تذکرہ یعنی وحی مقدّس و روٴیا و کشوف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة و السلام

حصہ 47

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۸؍ جنوری ۱۹۰۶ء الہام۔’’ ۲۵؍ فروری کے بعد جانا ہوگا۔‘‘ ۱؎ (بدر جلد ۲ نمبر ۵ مورخہ ۲؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر ۴ مورخہ ۳۱؍جنوری ۱۹۰۶ء صفحہ ۳ ) ۲۹؍ جنوری ۱۹۰۶ء ’’خواب میں دیکھا کہ زلزلہ آیا ہے اور زلزلہ شدید ہے لیکن نقصان کچھ نہیں ہوا اور ہم اُٹھ کر ایک طرف کو چلے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ بیداری ہے۔اس کے بعد بیداری ہوئی۔تب مَیں نے کہا کہ یہ خواب تھی۔‘‘ ( بدر۲؎ جلد۲ نمبر۵مورخہ۲؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ۲) یکم فروری ۱۹۰۶ء ۱۔’’ تَتْبَعُھَا الرَّادِفَۃُ۔۳؎ ۲۔پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی۔۳۔وَ اَ مَّا مَا یَنْفَعُ النَّاسَ فَیَمْکُثُ فِی الْاَرْضِ۔۴؎ ۴۔۲۵؍ فروری ۱۹۰۶ء کے بعد جانا ہوگا۔(کاپی الہامات۵؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۶) ۱ (نوٹ) حضرت امیر المؤمنین خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز نے اس الہام کو حضرت سیّدہ اُمِّ طاہر احمد پر چسپاں فرماتے ہوئے فرمایا۔’’اُمّ طاہر کی بیماری اور وفات کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بعض الہامات میں بھی ذکر آتا ہے۔مَیں جب ہوشیار پور گیا تو رستہ میں میرا ذہن اس الہام کی طرف منتقل ہوا کہ ’’۲۵ ؍ فروری کے بعد جانا ہوگا۔‘‘ ہم نے بڑی کوشش کی کہ کسی طرح جلدی انہیں دوسرے ہسپتال میں منتقل کردیا جائے۔مَیں نے کرایہ پر کوٹھی لینے کی بھی بڑی کوشش کی مگر کسی دوسری جگہ منتقل ہونے کے سامان میسر نہ آسکے۔آخر ۲۵ ؍ فروری کو سر گنگا رام ہسپتال میں اُن کے داخلہ کا انتظام ہوا اور ۲۶؍ فروری کو ہم انہیں لے گئے۔‘‘ (الفضل مورخہ ۹؍ اپریل ۱۹۴۴ء صفحہ ۳) ۲ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ۳۱؍ جنوری۱۹۰۶ء صفحہ۳ میں بھی یہ خواب باختلافِ الفاظ درج ہے۔۳ (ترجمہ) اس کے پیچھے آئے گی پیچھے آنے والی۔یعنی ایک زلزلہ آیا اس کے بعد ایک اَور آنے والا ہے۔(بدر مورخہ ۹؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲) ۴ (ترجمہ) اور جو چیز لوگوں کو نفع دینے والی ہے وہی زمین میں ٹھیرے گی۔یعنی جو انسان خلقت کو فائدہ پہنچانے والے ہیں ان کو زندگی عطا کی جاوے گی۔(بدر مورخہ ۹؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲) ۵ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۹؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ اور الحکم مورخہ ۱۰؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۱۱ پر الہامات نمبر ۱ و ۲ و۳ مندرج ہیں جبکہ الہام ’’۲۵؍فروری ۱۹۰۶ء کے بعد جانا ہوگا ‘‘درج نہیں۔

