بَاب سوم
سیرت النبی ؐ, حصہ 6
تھے جو ایک معمولی آدمی کے دل میں موجزن ہوتے ہیں۔آپ کے محسوسات اور محرکات
ہی اور تھے آپ نے خدا تعالیٰ کی قدرت اور طاقت کو اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا تھا اور اس
کے فضلوں کی وسعت کو جانتے تھے۔آپ کو یقین تھا کہ میں اپنے پیچھے اگر مال چھوڑ کر نہیں
جا تا تو کچھ حرج نہیں میری وفات کے بعد میرے پسماندگان کا ایک نگران ہے جس پر
کبھی
موت نہیں آتی جو کبھی غافل نہیں ہوتا جو اپنے پیاروں کو ان کی مصیبتوں کے وقت کبھی نہیں
چھوڑتا جو ان کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تیار رہتا اور ضرورتوں کے پیدا ہونے
سے پہلے ان کے پورا کرنے کے سامان کر دیتا ہے خدا تعالیٰ کے وسیع خزانوں کو دیکھتے
ہوئے آپ اس بات کو ایک سیکنڈ کے لئے پسند نہیں کر سکتے تھے کہ اپنے پسماندگان کے
لئے خود کوئی سامان کر جائیں خدا پر آپکو تو کل تھا اور اس پر بھروسہ کرتے تھے اور یہ وہ تو کل
کا اعلیٰ مقام ہی تھا کہ جس پر قائم ہونے کی وجہ سے دنیا داروں کے خلاف آپ کی توجہ
بجائے دنیاوی سامانوں کے آسمانی اسباب پر پڑتی تھی۔مسیلمہ کا دعوی :-
جیسا کہ میں پہلے ثابت کر آیا ہوں رسول کریم کو کسی کام میں بھی دنیا اور اہل دنیا کی
طرف توجہ نہ تھی اور ارضی اسباب کی طرف آپ آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھتے تھے بلکہ ہر کام میں
آپ کی نظر خدا تعالیٰ ہی کی طرف لگی رہتی کہ وہی کچھ کرے گا گویا کہ توکل کا ایک کامل نمونہ
تھے جس کی نظیر نہ پہلے انبیاء میں ملتی ہے نہ آپ کے بعد آپ کے سے تو کل والا کوئی انسان
پیدا ہوا ہے۔مسیلمہ کے نام سے سب مسلمان واقف ہیں اس شخص نے رسول کریم سنی یا یتیم کے
بعد حضرت ابوبکر کی خلافت میں سخت مقابلہ کیا تھا اگر چہ رسول کریم صلی یا اسلام کے زمانہ میں
72
ہی شخص نبوت کا دعوی کر بیٹھا تھا مگر مقابلہ اور جنگ حضرت ابوبکر کے لشکر ہی سے ہوا اور
ان ہی افواج قاہرہ نے اس کو شکست دی۔مسیلمہ رسول کریم کی زندگی میں ایک لشکر جرار
لے کر آپ کے پاس مدینہ میں آیا اور آپ سے اس بات کی درخواست کی کہ اگر آپ اسے
اپنے بعد خلیفہ بنالیں تو وہ اپنی جماعت سمیت آپ کی اتباع اختیار کرلے گا اور اسلام کی
حالت چاہتی تھی کہ آپ اس ذریعہ کو اختیار کر لیتے اور اس کی مدد سے فائدہ اٹھا لیتے لیکن
جس پاک وجود کو خدا تعالیٰ کی طاقت پر بھروسہ اور توکل تھا اور وہ انسانی منصوبوں کی ذرہ
بھر بھی پرواہ نہ کر سکتا تھا آپ نے اس کی درخواست کو فورا رد کر دیا۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :۔قَدِمَ مُسَيْلِمَةُ الْكَذَابَ عَلَى عَهْدِ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَعَلَ يَقُوْلُ إِنْ جَعَلَ
لى مُحَمَّدُ الْأَمْرَ مِنْ بِعْدِهِ تَبِعْتَهُ وَقَدِ مَهَا فِي بَشَرِ كَثِيرٍ مِنْ قَوْمِهِ فَأَقْبَلَ إِلَيْهِ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهُ ثَابِتُ ابْنُ قَيْسِ بْنِ شَمَاسٍ وَفِي يَدِرَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِطْعَةً جَرِيْدٍ
