بَاب سوم

سیرت النبی ؐ, حصہ 7

دیا تھا تو پھر آپ کو کونسی چیز مانع ہوئی کہ نماز پڑھاتے رہتے۔حضرت ابوبکر نے جواب
دیا کہ ابن ابی قحافہ کی کیا حیثیت تھی کہ رسول کریم کے آگے کھڑا ہو کر نماز پڑھاتا (ابوقحافہ
حضرت ابوبکر کے والد تھے ) پھر آپ نے (لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر ) فرمایا کہ کیا وجہ
ہے کہ میں نے دیکھا کہ تم لوگوں نے اس قدر تالیاں پیٹیں۔جسے نماز میں کوئی حادثہ پیش
آۓ اسے چاہئے کہ سبحان اللہ کہے کیونکہ جب وہ سبحان اللہ کہے گا تو خود ہی اسکی طرف توجہ
ہوگی اور تالیاں پیٹنا تو عورتوں کا کام ہے۔اس حدیث سے اگر چہ اور بہت سے سبق ملتے ہیں لیکن اس جگہ مجھے صرف ایک امر
کی طرف متوجہ کرنا ہے اور وہ یہ کہ آنحضرت کی تمام عمر کی کوشش یہی تھی کہ جس جس طرح
سے ہو سکے لوگوں کی زبان پر خدا کا نام جاری کیا جائے۔خود تو جس طرح آپ ذکر میں
مشغول رہتے اس کا حال میں بیان کر چکا ہوں مگر اس حدیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ
آپ ہر ایک کی زبان پر یہی لفظ دیکھنا چاہتے تھے۔آپ کی آمد کی اطلاع دینے کے لئے اگر صحابہ نے تالیاں بجائیں تو یہ ان کا ایک
رواج تھا اور ہر ایک ملک میں اطلاع عام کے لئے یا متوجہ کرنے کے لئے لوگ تالیاں
بجاتے ہیں آج کل بھی جلسوں میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ جب کسی لیکچرار کی کوئی بات پسند آئے
تو اس پر تالیاں پیٹتے ہیں تا کہ لوگوں کو توجہ پیدا ہو کہ یہ حصہ لیکچر خاص توجہ کے قابل ہے
پس تالیاں بجانا اس کام کے لئے رائج ہے لیکن رسول کریم کی یاد الہی سے محبت دیکھو کہ
آپ نے دیکھا کہ بعض دفعہ ضرورت تو ہوتی ہے کہ لوگوں کو کسی کام کی طرف متوجہ کیا جائے
پھر کیوں نہ اس ضرورت کے موقع پر بجائے اس بے معنی حرکت کے لوگوں کو اس طرف لگا
دیا جائے کہ وہ اپنے خیالات اور جوشوں کے اظہار کے لئے بجائے تالیاں بجانے کے
84

