تذکرہ یعنی وحی مقدّس و روٴیا و کشوف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة و السلام
حصہ 16
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اکتوبر ۱۸۹۲ء ’’سبحان اللہ ! مخالفتِ قومِ کثیر کا رے ست صعب۔ایں کار از تو آیدو مردان چنیں کنند۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃٍ لَّا یَعْلَمُھَا الْـخَلْقُ۔وَجَدْتُّکَ مَا وَجَدْتُّکَ۔اَنْتَ مَـخْلُوْقٌ مِّنْ مَّآءِنَـا الْقَدِ یْمِ وَھُمْ مِّنَ الْفَشَلِ۔‘‘؎۱ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۹) اکتوبر ۱۸۹۲ء فَقُلْ لَّھُمْ مَّیْسُوْرًا۔وَاسْتَغْفِرْلَھُمْ۔یَعْقِلُکَ رَبُّکَ بِالْکِتَابِ وَالْـحِکْمَۃِ۔فَشُبِّہَ عَلَیْہِ وَ کَانَ مِنَ الْمُلْبَسِ۔‘‘ ؎۲ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۰) اکتوبر ۱۸۹۲ء الہام محمد حسین۔(گورنمنٹ پنجاب میں شہادت مخفی ناانصافی سے بیچتا ہے) اِذَا دُکَّتِ الْاَرْضُ دَکًّا دَکًّا۔؎۳ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۰) ۱۸؍اکتوبر۱۸۹۲ء ’’جب یہ عاجز نور افشاں کے جواب میں اِس بات کو دلائل شافیہ کے ساتھ لِکھ چکا کہ درحقیقت رُوحانی قیامت کے مصداق ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور کسی قدر نعت ِ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جو درحقیقت احاطہ بیان سے خارج ہے اِن عبارات میں درج کرچکا اور نیز بطور نمونہ کچھ مناقب و محامدِ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم بھی اسی ثبوت کے ذیل میں تحریر کر چکا تو وہ ۱۷؍اکتوبر ۱۸۹۲ء کا دن تھا۔پھر جب میں رات کو بعد تحریر نعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور مناقب و محامدصحابہ رضی اللہ عنہم سویا تو مجھے ایک نہایت مبارک اور پاک رؤیا دکھایا گیا۔کیا دیکھتا ہوں کہ مَیں ایک وسیع مکان میں ہوں جس کے نہایت کشادہ اور وسیع دالان ہیں اور نہایت مکلّف فرش ہورہے ہیں اور اُوپر کی منزل ہے اور مَیں ایک جماعت کثیر کو ربّانی حقائق و معارف سنا رہا ہوں اور ایک اجنبی اور غیر معتقد مولوی اُس جماعت میں بیٹھا ہے جو ہماری جماعت میں سے نہیں ہے مگر مَیں اس ۱ (ترجمہ از مرتّب) اللہ تعالیٰ پاک ہے۔بہت سے لوگوں کی مخالفت مشکل کام ہے یہ کام تجھ سے ہوسکتا ہے اور مرد ایسا ہی کرتے ہیں۔تو میری طرف سے ایسے مرتبہ پر ہے جسے لوگ نہیں جانتے۔مَیں نے تجھے پایا جیسا کہ پایا۔تو ہمارے قدیم پانی سے پید اشدہ ہے اور وہ بُزدلی سے ہیں۔۲ (ترجمہ از مرتّب) پس انہیں آسان پہلو سے کہہ اور ا ن کے لئے بخشش مانگ تجھے تیرا ربّ کتاب اور حکمت کے ذریعہ عقل دے گا۔یہ امر اُس پر مشتبہ ہوگیا اور وہ شک میں پڑگیا۔۳ (ترجمہ از مرتّب) جب زمین کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے گا۔
کا حلیہ پہچانتا ہوں۔وہ لاغر اندام اور سفید ریش ہے۔اُس نے میرےاُس بیان میں دخل بے جادے کرکہا کہ یہ باتیں کنہ باری میں دخل ہے اور کنہ باری میں گفتگو کرنے کی ممانعت ہے۔تو میں نے کہا کہ اے نادان اِن بیانوں کو کنہ باری سے کچھ تعلق نہیں۔یہ معارف ہیں اور مَیں نے اُس کے بے جا دخل سے دل میں بہت رنج کیا اور کوشش کی کہ وہ چپ رہے مگر وہ اپنی شرارتوں سے باز نہ آیا۔تب میرا غصہ بھڑکا اور مَیں نے کہا کہ اِس زمانہ کے بدذات مولوی شرارتوں سے باز نہیں آتے۔خدا اُن کی پردہ دری کرے گا اور ایسے ہی چند الفاظ اور بھی کہے جو اَب مجھے یاد نہیں رہے۔تب مَیں نے اِس کے بعد کہا کہ کوئی ہے کہ اِس مولوی کو اِس مجلس سے باہر نکالے تو میرے ملازم حامد علی نام کی صورت پر ایک شخص نظر آیا۔اُس نے اُٹھتے ہی اِس مولوی کو پکڑ لیا اور دھکّے دے کر اُس کو اُس مجلس سے باہر نکالا اور زینہ کے نیچے اوتار دیا۔تب مَیں نے نظر اُٹھا کر دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری جماعت کے قریب ایک وسیع چبوترہ پر کھڑے ہیں اور یہ بھی گمان گذرتا ہے کہ چہل قدمی کر رہے ہیں اورمعلوم ہوتا ہے کہ جب مولوی کو نکالا گیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اُسی جگہ کے۱؎ ہی کھڑے تھے مگر اُس وقت نظر اُٹھا کر دیکھا نہیں۔