تذکرہ یعنی وحی مقدّس و روٴیا و کشوف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة و السلام
حصہ 30
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مُّنْـھَمِرٍ۔۱۶۴۔اِنَّ حِــبِّیْ قَرِیْبٌ۔اِنَّہٗ قَرِیْبٌ مُّسْتَتِرٌ۔۱۶۵۔وَ یُرِیْدُ۔وْنَ اَنْ یَّقْتُلُوْکَ ۱۶۶۔یَعْصِمُکَ اللّٰہُ۔یَکْلَأُ۔کَ اللّٰہُ۔۱۶۷۔اِنِّیْ حَافِظُکَ۔۱۶۸۔عِنَایَۃُ اللّٰہِ حَافِظُکَ۔۱۶۹۔تَـرٰی نَسْلًا بَعِیْدًا اَبْنَآءَ الْقَمَرِ۔۱۷۰۔اِنَّـا کَفَیْنَاکَ الْمُسْتَـھْزِئِیْنَ۔۱۷۱۔اِنَّ رَبَّکَ لَبِالْمِرْصَادِ۔۱۷۲۔اِنَّہٗ سَیَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیْبًا۔۱۷۳۔اَلْاَمْرَاضُ تُشَاعُ وَ النُّفُوْسُ تُضَاعُ۔۱۷۴۔وَ سَاَنْـزِلُ وَ اِنَّ یَـوْمِیْ لَفَصْلٌ عَظِیْمٌ۔۱۷۵۔لَا تَعْـجَبَنْ مِّنْ اَمْرِیْ۔۱۷۶۔اِنَّـا نُرِیْدُ اَنْ نُّعِزَّکَ وَ نَـحْفَظَکَ۔۱۷۷۔یَـاْتِیْ قَـمَرُ الْاَنْبِیَآءِ وَ اَمْرُکَ یَـتَاَتّٰی۔۱۷۸۔مَآ اَنْتَ اَنْ تَتْرُکَ الشَّیْطَانَ قَبْلَ اَنْ تَغْلِبَہٗ۔۱۷۹۔وَ یُرِیْدُوْنَ اَنْ یُّطْفِئُوْا نُوْرَ اللّٰہِ۔۱۸۰۔وَ اللّٰہُ غَالِبٌ عَلٰی اَمْرِہٖ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۔۱۸۱۔اَلْفَوْقُ مَعَکَ وَ التَّحْتُ مَعَ اَعْدَآءِکَ۔۱۸۲۔وَ اَیْنَـمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ۔۱۸۳۔قُلْ جَآءَ الْـحَقُّ وَ زَھَقَ الْبَاطِلُ۔۱۸۴۔اَللّٰہُ الَّذِیْ جَعَلَکَ الْمَسِیْحَ ابْنَ مَرْیَمَ۔۱۸۵۔لِتُنْذِرَ قَـوْمًا مَّا اُنْذِرَ اٰبَآؤُھُمْ وَ لِتَدْعُوَ قَـوْمًا اٰخَرِیْنَ۔۱۸۶۔عَسَی اللہُ اَنْ یَّـجْعَلَ بَیْنَکُمْ وَ بَیْنَ الَّذِیْنَ عَادَیْتُمْ مَّوَدَّۃً۔۱۸۷۔اِنَّـا نَعْلَمُ الْاَمْرَ وَ اِنَّـا لَعَالِمُوْنَ۔۱۸۸۔اَلْـحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ بقیہ ترجمہ۔کے ساتھ گر رہے ہیں ۱۶۴۔مگر وہ کہتا ہے کہ میرا پیارا مجھ سے بہت قریب ہے۔وہ قریب تو ہے مگر مخالفوں کی آنکھوں سے پوشیدہ ہے۔۱۶۵۔وہ چاہتے ہیں کہ تجھے قتل کردیں۔۱۶۶۔اللہ تیری حفاظت کرے گا اور تیری نگہبانی کرے گا۔۱۶۷۔مَیں تیری حفاظت کرنے والا ہوں۔۱۶۸۔اللہ تعالیٰ کی عنایت تیری محافظ ہے۔۱۶۹۔تُو نسل بعید دیکھے گا قمر کے بیٹے۔۱۷۰۔ٹھٹھا کرنے والوں کو سزا دینے کے لئے ہم کافی ہیں۔۱۷۱۔تیرا ربّ موقع دیکھ رہا ہے۔۱۷۲۔وہ عنقریب بچوں کو (غم کی وجہ سے) بوڑھا کردے گا۔۱۷۳۔بیماریاں پھیلائی جائیں گی اور جانیں ضائع ہوں گی۔۱۷۴۔اور مَیں عنقریب اُتروں گا۔اور میرا دن بڑے فیصلہ کا دن ہے۔۱۷۵۔میرے امر سے تعجب مت کر۔۱۷۶۔ہم تجھے عزت دینا چاہتے ہیں اور تیری حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔۱۷۷۔نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا سارا کام تجھے حاصل ہوجائے گا۔۱۷۸۔تُو ایسا نہیں ہے کہ شیطان کو مغلوب کرنے سے قبل اسے چھوڑ دے۔۱۷۹۔اور دشمن چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے نُور کو بجھادیں۔۱۸۰۔اور اللہ اپنے امر پر غالب ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔۱۸۱۔بلندی تیرے لئے ہے اور پستی تیرے دشمنوں کے حصّہ میں۔۱۸۲۔اور جدھر تم منہ پھیرو گے اُدھرہی اللہ کی توجہ ہوگی۔۱۸۳۔کہہ حق آیا اور باطل بھاگ گیا۔۱۸۴۔خدا وہ خدا ہے جس نے تجھے مسیح بن مریم بنایا۔۱۸۵۔تاکہ تُو اس قوم کو ڈرائے جن کے باپ دادے نہیں ڈرائے گئے اور تاکہ تُو دوسری قوم کو دعوت دے۔۱۸۶۔بالکل ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اور تمہارے دشمنوں کے درمیان دوستی پیدا کردے۔۱۸۷۔ہم معاملہ کی حقیقت کو جانتے ہیں اور ہم ہی جاننے والے ہیں۔۱۸۸۔اس خدا کو تعریف ہے جس نے
الصِّھْرَ وَالنَّسَبَ۔۱۸۹۔اُذْکُرْ نِعْمَتِیْ رَئَیْتَ خَدِیْجَتِیْ۔۱۹۰۔ھٰذَا مِنْ رَّحْـمَۃِ رَبِّکَ یُتِمُّ نِعْمَتَہٗ عَلَیْکَ لِیَکُوْنَ اٰیَۃً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۔۱۹۱۔اَنْتَ مَعِیْ وَ اَنَـا مَعَکَ یَـا اِبْـرَاھِیْمُ۔۱۹۲۔اَنْتَ بُـرْھَانٌ وَّ اَنْتَ فُـرْقَانٌ۔۱۹۳۔یُـرِی اللّٰہُ بِکَ سَبِیْلَہٗ۔۱۹۴۔اَنْتَ الْقَآئِمُ عَلٰی نَفْسِہٖ۔۱۹۵۔مَظْھَرُ الْـحَیِّ۔۱۹۶۔وَ اَنْتَ مِنِّیْ مَبْدَءُ الْاَمْرِ۔۱۹۷۔وَ اَنْتَ مِنْ مَّآءِنَا وَ ھُمْ مِّنْ فَشَلٍ۔۱۹۸۔اِذَا الْتَقَی الْفِئَتَانِ۔۱۹۹۔فَاِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ۔۲۰۰۔وَیَنْصُـرُہُ الْمَلَآئِکَۃُ۔۲۰۱۔اِنِّـیْٓ اَنَـا الرَّحْـمٰنُ ذُوالْمَجْدِ وَ الْعُلٰی۔