سبحان اللہ کہہ دیا کریں۔کم سے کم ایسے موقع پر ہی خدا کا ذکر ان کی زبان پر جاری ہوگا۔یہ وہ حکمت و فلسفہ ہے جسے دنیا کے کسی رہنما اور ہادی نے نہیں سمجھا اور کوئی مذہب نہیں
جو اس حکم کی نظیر پیش کر سکے کہ اس نے بھی بجائے لغویات کے لوگوں کو ایسی تعلیم کی طرف
متوجہ کیا ہو کہ جو ان کے لئے مفید ہو سکے تالیاں بجانا بے شک جذبات انسانی کا ترجمان تو
ہوسکتا ہے لیکن وہ ایسا ہی ترجمان ہے کہ جیسے ایک گونگے کے خیالات کا ترجمہ اس کے
اشارات ہو جاتے ہیں کیونکہ تالیاں بجانے سے صرف اسی قدر معلوم ہوسکتا ہے کہ اس کے
دل میں کوئی جوش ہے اور یہ اس کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنا چاہتا ہے یا یہ کہ کسی کو غلطی پر دیکھ
کر اسے اس کی غلطی پر متنبہ کر نا چاہتا ہے لیکن اس سے زیادہ اور کوئی نتیجہ نہیں نکلتا لیکن
رسول کریم سایہ تم صرف اسی پر اکتفانہ کر سکتے تھے آپ ایک طرف تو گل لغویات کو مٹانا
چاہتے تھے دوسری طرف آپ کے دل میں یہ جوش موجزن رہتا کہ خدا تعالیٰ کے نام کی
کثرت ہو اور ہر ایک مجلس اور مقام میں اسی کا ذکر کیا جائے اس لئے آپ نے بجائے ان
بے معنی اشارات کے جن سے گو اشارة حصول مطلب ہو جا تا تھا ایسے الفاظ مقرر کئے کہ
جن سے نہ صرف حصول مطلب ہوتا ہے بلکہ انسان کی روحانیت میں ازدیاد کا باعث ہے
اور عین موقع کے مناسب ہیں اور پھر خدا تعالیٰ کا ذکر بھی ہو جاتا ہے۔یا درکھنا چاہئے کہ انسان جب کبھی کسی ھے کی طرف توجہ کرتا ہے اسے ناپسند کرنے کی
وجہ سے یا پسندیدگی کے باعث تو ان دونوں صورتوں میں سبحان اللہ کے کلمہ کا استعمال
نہایت با موقع اور بامحل ہے۔اگر کسی انسان کے کسی فعل کو نا پسند کرتا ہے تو سبحان اللہ اس
لئے کہتا ہے کہ آپ سے کوئی سہو ہؤا ہے۔سہو سے تو صرف خدا کی ہی ذات پاک ہے ورنہ
ہر ایک انسان سے سہو ممکن ہے۔اس مفہوم کو سمجھ کر آدمی اپنی غلطی پر متنبہ ہو جاتا ہے اسی
85

طرح اگر کوئی شخص کوئی عمدہ کام کرے تو اس میں بھی سبحان
اللہ کہا جاتا ہے جس کی یہ غرض
ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی تمام نقصوں سے پاک ہے اور جو کچھ اس نے پیدا کیا ہے اسے بھی
پاک ہی پیدا کیا ہے یہ کام جو کسی سے سرزد ہوا ہے یا یہ قول جو کسی کی زبان پر جاری ہوا ہے
اپنی خوبی اور حسن میں خدا تعالیٰ کی پاکیزگی اور طہارت یاد دلاتا ہے جو تمام خوبیوں کا پیدا
کرنے والا ہے۔غرض کہ سبحان
اللہ کا کلمہ اس ضرورت کو پورا کرتا ہے جس کے لئے توجہ دلائی جاتی ہے
اور افسوس اور خوشی دونوں کا اظہار اس سے ایسی عمدگی سے ہوتا ہے جو اور کسی کلمہ سے نہیں ہو
سکتا۔پس اس کلمہ کے مقابلہ میں تالیاں بجانا اور سیٹیاں مارنا بالکل لغو اور بے فائد ہے اور
ان لغو حرکات کے مقابلہ پر ایسا پاک کلمہ رکھ دینا رسول کریم کی ہی پاک طبیعت کا کام تھا
ورنہ ہزاروں سال سے اس لغو حرکت کو روکنے کی کسی اور کے دل میں تحریک نہیں ہوئی ہاں
صرف رسول کریم ہی ہیں جو اس نکتہ تک پہنچے اور آپ نے ایسے موقع پر خدا تعالیٰ کا نام لینے
کی تعلیم دے کر ثابت کر دیا ہے کہ آپ ہر ایک موقع پر خدا تعالیٰ کا ذکر کرنا پسند فرماتے اور
اسی کا ذکر آپ کے لئے غذا تھا۔اس واقعہ کے علاوہ بہت سے واقعات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ چاہتے تھے
کہ خدا تعالیٰ کا ذکر زیادہ کیا جائے چنانچہ چھینک پر، کھانا شروع کرتے وقت، پھر ختم ہونے
کے بعد ہوتے وقت ، جاگتے وقت نمازوں کے بعد، کوئی بڑا کام کرتے وقت، وضو کرتے
وقت غرضیکہ اکثر اعمال میں آپ نے خدا تعالیٰ کے ذکر کی طرف لوگوں کو متوجہ کیا ہے جس سے
ثابت ہوتا ہے کہ آپ نہ صرف خود ہی ذکر الہی میں زیادہ مشغول رہتے تھے بلکہ دوسروں سے
بھی چاہتے تھے کہ وہ بھی یاد الہی میں مشغول رہیں جو کہ آپ کے کمال محبت پر دال ہے۔86

