تذکرہ یعنی وحی مقدّس و روٴیا و کشوف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة و السلام

حصہ 20

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

وَ لَا تَـحْسَبْ قَوْلَنَا ھٰذَا نَـوْعًا مِّنَ الْمُبَالَغَۃِ وَ لَا مِنْ قَبِیْلِ الْمُسَامَـحَۃِ وَ التَّجَوُّزِ وَ لَا مِنْ فَوْرِ عَیْنِ الْمَحَبَّۃِ بَلْ ھُوَ الْـحَقِیْقَۃُ الَّتِیْ ظَھَرَتْ عَلَـیَّ مِنْ حَضْـرَۃِ الْعِزَّۃِ۔‘‘ (سـرّ الـخلافۃ۔روحانی خزائن جلد۸ صفحہ ۳۵۵) ۱۸۹۴ء (الف) ’’ خدا تعالیٰ کے الہام نے مجھے جتلادیا کہ ڈپٹی عبداللہ آتھم نے اسلام کی عظمت اور اُس کے رعب کو تسلیم کرکے حق کی طرف رُجوع کرنے کا کسی قدر حصّہ لے لیا جس حصّہ نے اُس کے وعدہ موت اور کامل طور کے ہاویہ میں تاخیر ڈال دی اور ہاویہ میں تو گِرا لیکن اس بڑے ہاویہ سے تھوڑے دنوں کے لئے بچ گیا جس کا نام موت ہے… خدا تعالیٰ نے… مجھے فرمایا۔اِطَّلَعَ؎۱ اللّٰہُ عَلٰی ھَمِّہٖ وَغَـمِّہٖ۔وَلَنْ تَـجِدَ لِسُنَّۃِ اللّٰہِ تَبْدِیْلًا۔وَلَا تَعْـجَبُوْا وَلَا تَـحْزَنُوْا وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۔وَبِعِزَّتِیْ وَجَلَالِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْاَعْلٰی۔وَ نُـمَزِّقُ الْاَعْدَآءَ کُلَّ مُـمَزَّقٍ۔وَمَکْرُ اُوْلٰٓئِکَ ھُوَ یَـبُوْرُ۔اِنَّـا نَکْشِفُ السِّـرَّ عَنْ سَاقِہٖ۔یَـوْمَئِذٍ یَّفْرَحُ الْمُؤْمِنُوْنَ۔ثُلَّۃٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ وَثُلَّۃٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ۔وَ ھٰذِہٖ تَذْکِرَۃٌ فَـمَنْ شَآءَ اتَّـخَذَ اِلٰی رَبِّہٖ سَبِیْلًا۔ترجمہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس کے ہم ّ و غم پر اطلاع پائی اور اس کو مہلت دی۔جب تک کہ وہ بے باکی اور سخت گوئی اور تکذیب کی طرف مَیل کرے اور خدا تعالیٰ کے احسان کو بھُلادے (یہ معنے فقرہ مذکورہ کے تفہیم الٰہی سے ہیں) اور پھر فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی یہی سنّت ہے اور تو ربّانی سنتوں میں تغیر اور تبدل نہیں پائے گا۔اس فقرہ کے متعلق یہ تفہیم ہوئی کہ عادت اللہ اِسی طرح پر جاری ہے کہ وہ کسی پر عذاب نازل نہیں کرتا جب تک ایسے کامل بقیہ ترجمہ۔میرا یہ کلام مبالغہ پر ہرگز مبنی نہیں ہے۔نہ اس کی بِنا محض خوش اعتقادی پر ہے بلکہ یہ وہ حقیقت ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھ پر ظاہر ہوئی ہے۔۱ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) محترم ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے درویش قادیان منشی محمد اسمٰعیل صاحب سیالکوٹی سے روایت کرتےہیں کہ ’’جب آتھم کی میعاد کا آخری دن تھا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مسجد مبارک کی چھت پر تشریف لائے اور حضرت مولوی عبدالکریم صاحبؓ کو بلایا اور فرمایا کہ مجھے الہام ہوا ہے۔اِطَّلَعَ اللّٰہُ عَلٰی ھَـمِّہٖ وَغَـمِّہٖ اور اس کی تفہیم یہ ہوئی ہے کہ ہٖ کی ضمیر آتھم کی طرف جاتی ہے اس لئے معلوم ہوا کہ وہ اس میعاد کے اندر نہیں مرے گا۔‘‘ (اصحابِ احمد جلد اوّل صفحہ ۵۷، مطبوعہ ۱۹۵۱ء، ناشر شیخ محمد اسماعیل صاحب پا