۲۰۲۔وَ مَا یَنْطِقُ عَنِ الْھَوٰی۔۲۰۳۔اِنْ ھُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّـوْحٰی۔۲۰۴۔اَرَدْتُّ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَـخَلَقْتُ اٰدَمَ۔۲۰۵۔وَ لِلّٰہِ الْاَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَ مِنْۢ بَعْدُ۔۲۰۶۔یَا عَبْدِیْ لَا تَـخَفْ۔۲۰۷۔اَلَمْ تَرَ اَنَّـا نَـاْتِی الْاَرْضَ نَنْقُصُھَا مِنْ اَطْرَافِھَا۔۲۰۸۔اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْـرٌ۔‘‘ (اربعین نمبر ۲۔روحانی خزائن جلد۱۷ صفحہ ۳۷۹ تا ۳۸۵) ۱۹۰۰ء ’’ فَلَا وَ رَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰی یُحَکِّمُوْکَ فِـیْـمَا شَـجَرَ بَیْنَـہُمْ ثُمَّ لَا یَـجِدُ۔وْا فِیْ اَنْفُسِھِمْ حَرَجًا مِّـمَّا قَضَیْتَ وَ یُسَلِّمُوْا تَـسْلِیْـمًا۔‘‘۱؎ (الحکم جلد۴نمبر ۳۰مورخہ ۲۴؍اگست ۱۹۰۰ء صفحہ۱۰) بقیہ ترجمہ۔دامادی اور نسب ہر ۲دو کی رُو سے تم پر احسان کیا۔۱۸۹۔میری نعمت کو یاد کر کہ تونے میری خدیجہ کو دیکھا۔۱۹۰۔یہ تیرے ربّ کی رحمت ہے۔وہ اپنی نعمتیں تیرے پر پوری کرے گا تاکہ خدا کا یہ کام مومنوں کے لئے نشان ہو۔۱۹۱۔اے ابراہیم! تو میرے ساتھ ہے اورمَیں تیرے ساتھ ہوں۔۱۹۲۔تُو روشن نشان اور فیصلہ کن نشان ہے۔۱۹۳۔اللہ تعالیٰ تیرے ذریعہ سے لوگوں کو اپنی راہ دکھائے گا۔۱۹۴۔تو خدا کے نفس پر قائم۲؎ ہے۔۱۹۵۔زندہ خدا کا مظہر ۱۹۶۔اور تو میری طرف سے امر مقصود کا مبدء ہے۔۱۹۷۔اور تو ہمارے پانی میں سے ہے اور وہ فشل سے ہیں۔۱۹۸۔جب دو گروہ آمنے سامنے ہوں گے۔۱۹۹۔تو مَیں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا ۲۰۰۔اور ملائکہ اس کی مدد کریں گے۔۲۰۱۔مَیں ہی رحمان ہوں بزرگی اور بلندی والا۔۲۰۲۔اور وہ اپنی خواہش کے ماتحت نہیں بولتا ۲۰۳۔بلکہ وحی کا تابع ہے جو نازل کی جاتی ہے۔۲۰۴۔مَیں نے ارادہ کیا کہ مَیں خلیفہ بناؤ ں پس مَیں نے آدم کو پیدا کیا۔۲۰۵۔اور شروع میں بھی اور بعدمیں بھی اللہ ہی کی حکومت ہے۔۲۰۶۔اے میرے بندے مت ڈر۔۲۰۷۔کیا تو نہیں دیکھتا کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے کم کرتے چلے آتے ہیں۔۲۰۸۔کیا تو نہیں جانتا کہ اللہ تعالیٰ ہر شے پر قادر ہے۔۱ (ترجمہ از مرتّب) تیرے ربّ کی قسم ہے وہ مومن نہیں ہوں گے جب تک تجھے اپنے تمام جھگڑوں میں حکم نہ بنائیں۔پھر جو تُو فیصلہ کرے اس سے اپنے دلوں میں کوئی تنگی نہ پائیں اور اُسے بشاشت سے تسلیم کرلیں۔۲ (نوٹ ازمولانا عبد اللطیف بہاولپوری) یہ ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ہے۔(دیکھیے اربعین نمبر۳۔روحانی خزائن جلد ۱۷صفحہ ۴۲۵)
۲۵،۲۶؍ اگست ۱۹۰۰ء ’’۲۵،۲۶؍ اگست ۱۹۰۰ء کی درمیانی شب فرمایا… آج وہ الہام پورا ہوا جو کچھ مدت ہوئی شائع کیا تھا۔’’ وہ بیت الصدق کو بیت التزویر بنانا چاہتے ہیں۔‘‘ (الحکم جلد ۱۰ نمبر ۳۵ مورخہ ۱۰؍ اکتوبر ۱۹۰۶ء صفحہ ۸ کالم نمبر ۳) ۱۹۰۰ء (الف) ’’تحفہ گولڑویہ میں بڑے بڑے دقائق معارف بیان فرمائے ہیں۔آج فرماتے تھے خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک الہام ہوا ہے جس کے یہ معنے ہیں کہ یہ رسالہ بڑا بابرکت ہوگا اِسے پورا کرو۔اور پھر الہام ہوا۔قُلْ رَّبِّ زِدْ۔نِیْ عِلْمًا۔‘‘ (از مکتوب مولانا عبدالکریم صاحبؓ مندرجہ الحکم جلد۱۰ نمبر ۳۵۔مورخہ ۱۰؍اکتوبر ۱۹۰۶ء صفحہ۹) (ب) ’’ اِس رسالہ؎۱ میں عجیب عجیب نکات و اَسرار لکھے جارہے ہیں اور اس تحفہ کی نسبت یہ وحی حضرت اقدس علیہ الصلوٰۃ والسلام پر نازل ہوچکی ہے کہ رَبِّ زِدْ۔نِیْ عِـلْمًا۔‘‘ (الحکم جلد۴نمبر ۳۲ مورخہ ۱۰؍ستمبر ۱۹۰۰ء صفحہ ۱۰) ۷؍ ستمبر۱۹۰۰ء ’’ حضرت کو کل دردِ سر کے وقت بار بار یہ الہام ہوا۔اِنِّیْ مَعَ الْاُمَرَآءِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔‘‘؎۲ (از مکتوب مولانا عبدالکریم صاحبؓ مورخہ۸؍ستمبر ۱۹۰۰ء مندرجہ الحکم جلد۱۰ نمبر ۳۵ مورخہ ۱۰؍اکتوبر ۱۹۰۶ء صفحہ۱۰) ۱۹۰۰ء ’’ اِسی مضمون کے لکھنے کے وقت خدا نے مجھے مخاطب کرکے فرمایا کہ یَــلَاشْ خدا کا ہی نام ہے یہ ایک نیا الہامی لفظ ہے کہ اب تک مَیں نے اس کو اس صورت پر قرآن اور حدیث میں نہیں پایا اور نہ کسی لغت کی کتاب میں دیکھا۔اس کے معنے میرے پر یہ کھولے گئےکہ یَـا لَا شَـرِیْکَ اس نام کے الہام سے یہ غرض ہے کہ کوئی انسان کسی ایسی قابل ِ تعریف صفتؔ یا اسمؔ یا کسی فعل سے مخصوص نہیں جو وہ صفت یا اسم یا فعل کسی دُوسرے ۱ (نوٹ از ناشر) اس الہام کے سلسلہ میں مزید معلوما ت کے لئے دیکھیے تحفہ گولڑیہ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۴۵۲ تا ۴۵۶ و حاشیہ صفحہ ۴۴۸ تا ۴۵۰- ۲ (ترجمہ از ناشر) کہہ کہ اے میرے ربّ ! مجھے علم میں بڑھا دے - ۳ تحفہ گولڑیہ -( مرزا بشیر احمد) ۱ تحفہ گولڑویہ۔(مرزا بشیر احمد) ۲ (ترجمہ از مرتّب) یعنی مَیں تیری طرف اچانک آؤں گا۔
