بَاب سوم

سیرت النبی ؐ, حصہ 8

آتش پرستان ایران میں جلوہ نما ہوا یا وادی کنعان میں نور افشاں ہوا یہ بات سب میں
پائی جاتی ہے کہ وہ شرک کو بیخ و بن سے اکھیڑنے کے درپے رہے اور ان کی زندگی کا سب
سے بڑا مقصد یہی تھا کہ خدا تعالیٰ کو ایک سمجھا جائے اور اسکی ذات یا صفات یا اسماء میں کسی کو
اس کا شریک نہ سمجھا جائے نہ بنایا جائے وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَّسُولٍ إِلَّا
نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُونِ (الانبیاء آیت ۲۶) اور ہم نے نہیں بھیجا تجھ سے
پہلے کوئی رسول مگر اس کی طرف وحی کی کہ کوئی معبود نہیں مگر اللہ پس میری عبادت کرو۔يُنزِلُ
الْمَلِئِكَةِ بِالرُّوحِ مِنْ أَمْرِهِ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ أَنْ أَنْذِرُوا أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا
فَاتَّقُونِ (انحل آیت: ۳) اللہ تعالیٰ اپنے کلام کے ساتھ اپنے حکم سے فرشتوں کو اپنے بندوں
میں سے جس پر پسند کرتا ہے اتارتا ہے لوگوں کو ڈراؤ کہ سوائے میرے کوئی معبود نہیں پس
میرا تقوی اختیار کرو۔ان آیات کی بناء پر ہم ایمان لائے ہیں کہ سب انبیاء کا مشترکہ مشن اشاعت توحید
اور تحریب شرک تھا مگر بڑے سے بڑے نبیوں اور مرسلین کی زندگی کا رسول کریم کی زندگی
سے مقابلہ کر کے دیکھ لو جوفکر اور فہم آپ کو شرک کی بیجگنی کا تھا اس کی نظیر اور کہیں نہیں ملتی
حضرت موسیٰ نے فرعون کو ایک خدا کی پرستش کی تبلیغ کی۔حضرت مسیح ناصری نے ایک سائل
کو کہا کہ سب سے بڑا حکم یہ ہے کہ تو اس خدا کو جو آسمان پر ہے اپنے سچے دل اور سچی جان
سے پیار کر۔حضرت ابراہیمؑ نے اپنی قوم کے بتوں کو توڑ کر ان پر شرک کے عقیدہ کا بطلان
ثابت کیا۔حضرت نوح نے بھی اپنی قوم کو واحد خدا کی پرستش کی طرف بلایا لیکن ہمارے
سردار و آقا ہادی برحق صلی لا الہ امام نے جس طرح شرک مٹانے کے لئے جدو جہد کی ہے اس کی
مثال اور کسی نبی کی ذات میں نہیں ملتی۔بے شک دیگر انبیاء نے اپنی عمر کا ایک حصہ شرک
96

