تذکرہ یعنی وحی مقدّس و روٴیا و کشوف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة و السلام

حصہ 36

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جو مجھے ایک دوا دی ہے سپاری جیسی شکل ہے اور کچھ جائفل کی شکل ہے ٹکڑے جائفل کے معلوم ہوتے ہیں جو ان کے ہاتھ میں ہیں پھر میری آنکھ کھل گئی۔فَالْـحَمْدُ لِلہِ عَلٰی ذٰلِکَ۔(کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳) ۲۸؍ جنوری ۱۹۰۳ء (الف) ’’ اس وقت مجھے اوّل ایک کشفی صورت میں خواب کے ذریعہ سے دکھلایا گیا ہے کہ میرے گھر میں (یعنی اُمّ المؤمنین) کہتے ہیں کہ اگر مَیں فوت ہوجاؤں تو میری تجہیز و تکفین آپ خود اپنے ہاتھ سے کرنا۔اس کے بعد مجھے ایک بڑا منذر الہام ہوا ہے۔غَاسِقُ اللہِ۔‘‘۱؎ ( البدر جلد۲ نمبر۱ ، ۲ مورخہ۲۳ ،۳۰؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ۷ ) (ب) ’’ مجھے اس کے یہ معنے۲؎ معلوم ہوئے ہیں کہ جو بچہ؎۳ میرے ہاں پیدا ہونے والا ہے۔بقیہ حاشیہ۔مولوی محمد احسن صاحب مجھے ایک گانٹھ سونٹھ یا سپاری کی اور جائفل دے رہے ہیں کہ اسے منہ میں رکھو۔اس خواب کے بعد مجھے دو گھنٹہ تک بالکل آرام رہا اور اب بھی تکلیف تو ہے مگر بہت کم اور ۲۶؍جنوری کی سیر میں آپ نے فرمایا۔رات کو مَیں نے سونٹھ اور جائفل منہ میں رکھا تھا۔اس سے کھانسی کو بہت ہی آرام ہے۔‘‘ ۱ (نوٹ از الحکم) ’’۲۸؍جنوری ۱۹۰۳ء آج صبح کو چار ساڑھے چاربجے کے قریب مشکوئے معلّٰی میں صاحبزادی پیدا ہوئی جس کے متعلق گزشتہ شب کو پیدا ہونے سے پہلے غَاسِقُ اللّٰہِ کا الہام ہوا تھا۔الحکم۴؎ کی گزشتہ اشاعت میں جو یہ درج ہوا ہے کہ الہام بعد میں ہوا تھا یہ سہو ہوا ہے۔اصل یوں ہے کہ بچہ پیدا ہونے سے قریباً چار گھنٹے پیشتر یہ الہام حضرت اقدسؑ کو ہوا تھا جو اس وقت آپ نے تشریف لا کر مولانا مولوی سید محمد احسن صاحب کو سنایا اس قت رات کے ۱۲ بجے تھے۔حضرت حجۃ اللہ نے مولوی صاحب کے دروازہ پر دستک دی۔مولوی صاحب نے جب پوچھا کہ کون ہے تو فرمایا غلام احمد۔پھر آپ نے یہ الہام مولوی صاحب کو سنایا اور ایک رؤیا بھی سنائی جو اسی وقت دیکھی تھی کہ حضرت حجۃ اللہ کو حضرت ام المؤمنین کہتی ہیں کہ اگر میرا انتقال ہوجاوے تو آپ اپنے ہاتھ سے میری تجہیز و تکفین کریں۔‘‘ (الحکم مورخہ ۱۴؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۴) ۲ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔’’ میں نے اِس سے پیشتر یہ خیال کیا تھا کہ چونکہ عنقریب گھر میں وضع حمل ہونے والا ہے۔تو شاید مولود کی وفات پر یہ لفظ دلالت کرتا ہے۔مگر بعد میں غور کرنے سے معلوم ہوا کہ اس سے مراد ابتلا ہے اجتہادی امور ایسے ہی ہوا کرتے ہیں کہ اوّل خیال کسی اور طرف چلا جاتا ہے غرضیکہ اس کے معنے ہوئے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی امر بطور ابتلا کے ہے اور اس سے جماعت کا ابتلا مُراد نہیں ہے بلکہ منکرین کا جو کہ جہالت، نادانی، افترا سے کام لیتے ہیں… تاریکی جب خدا کی طرف منسوب ہو تو دشمن کی آنکھ میں ابتلاء کا موقع اس سے مراد ہوتا ہے اور اس لئے اس کو غاسق اللہ کہتے ہیں۔‘‘ (البدر مورخہ ۲۷؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ۴۳) ۳ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یہ بچہ صاحبزادی امۃ النصیر صاحبہ تھیں جو ۲۸؍جنوری ۱۹۰۳ء کو ساڑھے چار بجے کے قریب پیدا ہوئیں اور ۳؍ستمبر ۱۹۰۳ء کو فوت ہوئیں۔دیکھئے غیر معمولی پرچہ الحکم مورخہ ۳؍دسمبر ۱۹۰۳ء۔۴ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۳۱؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵

وہ زندہ نہ رہے گا۔‘‘ (البدر جلد۲ نمبر۱و ۲ مورخہ۲۳ و ۳۰؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ۸) (ج) ۲۸ ؍جنوری ۱۹۰۳ء م ۲۸؍ شوال ۱۳۲۰ھ ۱۔’’۱۔سَیُکْرِ۱؎مُکَ اللہُ اِکْــرَامًا عَـجَبًا۔۲؎ ۲۔اس کے ساتھ دیکھا کہ ایک قیمتی چوغہ سنہری رنگ کا میرے پاس ہے میں نے کہا کہ میں اس کو عید کے دن پہنوں گا۔۳۔پھر دیکھا کہ جہلم کی کچہری میں ہم ہیں اور سنسار چند کے کمرہ میں نہیں بلکہ کسی اور حاکم کے کمرہ کی طرف جارہے ہیں۔(کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۳) ۲۔۔اِنَّ اللّٰہَ مَعَ عِـبَادِہٖ یُــوَاسِیْکَ۔‘‘۳؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۴۔البدر جلد ۲ نمبر ۱، ۲ مورخہ ۲۳؍ و ۳۰؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۰۔الحکم جلد ۷ نمبر ۴ مورخہ ۳۱؍جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵) ۲۹ ؍جنوری ۱۹۰۳ء ’’ اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ۔اُصَلِّیْ وَ اَصُوْمُ۔یَا جِبَالُ اَوِّبِیْ مَعَہٗ وَ الطَّیْرَ۔قَدْ بَعُدُ۔وْا مِنْ مَّآءِ الْـحَیَاۃِ فَسَحِّقْھُمْ تَسْحِیْقًا۔‘‘؎۴ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۳) ۳۰؍ جنوری ۱۹۰۳ء ۱۔’’ لَا یَـمُوْتُ اَحَدٌ مِّنْ رِّجَالِکُمْ۔‘‘؎۵ ۲۔’’ اسی۶؎ رات خواب میں دیکھا کہ گویا زارِ روس کا سوٹا میرے ہاتھ میں ہے اور اس میں پوشیدہ طور پر ۱ (نوٹ از ناشر) البدر مورخہ۲۳؍ و ۳۰ ؍ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۸ اور الحکم مورخہ ۳۱؍ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵ میں یہ الہام ان الفاظ میں درج ہے۔’’سَاُکْرِمُکَ اِکْــرَامًا عَـجَبًا۔‘‘ نیز البدر مورخہ ۲۷؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۴۳ میں تحریر ہے کہ ’’اس الہام میں عَـجَبًا کا لفظ بتلاتا ہے کہ کوئی نہایت ہی مؤثر بات ہے۔‘‘ ۲ (ترجمہ از ناشر) ۱۔عنقریب اللہ تعالیٰ عجیب طور پر تیری بزرگی ظاہر کردے گا۔۳ (ترجمہ) خدا اپنے بندوں کے ساتھ ہے۔وہ تیری غمخواری کرے گا۔( البدر مورخہ۶؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ۲۴) ۴ (ترجمہ از مرتّب) مَیں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔مَیں خاص رحمتیں نازل کروں گا اور عذاب کو روکوں گا اے پہاڑو اور اے پرندو! میرے اس بندہ کے ساتھ وجد اور رقّت سے میری یاد کرو۔وہ زندگی کے پانی سے دُور ہوگئے ہیں۔پس تو انہیں اچھی طرح پیس ڈال۔۵ (ترجمہ از مرتّب) تمہارے خاص آدمیوں میں سے کوئی نہیں مرے گا۔(نوٹ) البدر میں درج ہے کہ اس الہام کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔’’اس کے حقیقی معنے کہ تمہارے رِجال میں کوئی نہ مرے گا تو ہو نہیں سکتے کیونکہ موت تو انبیاء تک کو آتی ہے اور نہ قیامت تک کسی نے زندہ رہنا ہے۔مگر اس کے مفہوم کا پتہ نہیں ہے۔شاید کوئی اَور معنے ہوں۔‘‘ (البدر مورخہ۶؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ۲۴) ۶ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یعنی جس رات الہام ’’ لَا یَـمُوْتُ اَحَدٌ مِّنْ رِّجَالِکُمْ‘‘ ہوا تھا۔

بندوق کی نالی بھی ہے۔دونوں کام نکالتا ہے۔اور پھر دیکھاکہ وہ بادشاہ جس کے پاس بو علی سینا تھا اس کی کمان میرے پاس ہے اور مَیں نے اس کمان سے ایک شیر کی طرف تِیر چلایا ہے اور شاید بو علی سینا بھی میرے پاس کھڑا ہے اور وہ بادشاہ بھی۔‘‘ (کاپی الہامات۱؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۴) ۳۱؍جنوری ۱۹۰۳ء ’’ اِنَّ اللّٰہَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ ‘‘ ؎۲ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۴) ۱۹۰۳ء ’’ اَلْـحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ وَھَبَ لِیْ عَلَی الْکِبَرِاَرْبَعَۃً مِّنَ الْبَنِیْنَ وَ اَنْـجَزَ وَعْدَہٗ مِنَ الْاِحْسَانِ۔وَ بَشَّـرَنِیْ بِـخَامِسٍ فِیْ حِیْنٍ مِّنَ الْاَحْیَانِ۔‘‘ (مواہب الرحمٰن۔روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحہ ۳۶۰) یعنی اللہ تعالیٰ کو حمد و ثنا ہے جس نے پِیرانہ سالی میں چار لڑکے مجھے دیئے اور اپنا وعدہ پورا کیا… (اور) پانچواں لڑکا جو چار سے علاوہ بطور نافلہ پیدا ہونے والا تھا، اُس کی خدا نے مجھے بشارت دی کہ وہ کسی وقت ضرور پیدا۳؎ ہوگا۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ ۲۲۸،۲۲۹) ۲ ؍فروری ۱۹۰۳ء ’’۱۔اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ ۲۔وَاُصَلِّیْ وَ اَصُوْمُ۔۳۔وَ اُعْطِیْکَ مَا یَدُ۔وْمُ۔۴۔سَنُنْجِیْکَ۔۵۔سَنُعْلِیْکَ۔۶۔سَاُکْرِمُکَ اِکْـرَامًا عَـجَبًا۔۷۔سُـمِعَ الدُّعَآءُ۔۸۔اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ۔۹۔اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔۱۰۔دُعَآءُکَ مُسْتَجَابٌ۔‘‘؎۴ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۵) (ترجمہ) ’’۱۔مَیں اس رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔۲۔۵؎ ۳۔اور تجھے وہ چیز دوں گا جو ہمیشہ رہے۔۴۔ہم تجھے ۱ (نوٹ از مولانا عبد اللطیف بہاولپوری) یہ رؤیا باختلاف الفاظ الحکم اور البدر میں بھی ہے۔دیکھیے الحکم مورخہ۳۱؍جنوری۱۹۰۳ء صفحہ۱۵ اور البدر مورخہ ۶؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ۲۴۔۲ (ترجمہ از مرتّب) یقیناً اللہ تعالیٰ نہایت ہی مہربان اور بہت ہی رحم کرنے والا ہے۔۳ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’چنانچہ قریباً تین ماہ کا عرصہ گزرا ہے کہ میرے لڑکے محمود احمد کے گھر میں لڑکا پیدا ہوا جس کا نام نصیر احمد رکھا گیا۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۲۲۹) ۴ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۷؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۶ میں ان الہامات کی ترتیب مختلف ہے۔۵ (ترجمہ از مرتّب) ۲۔میں خاص رحمتیں نازل کروں گا اور عذاب کو روکوں گا۔