میں نے بہت آدمی دیکھے ہیں کہ ذرا عبادت کی اور مغرور ہو گئے چند دن کی نمازوں یا
عبادتوں کے بعد وہ اپنے آپ کو فرعون بے سامان یا فخر اولیاء سمجھنے لگتے ہیں اور دنیا
و مافیھا ان کی نظروں میں حقیر ہو جاتی ہے بڑے سے بڑے آدمی کی حقیقت کچھ نہیں جانتے
بلکہ انسان کا تو کیا کہنا ہے خدا تعالیٰ پر بھی اپنا احسان جتاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جو عبادات
ہم نے کی ہیں گویا خدا تعالیٰ پر احسان کیا ہے اور وہ ہمارا ممنون ہے کہ ہم نے اس کی عبادت
کی ورنہ اگر عبادت نہ کرتے تو وہ کیا کر لیتا جو لوگ اس طرز کے نہیں ہوتے ان میں سے بھی
اکثر ایسے دیکھے گئے ہیں کہ عبادت کر کے کچھ تکبر ضرور آ جاتا ہے اور بہت ہی کم ہیں کہ جو
عبادت کے بعد بھی اپنی حالت پر قائم رہیں اور یہی نیکوں کا گروہ ہے پھر سمجھ سکتے ہو کہ نیکوں
کے سردار اور نبیوں کے سر بر آوردہ حضرت رسول کریم صلی یاتم کا کیا حال ہو گا۔آپ تو گل خوبیوں کے جامع اور کل نیکیوں کے سرچشمہ تھے عبادت کسی تکبر یا بڑائی
کے لئے کرنا تو الگ رہا جس قدر خدا تعالیٰ کی بندگی بجالاتے اتنی ہی ان کی آتش شوق تیز
ہوتی اور آپ بجائے عبادت پر خدا تعالیٰ کو اپناممنون احسان بنانے کے خود شرمندہ احسان
ہوتے کہ الہی اس قدر توفیق جو عبادت کی ملتی ہے تو تیرے ہی فضل سے ملتی ہے۔آپ کی
عبادت ایک تسلسل کا رنگ رکھتی ہے کچھ حصہ وقت جب عبادت میں گزارتے تو خیال
کرتے کہ اللہ تعالیٰ کا بڑا احسان ہے کہ اس نے اس کام کی توفیق دی اس احسان کا شکر
بجالا نا ضروری ہے اس جذ بہ ادائیگی شکر سے بے اختیار ہو کر کچھ اور عبادت کرتے اور پھر
اسے بھی خدا تعالیٰ کا ایک احسان سمجھتے کہ شکر بجالا نا بھی ہر ایک کا کام نہیں جب تک خدا
تعالیٰ کا احسان نہ ہو۔پھر اور بھی زیادہ شوق کی جلوہ نمائی ہوتی اور پھر اپنے رب کی عبادت
میں مشغول ہو جاتے اور یہ راز و نیاز کا سلسلہ ایسا وسیع ہوتا کہ بار ہا عبادت کرتے کرتے
87

