تذکرہ یعنی وحی مقدّس و روٴیا و کشوف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة و السلام

حصہ 60

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اِس جگہ استعارہ کے رنگ میں خدا تعالیٰ نے مجھے بیت اللہ سے مشابہت دی کیونکہ آیت یَـاْتُوْنَ مِنْ کُلِّ فَـجٍّ عَـمِیْقٍ خانہ کعبہ کے حق میں ہے۔‘‘ (اشتہار ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء زیر عنوان ’’تبصرہ‘‘ مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۶۵ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) (ب) اور پھر فرمایا۔’’تیرے مخالفوں کا اخزاء اور افناء تیرے ہی ہاتھ سے مقدر تھا یعنی جو لوگ تجھے رسوا اور ہلاک کرنا چاہتے ہیں وہ آپ ہی رسوا اور ہلاک ہوں گے۔‘‘ ( اشتہار ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۶۵ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) (ج) ’’اور پھر فرمایا۔اِنِّیْ اَنَـا رَبُّکَ الرَّحْـمٰنُ ذُوالْعِزِّ وَ السُّلْطَانِ۔مَنْ عَادٰی وَ لِیًّالِّیْ فَکَاَنَّـمَا خَرَّ مِنَ السَّمَآءِ۔اِنِّیْ مَوْجُوْدٌ فَانْتَظِرْ۔سَیَنَالُھُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّـھِمْ۔وَ مَا کُنَّا مُعَذِّ بِیْنَ حَتّٰی نَبْعَثَ رَسُوْلًا۔قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَکَّاھَا وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاھَا۔قُلْ اِنِّیْ اُمِرْتُ لَکُمْ فَافْعَلُوْا مَاتُؤْمَرُوْنَ۔اَلْیَوْمَ یَـوْمُ الْبَرَکَاتِ۔یَا عَبْدَ اللّٰہِ اِنِّیْ مَعَکَ۔وَ الضُّحٰی وَ الَّیْلِ اِذَا سَـجٰی مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَ مَا قَلٰی۔یعنی مَیں رحمٰن ہوں صاحب عزت اور سلطنت۔جو میرے ولی سے دشمنی کرے گویا وہ آسمان سے گرگیا۔مَیں موجود ہوں پس میرے فیصلہ کا تو منتظر رہ۔جو لوگ عداوت سے باز نہیں آتے عنقریب ان پر غضب ِ الٰہی نازل ہوگا۔ہم عذاب نازل نہیں کرتے مگر اس حالت میں کہ جب پہلے رسول آجاوے۔یعنی دُنیا پر عذاب ِ شدید نازل ہونا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ رسول آگیا ہے اور پھر فرمایا کہ عذاب سے وہ لوگ نجات پائیں گے جنہوں نے دلوں کو پاک کیا اور وہ لوگ سزا پائیں گے جنہوں نے اپنے نفسوں کو گندہ کیا… ان کو کہہ دے کہ مَیں تمہارے لئے مامور ہوکر آیا ہوں۔پس وہی کرو جو مَیں حکم کرتا ہوں۔یہ برکت کے دن ہیں ان کا قدرکرو۔اے خدا کے بندے مَیں تیرے ساتھ ہوں۔مجھے روزِ روشن کی قسم ہے اور اس رات کی جو تاریک ہو۔جوتیرے رَبّ نے تجھے دشمن نہیں پکڑا۔‘‘ ( اشتہار مورخہ ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۶۵ ، ۴۶۶ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) (د) اور پھر فرمایا۔’’ مَیں تیری نسل کو جڑ سے معدوم نہیں کروں گا بلکہ جو کچھ کھویا گیا وہ تجھے