حَتَّى وَقَفَ عَلَىٰ مُسَيْلَمَةً فِي أَصْحَا بِهِ فَقَالَ لَوْ سَأَلْتَنِي هَذِهِ الْقِطْعَةَ مَا أَعْطَيْتَكَهَا وَلَنْ تَعْدُ
وَأَمْرَ اللَّهِ فِيكَ وَلَئِنْ أَدْبَرْتَ لَيَعْقِرنَكَ اللهُ وَإِنَّىٰ لَاَرَاكَ الَّذِي أَرِيْتُ فِيهِ مَا رَأَيْتُ وَهَذَا ثَابِتْ
يُجِيبُكَ عَنِى ثُمَّ انْصَرَفَ عَنْهُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسِ فَسَالَتْ عَنْ قَوْلِ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
إِنَّكَ أَرَى الَّذِي أَرِيْتُ فِيهِ مَا رَأَيْتُ فَأَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُوْلَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ
بَيْنَا أَنَا نَائِمْ رَأَيْتُ فِي يَدِى سَوَارَ يُنَ مِنْ ذَهَبٍ فَاهَمَنِيْ شَأْنُهُمَا فَا وَحِيَ إِلَيَّ فِي الْمَنَامِ أَنْ
اَنْفُحَهُمَا فَتَفَحُتَهُمَا فَطَارًا فَاَوَلْتَهُمَا كَذَا بَيْن يَخْرُجَانِ بَعْدِى أَحَدُ هُمَا العَنْسِئُ وَالْآخَرُ
( بخاری کتاب المغاذی باب و فدبنى حنيفة و حديث ثمامة بن اثال )
مُسَيْلِمَةً
رسول کریم صلی شما اسلام کے زمانہ میں مسیلمہ کذاب آیا اور کہنے لگا کہ اگر محمد سلی لا الہ تم اپنے
بعد مجھے حاکم مقرر کر دیں تو میں ان
کا متبع ہو جاؤں اور اس وقت وہ اپنے ساتھ اپنی قوم میں
سے ایک جماعت کثیر لا یا تھا۔رسول کریم یہ بات سنکر اس کی طرف آئے اور ثابت ابن
73
قیس ابن شماس رضی اللہ عنہ آپ کے ساتھ تھے اور رسول کریم کے ہاتھ میں کھجور کی ایک
شاخ کا ٹکڑا تھا۔آپ آئے یہاں تک کہ مسیلمہ کے سامنے کھڑے ہو گئے اور وہ اپنے
ساتھیوں میں بیٹھا تھا۔آپ نے فرمایا کہ اگر تو مجھ سے یہ شاخ بھی مانگے تو میں تجھے نہ دوں
اور جو کچھ خدا نے تیرے لئے مقدر کیا ہے تو اس سے آگے نہیں بڑھے گا اور اگر تو پیٹھ پھیر کر
چلا جائے گا تو اللہ تیری کونچیں کاٹ دے گا اور میں تو تجھے وہی شخص پاتا ہوں جس کی نسبت
مجھے وہ نظارہ دیکھایا گیا تھا جو میں نے دیکھا اور یہ ثابت ہیں میری طرف سے تجھے جواب
دیں گے پھر آپ وہاں سے چلے گئے۔حضرت ابن عباس فرماتے ہیں میں نے پوچھا کہ
یہ رسول اللہ نے کیا فرما یا ہے کہ میں تو تجھے وہی شخص پاتا ہوں جس کی نسبت وہ نظارہ دکھا یا
گیا تھا جو میں نے دیکھا اس پر مجھے حضرت ابو ہریرہ نے بتایا کہ رسول کریم نے فرمایا تھا
کہ ایک دفعہ میں سو رہا تھا کہ میں نے دیکھا میرے دونوں ہاتھوں میں دوکڑے ہیں جو
سونے کے ہیں ان کا ہونا مجھے کچھ نا پسند سا معلوم ہوا اس پر مجھے خواب میں وحی نازل ہوئی
کہ میں ان پر پھونکوں جب میں نے پھونکا تو وہ دونوں اڑ گئے۔پس میں نے تعبیر کی کہ دو
جھوٹے ہوں گے جو میرے بعد نکلیں گے ایک تو عنسی ہے اور دوسرا مسیلمہ۔اس واقعہ سے معلوم ہوسکتا ہے کہ آنحضرت مالی یہ تم کو خدا تعالیٰ پر کیسا یقین تھا اور
آپ خدا تعالیٰ کی مدد پر کیسے مطمئن تھے۔آپ کے چاروں طرف کافروں کا زور تھا جو ہر
وقت آپ کو دکھ دیتے اور ایذاء پہنچانے میں مشغول رہتے تھے اور جن جن ذرائع سے ممکن