اب جو دیکھا تو معلوم ہوا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں کتاب آئینہ کمالات ِ اسلام ہے یعنی یہی کتاب اور یہ مقام جو اُس وقت چھپا ہوا معلوم ہوتا ہے اور آنجناب صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگشت ِ مبارک اُس مقام پر رکھی ہوئی ہے کہ جہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے محامدِ مبارکہ کا ذکر اور آپؐ کی پاک اور پُر اثر اور اعلیٰ تعلیم کا بیان ہے اور ایک انگشت اُس مقام پر بھی رکھی ہوئی ہے کہ جہاں صحابہ رضی اللہ عنہم کے کمالات اور صدق و وفا کا بیان ہے اور آپؐ تبسّم فرماتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ھٰذَا لِیْ وَھٰذَا لِاَصْـحَابِیْ یعنی یہ تعریف میرے لئے ہے اور یہ میرے اصحاب کے لئے۔اور پھر بعد اس کے خواب سے الہام کی طرف میری طبیعت متنزّل ہوئی اور کشفی حالت پیدا ہوگئی تو کشفاً میرے پر ظاہر کیا گیا کہ اِس مقام میں جو خدا تعالیٰ کی تعریف ہے، اُس پر اللہ تعالیٰ نے اپنی رضا ظاہر کی اور پھر اُس کی نسبت یہ الہام ہوا کہ ھٰذَا الثَّنَآءُ لِیْ ؎۲اور یہ رات منگل کی تھی اور تین بجے پر پندرہ منٹ ۱ ’’کے ‘‘ کے بعد کاتب سے یہاں لفظ ’’قریب‘‘ چھٹ گیا ہے۔(ناشر) ۲ (ترجمہ ازمرتّب) یہ تعریف میرے لئے ہے۔
گزرے تھے۔‘‘ ۱؎ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۲۱۵ تا ۲۱۷ حاشیہ ) ۱۹؍اکتوبر۱۸۹۲ء ’’ زرِ چندہ حیدر آباد۔۲؎ کشف میں نواب محمد علی سے ملاقات ہوئی۔‘‘ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۱) ۱ اسی کشف کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عربی میں یوں تحریر فرمایا ہے۔’’رَأَیْتُ فِی الْمَنَامِ کَأَنِّیْ فِیْ حَلَقَۃٍ مُلْتَحِمَۃٍ وَ رُفْقَۃٍ مُزْدَحِـمَۃٍ۔وَ أُبَیِّنُ بَعْضَ الْمَعَارِفِ بِـجَأْشٍ مَّتِیْنٍ۔وَ لِسَانٍ مُبِیْنٍ لِلْحَاضِـرِیْنَ۔وَ رَأَیْتُ أَنَّ الْمَکَانَ رَبْعٌ لَطِیْفٌ نَظِیْفٌ یَنْفِی التَّرَحَ رُؤْیَتُہٗ وَ یَسُرُّ النَّاظِرِیْنَ ھَیْئَتُہٗ۔وَ کُنْتُ أَخَالُ أَنَّہٗ مَکَانِیْ فَـحَبَّذَا ھُوَ مِنْ مَکَانٍ رَأَیْتُ فِیْہِ سَیِّدَ الْمُرْسَلِیْنَؐ۔وَ رَأَیْتُ عِنْدِیْ رَجُلًا مِنَ الْعُلَمَآءِ لَا بَلْ مِنَ السُّفَھَآءِ جَاثِیًا عَلٰی رُکْبَتِہٖ یُنْکِرُ عَلَـیَّ لِغَبَاوَتِہٖ وَ یَکْلَبُ عَلَی اللَّجَاجِ لِشَقَاوَتِہٖ۔وَرَأَیْتُہٗ کَالْـحَاسِدِیْنَ۔فَاشْتَدَّ غَضَبِیْ وَ قُلْتُ : تَعْسًا لِھٰٓـؤُلٓاءِ الْعُلَمَآءِ اِنَّـھُمْ مِّنْ اَعْدَآءِ الدِّیْنِ۔فَقُلْتُ ھَلْ مِنْ اِمْرِءٍ یُـخْرِجُہٗ مِنْ ھٰذَا الْمَقَامِ، کَاِخْرَاجِ الْاَشْـرَارِ وَ اللِّـئَامِ وَ یُطَھِّرَالْمَکَانَ مِنْ ھٰذَا الْقَرِیْنِ الضَّنِیْنِ۔فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ خُدَّامِیْ۔وَ ھَمَّ بِاِخْرَاجِہٖ مِنْ اَمَامِ عَیْنِیْ وَ مَقَامِیْ لِیُؤْمِنَنِیْ مِنْ ذَالِکَ الظَّنِّیْنِ۔فَرَأَیْتُ اَنَّہٗ اَخَذَہٗ وَ جَعَلَ یَدْ۔فَعُہٗ وَ یَذُ۔بُّہٗ وَ یَذْأَطُہٗ مِنَ الْمَکَانِ وَ لَہٗ رَطِیْطٌ وَ کَرْبٌ وَ فَزَعٌ مَعَ الْاَرْدَمَانِ حَتّٰی أُخْرِجَ فَاَصْبَحَ مِنَ الْغَآئِبِیْنَ۔فَرَفَعْتُ نَظَرِیْ فَاِذَا حِذَ۔تَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَّلَمَ قَآئِمٌ وَکَاَنَّہُ کَانَ یَرٰی کُلَّ مَا وَقَعَ بَیْنَنَا مُوَارِیًا عِیَانَہٗ۔فَأَخَذَنِیْ ھَیْبَۃٌ مِنْ رُؤْیَتِہٖ وَ نَـھَضْتُ أَسْتَقْرِیْ مَکَانًا یُنَاسِبُ شَأْنَہٗ وَقُـمْتُ کَالْـخَادِمِیْنَ۔فَاِذَا دَنَوْتُ مِنْہُ (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ) وَ نَظَرْتُ اِلٰی وَجْھِہٖ فَاِذَا وَجْہٌ قَدْ رَأَیْتُہٗ مِنْ قَبْلُ۔مَا رَأَیْتُ وَجْھًا أَحْسَنَ مِنْہُ فِی الدُّنْیَا فَھُوَ خَاتَمُ الْـحَسِیْنِیْنَ وَ الْـجَمِیْلِیْنَ، کَمَا أَنَّہٗ خَاتَمُ النَّبِیِّیْنَ وَالْمُرْسَلِیْنَ۔وَ رَأَیْتُ فِیْ یَدِہٖ کِتَا۔بًـا فَاِذَا ھُوَ کِتَابِیْ ’’اَلْمِرْآ۔ۃُ‘‘ اَلَّذِیْ صَنَّفْتُہٗ بَعْدَ ’’الْبَرَاھِیْن‘‘۔وَ کَانَ قَدْ وَضَعَ إِصْبُعًا عَلٰی مَـحَلٍّ فِیْہِ مَدْحُہٗ وَ اِصْبُعًا عَلٰی مَـحَلٍّ فِیْہِ مَدْحُ اَصْـحَابِہٖ وَ قَدْ قَیَّدَ لَـحْظَہٗ بِـھِمَا وَ ھُوَ یَتَبَسَّمُ وَ یَقُوْلُ ھٰذَا لِیْ وَ ھٰذَا لِأَصْـحَابِیْ وَکَانَ یَنْظُرُ اِلَیْہِ کَالْقَارِئِیْنَ۔ثُمَّ انْـحَدَ۔َرَتْ طَبِیْعَتِیْ اِلَی الْاِلْھَامِ فَأَشَارَ الرَّبُّ الْکَرِیْمُ اِلٰی مَقَامٍ مِّنْ مَّقَامَاتِ ’’الْمِرْآ۔ۃِ‘‘۔وَ قَالَ ھٰذَا الثَّنَآءُ لِیْ ثُمَّ اسْتَیْقَظْتُ۔فَالْـحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۵۶۲، ۵۶۳) ۲ (ترجمہ از مرتّب)حیدر آباد کے چندے کا روپیہ۔