خدائے کریم واپس دے گا۔‘‘ ( اشتہار ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۶۶ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) (ھ) ’’اور پھر اُردو میں فرمایا کہ۔’’ہر ایک حال میں تمہارے ساتھ موافق ہوں اور تیرے منشاء کے مطابق۔‘‘ ( اشتہار ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۶۶ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) (و) ’’اور پھر فرمایا۔لَکُمُ الْبُشْرٰی فِی الْـحَیٰوۃِ الدُّنْیَا۔خیر و نصرت و فتح انشاء اللہ تعالیٰ۔وَضَعْنَا عَنْکَ وِزْرَکَ الَّذِیْ اَنْقَضَ ظَھَرَکَ وَرَفَعْنَالَکَ ذِکْرَکَ۔اِنِّیْ مَعَکَ ذَکَرْتُکَ فَاذْکُرْنِیْ۔وَسِّعْ مَکَانَکَ۔حَانَ اَنْ تُعَانَ وَتُرْفَعَ بَیْنَ النَّاسِ۔اِنِّیْ مَعَکَ یَـا اِبْـرَاھِیْمُ۔اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ۔اِنَّکَ مَعِیْ وَ اَھْلُکَ۔اِنِّیْ اَنَـا الرَّحْـمٰنُ فَانْتَظِرْ۔قُلْ یَـاْخُذُ کَ اللّٰہُ۔یعنی تمہارے لئے دُنیا اور آخرت میں بشارت ہے۔تیرا انجام نیک ہے۔خیر ہے اور نصرت اور فتح انشاء اللہ تعالیٰ۔ہم تیرا بوجھ اُتار دیں گے جس نے تیری کمر توڑ دی اور تیرے ذکر کو اُونچا کردیں گے۔مَیں تیرے ساتھ ہوں۔مَیں نے تجھے یاد کیا ہے سو تو مجھے بھی یاد کر اور اپنے مکان کو وسیع کردے۔وہ وقت آتا ہے کہ تو مدد دیا جاوے گا اور لوگوں میں تیرا نام عزت اور بلندی سے لیا جائے گا۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اے ابراہیم۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اور ایسا ہی تیرے اہل کے ساتھ۔اور تومیرے ساتھ ہے اور ایسا ہی تیرے اہل۔مَیں رحمٰن ہوں میری مدد کا منتظر رہ اور اپنے دشمن کو کہہ دے کہ خدا تجھ سے مواخذہ لے گا۔اور پھر آخر میں اُردو میں فرمایا کہ مَیں تیری عمر کو بھی بڑھا دوں گا۱؎ ۱ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) یہ پیشگوئی ڈاکٹر عبدالحکیم خان مرتد کی پیشگوئی کے مقابل پر ہے جو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے متعلق کی تھی اور حضور ؑ کی یہ پیشگوئی اس طور پر پوری ہوئی کہ جب تک ڈاکٹر عبدالحکیم خان نے اپنی پیشگوئی کو جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کی ایک میعاد بیان کی تھی، منسوخ نہ کردیا اُس وقت تک اللہ تعالیٰ آپ کی عمر کو بڑھاتا گیا اور جب اُس نے ایک معین دن کے ساتھ اپنی پیشگوئی کو وابستہ کردیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے دوسرے رنگ میں جھوٹا ثابت کیا۔تفصیل اس کی یہ ہے کہ پہلے اس نے ۱۲ ؍ جولائی ۱۹۰۶ء کو

یعنی دشمن جو کہتا ہے کہ صرف جولائی ۱۹۰۷ء سے (لے کر) ۱۴ مہینے تک تیری عمر کے دن رہ گئے ہیں یا ایسا ہی جو دوسرے دشمن پیشگوئی کرتے ہیں ان سب کو مَیں جھوٹاکروں گا اور تیری عمر کو بڑھادوں گا تا معلوم ہو کہ مَیں بقیہ حاشیہ۔یہ پیشگوئی شائع کی کہ ’’مرزا مُسرِف ہے، کذاب ہے اور عیّار ہے۔صادق کے سامنے شریر فنا ہوجائے گا اور اس کی میعاد تین سال بتلائی گئی ہے۔‘‘ (کانا دجّال صفحہ ۵۰) اس کے جواب میں حضرت اقدس ؑ پر بذریعہ وحی یہ دعا نازل ہوئی۔