تذکرہ یعنی وحی مقدّس و روٴیا و کشوف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة و السلام
حصہ 28
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
الْمُجَالِـحُوْنَ وَ قَلَّ الْمُتَّقُوْنَ۔وَ تَـجَلّٰی وَقْتُ رَبِّنَا وَ تَـمَّ مَا قَـالَ الـنَّبِیُّوْنَ۔فَبِاَیِّ حَدِیْثٍ بَعْدَہٗ تُـؤْمِنُوْنَ۔اَیُّـھَا النَّاسُ قُوْمُوْا لِلہِ زَرَافَـاتٍ وَ فُرَادٰی فُرَادٰی۔ثُمَّ اتَّقُوا اللہَ وَفَکِّرُوْا کَالَّذِیْ مَا بَـخِلَ وَ مَا عَادٰی۔اَلَیْسَ ھٰذَا الْوَقْتُ وَقْتَ رَحْـمِ اللہِ عَلَی الْعِبَادِ۔وَ وَقْتَ دَفْعِ الشَّـرِّ وَ تَـدَارُکِ عَـطْشِ الْاَکْـبَادِ بِـالْعِـھَادِ۔اَلَیْسَ سَیْلُ الشَّـرِّ قَدْ بَلَغَ اِنْـتِـھَاءَہٗ۔وَ ذَیْلُ الْـجَھْلِ طَوَّلَ اَرْجَـاءَہٗ۔وَ فَسَدَ الْمُلْکُ کُلُّہٗ وَ شَکَرَ اِبْلِیْسُ جُھَلَاءَہٗ۔فَاشْکُـرُوا اللہَ الَّذِیْ تَـذَکَّـرَکُمْ وَ تَذَکَّـرَ دِیْنَکُمْ وَ مَا اَضَاعَہٗ۔وَ عَصَمَ حَرْثَکُمْ وَزَرْعَکُمْ وَ لُعَاعَہٗ۔وَ اَنْـزَلَ الْمَطَرَ وَ اَکْـمَلَ اَبْضَاعَہٗ۔وَ بَـعَـثَ مَسِیْحَہٗ لِدَفْعِ الضَّیْرِ۔وَمَـھْدِیَّہٗ لِاِفَاضَۃِ الْـخَیْرِ۔وَ اَدْخَلَـکُمْ فِیْ زَمَانِ اِمَامِکُمْ بَعْدَ زَمَانِ الْـغَیْـرِ۔اَیُّـھَا الْاِخْوَانُ اِنَّ زَمَانَـنَا ھٰذَا یُضَاھِیْ شَھْرَنَـا ھٰذَا بِـالتَّـنَاسُبِ التَّآمِّ۔فَاِنَّہٗ اٰخِرُ الْاَزْمِنَۃِ وَاِنَّ ھٰذَا الشَّھْرَ اٰخِرُ الْاَشْھُرِ مِنْ شُھُوْرِ الْاِسْلَامِ۔وَ کِلَاھُمَا قَرِیْبٌ مِّنَ الْاِخْتِتَامِ۔بقیہ ترجمہ۔اور پرہیزگار کم ہوگئے اور ہمارے خدا کی تجلّی کا وقت ظاہر ہوگیا اور وہ سب جو کچھ نبیوں نے کہا تھا ظہور میں آیا۔پس اس کے سوا کس بات کو مانو گے۔اے لوگو! خدا کے لئے تم سب کے سب یا اکیلے اکیلے خدا کا خوف کر کے اُس آدمی کی طرح سوچو جو نہ بخل کرتا ہے اور نہ دشمنی۔کیا یہ وہ زمانہ نہیں کہ خدا بندوں پر رحم کرے ؟ اور کیا یہ وہ زمانہ نہیں کہ بدی کو دفع کیا جائے اور جگروں کی پیاس کا مینہ برسانے سے تدارک کیا جائے؟ کیا بدی کا سیلاب اپنی انتہا کو نہیں پہنچا؟ اور جہالت کے دامن نے اپنے کناروں کو نہیں پھیلایا؟ اور ملک فاسد ہوگیا اور شیطان نے جاہلوں کا شکریہ ادا کیا پس اس خدا کا شکر کرو جس نے تم کو یاد کیا اور تمہارے دین کو یاد کیا اور ضائع ہونے سے محفوظ رکھا اور تمہارے بوئے ہوئے کو اور تمہاری زراعت کو آفتوں سے بچایا اور مینہ نازل فرمایا اور اس کے سرمایہ کو کامل کیا۔اور اپنے مسیح کو ضرر کے دور کرنے کے لئے اور اپنے مہدی کو خیر اور نفع پہنچانے کے لئے بھیجا اور تمہیں تمہارے امام کے زمانہ میں غیر کے زمانہ کے بعد داخل کیا۔اے بھائیو! یہ ہمارا زمانہ ہمارے اس مہینے سے مناسبت تام رکھتا ہے کیونکہ یہ آخری زمانہ ہے اور یہ مہینہ بھی اسلام کے مہینوں میں سے آخری ہے اور دونوں ختم ہونے کے قریب ہیں۔
فیْ ھٰذَا ضَـحَایَـا وَ فِیْ ذٰلِکَ ضَـحَایَـا۔وَ الْـفَرْقُ فَرْقُ الْاَصْلِ وَ عَکْسِ الْـمَرَایَـا۔وَ قَـدْ سَبَقَ نَـمُوْذَجُـھَا فِیْ زَمَنِ خَـیْرِ الْـبَـرَایَـا۔وَ الْاَصْلُ ضَـحِیَّۃُ الرُّوْحِ یَـا اُولِی الْاَ۔بْصَارِ۔وَ اِنَّ ضَـحَایَـا الْـجَدَایَـا کَالْاَظْلَالِ وَ الْاٰثَـارِ۔فَافْھَمُوْا سِـرَّ ھٰذِہِ الْـحَـقِیْقَۃِ۔وَ اَنْتُمْ اَحَقُّ بِـھَا وَاَھْلُھَا بَعْدَ الصَّحَابَۃِ۔وَ اِنَّـکُمُ الْاٰخَرُوْنَ مِنْـھُمْ اُلْـحِقْتُمْ بِـھِمْ بِفَضْلٍ مِّنَ اللہِ وَالرَّحْـمَۃِ۔وَ اِنَّ سِلْسِلَۃَ الْاَ۔زْمِنَۃِ خُتِمَتْ عَـلٰی زَمَـانِـنَا مِنْ حَـضْـرَۃِ الْاَحْدِیَّـۃِ۔کَمَا خُتِمَتْ شُھُـوْرُ الْاِسْلَامِ عَلٰی شَھْرِ الْـضَّحِیَّۃِ۔وَ فِیْ ھٰذَا اِشَارَۃٌ مَـخْفِیَّۃٌ لِأَھْلِ الرَّأْیِ وَالرَّوِیَّۃِ۔وَ اِنِّیْ عَلٰی مَقَامِ الْـخَتْمِ مِنَ الْوِلَایَۃِ۔کَمَا کَانَ سَیِّدِی الْـمُـصْطَـفٰی عَلٰی مَقَامِ الْـخَتْمِ مِنَ الـنُّبُوَّۃِ۔وَ اِنَّہٗ خَاتَمُ الْاَ نْبِیَآءِ۔وَ اَنَـا خَاتَمُ الْاَوْلِیَآءِ۔لَا وَلِیَّ بَعْدِیْ۔اِلَّا الَّذِیْ ھُوَ مِنِّیْ وَ عَلٰی عَھْدِیْ۔وَ اِنِّیْ اُرْسِلْتُ مِنْ رَّبِّیْ بِکُلِّ قُـوَّۃٍ وَ بَـرَکَـۃٍ وَ عِـزَّۃٍ۔وَ اِنَّ قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی مَنَارَۃٍ خُـتِمَ عَـلَیْـھَا کُلُّ رِفْـعَۃٍ۔فَـاتَّقُوا اللہَ اَیُّـھَا الْفِتْیَانُ۔وَ اعْرِفُوْنِیْ بقیہ ترجمہ۔اِس آخری مہینہ میں بھی قربانیاں ہیں اور اُس آخری زمانہ میں بھی قربانیاں ہیں۔اور فرق صرف اصل اور عکس کا ہے جو آئینہ میں پڑتا ہے اور اس کا نمونہ زمانۂ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں گذر چکا ہے۔