(ج) ’’ بعض وقت ایک باریک پیشگوئی لوگوں کے امتحان کے لئے ہوتی ہے تا خدا تعالیٰ اُنہیں دکھلاوے کہ ان کی عقلیں کہاں تک ہیں اور ہم لکھ چکے ہیں کہ حدیث نبوی کی رُو سے اِس پیشگوئی میں کج دل لوگوں کا امتحان بھی منظور تھا اِس لئے باریک طور پر پوری ہوئی مگر اس کے اور بھی لوازم ہیں جو بعد میں ظاہر ہوں گے جیسا کہ کشف ِ ساق کی پیشگوئی اِس کی طرف اشارہ کرتی ہے۔‘‘ (اشتہار ملحقہ ضیاء الحق۔روحانی خزائن جلد۹ صفحہ ۳۱۹) ۱۸۹۴ء ’’ خدائے تعالیٰ نے کئی دفعہ میرے پر ظاہر کیا ہے کہ اِس جماعت پر ایک ابتلاء آنے والا ہے تا اللہ تعالیٰ دیکھے کہ کون سچا ہے اور کون کچا ہے۔‘‘ (از مکتوب بنام نواب محمد علی خان صاحبؓ۔مکتوبات احمدجلد ۲ صفحہ ۲۰۲ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۱۸۹۴ء ’’اِس؎۱تحریر کے لکھنے کے بعد مجھ پر نیند غالب ہوگئی اور مَیں سو گیا اور خواب میں دیکھا کہ ۱ یعنی تحریر متعلق سعد اللہ لدھیانوی۔(مرزا بشیر احمد) (نوٹ) حضرت مولانا مولوی حاجی حافظ نور الدین خلیفۃ المسیح اوّل ؓ فرماتے ہیں۔’’میرا لڑکا عبدالحی۲؎ آیۃ اللہ ہے۔محمد احمد مَر گیاتھا۔لدھیانہ کے ایک معترض نے اس پر اعتراض کیا …مَیں نے اس لودھیانوی معترض کی تحریر کا کچھ بھی لحاظ نہ کیا اور اُس پر کوئی توجہ نہ کی مگر میرے آقا و امام نے اس پر توجہ کی تو اُس کو وہ بشارت ملی جو انوارالاسلام کے صفحہ ۲۶ (روحانی خزائن جلد ۹ صفحہ ۲۷) پر درج ہے اور پھر اس کے چند برس بعد یہ بچہ جس کا نام عبدالحی ہے پیدا ہوا۔کشف کے مطابق اس کے جسم پر بعض پھوڑے نکلے جن کے علاج میں میری طبابت گرو تھی۔عبدالحی کو ان پھوڑوں کے باعث سخت تکلیف تھی اور وہ ساری رات اور دن بھر تڑپتا اور بے چین رہتا۔جس کے ساتھ ہم کو بھی کرب ہوتا۔مگر ہم مجبور تھے، کچھ نہ کرسکتے تھے۔ان پھوڑوں کے علاج کی طرف بھی اس کشف میں ایما تھا اور اس کی ایک جُزو ہلدی تھی اور اس کے ساتھ ایک اور دوائی تھی جو یاد نہ رہی تھی۔ہم نے اس کے اضطراب اور کرب کو دیکھ کر چاہا کہ ہلدی لگائیں۔آپ نے کہا کہ مَیں جرأت نہیں کرسکتا کیونکہ اس کا دوسرا جُزو یاد نہیں۔مگر ہم نے غلطی کھائی اور ہلدی لگادی۔جس سے وہ بہت ہی تڑپا اور آخر ہم کو وہ دھونی پڑی۔اس سے ہمارا ایمان تازہ ہوگیا کہ ہم کیسے ضعیف اور عاجز ہیں کہ اپنے قیاس اور فکر سے اتنی بات نہیں نکال سکے اور یہ مامور اور مُرسلوں کی جماعت ایک مشین اور کَلْ کی طرح ہوتے ہیں جس کے چلانے والا اللہ تعالیٰ ہی ہوتا ہے۔اس کے بُلائے بغیر یہ نہیں بولتے۔غرض میرا ایمان ان نشانوں سے بھی پہلے کا ہے اور یہ خدا کا فضل ہے کہ اس نے ہم کو نشان کے بغیر نہ چھوڑا۔سینکڑوں نشان دکھادیئے۔‘‘ (حقائق الفرقان جلد ۴ صفحہ ۱۱۵،۱۱۶ مطبوعہ ۲۰۰۵ء) ۲ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) یہ لڑکا اس پیشگوئی کے پانچ سال بعد ۱۵؍فروری ۱۸۹۹ء کو پید اہوا۔جس کا نام عبدالحی رکھا گیا۔

اخویم مولوی حکیم نور الدین صاحب ایک جگہ لیٹے ہوئے ہیں اور اُن کی گود میں ایک بچہ کھیلتا ہے جو اُنہیں کا ہے اور وہ بچہ خوش رنگ خوبصورت ہے اور آنکھیں بڑی بڑی ہیں۔مَیں نے مولوی صاحب سے کہا کہ خدا نے بعوض محمد احمد آپ کو وہ لڑکا دیا کہ رنگ میں، شکل میں، طاقت میں اُس سے بدرجہا بہتر ہے اور مَیں دل میں کہتا ہوں کہ یہ تو اور بیوی کا لڑکا معلوم ہوتا ہے۔کیونکہ پہلا لڑکا تو ضعیف الخلقت، بیمار سا اور نیم جان سا تھااور یہ تو قوی ہیکل اور خوش رنگ ہے اور پھر میرے دل میں یہ آیت گذری جس کا زبان سے سنانا یاد نہیں اور وہ یہ ہے۔مَا نَنْسَخْ مِنْ اٰیَۃٍ اَوْنُنْسِھَا نَاْتِ بِـخَیْرٍ مِّنْـھَآ اَوْ مِثْلِھَا۔اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔؎۱ اور مَیں جانتا ہوں کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اس عَدُوّالدین؎۲کا جواب ہے کیو نکہ اس نے عیسائیوں کا حامی بن کر اسلام پر حملہ کیا اور وہ بھی بے جا اور بے ایمانی سے بھرا ہوا حملہ، اور ایک جُزو اس خواب کی رہ گئی۔مَیں نے دیکھا کہ اس بچہ کے بدن پر کچھ پھنسی یا ثُؤلُوْل کے مشابہ بخارات نکل رہے ہیں اور کوئی کہتا ہے کہ اس کا علاج ہلدی اور ایک اور چیز ہے۔وَاللہُ اَعْلَمُ۔‘‘ (انوار الاسلام۔روحانی خزائن جلد ۹ صفحہ ۲۶ تا ۲۸ بقیہ حاشیہ درحاشیہ) ۱۸۹۴ء ’’اولاد کے بارے میں میاں عبدالحق؎۳نے کوئی الہام تو پیش نہ کیا صرف طولِ امل ہے لیکن ہم کو اس بارہ میں بھی الہام ہوا اور اللہ جلّ شانہٗ نے بشارت دی اور فرمایا کہ اِنَّـا نُبَشِّـرُکَ بِغُلَامٍ یعنی ہم تجھے ایک لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں؎۴۔‘‘ (انوار الاسلام۔روحانی خزائن جلد۹ صفحہ ۴۰ حاشیہ) ۱ (ترجمہ از مرتّب) جس نشان کو بھی ہم مٹادیں یا بھلوادیں اس سے بہتر دوسرا نشان یا اس جیسا نشان لاتےہیں۔کیا تُو نہیں جانتا کہ خدا تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔(البقرۃ: ۱۰۷) ۲ سعد اللہ لدھیانوی۔(مرزا بشیر احمد) ۳ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یعنی میاں عبدالحق غزنوی ثُمَّ امرتسری۔جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ مباہلہ کیا تھا۔۴ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’ہمیں خدا تعالیٰ نے عبدالحق کی یاوہ گوئی کے جواب میں بشارت دی تھی کہ تجھے ایک لڑکا دیا جائے گاجیسا کہ ہم اسی رسالہ انوار الاسلام میں اس بشارت کو شائع بھی کرچکے ہیں۔سو اَلْـحَمْدُ لِلہِ وَالْمِنَّۃِ کہ اس الہام کے مطابق ۲۷؍ذیقعد ۱۳۱۲ھ میں مطابق ۲۴؍مئی ۱۸۹۵ء میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا جس کا نام شریف احمد رکھا گیا۔‘‘ (ٹائٹل ضیاء الحق صفحہ آخر۔روحانی خزائن جلد ۹ صفحہ ۳۲۳)