کے مٹانے پر خرچ کیا مگر جو دھن اس مرض کو مٹانے کی خاتم النبین سالی یا پیام کولگی ہوئی تھی وہ
اور کسی کو نہ تھی۔آپ نے اپنے دعوئی کے بعد ایک ہی کام کو مدنظر رکھا کہ ایک خدا کی پرستش
کروائی جائے۔تمام اہل عرب جو شرک میں ڈوبے ہوئے تھے آپ کے مخالف ہو گئے اور
یہاں تک آپ سے درخواست کی کہ جس طرح ہو آپ ہمارے معبودوں کی تردید کو جانے
دیں اور ہم آپ سے وعدہ کرتے ہیں کہ آپ جو مطالبہ بھی پیش کریں گے ہم اسے قبول
کریں گے حتی کی اگر آپ چاہیں تو ہم آپ کو اپنا بادشاہ بھی بنالیں گے اور ایسا بادشاہ کہ جس
کے مشورہ کے بغیر ہم کوئی کام نہ کریں گے۔مگر باوجود اس تحریص و ترغیب کے اور باوجود
طرح طرح کے ظلم و ستم کے جو آپ پر اور آپ کی امت پر توڑے جاتے تھے آپ نے
ایک لمحہ اور ایک سیکنڈ کے لئے بھی یہ برداشت نہ کیا کہ خدا تعالیٰ کی وحدت کے بیان میں
سستی کریں بلکہ آپ نے ترغیب و تحریص دینے والوں کو یہی جواب دیا کہ اگر سورج کو
میرے دائیں اور چاند کو میرے بائیں لا کھڑا کر وتب بھی میں خدا تعالیٰ کی وحدت کا بیان و
اقرار ترک نہ کروں گا جو تکالیف لوگوں کی طرف سے شرک کی تردید کی وجہ سے آپ
کو پہنچیں
ویسی اور کسی نبی کو نہیں پہنچیں۔اور جس طرح آپ کو اور آپ کے متبعین کو خدا تعالیٰ کے
ایک مانے پر ستایا اور دکھ دیا گیا ہے اس طرح اور کسی کو تکلیف نہیں دی گئی۔مگر پھر بھی آپ
اپنے کام میں بجائے ست و غافل ہونے کے روز بروز زیادہ سے زیادہ مشغول ہو تے
گئے۔حتی کہ بعض صحابہ قتل کئے گئے۔آپ کو وطن چھوڑنا پڑا۔رشتہ دار چھوڑ نے
پڑے۔زخمی ہوئے۔ان تمام تکالیف کے بعد آپ اپنے مخالفین کو بھی جواب دیتے کہ
اَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیکَ لَہ پہلے انبیاء نے اپنی اپنی قوم سے مقابلہ کیا اور خوب
کیا لیکن ہمارے آنحضرت سالی تم نے ایک قوم سے نہیں دو قوموں سے نہیں بلکہ اس وقت
97

کی سب قوموں اور مذاہب سے خدا کے لئے مقابلہ کیا۔اس وقت ایک بھی ایسی قوم نہ تھی جو
شرک کی مرض میں گرفتار نہ ہو عرب تو سیکڑوں بتوں کے پجاری تھے ہی اور مجوسی تو آگ کے
آگے ناصیہ فرسائی کرتے ہی تھے یہود جو تو رات کے پڑھنے والے اور حضرت موسیٰ کے
ماننے والے تھے وہ بھی عزیز ابن اللہ پکار رہے تھے اور اپنے احبار کو صفات الوہیت سے
متصف یقین کرتے تھے اور ان سے بھی بڑھ کر نصاری تھے جو سب سے قریب
تھے۔حضرت مسیح کی امت ہو کر اس قدر بڑھ گئے تھے کہ خود مسیح کو جو اللہ تعالیٰ کی پرستش
قائم کرنے آئے تھے قابل پرستش سمجھنے لگے تھے۔ہندوستان اور چین کی تو کچھ پوچھوہی
نہیں گھر گھر میں بت تھے اور شہر شہر میں مندر تھے پھر ایسی شورش کے زمانہ میں آپ کو توحید
باری کے ثابت کرنے کے لئے کھڑا ہو جانا اور تمام قوموں کو پکار پکار کر سنانا کہ تم جس قدر
معبود میرے خدا کے سوا پیش کرتے ہو سب جھوٹے اور بے ثبوت ہیں ایک ایسا کام تھا جسے
دیکھ کر عقل حیران ہوتی ہے اور جس قدر آپ کی اس کوشش و ہمت پر غور کیا جائے معلوم ہوتا
ہے کہ آپ شرک سے ایسے بیزار تھے کہ ایک ساعت کے لئے بھی برداشت نہیں
کر سکتے تھے کہ کوئی خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر کسی اور کے سامنے اپنا سر جھکائے۔خدا تعالیٰ کی
محبت میں ایسے سرشار ہوئے کہ دنیا بھر کے مذاہب اور قوموں کو اپنا دشمن بنالیا اور یکدم
سب سے اپنا قطع تعلق کر لیا اور صرف اس سے صلح رکھی جس نے لا الہ الا اللہ کا اقرار کیا۔اس
وقت جو معبود باطلہ تھے ان کے مٹانے اور اڑانے کے علاوہ آپ نے اپنی تعلیم میں اس
بات کا التزام رکھا کہ مسلمانوں کو پوری طرح سے خبر دار کیا جائے کہ آئندہ بھی کسی وجہ سے
مرض شرک میں مبتلا نہ ہو جاویں اسلام کیا ہے سب سے پہلے اس کا اقرار کرنا کہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله
مسلمانوں کو دن میں پندرہ دفعہ بلند مکان پر سے یا منارہ پر سے یہ پیغام اب تک پہنچا یا
98