اور اصل روح کی قربانی ہے اے دانشمندو! اور بکروں کی قربانیاں روح کی قربانی کے لئے مثل سایوں اور آثار کے ہیں پس اس حقیقت کو سمجھ لو اور تم صحابہ رضی اللہ عنہم کے بعد یہ حق رکھتے ہو اور اس بات کے اہل ہو کہ اس حقیقت کو سمجھو اور تم ان میں سے ایک آخری گروہ ہو جو خدا کے فضل اور رحمت سے اس کے ساتھ شامل کئے گئے ہو۔اور زمانوں کا سلسلہ جناب الٰہی سے ہمارے زمانہ پر ختم ہوگیا ہے جیسا کہ اسلام کے مہینے قربانی کے مہینہ پر ختم ہوگئے ہیں اور اس میں اہل رائے کے لئے ایک پوشیدہ اشارہ ہے اور میں ولایت کے سلسلہ کو ختم کرنے والا ہوں جیسا کہ ہمارے سید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نبوت کے سلسلہ کو ختم کرنے والے تھے اور وہ خاتم الانبیاء ہیں۔اور میں خاتم الاولیاء ہوں میرے بعد کوئی ولی نہیں مگر وہ جو مجھ سے ہوگا اور میرے عہد پر ہوگا اور میں اپنے خدا کی طرف سے تمام تر قوت اور برکت اور عزت کے ساتھ بھیجا گیا ہوں اور یہ میرا قدم ایک ایسے منار پر ہے جو اس پر ہر ایک بلندی ختم کی گئی ہے۔پس خدا سے ڈرو اے جوانمردو! اور مجھے پہچانو
وَاَطِیْعُوْنِیْ وَ لَا تَـمُـوْتُـوْا بِـالْعِـصْیَانِ۔وَ قَدْ قَرُبَ الـزَّمَانُ۔وَ حَـانَ اَنْ تُسْئَلَ کُلُّ نَـفْسٍ وَ تُدَانَ۔اَلْبَلَایَا کَـثِیْرَۃٌ وَ لَا یُنَجِّیْکُمْ اِلَّا الْاِیْـمَانُ۔وَ الْـخَطَایَـا کَـبِیْرَۃٌ وَلَا تُذَوِّبُـھَا اِلَّا الذَّوْبَـانُ۔اِتَّقُوْا عَذَابَ اللہِ اَیُّـھَا الْاَعْوَانُ۔وَ لِمَنْ خَـافَ مَقَامَ رَبِّہٖ جَنَّتَانِ۔فَلَا تَقْـعُدُوْا مَعَ الْغَافِلِیْنَ وَ الَّذِیْنَ نَـسُوا الْـمَنَایَـا۔وَ سَارِعُـوْا اِلَی اللہِ وَارْکَبُوْا عَلٰی اَعْدَی الْمَطَایَـا۔وَ اتْـرُکُوْا ذَوَاتَ الضَّلَعِ وَ الرَّذَایَـا۔تَصِلُوْا اِلٰی رَبِّ الْـبَـرَایَـا۔خُـذُوا الْاِنْقِطَاعَ الْاِنْقِطَاعَ لِیُوْھَبَ لَکُمُ الْوَصْلُ وَ الْاِقْتِرَابُ۔وَکَسِّـرُوا الْاَسْبَابَ لِـیُخْلَقَ لَکُمُ الْاَسْبَابُ۔وَ مُوْتُـوْا لِیُرَدَّ اِلَیْکُمُ الْـحَیٰوۃُ اَیُّـھَا الْاَحْـبَابُ۔اَلْیَوْمَ تَـمَّتِ الْـحُـجَّۃُ عَلَی الْـمُخَالِفِیْنَ۔وَ انْـقَـطَـعَـتْ مَعَـاذِیْـرُ الْمُعْتَذِرِیْنَ۔وَ یَـئِـسَ مِنْکُمْ زُمَرُ الْـمُضِلِّـیْـنَ وَ الْـمُـوَسْوِسِیْنَ۔اَلَّـذِیْـنَ اَکَلُوْا اَعْـمَارَھُمْ فِی ابْتِغَاءِ الدُّنْیَا وَ لَـیْسَ لَـھُمْ حَـظٌّ مِّنَ الدِّیْنِ۔بَلْ ھُمْ کَالْعَـمِیْنَ۔فَـالْیَوْمَ اَنْقَضَ اللہُ ظُـھُـوْرَھُـمْ وَ رَجَـعُـوْا یَـائِـسِیْـنَ۔اَلْـیَوْمَ حَـصْـحَـصَ الْـحَـقُّ بقیہ ترجمہ۔اور نافرمانی مت کرو اور نافرمانی پر مت مرو۔اور زمانہ نزدیک آگیا ہے اور وہ وقت نزدیک ہے کہ ہر ایک جان اپنے کاموں سے پوچھی جائے اور بدلہ دی جائے۔بلائیں بہت ہیں اور تمہیں صرف ایمان نجات دے گا اور خطائیں بڑی ہیں اور ان کو گداز نہیںکرے گا مگر گداز ہو جانا۔خدا کے عذاب سے اے میرے انصار! ڈرو اور جو خدا سے ڈرے ان کے لئے دو بہشت ہیں پس غافلوں کے ساتھ مت بیٹھو ان لوگوں کے ساتھ جنہوں نے اپنی موتوں کو بھلا رکھا ہے۔خدا کی طرف دوڑو اور تیز رفتار گھوڑوں پر سوار ہوجاؤ۔ایسے گھوڑوں کو چھوڑو جو لنگڑا کے چلتے ہیں تا اپنے خدا کو ملو۔خدا کی طرف منقطع ہو جانا عادت پکڑو تا خدا کا وصال اور اس کا قرب تمہیں عنایت کیا جائے اور اسباب کو توڑ دو تا تمہارے لئے اسباب پیدا کئے جائیں اور مرجاؤ تا دوبارہ زندگی تمہیں دی جائے۔آج مخالفوں پر حجت پوری ہوگئی اور عذر کرنے والوں کے سب عذر ٹوٹ گئے اور تم سے وہ سب گروہ نا امید ہوگئے جو گمراہ کرنے والے اور وسوسہ ڈالنے والے تھے انہوں نے دنیا کی طلب میں اپنی عمریں کھوئیں اور دین میں سے کوئی بہرہ حاصل نہ کیا بلکہ وہ اندھوں کی طرح ہیں۔اور آج خدا نے ان کی کمریں توڑ دیں اور وہ ناامید ہوکر پھر گئے۔آج دیکھنے والوں کے لئے حق ظاہر ہوگیا
لِلـنَّاظِـرِیْـنَ۔وَ اسْتَـبَـانَ سَبِـیْلُ الْمُـجْـرِمِیْنَ۔وَ لَمْ یَبْقَ مُـعْـرِضٌ اِلَّا الَّـذِیْ حَـبَسَہٗ حِـرْمَانٌ اَ۔زَلِیٌّ۔وَ لَا مُـنْکِـرٌ اِلَّا الَّـذِیْ مَـنَـعَـہٗ عُـدْوَانٌ فِطْرِیٌّ۔فَـنَـتْـرُکُ ھٰٓـؤُلَآءِ بِـسَـلَامٍ۔وَقَدْ تَمَّ الْاِفْـحَـامُ۔وَ تَـحَـقَّـقَ الْاَثَـامُ۔وَ اِنْ لَّـمْ یَـنْـتَـھُـوْا فَالصَّبْرُ جَدِیْـرٌ۔وَ سَـوْفَ یُـنَـبِّـئُـھُمْ خَـبِیْـرٌ۔‘‘٭ (خطبہ الہامیہ۔روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحہ ۳۱ تا ۷۱) بقیہ ترجمہ۔اور مجرموں کی راہ کھل گئی اور حق سے کنارہ کرنے والا وہی شخص رہا جس کو ازلی محرومی نے روک دیا اور وہی منکر رہا جس کو پیدائشی جورپسندی نے منع کر دیا۔