۱۹؍اکتوبر۱۸۹۲ء ’’۱۔لَا تَیْئَسُوْامِنْ رَّوْحِ اللّٰہِ۔۲۔اِنَّ رَوْحَ اللّٰہِ قَرِیْبٌ۔۳۔اَرَدْتُّ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَـخَلَقْتُ اٰدَمَ۔۴ فَاِذَا سَوَّیْتُہٗ وَنَفَخْتُ فِیْہِ مِنْ رُّوْحِیْ فَقَعُوْا لَہٗ سَاجِدِیْنَ؎۱۔‘‘ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۰) ۳؍ نومبر ۱۸۹۲ء ’’تیرے کلام میں جو تیرے منہ سے نکلتا ہے برکت رکھی جاتی ہے کیونکہ وہ تیرے مونہہ سے نکلتا ہے۔‘‘ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۶) ۳؍ نومبر ۱۸۹۲ء ’’ یَــوْمَ یَـجِٓيْءُ الْـحَقُّ وَیُکْشَفُ الصِّدْقُ وَ یَـخْسَـرُ الْـخَاسِـرُوْنَ ‘‘ ( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۲۶۶ و رجسٹر متفرق یادداشیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۶) (ترجمہ) ’’ اس دن حق آئے گا اور صدق کھل جائے گا اور جو خسارہ میں ہیں وہ خسارہ میں پڑیں گے۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد۵ صفحہ ۲۶۷) نومبر ۱۸۹۲ء ’’ یَـاْتِیْ قَـمَرُ الْاَ۔نْبِیَآءِ وَ اَمْرُکَ یَتَاَتّٰی۔‘‘ ۲؎ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۶) ۹؍نومبر ۱۸۹۲ء ’’مَیں نے خواب میں دیکھا کہ مَیں قادیان کی طرف آتا ہوں اور نہایت اندھیری اور مشکل راہ ہے اور مَیں رَجْـمًا بِـالْغَیْبِ قدم مارتا جاتا ہوں اور ایک غیبی ہاتھ مجھ کو مدد دیتا جاتا ہے یہاں تک کہ مَیں قادیان پہنچ گیا اور جو مسجد سکھوں کے قبضہ میں ہے وہ مجھ کو نظر آئی۔پھر میں سیدھی گلی میں جو کشمیریوں کی طرف سے آتی ہے چلا۔اس وقت مَیں نے اپنےتئیں ایک سخت گھبراہٹ میں پایا کہ گویا اس گھبراہٹ سے بیہوش ہوتا جاتا ہوں اور اس وقت باربار اِن الفاظ سے دُعا کرتا ہوں کہ رَبِّ تَـجَلَّ رَبِّ تَـجَلَّ؎۳ اور ایک دیوانہ کے ہاتھ میں میراہاتھ ہے اور وہ بھی رَبِّ تَـجَلَّکہتا ہے اور بڑے زور سے مَیں دعا کرتا ہوں۔اور اس سے پہلے مجھ کو یاد ہے کہ مَیں نے اپنے لئے اوراپنی بیوی کے لئے اوراپنے لڑکے محمود کے لئے میں نے ۱ (ترجمہ از مرتّب) ۱اللہ کی رحمت سے ناامید مت ہو۔۲یقیناً اللہ کی رحمت قریب ہے۔۳مَیں نے چاہا کہ خلیفہ بناؤں تب مَیں نے آدم کو پیدا کیا۔۴پھر جب مَیں اسے ٹھیک ٹھاک کروں اور اس میں اپنی روح پھونکوں تو تم اس کے لئے سجدہ کرتے ہوئے گرجاؤ۔۲ (ترجمہ از مرتّب) نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام ظاہر ہوجائے گا۔۳ (ترجمہ از مرتّب) اے میرے ربّ تجلّی فرما اے میر ے ربّ تجلّی فرما۔
نے بہت دُعا کی ہے۔پھرمَیں نے دو کتّے خواب میں دیکھے۔ایک سخت سیاہ اورایک سفید اورایک شخص ہے کہ وہ کُتّوں کے پنجے کاٹتا ہے۔پھر یہ الہام ہوا۔کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ۔‘‘؎۱ (رجسٹرمتفرق یادداشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۳۵ ) ۱۲؍نومبر ۱۸۹۲ء ’’ اَنْتَ مَعِیْ وَاَنَـا مَعَکَ وَلَا یَعْلَمُھَا اِلَّا الْمُسْتَرْشِدُ۔وْنَ۔‘‘ ؎۲ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۶) ۱۳؍نومبر ۱۸۹۲ء ’’ قَدْ جَآءَ وَقْتُ الْفَتْحِ وَ الْفَتْحُ اَ قْـرَبُ۔‘‘؎۳ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۶) یکم دسمبر ۱۸۹۲ء ’’۱۔رَدَدْنَـآ اِلَیْکَ الْکَرَّۃَ الثَّانِیَۃَ۔۴؎ ۲۔وَ قَالُوْا اَنّٰی لَکَ ھٰذَا۔۳۔قُلْ ھُوَاللّٰہُ عَـجِیْبٌ۔۴۔۔لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ۔یَغْفِرُ اللّٰہُ لَکُمْ وَ ھُوَ اَرْحَـمُ الرَّاحِـمِیْنَ۔‘‘ (رجسٹر متفرق یاد داشتیں از حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۲۶ ) (ترجمہ) ۲ اور کہتے ہیں کہ یہ مراتب تجھ کو کہاں۔