۳ ؍فروری ۱۹۰۶ء ’’اُٹھو نمازیں پڑھیں اور قیامت کا نمونہ دیکھیں۔‘‘ (کاپی الہامات۱؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۶) ۵ ؍فروری ۱۹۰۶ء روز دو شنبہ عید اضحٰی حضرت اقدس نےرؤیادیکھا کہ ’’میاں محمد اسحٰق پسر حضرت میر ناصر نواب صاحب اور صالحہ بی بنت صاحبزادہ منظور محمد کے باہمی۲؎ تعلق نکاح کی طیاری ہورہی ہے۔‘‘ ( بدر جلد۲ نمبر۶مورخہ۹؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ۵ زیرِ عنوان ’’ بَـارَکَ اللّٰہ ‘‘) ۷ ؍ فروری ۱۹۰۶ء ’’ ۱۔اِک دانہ کس کس نے کھانا۔۲۔یُـخْرِجُ ھَمُّہٗ وَ غَـمُّہٗ دَوْحَۃَ اِسْـمٰعِیْلَ۔۳؎ ۳۔یَـا نَبِیَّ اللّٰہِ کُنْتُ لَا اَعْرِفُکَ۔اے نبی اللہ میں تم کو پہچانتی نہیں تھی۔‘‘ (کاپی الہامات۴؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۶) ۸ ؍ فروری ۱۹۰۶ء ’’ خواب میں دیکھا گیا تھا کہ ہمارے باغ کے قریب ایک نہر رواں ہے۔مَیں کہتا ہوں کہ اب با غ جلد چند روز میں پرورش پا جائے گا اور اگر پانی بھی نہ ملے گا تب بھی سرسبز ہوجاوے گا۔میرے نزدیک اس کی تعبیر یہ ہے کہ باغ سے مراد اپنی جماعت ہے اور نہر سے مراد نصرت اور تائید ِ الٰہی ہے ۱ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۹؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ اور الحکم مورخہ ۱۰؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۱۱ میں اس الہام کی تفصیل میں تحریر ہے۔’’رات کے ۳بجے کے قریب جبکہ بادل نہایت زور سے گرج رہا تھا۔الہام ہوا۔اٹھو نمازیں پڑھیں اور قیامت کا نمونہ دیکھیں۔فرمایا۔اس وقت ہمارا شغل یہی ہوگا کہ نمازیں پڑھیں اور خدا کی عبرت کا نظارہ دیکھیں۔‘‘ ۲ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) چنانچہ اسی روز حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی موجودگی میں حضرت خلیفۃ المسیح اوّلؓ نے مسجد ِ اقصیٰ میں اس نکاح کا اعلان فرمایا۔( بدر مورخہ۹؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ۵) ۳ (ترجمہ از بدر) ۲۔اس کا ہم ّ اور غم باہر نکال دے گا۔اسمٰعیل کے درخت کو۔۴ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۱۰؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۱۱ اور بدر مورخہ ۱۶؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ میں یہ الہامات ترتیب کے اختلاف سے درج ہیں۔الحکم میں الہام نمبر ۲ کے بعد ’’فَاَخْفِھَا حَتّٰی تَـخْرُجَ‘‘ کے الفاظ بھی ہیں (یعنی اس کو پوشیدہ رکھ یہاں تک کہ وہ ظاہر ہوجاوے) جبکہ بدر میں یہی جملہ یوں درج ہے۔’’فَاَخْفِھَا حَتّٰی یَـخْرُجَ۔‘‘ (بدر میں ’’یَـخْرُجَ‘‘لکھا ہے جو سہو کاتب معلوم ہوتا ہے۔شمس) نیز الہام نمبر ۳ کے الفاظ بدر و الحکم میں یوں ہیں۔’’زمین کہتی ہے یَـا نَبِیَّ اللّٰہِ کُنْتُ لَا اَعْرِفُکَ۔‘‘

جو شاخوں کے رنگ میں ظاہر ہوگی۔‘‘ ( بدر جلد۲ نمبر۷مورخہ۱۶؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد۱۰ نمبر۶مورخہ۱۷؍ فروری۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۹ ؍فروری ۱۹۰۶ء ۱۔’’ وحی الٰہی۔زلزلہ آنے کو ہے۔رَبِّ لَا تُرِنِیْ مَوْتَ اَحَدٍ مِّنْھُمْ۔۱؎بعد اس کے الہام ہوا۔جس سے تو بہت پیار کرتا ہے میں اُس سے بہت پیار کروں گا اور جس سے تو ناراض ہے میں اُس سے ناراض ہوں گا۔یعنی تیرا کسی سے محبت کرنا اس کو ایسی آفت سے بچائے گا اور تیرا کسی سے ناراض ہونا اس کو ایسی آفت میں مبتلا کرے گا۔پھر الہام ہوا۔اَیْنَـمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ۔یعنی جس طرف تیرا مونہہ ہوگا اسی طرف خدا بھی مونہہ کرے گا یعنی جس سے تجھے محبت ہوگی خدا بھی اس سے محبت کرے گا اور اسے بچائے گا۔پھر الہام ہوا۔خدا نے تیری ساری باتیں پوری کردیں۔یعنی خدا تمام کام تیری مراد کے موافق کرے گا۔اور پھر الہام ہوا وَ اِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُھُمْ اَوْنَـتَوَفَّیَنَّکَ۲؎۔اور پھر الہام ہوا۔قُلْ اِنَّ صَلوٰتِیْ وَنُسُکِیْ وَ مَـحْیَایَ وَ مَـمَاتِیْ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔۳؎ اور پھر زلزلہ کی طرف اشارہ کرکے الہام ہوا۔اِکْرَامٌ مَعَ الْاِنْعَامِ۔‘‘۴؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۸) ۲۔’’در کلامِ توچیزی ست کہ شعراء را دران دخلی نیست۔کَلَامٌ اُفْصِحَتْ مِنْ لَّدُنْ رَبٍّ کَرِیْمٍ۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۶۲) (ترجمہ) تیرے کلام میں ایک چیز ہے جس میں شاعروں کو دخل نہیں۔تیرا کلام خدا کی طرف سے فصیح کیا گیا ہے۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۱۰۵، ۱۰۶) ۱۰؍ فروری ۱۹۰۶ء ’’دیکھا کہ ایک جماعت ِ کثیر میرے پاس کھڑی ہے۔ایک حاکم آیا اور اس نے کھڑے ہوکر کہا کہ کیوں اس جماعت کو منتشر نہ کیا جاوے ؟ مَیں نے کہا کہ اس جماعت میں کوئی مخالفت نہیں ۱ (ترجمہ) اے میرے ربّ ان میں سے کسی کی موت مجھے نہ دکھلا۔(بدر مورخہ ۱۶؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۲) ۲ (ترجمہ ازمرتّب) اور یا تو ہم بعض وہ عذاب کی پیشگوئیاں تیری زندگی میں پوری کرکے دکھلا دیں گے جس کا ہم نے ان سے وعدہ کیا ہے اور یا تجھے وفات دے دیں گے اور بعد میں سب کچھ پورا کردیں گے۔۳ (ترجمہ از ناشر) تو کہہ دے کہ میری عبادت اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا اللہ ہی کے لئےہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔۴ (ترجمہ) خدا ایک عزت دے گا جس کے ساتھ ایک انعام ہوگا۔(بدر مورخہ ۱۶؍مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۲)