ہوتا آپ کو تکلیف پہنچاتے تھے۔قیصر و کسری بھی اپنے اپنے حکام کو آپ کے مقابلہ کے
لئے احکام پر احکام بھیج رہے تھے بنی غسان لڑنے کے لئے تیاریاں کر رہے تھے ایرانی
اس بڑھتی ہوئی طاقت کو حسد و حیرت کی نگاہوں سے دیکھ رہے تھے اور ہر ایک حکومت اس
74
نئی تحریک پر شک و شبہ کی نگاہیں ڈال رہی تھی۔ایسے وقت میں جب تک ایک لشکر جرار
آنحضرت کے ارد گرد جمع نہ ہوتا آپ کے لئے اپنے دشمنوں کی زد سے بچنا بظا ہر مشکل بلکہ
ناممکن نظر آتا تھا مدینہ منورہ سے لے کر مکہ مکرمہ تک کی فتوحات نے آپ کو ہر ایک آس پاس
کی حکومت کے مد مقابل کھڑا کر دیا تھا اور دور میں نگاہیں ابتداء امر میں ہی اس بڑھنے والی
طاقت کو تباہ کر دینے کی فکر میں تھیں کیونکہ انہیں یقین تھا کہ یہ طاقت اگر اور زیادہ بڑھ گئی تو
ہمارے بڑے بڑے قصور محلات کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گی پھر آنحضرت ان عظیم
الشان مظاہروں کے مقابلہ کے لئے جو کچھ تیاری کرتے کم تھی۔انسانی عقل ایسی حالت
میں جس طرح دوست و دشمن کو اپنے ساتھ ملانا چاہتی ہے اور جن جن تدابیر سے غیروں کو بھی
اپنے اندر شامل کرنا چاہتی ہے وہ تاریخ کے پڑھنے والوں کو آسانی سے سمجھ میں آسکتی ہیں۔لیکن وہ میرا پیارا ز مینی نہیں بلکہ آسمانی تھا۔بڑھتے ہوئے لشکر اور دوڑتے ہوئے
گھوڑے۔اٹھتے ہوئے نیزے اور چمکتی ہوئی تلواریں اس کی آنکھوں میں کچھ حقیقت نہیں
رکھتی تھیں وہ ملائکہ آسمانی کا نزول دیکھ رہا تھا اور زمین و آسمان کا پیدا کنندہ اس کے کان میں
ہر دم تسلی آمیز کلام ڈال رہا تھا اس کا دل یقین سے پر اور سینہ ایمان سے معمور تھا۔غرضیکہ
بجائے دنیاوی اسباب پر بھروسہ کرنے کے اس کا تو کل خدا پر تھا۔پھر بھلا ان مصائب سے
وہ کب گھبرا سکتا تھا اس نے مسیلمہ اور اس کے لشکر پر بھروسہ کرنا ایک دم کے لئے بھی
مناسب نہ جانا اور صاف کہ دیا کہ خلافت کا دھوکہ دے کر تجھے اپنے ساتھ ملانا اور تیری قوم
کی اعانت حاصل کرنی تو علیحد ہ امر ہے ایک کھجور کی شاخ کے بدلہ میں بھی اگر تیری حمایت
حاصل کرنی پڑے تو میں اس کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھوں۔اس غیور دل کی حالت پر غور کرو۔اس متوکل انسان کی شان پر نظر ڈالو۔اس یقین
75
سے پر دل کیفیت کا احساس اپنے دلوں کے اندر پیدا کر کے دیکھو کہ کس یقین اور توکل کے
ماتحت وہ مسیلمہ کو جواب دیتا ہے کیا کوئی بادشاہ ایسے اوقات میں اس جرات اور دلیری کو کام
میں لاسکتا ہے کیا تاریخ کسی گوشت اور پوست سے بنے ہوئے انسان کو ایسے مواقع میں
سے اس سلامتی سے نکلتا ہو ادکھا سکتی ہے اگر نہیں تو اس کی وجہ کیا ہے؟ اس کی وجہ صرف یہی
ہے کہ آپ کی زندگی سے مقابلہ کرنا ہی غلط ہے کیونکہ آپ نبی تھے اگر آپ کا مقابلہ کیا
جاسکتا ہے تو انبیاء سے مگر جوشان آپ کو حاصل ہے اس کی نظیر انبیاء میں بھی نہیں مل سکتی
کیونکہ آپ کوسب انبیاء پر فضیلت ہے۔اس جگہ یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ مسیلمہ کو جواب دیتے وقت رسول کریم سی ایم کے یہ