۳ ان کو کہہ کہ وہ خداعجیب خداہے۔۴آج تم پر کوئی سرزنش نہیں۔خدا تمہیں بخش دے گا اور وہ ارحم الراحمین ہے۔(آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۲۶۷، ۲۶۸) ۷؍دسمبر ۱۸۹۲ء ’’۷؍دسمبر ۱۸۹۲ء کو ایک اور رؤیادیکھا۔کیا دیکھتا ہوں کہ مَیں حضرت علی کرّم اللہ وجھہٗ بن گیا ہوں یعنی خواب میں ایسا معلوم کرتا ہوں کہ وہی ہوں اور خواب کے عجائبات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ بعض اوقات ایک شخص اپنے تئیں دوسرا شخص خیال کرلیتا ہے سو اس وقت مَیں سمجھتا ہوں کہ مَیں علی مرتضیٰ ہوں اور ایسی صورت واقعہ ہے کہ ایک گروہ؎۵خوارج کا میری خلافت کا مزاحم ہورہا ہے۔یعنی وہ گروہ ۱ (ترجمہ از مرتّب)تم بہترین اُمّت ہو جو لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے نکالی گئی ہے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) تُو میرے ساتھ ہے اور مَیں تیرے ساتھ ہوں اور اس حقیقت کو کوئی نہیں جانتا مگر وہی جو رُشد رکھتے ہیں۔۳ (ترجمہ از مرتّب) فتح کا وقت آگیا ہے اورفتح قریب تر ہے۔۴ (ترجمہ از مرتّب) ۱ہم دوبارہ تیری طرف لوٹائیں گے۔۵ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔’’اس کے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کے بعد جو خلافت ہوگی اس کا انکارایک جماعت کرے گی اورفتنہ ڈالے گی۔‘‘ (برکاتِ خلافت۔انوار العلوم جلد ۲ صفحہ ۱۷۶)
میری خلافت کے امر کو روکنا چاہتا ہے اور اس میں فتنہ انداز ہے۔تب مَیں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس ہیں اور شفقت اور تَودُّد سے مجھے فرماتے ہیں کہ یَا عَلِیُّ دَعْھُمْ وَ اَنْصَارَھُمْ وَ زِرَاعَتَـھُمْ یعنی اے علی اِن سے اور اِن کے مددگاروں اور اِن کی کھیتی سے کنارہ کر اور اِن کو چھوڑ دے اور اِن سے منہ پھیر لے اور مَیں نے پایا کہ اس فتنہ کے وقت صبر کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مجھ کو فرماتے ہیں اور اعراض کے لئے تاکید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ توہی حق پر ہے مگر اِن لوگوں سے ترکِ خطاب بہتر ہے اور کھیتی سے مراد مولویوں کے پَیروؤں کی وہ جماعت ہے جو اُن کی تعلیموں سے اثر پذیر ہے جس کی وہ ایک مدّت سے آبپاشی کرتے چلے آئے ہیں۔پھر بعد اس کے میری طبیعت الہام کی طرف منحدر ہوئی اور الہام کے رُو سے خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا کہ ایک شخص مخالف میری نسبت کہتا ہے۔ذَ رُوْنِیْ اَقْتُلْ مُوْسٰی یعنی مجھ کو چھوڑو تا مَیں موسیٰ کو یعنی اس عاجز کو قتل کردوں۔اور یہ خواب رات کے تین بجے قریباً بیس۲۰ منٹ کم میں دیکھی تھی اور صبح بدھ کا دن تھا۔فَالْـحَمْدُ لِلہِ عَلٰی ذَالِکَ۔‘‘۱؎ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۲۱۸،۲۱۹ حاشیہ) ۱ اسی کشف کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عربی میں یوں تحریر فرمایا ہے۔’’وَ رَأَیْتُ فِیْ مَنَامٍ اٰخَرَ کَأَنِّیْ صِـرْتُ عَلِیًّا اِبْنَ اَبِیْ طَالِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ وَ النَّاسُ یَتَنَازَعُوْنَنِیْ فِیْ خِلَافَتِیْ وَ کُنْتُ فِیْـھِمْ کَالَّذِیْ یُضَامُ وَ یُـمْتَـھَنُ۔وَ یَغْشَاہُ أَدْرَانُ الظَّنُوْنِ وَ ھُوَ مِنَ الْمُبَرَّئِیْنَ۔فَنَظَرَ النَّبِیُّ (صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ) اِلَیَّ وَ کُنْتُ أَخَالُ نَفْسِیْ اَنَّنِیْ مِنْہُ بِـمَنْزِلَۃِ الْاَ۔بْنَآءِ وَ ھُوَ مِنْ آبَائِیَ الْمُکْرَمِیْنَ۔فَقَالَ وَ ھُوَ مُتَحَنِّنٌ ’’ یَـا عَلِیُّ دَعْھُمْ وَ أَنْصَارَھُمْ وَ زِرَاعَتَـھُمْ‘‘ فَعَلِمْتُ فِیْ نَفْسِیْ أَنَّہٗ یُوْصِیْنِیْ بِصَـرْفِ الْوَجْہِ مِنَ الْعُلَمَآءِ وَ تَرْکِ تَذَکُّرِھِمْ وَ الْإِعْرَاضِ عَنْـہُمْ وَ قَطْعِ الطَّمَعِ وَ الْـحَنِیْنِ مِنْ إِصْلَاحِ ھٰٓـؤُلٓاءِ الْمُفْسِدِیْنَ۔فَاِنَّـھُمْ لَا یَقْبَلُوْنَ الْاِصْلَاحَ فَصَـرْفُ الْوَقْتِ فِیْ نُصْحِھِمْ فِیْ حُکْمِ إِضَاعَۃِ الْوَقْتِ وَ طَـمَعُ قَبُوْلِ الْـحَقِّ مِنْھُمْ کَطَمَعِ الْعَطَآءِ مِنَ الضَّنِیْنِ۔وَ رَأَیْتُ اَنَّہٗ یُـحِبُّنِیْ وَ یُصَدِّقُنِیْ وَ یَرْحَـمُ عَلَیَّ وَ یُشِیْرُ اِلِیَّ أَنَّ عُکَّازَتَہٗ مَعِیْ وَ ھُوَ مِنَ النَّاصِـرِیْنَ۔‘‘ (آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۵۶۳، ۵۶۴)