صرف تعلیم پاتے ہیں۔پھر اس حاکم نے کہ گویا وہ ایک فرشتہ تھا آسمان کی طرف منہ کرکے ایک دو باتیں کیں جو سمجھ میں نہیں آئیں۔پھر اُس نے مجھے مخاطب کرکے کہا کہ سلام، اور چلا گیا۔‘‘ ( بدر جلد۲ نمبر۷مورخہ۱۶؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ۲۔الحکم جلد۱۰ نمبر۶مورخہ۱۷؍ فروری۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۱۱؍فروری ۱۹۰۶ء ’’ الہام۔۱۔پہلے بنگالہ۱؎ میں جو کچھ حکم جاری کیا گیا تھا۔اب اُن کی دلجوئی ہوگی۔‘‘۲؎ ۲۔کرنسی نوٹ۔اوّل ایک کتاب۳؎ دکھلائی گئی پھر الہام ہوا۔دیکھو میرے دوستو! اخبار شائع ہوگیا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۶) ۱۹۰۶ء ’’ اَ مْ حَسِبْتَ اَنَّ اَصْـحَابَ الْکَھْفِ وَ الرَّقِیْمِ کَانُـوْا مِنْ اٰیَـاتِنَا عَــجَبًا۔‘‘۴؎ (الحکم جلد ۱۰ نمبر ۶ مورخہ ۱۷؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ۳) ۱۳؍ فروری ۱۹۰۶ء ۵؎روز سہ شنبہ ’’ رَبِّ اشْفِ زَوْجَتِیْ وَاجْعَلْ لَّھَا بَـرَکَاتٍ فِی السَّمَآءِ ۱ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ۱۷؍ فروری۱۹۰۶ء صفحہ۱ اور بدر مورخہ ۱۶؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ۲ میں ’’بنگالہ میں‘‘کی بجائے ’’بنگالہ کی نسبت‘‘ کے الفاظ درج ہیں۔۲ (نوٹ از سید عبد الحی) ۱۹۰۵ء میں بنگالہ کی جو تقسیم ہوئی تھی وہ اس کی دلآزاری کا باعث بنی۔آخر جارج پنجم نے اس الہام سے پانچ سال بعد وہ تقسیم منسوخ کردی جو بنگالیوں کی دلجوئی کا باعث بنی۔۳ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۶؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ پر تحریر ہے۔’’پھر ایک کتاب مجھے دی گئی گویا وہ کرنسی نوٹ تھے۔اور پھر الہاماً میری زبان پر جاری ہوا۔’’دیکھو میرے دوستو! اخبار شائع ہوگیا۔‘‘ فرمایا۔اخبار سے مراد خبر ہے۔‘‘ ۴ (ترجمہ از مرتّب) کیا تیر اخیال ہے کہ کہف اور رقیم والے ہمارے عجیب نشانات میں سے تھے۔(نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) چونکہ اِس الہام کے سَن کی تعیین نہیں ہوسکی اِس لئے سنِ اشاعت کے لحاظ سے اِسے یہاں درج کیا گیا۔۵ (نوٹ از ناشر) البدر مورخہ ۲۳؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ اور الحکم مورخہ ۲۴؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ میں اس الہام کی تاریخ ۱۶ فروری درج ہے نیز الہام کے الفاظ یہ ہیں۔رَبِّ اشْفِ زَوْجَتِیْ ھٰذِہٖ وَاجْعَلْ لَّھَا بَـرَکَاتٍ فِی السَّمَآءِ وَ بَـرَکَاتٍ فِی الْاَرْضِ۔