نجات دیں گے۔۵۔ہم تجھے غالب کریں گے۔۶۔اور مَیں تجھے ایسی بزرگی دوں گا جس سے لوگ تعجب میں پڑیں گے۔۷۔۱؎ ۸۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اور تیرے اہل کے ساتھ۔۹۔مَیں فوجوں کے ساتھ ناگہانی طور پر آؤں گا۔۱۰۔۲؎‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ ۹۰، ۹۳، ۹۹، ۱۰۶) ۲ ؍فروری ۱۹۰۳ء ’’دیکھا کہ گویا مرزا خدا بخش دکھلاتے ہیں کہ خون کے چھینٹے ان پر پڑے ہیں کچھ کرتے کے نیچے کے حصہ پر کچھ ساتھ گریبان کے قریب اس پر میں کہتا ہوں کہ یہ تو اُسی طرح چھینٹے معلوم ہوتے ہیں کہ جو عبد اللہ سنوری اور مجھ پر پڑے تھے۔‘‘ (کاپی الہامات۳؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۴، ۵) ۳؍ فروری ۱۹۰۳ء (الف) ’’۱۔اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ۔۲۔اُصَلِّیْ وَ اَصُوْمُ۔۳۔وَ اُعْطِیْکَ مَا یَدُوْمُ۔۴۔اَسْھَرُ وَ اَنَـامُ۔۵۔وَ اَجْعَلُ لَکَ اَنْـوَارَ الْقُدُ وْمِ۔۶۔بَـرَزَ مَا عِنْدَ ھُمْ مِّنَ الرِّمَاحِ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵) (ترجمہ) ’’ ۱۔۔مَیں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔۲۔۴؎۳۔اور وہ چیز تجھے دوں گا جو تیرے ساتھ ہمیشہ رہے گی۔۴۔۵؎۔۵۔اور تیرے لئے اپنے آنے کے نور؎۶ عطاکروں گا۔۶۔انہوں نے جو کچھ ان کے پاس ہتھیار تھے سب ظاہر کردیئے۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ ۹۵ ، ۱۰۶، ۱۰۷) (ب) ’’اِنَّ اللہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا‘‘ (الحکم جلد ۷ نمبر ۵مورخہ ۷؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۶ ) (ترجمہ) خدا اُن کے ساتھ ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ ۱۰۵) ۱ (ترجمہ از مرتّب) ۷۔تیری دعا سنی گئی۔۲ (ترجمہ از مرتّب) ۱۰۔تیری دعا مقبول ہے۔۳ (نوٹ از ناشر) یہ رؤیا البدر مورخہ ۶؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۲۴ میں بھی باختلافِ الفاظ درج ہے۔۴ (ترجمہ از مرتّب) ۲۔مَیں (تجھ پر) خاص رحمتیں نازل کروں گا اور عام لوگوں سے اپنے عذاب کو روک لوں گا۔۵ (ترجمہ از مرتّب) ۴۔مَیں چشم نمائی بھی کروں گا اور چشم پوشی بھی۔(نوٹ از ناشر) ۱۔الحکم مورخہ ۷؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۶ میں یہ الہامات مختلف ترتیب سے درج ہیں۔۲۔الہام ’’۔بَـرَزَ مَا عِنْدَ ھُمْ مِّنَ الرِّمَاحِ‘‘ الحکم مورخہ ۱۴؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۳ اور البدر مورخہ ۱۳؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۲۵ میں بھی درج ہے۔۶ تذکرۃ الشہادتین میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کا ترجمہ یوں بھی فرمایا ہے۔’’ اور اپنی تجلّی کے نور تجھ میں رکھ دوں گا۔‘‘ (تذکرۃ الشہادتین۔روحانی خزائن جلد۲۰ صفحہ ۹)