رَبِّ فَرِّقْ بَیْنَ صَادِقٍ وَّ کَاذِبٍ اس کے بعد یکم جولائی ۱۹۰۷ء کو اُس نے لکھا۔’’اللہ نے اِس (مرزا) کی شوخیوں اور نافرمانیوں کی سزا میں سہ سالہ میعاد میں سے جو ۱۱؍ جولائی ۱۹۰۹ء کو پوری ہونی تھی دس ۱۰ مہینے اور گیارہ دن کم کردیئے اورمجھے یکم؍ جولائی ۱۹۰۷ء کو الہاماً فرمایا کہ مرزا آج سے چودہ ماہ تک بسزائے موت ہاویہ میں گرایا جائے گا۔‘‘ (اعلان الحق و اتمام الحجۃ و تکملہ صفحہ ۶مؤلفہ مرتد مذکور) اِس کے مقابل پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اشتہار ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء (مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۶۷ مطبوعہ ۲۰۱۸ء) میں اس کے متعلق مذکورہ بالا وحی الٰہی یعنی ’’ مَیں تیری عمر کو بھی بڑھادوں گا۔‘‘ شائع فرمائی۔اس کے بعد مرتد مذکور نے ۱۶ ؍ فروری کو یہ اعلان کیا کہ۔’’مرزا ۲۱؍ ساون  (مطابق ۴؍ اگست ۱۹۰۸ء)تک ہلاک ہوجائے گا۔‘‘ (دیکھیے اعلان الحق و اتمام الـحجۃ صفحہ ۲۶) اِس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس کے متعلق فرمایا کہ۔’’خدا نے اُس کی پیشگوئی کے مقابل پر مجھے خبر دی کہ وہ خود عذاب میں مبتلا کیا جائے گااور خدا اُس کو ہلاک کرے گا اور مَیں اُس کے شر سے محفوظ رہوں گا۔‘‘ (چشمہ ء ِ معرفت۔روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۳۳۷) اِس کے بعد مرتد مذکور نے ۸؍ مئی ۱۹۰۸ء کے خط کے ذریعہ سے اخبارات میں اعلان کیا کہ۔’’مرزا ۲۱ ساون  (۴؍ اگست ۱۹۰۸ء) کو مرضِ مہلک میں مبتلا ہوکر ہلاک ہوجائے گا۔‘‘ (پیسہ اخبار مورخہ ۱۵؍ مئی ۱۹۰۸ء و اہلحدیث ۱۵؍ مئی ۱۹۰۸ء) اِس کے جواب میں حضور ؑ نے فرمایا۔’’اللہ تعالیٰ ظاہر کردے گا کہ راستباز کون ہے۔‘‘ ( بدر جلد۷نمبر ۱۹ ،۲۰مورخہ ۲۴؍ مئی۱۹۰۸ء صفحہ ۷) سو اللہ تعالیٰ نے مرتد مذکور کی پہلی تینوں پیشگوئیوں کی منسوخی کا اعلان خود اس کے قلم سے کرواکر اس کی آخری پیشگوئی کو جھوٹا

خدا ہوں، اور ہر ایک امر میرے اختیار میں ہے… اِس پیشگوئی کے ساتھ یہ پیشگوئی بھی ہے ایک سخت طاعون اِس ملک میں اور دوسرے ممالک میں بھی آنے والی ہے جس کی نظیر پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔وہ لوگوں کو دیوانہ کی طرح کردے گی۔معلوم نہیں کہ اِس سال یا آئندہ سال میں ظاہر ہوگی۔مگر خدا مجھے مخاطب کرکے فرماتا ہے کہ مَیں تجھے اور تمام اُن لوگوں کو جو تیری چار دیواری کے اند ر ہیں بچاؤں گا۔گویا اس دن یہ گھر نوح کی کشتی ہوگا جو شخص اس گھر میں داخل ہوجائے گا وہ بچایا جائے گا۔‘‘ ( اشتہار ۵؍ نومبر ۱۹۰۷ء۔مجموعہ اشتہارات جلد ۳ صفحہ ۴۶۶، ۴۶۷مطبوعہ ۲۰۱۸ء) ۲؍ نومبر۱۹۰۷ء ’’ اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ النَّجْمِ الثَّاقِبِ۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۱۸) ۵؍ نومبر۱۹۰۷ء ’’ ۱۔سَاَھَبُ۲؎ لَکَ غُلَامًا زَکِیًّا۔۲۔رَبِّ ھَبْ لِیْ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃً۔۳۔اِنَّـا نُبَشِّـرُکَ بِغُلَامِ سْـمُہٗ یَـحْیٰ۔