آپ کے پاؤں سوج جاتے صحابہ عرض کرتے یا رسول اللہ اس قدر عبادت کی آپ کو کیا
حاجت ہے آپ کے تو گناہ معاف ہو چکے ہیں اس کا جواب آپ یہی دیتے کہ پھر کیا میں
شکر نہ کروں۔حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں اِنْ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيَقُوْمَ لِيُصَلِّي
حتَّى تَرِمَ قَدَمَاهُ أَوْ سَاقَاهُ فَيُقَالُ لَهُ فَيَقُوْلُ اَفَلَا كُوْنُ عَبْدًا شَكُورًا ( بخاری کتاب الجمعه باب قیام
النبی ﷺ اللیل) رسول کریم نماز کے لئے کھڑے ہوا کرتے تھے تو اتنی دیر تک کھڑے
رہتے کہ آپ کے قدم ( یا کہا ) پنڈلیاں سوج جاتیں۔لوگ آپ سے جب کہتے ( کہ آپ
ایسا کیوں کرتے ہیں ) تو آپ جواب دیتے کہ کیا میں شکر گزار بندہ نہ بنوں؟
اللہ اللہ کیا عشق ہے کیا محبت کیا پیار ہے خدا تعالیٰ کی یاد میں کھڑے ہوتے ہیں اور
اپنے تن بدن کا ہوش نہیں رہتا خون کا دوران نیچے کی طرف ہو جاتا ہے اور آپ کے پاؤں
متورم ہو جاتے ہیں لیکن محبت اس طرف خیال ہی نہیں جانے دیتی آس پاس کے لوگ دیکھ
کر حیران ہو جاتے ہیں کہ یہ کرتے کیا ہیں اور آپ کے درد سے تکلیف محسوس کر کے آپ کو
اس طرف متوجہ کرتے ہیں کہ آپ یہ کیا کرتے ہیں اور کیوں اپنے آپ کو اس تکلیف میں
ڈالتے ہیں اور اس قدر دکھ اٹھاتے ہیں آخر کچھ تو اپنی صحت اور اپنے آرام کا بھی خیال کرنا
چاہئے مگر وہ دکھ جو لوگوں کو بے چین کر دیتا ہے اور جس سے دیکھنے والے متاثر ہو جاتے
ہیں۔آپ پر کچھ اثر نہیں کرتا اور عبادات میں کچھ ستی کرنے اور آئندہ اس قدر لمبا عرصہ
اپنے رب کی یاد میں کھڑے رہنا ترک کرنے کی بجائے آپ ان کی اس بات کو نا پسند کرتے
ہیں اور انہیں جواب دیتے ہیں کہ کیا میں خدا کا شکر گزار بندہ نہ بنوں وہ مجھ پر اس قدر احسان
کرتا ہے اس قدر فضل کرتا ہے اس شفقت کے ساتھ مجھ سے پیش آتا ہے پھر کیا اس کے اس
88

حسن سلوک کے بدلہ میں اس کے نام کا ورد نہ کروں؟ اس کی بندگی میں کوتاہی شروع کر دوں؟
کیا اخلاص سے بھرا اور کیسی شکر گزاری ظاہر کرنے والا یہ جواب ہے اور کس طرح
آپ کے قلب مطہر کے جذبات کو کھول کر پیش کر دیتا ہے خدا کی یاد اور اس کے ذکر کی یہ
تڑپ اور کسی کے دل میں ہے۔کیا کوئی اور اس کا نمونہ پیش کر سکتا ہے۔کیا کسی اور قوم کا
بزرگ آپ کے اس اخلاص کا مقابلہ کر سکتا ہے؟ میں اس مضمون کے پڑھنے والے کو اس
طرف بھی متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اس عبادت کے مقابلہ میں اس بات کا خیال بھی رکھنا
چاہئے کہ آپ کس طرح کا موں میں مشغول رہتے تھے اور یہی نہیں کہ رات کے وقت
عبادت کے لئے اٹھ کر کھڑے ہو جاتے اور دن بھر سوئے رہتے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو
پھر اس شوق اور تڑپ کا پتہ نہ لگتا جو اس صورت میں ہے کہ دن بھر بھی آپ خدا تعالیٰ کے
نام کی اشاعت اور اطاعت و فرمانبرداری کا رواج دینے کی کوشش میں لگے رہتے تھے۔خود
پانچ اوقات میں امام ہو کر نماز پڑھاتے تھے دور دور کے جو وفوداورسفراءآتے تھے ان کے
ساتھ خود ہی ملاقات کرتے اور ان کے مطالبات کا جواب دیتے۔جنگوں کی کمان بھی خود ہی
کرتے۔صحابہ کو قرآن شریف کی تعلیم بھی دیتے۔حج بھی خود تھے تمام دن جس قدر
جھگڑے لوگوں میں ہوتے ان کا فیصلہ کرتے۔عتمال کا انتظام، بیت المال کا انتظام ، ملک کا
انتظام، دین اسلام کا اجراء اور پھر جنگوں میں فوج کی کمان، بیویوں کے حقوق کا ایفاء۔پھر
گھر کے کام کاج میں شریک ہونا یہ سب کام آپ دن کے وقت کرتے اور ان کے بجالانے
کے بعد بجائے اس کے کہ چچور ہو کر بستر پر جا پڑیں اور سورج کے نکلنے تک اس سے سر نہ
اٹھا ئیں بار بار اٹھ کر بیٹھ جاتے اور اللہ تعالیٰ کی تسبیح کرتے تحمید کرتے اور نصف رات کے
گزرنے پر اٹھ کر وضو کرتے اور تن تنہا جب چاروں طرف خاموشی اور سناٹا چھایا ہو ا ہوتا
89