۴؍ فروری ۱۹۰۳ء ’’ ذَالِکَ بِـمَا عَصَوْا وَکَانُوْا یَعْتَدُوْنَ۔‘‘ (الحکم جلد۷ نمبر۵ مورخہ ۷؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۶) (ترجمہ) ’’کیونکہ وہ لوگ حد سے نکل گئے ہیں اور نافرمانی کی راہوں پر قدم رکھا ہے۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ ۹۳) ۸؍ فروری ۱۹۰۳ء ’’۔۱۔اَلْـــحَــرْبُ مُــھَــیَّــجَــــۃٌ۔؎۱ ۲۔پھر یہ زندہ ہوئی ہے مَر مَر کر‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۵) فروری ۱۹۰۳ء ’’ آج آریہ سماج قادیان کی طرف سے میری نظر سے ایک اشتہار گزرا… اس اشتہار میں ہمارے سیّد و مولیٰ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اور میری نسبت اور میرے معزز احباب کی نسبت اس قدر سخت الفاظ اور گالیاں استعمال کی ہیں کہ بظاہر یہی دل چاہتا تھا کہ ایسے لوگوں کو مخاطب نہ کیا جاوے مگر خدا تعالیٰ نے اپنی وحی خاص سے مجھے مخاطب کرکے فرمایا کہ ’’اس تحریر کا جواب لکھ اور مَیں جواب دینے میں تیرے ساتھ ہوں۔‘‘ تب مجھے اس مبشر وحی سے بہت خوشی پہنچی کہ جواب دینے میں مَیں اکیلا نہیں۔سو مَیں اپنے خدا سے قوت پاکر اُٹھا اور اُس کی روح کی تائید سے مَیں نے اس رسالہ؎۲ کو لکھا۔‘‘ (نسیم دعوت۔روحانی خزائن جلد۱۹ صفحہ ۳۶۳،۳۶۴) ۱۹۰۳ء ’’ ایک دفعہ مَیں نے دعا کی کہ یہ بیماریاں بالکل دُور کردی جائیں تو جواب ملا کہ ایسا نہیں ہوگا۔تب میرے دل میں خدائے تعالیٰ کی طرف سے یہ ڈالا گیا کہ مسیح موعود کے لئے یہ بھی ایک علامت ہے کیونکہ لکھا ۱ (ترجمہ از ناشر) جنگ بھڑکائی جائے گی۔(نوٹ) ’’البدر میں یہ الہام اِن الفاظ میں موجود ہے۔حَـرْبٌ مُّھَیَّجَۃٌ جوش سے بھری ہوئی لڑائی۔فرمایا کہ اس کا اشارہ یا تو مقدمہ کی شاخوں کی طرف معلوم ہوتا ہے یا آریہ سماج کو جو اشتہار نَو مسلموں نے دیا ہے اُس سے جوش میں آکر وہ لوگ کچھ گندی گالیاںوغیرہ دیویں چنانچہ شام کو ایک اشتہار آریوں کی طرف سے نکل آیا جس میں ایسے ہی گندے الفاظ تھے۔‘‘ (البدر مورخہ ۱۳؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۲۵) ۲ یعنی رسالہ ’’ نسیم دعوت ‘‘ (عبد اللطیف بہاولپوری)

ہے کہ وہ ۲دو زرد چادروں میں اُترے گا۔سو یہ و ُہی ۲دو زرد رنگ کی چادریں ہیں۔ایک اُوپر کے حصّہء بدن پر اور ایک نیچے کے حصّہء بدن پر۔‘‘ (نسیم دعوت۔روحانی خزائن جلد۱۹ صفحہ ۴۳۵،۴۳۶) ۹ ؍فروری ۱۹۰۳ء ’’ ۱۔اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔۲۔اِنِّیْ مَعَ الْاَسْبَابِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔۳۔اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ مُـحِیْطٌ۔۴۔اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اُجِیْبُ۔میں رسول کو واسطہ ڈال کر خود جواب دوں گا۔۵۔اُخْطِیْ وَاُصِیْبُ۔۶۔اِنِّیْ مَعَ الرَّسُوْلِ اَقُوْمُ وَ لَنْ اَبْرَحَ الْاَرْضَ اِلَی الْوَقْتِ الْمَعْلُوْمِ‘‘ (کاپی الہامات۱؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵، ۶) (ترجمہ) ۱۔میں فوجوں کے ساتھ ناگہانی طور پر آؤں گا۔۲،۳۔۲؎ ۴۔۔میں رسول کے ساتھ ہو کر جواب دوں گا۔۵۔اپنے ارادہ کو کبھی چھوڑ بھی دوں گا اور کبھی ارادہ پورا کروں گا۔۳؎ ۶۔میں اپنے رسول کے ساتھ کھڑا ہوں گا اور وقت مقررہ تک میں اس زمین سے علیحدہ نہیں ہوں گا۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۰۶، ۱۰۷) ۱۱؍ فروری ۱۹۰۳ء (الف) ’’ اے ازلی ابدی خدا بیڑیوں کو پکڑ کے آ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۶۔حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۰۷) (ترجمہ) ’’ اے ازلی ابدی خدا میری مدد کے لئے آ۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۰۷) ۱ (نوٹ از ناشر) البدر مورخہ ۱۳؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۲۵ اور الحکم مورخہ ۱۴؍ فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۳ میں یہ الہامات قدرے مختلف ترتیب سے درج ہیں۔۲ (بقیہ ترجمہ از مرتّب) ۲میں خاص سامان لے کر تیرے پاس اچانک آؤں گا۔۳میں اپنے رسول کی حمایت میں (انہیں) گھیرنے والا ہوں۔۳ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں۔’’ اس وحی الٰہی کے ظاہری الفاظ یہ معنے رکھتے ہیں کہ مَیں خطا بھی کروں گا اور صواب بھی۔یعنی جو مَیں چاہوں گا کبھی کروں گا کبھی نہیں۔اور کبھی میرا ارادہ پورا ہوگا اور کبھی نہیں۔ایسے الفاظ خدا تعالیٰ کے کلام میں آجاتے ہیں۔جیسا کہ احادیث میں لکھا ہے کہ مَیں مومن کی قبضِ روح کے وقت تردّد میں پڑتا ہوں حالانکہ خدا تردّد سے پاک ہے۔اسی طرح یہ وحی الٰہی ہے کہ کبھی میرا ارادہ خطا جاتا ہے اور کبھی پُورا ہوجاتا ہے۔اس کے یہ معنی ہیں کہ کبھی مَیں اپنی تقدیر اور ارادہ کو منسُوخ کردیتا ہوں اور کبھی وہ ارادہ جیسا کہ چاہا ہوتا ہے۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد۲۲ صفحہ ۱۰۶حاشیہ)