۴۔اَخَذَ ھُمُ اللّٰہُ۔بَقِیَ وَحْدَ ہٗ لَا شَـرِیْکَ مَعَہٗ۔۵۔قُلْ جَآءَ الْـحَقُّ وَ زَھَقَ بقیہ حاشیہ۔ثابت کردیااور وہ اِس طرح پر کہ حضور کی وفات ۴؍ اگست ۱۹۰۸ء کو نہیں بلکہ ۲۶؍ مئی ۱۹۰۸ء کو ہوئی۔صَدَقَ اللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗ وَ کَانَ اَمْرُ اللّٰہِ مَفْعُوْلًا۔اور مرتد ڈاکٹر پر اس کی تمام پیشگوئیاں اُلٹ پڑیں۔اُسے ۳۰؍ اکتوبر ۱۹۰۶ء کو الہام ہوا تھا کہ ’’مرزا پھیپھڑے کے مرض سے ہلاک ہوگیا‘‘ مگر وہ خود پھیپھڑے کے مرض سے ہلاک ہوا۔اُس نے پیشگوئی کی تھی کی ’’مرزا کی جڑ بنیاد اُکھڑ جائے گی۔‘‘ (اعلان الحق صفحہ ۷) اور اپنے متعلق لکھا تھا۔'You will succeed' یعنی تم کامیاب ہوجاؤ گے (اعلان الحق صفحہ ۷) سو اس کی اپنی جڑ بنیاد اُکھڑ گئی اور ایسی اُکھڑی کہ نام و نشان تک مِٹ گیا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کام میں اللہ تعالیٰ نے اِس قدر برکت دی کہ آج رُوئے زمین کا کوئی خطہ ایسا نہیں جہاں آپ کے شیدائی نہ پائے جاتے ہوں۔فَالْـحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی ذٰلِک۔۱ (ترجمہ) تو مجھ سے بمنزلہ اس ستارے کے ہے جو قوت اور روشنی کے ساتھ شیطان پر حملہ کرتا ہے۔(بدر مورخہ ۱۲؍ دسمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۳) ۲ (ترجمہ) ۱۔مَیں ایک پاک اور پاکیزہ لڑکے کی خوش خبری دیتا ہوں۔۲۔اے میرے خدا پاک اولاد مجھے بخش۔۳۔مَیں تجھے ایک لڑکے کی خوشخبری دیتا ہوں جس کا نام یحییٰ ہے (معلوم ہوتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ زندہ رہنے والا) ۴۔خدا ان کو پکڑے گا اور یہ خدا کا بندہ اکیلا رہے گا اس کے ساتھ کوئی شریک نہ ہوگا۔۵۔حق آگیا اور باطل

الْبَاطِلُ۔۶۔مَوْتٌ قَرِیْبٌ۔۷۔اِنَّ اللّٰہَ یَـحْمِلُ کُلَّ حِـمْلٍ۔۸۔مَنْ خَدَ مَکَ خَدَ مَ النَّاسَ کُلَّھُمْ۔وَ مَنْ اٰذَاکَ اٰذَی النَّاسَ جَـمِیْعًا۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ۱۶) ۷؍ نومبر۱۹۰۷ء ’’ ۱۔اَ لَمْ۱؎ تَرَکَیْفَ فَعَلَ رَبُّکَ بِـاَصْـحَابِ الْفِیْلِ۔۲۔آمدنِ عید مبارک بادت۲؎۔۳۔عید تو ہے چاہے کرو یا نہ کرو۔‘‘۳؎ بقیہ ترجمہ۔بھاگ گیا۔یعنی باطل بھاگ جائے گا۔۶۔ایک شخص کی موت قریب ہے۔۷۔خدا ہر ایک بوجھ کو آپ اُٹھائے گا(اس کے معنی اَب تک معلوم نہیں ہوئے۔آئندہ خدا قادر ہے کہ تفصیل ظاہر کردے) ۸۔جو شخص تیری خدمت کرتا ہے اس نے ایسا کام کیا کہ گویا سارے جہان کی خدمت کی اور جو شخص تجھے دُکھ دیتا ہے اُس نے ایسا کام کیا کہ گویا ساری دُنیا کو دکھ دیا۔(بدر مورخہ ۱۰؍نومبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۲) ۱ (ترجمہ) ۱۔تو دیکھے گا کہ تیرا رَبّ اُن مخالفوں سے کیا کرے گا جو تیرے معدوم کرنے کے لئے حملے کرتے ہیں۔(بدر مورخہ ۱۰؍نومبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۲) ۲ (ترجمہ از مرتّب) عید کا آنا تیرے لئے مبارک ہو۔