۱۸۹۲ء (الف)’’ میرے پر کشفاً یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ زہرناک ہوا جو عیسائی قوم سے دنیا میں پھیل گئی حضرت عیسیٰ کو اس کی خبر دی گئی تب اُن کی روح روحانی نزول کے لئے حرکت میں آئی اور اُس نے جوش میں آکر اور اپنی امّت کو ہلاکت کا مفسدہ پرداز پاکر زمین پر اپنا قائم مقام اور شبیہ چاہا جو اُس کا ایسا ہم طبع ہو کہ گویا وہی ہو۔سو اُس کو خدائے تعالیٰ نے وعدہ کے موافق ایک شبیہ عطا کی اور اس میں مسیح کی ہمّت اور سیرت اور رُوحانیت نازل ہوئی اور اس میں اور مسیح میں بشدّت اِتّصال کیا گیا۔گویا وہ ایک ہی جوہر کے دو ٹکڑے بنائے گئے اور مسیح کی توجُّہات نے اس کے دل کو اپنا قرار گاہ بنایا اور اس میں ہوکر اپنا تقاضا پورا کرنا چاہا۔پس ان معنوں سے اُس کا وجود مسیح کا وجود ٹھہرا اور مسیح کے پُر جوش ارادات اس میں نازل ہوئے جن کا نزول الہامی استعارات میں مسیح کا نزول قرار دیا گیا۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۲۵۴،۲۵۵) (ب) ’’جیسا کہ میرے پر کشفاً کھولا گیا ہے حضرت مسیح کی رُوح اِن افتراؤں کی و جہ سے جو اُن پر اِس زمانہ میں کئے گئے اپنے مثالی نزول کے لئے شدّتِ جوش میں تھی اور خدا تعالیٰ سے درخواست کرتی تھی کہ اِس وقت مثالی طور پر اس کا نزول ہو۔سو خدائے تعالیٰ نے اُس کے جوش کے موافق اُس کی مثال کو دنیا میں بھیجا تا وہ وعدہ پورا ہو جو پہلے سے کیا گیا تھا … حضرت مسیح علیہ السلام کو دو مرتبہ یہ موقعہ پیش آیا کہ اُن کی رُوحانیت نے قائم مقام طلب کیا۔اوّل جبکہ اُن کے فوت ہونے پر چھ سو برس گذر گیا اور یہودیوں نے اِس بات پر حد سے زیادہ اصرار کیا کہ وہ نعوذباللہ مکّار اور کاذب تھا اور اُس کا ناجائز طور پر تولّد تھا اور اسی لئے وہ مصلوب ہوا اور عیسائیوں نے اِس بات پر غلُوّ کیاکہ وہ خدا تھا اور خدا کا بیٹا تھا اور دنیا کو نجات دینے کے لئے اُس نے صلیب پر جان دی… تب بہ اعلام الٰہی مسیح کی رُوحانیت جوش میں آئی اور اُس نے ان تمام الزاموں سے اپنی بریت چاہی اور خدا تعالیٰ سے اپنا قائم مقام چاہا۔تب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے… یہ مسیح ناصری کی رُوحانیت کا پہلا جوش تھا جو ہمارے سیّد ہمارے مسیح خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور سے اپنی مراد کو پہنچا۔فَالْـحَمْدُ لِلہِ۔پھر دوسری مرتبہ مسیح کی رُوحانیت اس وقت جوش میں آئی کہ جب نصاریٰ میں دجّالیّت کی صفت اتم ّ اور اکمل طور پر آگئی… پس اِس زمانہ میں دوسری مرتبہ حضرت مسیح کی رُوحانیت کو جوش آیا اور انہوں نے دوبارہ مثالی طور پر دنیا میں اپنا نزول چاہا اور جب ان میں مثالی نزول کے لئے اشد درجہ کی توجہ اور خواہش پیدا ہوئی تو خدا تعالیٰ نے اُس خواہش کے موافق دجّال موجودہ کے نابود کرنے کے لئے ایسا شخص بھیج دیا جو ان کی رُوحانیت
کا نمونہ تھا۔وہ نمونہ مسیح علیہ السلام کا رُوپ بن کر مسیح موعود کہلایا… موجودہ فتنوں کے لحاظ سے مسیح کا نازل ہونا ہی ضروری تھا کیونکہ مسیح کی ہی قوم بگڑی تھی او ر مسیح کی قوم میں ہی دجّالیّت پھیلی تھی اس لئے مسیح کی رُوحانیت کو ہی جوش آنا لائق تھا۔یہ وہ دقیق معرفت ہے کہ جو کشف کے ذریعہ سے اس عاجز پر کھلی ہے۔اور یہ بھی کھلا کہ یوں مقدر ہے کہ ایک زمانہ کے گذرنے کے بعد کہ خیر اور صلاح اور غلبۂ توحید کا زمانہ ہوگا پھر دُنیا میں فساد اور شرک اور ظلم عَود کرے گا اور بعض بعض کو کیڑوں کی طرح کھائیں گے اور جاہلیت غلبہ کرے گی اور دوبارہ مسیح کی پرستش شروع ہوجائے گی اور مخلوق کو خدا بنانے کی جہالت بڑے زور سے پھیلے گی اور یہ سب فساد عیسائی مذہب سے اِس آخری زمانہ کے آخری حصّہ میں دنیا میں پھیلیں گے۔تب پھر مسیح کی روحانیت سخت جوش میں آکر جلالی طور پر اپنا نزول چاہے گی تب ایک قہری شبیہ میں اُس کا نزول ہوکر اُس زمانہ کا خاتمہ ہوجائے گا تب آخر ہوگا اور دنیا کی صف لپیٹ دی جائے گی۔