٭ ۱۷؍ اگست۱؎ ۱۸۹۴ء ’’ اِنِّیْ اَنَا الْوَدُوْدُ الْکَرِیْمُ۔‘‘ ؎۲ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۷) ٭ ۱۸؍ اگست ۱۸۹۴ء ’’ اِنَّ اللہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِیْنَ ھُمْ مُّـحْسِنُوْنَ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۷) ترجمہ۔خداان کے ساتھ ہے جو پرہیزگاری اختیارکرتے ہیں اوران کے ساتھ ہے جو نیکوکارہیں۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلدنمبر۱۱ صفحہ۵۴،۵۵) ٭ ۲۲؍ اگست ۱۸۹۴ء ’’ وَ فِیْ ذَالِکُمْ بَلَاءٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ عَظِیْمٌ۔‘‘ ؎۳ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۷) ٭ ۲۵؍ اگست ۱۸۹۴ء (الف) ’’اِنَّ النَّاسَ کَانُـوْا بِـاٰیَـاتِنَا یَـجْــحَدُوْنَ۔‘‘ ؎۴ (ب) ’’ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ بِـاَنْفُسِھِمْ خَیْرًا۔‘‘؎۵ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۷) ٭ ۲۶؍ اگست ۱۸۹۴ء ’’یَـوْمَئذٍ یَّـفْرَحُ الْمُؤْمِنُوْنَ۔ثُـلَّـۃٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ وَثُـلَّـۃٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۷) ترجمہ۔اس دن مومن خوش ہوں گے۔ایک گروہ پہلوں میں سے اورایک گروہ پچھلوں میں سے۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ۶۱،۶۲) ۱ (نوٹ از ناشر) یہاں ۱۸۹۴ء کے وہ الہامات درج کئے جاتے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نےایک کاپی میں درج فرمائے تھے اورجب ۱۹۳۵ء میں حضرت صاحبزادہ مرزابشیر احمد صاحب نے پہلی بار مرتّب کیا تھا اُس وقت یہ گم ہوچکی تھی۔۱۹۳۸ء میں یہ کاپی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو مل گئی اور حضور نے اس کا ذکر اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۹؍اگست۱۹۳۸ء مطبوعہ الفضل جلد ۲۶نمبر۲۰۰ مورخہ ۳۱؍اگست ۱۹۳۸ء میں فرمایا تھا۔بعد میں یہ کاپی دوبارہ کاغذات میں کہیں گم ہوگئی اور۱۹۸۳ء میں قادیان سے مل گئی۔موجودہ کے متن میں یہ الہامات صفحہ ۲۳۴ تا ۲۴۳ درج ہیں اور ان پر ٭کا نشان لگادیا گیا ہے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) یقیناً مَیں بہت محبت کرنے والا مہربان ہوں۔۳ (ترجمہ از مرتّب) اوراس میں تمہارے خدا کی طرف سے تمہارا بڑا اِمتحان ہے۔۴ (ترجمہ از مرتّب) یقیناً لوگ ہمارے نشانوں کا انکارکرتے تھے۔۵ (ترجمہ از مرتّب) مومنوں نے اپنے (لوگوں کے) بارہ میں نیک گمان کیا۔