جاتا ہے کہ اَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ اور لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ پھر تمام عبادات میں خدا تعالیٰ کی وحدت کا
اقرار کرایا جاتا ہے۔مسلمان تو مسلمان غیر مذاہب کے پیر بھی اس بات کے قائل ہو گئے
ہیں کہ جس قدر اسلام شرک کو مٹاتا ہے اتنا اور کوئی مذہب اس کا استیصال نہیں کرتا اور یہ کیوں
ہے اسی نفرت کی وجہ سے جو آنحضرت صلی یہ تم کو شرک سے تھی۔عمر بھر آپ اس مرض کے
مٹانے میں لگے رہے حتی کہ آپ نے اپنی وفات سے پہلے وہ خوشی دیکھی جو اور کسی نبی کو
دیکھنی نصیب نہ ہوئی کہ آپ کی سب قوم ایک خدا کو ماننے والی ہوگئی مگر پھر بھی وفات کے
وقت جو خیال آپ کو سب سے زیادہ تھا وہ یہی تھا کہ کہیں میرے بعد میری قوم مجھے خدا
تعالیٰ کا شریک نہ بنائے اور جس طرح پہلی امتوں نے اپنے انبیاء کوصفات الوہیت سے
متصف کیا تھا یہ مجھ سے ویسا ہی سلوک نہ کریں۔اس خیال نے آپ پر ایسا اثر کیا کہ آپ
نے اپنی مرض الموت میں یہود و نصاری پر لعنت کی کہ انہوں نے اپنے احبار کی قبور کو سجدہ
گاہ بنالیا۔حضرت عائشہ فرماتی ہیں قَالَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارِي
اتَّخَذُ وَاقْبُوْرَأَنْبِيَاءِ هِمْ مَسَاجِدَ قَالَتْ لَو لَا ذَلِكَ لَا بُرَزُوا قَبَرَهُ ( بخاری کتاب الجنائز باب ما يكرة من
اتخاذ المساجد علی القبور ) آنحضرت سلی لا الہ الم نے اس مرض میں جس میں وفات پائی فرما یا اللہ
تعالیٰ یہود اور نصاری پر لعنت کرے انہوں نے اپنے انبیاء کی قبور کو مساجد بنالیا ہے اور
حضرت عائشہ نے یہ بھی زائد کیا کہ اگر یہ بات نہ ہوتی تو صحابہ آپ کی قبر کو بند نہ کرتے بلکہ
ظاہر کرتے اس حدیث سے پتہ لگ سکتا ہے کہ آپ کو شرک سے کیسی نفرت تھی وفات کے
وقت سب سے بڑا خیال آپ کو یہ تھا کہ میں عمر بھر جو ایک خدا کی تعلیم دیتا رہا ہوں لوگ اسے
بھول نہ جائیں اور میرے بعد پھر کہیں شرک میں مبتلا نہ ہو جا ئیں۔اور اگر پہلے معبودوں کو
چھوڑا ہے تو اب مجھے ہی معبود نہ بنا بیٹھیں اور اپنے اس نقص کے دور کرنے کے لئے ایسے
99

