور خود ان کی مدد کرے گا۔آپ کے دل میں ایک لمحہ کے لئے بھی نہیں آ سکتا تھا
68

کہ ان کے لئے کسی سامان کے مہیا کرنے کی مجھے ضرورت ہے اس لئے آپ نے اپنی اولاد
کے لئے اس رقم میں سے کوئی حصہ ہی مقرر نہ کیا۔اللہ اللہ۔ہم دیکھتے ہیں کہ جن لوگوں کے
ہاتھوں میں حکومت ہوتی ہے وہ کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح اپنی اولا د اور رشتہ داروں کے
لئے کچھ سامان کر جائیں لیکن آپ نے نہ صرف خود ہی اللہ تعالیٰ پر توکل کیا اور اپنی اولاد
کے لئے زکوۃ میں سے کوئی حصہ نہ مقرر کیا بلکہ ان کو بھی خدا پر توکل کرنے کا سبق سکھایا اور
انہیں حکم دے دیا کہ تمہارے لئے اس مال سے فائدہ اٹھانا ہی ناجائز ہے۔زکوۃ کے علاوہ لوگ اپنے پاس سے صدقات دیتے ہیں ممکن تھا کہ سادات کو وہ اس
میں شریک کر لیتے لیکن رسول کریم صلی یا تم نے اپنی اولا د کو اسی تو کل کا سبق دینا چاہا کہ
اسے صدقات سے بھی محروم کر دیا اور زکوۃ وصدقہ دونوں کی نسبت حکم دے دیا کہ میری
اولا د اور اولاد کی اولاد کے لئے زکوۃ وصدقہ لینا نا جائز ہے۔حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے كَانَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُؤْتَى بِا
لَتَمَرِ عِنْدَ صِرَامِ النَّخْلِ فَيَجِيئُ هَذَا بِتَمَرِهِ وَهَذَا مِنْ تَمَرِه حَتَّى يَصِيْرَ عِنْدَهُ كَوْمًا مِنْ تَمْرٍ فَجَعَلَ
الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَلْعَبَانِ بِذَلِكَ التَمْرِ فَاَخَذَا أَحَدُهُمَا تَمْرَةً فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ
فَنَظَرَ إِلَيْهِ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْرَجَهَا مِنْ فِيهِ فَقَالَ أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ أَلَ مُحَمَّدٍ لَا يَا
كُلُوْنَ الصَّدَقَةَ ( بخارى كتاب الزكوة باب اخذ صدقة التمر عند صرام النخل) کھجور کے کٹنے کے وقت
رسول کریم سی سال نیم کے پاس کھجوریں لائی جاتی تھیں۔ہر ایک اپنی اپنی کھجوریں لاتا تھا اور
رسول کریم صلی یہ نام
کے آگے رکھ دیتا یہاں تک کہ آپ کے پاس ایک ڈھیر ہو جا تا۔ایک
دفعہ ایسا ہوا کہ حسن اور حسین رضی اللہ عنہما ان کھجوروں سے کھیلنے لگے اور ان میں سے ایک
نے ایک کھجور لی اور اپنے منہ میں ڈال لی۔پس ان کی طرف رسول کریم نے دیکھا اور کھجور
69