وَ فِی الْاَرْضِ۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۶) ۱۶؍فروری ۱۹۰۶ء ’’ تَکْفِیْکَ ھٰذِہِ الْاِمْرَأَ ۃُ۔‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۶) ۱۸؍فروری ۱۹۰۶ء ’’اِنِّیْ مَعَ الَّذِ یْنَ ھُمْ یَـھْتَدُ۔وْنَ۔اَیْ یَـاْتُـوْنَ اِلَی اللّٰہِ حَنِیْفًا کَمَا قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی۔قُلْ بَلْ مِلَّۃَ اِبْـرَاھِیْمَ حَنِیْفًا۔‘‘۳؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۶) ۱۹؍فروری ۱۹۰۶ء ’’دیکھا کہ منظور محمد صاحب کے ہاں لڑکا پیدا ہوا ہے اور دریافت کرتے ہیں کہ اس لڑکے کا کیا نام رکھا جائے۔تب خواب سے حالت الہام کی طرف چلی گئی اور یہ معلوم ہوا۔’’ بشیرُ الدَّولہ ‘‘ فرمایا۔کئی آدمیوں کے واسطے دعا کی جاتی ہے معلوم نہیں کہ منظور محمد کے لفظ سے کِس کی طرف اشارہ ہے۔ممکن ہے کہ بشیر الدَّولہ کے لفظ سے یہ مراد ہو کہ ایسا لڑکا میاں منظور محمد کے پیدا ہوگا جس کا پیدا ہونا موجب ِ خوشحالی اور دولتمندی ہوجائے اور یہ بھی قرین ِ قیاس ہے کہ وہ لڑکا خود اقبا ل مند اور صاحب ِ دولت ہو لیکن ہم نہیں کہہ سکتے کہ کب اور کِس وقت یہ لڑکا پیدا ہوگا۔خدا نے کوئی وقت ظاہر نہیں فرمایا۔ممکن ہے کہ جلد ہو یا خدا اِس میں کئی برس کی تاخیر ڈال دے۔‘‘ ( بدر جلد۲ نمبر۸مورخہ۲۳؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد۱۰ نمبر۷مورخہ۲۴؍ فروری۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۲۰؍فروری ۱۹۰۶ء روز دو شنبہ ’’ ۱۔عورت۴؎ کی چال۔۱ (ترجمہ از مرتّب) اے میرے ربّ میری بیوی کو شفا بخش اور اسے آسمانی برکتیں اور زمینی برکتیں عطا فرما۔۲ (ترجمہ از مرتّب) یہ عورت تجھے کافی ہے۔۳ (ترجمہ از مرتّب) مَیں ان لوگوں کے ساتھ ہوں جو ہدایت پاتے ہیں۔یعنی خدا کی طرف یکسر ہوکر آتے ہیں جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔تُو کہہ دے (نہیں) بلکہ ابراہیمِ حنیف کی امّت ہو جاؤ (یہی ہدایت کا موجب ہے) ۴ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ۲۴؍ فروری۱۹۰۶ء صفحہ۱ اوربدر مورخہ ۲۳؍ فروری ۱۹۰۶ء صفحہ۲ میں اس الہام کی تاریخ ۱۹؍فروری ۱۹۰۶ء درج ہے۔علاوہ ازیں تحریر ہے کہ ’’یہ خیال گزرتا ہے۔واللہ اَعلم کہ کو ئی شخص زنانہ طور پر مَکر کرے۔یعنی مردِ میدان بن کر کارروائی نہ کرے بلکہ چھپ کر عورتوں کی طرح کوئی نقصان پہنچانا چاہے جس کا نتیجہ آخر بریّت ہو۔مگر یہ صرف اجتہادی رائے ہے۔اللہ تعالیٰ

ایلی ایلی لما سبقتنی۔۳۔بریّت۔۴۔اِذْ کَفَفْتُ عَنْ بَنِیْ اِسْـرَآءِیْلَ۔۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۷) بقیہ حاشیہ۔بہتر جانتا ہے اس کے کیا معنے ہیں۔ایک مَردوں کی چال ہوتی ہے اور ایک زنانہ چال ہوتی ہے جو گمنام ہوکر کوئی بدی کرتا ہے یا عورت کی طرح چھپ کر کوئی حملہ کرتا ہے اور آخری فقرے کے یہ معنے ہیں کہ فرعون کے شر سے ہم نے بنی اسرائیل کو بچالیا۔‘‘ (نوٹ از مولانا عبد اللطیف بہاولپوری) اِس الہام کی پیشگوئی کا ایک ظہور جو واقعات کے رنگ میں آنکھوں کے سامنے آیا وہ بھی ہے جو حضرت قاضی عبدالرحیم صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایک مکتوب سے معلوم ہوتا ہے۔چراغدین جمونی کی وفات پر حضرت مفتی صاحبؓ نے قاضی صاحبؓ کو بعض امور تحقیق طلب کے متعلق تفصیلات دریافت کرنے کے لئے لکھا۔انہوں نے بعد تحقیق مفصل خط بھیج دیا جس میں چراغدین کی بیوی کے متعلق بھی الفاظ ِ ذیل لکھ دیئے۔’’اس کی عورت پر لوگ یاری آشنائی کے الزام لگاتے تھے۔ممکن ہے کہ وہ اس کی زندگی میں ہی خراب ہو۔‘‘ یہ خط بدر ۱۹؍اپریل ۱۹۰۶ء صفحہ ۳ میں شائع ہوگیا۔اِس خط کے شائع ہونے پر معاندین نے قاضی صاحب ؓ کے خلاف بھی ہتک عزت کا مقدمہ کھڑا کرنا چاہا اور پَیروی مقدمہ کے لئے ایک بڑی کمیٹی مقرر ہوئی۔اس پر قاضی صاحبؓ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں تفصیل دیتے ہوئے دعا کے لئے لکھا اور اس میں یہ بھی لکھا کہ ۱۹ ؍ فروری کا الہام ’’عورت کی چال۔ایلی ایلی لما سبقتانی‘‘ شاید یہی چال نہ ہو۔حضور اقدس ؑ نے اس خط پر اپنے دست ِ مبارک سے رقم فرمایا۔’’اِس خط کو بہت محفوظ رکھا جائے اور اس کا جواب لکھ دیا جاوے کہ اب صبر سے خدا تعالیٰ پر توکل کریں۔دعا کی جائے گی۔‘‘ (پھر) اس مقدمہ کے متعلق یوں ہوا کہ عین اس تاریخ کو جس دن دعویٰ ہونا تھا اور سب تیاری ہر طرح سے مکمل ہوچکی تھی اس دن علی الصبح پتہ لگا کہ وہ عورت اپنے آشنا کے ساتھ غائب ہوگئی اور اس طرح ان مخالفوں کی ساری کارستانی پر پانی پھر گیا اور میرے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قبولیت ِ دعا اور حضور ؑ کی توجہ کی برکت کا ایک روشن نشان ظاہر ہوا۔( تفصیلی حالات کے لئے دیکھیے اصحابِ احمد جلد ۶ صفحہ ۱۴۱ تا ۱۴۶۔طبع اوّل مؤلفہ ملک صلاح الدین صاحب ایم اے) ۱ (ترجمہ از مرتّب) ۲۔اے خدا ! اے خدا ! تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔۳۔بریّت۔۴۔اور یاد کرو جب مَیں نے بنی اسرائیل سے (دشمن کو ) باز رکھا۔