پس ہم ان لوگوں کو سلام کے ساتھ رخصت کرتے ہیں اور ان پر حجت پوری ہوگئی اور ان کا قابلِ سزا ہونا ثابت ہوگیا پس اگر اب بھی باز نہ آویں پس صبر لائق ہے۔اور عنقریب وہ جو ان کے حالات پر اطلاع رکھتا ہے ان کو متنبہ کردے گا۔٭ (روایات متعلقہ خطبہ الہامیہ) (۱) حضرت مولانا شیر علی صاحب رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں۔اس دن صبح کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام عید کے لئے نکلے۔مسجد مبارک کی سیڑھیوں سے تو آپ نے فرمایا کہ رات کو مجھے الہام ہوا ہے کہ کچھ کلمات عربی میں کہو اس لئے حضرت مولوی عبد الکریم صاحب اور حضرت مولوی نور الدین صاحب دونوں کو پیغام بھیجا کہ وہ کاغذ اور قلم دوات لے کر آویں کیونکہ عربی میں کچھ کلمات پڑھنے کا الہام ہوا ہے۔نماز مولوی عبد الکریم صاحب نے پڑھائی اور مسیح موعودؑ نے پھر اردو میں خطبہ فرمایا غالباً کرسی پر بیٹھ کر۔اردو خطبے کے بعد آپ نے عربی خطبہ پڑھنا شروع کیا کرسی پر بیٹھ کر۔اس وقت آپ پر ایک خاص حالت طاری تھی۔آنکھیں بند تھیں۔ہر جملے میں پہلے آواز اونچی تھی پھر دھیمی ہوجاتی تھی۔سامنے بائیں طرف حضرت مولوی صاحبان لکھ رہے تھے۔ایک لفظ دونوں میں سے ایک نے نہ سنا اس لئے پوچھا تو حضرت صاحب نے وہ لفظ بتایا اور پھر فرمایا کہ جو لفظ سنائی نہ دے وہ ابھی پوچھ لینا چاہیے کیونکہ ممکن ہے کہ مجھے بھی یاد نہ رہے۔آپ نے فرمایا کہ جب تک اوپر سے سلسلہ جاری رہا میں بولتا رہا اور جب ختم ہوگیا بس کردی۔(رجسٹر روایات صحابہؓ نمبر ۱۰ صفحہ ۳۰۳،۳۰۴) (۲ ) مولوی شیر علی صاحبؓ نے… بیان کیا کہ بعد خطبہ حضرت صاحب فرماتے تھے کہ یہ خطبہ میری طرف سے نہ تھا بلکہ میرے دل میں اللہ کی طرف سے الفاظ ڈالے جاتے تھے اور بعض اوقات کچھ لکھا ہوا میرے سامنے آجاتا تھا اور جب تک ایسا ہوتا رہا خطبہ جاری رہا لیکن جب الفاظ آنے بند ہوگئے خطبہ بند ہوگیا۔(سیرت المہدی جلد اوّل صفحہ ۱۴۸ تا ۱۵۰ روایت نمبر ۱۵۶ مطبوعہ ۲۰۰۸ء)
اپریل ۱۹۰۰ء ’’ ابھی حضرت مولانا؎۱ موصوف ترجمہ؎۲سنا ہی رہے تھے کہ حضرت اقدس فرطِ جوش بقیہ حاشیہ۔(۳) حضرت مولوی شیر علی صاحبؓ نے … بیان کیا کہ… حضور نے عربی میں خطبہ پڑھنا شروع فرمایا۔اس عربی خطبہ کے وقت آپ کی حالت اور آواز بہت دھیمی اور باریک ہوجاتی تھی۔تقریر کے وقت آپ کی آنکھیں بند ہوتی تھیں۔تقریر کے دوران میں ایک دفعہ حضور نے حضرت مولوی صاحبان کو فرمایا کہ اگر کوئی لفظ سمجھ نہ آئے تو اسی وقت پوچھ لیں ممکن ہے کہ بعد میں مَیں خود بھی نہ بتا سکوں۔اس وقت ایک عجیب عالم تھا جس کو مَیں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا… آپ نے فرمایا کہ جیسا جیسا کلام اُترتا گیا میں بولتا گیا۔جب یہ سلسلہ بند ہوگیا تو میںنے بھی تقریر کو ختم کردیا۔آپ فرماتے تھے کہ تقریر کے دوران میں بعض اوقات الفاظ لکھے ہوئے نظر آجاتے تھے۔(سیرت المہدی جلد اوّل صفحہ ۵۹۲،۵۹۳ روایت نمبر ۶۲۳ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) (۴) حضرت بھائی عبد الرحمان صاحبؓ قادیانی روایت کرتے ہیں۔بعض اوقات حضرت مولوی صاحب کو لکھنے میں پیچھے رہ جانے کی وجہ سے یا کسی لفظ کے سمجھ نہ آنے کے باعث یا الفاظ کے حروف مثلاً الف اور عین، صاد و سین یا ثا اور ط و ت وغیرہ وغیرہ کے متعلق دریافت کرنے کی ضرورت ہوتی تو دریافت کرنے پر سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی عجب کیفیت ہوتی تھی اور حضور یوں بتاتے تھے جیسے کوئی نیند سے بیدار ہوکر یا کسی دوسرے عالم سے واپس آکر بتائے اور وہ دریافت کردہ لفظ یا حرف بتانے کے بعد پھر وہی حالت طاری ہوجاتی تھی اور انقطاع کا یہ عالم تھا کہ ہم لوگ یہ محسوس کرتے کہ حضور کا جسد اطہر صرف یہاں ہے، روح حضور پُر نور کی عالم بالا میں پہنچ کر وہاں سے پڑھ کر یا سُن کر بول رہی تھی۔زبان مبارک چلتی تو حضور ہی کی معلوم دیتی تھی مگر کیفیت کچھ ایسی تھی کہ بے اختیار ہو کر کسی کے چلائے چلتی ہو۔یہ سماں اور حالت بیان کرنا مشکل ہے۔انقطاع، تبتّل، ربودگی یا حالت مجذوبیّت و بے خودی و وارفتگی اور محویّتِ تامّہ وغیرہ الفاظ میں سے شاید کوئی لفظ حضور کی اس حالت کے اظہار کے لئے موزوں ہوسکے ورنہ اصل کیفیت ایک ایسا روحانی تغیّر تھا جو کم از کم میری قوت بیان سے تو باہر ہے کیونکہ سارا ہی جسم مبارک حضور کا غیر معمولی حالت میں یوں معلوم دیتا تھا جیسے ذرہ ذرہ پر اس کے کوئی نہاں در نہاں اور غیر مرئی طاقت متصرّف و قابو یافتہ ہو۔(سیرت المہدی جلد دوم صفحہ ۳۶۹ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) (۵) مکرم سید محمود عالم صاحبؓ بیان فرماتے ہیں۔حضرت مولوی نور الدین صاحبؓ فرمایا کرتے تھے کہ جب حضرت مسیح موعودؑ نے عربی میں خطبہ عید الاضحی پڑھا… تو بعد میں جب اس کی کیفیت پوچھی گئی تو فرمایا کہ فرشتے میرے سامنے موٹے موٹے حروف میں لکھی ہوئی تختی لاتے جاتے تھے جسے میں دیکھ دیکھ کر پڑھتا جاتا تھا۔ایک تختی آتی جب میں ۱ مولانا عبدالکریم صاحب رضی اللہ عنہ۔(مرزا بشیر احمد) ۲ خطبہ الہامیہ کاترجمہ۔(مرزا بشیر احمد)