اس سے معلوم ہوا کہ مسیح کی اُمّت کی نالائق کرتُوتوں کی وجہ سے مسیح کی روحانیت کے لئے یہی مقدّر تھا کہ تین مرتبہ دُنیا میں نازل ہو۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد۵ صفحہ ۳۴۱ تا ۳۴۶) دسمبر۱۸۹۲ء ’’اب مجھ کو بتلایا گیا کہ جو مسلمان کو کافر کہتا ہے اور اس کو اہل قبلہ اور کلمہ گو اور عقائد اسلام کا معتقد پاکر پھر بھی کافر کہنے سے باز نہیں آتا وہ خود دائرۂ اسلام سے خارج ہے۔سو مَیں مامور ہوں کہ ایسے لوگوں سے جو اَئـمۃ التکفیر ہیں او رمفتی اور مولوی اور محدِّث کہلاتے ہیں اور ابناء اور نِساء بھی رکھتے ہیں، مباہلہ کروں اور پہلے ایک عام مجلس میں ایک مفصّل تقریر کے ذریعہ سے ان کو اپنے دلائل سمجھادوں اور اُسی مجلس میں ان کے تمام الزامات اور شُبہات کا جو ان کے دل میں خلجان کرتے ہیں جواب بھی دے دُوں اور پھر اگر کافر کہنے سے باز نہ آویں تو اُن سے مباہلہ کروں۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد۵ صفحہ ۲۵۶،۲۵۷) دسمبر۱۸۹۲ء ’’مباہلہ کی اجازت کے بارے میں جو کلامِ الٰہی میرے پر نازل ہوا وہ یہ ہے۔نَظَرَاللّٰہُ اِلَیْکَ مُعَطَّرًا۔وَ قَالُوْا اَتَـجْعَلُ فِیْـھَا مَنْ یُّفْسِدُ فِیْـھَا۔قَالَ اِنِّیْ اَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ قَالُوْا کِتَابٌ مُـمْتَلِـیٌٔ مِّنَ الْکُفْرِ وَ الْکَذِ بِ قُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَآءَ نَا وَ اَبْنَآءَکُمْ وَ نِسَآءَنَا وَنِسَآءَکُمْ وَاَنْفُسَنَا وَ اَنْفُسَکُمْ ثُمَّ نَبْتَـھِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَۃَ اللّٰہِ عَلَی الْکَاذِ بِیْنَ۔یعنی خدا تعالیٰ نے ایک معطّر نظر سے تجھ کو دیکھا اوربعض لوگوں نے اپنےدلوں میں کہا کہ اے خدا کیا تو زمین پر ایک ایسے شخص کو قائم کردے گا کہ جو دنیا میں فساد پھیلاوے؟ تو خدا تعالیٰ نے اُن کو جواب دیا کہ جو مَیں
جانتا ہوں تم نہیں جانتے۔اور اُن لوگوں نے کہا کہ اِس شخص کی کتاب ایک ایسی کتاب ہے جو کذب اور کُفر سے بھری ہوئی ہے سو اُن کو کہہ دے کہ آؤ ہم اور تم معہ اپنی عورتوں اور بیٹوں اور عزیزوں کے مباہلہ کریں۔پھر اُن پر لعنت کریں جو کاذب ہیں۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۲۶۳ تا ۲۶۵) ۱۸۹۲ء ’’مجھے حکم ہوا ہے کہ مَیں مبا ہلہ کی درخواست کو آئینہ کمالاتِ اسلام کے ساتھ شائع کروں۔‘‘ (از مکتوب بنام نواب محمد علی خاں صاحبؓ۔مکتوبات احمد جلد۲ صفحہ۱۷۰،۱۷۱۔مطبوعہ ۲۰۰۸ء) دسمبر۱۸۹۲ء ’’یہ وہ اجازت مبا ہلہ ہے جو اِس عاجز کو دی گئی لیکن ساتھ اِس کے جو بطور تبشیر کے اور الہامات ہوئے اُن میں سے بھی کسی قدر لکھتا ہوں اور وہ یہ ہیں۔۱۔یَوْمَ یَـجِٓیْئُ الْـحَقُّ وَیُکْشَفُ الصِّدْ قُ وَ یَـخْسَـرُ الْـخَاسِـرُوْنَ۔۲۔اَنْتَ مَعِیْ وَ اَنَـا مَعَکَ وَلَا یَعْلَمُھَا اِلَّا الْمُسْتَرْشِدُ وْنَ۔۳۔نَـرُدُّ اِلَیْکَ الْکَرَّۃَ الثَّانِیَۃَ وَ نُبَدِّ لَنَّکَ مِنْ بَعْدِ خَوْفِکَ اَمْنًا۔۴۔یَـاْتِیْ قَـمَرُ الْاَ۔نْبِیَآءِ وَاَمْرُکَ یَتَاَتّٰی۔۵۔یَسُـرُّاللّٰہُ وَجْھَکَ وَ یُنِیْرُ بُرْھَانَکَ۔۶۔سَیُوْلَدُ لَکَ الْوَلَدُ وَ یُدْ نٰی مِنْکَ الْفَضْلُ اِنَّ نُـوْرِیْ قَرِیْبٌ۔؎۱ ۷۔وَ قَالُوْا اَنّٰی لَکَ ھٰذَا قُلْ ھُوَ اللّٰہُ عَـجِیْبٌ۔۸۔وَلَا تَیْئَسْ مِنْ رَّوْحِ اللّٰہِ۔۹۔اُنْظُرْ اِلٰی یُوْسُفَ وَاِقْبَالِہٖ۔۱۰۔قَدْ جَآءَ وَقْتُ الْفَتْحِ وَالْفَتْحُ اَقْرَبُ۔۱۱۔یَـخِرُّوْنَ عَلَی الْمَسَاجِدِ۔رَبَّنَا اغْفِرْلَنَآ اِنَّا کُنَّا خَاطِئِیْنَ۔۱۲۔لَا تَثْرِیْبَ عَلَیْکُمُ الْیَوْمَ یَغْفِرُ اللّٰہُ لَکُمْ وَھُوَ اَرْحَـمُ الرَّاحِـمِیْنَ۔۱۳۔اَرَدْتُّ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَـخَلَقْتُ اٰدَمَ نَـجِیَّ الْاَسْـرَارِ۔۱۴۔۔اِنَّـاخَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ یَـوْمٍ مَّوْعُوْدٍ۔۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تریاق القلوب روحانی خزائن جلد ۱۵ صفحہ ۲۲۰ پر فرماتے ہیں۔’’میرا دوسرا لڑکا جس کا نام بشیر احمد ہے اس کے پید اہونے کی پیشگوئی آئینہ کمالاتِ اسلام کے صفحہ ۲۶۶ ۲؎میں کی گئی ہے… اور پیشگوئی کے الفاظ یہ ہیں۔