مدنظر نہ تھا کہ آپ حکومت کے حق کو اپنی اولاد کے لئے محفوظ رکھنا چاہتے تھے کیونکہ اگر ایسا
ہوتا تو آپ کا انکار توکل علی اللہ کے باعث نہیں بلکہ اپنی اولاد کی محبت کی وجہ سے قرار دیا
جاتالیکن رسول کریم نے اپنی اولا د کو اپنے بعد اپنا جانشین نہیں بنایا بلکہ حضرت ابوبکر کی
خلافت کی طرف اشارہ فرمایا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا انکار کسی دنیاوی غرض کے
لئے نہ تھا بلکہ ایک بے پایاں یقین کا نتیجہ تھا۔اسی طرح یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ مسیلمہ کذاب کی مدد حاصل کرنا بظا ہر مذہبی لحاظ سے
بھی مضر نہ تھا کیونکہ اگر وہ یہ شرط پیش کرتا کہ میں آپ کی اتباع اس شرط پر کرتا ہوں کہ آپ
فلاں فلاں دینی باتوں میں میری مان لیں تو بھی یہ کہا جا سکتا تھا کہ اپنی بات کی بیچ کی وجہ
سے آپ نے اس کے مطالبہ کا انکار کر دیا لیکن اس نے کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے
معلوم ہو کہ وہ مذہب میں تبدیلی چاہتا تھا۔پس آپ کا انکار صرف اس تو کل اور یقین کا نتیجہ
تھا جو آپ کو خدا تعالیٰ پر تھا۔76
ایک اور بات بھی یادرکھنے کے قابل ہے کہ آپ اگر چاہتے تو اس وقت مسیلمہ کو پکڑا
کر مروادیتے کیونکہ گو وہ ایک کیثر جماعت کے ساتھ آیا تھا مگر پھر بھی مدینہ میں تھا اور آپ
کے ہاتھ کے نیچے لیکن اس معاملہ میں بھی آپ نے اللہ تعالیٰ پر توکل کیا کہ وہ خود اس موذی
کو ہلاک کرے گا۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكَ وَسَلَّمَ إِنَّكَ
حَمِيدٌ مَّجِيدٌ۔اخلاص یا اللہ۔یا دالبی
خدا تعالیٰ کے ذکر پر آپ کو جوش آجاتا :-
رسول کریم کی عادت تھی کہ بہت آرام اور آہستگی سے کلام کرتے تھے اور آپ کے
کلام میں جوش نہ ہوتا تھا بلکہ بہت سہولت ہوتی تھی لیکن آپ
کی یہ بھی عادت تھی کہ جہاں خدا
تعالیٰ کا ذکر آتا آپ کو جوش آجا تا اور آپ کی عبارت میں ایک خاص شان پیدا ہو جاتی
تھی۔چنانچہ احادیث کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر کے آتے ہی
آپ کو جوش آجاتا تھا اور آپ کے لفظ لفظ سے معلوم ہوتا تھا کہ عشق الہی کا دریا آپ کے
اندر لہریں مار رہا ہے آپ کے کلام کو پڑھ کر محبت کی ایسی لپٹیں آتیں کہ پڑھنے والے کا
دماغ معطر ہو جاتا۔اللہ اللہ آپ صحابہ میں بیٹھ کر کسی پیار سے باتیں کرتے ہیں ان کی
دلجوئی کرتے ہیں انکی شکایات کو سنتے ہیں۔پھر صحابہ ہی کا کیا ذکر ہے کافر ومؤمن آپ کی
ہمدردی سے فائدہ اٹھا رہا ہے اور ہر ایک تکلیف میں آپ مہربان باپ اور محبت کرنے والی
ماں سے زیادہ ہمدرد ومہربان ثابت ہوتے ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں جہاں اس کا
77
اور غیر کا مقابلہ ہو جائے آپ بے اختیار ہو جاتے ہیں محبت ایسا جوش مارتی ہے کہ رنگ ہی
اور ہو جاتا ہے۔سننے والے کا دل ایک ایسی وابستگی پاتا ہے کہ آپ ہی کا ہمرنگ ہو جاتا
ہے۔خدا تعالیٰ کی وہ عظمت بیان کرتے ہیں کہ دل بے اختیار اس پر قربان ہونا چاہتا ہے وہ
ہیبت بیان کرتے ہیں کہ بدن کانپ اٹھتا ہے وہ جلال بیان کرتے ہیں کہ جسم کے رونگٹے