کے ساتھ سجدہ شکر میں جاپڑے۔آپ کے ساتھ تمام حاضرین نے سجدۂ شکر ادا کیا۔سجدہ سے سر اُٹھا کر حضرت اقدس ؑ نے فرمایا کہ ’’ابھی مَیں نے سُرخ الفاظ میں لکھا دیکھا ہے کہ مــــــُبارک یہ گویاقبولیت کا نشان ہے۔‘‘ (الحکم جلد ۴ نمبر ۱۶ مورخہ یکم مئی ۱۹۰۰ء صفحہ ۵) اپریل ۱۹۰۰ء ’’ ایک دفعہ عزیز مرحوم؎۱کی زندگی میں بکثرت اس کی شفا کے لئے دعا کی۔تب خواب میں دیکھا کہ ایک سڑک ہے گویا وہ چاند کے ٹکڑے اکٹھے کرکے بنائی گئی ہے اور ایک شخص ایوب بیگ کو اس سڑک پر سے لے جارہا ہے او وہ سڑک آسمان کی طرف جاتی ہے اور نہایت خوش اور چمکیلی ہے گویا زمین پر چاند بچھایا گیا ہے مَیں نے یہ خواب اپنی جماعت میں بیان کی اورتکلف کے طور پر یہ سمجھا کہ یہ صحت کی طرف اشارہ ہے لیکن دل نہیں (بقیہ حاشیہ) وہ سناچکتا تو دوسری تختی آتی اور پہلی چلی جاتی۔اس طرح تختیوں کا سلسلہ رہا۔جب کوئی لکھنے والا پوچھتا تو گئی ہوئی تختی بھی واپس آجاتی جسے دیکھ کر میں بتا دیتا۔(رجسٹر روایات صحابہؓ نمبر ۴ صفحہ ۳۸) (۶) حضرت میاں محمد یٰسین صاحب احمدیؓ بیان فرماتے ہیں۔خطبہ الہامیہ حضور نے عید ذوالحجہ کے دن فرمایا۔خطبہ کے دوران میں حضورؑ کی آواز خلاف معمول بالکل باریک تھی اور نماز کے بعد حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ مَیں جب ایک فقرہ کہہ لیتا تھا تو آگے مجھے علم نہیں ہوتا تھا کہ مَیں کیا کہوں گا۔آگے مجھے لکھا ہوا دکھایا جاتا تھا اور پھر مَیں بولتا تھا۔یہ خطبہ حضور نے بالکل آہستہ آہستہ پڑھا۔یوں معلوم ہوتا تھا کہ کوئی حضور کو پڑھاتا ہے اور پھر آگے حضور بول رہے ہیں۔اس وقت حضور کی حالت معمول سے بالکل مختلف نظر آتی تھی۔(رجسٹر روایات صحابہؓ نمبر ۱۲ صفحہ ۱۰۲) (۷) سیّدنا حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں۔آپؑ خطبہ الہامیہ کے شروع میں لکھتے ہیں’’ وَ اِنّیْ عُلِّمْتُـھَا اِلْھَامًا مِّنْ رَّبِّیْ وَ کَانَتْ اٰیَۃً‘‘ کہ یہ خطبہ مجھے خدا تعالیٰ نے الہامًا سکھایا ہے اور یہ خدا تعالیٰ کا ایک نشان ہے۔خطبہ الہامیہ وہ کتاب ہے جس کا ایک حصہ خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام کے طور پر نازل ہوا اور جو لوگ یہاں رہتے تھے وہ جانتے ہیں کہ الہامی کلام صفحہ اَڑتیس۳۸ تک کا ہے۔حضرت مسیح موعودؑ کو الہاماً بتایا گیا تھا کہ عربی میں تقریر کرو روح القدس تمہارے ساتھ کھڑا ہو کر تمہارے منہ میں الفاظ ڈالے گا۔اس پر عید کے دن آپ نے خطبہ پڑھا اور وہ مطبوعہ کتاب خطبہ الہامیہ کے اَڑتیس۳۸ صفحہ تک ہے جس کا آخری فقرہ وَ سَوْفَ یُنَبِّئُـھُمْ خَبِیْرٌ ہے۔پس یہ وہ خطبہ ہے جو الہام کے طور پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا۔(خطاب جلسہ سالانہ ۲۷؍ دسمبر ۱۹۳۳ء انوار العلوم جلد۷ صفحہ ۱۲) ۱ مرزا ایوب بیگ صاحب۔(مرزا بشیر احمد)
مانتا تھا کہ اس خواب کی تعبیر صحت ہو سو اب اس خواب کی تعبیر ظہور میں آئی۔اِنَّـا لِلّٰہِ وَ اِنَّـا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔‘‘ ( از مکتوب بنام ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحبؓ۔مکتوبات احمد جلد ۳ صفحہ ۳۷۸ مطبوعہ ۲۰۱۳ء) ۲۵؍ اپریل ۱۹۰۰ء ’’ اِس خط کے لکھنے کے وقت میں جو ایوب بیگ مرحوم کی طرف توجہ تھی کہ وہ کیوں کر جلد ہماری آنکھوں سے ناپدید ہوگیا اور تمام تعلقات کو خواب و خیال کرگیا کہ یک دفعہ الہام ہوا۔مبارک وہ آدمی جو اس دروازہ کے راہ سے داخل ہو یہ اِس بات کی طرف اشارہ ہے کہ عزیزی ایوب بیگ کی موت نہایت نیک طور پر ہوئی ہے اور خوش نصیب وہ ہے جس کی ایسی موت ہو۔‘‘ ( از مکتوب بنام ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحبؓ۔مکتوبات احمد جلد ۳ صفحہ ۳۷۸ مطبوعہ ۲۰۱۳ء) ۱۹۰۰ء ’’ خدا نے مجھے کہا کہ اُٹھ اور ان لوگوں کو کہہ دے کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔پس کیا تم خدا کی گواہی ردّ کردو گے۔خدا کا کلام جو میرے پر نازل ہوا اُس کے یہ الفاظ ہیں۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّؤْمِنُوْنَ۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۔قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُـحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُـحْبِبْکُمُ اللّٰہُ۔وَقُلْ یٰٓـاَ یُّـھَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ اِلَیْکُمْ جَـمِیْعًا۔