۳ حضرت خلیفۃ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ایک خطبہ عید الفطر کے دَوران میں اِس الہام کی تفسیر و تشریح فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا۔’’ایک تو اِس الہام کے وقتی معنی تھے کہ اُس دن شبہ تھا آیا عید ہے یا نہیں۔اللہ تعالیٰ نے اس شبہ کو دُور فرما دیا اور بتایا ’’عید تو ہے چاہے کرو یا نہ کرو۔‘‘ لیکن میرے نزدیک اِس وحی کا صرف یہی مفہوم نہیں۔کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ’’چاہے کرو یا نہ کرو۔‘‘ اور جس کام کے متعلق خود اللہ تعالیٰ فرمائے ’’چاہے کرو یا نہ کرو‘‘ صرف اس کے لئے خصوصیت سے الہام کرنا کوئی وجہ نہیں رکھتا۔میرے نزدیک علاوہ اِس مفہوم کے ایک اَور لطیف نکتہ بھی اِس میں بیان فرمایا گیا ہے اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بعثت کی طرف اشارہ ہے۔انبیاء کی بعثت بھی ایک عید ہوا کرتی ہے۔یعنی ان کی بعثت سے اللہ تعالیٰ کے فضل پھر دنیا پر نازل ہوتے ہیں اور دنیا میں ترقیات کا بیج ان کے ذریعہ بویا جاتا ہے۔وہ ایک ایسا بیج ہوتے ہیں جو آہستہ آہستہ ترقی کرکے ایک اِتنا بڑا درخت بن جاتا ہے جس کے پھلوں اور سایہ سے اہل ِ دنیا مستفید ہوتے ہیں لیکن اکثر لوگوں کو وہ عید نظر نہیں آیا کرتی۔لوگ عام طور پر اس سے منہ پھیر لیتے ہیں…یہ فقرہ کہ ’’عید تو ہے چاہے کرو یا نہ کرو‘‘ اس میں اس عید کی طرف اشارہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بعثت کی عید ہے، اور ا س کا یہ مطلب نہیں کہ چاہے یہ کرو یا نہ کرو ایک ہی بات ہے بلکہ یہ اسی طرح کہا گیا ہے جیسے کہتے ہیں

اِس کے بعد ایک اَور الہام ہے جس کے اظہار کی اجازت نہیں شاید بعد میں اجاز ت ہوجائے۔اس کا پہلا فقرہ یہ ہے۔’’دیکھ مَیں ایک نہایت چھپی ہوئی بات پیش کرتا ہوں۔‘‘ ( بدر جلد۶ نمبر ۴۶مورخہ ۱۰؍ نومبر۱۹۰۷ء صفحہ ۲) (اسی الہام کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت نواب محمد علی خان صاحب رضی اللہ عنہ کو اپنے ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں) ’’نہایت خوفناک امر جو ہر وقت دل کو غمناک کرتا رہتا ہے ایک پیشگوئی ہے جو چند دفعہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوچکی ہے۔مَیں نے بجز گھر کے لوگوں کے کسی پر اس کو ظاہر نہیں کیا۔اس پیشگوئی کے ایک حصّہ کا حادثہ ہم میں اور آپ میں مشترک ہے۔بہت دُعا کرتا ہوں کہ خدا اس کو ٹال دے اور دوسرے حصّہ کا حادثہ خاص ہم سے اور ہمارے گھر کے کسی شخص سے متعلق ہے۔‘‘ ( مکتوب بنام نواب محمد علی خان صاحبؓ۔مکتوباتِ احمد جلد ۲ صفحہ ۳۱۸ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ۱۰؍ نومبر۱۹۰۷ء ه’’ ایک وَبا پڑے گی۔(فرمایا) معلوم نہیں یہ کس قسم کی وَبا ہوگی۔‘‘ ( بدر جلد۶ نمبر ۴۶مورخہ ۱۰؍ نومبر۱۹۰۷ء صفحہ ۲۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۴۰ مورخہ ۱۰؍ نومبر۱۹۰۷ء صفحہ ۲) نومبر۱۹۰۷ء ’’ ۱۔قَذَ فَ فِیْ قُلُوْ بِـھِمُ الرُّعْبَ۔۲۔وَعْدٌ غَیْرُ مَکْذُ وْبٍ۔