اپنے رب کے حضور میں نہایت عجز و نیاز سے کھڑے ہو جاتے اور تلاوت قرآن شریف
کرتے اور اتنی اتنی دیر تک کھڑے رہتے کہ آپ کے پاؤں متورم ہو جاتے حتی کہ عبداللہ
بن مسعودؓ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ میں بھی آپ کے ساتھ نماز پڑھنے کھڑا ہو گیا تو اس قدر
تکلیف ہوئی کہ قریب تھا کہ میں نماز توڑ کر بھاگ جاتا کیونکہ میرے قدم اب زیادہ بوجھ
برداشت نہیں کر سکتے تھے اور میری طاقت سے باہر تھا کہ زیادہ کھڑارہ سکوں۔یہ بیان اس
شخص کا ہے جو نو جوان اور رسول کریم ملایشیا کی تم سے عمر میں کہیں کم تھا جس سے سمجھ میں آسکتا
ہے کہ آپ کی ہمت اور جذبہ محبت ایسا تیز تھا کہ باوجود پیری کے اور دن بھر کام میں مشغول
رہنے کے آپ عبادت میں اتنی اتنی دیر کھڑے رہتے کہ جوان اور پھر مضبوط جوان جن کے
کام آپ کے کاموں کے مقابلہ میں پاسنگ بھی نہ تھے آپ کے ساتھ کھڑے نہ رہ سکے اور
تھک کر رہ جاتے۔یہ عبادت کیوں
تھی اور کس وجہ سے آپ یہ مشقت برداشت کرتے تھے۔صرف اسی
لئے کہ آپ ایک شکر گزار بندے تھے اور آپ کا دل خدا تعالیٰ کے احسانات کو دیکھ کر ہر
وقت اس کے ذکر کرنے کی طرف مائل رہتا چنانچہ جیسا کہ میں او پر لکھ آیا ہوں جب آپ
سے سوال کیا گیا کہ آپ اس قدر عبادت میں کیوں مشغول رہتے ہیں تو آپ نے یہی جواب
دیا کہ کیا میں خدا تعالیٰ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں۔غرضیکہ جس محبت اور شوق سے آپ ذکر الہی میں مشغول رہتے تھے اور ان مشاغل
کے باوجود جو آپ کو دن کے وقت در پیش رہتے تھے اس کی نظیر دنیا میں اور کسی بادی کی
زندگی میں نہیں مل سکتی اول تو میں دعویٰ کرتا ہوں کہ اگر دنیا کے دیگر ہادیان کے اشغال کا
آپ کے اشغال سے مقابلہ کیا جائے تو ان کے اشغال ہی آپ کے مقابلہ میں بہت کم
90

نکلیں گے لیکن اس فرق کو نظر انداز کر کے بھی ان کی زندگی میں ذکر الہی کی یہ کثرت نہ پائی
جائے گی۔بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے احسانات کا مطالعہ جس غور سے رسول کریم صلی یا ایسی تم نے
فرمایا ہے اور کسی انسان نے نہیں کیا۔اسی لئے جس محبت سے آپ اپنے پیارے کا نام لیتے
تھے اور کسی انسان نے نہیں لیا۔ہم اس بات کا انکار نہیں کرتے کہ اللہ تعالیٰ کے محبین اور
ذاکرین میں بڑے بڑے لوگ ہوئے ہیں لیکن اس میں بھی شک نہیں کہ آپ جیسا ذاکر اور
محب اور کوئی نہیں مل سکتا۔موت کے وقت بھی خدا ہی یاد تھا: -
سوائے شاذ و نادر کے عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ انسان اپنی زندگی پر حریص ہوتا
ہے حتی کہ ڈاکٹروں نے فیصلہ کر دیا ہے کہ جو شخص خود کشی کرتا ہے وہ ضرور پاگل ہو جاتا ہے یا
خود کشی کے وقت اسے جنون کا دورہ ہوتا ہے ورنہ عقل و خرد کی موجودگی میں انسان ایسا کام
نہیں کرتا۔جب موت قریب ہو تو اس وقت تو اکثر آدمی اپنے مشاغل کو یاد کر کے افسوس کرتے
ہیں کہ اگر اور کچھ دن زندگی ہوتی تو فلاں کام بھی کر لیتے اور فلاں کام بھی کر لیتے جوانی میں
اس قدر حرص نہیں ہوتی جس قدر پڑھاپے میں ہو جاتی ہے اور یہی خیال دامنگیر ہو جاتا ہے
کہ اب بچوں کے بچے دیکھیں اور پھر ان کی شادیاں دیکھیں اور جب موت قریب آتی ہے
تو اور بھی توجہ ہو جاتی ہے اور بہت سے لوگوں کا بستر مرگ دیکھا گیا ہے کہ حسرت واندوہ کا
مظہر اور رنج وغم کا مقام ہوتا ہے اور اگر “ اور ” کاش‘ کا اعادہ اس کثرت سے کیا جاتا ہے
کہ عمر بھر میں اس
کی نظیر نہیں ملتی۔مرنے والا پے در پے اپنی خواہشات کا ذکر کرتا ہے اور
91