۲۳؍ فروری ۱۹۰۶ء (الف) ’’درد ناک دُکھ اور درد ناک واقعہ۔اس کی تشریح میں خواب میں دیکھا کہ کوئی عورت کہتی ہے کہ میری بیوی ناگہانی طور پر فوت ہوگئی۔‘‘ (کاپی الہامات۱؎ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۸) (ب) ’’ نواب محمد علی خان صاحب رئیس کوٹلہ مالیر کی نسبت میرے پر خدا تعالیٰ نے یہ ظاہر کیا کہ اُن کی بیوی عنقریب فوت ہوجائے گی اور موت کی خبر دے کر یہ بھی فرمایا کہ درد ناک دُکھ اور درد ناک واقعہ … اور یہ اُس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی تھی جبکہ نواب صاحب موصوف کی بیوی بہر طرح تندرست اور صحیح و سالم تھی۔پھر تخمیناً چھ ماہ کے بعد نواب محمد علی خان صاحب کی بیوی کو سِل کی مرض ہوگئی…آخر رمضان ۱۳۲۴ھ میں وہ مرحومہ اُسی مرض سے اِس ناپائیدار دُنیا سے گزر گئیں۔اِس پیشگوئی سے نواب صاحب کو بھی قبل از وقت خبر دی گئی تھی۔‘‘ (تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۴۳۴، ۴۳۵) ۲۴؍فروری ۱۹۰۶ء ’’ شُد جہانِ عشق بَروَے آشکار‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۸) ۲۵ ؍فروری۱۹۰۶ء ’’اس الہام۳؎کے علاوہ مرحومہ۴؎کے متعلق حضرت اقدسؑ کو ایک الہام یہ بھی ہوا تھا کہ امۃ الحفیظ اور اس پر آپ نے فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اِس الہام میں حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے اور خدا کے وعدے ۱ (نوٹ از ناشر) الحکم مورخہ ۲۴؍فروری ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ اور بدر مورخہ ۲؍مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ میں اس الہام کی تاریخ ۲۵؍فروری درج ہے۔بدر کی تفصیل الحکم کی نسبت قدرے مختلف ہے جو یہ ہے۔’’رؤیامیں دیکھا کہ کوئی خادمہ عورت جو اپنے تعلق والوں میں سے کسی گھر کی ہے، آئی ہے اور کہتی ہے کہ میری بیوی یکایک مَر گئی۔یہ سُن کر مَیں اُٹھا ہوں کہ اپنے گھر میں اطلاع کروں کہ پہلا الہام پورا ہوگیا اور پگڑی اور عَصَا ہاتھ میں لیا اور چلنے کو تھا کہ بیداری ہوگئی۔‘‘ ۲ (ترجمہ از مرتّب) عشق کا جہان اس پر ظاہر ہوا۔۳ یعنی الہام’’ درد ناک دُکھ اور درد ناک واقعہ ‘‘ (شمس) ۴ یعنی نواب محمد علی خان صاحبؓ کی بیوی۔(شمس)

سچے ہیں۔مگر اِس جگہ یہ نہیں ظاہر ہوتا کہ حفاظت سے مراد حفاظت ِ جسم ہے یا حفاظت ِ روح۔‘‘ ( بدر جلد۲ نمبر۴۴مورخہ یکم؍ نومبر۱۹۰۶ء صفحہ۴) ۱۹۰۶ء؎۱ ’’پھر خدا نے مجھے خبر دی کہ موسمِ بہار میں ایک اَور غیر معمولی زلزلہ آئے گا اور ۲۵ ؍ فروری ۱۹۰۶ء کے بعد آئے گا چنانچہ ۲۷ ؍ فروری ۱۹۰۶ء کا دن گزرنے کے بعد رات کو بوقت ڈیڑھ بجے وہ زلزلہ آیا جس سے بہت سے گھر مسمار ہوئے اور بہت سی جانیں ضائع ہوئیں۔‘‘ ( اشتہار ۲۹؍ اپریل ۱۹۰۶ء مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۳۸۶، ۳۸۷ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) یکم مارچ ۱۹۰۶ء ’’ خدا نے یہ وحی میرے پر نازل کی جس کے یہ الفاظ ہیں۔زلزلہ آنے کو۲؎ ہے۔اور میرے دل میں ڈالا گیا کہ وہ زلزلہ جو قیامت کا نمونہ ہے وہ ابھی آیا نہیں بلکہ آنے کو ہے اور یہ زلزلہ اُس کا پیش خیمہ ہے جو پیشگوئی کے مطابق پورا ہوا۔‘‘ ( اشتہارزلزلہ کی پیشگوئی ۲؍ مارچ ۱۹۰۶ء مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۳۷۸مطبوعہ ۲۰۱۸ء) ۷ ؍مارچ ۱۹۰۶ء ’’ ھَا اِنِّیْ اٰثَـرْتُکَ۔‘‘۳؎ ( بدر جلد۲ نمبر۱۰مورخہ۹؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ۲۔الحکم جلد۱۰ نمبر۸مورخہ۱۰؍ مارچ۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۸؍مارچ ۱۹۰۶ء (الف) ’’زلزلہ کے متعلق دعا کی گئی تھی کہ کب آوے گا۔الہام ہوا۔عَلٰی اُصُوْلِہِ الْقَدِ یْمِ۔پھر الہام ہوا۔رَبِّ لَا تُرِنِیْ زَلْزَلَۃَ السَّاعَۃِ۔‘‘۴؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۸) ۱ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) چونکہ اِس الہام کی تاریخ نزول معلوم نہیں ہوسکی اِس لئے ۲۵ ؍ فروری ۱۹۰۶ء کے ذِکر کی مناسبت سے اسے یہاں رکھا گیا۔۲ اس الہام کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔’’اِس کے معنے یہ ہیں کہ اِسی زلزلہ کو جوہوا، اصل زلزلہ نہ سمجھو بلکہ سخت زلزلہ آنے کو ہے۔‘‘ ( بدر مورخہ۲؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ۲۔الحکم مورخہ۱۰؍ مارچ۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۳ (ترجمہ) خبردار ہو! مَیں نے تجھے چن لیا۔(بدر مورخہ ۹؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ۲) ۴ (ترجمہ از مرتّب) اس کے قدیم دستور کے مطابق۔اے میرے ربّ مجھے قیامت کا زلزلہ نہ دکھلا۔