٭ ۲۶؍ اگست ۱۸۹۴ء (الف) ’’اِنَّـا نَکْشِفُ السِّـرَّ عَنْ سَاقِہٖ۔(کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۸) ترجمہ۔ہم حقیقت کو اس کی پنڈلی سے کھول دیں گے۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ۶۱) (ب) ’’وَ لَا تَعْــجَبُوْا وَ لَا تَـحْزَنُوْا وَ اَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۔اِنَّکَ اَنْتَ الْاعْلٰی۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۸) ترجمہ۔اورتعجب مت کرو اورغمناک مت ہو اور تم ہی غالب ہوگے اگر تم ایمان پر ثابت قدم رہے۔یقیناً غلبہ تجھ ہی کو ہے۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱صفحہ ۶۱) ٭ ۲۷؍ اگست ۱۸۹۴ء (الف) ’’ اِنِّیْ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَـھْدِیْنِ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۸) ترجمہ۔بتحقیق میرا ربّ میرے ساتھ ہے وہ مجھے راہ بتلائے گا۔(براہین احمدیہ ہر چہار حصص روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۶۳ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۴) (ب) ’’مَیں نے دیکھا کہ ایک طرف بَیت اللہ اور ایک طرف بَیت المقدس اور بیچ میں مَیں کھڑا ہوں۔‘‘ (ج) ’’مَیں نے دیکھا کہ کچھ کیلے میرے سامنے رکھے ہیں اورایک کیلا مَیں نے حامد علی کودیا ہے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۸) ٭ ۲۹؍اگست ۱۸۹۴ء ’’ لَـنْ تَـجِدَ لِسُنُّۃِ اللّٰہِ تَبْدِیْلًا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۹) ترجمہ۔تُو خدا کی سنّت میں تبدیلی نہیں پائے گا۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۶۱) ٭ ۳۱؍ اگست ۱۸۹۴ء (الف) ’’اِطَّلَعَ اللہُ عَلیٰ ھَمِّہٖ وَغَـمِّہٖ۔‘‘(کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۸) ترجمہ۔خدا اس کے اَیْ آتھم کے غم پر مطلع ہوا۔(انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۶۱) (ب) ۱۔اِطَّلَعَ اللہُ عَلٰی ھَمِّہٖ وَغَـمِّہٖ۔۲۔وَلَنْ تَـجِدَ لِسُنَّۃِ اللہِ تَبْدِیْلًا۔۳۔۔وَلَا تَعْـجَبُوْا وَ لَا تَـحْزَنُوْا۔۴۔وَفِیْ ذَالِکَ بَلَاءٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ عَظِیْمٌ۔؎۱ ۵۔۔وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ۔۶۔اِنَّا نَکْشِفُ السِّـرَّعَنْ سَاقِہٖ۔۷۔وَ نُـمَزِّقُ الْاَعْدَآءَ کُلَّ مُـمَزَّقٍ۔۸۔یَـوْمَئِذٍ یَّفْرَحُ الْمُؤْمِنُوْنَ۔۹۔ثُلَّـۃٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ وَ ثُلَّـۃٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ۔۱ (ترجمہ از مرتّب) ۴اور اس میں تمہارے رَبّ کی طرف سے عظیم ابتلاء ہے۔

۱۰۔ھٰذِہٖ تَذْکِرَۃٌ فَـمَنْ شَآءَ اتَّـخَذَ اِلٰی رَبِّہٖ سَبِیْلًا۔( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۹) ترجمہ۔۱خدا اس کے اَیْ آتھم کے غم پر مطلع ہوا۔۲یہ خدا کی سُنّت ہے اورتُو خدا کی سُنّت میں تبدیلی نہیں پائے گا ۳اورتعجب مَت کرو اورغمناک مَت ہو۔۵اور تم ہی غالب ہو اگر تم ایمان پر ثابت قدم رہے ۶اورہم حقیقت کو اس کی پنڈلی سے کھول دیں گے ۷اورہم دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کردیں گے۔۸اس دن مومن خوش ہوں گے ۹اور گروہ پہلوں میں سے اورایک پچھلوں میں سے۔۱۰یہ ہے جو چاہے خدا کی راہ کو اختیار کرے۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۶۱، ۶۲) ٭ یکم ستمبر۱۸۹۴ء ’’ اَلْـحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ اَذْھَبَ عَنِّی الْـحُزْنَ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۰) ترجمہ۔اس خدا کو تعریف جس نے میرا غم دُور کیا۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۱۰) ٭ ۲؍ ستمبر۱۸۹۴ء (الف) ’’میں نے دیکھا کہ کئی انار میرے پاس رکھے ہیں اور ایک انار مَیں نے اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔‘‘ ( ب) ’’ وَ مَکْرُ اُوْلٰٓئِکَ ھُوَیَبُوْرُ۔‘‘ ’’اَیْ یَـھْلِکُ بَعْدَ وُجُوْدِھَا وَ تَـجَسُّمِھَا۔وَیَـمُوْتُ بَعْدَ حَیَاتِـھَا فِیْ اَعْیُنِ النَّاسِ۔‘‘ ؎۱ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۰) ترجمہ۔اور ان کا مَکر ہلاک ہوجائے گا۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۶۱) ( ج) ’’کَمِثْلِکَ دُرٌّ لَّا یُضَاعُ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۰) ترجمہ۔تیرے جیسا موتی ضائع نہیں کیا جاتا۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۵۵) ( د ) ’’عَسٰی اَنْ تَکْرَھُوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ وَ عَسٰی اَنْ تُـحِبُّوْا شَیْئًاوَّ ھُوَ شَـرٌّ لَّکُمْ وَ اللہُ یَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْن۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۰، ۱۱) ترجمہ۔یہ ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو بُری سمجھو اور وہ اصل میں تمہارے لیے اچھی ہو اور ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو دوست رکھو اوروہ اصل میں تمہارے لئے بُری ہو اورخدا چیزوں کی اصل حقیقت کو جانتا ہےاور تم نہیں جانتے۔(براہین احمدیہ ہر چہار حصص۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۴۳۱ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۱۱) ۱ (ترجمہ از مرتّب) یعنی اس کے وجود پانے اور جسم اختیار کرنے کے بعد وہ ہلاک ہوجائے گا اورلوگوں کی نظرمیں اس کی حیات کے بعد وہ مَرجائے گا۔