‘‘۱؎ ( بدر جلد۶ نمبر ۴۷مورخہ ۲۱؍ نومبر۱۹۰۷ء صفحہ۴۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۴۲ مورخہ ۲۴؍ نومبر۱۹۰۷ء صفحہ ۳) نومبر۱۹۰۷ء ’’ ۱۔اِنِّیْ۲؎ مَعَکَ ذَکَرْتُکَ فَاذْکُرْنِیْ۔۲۔وَسِّعْ مَکَانَکَ۔۳۔حَانَ اَنْ تُعَانَ وَ تُرْفَعَ بقیہ حاشیہ۔’’ہے تو سچا چاہے مانو یا نہ مانو‘‘۔یعنی اس سے فائدہ اُٹھانا نہ اُٹھانا تمہارا کام ہے ہم نے چیز مہیا کردی ہے…اِس الہام میں اللہ تعالیٰ نے علم النفس کا ایک عجیب نکتہ بیان فرمایا ہے یعنی عید کرنا یا نہ کرنا انسان کے اندر کے احساسات پر منحصر ہے‘ صرف سامان کا موجود ہونا عید منانے کے لئے کافی نہیں ہوتا بلکہ ان کا اختیار کرنا بھی ضروری ہوتا ہے۔‘‘ ( الفضل مورخہ ۱۹؍ مارچ۱۹۲۹ء صفحہ۵۔خطبہ عید الفطر فرمودہ ۱۳؍ مارچ۱۹۲۹ء) ۱ (ترجمہ) ۱۔خدا تعالیٰ نے اُن کے دلوں میں رُعب ڈال دیا۔۲۔یہ ایسا وعدہ ہے جو جھوٹا نہ ہوگا۔یعنی ضرور پورا ہو کر رہے گا۔(بدر مورخہ ۲۱؍نومبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۲ (ترجمہ) ۱۔مَیں تیرے ساتھ ہوں۔مَیں نے تجھے یاد کیا ہے سو تو مجھے بھی یاد کر۔۲۔اور اپنے مکان کو وسیع کردے۔۳۔وہ وقت آتا ہے کہ تو مدد دیا جاوے گا اور لوگوں میں تیرا نام عزت اور بلندی سے

بَیْنَ النَّاسِ۔۴۔اِنِّیْ مَعَکَ یَـا اِبْرَاھِیْمُ۔۵۔اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ۔۶۔اِنَّکَ مَعِیْ وَ اَھْلُکَ۔۷۔قُلْ یَـاْخُذُ کَ اللّٰہُ۔۸۔اِنِّیْ اَنَـا الرَّحْـمٰنُ فَانْتَظِرْ۔۹۔میں نے تیری عمر کو بھی بڑھا دیا ہے۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۵) ۱۳؍ نومبر۱۹۰۷ء ’’۱۔عَسٰی اَنْ تَکْرَھُوْا شَیْئًا وَّھُوَ خَیْرٌ لَّکُمْ وَعَسٰی اَنْ تُـحِبُّوْا شَیْئًا وَّھُوَ شَـرٌّ لَّکُمْ وَاللّٰہُ اَعْلَمُ وَ اَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ۔۲۔سَلَامٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ۔۳۔اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیْرٌ۔۴۔اِعْدِ لُوْا هُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰی۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۷) ۲۱؍ نومبر۱۹۰۷ء ’’ الہام۔۱۔دَخَلْتُمُ الْـجَنَّۃَ وَمَا عَلِمْتُمْ مَا الْـجَنَّۃُ۔ذَالِکَ الْیَوْمُ الْاٰخِرُ۲؎۔۲۔بلاء ِ ناگہانی۔۳۔یا ربّ فتح۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۷) ۲۶؍ نومبر۱۹۰۷ء ’’۱۔بلاء ِ ناگہانی۔۲۔ایک عربی لفظ نَـجْرٰی الہام ہوا جس کے معنی ہیں تو اُن کی چیخیں سنے گا۔۳۔یا اللہ فتح۔‘‘ (الحکم جلد ۱۱ نمبر ۴۳ مورخہ ۳۰؍ نومبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۱۱۔بدر جلد۶ نمبر ۴۸مورخہ ۲۸؍ نومبر۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۲۹؍ نومبر۱۹۰۷ء ’’ اِنَّـمَا صَنَعُوْا کَیْدُ سَاحِرٍ۔وَلَا یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ اَتٰی۔۳؎ (فرمایا) اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی قوم یا گروہ اپنے دقیق مَکر سے مَیدانِ مقابلہ میں سلسلہ کی عظمت بقیہ ترجمہ۔