(ب) ’’اِنِّیْ مَعَ الْـجَیْشِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔اِنِّیْ اَنَـا الرَّحْـمٰنُ ذُو اللُّطْفِ وَالنَّدٰی۔اِنِّیْ اَنَـا الرَّحْـمٰن ذُو الْمَجْدِ وَ الْعُلٰی۔‘‘؎۱ ( کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۶) ۱۷؍ فروری ۱۹۰۳ء روز سہ شنبہ ’’ یَـوْمُ الْاِثْنَیْنِ وَ فَتْحُ الْـحُنَیْنِ۔‘‘ ؎۲ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۶۔البدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخہ ۲۰؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۳۹۔الحکم جلد ۷ نمبر ۷ مورخہ ۲۱؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ۱۶ ) ۱۸ ؍فروری ۱۹۰۳ء ’’ وَ؎۳یُــبْقِــــیْـــــــــکَ۔تا بدیر ترا خواہد داشت ‘‘؎۴ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۶) ۲۱؍ فروری ۱۹۰۳ء ’’ ضَاقَتِ الْاَرْضُ بِـمَا رَحُبَتْ‘‘ ؎۵ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۶) ۲۲؍ فروری ۱۹۰۳ء آج رات ۵ بجے دیکھا کہ شیخ رحمت اللہ صاحب نے نہایت شیریں اور سرد اور لذیذ دودھ مجھے پلایا ہے۔پھر کسی نے کہا کہ اَب…؎۶ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۶) ۲۵؍ فروری ۱۹۰۳ء ’’ زن باد آں فرزند کہ چنیں پدرے بگزرد و ا و ملول نیست۔‘‘؎۷ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۶) ۱ (ترجمہ از مرتّب) مَیں لشکر کے ساتھ تیرے پاس اچانک آؤں گا۔مَیں ہی لطف اور بخشش کا مالک رحمان ہوں۔مَیں ہی بزرگی اور بلندی کا مالک رحمان ہوں۔۲ (ترجمہ از مرتّب) روز سوموار اور حنین والی فتح۔۳ (ترجمہ از ناشر) وہ خدا تجھے دیر تک زندہ رکھے گا۔۴ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔کہ کل ۱۸؍فروری کو یکایک مرض کا دَورہ ہوگیا اور ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوگئے۔اسی حالت میں ایک الہام ہوا جس کا صرف ایک حصّہ یاد رہا۔چونکہ بہت تیزی کے ساتھ ہوا تھا جیسے بجلی کوندتی ہے اس لئے باقی حصّہ محفوظ نہ رہا۔وہ یہ ہے۔وَ یُبْقِیْکَ اس کا ترجمہ بھی اللہ تعالیٰ نے ساتھ ہی بتایا اور وہ یہ ہے۔تا بدیر ترا خواہد داشت ‘‘ (الحکم مورخہ ۲۱؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ۱۶۔البدر مورخہ ۲۷؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۴۷) ۵ (ترجمہ از مرتّب) زمین فراخی کے باوجود تنگ ہوگئی۔۶ یہاںدرج الفاظ پڑھے نہیں جاسکے۔(ناشر) ۷ (ترجمہ از مرتّب) وہ لڑکا جس کا ایسا باپ گزر جائے اور وہ ملول تک نہ ہو(کاش) وہ عورت ہوتا ( تو اچھا تھا)۔