کھڑے ہو جاتے ہیں ایسا خوف دلاتے ہیں کہ مؤمن انسان کا دل تو خوف کے مارے
پگھل ہی جاتا ہے پھر ایسی شفقت و محبت کا بیان کرتے ہیں کہ ٹوٹے ہوئے دل جڑ جاتے
ہیں اور گری ہوئی ہمتیں بڑھ جاتی ہیں۔اللہ اللہ آپ کے عام کلام کا مقابلہ اگر اس کلام سے
کریں کہ جس میں بندوں کو خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ کرتے ہیں تو زمین و آسمان کا فرق
معلوم دیتا ہے گویا خدا تعالیٰ کا ذکر آتے ہی آپ کا رواں رواں اس کی طرف جھک جاتا
ہے اور ذرہ ذرہ اس کے احسانات کو یاد کرنے لگتا ہے اور زبان ان کی ترجمان ہوتی
ہے۔نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول کریم سے سنا کہ فرماتے تھے
اَلْحَلَالُ بَينَ وَالْحَرَامَ بَيِّنْ وَبَيْنَهُمَا مُشَبهاتْ لَا يَعْلَمُهَا كَثِيرَ مِنَ النَّاسِ فَمَنِ اتَّقَى الشُّبُهَاتِ
فَقَدِ اسْتَبْرَأَ لِعِرْضِهِ وَدِينِهِ وَمَنْ وَقَعَ فِى الشُّبْهَاتِ كَرَاعِ يَرْعَى حَوْلَ الْحِمَى يُوْشِكُ أَنْ
يُوَاقِعَه أَلَا وَإِنَّ لِكُلِ مَلَكِ حِمَى أَلَا وَإِنَّ حِمَى اللَّهِ فِي أَرْضِهِ مَحَارِمُهُ أَلَا وَإِنَّ فِي الْجَسَدِ مُضْغَةً
إِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ كُلَّهُ أَلَا وَهِيَ الْقَلْبُ ( بخاری کتاب الایمان
باب فضل من استبر الدينه ) حلال بھی بیان ہو چکا ہے اور حرام بھی بیان ہو چکا اور ان دونوں کے
درمیان کچھ ایسی چیزیں ہیں کہ مشابہ ہیں انہیں اکثر لوگ نہیں جانتے پس جو کوئی شبہات
سے بچے اس نے اپنی عزت اور دین کو بچالیا اور جو کوئی ان شبہات میں پڑ گیا اس کی مثال
ایک چرواہے کی ہے جو بادشاہ کی رکھ کے ارد گرد اپنے جانوروں کو چراتا ہے قریب ہے کہ
78
اپنے جانوروں کو اندر ڈال دے۔خبر دار ہر ایک بادشاہ کی ایک رکھ ہوتی ہے خبر دار اللہ کی
رکھ اس کی زمین میں اس کے محارم ہیں۔خبر دار جسم میں ایک گوشت کا ٹکڑا ہے جب وہ
درست ہو جائے تو سب جسم درست ہو جاتا ہے اور جب وہ خراب ہو جائے تو سب جسم
خراب ہو جاتا ہے۔خبر دار اور وہ گوشت کا ٹکڑا قلب ہے۔اس عبارت کو پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی یا ایلم کے دل میں اس وقت اللہ
تعالیٰ کی محبت کا ایک دریا امڈ رہا تھا۔آپ دیکھتے تھے کہ ایک دنیا اس پاک ہستی کے احکام کو
توڑ رہی ہے اور اس کے احکام پر عمل کرنے سے محتر ز ہے لوگ اپنے نفوس کے احکام کو
مانتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے ارشادات کی تعمیل نہیں کرتے۔پھر آپ کو خدا تعالیٰ سے جو
محبت تھی اس کے رو سے آپ کب برداشت کر سکتے تھے کہ لوگ اس پیارے رب کو چھوڑ
دیں۔ان خیالات نے آپ پر یہ اثر کیا کہ ہر وقت خدا تعالیٰ کی عظمت کا ذکر کرتے اور
لوگوں کو بتاتے کہ دنیاوی بادشاہوں کی اطاعت کے بغیر انسان
سکھ نہیں پاسکتا تو پھر اس قادر
مطلق کی نافرمانی پر کب سکھ پاسکتا ہے جوسب بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔میں جب مذکورہ بالا حدیث کو پڑھتا ہوں تو حیران ہوتا ہوں کہ آپ کس جوش کے