٭ ۱۴؍ ستمبر۱۸۹۴ء ’’ وَقْتُ الْاِ۔بْتِلَاءِ وَ وَقْتُ الْاِصْطِفَاءِ وَ لَا یُرَدُّ وَقْتُ الْعَذَابِ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ۔( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۱) ترجمہ۔اِبتلاء کا وقت ہے اور اصطفاء کا وقت ہے اورعذاب کا وقت مجرموں کے سر پر سے کبھی نہیں ٹل سکتا۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد۱۱ صفحہ ۵۷) ٭ ۱۸ستمبر۱۸۹۴ء (الف)’’ لَنْ یَّـجْعَلَ اللہُ لِلْکَافِرِیْنَ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ سَبِیْلًا۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۱) ترجمہ۔خدا ہرگز ایسا نہیں کرے گا کہ کافروں کا مومنوں پر کچھ الزام ہو۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد۱۱ صفحہ ۵۹) (ب) ’’ داغِ ہجرت‘‘ ( ج ) ’’وَ مَکَرُوْا وَ مَکَرَ اللہُ وَاللہُ خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ ثُمَّ یَتَقَضّٰی عَلَی الْمَاکِرِیْنَ۔‘‘ ؎۱ ( د) ’’…؎۲الرّوائـح قَـالُوْاسَاحِرٌ کَـذَّابٌ؎۳۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۱) ( ھ) ’’ اِنَّ شَانِئَکَ ھُوَالْاَ بْتَرُ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۲) ترجمہ۔تیرابدگو بے خیر ہے یعنی خدا اسے بے نشان کردے گا اور وہ نامراد مرے گا۔(انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۵۸) ( و) ’’عَسٰی اَنْ تَکْرَھُوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ وَعَسٰی اَنْ تُـحِبُّوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ شَـرٌّ لَّکُمْ۔وَاللہُ یَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَاتَعْلَمُوْنَ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۲) ترجمہ۔یہ ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو بُری سمجھو اور وہ اصل میں تمہارے لیے اچھی ہو اور ممکن ہے کہ تم ایک چیز کو دوست رکھو اوروہ اصل میں تمہارے لئے بُری ہو اورخدا چیزوں کی اصل حقیقت کو جانتا ہےاور تم نہیں جانتے۔(براہین احمدیہ ہر چہار حصص۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۴۳۱ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۱۱) ( ز) ’’وَ ذَرْنِیْ وَالْمُکَذِّبِیْنَ اُوْلِی النِّعْمَۃِ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۲) ترجمہ۔اورمنعم مکذّبوں کی سزا مجھ پر چھوڑدے۔(انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۵۵) ۱ (ترجمہ از مرتّب) اور انہوں نے بھی تدبیریں کیں اور اللہ نے بھی تدبیریں کیں اور اللہ تدبیر کرنے والوں میں سے سب سے بہتر ہے۔پھر وہ تدبیر کرنے والوں پر جھپٹ پڑے گا۔۲ (نوٹ) یہ الفاظ پڑھے نہیں جاسکے۔(ناشر) ۳ (ترجمہ ازمرتّب) انہوں نے کہا کہ یہ شخص جادوگراوربہت بڑا جھوٹا ہے۔

(ح) ’’خُذْھَاوَ لَا تَـخَفْ سَنُعِیدُ ھَا سِیْرَتَـھَا الْاُوْلٰی۔‘‘؎۱ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۲) (ط) ’’ اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ۔‘‘ ؎۲ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۱، ۱۲) ۲۹؍ستمبر۱۸۹۴ء ’’آخر اے مُردار! دیکھے گا کہ تیرا کیا انجام ہوگا۔اے عَدُوَّ اللہ! تو مجھ سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سے لڑ رہا ہے۔بخدا مجھے اسی وقت ۲۹؍ستمبر ۱۸۹۴ء کو تیری نسبت الہام ہوا ہے۔اِنَّ شَانِئَکَ ھُوَالْاَ بْتَرُ۔‘‘ ؎۳ (انوار الاسلام۔روحانی خزائن جلد۹صفحہ ۸۵،۸۶) ترجمہ۔تیرا بد گو بے خیر ہے یعنی خدا اسے بے نشان کردے گااور وہ نامراد مرے گا۔(انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۵۸) ٭ ۳۰؍ستمبر۱۸۹۴ء (الف) ’’اِنَّـا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِیْنًا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۲) ترجمہ۔ہم نے تجھ کو کھلی کھلی فتح دی ہے۔(انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۶۱) (ب) ’’ اَنْتَ مَعِیْ وَمَنْ مَّعَکَ۔‘‘۔؎۴ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۲) ٭ ۳؍اکتوبر۱۸۹۴ء ’’ قَدْ جَآءَکُمُ الْفَتْحُ۔‘‘؎۵ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۲) ٭ ۵؍اکتوبر۱۸۹۴ء ’’یَـا نُـوْحُ اَسِـرِّ رُؤْیَـاکَ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۳) ترجمہ۔اے نوح! اپنے خواب کو پوشیدہ رکھ۔(انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد۱۱ صفحہ ۶۱) ۱ (ترجمہ از مرتّب) اسے پکڑلے اورخوف مت کر۔ہم اس کی پہلی خصلت پھر اُس میں ڈال دیں گے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) آج مَیں نے تمہارا دین تمہارے لئے مکمل کردیا ہے۔۳ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یہ شخص یعنی سعد اللہ لدھیانوی جنوری ۱۹۰۷ء کے پہلے ہفتہ میں نمونیا پلیگ سے مَرگیا۔اس کے مَرنے کے کچھ عرصہ بعد یعنی ۱۲؍جولائی ۱۹۲۶ء کو اس کا اکلوتا بیٹا محمودؔنامی بھی جو اِس الہام سے پہلے کا تھا موضع کوم کلاں ضلع لدھیانہ میں لاولد فوت ہوگیا اور اِس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق سعد اللہ کی نسل منقطع ہوگئی۔۴ (ترجمہ از مرتّب) تُو میرے ساتھ اور ان کے ساتھ ہے جو تیرے ساتھ ہیں۔۵ (ترجمہ از مرتّب) فتح تمہارے پاس آگئی ہے۔