سخت الفاظ استعمال فرمائے جن سے صحابہ کرام ایسے متاثر ہوئے کہ انہوں نے خوف کے
مارے آپ کی قبر کو بھی ظاہر کرنا پسند نہ کیا تا آپ کے حکم کے خلاف نہ ہو جائے چنانچہ اب
تک وہ قبر مبارک ایک بند مکان میں ہے جس تک جانے کی لوگوں کو اجازت نہیں۔طہارت نفس:-
آنحضرت صلی اینم کی پاک سیرت پر قلم اٹھا نا کوئی آسان کام نہیں اسی لئے میں نے
ابتداء میں ان مشکلات کو بیان کر کے بتایا تھا کہ سیرت تین طرح لکھی جاسکتی ہے۔تواریخ
سے، احادیث سے، قرآن کریم سے اور میں نے بتایا تھا کہ سر دست میں احادیث سے اور
پھر احادیث میں سے بھی جو سیرۃ بخاری سے معلوم ہوتی ہے وہ اس جگہ درج کروں گا۔میں
نے سیرت کے عام ابواب پر بحث کرنے کے بعد لکھا تھا کہ سیرت انسانی کے تین حصہ
ہو سکتے ہیں۔ایک وہ جو خدا تعالیٰ سے تعلقات کے متعلق ہو جس کا نام میں نے اخلاص باللہ
رکھا تھا اور دوسرا جو خود اپنے نفس کے متعلق ہو اس کا نام طہارت نفس مناسب معلوم ہوتا ہے
اور چونکہ اخلاص باللہ کا حصہ میں ختم کر چکا ہوں اس لئے اب دوسرے حصہ کو شروع کیا جاتا
ہے جو طہارت نفس کے ہیڈ نگ کے ماتحت ہوگا۔بدی سے نفرت : -
طہارت نفس کے باب میں سب سے پہلے اس بات کے متعلق شہادت بیان کرنا چاہتا
ہوں کہ آپ کو بدی سے سخت نفرت تھی۔اگر چہ بظاہر یہ بات کوئی عجیب نہیں معلوم ہوتی اور
سوال اٹھتا ہے کہ آپ کو بدی سے کیوں نفرت نہ ہوتی جب ایک عظیم الشان قوم کے آپ
رہبر اور ہادی تھے اور ہر وقت اپنے متبعین کو بدیوں سے روکتے رہتے تھے اور جس کا کام
100

رات دن یہی ہو کہ وہ لوگوں کو بدیوں سے رو کے اور امر بالمعروف کرے۔اسے تو اپنے
اعمال میں بہت محتاط رہنا ہی پڑتا ہے ورنہ اس پر الزام آتا ہے اور لوگ اسے طعنہ دیتے ہیں
کہ تم دوسروں کو منع کرتے ہو اور خود اس کام کو کرتے ہو لیکن اگر غور کیا جائے تو دنیا میں وعظ
کہنے والے تو بہت ملتے ہیں مگر ایسے واعظ جو اپنے نمونہ سے دنیا میں نیکی پھیلا میں بہت کم
ہیں ایسے واعظ تو اس وقت بھی ہزاروں ہیں جولوگوں کو پاکیزگی اور انقطاع الی اللہ کی طرف
بلاتے ہیں۔لیکن کیا ایسے لوگوں کی بھی کوئی کثیر جماعت پائی جاتی ہے جو خود عمل کر کے
لوگوں کے لئے خضر راہ بنہیں إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ وَإِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَجِعُونَ کسی شاعر نے کہا ہے اور
بالکل سچ کہا ہے کہ ؎
ہر کسے ناصح برائے دیگراں
ہر ایک دوسروں کے لئے ناصح ہے اپنے نفس کا حال بھلائے ہوئے ہے پھر ایک شاعر
کہتا ہے
واعظان کیں جلوہ برمحراب و منبر میکند - : - چوں بخلوت میروند آن کار دیگر میکنند
یہ واعظ جو محراب
و منبر پر جلوہ افروز ہو کر لوگوں کے لئے ناصح بنتے ہیں جب خلوت
میں جاتے ہیں تو ان کے اعمال بالکل اور ہی ہوتے ہیں اور ان اعمال کا پتہ بھی نہیں چلتا جن
کا وعظ وہ منبر پر سے کیا کرتے تھے اس وقت مسلمان علماء کو دیکھو۔قرآن شریف کو ہاتھ میں
لے کر خشیت الہی کے وعظ بڑے زور سے کہتے ہیں لیکن خود خدا کا خوف نہیں کرتے۔پادری
انجیل سے یہ روایت لوگوں کو سناتے ہیں کہ دولت مند خدا کی بادشاہت میں داخل نہیں
ہو سکتا اگر کوئی تیری ایک گال پر تھپڑ مارے تو دوسری بھی پھیر دے
لیکن دولتمند پادری موجود
ہیں پھر ان میں سے کتنے ہیں جو ایک گال پر تھپڑ کھا کر دوسری پھیر دینی تو در کنار دوسرے
101