دُوسرے میں نہیں پایا جاتا۔یہی سرّ ہے جس کی وجہ سے ہر ایک نبی کی صفات اور معجزات اظلال کے رنگ میں اس کی اُمّت کے خاص لوگوں میں ظاہر ہوتی ہیں۔جو اس کے جوہر سے مناسبت تامہ رکھتے ہیں تا کسی خصوصیت کے دھوکہ میں جہلاء اُمّت کے کسی نبی کو لاشریک نہ ٹھہرائیں۔یہ سخت کفر ہے جو کسی نبی کو یلاش کا نام دیا جائے۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۲۰۳،۲۰۴ حاشیہ) ۱۹۰۰ء ’’ وَ اِذَا ھَلَکَ الدَّ جَّالُ فَلَا دَجَّالَ بَعْدَ ہٗ اِلٰی یَـوْمِ الْقِیَامَۃِ اَمْرٌ مِّنْ لَّدُ۔نْ حَکِیْمٍ عَلِیْمٍ وَ نَبَأٌ مِّنْ عِـنْدِ رَبِّنَا الْکَرِیْمِ وَ بَشَارَۃٌ مِّنَ اللہِ الرَّءُوْفِ الرَّحِیْمِ۔‘‘ ؎۱ (تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۲۴۱) ۱۹۰۰ء ’’ خدا نے مجھے اطلاع دے دی ہے کہ یہ تمام حدیثیں؎۲جو پیش کرتے ہیں۔تحریف معنوی یا لفظی میں آلودہ ہیں اور یا سرے سے موضوع ہیں اور جو شخص حَکَم ہو کر آیا ہے اس کا اختیار ہے کہ حدیثوں کے ذخیرہ میں سے جس انبار کو چاہے خدا سے علم پا کر قبول کرے اور جس ڈھیر کو چاہے خدا سے علم پا کر ردّ کرے۔‘‘ (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد ۱۷صفحہ ۵۱ حاشیہ) ۱۹۰۰ء (الف) ’’ کشفی طور پر ایک مرتبہ مجھے ایک شخص دکھایا گیا۔گویا وہ سنسکرت کا ایک عالم آدمی ہے جو کرشن کا نہایت درجہ معتقد ہے۔وہ میرے سامنے کھڑا ہوا اور مجھے مخاطب کرکے بولا کہ ’’ہے رُو دّر گوپال تیری استت گیتا میں لکھی ہے۔‘‘ اسی وقت مَیں نے سمجھا کہ تمام دُنیا ایک رُودّر گوپال کا انتظا رکررہی ہے کیا ہندو اور کیا مسلمان اور کیا عیسائی۔مگر اپنے اپنے لفظوں اور زبانوں میں۔اور سب نے یہی وقت ٹھہرایا ہے۔اور اس کی یہ دونوں صفتیں قائم کی ہیں۔یعنی سُوروں کو مارنے والا اور گائیوں کی حفاظت کرنے والا۔اور وہ مَیں ہوں جس کی نسبت ہندوؤں میں پیشگوئی کرنے والے قدیم سے زور دیتے آئے ہیں کہ وہ آریہ ورت میں یعنی اسی ملک ہند میں پیدا ہوگا اور انہوں نے اُس کے مسکن کے نام بھی لکھے ہیں مگر وہ تمام نام استعارہ کے طور پر ہیں جن کے نیچے ایک اَور حقیقت ہے۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۳۱۷،۳۱۸ حاشیہ) ۱ (ترجمہ از مرتّب) اور جب دجّال ہلاک ہوگا تو اس کے بعد قیامت کے دن تک کوئی دجّال نہیں ہوگا۔یہ خدائے حکیم و علیم کی طرف سے فیصلہ ہے اور ہمارے ربّ کریم کی طرف سے پیشگوئی اور رؤوف الرحیم خدا کی طرف سے بشارت ہے۔۲ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’ جو محض ظنّیات کا ذخیرہ اور مجروح اور مخدوش ہیں اور نیز مخالف ان کے اور حدیثیں بھی ہیں اور قرآن بھی ان حدیثوں کو جھوٹی ٹھیراتا ہے۔‘‘ (ضمیمہ تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۵۱حاشیہ)
(ب) ’’ خدا تعالیٰ نے کشفی حالت میں بارہا مجھے اِس بات پر اطلاع دی ہے کہ آریہ قوم میں کرشن نام ایک شخص جو گزرا ہے وہ خدا کے برگزیدوں اور اپنے وقت کے نبیوں میں سے تھا اور ہندوؤں میں اَوتار کا لفظ درحقیقت نبی کے ہم معنی ہے۔اور ہندوؤں کی کتابوں میں ایک پیشگوئی ہے اور وہ یہ کہ آخری زمانہ میں ایک اَوتار آئے گا جو کرشن کے صفات پر ہوگا اور اس کا بروز ہوگا اور میرےپر ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ مَیں ہوں۔کرشن کی ۲دو صفت میں ایک رُودّؔر یعنی درندوں اور سُوروں کو قتل کرنے والا یعنی دلائل اور نشانوں سے۔دوسرے گوپاؔل یعنی گائیوں کو پالنے والا یعنی اپنے انفاس سے نیکوں کا مددگار۔اور یہ دونوں صفتیں مسیح موعود کی صفتیں ہیں اور یہی دونوں صفتیں خدا تعالیٰ نے مجھے عطا فرمائی ہیں۔‘‘ (تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۳۱۷ حاشیہ در حاشیہ) (ج) ’’وہ خدا جو زمین و آسمان کا خدا ہے اُس نے یہ میرے پر ظاہر کیا ہے اور نہ ایک دفعہ بلکہ کئی دفعہ مجھے بتلایا ہے کہ تُو ہندوؤں کے لئے کرشن اور مسلمانوں اور عیسائیوں کے لئے مسیح موعود ہے۔‘‘ (لیکچر سیالکوٹ۔