اَیْ مُرْسَلٌ مِّنَ اللّٰہِ۔(از اشتہار معیار الاخیار۔مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۳۷،۳۸ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) (ترجمہ) ان کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس کیا تم ایمان لاؤ گے یا نہیں۔ان کو کہہ کہ میرے پاس خدا کی گواہی ہے پس کیا تم قبول کروگے یا نہیں۔کہہ اگر تم خدا سے محبّت رکھتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبّت رکھے۔؎۱‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۷۴ و ۸۲) ۲۸؍ مئی ۱۹۰۰ء ’’ اب اس رسالہ؎۲ کی تحریر کے وقت میرے پر یہ منکشف ہوا کہ جو کچھ براہین احمدیہ میں قادیان کے بارے میں کشفی طور پر مَیں نے لکھا یعنی یہ کہ اس کا ذکر قرآن شریف میں موجود ہے۔درحقیقت یہ صحیح بات ہے کیونکہ یہ یقینی امر ہے کہ قرآن شریف کی یہ آیت کہ سُـبْحَانَ الَّذِیْٓ اَسْـرٰی بِعَبْدِہٖ لَیْلًا مِّنَ ۱ (بقیہ ترجمہ از مرتّب) اور کہہ کہ اے لوگو! مَیں تم سب کی طرف خدا تعالیٰ کا رسول ہوکر آیا ہوں۔یعنی اللہ کا فرستادہ۔۲ خطبہ الہامیہ (مرزا بشیر احمد)
الْمَسْجِدِ الْـحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الْاَقْصَی الَّذِیْ بَارَکْنَا حَوْلَہٗ؎۱ معراج مکانی اور زمانی دونوں پر مشتمل ہے اور بغیر اس کے معراج ناقص رہتا ہے۔پس جیسا کہ سیرِ مکانی کے لحاظ سے خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجدالحرام سے بیت المقدس تک پہنچا دیا تھا ایسا ہی سیر زمانی کے لحاظ سے آنجناب کو شوکت ِاسلام کے زمانہ سے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تھا برکاتِ اسلامی کے زمانہ تک جو مسیح موعود کا زمانہ ہے پہنچا دیا۔پس اِس پہلو کے رُو سے جو اسلام کے انتہاءِ زمانہ تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سَیرِ کشفی ہے۔مسجد اقصیٰ سے مراد مسیح موعود کی مسجد ہے جو قادیان میں واقع ہے۔جس کی نسبت براہین احمدیہ میں خدا کا کلام یہ ہے۔مُبَارَکٌ وَّمُبَارِکٌ وَکُلُّ اَمْرٍ مُّبَارَکٍ یُـجْعَلُ فِیْہِ۔؎۲ اور یہ مبارک کا لفظ جو بصیغہ مفعول او رفاعل واقع ہوا قرآن شریف کی آیت بَارَکْنَا حَوْلَہٗ کے مطابق ہے۔پس کچھ شک نہیں جو قرآن شریف میں قادیان کا ذکر ہے۔‘‘ (از اشتہار چندہ منارۃ المسیح مورخہ ۲۸؍مئی ۱۹۰۰ء۔ضمیمہ خطبہ الہامیہ۔روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحہ ۲۰، ۲۱ حاشیہ) ۲؍ جون ۱۹۰۰ء ’’آج۲؍جون ۱۹۰۰ء کو بروز شنبہ بعد دوپہر دو بجے کے وقت مجھے تھوڑی سی غنودگی کے ساتھ ایک ورق جو نہایت سفید تھا دکھلایا گیا۔اُس کی آخری سطر میں لکھا تھا۔اِقبال مَیں خیال کرتا ہوں کہ آخر سطر میں یہ لفظ لکھنے سے انجام کی طرف اشارہ تھا۔یعنی انجام باقبال ہے۔پھر ساتھ ہی یہ الہام ہوا۔قادر کے کاروبار نمودار ہوگئے کافر جو کہتے تھے وہ گرفتار ہوگئے اس کے یہ معنے مجھے سمجھائے گئے کہ عنقریب کچھ ایسے زبردست نشان ظاہر ہوجائیں گے جس سے کافر کہنے والے جو مجھے کافر کہتے تھے الزام میں پھنس جائیں گے اور خوب پکڑے جائیں گے اور کوئی گریز کی جگہ ان کے لئے باقی نہیں رہے گی۔یہ پیشگوئی ہے ہر ایک پڑھنے والا اس کو یاد رکھے۔‘‘ (اشتہار مشمولہ ضمیمہ تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد۱۷ صفحہ ۷۷ حاشیہ) ۱ (ترجمہ از ناشر) پاک ہے وہ جو رات کے وقت اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ کی طرف لے گیا جس کے ماحول کو ہم نے برکت دی ہے۔(بنی اسرائیل: ۲) ۲ (ترجمہ) یہ مسجد برکت دی گئی ہے اور برکت دینے والی ہے اور ہر ایک کام جو برکت دیا گیا ہے وہ اس میں کیا جائے گا۔(نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۵۲۵)
۳؍جون ۱۹۰۰ء ’’ ۳؍جون ۱۹۰۰ء کو بوقت ساڑھے گیارہ بجے یہ الہام ہوا۔کافر جو کہتے تھے وہ نگوں سار ہوگئے جتنے تھے سب کے سب ہی گرفتار ہوگئے یعنی کافر کہنے والوں پر خدا کی حجّت ایسی پوری ہوگئی کہ ان کے لئے کوئی عذر کی جگہ نہ رہی۔یہ آئندہ زمانہ کی خبر ہے کہ عنقریب ایسا ہوگا اور کوئی ایسی چمکتی ہوئی دلیل ظاہر ہوجائے گی کہ فیصلہ کردے گی۔‘‘ (از اشتہار مشمولہ ضمیمہ تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۷۷ حاشیہ) ۱۹۰۰ء ’’ مجھے بتلایا گیا ہے کہ تمام دینوں میں سے دین اسلام ہی سچا ہے۔مجھے فرمایا گیا ہے کہ تمام ہدایتوں میں سے صرف قرآنی ہدایت ہی صحت کے کامل درجہ پر اور انسانی ملاوٹوں سے پاک ہے۔