٭ ۱۱؍اکتوبر۱۸۹۴ء ’’عبداللہ آتھم کی نسبت۔لَيُنْۢبَذَنَّ فِی الْـحُطَمَۃِ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۳) ترجمہ۔اورآتھم نابودکرنے والی آگ میں ڈال دیا جاوے گا۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۶۲) ٭ ۱۲؍اکتوبر۱۸۹۴ء ’’اِنَّ النَّصَارٰی حَوَّلُوا الْاَمْرَ۔‘‘؎۱ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۳) اکتوبر۱۸۹۴ء ’’بعض نادان عیسائیوں کا یہ کہنا کہ جو ہونا تھا ہوچکا عجیب حماقت اور بے دینی ہے۔وہ اس امر واقعی کو کیوں کر اور کہاں چھپا سکتے ہیں کہ وہ پہلی؎۲پیشگوئی دو پہلو پر مشتمل تھی۔پس اگر ایک ہی پہلو پر مدار فیصلہ رکھا جائے تو اِس سے بڑھ کر کونسی بے ایمانی ہوگی اور دوسرے پہلو کے امتحان کا وہی ذریعہ ہے جو الٰہی تفہیم نے میرے پر ظاہر کیا۔یعنی یہ کہ آپ قسم مؤکد بعذاب موت کھا جائیں۔‘‘ (انوار الاسلام روحانی خزائن جلد ۹ صفحہ ۹۴) ٭ ۴؍نومبر۱۸۹۴ء ’’اِس تاریخ مَیں نے دیکھا کہ ایک سانپ مَیں نے قتل کیا اورایک سانپ سے مَیں بھاگا ہوں۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۳) ٭ ۵؍نومبر۱۸۹۴ء (الف) ’’اِس تاریخ یہ اِلہام ہوا۔بررُوئے مَن انوار ھا بتافت۔‘‘ ؎۳ (ب) ’’بررُوئے مَن انوارسعادت بتافت۔‘‘ ؎۴ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۳) (ج) ’’ فَبَرَّاَہُ اللہُ مِـمَّا قَالُوْا وَ کَانَ عِنْدَاللہِ وَجِیْـھًا۔‘‘ ترجمہ۔سو خدا نے ان کے الزاموں سے اس کوبَری کیا اوروہ خدا کے نزدیک ایک وجیہہ ہے۔(انجامِ آتھم۔روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحہ ۵۸)۱ (ترجمہ از مرتّب) نصارٰی نے حقیقت کو بدل دیا ہے۔۲ (نوٹ از سیّد عبد الحی) یعنی عبداللہ آتھم والی پیشگوئی کہ ۱۵ ماہ تک ہاویہ میں گرایا جاوے گا بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے۔۳ (ترجمہ از مرتّب) میرے چہرہ پر اس کے انوار ہوَیدا ہیں۔۴ (ترجمہ از مرتّب) میرے چہرہ پر خوش بختی کے انوار ہَویدا ہیں۔

(د) اِنَّ مَعِیَ رَبِّیْ سَیَـھْدِیْنِ۔( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۳) ترجمہ۔بتحقیق میرا رَبّ میرے ساتھ ہے وہ مجھے راہ بتلائے گا۔(براہین احمدیہ ہر چہار حصص۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۶۳ حاشیہ در حاشیہ نمبر ۴) ۱۸۹۴ء ’’جب آتھم نے قسم کھانے سے انکار کیا تب فیصلہ کے لئے دوسرا الہام یہ ہوا کہ اگر آتھم اس دعوے میں سچا ہے کہ اُس نے رجوع نہیں کیا تو وہ عمر پائے گا اور اگر جھوٹا ہے تو جلد مر جائے گا۔‘‘ (ایام الصلح۔روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحہ ۳۲۶حاشیہ) ٭ ۵؍دسمبر۱۸۹۴ء ’’۵؍دسمبر ۱۸۹۴ء کو میں نے خواب دیکھا کہ اوّل گویا محمود کے کپڑوں کو آگ لگی ہے اور مَیں نے بجھادی ہے اور پھر ایک اور شخص کے آگ لگی اورمَیں نے بُجھا دی ہے اور پھر میرے کپڑوں کو آگ لگادی ہے اور مَیں نے اپنے اُوپر پانی ڈال لیا ہے اور آگ بُجھ گئی ہے مگر کچھ سیاہ داغ سا بازو پر نمودار ہے اور خیر ہے۔اُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللہِ۔‘‘ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۴) ٭ ۱۱؍دسمبر۱۸۹۴ء بروزمنگل ’’ وقت ۱۲ منٹ دو گھنٹے یَـوْمُ الثُّـلُـثَاءِ رَأَیْتُ فِیْ ھٰذَا الْوَقْتِ کَاَنَّ حَامِد عَلِیْ دَخَلَ فِیْ ھٰذِہِ الْـحُـجْرَۃِ وَ فِیْ یَدِہٖ فَــخِذَانِ مِنْ شَاۃٍ مَسْلُوْخَۃٍ۔فَنُفَوِّضُ اَمْرَنَـا اِلٰی اللہِ وَ نَسْئَلُہٗ خَیْرًا وَّ عَافِیَۃً۔رَبَّنَا اغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَاحْفَظْنَامِنْ کُلِّ بَلَاءٍ وَاحْفَظْنَا مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ۔‘‘ ؎۱ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۵) ٭ ۱۲؍دسمبر۱۸۹۴ء ’’ یَـوْمُ الْاَرْبَعَاءِ رَأَیْتُ فِیْ ھٰذِہِ اللَّیْلَۃِ کَاَنِّیْ عَلٰی مَکَانِ مُـحَمَّد حُسَیْن  وَ اِنَّا صَلَّیْنَا وَظَنَنْتُ اَنِّیْ اِمَامٌ ۱ (ترجمہ از مرتّب) اس وقت مَیں نے دیکھا کہ گویا حامد علی اس کمرہ میں داخل ہؤا ہے اور اس کے ہاتھ میں کھال اُتری ہوئی بکری کی دورانیں ہیں۔پس ہم اپنا معاملہ خدا کے سپردکرتے ہیں اور اس سے بہتری اور عافیّت کے طالب ہیں۔اے ہمارے رَبّ! ہمارے قصورمعاف فرما اورہمیں ہر مصیبت سے بچا اورہمیں دنیا و آخرت کی رسوائی سے بھی محفوظ رکھ۔