۱۹۰۳ء ’’ فرمایا کہ مَیں دیکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فیوض عجیب نُوری شکل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتے ہیں اور پھر وہاں جاکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ میں جذب ہوجاتے ہیں اور وہاں سے نکل کر اُن کی لا انتہا نالیاں ہوتی ہیں اور بقدر حصّہ رسدی ہر حق دار کو پہنچتی ہیں۔‘‘ (الحکم جلد۷ نمبر۸ مورخہ ۲۸؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ۷) یکم مارچ ۱۹۰۳ء ’’ صبح کی سیر(کے وقت) نواب؎۱صاحب کو مخاطب کرکے فرمایا کہ آج رات ایک کشف میں آپ کی تصویر ہمارے سامنے آئی اور اتنا لفظ الہام ہوا۔حُـــجَّـــۃُ اللہِ یہ امر کوئی ذاتی معاملات سے تعلق نہیں رکھتا۔اِس کے متعلق یوں تفہیم ہوئی کہ چونکہ آپ اپنی برادری اور قوم میں سے اور سوسائٹی میں سے الگ ہوکر آئے ہیں تو اللہ تعالیٰ نے آپ کا نام حُـجّۃ اللہ رکھا یعنی آپ اُن پر حجّت ہوں گے۔قیامت کے دن اُن کو کہا جاوے گا کہ فلاں شخص نے تم سے نکل کر اس صداقت کو پرکھا اور مانا تم نے کیوں ایسا نہ کیا۔یہ بھی تم میں سے ہی تھا اور تمہاری طرح کا ہی انسان تھا۔چونکہ خدا تعالیٰ نے آپ کا نام حُـجّۃ اللہ رکھا آپ کو بھی چاہیےکہ آپ اُن لوگوں پر تحریر سے، تقریر سے، ہر طرح سے حجّت پُوری کردیں۔‘‘ (الحکم جلد۷ نمبر۹ مورخہ ۱۰؍مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ۱۱) ۱۹۰۳ء ’’ آج بوقت چار بجے صبح کو مَیں نے ایک خواب دیکھا۔مَیں حیرت میں ہوں کہ اس کی کیا تعبیر ہے۔مَیں نے آپ؎۲کی بیگم صاحبہ عزیزہ سعیدہ امۃ الحمید بیگم کو خواب میں دیکھا کہ جیسے ایک اولیاء اللہ خدا سے تعلق رکھنے والی ہوتی ہیں اور ان کے ہاتھ میں دس روپیہ سفید اور صاف ہیں۔یہ میرے دل میں گزرا ہے کہ دس روپیہ ہیں۔مَیں نے صرف دُور سے دیکھے ہیں۔تب انہوں نے وہ دس روپیہ اپنے ایک ہاتھ سے دوسرے ہاتھ کی طرف پھینکے ہیں اور ان روپوں میں سے نور کی کرنیں نکلتی ہیں جیسا کہ چاند کی شعاعیں ہوتی ہیں وہ نہایت تیز اور چمک دار کرنیں ہیں جو تاریکی کو روشن کردیتی ہیں اور مَیں اس وقت تعجب میں ہوں کہ روپیہ میں سے کس وجہ سے اس قدر نُورانی کرنیں نکلتی ہیں اور خیال گزرتا ہے کہ ان نورانی کرنوں کا اصل موجب خود وہی ہیں۔اس حیرت سے آنکھ کُھل گئی… تعجب میں ہوں کہ اس کی تعبیر کیا ہے۔شاید اس کی تعبیر یہ ہے کہ ان کے لئے خدا تعالیٰ کے علم میں کوئی نہایت نیک حالت درپیش ہے۔اسلام میں عورتوں میں سے بھی صالح اور ولی ہوتی رہی ہیں جیسا کہ رابعہ بصری رضی اللہ عنہا۔اور یہ بھی خیال گزرتا ہے کہ شاید اس کی یہ تعبیر ہو کہ زمانہ کے رنگ بدلنے سے آپ کو ۱ نواب محمد علی خان صاحبؓ رئیس مالیر کوٹلہ۔(مرزا بشیر احمد) ۲ نواب محمد علی خان صاحبؓ رئیس مالیر کوٹلہ۔(شمس)

کوئی بڑا مرتبہ مل جائے اور آپ کی یہ بیگم صاحبہ اس مرتبہ میں شریک ہوں۔آئندہ خدا تعالیٰ کو بہتر معلوم ہے۔‘‘ (از مکتوب بنام نواب محمد علی خان صاحبؓ۔مکتوبات احمد جلد ۲ صفحہ ۲۶۲ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۹ ؍مارچ ۱۹۰۳ء ۱۔’’ میں نے دیکھا کہ ایک پروانہ میرے نام آیا ہے جس میں لکھا ہے کہ چار جگہ پر طاعون کاحکم جاری کیا گیا… میں ڈرتا ہوں کہ وہ احکام تو میرے پاس نہیں پہنچے گویا میں ان کاغذات کا محافظ دفتر ہوں۔‘‘۱؎ ۲۔’’ اور دیکھا کہ گویا ایک شخص امام الدین اور مولوی محمد یہ بھی انگریزی میں کچھ کام کررہے ہیں۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۷) ۱۰ ؍ مارچ۱۹۰۳ء ’’ یُرِیْدُ وْنَ اَنْ لَّایَتِمَّ اَمْرُکَ۔وَاللّٰہُ یَاْبٰی اِلَّا اَنْ یُّتِمَّ اَمْرَکَ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۷) (ترجمہ) ’’ وہ ارادہ کریں گے جو تیرا کام ناتمام رہے۔اور خدا نہیں چاہتا جو تجھے چھوڑدے جب تک تیرے تمام کام پورے نہ کرے۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۹۸) ۱۵؍ مارچ۱۹۰۳ء ’’ اِنَّـا نَـرِثُ الْاَرْضَ نَـاْکُلُھَا مِنْ اَطْرَافِھَا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۷) (ترجمہ) ’’ہم زمین کے وارث ہوں گے اور اطراف سے اس کو کھاتے آئیں گے۔‘‘ (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۰۷) ۱ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ’’رات کو مَیں نے ایک خواب دیکھی کہ ایک شخص نے مجھے ایک پروانہ دیا ہے۔وہ لمبا سا کاغذ ہے مَیں نے پڑھا تو لکھا ہوا تھا کہ عدالت سے چار جگہ کے لئے طاعون کا حکم جاری کیا گیا ہے۔اس پروانہ سے پایا جاتا تھا کہ اس کا اجرا مَیں نے کیا ہے۔جیسے کاغذات محافظ دفتر کے پاس ہوتے ہیں ویسے ہی وہ میرے پاس ہے۔مَیں نے کہا کہ یہ حکم ایک عرصہ سے ہے اور اس کی تعمیل آج تک نہ ہوئی۔اَب مَیں اس کا کیا جواب دُوں گا۔اس سے مجھے ایک خوف طاری ہوا اور تمام رات مَیں اسی خرخشہ میں رہا اور اس پر روشن خط میں لفظ طاعون کا لکھا تھا۔گویا حکم میرے نام آتا ہے اور مَیں جاری کرتا ہوں۔پھر مَیں نے دیکھا کہ اپنی جماعت کے چند آدمی کشتی کررہے ہیں۔مَیں نے کہا آؤ مَیں تم کو ایک خواب سناؤں۔مگر وہ نہ آئے۔مَیں نے کہا۔کیوں نہیں سنتے۔جو شخص خدا کی باتیں نہیں سنتا وہ دوزخی ہوتا ہے۔‘‘ (البدر مورخہ ۲۰؍مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ۶۵،۶۶)