اپنے وقت کو وصیت میں صرف کرتا ہے میرے فلاں مال کو فلاں کے سپر د کرنا اور میری بیوی
سے یہ سلوک کر نا اور بیٹیوں سے یوں حسن سلوک سے پیش آنا فلاں سے میں نے اس قدر
روپیہ لینا ہے اور فلاں کو اس قدر دینا ہے غرض اس قسم کی بہت سی باتیں ہیں جو روزانہ ہر گھر
میں دوہرائی جاتی ہیں اور چونکہ موت کا سلسلہ ہر جگہ لگا ہوا ہے اور ہر فرد بشر کو اس دروازہ
سے گزرنا پڑتا ہے اس لئے تمام لوگ ان کیفیات کو جانتے ہیں زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں۔میرا آقا جہاں اور ہزاروں باتوں میں دوسرے انسانوں سے اعلیٰ اور مختلف ہے وہاں
اس بات میں بھی دوسروں سے بالا تر ہے۔اس میرے سردار کی موت کا واقعہ کوئی معمولی سا
واقعہ نہیں کس گمنامی کی حالت سے ترقی پاکر اس نے اس عظیم الشان حالت کو حاصل کیا تھا
اور کس طرح خدا تعالیٰ نے اسے ہر دشمن پر فتح دی تھی اور ہر میدان میں غالب کیا تھا۔ایک
بہت بڑی حکومت کا مالک اور بادشاہ تھا اور ہزاروں قسم کے انتظامات اس کے زیر نظر تھے
لیکن اپنی وفات کے وقت اسے ان چیزوں میں سے ایک کا بھی خیال نہیں۔نہ وہ آئندہ کی
فکر کرتا ہے نہ تدابیر ملکی کے متعلق وصیت کرتا ہے نہ اپنے رشتہ داروں سے متعلق ہدایات
لکھواتا ہے بلکہ اس کی زبان پر اگر کوئی فقرہ جاری ہے تو یہی کہ اللهُم فِي الرَّفِيقِ الْأَعْلَى
اللَّهُمَّ فِي الرفيق الأغلى اے میرے اللہ مجھے رفیق اعلیٰ میں جگہ دے اے میرے اللہ مجھے
رفیق اعلیٰ میں جگہ دے۔اس فقرہ کو ذرا مضطر بانہ حرکات سے مقابلہ کر کے دیکھو جو عام طور سے مرنے والوں
سے سرزد ہوتی ہیں کیسا اطمینان ثابت ہوتا ہے۔کیسی محبت ہے۔ساری عمر آپ خدا تعالیٰ کو
یاد کرتے رہے اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے۔خلوت و جلوت غرضیکہ ہر جگہ آپ کو خدا ہی خدا یاد
تھا اور اسی کا ذکر آپ کی زبان پر جاری تھا اور اب جبکہ وفات کا وقت آیا تب بھی بجائے کسی
92