وَاخْطَأْ تُ فِیْ جَھْرِالْفَاتِـحَۃِ…… وَقُلْتُ لِمَ لَمْ تَـمْنَعُوْنِیْ مِنَ الْـجَھْرِ۔ثُمَّ ظَنَنْتُ اَنِّیْ کَبَّرْتُ جَھْرًا وَ مَا قَرَأْتُ الْفَاتِـحَۃَ وَ مَا اَتَذَکَّرُ اَنَّ مُـحَمَّد حُسَیْن کَانَ مَعَنَافِی الصَّلٰوۃِ اَوْ اَدَّی قَبْلَنَا الصَّلٰوۃَ ثُمَّ اِذَا فَرَغْنَا مِنَ الصَّلٰوۃِ کُنْتُ جَالِسًا عَلٰی مُقَابَلَۃِ مُـحَمَّد حُسَیْن عَلٰی فِرَاشٍ وَ اَظُنُّ اَنَّہٗ کَانَ فِیْ ھٰذَا الْوَقْتِ اَسْوَدَ اللَّوْنِ کَالْعُرْیَانِ وَکَانَ لَوْنُہٗ مَائِلًا اِلَی السَّوَادِ فَاَخَذَنِیَ الْـحَیَاءُ اَنْ اَنْظُرَاِلَیْہِ…… وَاَظُنُّ اَنِّیْ قُلْتُ لَہٗ ھَلْ لَکَ اَنْ تُصَالِـحَ وَتَـمِیْلَ اِلَی السِّلْمِ قَالَ نَعَمْ فَدَنٰی مِنِّیْ حَتّٰی عَانَقَنِیْ جَالِسًافَقُلْتُ اَتَغْفِرُلِیْ کُلَّ مَا قُلْتُ فِیْ شَأْنِکَ مِنْ کَلِمَاتٍ تُؤْذِیْکَ فَاِنْ شِئْتَ فَاغْفِرْ وَ اُرِیْدُ اَنْ لَّایَبْقٰی لَکَ غِلٌّ وَنَـزَاعٌ یَـوْمَ نُـحْشَـرُوَ نَقُوْمُ اَمَامَ اللّٰہِ تَعَالٰی قَالَ غَفَرْتُ لَکَ قُلْتُ فَاشْھَدْ اَنِّیْ غَفَرْتُ لَکَ کُلَّ مَا جَرٰی عَلٰی لِسَانِکَ مِنْ تَکْفِیْرِیْ وَتَکْذِیْبِیْ وَغَیْرَ ذٰلِکَ ثُمَّ قُـمْتُ وَ تَذَکَّرْتُ رُؤْ یًا فِیْ ھٰذَا الْبَابِ وَقُلْتُ یَعْلَمُ الْـحَاضِرُوْنَ مِنْ اَتْبَاعِیْ اَنِّیْ رَأَیْتُ مِنْ قَبْلُ فِیْ ھٰذَا الْبَابِ ثُمَّ نَادَا مُنَادٍ اَنَّ رَجُلًا اَلْمُسَمّٰی سُلْطَان بیگ فِیْ حَالَۃِ الْاِحْتِضَارِ فَقُلْتُ سَیَمُوْتُ وَ رَأَیْتُ مِنْ قَبلُ اَنَّ الْمُصَالَـحَۃَ یَکُوْنُ فِیْ یَـوْمِ مَوْتِہٖ۔وَقُلْتُ لَہٗ اَنِّیْ رَأَیْتُ مِنْ قَبْلُ فِیْ مَنَامِیْ اَنَّ مِنْ عَلَامَاتِ الْمُصَالَـحَۃِ اَنَّہٗ یَـوْمَئِذٍ یَـمُوْتُ بَـھَاءُ الدِّیْنِ فَتَبَسَّمَ مُـحَمَّد حُسَیْن وَ عَـجِبَ عَـجَبًا شَدِیْدًا وَقَالَ ھٰذَا حَقٌّ اِنَّ بَـھَاؤُ الدِّیْن قَدْ مَاتَ فَکَاَنَّہٗ اِسْتَعْظَمَ شَانَ ھٰذَا الْـخَبَرِ ثُمَّ انْتَقَلَ مِنْ مَّکَانٍ اِلٰی مَکَانٍ اٰخَرَالَّذِیْ کَانَ فِیْ بَیْتٍ وَاحِدٍ فَقَصَدْتُّ اَنْ اَدْعُوْہُ اِلٰی مَآئِدَۃٍ نَوَیْتُ اَنْ أُھَیِّئُـھَا لَہٗ فَـجِئْتُہٗ بِـمَکَانٍ کَانَ فِیْہِ وَقُلْتُ اِقْبَلْ دَعْوَتِی الْیَوْمَ فَاعْتَذَرَ اِعْتِذَارًا خَفِیْفًا ثُمَّ قَبِلَ وَقَالَ سَأَجِیْءُ وَ قُلْتُ اِنِّیْ رَأَیْتُ قَبْلَ ھٰذَا اَنَّ الْمُصَالِـحَۃَ یَکُوْنُ بِلَا وَاسِطَۃِ اَحَدٍ وَ لَا یَکُوْنُ بَیْنِیْ وَبَیْنَکَ اَحَدٌ۔فَکَانَ کَمَا رَأَیْتُ وَ رَأَیْتُہٗ عِنْدَ الْمُعَانَقَۃِ کَاَنَّہٗ طِفْلٌ صَغِیْرٌ اَسْوَدُ اللَّوْنِ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۶ تا ۱۹) اِس رؤیا کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سراجِ منیر میں یوں فرمایا ہے۔’’ ایک مرتبہ مَیں نے خواب میں دیکھا کہ گویا مَیں محمد حسین ؎۱ کے مکان پر گیا ہوں اور میرے ساتھ ایک جماعت ہے اور ہم نے وہیں نماز پڑھی اور مَیں نے امامت کرائی اور مجھے خیال گذرا کہ مجھ سے نماز میں یہ غلطی ہوئی ہے کہ مَیں نے ظہر یا عصر کی نماز میں سورۂ فاتحہ کو بلند آواز سے پڑھنا شروع کردیا تھا۔پھر مجھے معلوم ہوا کہ ۱ مولوی محمد حسین بٹالوی۔(شمس)