ان کے منہ سے نکال دی اور فرمایا کہ تجھے علم نہیں کہ آل محمد مصدقہ نہیں کھایا کرتے۔اللہ اللہ کیسی احتیاط ہے۔کیا ہی تو کل ہے ایک کھجور بچے نے منہ میں ڈال لی تو اس
میں حرج نہ تھا۔لیکن آپ کا تو کل ایسا نہ تھا جیسا کہ عام لوگوں کا ہوتا ہے۔آپ چاہتے تھے
کہ بچپن سے ہی بچوں کے دلوں میں وہ ایمان اور توکل پیدا کر دیں کہ بڑے ہو کر وہ کبھی
صدقات کی طرف توجہ نہ کریں اور خدا کی ہی ذات پر بھروسہ رکھیں۔رسول کریم ملای یتیم کی جائیداد :-
نہ صرف یہ کہ رسول کریم نے اپنی اولا د کو صدقہ سے محروم کر دیا بلکہ خود بھی کوئی ایسی
جائیداد نہیں چھوڑی جس سے آپ کے بعد آپ کی بیویوں اور اولاد کی پرورش اور گزارہ کا
انتظام ہو سکتا۔ممکن تھا کہ یہ خیال کر لیا جاتا کہ گو آپ نے اپنی آل کیلئے ہمیشہ کے لئے کوئی
سامان نہیں مہیا کیا لیکن اپنے موجودہ رشتہ داروں کے لئے کوئی سامان کر دیا۔لیکن یہ بھی
نہیں ہوا۔اور جس وقت فوت ہوئے ہیں اس وقت آپ کے گھر میں کوئی روپیہ نہیں تھا۔عمر و بن حرث فرماتے ہیں مَا تَرَكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ مَوْتِهِ دِرْهَمًا وَلَا دِيْنَا
رًا وَلَا عَبَدأَ وَلَا آمَةً وَلَا شَيْئًا إِلَّا بَغْلَتَهُ الْبَيْضَاءِ وَسِلَا حَهُ وَأَرْضًا جَعَلَهَا صَدَقَة (بخاری کتاب
الوصایا) رسول کریم صلی ہیں یہ ہم نے اپنی وفات کے وقت کچھ نہیں چھوڑا نہ کوئی درہم نہ دینار نہ
غلام نہ لونڈی اور نہ کچھ اور چیز سوائے اپنی سفید خچر اور اپنے ہتھیاروں کے اور ایک زمین کے
جسے آپ تصدقہ میں دے چکے تھے۔یادرکھنا چاہئے کہ آپ کی حیثیت ایک بادشاہ کی تھی اور
آپ چاہتے تو اپنے رشتہ داروں کے لئے سامان کر سکتے تھے اور کم سے کم اس قدر رو پیہ چھوڑ
جانا تو آپ کے لئے کچھ مشکل نہ تھا کہ جس سے آپ کی بیویوں اور اولاد کا گزارہ ہو سکے۔آپ کے پاس صرف خزانہ کا روپیہ ہی نہ رہتا تھا کہ جس کا اپنی ذات پر خرچ کرنا
70

آپ گناہ تصویر فرماتے تھے اور اس کا ایک جبہ بھی آپ استعمال نہیں کرتے تھے بلکہ خود آپ
کی ذات کے لئے بھی آپکے پاس بہت مال آتا تھا اور صحابہ اس اخلاص اور عشق کے سبب
جو انہیں آپ سے تھا بہت سے تحائف پیش کرتے رہتے تھے اور اگر آپ اس خیال سے کہ
میرے بعد میرے رشتہ دار کس طرح گزارہ کریں گے ایک رقم جمع کر جاتے تو کر سکتے تھے
لیکن آپ کے وسیع دل میں جو خدا تعالیٰ کی ہیبت اور اس کے جلال کا جلوہ گاہ تھا۔جو یقین و
معرفت کا خزانہ تھا یہ دنیاوی خیال سما بھی نہیں سکتا تھا۔جو کچھ آتا آپ اسے غرباء میں تقسیم کر
دیتے اور اپنے گھر میں کچھ بھی نہ رکھتے حتی کہ آپ کی وفات نے ثابت کر دیا کہ وہ خدا کا
بندہ جو دنیا سے نہیں بلکہ خدا سے تعلق رکھتا تھا دنیاوی آلائشوں سے پاک اپنے بھیجنے والے
کے پاس چلا گیا۔اللهمَ صِلِ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكَ وَسَلَّمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
رسول کریم مسایلی ایم کی نہایت پیاری بیٹی موجود تھیں اور ان کی آگے اولا د تھی اور اولاد
کی اولا دا اپنی ہی اولاد ہوتی ہے مگر آپ نے نہ کوئی مال اپنی بیویوں کے لئے چھوڑا اور نہ
اولاد کے لئے۔ہاں بعض لوگوں کو خیال ہوتا ہے کہ ہماری بیویاں اور اولاد خود دولتمند ہیں۔ہمیں ان
کے گزارہ کی کچھ فکر نہیں مگر یہاں یہ معاملہ بھی نہ تھا آپ کی بیویوں کی کوئی ایسی جائیدادا لگ
موجود نہ تھی کہ جس سے وہ اپنا گزارہ کر سکیں نہ ہی آپ کی اولا د آسودہ حال تھی کہ جس سے
آپ بے فکر ہوں ان کے پاس کوئی جائیداد کوئی روپیہ کوئی مال نہ تھا کہ جس پر دنیا سے بے
فکر ہو جائیں ایسی صورت میں اگر آپ ان لوگوں کے لئے خود کوئی اندوختہ چھوڑ جاتے تو کسی
شریعت کسی قانون انسانیت کے خلاف نہ ہوتا اور دنیا میں کسی انسان کا حق نہ ہوتا کہ وہ آپ
کے اس فعل پر اعتراض کرتا لیکن آپ ان جذبات اور خیالات کے ماتحت کام نہیں کرتے
71

·

آج 10 میں سے 10 باقی