اور دنیاوی غرض یا مطلب کی طرف متوجہ ہونے کے خدا ہی کی یاد آپ کے سینہ میں تھی اور
جن کو چھوڑ چلے تھے ان کی فرقت کے صدمہ کی بجائے جن سے ملنا تھا ان کی ملاقات کی
تڑپ تھی اور زبان پر اپنے رب کا نام جاری تھا۔آہ! کیسا مبارک وہ وجود تھا۔کیا احسان ماننے والا وہ انسان تھا۔اس کی زندگی بہتر سے
بہتر انسانوں کے لئے اسوہ حسنہ اور مہذب سے مہذب روحوں کے لئے ایک نمونہ تھی اس
نے اپنے پیدا ہونے سے مرنے تک کوئی وقت اپنے رب کی یاد سے غافل نہیں گزارا۔وہ
پاک وجود خدا تعالیٰ میں بالکل محوہی ہو گیا تھا اور اس کی نظر میں سوائے اس وحدہ لا شریک خدا
کے جو لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ہے اور کوئی وجود بچت ہی نہ تھا۔پھر بھلا جو ذ کر کہ تمام عمر اس کی زبان
پر رہا وفات کے وقت وہ اسے کہاں بھلا سکتا تھا وہ کچھ انسان ساری عمر کہتا یا کرتا رہا وہی اسے
وفات کے وقت بھی یاد آتا ہے۔پھر جس کی عمر کا مشغلہ ہی یاد الہی ہو اور زندگی بھر جس کی
روحانی غذا ہی ذکر الہی ہو وہ وفات کے وقت اور کسی چیز کو کب یاد کر سکتا تھا۔مجھے میرا مولا پیارا ہے اور مجھے محمد رسول اللہ صلی یا یہ ہم بھی پیارا ہے کیونکہ وہ میرے مولا
کا سب سے بڑا عاشق اور دلدادہ ہے اور جسے جس قدر میرے رب سے زیادہ الفت ہے
مجھے بھی وہ اس قدر عزیز ہے۔اللهمَ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَىٰ آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَىٰ
إبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
ذکر الہی ہر وقت:-
میں نے پیچھے بعض واقعات سے یہ ثابت کیا ہے کہ رسول کریم سالی تم کو ذکر الہی
سے کیسی محبت تھی اور آپ کس طرح ہر موقع پر خدا تعالیٰ کا نام لینا پسند فرماتے تھے اور صرف
خود ہی پسند نہ فرماتے تھے بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے اور وفات کے وقت بھی
93

آپ کی زبان پر خدا تعالیٰ کا ہی ذکر تھا۔اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ خدا تعالیٰ کے
ذکر پر چشم پر نم ہو جاتے تھے اور آپ کا خدا تعالیٰ کا ذکر کرنا یاسننا معمولی بات نہ تھی بلکہ ایک
عاشقانه درد اور محبانہ ولولہ اس کا محرک اور باعث تھا۔حضرت عبداللہ بن مسعودؓ فرماتے ہیں
قَالَ لِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اقْرَ أَعَلَى قُلْتُ اَقْرَأَ عَلَيْكَ وَعَلَيْكَ أُنْزِلَ قَالَ فَإِنِّىٰ أَحِبُّ أَنْ
أَسْمَعَهُ مِنْ غَيْرِي فَقَرَأْتُ عَلَيْهِ مِنْ سُورَةِ النِّسَاءِ حَتَّى بَلَغْتُ فَكَيْفَ إِذَا جِئْنَا مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ بِشَهِيدٍ
وَجِئْنَا بِكَ عَلَى هَؤُلَاءِ شَهِيدًا قَالَ أَمْسِكَ فَإِذَا عَيْنَاهُ تَذْرُفَانِ ( بخاری کتاب التفسیر باب قوله تعالیٰ
كيف اذا جئنا من كل امة بشھید) مجھے نبی کریم سلاش تم نے فرمایا کہ مجھے کچھ قرآن سناؤ میں نے
کہا کہ کیا میں آپ کو قرآن سناؤں حالانکہ قرآن شریف آپ پر ہی نازل ہوا ہے۔فرمایا کہ
مجھے یہ بھی پسند ہے کہ میں دوسرے کے منہ سے سنوں۔پس میں نے سورۃ نساء میں سے
کچھ پڑھا یہاں تک کہ میں اس آیت تک پہنچا کہ پس کیا حال ہو گا جب ہر ایک امت میں
سے ہم ایک شہید لائیں گے اور تجھے ان لوگوں پر شہید لائیں گے اس پر آپ برداشت نہ
کر سکے اور فرمایا کہ بس کرو۔اور میں نے دیکھا کہ آپ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہیں۔اللہ اللہ کیسا عشق ہے اور پھر کیسا ایمان ہے۔آپ قرآن شریف کو جو خدا تعالیٰ کا کلام
ہے خود پڑھنے اور دوسروں کو سنانے کا حکم دیتے تھے اور پھر اپنے محبوب کا کلام سنکر چشم پر
آب ہو جاتے آپ ایسے بہادر تھے کہ میدان کارزار میں آپ تک دشمن کی رسائی نہ ہوتی
اور حضرت علی جیسے بہادر آدمی فرماتے ہیں کہ جس جگہ آپ کھڑے ہوتے تھے وہاں وہی
آدمی کھڑا ہوسکتا تھا جونہایت دلیر اور بہادر ہو اور معمولی آدمی کی جرات نہ پڑ سکتی تھی کہ آپ
کے پاس کھڑا ہو۔پھر ایسا بہادر انسان کہ جس کے سامنے بڑے بڑے بہادروں کی روح
کا نپتی تھی اور ان کی گردنیں جھک جاتی تھیں وہ بہادر انسان جس کے نام کو سنکر بادشاہ خوف
94