مجھے سمجھا یاگیا ہے کہ تمام رسولوں میں سے کامل تعلیم دینے والا اور اعلیٰ درجہ کی پاک اور پُر حکمت تعلیم دینے والا ‘ اور انسانی کمالات کا اپنی زندگی کے ذریعہ سے اعلیٰ نمونہ دکھلانے والا صرف حضرت سیدنا و مولانا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور مجھے خدا کی پاک اور مطہّر وحی سے اطلاع دی گئی ہے کہ مَیں اس کی طرف سے مسیح موعود اور مہدی معہود اور اندرونی اور بیرونی اختلافات کا حَکَمْ ہوں۔یہ جو میرا نام مسیح اور مہدی رکھا گیا ان دونوں ناموں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مشرف فرمایا او رپھر خدا نے اپنے بلا واسطہ مکالمہ سے یہی میرا نام رکھا۔‘‘ (اربعین نمبر ۱۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۳۴۵) ۱۹۰۰ء ’’۱۔یَـا اَحْـمَدُ بَارَکَ اللّٰہُ فِیْکَ۔۲۔اَلرَّحْـمٰنُ عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّآ اُنْذِرَ اٰبَآؤُھُمْ وَلِتَسْتَبِیْنَ سَبِیْلُ الْمجْرِمِیْنَ۔۳۔قُلْ اِنِّـیْ اُمِرْتُ وَاَنَـا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِیْنَ۔۴۔ھُوَ الَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلُہٗ بِالْھُدٰی وَ دِیْنِ الْـحَقِّ لِیُظْھِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ۔۵۔وَ کُنْتُمْ عَلٰی شَفَا حُفْرَۃٍ فَاَنْقَذَکُمْ مِّنْـھَا۔۶۔وَکَانَ اَمْرُ اللّٰہِ مَفْعُوْلًا۔۷۔لَا مُبَدِّ۔لَ لِکَلِمَاتِ اللّٰہِ۔۸۔اِنَّـا کَفَیْنَاکَ الْمُسْتَـھْزِئِیْنَ۔۹۔ھٰذَا مِنْ رَّحْـمَۃِ رَبِّکَ ۱۰۔یُتِمُّ نِعْمَتَہٗ عَلَیْکَ لِتَکُوْنَ اٰیَۃً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۔۱۱۔قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُـحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُـحْبِبْکُمُ اللّٰہُ۔۱۲۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّؤْمِنُوْنَ۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۔۱۳۔وَقُلِ اعْـمَلُوْا عَلٰی مَکَانَتِکُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ۔۱۴۔عَسٰی رَبُّکُمْ اَنْ یَّرْحَـمَکُمْ وَ اِنْ عَدْتُّمْ عُدْنَـا۔وَ جَعَلْنَا جَھَنَّمَ لِلْکَافِرِیْنَ حَصِیْرًا۔۱۵۔یُـخَوِّفُّوْنَکَ مِنْ دُ۔وْنِہٖ۔۱۶۔اِنَّکَ بَاَعْیُنِنَا۔۱۷۔سَـمَّیْتُکَ الْمُتَوَکِّلَ۔۱۸۔یَـحْمَدُ کَ اللّٰہُ مِنْ عَرْشِہٖ۔۱۹۔نَـحْمَدُ کَ وَ نُصَلِّیْ۔۲۰۔یُرِیْدُوْنَ اَنْ
یُّطْفِئُوْا نُـوْرَ اللّٰہِ بِـاَفْوَاھِھِمْ وَ اللّٰہُ مُتِمُّ نُوْرِہٖ وَ لَوْ کَرِہَ الْکَافِرُوْنَ۔۲۱۔سَنُلْقِیْ فِیْ قُلُوْبِـھِمُ الرُّعْبَ۔۲۲۔اِذَا جَآءَ نَصْـرُ اللّٰہِ وَ الْفَتْحُ وَانْتَـہٰی اَمْرُالزَّمَانِ اِلَیْنَا ۲۳۔اَلَیْسَ ھٰذَا بِالْـحَقِّ۔۲۴۔وَ قَالُوْا اِنْ ھٰذَا اِلَّا اخْتِلَاقٌ۔۲۵۔قُلِ اللّٰہُ ثُمَّ ذَرْھُمْ فِیْ خَوْضِھِمْ یَلْعَبُوْنَ۔۲۶۔قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُہٗ فَعَلَیَّ اِجْرَامِیْ۔۲۷۔وَمَنْ اَظْلَمُ مِـمَّنِ افْتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِ۔بًـا۔۲۸۔وَ اِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُ ھُمْ اَوَ نَتَوَفَّیَنَّکَ۔۲۹۔اِنِّیْ مَعَکَ فَکُنْ مَّعِیْ اَیْنَـمَاکُنْتَ۔۳۰۔کُنْ مَعَ اللّٰہِ حَیْثُ مَا کُنْتَ۔۳۱۔اَیْنَـمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ۔۳۲۔کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ وَافْتِخَارًا لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۔۳۳۔وَلَا تَیْئَسْ مِنْ رَّوْحِ اللّٰہِ۔اَلَآ اِنَّ رَوْحَ اللّٰہِ قَرِیْبٌ۔اَلَآ نَصْـرَاللّٰہِ قَرِیْبٌ؎۱۔۳۴۔یَـاْتِیْکَ مِنْ کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ۔۳۵۔یَـاْ۔تُوْنَ مِنْ کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ۔۳۶۔یَنْصُـرُکَ اللّٰہُ مِنْ عِنْدِہٖ۔۳۷۔یَنْصُـرُکَ رِجَالٌ نُّوْحِیْٓ اِلَیْـھِمْ مِّنَ السَّمَآءِ۔۳۸۔اِنِّیْ مُنَجِّیْکَ مِنَ الْغَمِّ۔۳۹۔وَ کَانَ رَبُّکَ قَدِیْـرًا۔۴۰۔اِنَّـا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِیْنًا۔۴۱۔فَتْحُ الْوَلِیِّ فَتْحٌ۔۴۲۔وَّ قَرَّبْنَاہُ نَـجِیًّا۔۴۳۔اَشْـجَـعُ النَّاسِ۔۴۴۔وَ لَوْ کَانَ الْاِیْـمَانُ مُعَلَّقًا بِـالثُّـرَیَّـا لَنَا لَہٗ ۴۵۔اَنَـارَ اللّٰہُ بُـرْھَانَہٗ۔۴۶۔یَـا اَحْـمَدُ فَاضَتِ الرَّحْـمَۃُ عَلٰی شَفَتَیْکَ۔۴۷۔اِنَّکَ بِـاَعْـیُنِنَا۔۴۸۔یَـرْفَعُ اللّٰہُ ذِکْـرَکَ وَیُتِمُّ نِعْمَتَہٗ عَلَیْکَ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ۔۴۹۔یَا اَحْـمَدِیْ اَنْتَ مُرَادِیْ وَمَعِیْ۔۵۰۔غَـرَسْتُ کَـرَامَتَکَ بِیَدِیْ۔۵۱۔وَنَظَرْنَا اِلَیْکَ وَ قُلْنَا یَـا نَـارُ کُـوْنِیْ بَـرْدًا وَّسَلَامًا عَلٰی اِبْـرَھِیْمَ۔۵۲۔