یَـاْتِیْ قَـمَرُ الْاَنْبِیَآءِ وَاَمْرُکَ یَتَاَتّٰی۔یَسُـرُّاللّٰہُ وَجْھَکَ۔وَ یُنِیْرُ بُـرْھَانَکَ۔سَیُوْلَدُ لَکَ الْوَلَـدُ وَ یُدْ نٰی مِنْکَ الْفَضْلُ۔اِنَّ نُـوْرِیْ قَرِیْبٌ… یعنی نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام بن جائے گا۔تیرے لئے ایک لڑکا پیدا کیا جائے گا اور فضل تجھ سے نزدیک کیا جائے گا یعنی خدا کے فضل کا موجب ہوگا اور نیز یہ کہ شکل و شباہت میں فضل احمد سے جو دوسری بیوی سے میرا لڑکا ہے مشابہت رکھے گا اور میرا نُور قریب ہے۔پھر… ۲۰؍اپریل ۱۸۹۳ء کو جیسا کہ اشتہار ۲۰؍اپریل ۱۸۹۳ء سے ظاہر ہے اس پیشگوئی کے مطابق وہ لڑکا پیدا ہوا جس کا نام بشیر احمد رکھا گیا۔‘‘ (مراد حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ؓایم اے)۔(شمس) ۲ روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۲۶۶۔(ناشر)
یعنی ۱اس دن حق آئے گا اور صدق کھل جائے گا اور جو لوگ خسارہ میں ہیں وہ خسارہ میں پڑیں گے۔۲تُو میرے ساتھ اور مَیں تیرے ساتھ ہوں اور اس حقیقت کو کوئی نہیں جانتا مگر وہی جو رُشد رکھتے ہیں۔۳ہم پھر تجھ کو غالب کریں گے اور خوف کے بعد امن کی حالت عطا کردیں گے۔۴نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام تجھے حاصل ہوجائے گا۔۵خدا تیرے منہ کو بشّاش کرے گا اور تیرے بُرہان کو روشن کردے گا۔۶ اور تجھے ایک بیٹا عطا ہوگا اور فضل تجھ سے قریب کیا جائے گا اور میرا نُور نزدیک ہے۔۷اور کہتے ہیں کہ یہ مراتب تجھ کو کہاں؟ اِن کو کہہ کہ وہ خدا عجیب خدا ہے اُس کے ایسے ہی کام ہیں جس کو چاہتا ہے اپنے مقربوں میں جگہ دیتا ہے۔۸اور میرے فضل سے نومید مت ہو۔۹یوسف کو دیکھ اور اُس کے اقبال کو۔۱۰فتح کا وقت آرہا ہے اور فتح قریب ہے۔مخالف یعنی جن کے لئے توبہ مقدّر ہے ۱۱اپنی سجدہ گاہوں میں گریں گے کہ اے ہمارے خدا ہمیں بخش کہ ہم خطا پر تھے۔۱۲آج تم پر کوئی سرزنش نہیں، خدا تمہیں بخش دے گا اور وہ ارحم الراحمین ہے۔۱۳مَیں نے ارادہ کیا کہ ایک اپنا خلیفہ زمین پر مقرر کروں تو مَیں نے آدم کو پیدا کیا جو نَـجِیُّ الْاَسْرَار ہے۔۱۴ہم نے ایسے دن اس کوپیدا کیا جو وعدہ کا دن تھا۔یعنی جو پہلے سے پاک نبی ؐ کے واسطہ سے ظاہر کردیا گیا تھاکہ وہ فلاں زمانہ میں پیدا ہوگا اور جس وقت پیدا ہوگا فلاں قوم دُنیا میں اپنی سلطنت اور طاقت میں غالب ہوگی اور فلاں قسم کی مخلوق پرستی رُوئے زمین پر پھیلی ہوئی ہوگی۔اسی زمانہ میں وہ موعود پیدا ہوا اور وہ صلیب کا زمانہ اور عیسیٰ پرستی کا زمانہ ہے۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۲۶۶ تا ۲۶۹) ۱۸۹۲ء ’’مجھے دکھلایا اور بتلایا گیا اور سمجھایا گیا ہے کہ دنیا میں فقط اسلام ہی حق ہے اور میرے پر ظاہر کیا گیا کہ یہ سب کچھ ببرکت پیروی حضرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم تجھ کو ملا ہے اور جو کچھ ملا ہے اُس کی نظیر دوسرے مذاہب میں نہیں کیونکہ وہ باطل پر ہیں۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۲۷۶) ۱۸۹۲ء (الف) ’’ مجھے یہ قطعی طور پر بشارت دی گئی ہے کہ اگر کوئی مخالف ِ دین میرے سامنے مقابلہ کے لئے آئے گا تو مَیں اس پر غالب ہوں گا اور وہ ذلیل ہوگا۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد۵ صفحہ ۳۴۸) (ب)’’وَاَوْحٰی اِلَـیَّ بِـاَنَّنِیْ غَالِبٌ عَلٰی کُلِّ خَصِیْمٍ اَعْـمٰی۔وَقَالَ اِنِّیْ مُھِیْنٌ مَنْ اَرَادَ اِھَانَتَکَ۱؎۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۳۸۲) ۱ (ترجمہ از ناشر) اور خدا نے میری طرف وحی کی کہ میں ہر اندھے دشمن پر غالب ہوں۔اور فرمایا میں اس کی اہانت کروں گا جو تیری اہانت کا ارادہ کرے گا۔