مذاہب کے بانیوں کی نسبت بدگوئی میں ابتداء سے ہی بچتے اور پر ہیز کرتے ہوں۔پنڈت
دان اور پن کے متعلق طول طویل کتھا میں پڑھ کر لوگوں کو اس طرف مائل کرتے ہیں مگر
اپنے آپ کو کسی قسم کے دان پن سے بری سمجھتے ہیں۔غرضیکہ جب روزانہ زندگی کا مشاہدہ کیا
جائے تو اکثر واعظ ایسے ہی ملتے ہیں کہ جو کل پند و نصائح کو دوسروں کے لئے واجب العمل
قرار دیتے ہیں مگر اپنے نفوس کو بنی نوع انسان سے خارج کر لیتے ہیں اور ایسے بہت ہی کم
ہیں کہ جن کا قول و فعل برابر ہو اور وہ لوگوں کو نصیحت کرتے وقت ساتھ ساتھ اپنے آپ کو بھی
ملامت کرتے جائیں بلکہ لوگوں کو کہنے سے پہلے اپنے نفس کی اصلاح کریں۔پس گو یہ
بات بظاہر بالکل معمولی معلوم ہوتی ہے کہ واعظ تو بدیوں سے بچتے ہی ہوں گے لیکن
دراصل یہ ایک نہایت مشکل اور کٹھن راستہ ہے جس پر چل کر بہت کم لوگ ہی منزل مقصود کو
پہنچتے ہیں اور ابتداء دنیا سے آج تک جس قدر واعظ ایسے گزرے ہیں کہ انہوں نے جو کچھ
دوسروں کو کہا اس پر خود بھی عامل ہوئے ان کے سردار اور رئیس ہمارے آنحضرت صلی لا الہ ستم
تھے آپ کی ساری زندگی میں ایک بات بھی ایسی نہیں ملے گی کہ آپ کی اور دوسروں کی
مصلحتیں ایک ہی ہوں مگر پھر بھی آپ نے دوسروں کو اور حکم دیا ہو اور اپنے لئے کچھ اور ہی
تجویز کر لیا ہو۔بعض اوقات خود صحابہ چاہتے تھے کہ آپ آرام فرما ئیں اور اس قدر محنت نہ کریں
لیکن آپ قبول نہ فرماتے۔اگر لوگوں کو عبادت النبی کا حکم دیتے تو خود بھی کرتے اگر لوگوں کو
بدیوں سے روکتے تو خود بھی رکتے غرضیکہ آپ نے جس قدر تعلیم دی ہے ہم بغیر کسی منکر کے
انکار کے خوف کے کہہ سکتے ہیں کہ اس پر آپ خود عامل تھے اور شریعت اسلام کے جس قدر
احکام آپ کی ذات پر وارد ہوتے تھے سب کو نہایت کوشش اور تعہد کے ساتھ بجالاتے مگر
(102)

اس وقت جس بات کی طرف خاص طور سے میں آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں وہ بدی سے
نفرت ہے۔اعمال بد تو انتہائی درجہ ہے ادنی درجہ تو بد اخلاقی اور بد کلامی ہے جس کا انسان مرتکب
ہوتا ہے اور جب اس پر دلیر ہو جاتا ہے تو پھر اور زیادہ جرات کرتا ہے اور بداعمال کی طرف
راغب ہوتا ہے لیکن جو شخص ابتدائی نقائص سے ہی پاک ہو وہ دوسرے سخت ترین نقائص
اور کمزوریوں میں کب مبتلا ہو سکتا ہے اور میں انشاء اللہ تعالیٰ آگے جو کچھ بیان کروں گا اس
سے معلوم ہو جائے گا کہ آپ کیسے پاک تھے اور کس طرح ہر ایک نیکی میں آپ دوسرے
بنی نوع پر فائق و برتر تھے۔حضرت عبد اللہ بن عمر و فرماتے ہیں لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاحِشًا وَلَا
مُتَفَحِشًا وَ كَانَ يَقُوْلُ إِنَّ مِنْ خِيَارِكُمْ أَحْسَنَكُمْ اَخْلَاقًا ( بخاری کتاب المناقب باب صفة النبي )
نبی کریم سالی یہ کام نہ بدخلق تھے نہ بدگو اور فرمایا کرتے تھے کہ تم میں بہتر وہی ہیں جو تم سے
اخلاق میں افضل ہوں۔اللہ اللہ کیا پاک وجود تھا۔آپ حسن اخلاق برتتے تب لوگوں
کو نصیحت کرتے۔آپ
بد کلامی سے بچتے تب دوسروں کو بھی اس سے بچنے کے لئے حکم دیتے اور یہی وہ کمال ہے کہ
جس کے حاصل ہونے کے بعد انسان کامل ہو سکتا ہے اور اس کی زبان میں اثر پیدا ہوتا ہے
اب لوگ چلا چلا کر مر جاتے ہیں کوئی سنتا ہی نہیں۔نہ ان کے کلام میں اثر ہوتا ہے نہ کوشش
میں برکت۔اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ خود عامل نہیں ہوتے لوگوں کو کہتے ہیں مگر رسول کریم
خود عامل ہو کر لوگوں
کو تبلیغ کرتے جس کی وجہ سے آپ کے کلام میں وہ تاثیر تھی کہ تیس سال
میں لاکھوں آدمیوں کو اپنے رنگ میں رنگین کر لیا۔(103)

عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے اس قول اور شہادت کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے کیونکہ
اول تو وہ ہر وقت رسول کریم کی صحبت میں رہتے تھے اور جو اکثر اوقات ساتھ رہے اسے
بہت سے مواقع ایسے مل سکتے ہیں کہ جن میں وہ دیکھ سکتا ہے کہ اس شخص کے اخلاق کیسے
ہیں۔کبھی کبھی ملنے والا تو بہت سی باتیں نظر انداز بھی کر جاتا ہے بلکہ کسی بات پر بھی یقینی
شہادت نہیں دے سکتا۔لیکن جنہیں ہر وقت کی صحبت میسر ہو اور ہر مجلس میں شریک ہوں وہ
خوب اچھی طرح اخلاق کا اندازہ کر سکتے ہیں پس عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ان صحابہ میں
سے تھے جنہیں رسول کریم کے ساتھ رہنے کا خاص موقع ملتا تھا اور جو آپ کے کلام کے
سننے کے نہایت شائق تھے ان کا ایسی گواہی دنیا ثابت کرتا ہے کہ درحقیقت آپ کوئی ایسی
شان رکھتے تھے کہ عسرویسر میں اپنے اخلاق کا اعلیٰ سے اعلیٰ نمونہ پیش کرتے تھے۔ورنہ کبھی
تو آپ کے ہر وقت کے ہم صحبتوں کو ایسا موقع بھی پیش آتا کہ جس میں آپ کو کسی وجہ سے
چیں بہ جبیں دیکھتے لیکن ایسے موقع کا نہ ملنا ثابت کرتا ہے کہ آپ کے اخلاق نہایت اعلیٰ
اور ا رفع تھے اور کوئی انسان ان میں نقص نہیں بتا سکتا تھا۔ایک طرف اگر عبداللہ بن عمرو کی گواہی جو اعلیٰ پایہ کے صحابہ میں سے تھے نہایت
معتبر اور وزنی ہے تو دوسری طرف یہ بات بھی خاص طور سے مطالعہ کرنے کے قابل ہے کہ
یہ فقرہ کس شخص کی شان میں کہا گیا ہے معمولی حیثیت کے آدمی کی نسبت اور معمولی واقعات
کی بناء پر اگر اس قسم کی گواہی کسی کی نسبت دے بھی دی جائے تو گو اس کے اخلاق اعلیٰ سمجھے
بھی جائیں مگر اس شہادت کو وہ اہمیت نہیں دی جاسکتی جو اس شہادت کو ہے اور وہ شہادت
ایک معمولی انسان کے اخلاق کو ایسا روشن کر کے نہیں دکھاتی جیسی کہ یہ شہادت رسول کریم
صلی ایم کے اخلاق کو کیونکہ یہ اخلاق جن واقعات کی موجودگی میں دکھائے گئے ہیں وہ کسی
104