روحانی خزائن جلد۲۰ صفحہ ۲۲۸) (د) ’’اب واضح ہو کہ راجہ کرشن جیسا کہ میرے پر ظاہر کیا گیا ہے درحقیقت ایک ایسا کامل انسان تھا جس کی نظیر ہندوؤں کے کسی رشی اور اوتار میں نہیں پائی جاتی اور اپنے وقت کا اوتار یعنی نبی تھا جس پر خدا کی طرف سے رُوح القدس اُترتا تھا۔وہ خدا کی طرف سے فتح مند اوربااقبال تھا جس نے آریہ ورت کی زمین کو پاپ سے صاف کیا۔وہ اپنے زمانہ کا درحقیقت نبی تھا جس کی تعلیم کو پیچھے سے بہت باتوں میں بگاڑدیاگیا۔وہ خدا کی محبّت سے پُر تھا اور نیکی سے دوستی اور شَر سے دشمنی رکھتا تھا۔خدا کا وعدہ تھا کہ آخری زمانہ میں اُس کا بروز یعنی اوتار پَیدا کرے۔سو یہ وعدہ میرے ظہور سے پورا ہوا۔‘‘ (لیکچر سیالکوٹ۔روحانی خزائن جلد۲۰ صفحہ ۲۲۸، ۲۲۹) (ھ) ’’مجھے منجملہ اَور الہاموں کے اپنی نسبت ایک یہ بھی الہام ہوا تھا کہ ہے کرشن رُودّر گوپال تیری مہما گیتا میں لکھی گئی ہے۔‘‘ (لیکچرسیالکوٹ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۲۲۹) (و) ’’ جیسا کہ آریہ قوم کے لوگ کرشن کے ظہور کا اِن دنوں میں انتظار کرتے ہیں۔وہ کرشن مَیں ہی ہوں اور یہ دعویٰ صرف میری طرف سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ نے بار بار میرے پر ظاہر کیا ہے کہ جو کرشن آخری زمانہ میں ظاہر ہونے والا تھا وہ تُو ہی ہے۔آریوں کا بادشاہ۔‘‘ (تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۵۲۱،۵۲۲)
۱۹۰۰ء ’’ ایک بڑا تخت مربع شکل کا ہندوؤں کے درمیان بچھا ہوا ہے جس پر مَیں بیٹھا ہوا ہوں۔ایک ہندو کسی کی طرف اشارہ کرکے کہتا ہےکہ کرشن جی کہاں ہیں؟ جس سے سوال کیا گیا وہ میری طرف اشارہ کرکے کہتا ہے کہ یہ ہے۔پھر تمام ہندو روپیہ وغیرہ نذر کے طور پر دینے لگے۔اتنے ہجوم میں سے ایک ہندو بولا۔ہے کرشن جی رُودّر گوپال (یہ ایک عرصہ؎۱دراز کی رؤیاہے)‘‘ (البدر جلد۲ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخہ ۲۹؍اکتوبر و ۸؍نومبر ۱۹۰۳ء صفحہ ۳۲۲) ۱۹۰۰ء ۲؎ ’’حضرت اقدس ؑ نے فرمایا کہ ایک بار ہم نے کرشن جی کو دیکھا کہ وہ کالے رنگ کے تھے اور پتلی ناک۔کشادہ پیشانی والے ہیں۔کرشن جی نے اُٹھ کر اپنی ناک ہماری ناک سے اور اپنی پیشانی ہماری پیشانی سے ملا کر چسپاں کردی۔‘‘ (الحکم جلد۱۲ نمبر۱۷ مورخہ ۶؍مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۷) ۱۹۰۰ء ’’ ایک بار یہ الہام؎۳ ہوا تھا کہ آریوں کا بادشاہ آیا۔‘‘ (الحکم جلد ۱۲نمبر ۱۷ مورخہ ۶؍مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۷) ۱۹۰۰ء (الف) ’’ ایک دفعہ مجھے مرض ذیابیطس کے سبب بہت تکلیف تھی۔کئی دفعہ سَو سَو مرتبہ دن میں پیشاب آتا تھا۔دونوں شانوں میں ایسے آثار نمودار ہوگئے جن سے کاربنکل کا اندیشہ تھا۔تب مَیں دُعا میں مصروف ہوا تو یہ الہام ہوا۔وَ الْـمَـوْتِ اِذَا عَسْعَـسَ یعنی قسم ہے موت کی جب کہ ہٹائی جائے چنانچہ یہ الہام بھی ایسا پورا ہوا کہ اس وقت سے لے کر ہمیشہ ہماری زندگی کا ہر ایک سیکنڈ ایک نشان ہے۔‘‘ (نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۶۱۳) (ب) ’’ پرانا الہام۔اَلْوَدَاعُ۔اَللّٰہُ اَکْبَرُ۔غِیْضَ الْمَآءُ۔۴؎ وَ الْمَوْتِ اِذَا عَسْعَسَ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۵ ) (ج) ’’بارہا میں مشاہدہ کرتا ہوں کہ بعض وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی انذاری پیش گوئی میرے ۱، ۲ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) چونکہ اس کشف کی صحیح تاریخ معلوم نہیں ہوسکی۔اس لئے سابقہ کشف کی مناسبت سے اسے یہاں درج کیا گیا۔۳ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) اس الہام کی بھی صحیح تاریخ معلوم نہیں ہوسکی پچھلی مناسبت سے یہاں لکھا گیا۔۴ (ترجمہ از ناشر) پانی خشک ہوگیا۔
حق میں یا میرے اہل و عیال کے حق میں یا کسی دوست کے حق میں ہوتی ہے اور پھر میں جنابِ الٰہی میں اس کے ردّ کے لئے بہت الحاح کرتا ہوں تو وہ بلا ٹال دی جاتی ہے۔جیسا کہ ایک دفعہ میری موت کی نسبت ایک پیشگوئی تھی جس کا مطلب یہ تھا کہ جلد واقع ہونے والی ہے تو میں نے بہت الحاح سے دعا کرنا شروع کیا یہاں تک کہ الہام ہوا۔وَالْمَوْتِ اِذَا عَسْعَسَ۔ایسا ہی کئی دفعہ اتفاق ہوا ہے کہ ایک قضا مکدر کا علم دیا گیا ہے اور پھر وہ کثرت ابتہال اور تضرع سے ٹال دی گئی ہے اور اگر میں وہ پیشگوئیاں شائع کردیتا اور دل میں نہ رکھتا تو گویا دشمنوں کی نظر میں بہت سی پیشگوئیاں میری جھوٹی ہوتیں۔‘‘ (رجسٹر متفرق یادداشتیں ازحضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۲) ۱۹۰۰ء ’’ فرمایا۔