یَـا اَحْـمَدُ یَتِمُّ اسْـمُکَ وَ لَا یَتِمُّ اسْـمِیْ۔۵۳۔بُـوْرِکْتَ یَـا اَحْـمَدُ وَکَانَ مَا بَـارَکَ اللّٰہُ فِیْکَ حَقًّا فِیْکَ۔۵۴۔شَاْنُکَ عَـجِیْبٌ وَّ اَجْرُکَ قَرِیْبٌ۔۵۵۔اِنِّیْ جَاعِلُکَ لِلنَّاسِ اِمَامًا۔۵۶۔اَ۔کَانَ لِلنَّاسِ عَــجَبًا۔۵۷۔قُلْ ھُوَ اللّٰہُ عَـجِیْبٌ۔۵۸۔یَـجْتَبِیْ مَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِہٖ۔۵۹۔وَلَا یُسْئَلُ عَـمَّا یَفْعَلُ وَ ھُمْ یُسْئَلُوْنَ۔۶۰۔اَنْتَ وَجِیْہٌ فِیْ حَضْـرَتِیْ۔۶۱۔اِخْتَرْتُکَ لِنَفْسِیْ۔۶۲۔اَلْاَرْضُ وَالسَّمَآءُ مَعَکَ کَمَا ھُوَ مَعِیْ۔۶۳۔وَ سِـرُّکَ سِـرِّیْ۔۶۴۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ تَوْحِیْدِیْ وَ تَفْرِیْدِیْ۔۶۵۔فَـحَانَ اَنْ تُعَانَ وَتُعْرَفَ بَیْنَ النَّاسِ۔۶۶۔ھَلْ اَتٰی عَلَی الْاِنْسَانِ حِیْنٌ مِّنَ الدَّھْرِ لَمْ یَکُنْ شَیْئًا مَّذْکُوْرًا۔۶۷۔وَ کَادَ اَنْ یُّعْرَفَ بَیْنَ النَّاسِ۔۶۸۔وَقَالُوْا اَنّٰی لَکَ ھٰذَا۔وَ قَالُوْا اِنْ ھٰذَا اِلَّا اخْتِلَاقٌ۔۶۹۔اِذَا نَصَـرَ اللّٰہُ الْمُؤْمِنَ جَعَلَ لَہُ الْـحَاسِدِیْنَ فِی الْاَرْضِ۔۷۰۔قُلْ ھُوَ اللّٰہُ ثُمَّ ذَرْھُمْ فِیْ خَوْضِھِمْ یَلْعَبُوْنَ۔۷۱۔سُبْـحَانَ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی زَادَ مَجْدَکَ۔۷۲۔یَنْقَطِعُ اٰبَآؤُکَ ۱ (نوٹ از ناشر) براہین احمدیہ حصہ چہارم روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۲۶۷ میں یہ الہام اس طرح درج ہے۔’’اَلَا اِنَّ نَصْـرَاللّٰہِ قَرِیْبٌ‘‘۔
اٰبَآؤُکَ وَ یُبْدَءُ مِنْکَ۔۷۳۔وَ مَاکَانَ اللّٰہُ لِیَتْـرُکَکَ حَتّٰی یَـمِیْزَ الْـخَبِیْثَ مِنَ الطَّیِّبِ۔۷۴۔اَرَدْتُّ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَـخَلَقْتُ اٰدَمَ۔۷۵۔یَا اٰدَمُ اسْکُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُکَ الْـجَنَّۃَ۔۷۶۔یَـا اَحْـمَدُ اسْکُنْ اَنْتَ وَزَوْجُکَ الْـجَنَّۃَ۔۷۷۔یَـا مَرْیَمُ اسْکُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُکَ الْـجَنَّۃَ۔۷۸۔تَـمُوْتُ وَ اَنَـا رَاضٍ مِّنْکَ۔۷۹۔فَادْخُلُوْا الْـجَنَّۃَ اِنْ شَآءَ اللّٰہُ اٰمِنِیْنَ۔۸۰۔سَلَامٌ عَلَیْکُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوْھَآ اٰمِنِیْنَ۔۸۱۔خدا تیرے سب کام درست کردے گا اور تیری ساری مرادیں تجھے دے گا ۸۲۔سَلَامٌ عَلَیْکَ جُعِلْتَ مُبَارَکًا۔۸۳۔وَ اِنِّیْ فَضَّلْـتُکَ عَلَی الْعَالَمِیْنَ۔۸۴۔وَ قَالُوْٓا اِنْ ھُوَ اِلَّا اِفْکُ ا۟فْتَرٰى وَ مَـا سَـمِعْنَا بِـھٰذَا فِیْٓ اٰبَـآئِنَا الْاَوَّلِیْنَ۔۸۵۔وَ کَانَ رَبُّکَ قَدِ۔یْرًا۔۸۶۔یَـجْتَبِیْٓ اِلَیْہِ مَنْ یَّشَآءُ۔۸۷۔وَ لَقَدْ کَــرَّمْنَا بَـنِیْٓ اٰدَمَ وَ فَضَّلْنَا بَعْضَھُمْ عَلٰی بَعْضٍ۔۸۸۔قُلْ جَآءَکُمْ نُوْرٌ مِّنَ اللّٰہِ فَلَا تَکْفُرُوْا اِنْ کُنْتُمْ مُّـؤْمِنِیْنَ۔۸۹۔اِنَّ الَّذِیْنَ کَــفَرُوْا وَ صَدُّ وْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ رَدَّ عَلَیْـھِمْ رَجُلٌ مِّنْ فَارِسَ شَکَرَ اللّٰہُ سَعْیَہٗ۔۹۰۔کِتَابُ الْوَلِـیِّ ذُوالْفَقَارِ عَلِـیٍّ۔۹۱۔وَ لَوْکَانَ الْاِیْـمَانُ مُعَلَّــقًا بِالثُـرَیَّـا لَنَا لَہٗ۔۹۲۔یَکَادُ زَیْتُہٗ یُضِیْٓءُ وَ لَوْ لَمْ تَـمْسَسْہُ نَـارٌ۔۹۳۔دَنٰی فَتَدْلّٰی فَکَانَ قَـوْسَیْنِ اَدْنٰی؎۱۔۹۴۔اِنَّـآ اَنْـزَلْنَاہُ قَرِیْبًا مِّنَ الْقَادِیَـانِ۔۹۵۔وَبِالْـحَقِّ اَ۔نْـزَلْنَاہُ وَبِالْـحَقِّ نَـزَلَ۔۹۶۔صَدَقَ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗ۔۹۷۔وَ کَانَ اَمْرُ اللّٰہِ مَفْعُوْلًا۔۹۸۔قَوْلَ الْـحَقِّ الَّذِیْ فِیْہِ تَـمْتَـرُوْنَ۔۹۹۔وَقَالُوْا لَوْلَا نُزِّلَ عَلٰی رَجُلٍ مِّنْ قَرْیَتَیْنِ عَظِیْمٍ۔۱۰۰۔وَ قَالُوْا اِنَّ ھٰذَا لَمَکْـرٌ مَّکَـرْتُـمُوْہُ فِی الْمَدِیْنَۃِ۔۱۰۱۔یَنْظُرُوْنَ اِلَیْکَ وَھُمْ لَا یُبْصِـرُوْنَ۔۱۰۲۔اَلرَّحْـمٰنُ عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ۔۱۰۳۔وَ لَا یَـمَسُّہٗٓ اِلَّا الْمُطَھَّرُوْنَ۔۱۰۴۔یَا عَبْدَ الْقَادِرِ اِنِّیْ مَعَکَ۔۱۰۵۔وَ اِنَّکَ الْیَوْمَ لَدَ۔یْنَا مَکِیْنٌ اَمِیْنٌ۔۱۰۶۔وَاِنَّ عَلَیْکَ رَحْـمَتِیْ فِی الدُّنْیَا وَالدِّیْنِ۔۱۰۷۔وَاِنَّکَ مِنَ الْمَنْصُوْرِیْنَ۔۱۰۸۔وَجِیْـھًا فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَمِنَ الْمُقَـرَّبِیْنَ۔۱۰۹۔اَنَـا بُدُّکَ اللَّازِمُ۔۱۱۰۔اَنَـا مُـحْیِیْکَ ۱۱۱۔نَفَخْتُ فِیْکَ مِنْ لَّدُنِّیْ رُوْحَ الصِّدْقِ۔۱۱۲۔وَاَلْقَیْتُ عَلَیْکَ مَـحَبَّۃً مِّـنِّیْ وَ لِتُصْنَعَ عَلٰی عَیْنِیْ۔۱۱۳۔یَـحْمَدُ کَ اللّٰہُ وَیَـمْشِیْٓ اِلَیْکَ۔