ساتھ خدا کو یاد کرتے ہیں بناوٹ سے یہ کلام نہیں نکل سکتا اس خالص محبت کا ہی نتیجہ تھا جو
آپ خدا سے رکھتے تھے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر پر آپ کو اس قدر جوش آجاتا اور آپ چاہتے
کہ کسی طرح لوگ ان نافرمانیوں کو چھوڑ دیں اور خدا تعالیٰ کی اطاعت میں لگ جائیں۔اس حدیث پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو حیرت تھی کہ لوگ کیوں اس طرح
دلیری سے ایسے کام کر لیتے ہیں جن سے خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا خوف ہو۔جس کام میں کسی حاکم کی ناراضگی کا خیال ہو۔لوگ اس کے کرنے سے بچتے ہیں لیکن
79
اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا کوئی خوف نہیں کرتے اور سمجھتے ہیں کہ اس کی نافرمانی سے کچھ نقصان
نہ ہو گا لیکن رسول
کریم فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی ناراضگی ہی اصل ناراضگی ہے اور انسان
کو چاہئے کہ نہ صرف گناہوں سے بچے بلکہ ان کاموں سے بھی بچے کہ جن کے کرنے میں
شک ہو کہ یہ جائز ہیں یا نا جائز کیونکہ یہ ممکن ہے کہ ان کاموں کے کرنے پر ہلاک ہو جائے
اور وہ اسے خدا تعالیٰ کے رحم کے استحقاق سے محروم کر دیں۔خدا تعالیٰ کے نام پر یہ جوش اور
اس قدر اظہار خوف و محبت ظاہر کرتا ہے کہ آپ کے دل میں محبت الہی اس درجہ تک پہنچی
ہوئی تھی کہ ہر ایک انسان کی طاقت ہی نہیں کہ اس کا اندازہ بھی کر سکے۔ذکر الہی کی تڑپ : -
پچھلی مثال سے تو یہ معلوم ہوتا ہے کہ یاد الہی کے وقت آپ کو کس قدر جوش آتا اور
کس قدر محبت سے مجبور ہو کر آپ کے کلام میں خاص شان پیدا ہو جاتی تھی۔اب میں ایک
اور واقعہ بتا تا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ کی یاد کا نہایت ہی شوق تھا اور
آپ عبادات کے بجالانے میں گمائق، مشغول رہتے تھے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ جب آپ مرض الموت میں مبتلا ہوئے تو بوجہ سخت
ضعف کے نماز پڑھانے پر قادر نہ تھے اس لئے آپ نے حضرت ابوبکر کو نماز پڑھانے کا
حکم دیا۔جب حضرت ابو بکر نے نماز پڑھانی شروع کی تو آپ نے کچھ آرام محسوس کیا اور
نماز کے لئے نکلے۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ فَوَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَفْسِهِ
خِفَةً فَخَرَجَ يُهَادَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ كَانَى انْظُرُ رِجْلَيْهِ تَخَطَّانِ الْأَرْضَ مِنَ الوَجْعِ فَأَرَادَ اَبُوْ بَكْرٍ أَنْ
يَتَا خَرَفَأَوْ مَا إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ مَكَانَكَ ثُمَّ أَتِيَ بِهِ حَتَّى جَلَسَ إِلَىٰ جَنْبِهِ وَكَانَ
النَّبِيُّ صَلَّى
اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلَّى وَ أَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِصَلَاتِهِ وَالنَّاسُ يُصَلُّوْنَ بِصَلَاةِ أَبِي بَكْرِ
80
( بخاری کتاب الآذان باب حد المريض ان يشهد الجماعة) کہ حضرت ابوبکر کو نماز پڑھانے کا حکم
دینے کے بعد جب نماز شروع ہو گئی تو آپ نے مرض میں کچھ خفت محسوس کی پس آپ نکلے