اور انسان کو پیش نہیں آتے۔دنیا میں دو قسم کے انسان ہوتے ہیں ایک وہ جو عسر میں نہایت بدخلق ہو جاتے ہیں
دوسرے وہ جو ئیسر میں چڑ چڑے بن جاتے ہیں۔رسول کریم پر یہ دونوں حالتیں اپنے
کمال کے ساتھ وارد ہوئی ہیں اور دونوں حالتوں میں آپ کے اخلاق کا اعلیٰ رہنا ثابت کرتا
ہے کہ کوئی انسان آپ
کا مقابلہ نہیں کرسکتا جو تکلیفیں اور دکھ آپ کو پہنچے ہیں وہ اور کونسا انسان
ہے جسے پہنچے ہوں مکہ کی تیرہ سالہ زندگی کے حالات سے کون نہیں واقف ، مدینہ کے ابتدائی
ایام سے کون بے خبر ہے، کن شدائد کا آپ کو سامنا ہو ا، کن مشکلات سے پالا پڑا ، دوست
دشمن ناراض تھے۔رشتہ دار جواب دے بیٹھے، اپنے غیروں کی نسبت زیادہ خون کے
پیاسے ہو رہے تھے ، ملنا جلنا قطعا بند تھا، ایک وادی میں تین سال محصور رہنا پڑا ، نہ کھانے
کو نہ پینے کو جنگل کے درخت اور بوٹیاں غذا بنیں ،شہر میں آنا منع ہو گیا، پھر چمکتی ہوئی
تلواریں ہر وقت سامنے نظر آتی تھیں، رؤساء سے قیام امن کی امید ہوتی وہ بھی مخالف
ہو گئے ، بلکہ نوجوانوں کو اور اکسا اکسا کر دکھ دینے پر مائل کرتے رہے، باہر نکلتے ہیں تو گالی
گلوچ تو کچھ چیز ہی نہیں پتھروں کی بوچھاڑ شروع ہو جاتی ہے، اپنے رب کے حضور گرتے
ہیں تو اونٹ کی اوجھڑی سر پر رکھ دی جاتی ہے، حتی کہ وطن چھوڑ دیتے ہیں۔پھر وطن بھی وہ
وطن جس میں ہزاروں سال سے قیام تھا، اپنے جدا مسجد کے ہاتھوں سے بسایا ہو ا شہر جس کو
دنیا کے ہزاروں لالچوں کے باوجود آباء واجداد نے نہ چھوڑ ا تھا، ایک شریروں اور
بد معاشوں کی جماعت کے ستانے پر چھوڑنا پڑتا ہے، مدینہ میں کوئی راحت کی زندگی نہیں
ملتی بلکہ یہاں آگے سے بھی تکلیف بڑھ جاتی ہے، ایک طرف منافق ہیں کہ خود آپ کی مجلس
میں آکر بیٹھتے ہیں اور بات بات پر سنا سنا کر طعنہ دیتے ہیں، آپ کے سامنے آپ کے
(105)

خلاف سرگوشیاں کرتے ہیں۔ممکن سے ممکن طریق پر ایذاء دیتے ہیں اور پھر جھٹ تو بہ
کر کے عفو کے طالب ہوتے ہیں ، اپنے مہر بان اہل وطن مکہ سے اخراج کے منصوبوں پر ہی
کفایت نہیں کرتے جب دیکھتے ہیں کہ جسے ہم تباہ کرنا چاہتے تھے ہمارے ہاتھوں سے نکل
گیا ہے اور اب ایک اور شہر میں جا بسا ہے تو وہاں بھی پیچھا کرتے ہیں ، آس پاس کے قبیلوں
کو اکساتے ہیں، اور اپنے ساتھ شریک کر کے دگنی طاقت سے اسے مٹانا چاہتے
ہیں، یہود و نصاریٰ اہل کتاب تھے ان پر کچھ امید ہو سکتی تھی وہ بغض و حسد کی آگ میں جل
مرتے ہیں اور امی اور مشرک اقوام سے بھی زیادہ بغض و عناد کا اظہار کرتے ہیں، پڑھے
ہوؤں کی شرارتیں بھی کہتے ہیں پڑھی ہوئی ہوتی ہیں انہوں نے نہ صرف خود مقابلہ شروع
کیا بلکہ دور دور تک آپ کی مخالفت کا بیج بونا شروع کیا نصاری بدحواس ہو کر قیصر روم کی
چوکھٹ پر جبین نیاز گھنے گئے تو یہودا اپنی سازشوں کے پیٹھ ٹھونکنے والے ایرانیوں کے دربار
میں جافریادی ہوئے کہ اللہ اس اٹھتی ہوئی طاقت کو دباؤ کہ گو بظاہر معمولی معلوم ہوتی ہے مگر
انداز کہے دیتے ہیں کہ چند ہی سال میں تمہارے تختوں کو الٹ دے گی اور عنان حکومت
تمہارے ہاتھوں سے چھین لے گی۔یہ سب ستم و قہر کس پر تھے ایک ایسے انسان پر جو دنیا
کی اصلاح اور ترقی کے سوا کوئی اور مطلب ہی نہ رکھتا تھا جس کے کسی گوشہ دماغ میں ملک
گیری کے خیالات نہ تھے جو اپنا قبلہ تو جہ خدا تعالیٰ کی وحدت کے قیام کو بنائے بیٹھا
تھا۔پھر کس جماعت کے خلاف یہ دیو ہیکل طاقتیں اٹھ کھڑی ہوئی تھیں جو اپنی مجموعی تعداد
میں جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے چند ہزار سے زیادہ نہ تھی۔اب ان تکالیف میں
ایک قابل سے قابل حوصلہ مند سے حوصلہ مند انسان کا گھبرا جانا اور چڑ چڑاہٹ کا اظہار کرنا
اور بدخلقی دکھانا بالکل قرین قیاس ہوسکتا ہے لیکن ان واقعات
کی بناء پر بھی عبداللہ بن عمرو
106