(ب) ’’ ۱۔یُرِیْکُمُ۱؎ اللّٰہُ زَلْزَلَۃَ السَّاعَۃِ۔۲۔اُرِیْکَ زَلْزَلَۃَ السَّاعَۃِ۔۳۔وَ یَسْئَلُوْنَکَ اَحَقٌّ ھُوَ قُلْ اِیْ وَ رَبِّیْ اِنَّہٗ لَـحَقٌّ۔وَلَا یُرَدُّ عَنْ قَوْمٍ یُّعْرِضُوْنَ۔۴۔نَصْـرٌ مِّنَ اللّٰہِ وَفَتْحٌ مُّبِیْنٌ۔۵۔وَیَسْئَلُوْنَکَ اَحَقٌّ ھُوَ قُلْ اِیْ وَ رَبِّیْ اِنَّہٗ لَـحَقٌّ۔۶۔نَصْـرٌ مِّنَ اللّٰہِ وَفَتْحٌ مُّبِیْنٌ۔۷۔وَلَا یُرَدُّ عَنْ قَوْمٍ یُّعْرِضُوْنَ۔۸۔اَرَادَ اللّٰہُ اَنْ یَّـبْعَثَکَ مُقَامًا مَّـحْمُوْدًا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۳۰۶، ۳۰۵) ۹؍ مارچ ۱۹۰۶ء ’’ ۱۔زلزلہ آنے کو ہے۔ہمارے لئے عید کا دن۔۲۔رَبِّ لَا تُرِنِیْ زَلْزَلَۃَ السَّاعَۃِ۔رَبِّ لَا تُرِنِیْ مَوْتَ اَحَدٍ مِّنْھُمْ۔‘‘۲؎ ۳۔جس سے تو بہت پیار کرتا ہے مَیں اس سے بہت پیار کروں گا اور جس سے تو ناراض ہے مَیں اس سے ناراض ہوں گا۔یعنی تیرا کِسی سے محبّت کرنا اس کو ایسی آفت سے بچائے گا۔تیرا کسی سے ناراض ہونا اس کو ایسی آفت میں مبتلا کرے گا۔۴۔اَیْنَـمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ۔۳؎ یعنی جس سے تجھے محبّت ہوگی خدا بھی اس سے محبّت کرے گا اور اُسے بچائے گا۔۱ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔اللہ تمہیں وہ زلزلہ دکھائے گا جو قیامت کا نمونہ ہوگا۔۲۔مَیں تجھے وہ زلزلہ دکھائوں گا جو اپنی شدت کی وجہ سے نمونہ قیامت ہوگا۔۳۔اور وہ تجھ سے پوچھتے ہیں کیا وہ بات سچ ہے۔کہہ ہاں میرے رَبّ کی قَسم یہ یقیناً سچ ہے اور اِعراض کرنے والی قوم سے وہ عذاب نہیں ٹلے گا۔۴۔خدا سے مدد اور کھلی فتح۔۵۔اور وہ تجھ سے پوچھتے ہیں کیا وہ بات سچ ہے۔کہہ ہاں میرے رَبّ کی قسم یہ یقیناً سچ ہے اور اِعراض کرنے والی قوم سے وہ عذاب نہیں ٹلے گا۔۶۔خدا سے مدد اور کھلی فتح۔۷۔اور اِعراض کرنے والی قوم سے وہ عذاب نہیں ٹلے گا۔۸۔اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا ہے کہ تجھے مقامِ محمود پر مبعوث کرے۔۲ (ترجمہ) اے میرے ربّ مجھے قیامت کا زلزلہ نہ دکھلا۔اے میرے ربّ ان میں سے کسی کی موت مجھ کو نہ دکھلا۔(بدر مورخہ۱۶؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ۲) ۳ (ترجمہ) جس طرف تمہارا منہ ہوگا اسی طرف خدا بھی منہ کرے گا۔(بدر مورخہ۱۶؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ۲)