مارچ۱۹۰۳ء ’’ مَیں نے بعض بیماریوں میں آزمایا ہے اور دیکھا ہے کہ محض دعا سے اس کا فضل ہوا اور مرض جاتا رہا ہے۔ابھی دوچار دن ہوئے ہیں کثرتِ پیشاب اور اسہال کی و جہ سے مَیں مضمحل ہوگیا تھا۔مَیں نے دعا کی تو الہام ہوا۔دُعَآءُکَ مُسْتَجَابٌ ؎۱ اس کے بعد ہی دیکھا کہ وہ شکایت جاتی رہی۔خدا ایک ایسا نسخہ ہے جو سارے نسخوں سے بہتر ہے اور چُھپانے کے قابل ہے۔مگر پھر دیکھتا ہوں کہ یہ بخل ہے اِس لئے ظاہر کرنا پڑتا ہے۔‘‘ (الحکم جلد ۷ نمبر ۱۱ مورخہ ۲۴ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ ۶) ۱۶ ؍ مارچ۱۹۰۳ء ’’ ایک خاص جماعت کے شخص کی نسبت جو معلوم ہے خواب میں معلوم ہوا یعنی خواب میں کہ گھوڑے سے گر پڑا۔پھر اس کی تشریح میں معلوم ہوا کہ استقامت میں فرق آگیا۔‘‘؎۲ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۷) ۱۹؍مارچ۱۹۰۳ء ’’فرمایا کہ آج مَیں نے ایک خواب دیکھا جیسے آنکھ کے آگے ایک نظارہ گزر جاتا ہے۔دیکھتا ہوں کہ دو سنڈھوں کے سر جسم سے الگ کئے ہوئے ہاتھوں میں ہیں۔ایک ایک ہاتھ میں اور دوسرا دوسرے ہاتھ میں۔‘‘ (البدر جلد ۲ نمبر۱۱ مورخہ ۳؍ اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۸۱) ۲۶؍ مارچ۱۹۰۳ء ’’فرمایا۔آج میری طبیعت علیل تھی اِس لئے میری آنکھ لگ گئی۔جب اُٹھا تو یہ الفاظ زبان پر جاری تھے یا سنائی دیئے۔طاعون کا دروازہ کھولا گیا۔معلوم ہوتا ہے کہ طاعون اب پیچھا نہیں چھوڑتی۔‘‘ (البدر جلد ۲ نمبر۱۰ مورخہ ۲۷؍ مارچ ۱۹۰۳ء صفحہ۸۰) ۱۹۰۳ء ۱ (ترجمہ از مرتّب) تمہاری دعا مقبول ہے۔۲ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔’’رات کو مَیں نے خواب دیکھا کہ ایک شخص اپنی جماعت میں سے گھوڑے پر سے گر پڑا۔پھر آنکھ کھل گئی۔سوچتا رہا کہ کیا تعبیر کریں۔قیاسی طور پر جو بات اقرب ہووے لگائی جاسکتی ہے کہ اس اثناء میں غنودگی غالب ہوئی اور الہام ہوا۔استقامت میں فرق آگیا ایک صاحب نے کہا کہ وہ کون شخص ہے ؟ حضرت نے فرمایا کہ معلوم تو ہے مگر جب تک خدا کا اِذن نہ ہو مَیں بتلایا نہیں کرتا۔میرا کام دعا کرنا ہے۔‘‘ (البدر مورخہ ۲۷؍ اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۷۵)

۱۹۰۳ء رؤیا۔’’مَیں اس؎۱ مکان کی طرف سے مسجد کی طرف چلا جارہا ہوں۔مَیں نے ایک شخص کو آتے ہوئے دیکھا جو کہ ایک سکھ کی طرح معلوم ہوتا تھا جس طرح سے اکالئے اور کوکہ سکھ ہوتے ہیں۔اس کے ہاتھ میں ایک بہت تیز، خوفناک، بڑا اور چوڑا چُھرا تھا اور اُس چُھرے کا دستہ چھوٹا ساتھا۔وہ چُھرا بڑا ہی تیز معلوم ہوتا تھا اور ایسا معلوم ہوتا تھا گویا وہ اس سے لوگوں کو قتل کرتا پھرتا تھا۔جہاں اُس نے چُھرا رکھا اور گردن اُڑ گئی۔کچھ اس طرح معلوم ہوتا تھا جس طرح مَیں نے لیکھرام کے وقت میں ایک آدمی خواب میں دیکھا تھا۔اس کی صورت بڑی ڈراؤنی تھی اور بڑا ہی دہشت ناک آدمی معلوم ہوتا تھا۔مجھے بھی اُس سے خوف معلوم ہوا اور مَیں نے اس کی طرف جانا نہ چاہا لیکن میرے پاؤں بہت بوجھل ہوگئے اور مَیں بڑا ہی زور لگا کر اُدھر سے نکلا لیکن اُس نے میری مزاحمت نہ کی اور اگرچہ مجھ کو اُس سے خوف معلوم ہوا لیکن اُس نے مجھ کو کوئی تکلیف نہ دی اور پھر وہ خبر نہیں کہ کس طرف کو نکل گیا۔‘‘ (البدر جلد ۲ نمبر۱۱ مورخہ ۳؍ اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ۸۵) ۱۹۰۳ء ’’رؤیا۔ایک حنائی رنگ کا کاغذ لکھا ہوا دو ورقہ کاغذ کچھ تھوڑے فاصلہ پر گر پڑا ہے۔مَیں نے ایک ہندو کو کہا کہ اس کو پکڑو۔جب وہ پکڑنے لگا تو وہ کاغذ کچھ تھوڑی دُور آگے جا پڑا۔پھر وہ ہندو اُٹھانے لگا تو وہ وہاں سے اُڑ کر اَور آگے جا پڑا۔لیکن وہ دو ورقہ اس طرح کچھ ترتیب سے کُھل کر اُڑتا رہا ہے کہ اس طرح معلوم ہوتا ہے کہ گویا وہ کوئی جاندار چیز ہے۔جب وہ کچھ فاصلہ تک چلا گیا تو وہ ہندو وہاں جاکر پھر اس کو پکڑنے لگا۔تب وہ دو ورقہ اُ ڑ کر میرے پاس آگیا تو اُس وقت میری زبان سے یہ کلمہ نکلا۔جس کا تھا اُس کے پاس آگیا پھر مَیں نے اس کو مخاطب ہو کر کہا کہ ہم وہ قوم ہیں جو رُوح القدس کے بُلائے بولتے ہیں۔ہم وہ قوم ہیں جن کے حق میں خدا نے فرمایا ہے۔لَنَفَخْنَا فِیْـھِمْ مِّنْ صِدْ۔قِنَا۔۲؎ اسلامی خدمات کسی دوسرے سے اللہ تعالیٰ لینا ہی نہیں چاہتا۔شاید دوسرا اس میں کچھ غلطی بھی کرے۔وَ اللہُ اَعْلَمُ۔جو شخص اِسلام کے عقائد کا منافی ہے وہ اِسلام کی تائید کیا کرے گا۔سناتن دھرم میں اِس طرح کے بھی آدمی ہوتے ہیں کہ وہ کسی فرقہ کے مکذّب نہیں ہوتے اور معمولی چیزوں کے آگے بھی ہاتھ جوڑتے پھرتے ہیں۔۱ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) اس سے مرا دحضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا اپنا رہائشی مکان ہے جو کہ مسجد مبارک سے متصل ہے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) ہم نے یقیناً ان لوگوں میں اپنی بعض سچائیوں کی رُوح ڈال دی ہے۔