(ج) ’’ مجھے اُس نے اپنے فضل و کرم سے اپنے خاص مکالمہ سے شرف بخشا ہے اور مجھے اطلاع دے دی ہے کہ مَیں جو سچا اور کامل خدا ہوں مَیں ہر ایک مقابلہ میں جو رُوحانی برکات اور سماوی تائیدات میں کیا جائے تیرے ساتھ ہوں اور تجھ کو غلبہ ہوگا۔‘‘ (جنگ مقدس۔روحانی خزائن جلد۶ صفحہ ۱۳۷،۱۳۸) ۱۸۹۲ء ’’مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ مَیں ان مسلمانوں پر بھی اپنے کشفی اور الہامی علوم میں غالب ہوں۔ان کے ملہموں کو چاہیے کہ میرے مقابل پر آویں۔پھر اگر تائید الٰہی میں اور فیضِ سماوی میں اور آسمانی نشانوں میں مجھ پر غالب ہوجائیں تو جس کا رد سے چاہیں مجھ کو ذبح کردیں مجھے منظور ہے اور اگر مقابلہ کی طاقت نہ ہو تو کُفر کے فتوے دینے والے جو الہاماً میرے مخاطب ہیں یعنی جن کو مخاطب ہونے کے لئے الہامِ الٰہی مجھ کو ہوگیا ہے پہلے لکھ دیں اور شائع کرا دیں کہ اگر کوئی خارق عادت امر دیکھیں تو بلاچون و چرا دعویٰ کو منظور کرلیں مَیں اس کام کے لئے بھی حاضر ہوں اور میرا خداوندِ کریم میرے ساتھ ہے لیکن مجھے یہ حکم ہے کہ مَیں ایسا مقابلہ صرف ائمۃ الکفر سے کروں۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۳۴۸) ۱۸۹۲ء ’’اَحَادُالنَّاس کہ جو امام اور فضلا علم کے نہیں ہیں اور نہ ان کا فتویٰ ہے ان کےلئے مجھے یہ حکم ہے کہ اگر وہ خوارق دیکھنا چاہتے ہیں تو صحبت میں رہیں۔خدائے تعالیٰ غنی بے نیاز ہے جب تک کسی میں تذلل اور انکسار نہیں دیکھتا اس کی طرف توجہ نہیں فرماتا لیکن وہ اس عاجز کو ضائع نہیں کرے گا اور اپنی حجّت دنیا پر پوری کردے گا اور کچھ زیادہ دیر نہیں ہوگی کہ وہ اپنے نشان دکھاوے گا۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد۵صفحہ۳۴۹) ۱۰؍دسمبر۱۸۹۲ء ’’یہی خط؎۱ لکھتے لکھتے یہ الہام ہوا۔یَـجِیْٓئُ الْـحَقُّ وَ یُکْشَفُ الصِّدْ قُ وَ یَـخْسَـرُ الْـخَاسِـرُوْنَ۔یَـاْتِیْ قَـمَرُ الْاَ۔نْبِیَآءِ وَ اَمْرُکَ یَتَاَتّٰی۔اِنَّ رَبَّکَ فَعَّالٌ لِّمَا یُـرِیْدُ۔یعنی حق ظاہر ہوگا اور صدق کھل جائے گا اور جنہو ں نے بدظنّیوں سے زیان اُٹھایا وہ ذلّت اور رُسوائی کا زیان بھی اُٹھائیں گے۔نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام ظاہر ہوجائے گا۔تیرا ربّ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔۱ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یعنی خط بنام نواب محمد علی خاں صاحبؓ آف مالیر کوٹلہ مندرجہ آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۳۳۱ تا ۳۵۷۔
مگر مَیں نہیں جانتا کہ یہ کب ہوگا اور جو شخص جلدی کرتا ہے خدائے تعالیٰ کو اس کی ایک ذرّہ بھی پرواہ نہیں۔وہ غنی ہے دوسرے کا محتاج نہیں۔اپنے کاموں کو حکمت اور مصلحت سے کرتا ہے اور ہر ایک شخص کی آزمائش کرکے پیچھے سے اپنی تائید دکھلاتا ہے۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد۵صفحہ۳۵۵) ۱۸۹۲ء ’’حضرت اقدس نے ویب صاحب۱؎ کے ہندوستان آنے سے پہلے خواب میں دیکھا تھا کہ وہ ہند میں آیا ہے اور ڈھول بجا رہا ہے جس کی تعبیر یہ تھی کہ وہ ایک بیہودہ کام میں مصروف ہے جس سے کچھ حاصل نہیں چنانچہ یہ بات پوری ہوئی۔‘‘ (بدرجلد ۶نمبر ۱مورخہ ۱۴؍مارچ ۱۹۰۷ء صفحہ۲) ۱۸۹۲ء ’’چند ماہ کا عرصہ ہوا ہے جس کی تاریخ مجھے یاد نہیں کہ ایک مضمون مَیں نے میاں محمد حسین کا دیکھا جس میں میری نسبت لکھا ہوا تھا کہ یہ شخص کذّاب اور دجّال اور بے ایمان اور باایں ہمہ سخت نادان اور جاہل اور علومِ دینیہ سے بے خبر ہے۔تب مَیں جناب الٰہی میں رویا کہ میری مدد کر تو اس دعا کے بعد الہام ہوا کہ اُدْعُوْنِیْ اَسْتَجِبْ لَکُمْ یعنی دعا کرو کہ مَیں قبول کروں گا۔مگر مَیں بالطّبع نافر تھا کہ کسی کے عذاب کے لئے دُعا کروں۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد۵ صفحہ ۶۰۴) ۱۸۹۳ء ’’میرا ارادہ یہ تھا کہ یہ خط؎۲ اُردو میں لکھوں۔لیکن رات کو بعض اشارات الہامی سے ایسا معلوم ہوا کہ یہ خط عربی میں لکھنا چاہیے اور یہ بھی الہام ہوا کہ اِن لوگوں پر اثر بہت کم پڑے گا۔ہاں اتمام حجت ہوگا۔‘‘ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد۵صفحہ ۳۶۰) ۱۸۹۳ء ’’ قَدْ اَلْھَمَنِیْ رَبِّیْ اَمْرَکُمْ وَ قَالَ اِنَّـھُمْ یُنَادَوْنَ مِنْ مَّکَانٍ بَعِیْدٍ۔‘‘۳؎ (آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد۵ صفحہ ۳۶۶) ۱ Mr۔Webb ۲ یعنی التبلیغ مشمولہ آئینہ کمالاتِ اسلام۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحہ ۳۶۴ (مرزا بشیر احمد) ۳ (ترجمہ از مرتّب) (اے فقراء و مشائخ)مجھے میرے ربّ نے آپ لوگوں کے متعلق الہام کے ذریعہ سے بتایا ہے کہ یہ لوگ دُور سے پکارے جاتے ہیں۔یعنی بہت دُور جاپڑے ہیں۔