۵۔خدا نے تیری ساری باتیں پوری کردیں۔یعنی خدا تمام کام تیری مراد کے موافق کرے گا۔۶۔وَاِمَّا نُرِیَنَّکَ بَعْضَ الَّذِیْ نَعِدُ ھُمْ اَوْ نَتَوَفَّیَنَّکَ۔۱؎ یاد رہے کہ قرآن کریم کے طرزِ بیان کے موافق اِس آیت کے یہ معنے ہیں کہ میری زندگی میں مخالفین کو بشرط نہ کرنے توبہ کے ان کی زبان درازیوں اور شوخیوں کی کچھ سزا دے گا کیونکہ انہوں نے تقویٰ سے کام نہ کیا۔۷۔قُلْ اِنَّ صَلوٰتِیْ وَنُسُکِیْ وَ مَـحْیَایَ وَ مَـمَاتِیْ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔۲؎ اور پھر زلزلہ کی طرف اشارہ کرکے یہ الہام ہوا۔۸۔رَبِّ اَرِنِیْ اٰیَۃً مِّنَ السَّمَآءِ۔اِکْـرَامٌ مَّعَ الْاِنْعَامِ۔‘‘۳؎ ( بدر جلد۲ نمبر۱۱مورخہ۱۶؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ۲۔الحکم ضمیمہ مورخہ ۱۰؍ مارچ۱۹۰۶ء) ۱۹۰۶ء ’’وہ فرماتا ہے کہ مَیں چوروں کی طرح پوشیدہ آؤں گا۔یعنی کسی جوتشی یا مُلہم یا خواب بین کو اُس وقت کی خبر نہیں دی جائے گی بجز اس قدر خبر کے جو اُس نے اپنے مسیح موعود کو دے دی یا آئندہ اس پر کچھ زیادہ کرے۔ان نشانون کے بعد دنیا میں ایک تبدیلی پیدا ہوگی اور اکثر دل خدا کی طرف کھینچے جائیں گے اور اکثر سعید دلوں پر دنیا کی محبّت ٹھنڈی ہوجائے گی اور غفلت کے پردے درمیان سے اُٹھا دیئے جائیں گے اور حقیقی اسلام کا شربت اُنہیں پلایا جائے گا۔‘‘ (تجلّیاتِ الٰہیہ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۳۹۶) ۱ (ترجمہ) اور وہ تمام عذاب کہ مخالفین، منکرین، ظالمین کے لئے خدا کا وعدہ ہے۔خدا یا تو ان میں سے کچھ تجھے دکھلا دے گا اور یا تجھے وفات دے گا۔اور بعد میں وہ سب کچھ پورا کرے گا۔(بدر مورخہ۱۶؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ۲) ۲ (ترجمہ) کہو کہ میری نماز اور میری قربانی اور میرا جینا اور میرا مرنا محض خدا کے لئے ہے جو ربّ العالمین ہے نہ کسی اَور کام کے لئے۔(بدر مورخہ۱۶؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ۲) ۳ (ترجمہ) اے میرے ربّ ! مجھے آسمان سے ایک نشان دکھلا۔اس نشان کے ظہور کے وقت خدا ایک عزت دے گا جس کے ساتھ ایک انعام ہوگا۔(بدر مورخہ۱۶؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ۲)

۱۱؍ مارچ۱۹۰۶ء ’’ چُو دَورِ خسروی آغاز کردند مسلماں را مسلماں باز کردند۱؎ دَورِ خسروی سے مراد اِس عاجز کا عہد ِ دعوت ہے مگر اِس جگہ دنیا کی بادشاہت مراد نہیں بلکہ آسمانی بادشاہت مراد ہے جو مجھ کو دی گئی۔خلاصہ معنے اِس الہام کا یہ ہے کہ جب دَورِ خسروی یعنی دَورِ مسیحی جو خدا کے نزدیک آسمانی بادشاہت کہلاتی ہے ششم ہزار کے آخر میں شروع ہوا جیسا کہ خدا کے پاک نبیوں نے پیشگوئی کی تھی تو اُس کا یہ اثر ہوا کہ وہ جو صرف ظاہری مسلمان تھے وہ حقیقی مسلمان بننے لگے جیسا کہ اَب تک چار لاکھ کے قریب بن چکے ہیں۔‘‘ (تجلّیاتِ الٰہیہ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۳۹۶ ،۳۹۷) ۱۲؍ مارچ۱۹۰۶ء ۱۔اِنِّیْ مَعَ الْاَفْوَاجِ اٰتِیْکَ بَغْتَۃً۔۲۔وَلِنَجْعَلَ لَکَ سُھُوْلَۃً فِیْ کُلِّ اَمْرٍ ۳۔اِنَّ رَبَّکَ فَعَّالٌ لِّمَایُرِ۲؎یْدُ۔۴۔فِیْ کُلِّ حَالٍ مِّنَ الصَّالِـحِیْنَ۔‘‘۳؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۹) ۱۳؍ مارچ ۱۹۰۶ء ’’۱۔مردوں کو جتنے چاہو ساتھ لے جاؤ مگر عورتیں نہ جائیں۔۲۔اِنَّـا اَعْطَیْنَاکَ الْکَوْثَرَ۔فَصَلِّ لِرَ بِّکَ وَانْـحَرْ۔اِنَّ شَاْنِئَکَ ھُوَالْاَ بْتَرُ۔۳۔وَ اِنْ اَحَدٌ مِّنَ الْمُشْـرِکِیْنَ اسْتَجَارَکَ فَاَجِرْہُ۔۴۔سَوَآءٌ عَلَیْـھِمْ ءَ اَنْذَ رْتَـھُمْ اَمْ لَمْ تُنْذِ رْھُمْ لَا یُـؤْمِنُوْنَ۔‘‘۴؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۹ بدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخہ ۱۶ ؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر ۹ مورخہ ۱۷؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ۱ ) ۱ (ترجمہ از ناشر) جب (ہمارا) شاہی زمانہ شروع ہوا تو مسلمانوں کو دوبارہ مسلمان کیا گیا۔(نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۶؍مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ و الحکم مورخہ ۱۷؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ اور کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۹ پر بھی یہ شعر درج ہے۔کاپی الہامات میں اس الہامی شعر کے بعد درج ہے کہ ’’اگر تمام دنیا ایک طرف ہوجائے اور میں ایک طرف ہوجاؤں تب بھی میں اپنے زندہ خدا کا دامن نہیں چھوڑوں گا۔‘‘ ۲ (ترجمہ) ۱۔مَیں اپنی فوجوں کے ساتھ اچانک تیرے پاس آؤں گا۔۲۔اور تاکہ ہر بات میں تیرے واسطے ہم آسانی کردیں۔۳۔تحقیق تیرا ربّ کرنے والا ہے جو کچھ کہ چاہے۔(بدر مورخہ ۱۶؍مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۲) ۳ (ترجمہ از مرتّب) ۴۔وہ ہر حال میں صالحین میں سے ہے۔(نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۶ ؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ اور الحکم مورخہ ۱۷؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ۱ میں الہام ’’فِیْ کُلِّ حَالٍ مِّنَ الصَّالِـحِیْنَ۔‘‘ درج نہیں۔۴ (ترجمہ) ۲۔تحقیق ہم نے تجھے کوثر عطا کیا۔پس نماز پڑھ اپنے ربّ کے لئے اور قربانی کر۔تحقیق تیرا دشمن بے نسل ہے۔۳۔اگر مشرکین میں سے کوئی تیری پناہ چاہے تو اُسے پناہ دے ۴۔ان کے لئے برابر ہے کہ تو انہیں ڈرائے یا نہ ڈرائے۔وہ نہیں ایمان لائیں گے۔(بدر مورخہ ۱۶؍مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۲)