۱۱۴۔خَلَقَ اٰدَمَ فَاَکْـرَمَہٗ۔۱۱۵۔جَرِیُّ اللّٰہُ فِیْ حُلَلِ الْاَ۔۔نْبِیَآءِ۔۱۱۶۔وَمَنْ رُدَّ مِنْ مَّطْبَعِہٖ فَلَا مَرَدَّ لَہٗ۔۱۱۷۔وَاِذْ یَـمْکُـرُ بِکَ الَّذِیْ کَفَّرَ۔۱۱۸۔اَوْقِدْ لِیْ یَا ھَامَانُ لَعَلِّیْ اَطَّلِعُ عَلٰی اِلٰہِ مُوْسٰی وَ اِنِّیْ لَاَظُنُّہٗ مِنَ الْکَاذِبِیْنَ۔۱۱۹۔تَبَّتْ یَدَآ اَبِیْ لَھَبٍ وَّتَبَّ۔مَا کَان لَہٗٓ اَنْ یَّـدْخُلَ فِیْـھَا اِلَّا خَآئِفًا۔۱۲۰۔وَ مَا اَصَا۔بَکَ فَـمِنَ اللّٰہِ۔۱۲۱۔اَلْفِتْنَۃُ ھٰھُنَا ۱ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) براہین احمدیہ حصّہ چہارم روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۵۸۶ حاشیہ در حاشیہ نمبر۳ پر یہ الہام اس طرح درج ہے ’’فَکَانَ قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْ نٰی۔‘‘
فَاصْبِرْ کَمَا صَبَـرَ اُولُوالْعَزْمِ۔۱۲۲۔وَ اللّٰہُ مُوْھِنُ کَیْدِ الْکَافِرِیْنَ۔۱۲۳۔اَلَا اِنَّـھَا فِتْنَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ لِیُحِبَّ حُبًّا جَـمًّا۔حُبًّا مِّنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْاَکْـرَمِ۔۱۲۴۔عَطَآءً غَیْرَ مَـجْذُوْذٍ۔۱۲۵۔کُنْتُ کَنْـزًا مَّـخْفِیًّا فَاَحْبَبْتُ اَنْ اُعْرَفَ۔۱۲۶۔اِنَّ السَّمٰوَاتِ وَ الْاَرْضَ کَانَـتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاھُمَا۔۱۲۷۔وَاِنْ یَّتَّخِذُوْنَکَ اِلَّاھُزُوًا۔۱۲۸۔اَھٰذَا الَّذِیْ بَعَثَ اللّٰہُ۔۱۲۹۔قُلْ اِنَّـمَآ اَنَـا بَشَـرٌ مِّثْلُکُمْ یُـوْحٰٓی اِلَیَّ اَنَّـمَآ اِلٰھُکُمْ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ۔۱۳۰۔وَالْـخَیْرُ کُلُّہٗ فِی الْقُرْاٰنِ۔۱۳۱۔بخرام کہ وقتِ تو نزدیک رسید و پائے محـمدیاں برمنار بلندترمحکم افتاد۔۱۳۲۔پاک محمد مصطفیٰ نبیوں کا سردار۔۱۳۳۔یٰعِیْسٰٓی اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ وَرَافِعُکَ اِلَیَّ وَجَاعِلُ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْکَ فَوْقَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ۔۱۳۴۔ثُلَّـۃٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ وَ ثُلَّـۃٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ۔۱۳۵۔مَیں اپنی چمکار دکھلاؤں گا۔اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤں گا۔۱۳۶۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کردے گا۔۱۳۷۔اَللّٰہُ حَافِظُہٗ۔عِنَایَۃُ اللّٰہِ حَافِظُہٗ۔۱۳۸۔نَـحْنُ نَـزَّلْنَاہُ وَ اِنَّـا لَہٗ لَـحَافِظُوْنَ۔۱۳۹۔اَللّٰہُ خَیْرٌ حَافِظًا وَّ ھُوَ اَرْحَـمُ الرَّاحِـمِیْنَ۔۱۴۰-۱۴۱۔یُـخَوِّفُوْنَکَ مِنْ دُوْنِہٖ اَئِـمَّۃُ الْکُفْرِ۔۱۴۲۔لَا تَـخَفْ اِنَّکَ اَنْتَ الْاَعْلٰی۔۱۴۳۔یَنْصُـرُکَ اللّٰہُ فِیْ مَوَاطِنَ۔۱۴۴۔اِنَّ یَـوْمِیْ لَفَصْلٌ عَظِیْمٌ۔۱۴۵۔کَـتَبَ اللّٰہُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَـا وَ رُسُلِیْ۔۱۴۶۔لَا مُبَدِّ۔لَ لِکَلِمَاتِہٖ۔۱۴۷۔اَنْتَ مَعِیْ وَ اَنَـا مَعَکَ۔۱۴۸۔خَلَقْتُ لَکَ لَیْلًا وَّ نَـھَارًا۔۱۴۹۔اِعْـمَلْ مَا شِئْتَ فَاِنِّیْ قَدْ غَفَرْتُ لَکَ۔۱۵۰۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃٍ لَّا یَعْلَمُھَا الْـخَلْقُ۔۱۵۱۔اَمْ حَسِبْتُمْ اَنَّ اَصْـحَابَ الْکَھْفِ وَ الرَّقِیْمِ کَانُـوْا مِنْ اٰیَـاتِنَا عَـجَبًا۔۱۵۲۔قُلْ ھُوَ اللّٰہُ عَـجِیْبٌ۔۱۵۳۔کُلَّ یَـوْمٍ ھُوَ فِیْ شَاْنٍ۔۱۵۴۔ھُوَ الَّذِیْ یُنَـزِّلُ الْغَیْثَ مِنْ بَعْدِ مَا قَنَطُوْا۔۱۵۵۔قُلْ ھَاتُـوْا بُـرْھَانَکُمْ اِنْ کُنْتُمْ صَادِقِیْنَ۔۱۵۶۔وَ بَشِّـرِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَنَّ لَھُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ رَبِّـھِمْ۔۱۵۷۔اِلَیْہِ یَصْعَدُ الْکَلِمُ الطَّیِّبُ۔۱۵۸۔سَلَامٌ عَلٰی اِبْـرَاھِیْمَ۔۱۵۹۔صَافَیْنَاہُ وَ نَـجَّیْنَاہُ مِنَ الْغَمِّ۔۱۶۰۔تَفَرَّدْنَـا بِذَالِکَ۔۱۶۱۔فَاتَّـخِذُوْا مِنْ مَّقَامِ اِبْرَاھِیْمَ مُصَلًّی۔‘‘ (اربعین نمبر ۲۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۳۵۱ تا ۳۵۵) ترجمہ۔۱۔اے احمد! خدا نے تجھ میں برکت ڈالی۔۲۔اُس نے تجھے قرآن سکھایا تا تُو اُن لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے اور تا کہ مجرموں کی راہ کُھل جائے یعنی معلوم ہوجائے کہ کون کون مجرم ہے۔۳۔کہہ دے کہ میرے پر خدا کا حکم نازل ہوا ہے اور مَیں تمام مومنوں سے پہلا ہوں۔۴۔وہ خدا جس نے اپنے فرستادہ کو بھیجا۔اُس نے دو امر کے ساتھ اُسے بھیجا ہے ایک تو یہ کہ اُس کو نعمت ِ ہدایت سے مشرف فرمایا