کھاتے تھے جس کی بہادری کا شہرہ تمام عرب اور شام اور ایران میں ہورہا تھا جس کی ہمت
بلند کے سامنے قیصر و کسریٰ کے ارادے پست ہو رہے تھے وہ خدا تعالیٰ کا کلام سنکر روتا ہے
اور آپ کے دل کی کیفیت ایسی ہو جاتی ہے کہ زیادہ سننا گویا اس کے لئے برداشت سے بڑھ
کر ہے۔کیا یہ بات مطہر قلب پر دلالت نہیں کرتی کیا اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ایک محبت
کا دریا اس کے سینہ میں بہہ رہا تھا اور عشق کی آگ اس کے اندر بھڑک رہی تھی۔کیا خدا تعالیٰ
کے ذکر پر یہ حالت اور پھر ایسے بہادر انسان کی جو کسی بشر سے خائف نہ تھا اس بات پر
دلالت نہیں کرتی کہ خدا تعالیٰ کی محبت نے آپ کے روئیں میں دخل کیا ہو ا تھا اور خدا تعالیٰ کا
ذکر آپ کی غذا ہو گیا تھا اور اس کا جلال اور اس کی عظمت آپ کے سامنے ہر وقت موجود رہتی
تھی اور اپنے مولا کا ذکر سنتے ہی آپ بے چین ہو جاتے۔کلام الہی آپ
کی تسلی کا باعث تھا اور
یہی آپ کے عشق کو تیز کرتا اور آپ اپنے پیارے کو یاد کر کے بے اختیار ہو جاتے آپ بڑی
شان کے آدمی تھے اور خدا تعالیٰ سے جو آپ کو تعلق تھا وہ اور کسی انسان کو حاصل نہیں ہو الیکن
پھر بھی جب آپ خدا تعالیٰ کی ملاقات کو یاد کرتے اور قیامت کا نظارہ آپ کی آنکھوں کے
آگے آتا تو باوجود ایک مضبوط دل رکھنے کے آنکھوں سے آنسو ٹپک پڑتے۔اخلاص باللہ۔شرک سے نفرت :-
ایک خاص بات جو رسول کریم کی زندگی میں دیکھی جاتی ہے اور جس میں کوئی نبی اور
ولی آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا بلکہ آپ کے قریب بھی نہیں پہنچتا وہ آپ کا شرک سے بیزار ہونا
ہے۔ہمارا یقین ہے کہ کل انبیاء شرک سے بچانے کے لئے دنیا میں آئے اور بلا استثناء ہر
ایک نبی کی تعلیم یہی تھی کہ خدا تعالیٰ کو ایک سمجھا جائے خواہ کوئی نبی ہندوستان میں، جو شرک و
بت پرستی کا گھر ہے پیدا ہوا یا مصر میں جو رب الا رباب کے عقیدہ کا مرکز تھا ظاہر ہوا،
95

·

آج 10 میں سے 10 باقی