کیا دیکھتا ہوں کہ محمود کی والدہ آئی ہیں اور ان کے ہاتھ میں ایک جوتی ہے اور مجھ سے کہتی ہیں یہ نئی جوتی آپ پہن لیں اور پھر میرے ہاتھ میں دے کر کہا یہ جوتی آپ کے لئے ہے پہن لیجئے۔دشمن زیر ہے۔‘‘ (از چٹھی مولانا عبدالکریم صاحبؓ مندرجہ الحکم جلد۴نمبر ۳۷ مورخہ ۱۷؍اکتوبر ۱۹۰۰ء صفحہ ۲) ۲۷؍ اکتوبر ۱۹۰۰ء (الف) ’’ بہت دفعہ ایسا اتفاق ہوتا ہے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم ایک بات بتلاتے ہیں۔مَیں اُس کو سنتا ہوں مگر آپؐ کی صورت نہیں دیکھتا ہوں۔غرض یہ اک حالت ہوتی ہے جو بَین الکشف والالہام ہوتی ہے۔رات کو آپ ؐ نے مسیح موعود کے متعلق یہ فرمایا ہے۔یَضَعُ الْـحَرْبَ وَیُصَالِـحُ؎۱ النَّاسَ یعنی ایک طرف تو جنگ وجدال اور حرب کو اُٹھادے گا دوسری طرف اندرُونی طور پر مصالحت کرا دے گا۔گویا مسیح موعود کے لئے دو۲ نشان ہوں گے۔اوّؔل بَیرونی نشان کہ حَرب نہ ہوگی۔دُوسراؔ اندرونی نشان کہ باہم مصالحت ہوجاوے گی۔پھر۔اس کے بعد فرمایا۔سَلْمَانُ مِنَّا اَھْلَ الْبَیْتِ۔سِلْمَان یعنی ۲دو صُلحیں۔۔اور پھر فرمایا۔عَلٰی مَشْـرَبِ الْـحَسَنِ یعنی حضرت حسن رضی اللہ عنہ میں بھی دو۲ ہی صُلحیں تھیں۔ایک صلح تو اُنہوں نے حضرت معاؔویہ کے ساتھ کرلی اور دوسری صحابہؓ کی باہم صلح کرادی۔اِس سے معلوم ہوا کہ مسیح موعود حَسنی المشرب ہے… ۱ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) کاتب کی غلطی سے بَیْنَ کا لفظ رہ گیا ہے چنانچہ الحکم مورخہ ۳۰؍نومبر ۱۹۰۵ء صفحہ ۲ سے معلوم ہوتا ہے کہ اصل الہام یُصَالِـحُ بَیْنَ النَّاسِ ہے۔
اس کے بعد فرمایا کہ حسن کا دودھ پیے گا پھر حضرت اقدس نے فرمایا کہ یہ جو لوگ کہتے ہیں کہ مہدی آپؐ کی آل میں سے ہوگا۔یہ مسئلہ اس الہام سے حل ہوگیا اور مسیح موعود کا جو مہدی بھی ہے کام بھی معلوم ہوگیا۔پس وہ جولوگ کہتے ہیں کہ وہ آتے ہی تلوار چلائے گا اور کافروں کو قتل کرے گا جھوٹے ہیں۔اصل بات یہی ہے جو اس الہام میں بتلائی گئی ہے کہ وہ ۲دو صلحوں کا وارث ہوگا۔یعنی بَیرونی طور پر بھی صلح کرے گا اور اندرونی طور پر بھی مصالحت ہی کراوے گا۔‘‘ (الحکم جلد۴ نمبر ۴۰ مورخہ ۱۰؍نومبر ۱۹۰۰ء صفحہ۳) (ب) ’’ یہ بات میرے اجداد کی تاریخ سے ثابت ہے کہ ایک دادی ہماری شریف خاندانِ سادات سے اور بنی فاطمہ میں سے تھی۔اس کی تصدیق آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کی اور خواب میں مجھے فرمایا کہ ’’سَلْمَانُ مِنَّا اَھْلَ الْبَیْتِ عَلٰی مَشْـرَبِ الْـحَسَنِ۔‘‘ میرا نام سلمان رکھا۔یعنی دو سِلم۔اور سِلم عربی میں صلح کو کہتے ہیں۔یعنی مقدّر ہے کہ دو صلح میرے ہاتھ پر ہوں گی۔ایک اندرونی کہ جو اندرونی بُغض اور شحنا کو دُور کرے گی۔دوسری بَیرونی کہ جو بَیرونی عداوت کے وجوہ کو پامال کرکے اور اسلام کی عظمت دکھا کر غیر مذہب والوں کو اسلام کی طرف جھکادے گی۔معلوم ہوتا ہے کہ حدیث میں جو سَلمان آیا ہے اُس سے بھی مَیں مراد ہوں۔ورنہ اُس سَلمان پر ۲دو صلح کی پیشگوئی صادق نہیں آتی۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۲۱۲،۲۱۳ حاشیہ) (ج) ’’ میں خدا سے وحی پا کر کہتا ہوں کہ میں بنی فارس میں سے ہوں۔اور بموجب اس حدیث کے جو کنزالعمال میں درج ہے بنی فارس بھی بنی اسرائیل اور اہل بیت میں سے ہیں۔‘‘ (ایک غلطی کا ازالہ۔روحانی خزائن جلد ۱۸ صفحہ ۲۱۳ حاشیہ) (د) ’’اور ایک مرتبہ مجھے یاد ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک سبزہ زار ہے۔اس میں کسی قدر فاصلہ پر مجھ سے ہمارے سید و مولیٰ نبی عربی اُمّی صلی اللہ علیہ وسلم مع امام حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے کھڑے ہیں۔تب امام حسین میری طرف آئے اور مجھ سے عربی میں باتیں کیں اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف گئے اور میری طرف اشارہ کر کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی کہ یَا اَبِیْ مَنْ ہٰذَا؟ ھُوَ یَعْلَمُ لِسَانَنَا۔تب آپ نے اس کے جواب میں فرمایا ہُوَ مِنَّا۔ھُوَ اَحَدٌ مِّنَّا۔تب میں نے سمجھ لیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے روحانی تعلق اور رشتہ کی طرف اشارہ کرکے امام حسین کو سمجھا دیا کہ اس کو مجھ سے اور تجھ سے ایک روحانی مناسبت ہے۔‘‘ (تحریر حضرت مسیح موعود علیہ السلام )