۱۳؍ مارچ ۱۹۰۶ء ’’ خواب میں دیکھا کہ میر ناصر نواب صاحب اپنے ہاتھ پر ایک درخت رکھ کر لائے ہیں جو پھل دار ہے اور جب مجھ کو دیا تو وہ ایک بڑا درخت ہوگیا جو بیدا نہ تُوت کے درخت کے مشابہ تھا اور نہایت سبز تھا اور پھلوں اور پھولوں سے بھرا ہوا تھا اور پھل اس کے نہایت شیریں تھے اور عجیب تر یہ کہ پھول بھی شیریں تھے مگر معمولی درختوں میں سے نہیں تھا۔ایک ایسا درخت تھا کہ کبھی دُنیا میں دیکھا نہیں گیا۔مَیں اُس درخت کے پھل اور پھول کھارہا تھا کہ آنکھ کھل گئی۔میری دانست میں میر ناصر سے مراد خدائے ناصر ہے کہ وہ ایک ایسے عجیب طور سے مدد کرے گا جو فوق العادت ہوگی۔‘‘ (بدر جلد ۲ نمبر ۱۱ مورخہ ۱۶ ؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۰ نمبر ۹ مورخہ ۱۷؍ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ۱) ۱۹۰۶ء ’’ تھوڑی غنودگی کی حالت میں خدا تعالیٰ نے ایک کاغذ پر لکھا ہوا مجھے یہ دکھلایا کہ تِلْکَ اٰیَـاتُ الْکِتَابِ الْمُبِیْنِ یعنی قرآن شریف کی سچائی پر یہ۱؎ نشان ہوں گے۔‘‘ (تجلیاتِ الٰہیہ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۳۹۶حاشیہ) ۱۴؍ مارچ ۱۹۰۶ ء (الف) ’’ اَنْتَ سَلْمَانُ وَ مِنِّیْ یَـا ذَا الْبَرَکَاتِ۔‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۹) (ب) ’’چمک دکھلاؤں گا تم کو اس نشان کی پنج بار۔‘‘ (تجلّیاتِ الٰہیہ۔روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۳۹۵۔کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۵۹) (ترجمہ) مَیں اس زلزلہ کے نشان کی پنج مرتبہ تم کو چمک دکھلائوں گا۔(حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ ۹۶) ۱ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) یعنی موجودہ زلزلے۔۲ (ترجمہ) تو سلمان ہے اور مجھ سے اے صاحب ِ برکات۔(بدر مورخہ ۱۶؍مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۲) (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۱۶؍مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۲ اور الحکم مورخہ ۱۷؍مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۱ میں اس الہام کے بعد تحریر ہے کہ ’’فرمایا۔یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے جو کہ آپ نے اصحابؓ میں سے ایک فارسی شخص سلمان کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر فرمایا تھا۔‘‘ ریویو آف ریلیجنز ماہ مارچ ۱۹۰۶ء صفحہ ۱۶۲ میں اس الہام کے بارہ میں تحریر ہے کہ ’’رؤیا میں معلوم ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔اَنْتَ سَلْمَانُ وَ مِنِّیْ یَـا ذَا الْبَرَکَاتِ۔‘‘

·

آج 10 میں سے 10 باقی