کہتے ہیں کہ آپ لَمْ يَكُنْ فَاحِشَاوَ لَا مُتَفَحِشًا۔نہ بدخلق تھے نہ بد گو تھے۔اگر کہو کہ ایک جماعت ایسی بھی تو ہوتی ہے جس کے اخلاق بجائے تکالیف کے خوشی
کے ایام میں بگڑتے ہیں تو خوشی کی گھڑیاں بھی آپ نے دیکھی ہیں۔آپ خدا کے رسول اور
اس کے پیارے تھے یہ کیونکر ہوسکتا تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو نا کام دنیا سے اٹھالیتا وفات سے
پہلے پہلے خدا تعالیٰ نے آپ کو اپنے دشمنوں پر غلبہ دے دیا اور دشمن جس تیزی سے آگے
بڑھ رہا تھا اسی سرعت سے پیچھے ہٹنے لگا۔قیصر وقصری تو بے شک آپ کی وفات کے بعد تباہ
ہوئے اور آپ کے غلاموں کے ہاتھوں ان کا غرور ٹوٹا لیکن کفار عرب جماعت منافقین
یہود و نصاریٰ کے وہ قبائل جو عرب میں رہتے تھے وہ تو آپ کے سامنے آپ کے ہاتھوں
سے نہایت ذلت سے ٹھوڑیوں کے بل گرے اور سوائے اس کے کہ طلبگار عفو ہوں اور کچھ نہ
بن پڑا۔اس بیکسی او بے بسی کے بعد جس کا نقشہ پہلے کھینچ چکا ہوں بادشاہت کی کرسی پر آپ
فروکش ہوئے اور سب دشمن پامال ہو گئے۔مگر باوجودان فاتحانہ نظاروں کے ان ایام ترقی
کی ان ساعات بہجت و فرحت کے عبداللہ بن عمرو رضی اللہ فرماتے ہیں کہ لَمْ يَكُنُ النَّبِيُّ
صَلَّى
اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاحِشَاوَ لَا مُتَفَحَشَا نبی کریم صلی شما ایلم نہ بد اخلاق تھے نہ بدگو۔ایک پاک دھا:۔میں عبد اللہ بن عمرو کی شہادت سے بتا چکا ہوں کہ آنحضرت کو بدی سے کیسی نفرت
تھی اور بدی کرنا یا بدخلقی کا اظہار کرنا تو الگ رہا آپ بد کلامی اور بدگوئی تک سے محتر ز تھے
اور باوجود ہر قسم کے عسرویس میں سے گزرنے کے کسی وقت اور کسی حال میں بھی آپ نے
نیکی ور تقوی کو نہیں چھوڑا اور آپ کے منہ پر کوئی ناز یبالفظ کبھی نہیں آیا جو ایک عظیم الشان
معجزانہ طاقت کا ثبوت ہے جو آپ کے ہر کام میں اپنا جلوہ دکھا رہی تھی۔(107)

·

آج 10 میں سے 10 باقی