۱۹۰۰ء ’’ ۱۔بُشْـرٰی لَکَ اَحْـمَدِیْ۔۱؎ اَنْتَ مُرَادِیْ وَ مَعِیْ۔۲۔غَــرَسْتُ لَکَ قُدْ۔رَتِیْ بِیَدِیْ۔۳۔سِـرُّکَ سِـرِّیْ۔۴۔اَنْتَ وَجِیْہٌ فِیْ حَضْـرَتِیْ۔۵۔اِخْتَرْتُکَ لِنَفْسِیْ۔۶۔اَنْتَ مِـنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ تَوْحِیْدیْ وَ تَفْرِیْدِیْ فَـحَانَ اَنْ تُعَانَ وَ تُعْرَفَ بَیْنَ النَّاسِ۔۷۔یَـآ اَحْـمَدُ فَاضَتِ الرَّحْـمَۃُ عَلٰی شَفَتَیْکَ۔۸۔بُـوْرِکْتَ یَـآ اَحْـمَدُ وَ کَانَ مَا بَارَکَ اللّٰہُ فِیْکَ حقًّا فِیْکَ۔۹۔اَلرَّحْـمٰنُ عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّآ اُنْذِ رَ اٰبَـآؤُھُمْ وَ لِتَسْتَبِیْنَ سَبِیْلُ الْمُجْرِمِیْنَ۔۱۰۔قُلْ اِنِّیْ اُمِرْتُ وَ اَنَـا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِیْنَ۔۱۱۔قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُـحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُـحْبِبْکُمُ اللّٰہُ۔۱۲۔وَ یَـمْکُرُوْنَ وَ یَـمْکُرُ اللّٰہُ وَ اللّٰہُ خَیْرُ الْمَاکِرِیْنَ۔۱۳۔وَمَا کَانَ اللّٰہُ لِیَتْـرُکَکَ حَتّٰی یَـمِیْزَ الْـخَبِیْثَ مِنَ الطَّیِّبِ۔۱۴۔وَ اِنَّ عَلَیْکَ رَحْـمَتِیْ فِی الدُّنْیَا وَالدِّیْنَ۔۱۵۔وَاِنَّکَ الْیَوْمَ لَدَ یْنَا مَکِیْنٌ اَمِیْنٌ۔۱۶۔وَ اِنَّکَ مِنَ الْمَنْصُوْرِیْنَ۔۱۷۔وَاَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃٍ لَّا یَعْلَمُھَا الْـخَلْقُ۔۱۸۔وَ مَآ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْـمَۃً لِّلْعَالَمِیْنَ۔۱۹۔یَآ اَحْـمَدُ اسْکُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُکَ الْـجَنَّۃَ۔۲۰۔یَآ اٰدَمُ ترجمہ۔۱۔اے میرے احمد تجھے بشارت ہو۔تُو میری مراد ہے اور میرے ساتھ ہے۔۲۔مَیں نے اپنے ہاتھ سے تیرا درخت لگایا۔۳۔تیرا بھید میرا بھید ہے ۴۔اور تُو میری درگاہ میں وجیہہ ہے۔۵۔مَیں نے اپنے لئے تجھے چنا۔۶۔تو مجھ سے ایساہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید۔پس وقت آگیا ہے کہ تُو مدد دیا جائے اور لوگوں میں تیرے نام کی شہرت دی جائے۔۷۔اے احمد تیرے لبوں میں نعمت یعنی حقائق اور معارف جاری ہیں۔۸۔اے احمد تُو برکت دیا گیا اور یہ برکت تیرا ہی حق تھا۔۹۔خدا نے تجھے قرآن سکھلایا یعنی قرآن کے اُن معنوں پر اطلاع دی جن کو لوگ بھول گئے تھے تاکہ تُو ان لوگوں کو ڈراوے جن کے باپ دادے بے خبر گزر گئے اور تاکہ مجرموں پر خدا کی حجّت پوری ہو جائے۔۱۰۔اُن کو کہہ دے کہ مَیں اپنی طرف سے نہیں بلکہ خدا کی وحی اور حکم سے یہ سب باتیں کہتا ہوں اور مَیں اس زمانہ میں تمام مومنوں میں سے پہلا ہوں۔۱۱۔ان کو کہہ دے کہ اگر تم خدا تعالیٰ سے محبّت کرتے ہو تو آؤ میری پَیروی کرو تا خدا بھی تم سے محبّت کرے ۱۲۔اور یہ لوگ مکر کریں گے اور خدا بھی مکر کرے گا اور خدا بہتر مکر کرنے والا ہے۔۱۳۔اور خدا ایسا نہیں کرے گا کہ وہ تجھے چھوڑ دے جب تک کہ پاک اور پلید میں فرق نہ کرلے۔۱۴۔اور تیرے پر دُنیا اور دین میں میری رحمت ہے ۱۵۔اور تو آج ہماری نظر میں صاحب ِ مرتبہ ہے۔۱۶۔اور ان میں سے ہے جن کو مدد دی جاتی ہے ۱۷۔اور مجھ سے تُو وہ مقام اور مرتبہ رکھتا ہے جس کو دنیا نہیں جانتی ۱۸۔اور ہم نے دُنیا پر رحمت کرنے کے لئے تجھے بھیجا ہے۔۱۹۔اے احمد اپنے زوج کے ساتھ بہشت میں داخل ہو۔۲۰۔اے آدم ۱ (نوٹ از ناشر) براہین احمدیہ ہر چہار حصص۔روحانی خزائن جلد ۱ صفحہ ۶۰۲ میں ’’ بُشْـرٰی لَکَ یَا اَحْـمَدِیْ‘‘ ہے۔
اسْکُنْ اَنْتَ وَ زَوْجُکَ الْـجَنَّۃَ۔۲۱۔ھٰذَا مِنْ رَّحْـمَۃِ رَبِّکَ لِیَکُوْنَ اٰیَۃً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۔۲۲۔اَرَدْتُّ اَنْ اَسْتَخْلِفَ فَـخَلَقْتُ اٰدَمَ لِیُقِیْمَ الشَّـرِیْعَۃَ وَ یُـحْیِ الدِّیْنَ۔۲۳۔جَرِیُّ اللّٰہِ فِیْ حُلَلِ الْاَ۔نْبِیَآءِ۔۲۴۔وَجِیْہٌ فِی الدُّنْیَا وَالْاٰخِرَۃِ وَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ۔۲۵۔کُنْتُ کَنْزًا مَّـخْفِیًّا فَاَحْبَبْتُ اَنْ اُعْرَفَ۔۲۶۔وَلِنَجْعَلَہٗٓ اٰیَۃً لِّلنَّاسِ وَ رَحْـمَۃً مِّنَّا وَ کَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا۔۲۷۔یَـا عِیْسٰی اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ وَرَافِعُکَ اِلَیَّ وَ مُطَھِّرُکَ مِنَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا وَ جَاعِلُ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْکَ فَوْقَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْٓا اِلٰی یَـوْمِ الْقِیَامَۃِ۔۲۸۔ثُلَّۃٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَ وَثُلَّۃٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَ۔