مَیں نے سورۂ فاتحہ بلند آواز سے نہیں پڑھی بلکہ صرف تکبیر بلند آواز سے کہی پھر جب ہم نماز سے فارغ ہوئے تو مَیں کیا دیکھتا ہوں کہ محمد حسین ہمارے مقابل پر بیٹھا ہے اور اس وقت مجھے اُس کا سیاہ رنگ معلوم ہوتا ہے اور بالکل برہنہ ہے۔پس مجھے شرم آئی کہ مَیں اُس کی طرف نظر کروں۔پس اُسی حال میں وہ میرے پاس آگیا۔مَیں نے اُسے کہا کہ کیا وقت نہیں آیا کہ تُو صلح کرے اور کیا تُو چاہتا ہے کہ تجھ سے صلح کی جائے۔اُس نےکہا کہ ہاں۔پس وہ بہت نزدیک آیا اور بغل گیر؎۱ہوا اور وہ اس وقت چھوٹے بچہ کی طرح تھا۔پھر مَیں نے کہا کہ اگر تُو چاہے تو ان باتوں سے درگذر کر جو مَیں نے تیرے حق میں کہیں جن سے تجھے دکھ پہنچا۔اور خوب یاد رکھ کہ مَیں نے کچھ نہیں کہا مگر صحت نیت سے اور ہم ڈرتے ہیں خدا کے اس بھاری دن سے جبکہ ہم اس کے سامنے کھڑے ہوں گے اس نے کہا کہ مَیں نے درگذر کی۔تب میں نے کہا کہ گواہ رہ کہ مَیں نے وہ تمام باتیں تجھے بخش دیں جو تیری زبان پر جاری ہوئیں اور تیری تکفیر اور تکذیب کو مَیں نے معاف کیا۔اس کے بعد ہی وہ اپنے اصلی قد پر نظر آیا اور سفید کپڑے نظر آئے۔پھر مَیں نے کہا جیسا کہ میں نے خواب میں دیکھا تھا آج وہ پورا ہوگیا۔پھر ایک آواز دینے والے نے آواز دی کہ ایک شخص جس کا نام سلطان بیگ ہے جان کُندن میں ہے۔مَیں نے کہا کہ اب عنقریب وہ مرجائے گا کیونکہ مجھے خواب میں دکھلایا گیا ہے کہ اُس کی موت کے دن صلح ہوگی۔پھر مَیں نے محمد حسین کو یہ کہا کہ مَیں نے خواب میں یہ دیکھا تھا کہ صلح کے دن کی یہ نشانی ہے کہ اُس دن بہاؤالدین فوت ہوجائے گا۔محمد حسین نے اِس بات کو سن کر نہایت تعظیم کی نظر سے دیکھا اور ایسا تعجب کیا جیسا کہ ایک شخص ایک واقعہ صحیحہ کی عظمت سے تعجب کرتا ہے اور کہا یہ بالکل سچ ہے اور واقعی بہاؤ الدین فوت ہوگیا۔پھر مَیں نے اس کی دعوت کی اور اُس نے ایک خفیف عُذر کے بعد دعوت کو قبول کرلیا اور پھر مَیں نے اُس کو کہا کہ مَیں نے خواب میں یہ بھی دیکھا تھا کہ صُلح بلاواسطہ ہوگی۔سو جیسا کہ دیکھا تھا ویسا ہی ظہور میں آگیا اور یہ بدھ کا دن اور تاریخ ۱۲؍دسمبر ۱۸۹۴ء تھی۔‘‘ (سراج منیر۔روحانی خزائن جلد ۱۲ صفحہ ۸۰،۸۱)۱ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یہ رؤیا حضرت امیرالمؤمنین خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں پوری ہوئی چنانچہ حضور فرماتے ہیں۔’’ جب میرا زمانہ آیا تو اللہ تعالیٰ نے اُن کے دل میں ندامت پیدا کی۔چنانچہ میں ایک دفعہ بٹالہ گیا تو وہ خود مجھ سے ملنے کے لئے آئے اور مَیں نے دیکھا کہ اُن پر سخت ندامت طاری تھی … پھر اللہ تعالیٰ نے اِس رؤیا کو اس رنگ میں بھی پورا فرما دیا کہ ان کے دو لڑکے تعلیم حاصل کرنے کے لئے قادیان آئے اور انہوں نے میرے ہاتھ پر بیعت کی۔‘‘ (الفضل مورخہ ۲۰؍جولائی ۱۹۴۴ء صفحہ ۲)

·

آج 10 میں سے 10 باقی