کہ دو آدمی آپ کو سہارا دے کر لے جا رہے تھے اور اس وقت میری آنکھوں کے سامنے وہ
نظارہ ہے کہ شدت درد کی وجہ سے آپ کے قدم زمین سے چھوتے جاتے تھے۔آپ کو دیکھ
کر حضرت ابوبکر نے ارادہ کیا کہ پیچھے ہٹ آئیں۔اس ارادہ کو معلوم کر کے رسول کریم
سایش الاسلام نے ابوبکر کی طرف اشارہ فرمایا کہ اپنی جگہ پر رہو۔پھر آپ کو وہاں لایا گیا اور
آپ حضرت ابو بکر کے پاس بیٹھ گئے اس کے بعد رسول کریم نے نماز پڑھنی شروع کی اور
حضرت ابوبکر نے آپ کی نماز کے ساتھ نماز پڑھنی شروع کی اور باقی لوگ حضرت ابوبکر
کی نماز کی اتباع کرنے لگے۔اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کیسی ہی خطرناک بیماری ہو خدا تعالیٰ کی یادکونہ
بھلاتے۔عام طور پر لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ ذرا تکلیف ہوئی اور سب عبادتیں بھول گئیں
اور نماز با جماعت اور دوسرے شرائط کی ادائیگی میں تو اکثر کو تا ہی ہو جاتی ہے لیکن آپ کا یہ
حال
تھا کہ معمولی بیماری تو الگ رہی اس مرض میں کہ جس میں آپ فوت ہو گئے اور جس کی
شدت کا یہ حال تھا کہ آپ کو بار بارغش آجاتے تھے اٹھنے سے قاصر تھے لیکن جب نماز
شروع ہو گئی تو آپ برداشت نہ کر سکے کہ خاموش بیٹھ رہیں اسی وقت دو آدمیوں کے
کاندھے پر سہارا لے کر باوجود اس کمزوری کے کہ قدم لڑکھڑاتے جاتے تھے نماز باجماعت
کے لئے مسجد میں تشریف لے آئے۔بے شک ظاہر آ یہ بات معمولی معلوم ہوتی ہے لیکن ذرا
رسول کریم کی اس حالت کو دیکھو جس میں آپ مبتلا تھے پھر اس ذکر الہی کے شوق کو دیکھو کہ
جس کے ماتحت آپ نماز کے لئے دو آدمیوں کے کاندھوں پر ہاتھ رکھ کر تشریف لائے تو
81
معلوم ہوگا کہ یہ واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہ تھا بلکہ آپ کے دل میں ذکر الہی کا جوش تھا اس کے
اظہار کا ایک
آئینہ تھا۔ہر ایک صاحب بصیرت
سمجھ سکتا ہے کہ ذکر الہی آپ کی غذا تھی اور اس
کے بغیر آپ اپنی زندگی میں کوئی لطف نہ پاتے تھے۔اسی کی طرف آپ نے اشارہ فرمایا
ہے کہ جن چیزوں سے مجھے محبت ہے ان میں سے ایک قُرَةُ عِینِی فِی الصَّلٰوۃ یعنی نماز میں
میری آنکھیں ٹھنڈی ہو جاتی ہیں۔شریعت کے لحاظ سے آپ کا باجماعت نماز پڑھنا یا مسجد
میں آنا کوئی ضروری امر نہ تھا کیونکہ بیماری میں شریعت اسلام کسی کو ان شرائط کے پورا
کرنے پر مجبور نہیں کرتی لیکن یہ عشق کی شریعت تھی یہ محبت کے احکام تھے بے شک
شریعت آپ کو اجازت دیتی تھی کہ آپ گھر میں ہی نماز ادا فرماتے لیکن آپ کو ذکر الہی سے
جو محبت تھی وہ مجبور کرتی تھی کہ خواہ کچھ بھی ہو آپ ہر ایک تکلیف برادشت کر کے تمام شرائط
کے ساتھ ذکر الہی کریں اور اپنے پیارے کو یاد کریں اس تکلیف کی حالت میں آپ کو ذکر
الہی سے یہ وابستگی تھی تو صحت کی حالت میں قیاس کیا جاسکتا ہے۔میں پیچھے لکھ چکا ہوں کہ رسول کریم کو اللہ تعالیٰ سے ایسا تعلق تھا کہ خدا تعالیٰ کا ذکر
آتے ہی آپ کے اندر ایک جوش پیدا ہوجاتا اور یہ کہ آپ کو خدا تعالیٰ سے ایسی محبت تھی کہ
تندرستی اور بیماری میں خدا تعالیٰ کا ذکر ہی آپ کی غذا تھا۔اب میں ایک اور واقعہ یہاں