۲۹۔یُـخَوِّفُوْنَکَ مِنْ دُوْنِہٖ۔۳۰۔یَعْصِمُکَ اللّٰہُ مِنْ عِنْدِہٖ۔وَ لَوْ لَمْ یَعْصِمْکَ النَّاسُ۔۳۱۔وَکَانَ رَبُّکَ قَدِ یْـرًا۔۳۲۔یَـحْمَدُ کَ اللّٰہُ مِنْ عَرْشِہٖ۔۳۳۔نَـحْمَدُ کَ وَ نُصَلِّی۔۳۴۔وَ اِنَّـا کَفَیْنَاکَ اپنے زوج کے ساتھ بہشت میں داخل ہو یعنی ہر ایک جو تجھ سے تعلق رکھنے والا ہے گو وہ تیری بیوی ہے یا تیرا دوست ہے نجات پائے گا اور اس کو بہشتی زندگی ملے گی اور آخر بہشت میں داخل ہو گا؎۱… ۲۲۔مَیں نے ارادہ کیا کہ زمین پر اپنا جانشین پیدا کروں سو مَیں نے اس آدم کو پیدا کیا۔یہ آدم شریعت کو قائم کرے گا اور دین کو زندہ کردے گا۔۲۳۔یہ خدا کا رسول ہے نبیوں کے لباس میں۔۲۴۔دنیا اور آخرت میں وجیہہ اور خدا کے مقربوں میں سے۔۲۵۔مَیں ایک خزانہ پوشیدہ تھا پس مَیں نے چاہا کہ پہچانا جاؤں۔۲۶۔اور ہم اِس اپنے بندہ کو اپنا ایک نشان بنائیں گے اور اپنی رحمت کا ایک نمونہ کریں گے، اور ابتدا سے یہی مقدر تھا۔۲۷۔اے عیسیٰ مَیں تجھے طبعی طور پر وفات دوں گا یعنی تیرے مخالف تیرے قتل پر قادر نہیں ہوسکیں گے۔اور مَیں تجھے اپنی طرف اُٹھاؤں گا یعنی دلائل واضحہ سے اور کھلے کھلے نشانوں سے ثابت کردوں گا کہ تُو میرے مقر بوں میں سے ہے اور اُن تمام الزاموں سے تجھے پاک کروں گا جو تیرے پر منکر لوگ لگاتے ہیں۔اور وہ لوگ جو مسلمانوں میں سے تیرے پَیرو ہوں گے مَیں اُن کو اُن دوسرے گروہ پر قیامت تک غلبہ اور فوقیت دُوں گا جو تیرے مخالف ہوں گے۔۲۸۔تیرے تابعین کا ایک گروہ پہلوں میں سے ہوگا اور ایک گروہ پچھلوں میں سے۔۲۹۔لوگ تجھے اپنی شرارتوں سے ڈرائیں گے ۳۰۔پر خدا تجھے دشمنوں کی شرارت سے آپ بچائے گا گو لوگ نہ بچاویں۔۳۱۔اور تیرا خدا قادر ہے۔۳۲۔وہ عرش پر سے تیری تعریف کرتا ہے۔یعنی لوگ جو گالیاں نکالتے ہیں اُن کے مقابل پر خدا عرش پر تیری تعریف کرتا ہے۔۳۳۔ہم تیری تعریف کرتے ہیں اور تیرے پر درود بھیجتے ہیں۔۳۴۔اور جو ٹھٹھا کرنے والے ہیں ان کے لئے ہم ۱ (ترجمہ از مرتّب) ۲۱ یہ مرتبہ تیرے ربّ کی رحمت سے ہے تاکہ مومنوں کے لئے ایک نشان ہو۔
الْمُسْتَـھْزِئِیْنَ۔۳۵۔وَ قَالُوْا اِنْ ھُوَ اِلَّآ اِفْکُ ا۟فْتَرٰى۔۳۶۔وَ مَا سَـمِعْنَا بِـھٰذَا فِیْ اٰبَـآئِنَا الْاَوَّلِیْنَ۔۳۷۔وَلَقَدْ کَـرَّمْنَا بَنِیْٓ اٰدَمَ وَ فَضَّلْنَا بَعْضَھُمْ عَلٰی بَعْـضٍ۔۳۸۔کَذَالِکَ لِتَکُوْنَ اٰیَۃً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ۔۳۹۔وَجَـحَدُ وْا بِـھَا وَ اسْتَیْقَنَتْـھَآ اَنْفُسُھُمْ ظُلْمًا وَّ عُلُوًّا۔۴۰۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّؤْمِنُوْنَ۔قُلْ عِنْدِیْ شَھَادَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ فَھَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ۔۴۱۔وَقَالُوْٓا اَنّٰی لَکَ ھٰذَا اِنْ ھٰذَآ اِلَّا سِـحْرٌ یُّـؤْثَرُ وَ اِنْ یَّـرَوْا اٰیَۃً یُّعْرِضُوْا وَ یَقُوْلُوْا سِـحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ۔۴۲۔کَتَب اللّٰہُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَـا وَ رُسُلِیْ۔۴۳۔وَ اللّٰہُ غَالِبٌ عَلٰٓی اَمْرِہٖ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ۔۴۴۔ھُوَ الَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْھُدٰی وَدِیْنِ الْـحَقِّ لِیُظْھِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ۔۴۵۔لَا مُبَدِّ۔لَ لِکَلِمَاتِ اللّٰہِ۔۴۶۔وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَلَمْ یَلْبِسُوْٓا اِیْـمَانَـھُمْ بِظُلْمٍ اُولٰٓئِکَ لَھُمُ الْاَ۔مْنُ وَ ھُمْ مُّھْتَدُ وْنَ۔۴۷۔وَ لَا تُـخَاطِبْنِیْ فِی الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا اِنَّـھُمْ مُّغْرَقُوْنَ۔۴۸۔وَ اِنْ یَّـتَّخِذُ۔وْنَکَ اِلَّا ھُزُوًا۔أَ ھٰذَا الَّذِیْ بَعَثَ اللّٰہُ۔۴۹۔وَیَنْظُرُوْنَ اِلَیْکَ وَ ھُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ۔اکیلے کافی ہیں۔۳۵۔اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ تو جھوٹا اِفترا ہے جو اس شخص نے کیا۔۳۶۔ہم نے اپنے باپ دادوں سے ایسا نہیں سنا۔یہ نادان نہیں جانتے کہ کسی کو کوئی مرتبہ دینا خدا پر مشکل نہیں۔۳۷۔ہم نے انسانوں میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔۳۸۔پس اسی طرح اس شخص کو یہ مرتبہ عطا فرمایا تاکہ مومنوں کے لئے نشان ہو۔۳۹۔مگر خدا کے نشانوں سے ان لوگوں نے انکار کیا۔