خدا نہیں چاہتا کہ جو سلسلہ اُس نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے اس کا کوئی شریک ہو۔یہاں سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا کاغذ ہمارے پاس آگیا۔‘‘ (البدر جلد ۲ نمبر۱۱ مورخہ ۳؍ اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ۸۵) ۷؍اپریل۱۹۰۳ء رؤیا۔’’مَیں کسی راستہ پر چلا جاتا ہوں۔گھر کے لوگ بھی ساتھ ہیں اور مبارک احمد کو مَیں نے گود میں لیا ہوا ہے۔بعض جگہ نشیب و فراز بھی آجاتا ہے جیسے کہ دیوار کے برابر چڑھنا پڑتا ہے مگر آسانی سے اُتر چڑھ جاتا ہوں اور مبارک اسی طرح میری گود میں ہے۔ارادہ ہے کہ ایک مسجد میں جانا ہے۔جاتے جاتے ایک گھر میں جا داخل ہوئے ہیں۔گویا وہ گھر ہی مسجد ِ موعود ہے جس کی طرف ہم جارہے ہیں۔اندر جاکر دیکھا ہے کہ ایک عورت بعمر ۱۸ سال سفید رنگ وہاں بیٹھی ہے۔اس کے کپڑے بھگوے رنگ کے ہیں مگر بہت صاف ہیں۔جب اندر گئے ہیں تو گھر والوں نے کہا ہے کہ یہ احسن کی ہمشیرہ ہے۔‘‘ (الحکم جلد۷ نمبر۱۵ مورخہ ۲۴ ؍اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ۶) ۱۲؍اپریل۱۹۰۳ء ’’ فرمایا کہ مَیں دیکھتا ہوں کہ ایک بڑا بحرِ ذخّار کی طرح دریا ہے جو سانپ کی طرح بَل پیچ کھاتا مغرب سے مشرق کو جارہا ہے اور پھر دیکھتے دیکھتے سمت بدل کر مشرق سے مغرب کو اُلٹا بہنے لگا ہے۔‘‘ (الحکم جلد۷ نمبر۱۴ مورخہ۱۷؍ اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ۷) ۱۷؍ اپریل۱۹۰۳ء ’’مولوی محمد حسین کی نسبت اِنِّیْ سَاُخْبِرُہٗ فِیْ اٰخِرِ الْوَقْتِ اَنَّکَ لَسْتَ عَلَی الْـحَقِّ۔‘‘ ؎۱ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۷) ۲۱ ؍ اپریل۱۹۰۳ء ’’فرمایا۔آج صبح جب مَیں نماز کے بعد ذرا لیٹ گیا تو الہام ہوا مگر افسوس ہے کہ ایک حصّہ اس کا یاد نہیں رہا۔ایک پہلے عربی کا فقرہ تھا اور اس کے بعد اس کا ترجمہ اُردو میں تھا۔وہ اُردو فقرہ یاد ہے۔یہ بات آسمان پر قرار پاچکی ہے، تبدیل ہونے والی نہیں۔اور عربی فقرہ کچھ اس سے مشابہ تھا۔۱ (ترجمہ از مرتّب) یقیناً مَیں اُسے آخری وقت میں بتادوں گا کہ تُو حق پر نہیں تھا۔(نوٹ از ناشر) البدر مورخہ ۲۴؍اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۰۹ اور الحکم مورخہ ۲۴؍اپریل ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵ میں ۱۸؍اپریل ۱۹۰۳ء کے حوالہ سے یوں تحریر ہے ’’فرمایا کہ میں لیٹا ہوا تھا کہ مولوی محمد حسین صاحب نظر کے آگے سے پھر گئے۔پھر یہ لفظ الہام ہوئے۔سَاُخْبِرُہٗ فِیْ اٰخِرِ الْوَقْتِ اَنَّکَ لَسْتَ عَلَی الْـحَقِّ۔‘‘

·

آج 10 میں سے 10 باقی