درج کرتا ہوں جس سے معلوم ہوگا کہ آپ جہاں تک ہوسکتا لوگوں میں خدا تعالیٰ کے ذکر کی
عادت پیدا کرتے۔حضرت سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ذَهَبَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ إِلى بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ لِيُصْلِحَ بَيْنَهُمْ فَحَانَتِ الصَّلُوةُ فَجَاءَ الْمُؤَذِنَ إِلىٰ أَبِي بَكْرِ فَقَالَ
اتَصَلَّىٰ لِلنَّاسِ فَأَقِيمُ قَالَ نَعَمْ فَصَلَّى أَبْوَبَكْرٍ فَجَاءَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالنَّاسُ فِي
82
الصَّلوةِ فَتَخَلَّصَ حَتَّى وَقَفَ فِي الصَّفِ فَصَفَقَ النَّاسُ وَكَانَ أَبُو بَكْرٍ لَا يَلْتَفِتْ فِي صَلَوتِهِ فَلَمَّا
اكْثَرَ النَّاسُ التَصْفِيقَ الْتَفَتَ فَرَأَى رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَشَارَ إِلَيْهِ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِ امْكُثُ مَكَانَكَ فَرَفَعَ أَبُو بَكْرِيَدَيْهِ فَحَمِدَ اللَّهُ عَلَيْهِ مَا أَمَرَ بِهِ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ذَلِكَ ثُمَّ اسْتَأْخَرَ اَبُوْ بَكْرٍ حَتَّى اسْتَوَى فِي الصَّفِّهِ وَتَقَدَّمَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ يَا أَبَا بَكْرٍ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَثْبَتَ إِذْ أَمَرْتَكَ فَقَالَ أَبُوْ بَكْرٍ
مَا كَانَ لِابْنِ أَبِي قَحَافَةَ أَنْ يُصَلِّيَ بَيْنَ يَدَى رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَالِيَ رَاتَيْتَكُمْ أَكْثَرَ تُمُ التَصْفِيقَ مَنْ رَابَهُ شَيْئَ فِي صَلُوتِهِ فَلْيُسَبِّحْ فَإِنَّهُ إِذَا سَبَحَ
التَفِتَ إِلَيْهِ وَإِنَّمَا اتَّصْفِيقُ لِلنَّسَاءِ (بخاری کتاب الآذان باب من دخل لينوم الناس) رسول كريم
صلی تم بنی عمرو بن عوف میں گئے تا کہ ان میں صلح کراوئیں پس نماز کا وقت آگیا اور مؤذن
حضرت ابوبکر کے پاس آیا اور کہا کہ کیا آپ لوگوں کو نماز پڑھوائیں گے۔میں اقامت
کہوں آپ نے جواب دیا کہ ہاں پھر حضرت ابوبکر نماز کیلئے کھڑے ہوئے اتنے میں
رسول کریم تشریف لے آئے اور لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔آپ تصف چیرتے ہوئے آگے
بڑھے اور پہلی صف میں جا کر کھڑے ہو گئے جب آپ کی آمد کی اطلاع ہوئی تو لوگ تالیاں
پیٹنے لگے ( تا حضرت ابوبکر کو معلوم ہو جائے) لیکن حضرت ابوبکر نماز میں دوسری طرف
کچھ توجہ نہ فرماتے جب تالیاں پیٹنا طول پکڑ گیا تو آپ متوجہ ہوئے اور معلوم کیا کہ رسول
کریم تشریف لائے ہیں رسول کریم صلی یا تم نے آپ کی طرف اشارہ فرمایا کہ اپنی جگہ
ٹھہرے رہو اس پر حضرت ابوبکر نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور اس عزت افزائی پر خدا تعالیٰ کا
شکریہ ادا کیا اور حمد کی پھر آپ پیچھے ہٹ گئے اور صف میں مل گئے اور رسول کریم سیا سیستم
آگے بڑھے اور نماز پڑھائی۔سلام پھیرنے کے بعد فرمایا کہ اے ابوبکر جب میں نے حکم
83