دل تو مان گئے مگر یہ انکار تکبر اور ظلم کی وجہ سے تھا۔۴۰۔ان کو کہہ دے کہ میرے پاس خاص خدا کی طرف سے گواہی ہے پس کیا تم مانتے نہیں۔پھر ان کو کہہ دے کہ میرے پاس خاص خدا کی طرف سے گواہی ہے پس کیا تم قبول نہیں کرتے۔۴۱۔اور جب نشان دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ یہ تو ایک معمولی امر ہے جو قدیم سے چلا آتا ہے… ۴۲۔خدا نے قدیم سے لکھ رکھا ہے یعنی مقرر کر رکھا ہے کہ مَیں اور میرے رسول ہی غالب ہوں گے۔یعنی گو کسی قسم کا مقابلہ آپڑے جو لوگ خدا کی طرف سے ہیں وہ مغلوب نہیں ہوں گے۔۴۳۔اور خدا اپنے ارادوں پر غالب ہے مگر اکثر لوگ نہیں سمجھتے۔۴۴۔خدا وہی خدا ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب کرے۔۴۵۔کوئی نہیں جو خدا کی باتوں کو بدل دے۔۴۶۔اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور اپنے ایمان کو کسی ظلم سے آلودہ نہیں کیا ان کو ہر ایک بلا سے اَمن ہے اور وہی ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں۔۴۷۔اور ظالموں کے بارے میں مجھ سے کچھ کلام نہ کر وہ تو ایک غرق شدہ قوم ہے۔۴۸۔اور تجھے ان لوگوں نے ایک ہنسی کی جگہ بنا رکھا ہے اور کہتے ہیں کہ کیا یہی ہے جو خدا نے مبعوث فرمایا۔۴۹۔اور تیری طرف دیکھتے ہیں اور تُو اُنہیں نظر نہیں آتا۔
۵۰۔وَ اِذْ یَـمْکُرُ بِکَ الَّذِیْ کَفَّرَ۔۵۱۔اَوْقِدْ لِیْ یَا ھَامَانُ لَعَلِّیْ اَطَّلِعُ عَلٰی اِلٰہِ مُوْسٰی وَ اِنِّیْ لَاَظُنُّہٗ مِنَ الْکَاذِبِیْنَ۔۵۲۔تَبَّتْ یَدَا اَبِیْ لَھَبٍ وَّتَبَّ۔۵۳۔مَا کَانَ لَہٗ اَنْ یَّدْخُلَ فِیْـھَآ اِلَّا خَائِفًا۔۵۴۔وَمَا اَصَا بَکَ فَـمِنَ اللّٰہِ۔۵۵۔اَلْفِتْنَۃُ ھٰھُنَا فَاصْبِرْ کَمَا صَبَـرَ اُولُوا الْعَزْمِ۔۵۶۔اَلَا اِنَّـھَا فِتْنَۃٌ مِّنَ اللّٰہِ لِیُحِبَّ حُبًّا جَـمًّا۔حُبًّا مِّنَ اللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْاَکْــرَمِ۔۵۷۔عَطَآءً غَیْرَ مَـجْذُ وْذٍ۔۵۸۔وَ فِی اللّٰہِ اَجْرُکَ وَ یَـرْضٰی عَنْکَ رَبُّکَ وَ یُتِمُّ اسْـمَکَ۔۵۹۔وَعَسٰی اَنْ تُـحِبُّوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ شَـرٌّ لَّکُمْ وَ عَسٰی اَنْ تَکْرَھُوْا شَیْئًا وَّ ھُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ وَاللّٰہُ یَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۔؎۱ ۵۰۔اور یاد کر وہ وقت جب تیرے پر ایک شخص سراسر مکر سے تکفیر کا فتویٰ دے گا… ۵۱۔وہ اپنے بزرگ ہامان کو کہے گا کہ اس تکفیر کی بنیاد تو ڈال کہ تیرا اثر لوگوں پر بہت ہے اور تُو اپنے فتویٰ سے سب کو افروختہ کرسکتا ہے سو تُو سب سے پہلے اس کفر نامہ پر مُہر لگا تا سب علماء بھڑک اُٹھیں اور تیری مُہر کو دیکھ کر وہ بھی مہریں لگا دیں اور تاکہ مَیں دیکھوں کہ خدا اس شخص کے ساتھ ہے یا نہیں کیونکہ مَیں اس کو جھوٹا سمجھتا ہوں (تب اس نے مُہر لگادی) ۵۲۔ابو لہب ہلاک ہوگیا اور اُس کے دونوں ہاتھ ہلاک ہوگئے۔(ایک وہ ہاتھ جس کے ساتھ تکفیر نامہ کو پکڑا اور دوسرا وہ ہاتھ جس کے ساتھ مُہر لگائی یا تکفیر نامہ لکھا) ۵۳۔اس کو نہیں چاہیےتھا کہ اس کام میں دخل دیتا مگر ڈرتے ڈرتے۔۵۴۔اور جو تجھے رنج پہنچے گا وہ تو خدا کی طرف سے ہے۔۵۵۔جب وہ ہامان تکفیر نامہ پر مُہر لگادے گا تو بڑا فتنہ برپا ہوگا۔پس تو صبر کر جیسا کہ اُولوالعزم نبیوں نے صبر کیا… ۵۶۔یہ فتنہ خدا کی طرف سے فتنہ ہوگا تا وہ تجھ سے بہت محبّت کرے۔۵۷۔جو دائمی محبّت ہے جو کبھی منقطع نہیں ہوگی ۵۸۔اور خدا میں تیرا اجر ہے۔خدا تجھ سے راضی ہوگا اور تیرے نام کو پورا کرے گا۔۵۹۔بہت ایسی باتیں ہیں کہ تم چاہتے ہو مگر وہ تمہارے لئے اچھی نہیں اور بہت ایسی باتیں ہیں کہ تم نہیں چاہتے اور وہ تمہارے لئے اچھی ہیں اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔‘‘ (اربعین نمبر ۳۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۴۱۰ تا ۴۱۸ و ضمیمہ تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۵۹ تا ۶۵) ۱۹۰۰ء ’’خدا نے مجھے اطلاع دی ہے۔تمہارے پر حرام ہے اور قطعی حرام ہے کہ کسی مکفّر اور مکذّب ۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’چونکہ کئی دفعہ کئی ترتیبوں کے رنگ میں یہ الہامات ہوچکے ہیں اِس لئے فقرات کے جوڑنے میں ایک خاص ترتیب کا لحاظ نہیں۔ہر ایک ترتیب فہمِ ملہم کے مطابق الہامی ہے۔‘‘ (اربعین نمبر ۳۔روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۴۱۲ حاشیہ)