لیا جائے گا۔۴۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اے ابراہیم۔۵۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اور ایسا ہی تیرے اہل کے ساتھ۔۶۔اور تومیرے ساتھ ہے اور ایسا ہی تیرے اہل۔۷۔اور اپنے دشمن کو کہہ دے کہ خدا تجھ سے مواخذہ لے گا۔۸۔مَیں رحمٰن ہوں میری مدد کا منتظر رہ۔(الحکم مورخہ ۱۰؍ نومبر۱۹۰۷ء صفحہ ۶) ۱ (ترجمہ از ناشر) ۱۔بعید نہیں کہ تم ایک چیز ناپسند کرو اور وہ تمہارے لئے بہتر ہو۔اور ممکن ہے کہ ایک چیز تم پسند کرو لیکن وہ تمہارے لئے شرانگیز ہو۔اور اللہ سب سے زیادہ جانتا ہے جبکہ تم نہیں جانتے۔۲۔سلام کہا جائے گا ربّ رحیم کی طرف سے۔۳۔یقیناً اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے۔۴۔انصاف کرو یہ تقویٰ کے سب سے زیادہ قریب ہے۔۲ (ترجمہ از مرتّب) ۱۔تم داخل ہوگے بہشت میں اور تم جانتے ہو کہ کیا چیز ہے بہشت، یہ آخری دن ہے۔۳ (ترجمہ از مرتّب) تحقیق جو کچھ انہوں نے بنایا ہے ایک دھوکے کا منصوبہ ہے اور دھوکہ باز کامیاب نہیں ہوسکتا جس راہ سے بھی وہ آئے۔

کو مٹانا چاہتی ہے مگر خدا تعالیٰ اسے بامراد نہیں کرے گا بلکہ حق کی عظمت ظاہر ہوگی۔‘‘ ( الحکم جلد ۱۱ نمبر ۴۳ مورخہ ۳۰؍ نومبر۱۹۰۷ء صفحہ ۱۱) ۲؍ دسمبر۱۹۰۷ء (الف) ’’ الہام۔۱۔اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ۔۲۔اَحْـمِلُ اَوْزَارَکَ۱؎۔۳۔مَیں تیرے ساتھ اور تیرے تمام پیاروں کے ساتھ ہوں۔۴۔اِنَّ اللّٰہَ یَـحْمِلُ کُلَّ حِـمْلٍ۔‘‘۲؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۸) (ب) ’’ جب مَیں مضمو۳؎نختم کرچکا تو ساتھ ہی مجھ کو یہ الہام خدا کی طرف سے ہوا تھا۔اِنَّـھُمْ مَّا صَنَعُوْا ھُوَ کَیْدُ سَاحِرٍ وَ لَا یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ اَتٰی۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ النَّجْمِ الثَّاقِبِ۔(ترجمہ) آریہ لوگوں نے جو یہ جلسہ تجویز کیا ہے یہ مکّار لوگوں کی طرح ایک مکر ہے اور اس کے نیچے ایک شرارت اور بَد نیتی مخفی ہے مگر فریب کرنے والا میرے ہاتھ سے کہاں بھاگے گا۔جہاں جائے گا مَیں اس کو پکڑوں گا اور میرے ہاتھ سے چھٹکارا نہیں پائے گا۔تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ وہ ستارہ جو شیطان پر گِرتا ہے۔‘‘ (اشتہار ۱۵؍ مئی ۱۹۰۸ء بعنوان باعث تالیف کتاب ہٰذا مندرجہ چشمہ معرفت۔روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۷) (ج) ’’ اِنَّـھُمْ مَّا صَنَعُوْا ھُوَ کَیْدُ سَاحِرٍ وَ لَا یُفْلِحُ السَّاحِرُ حَیْثُ اَتٰی۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ رُوْحِیْ۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ النَّجْمِ الثَّاقِبِ۔جَآءَ الْـحَقُّ وَ زَھَقَ الْبَاطِلُ۔‘‘۴؎ ( ضمیمہ چشمہ ء ِ معرفت۔روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحہ ۴۳۶) ۱ (ترجمہ) ۱۔مَیں تیرے ساتھ اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں۔۲۔مَیں تیرے بوجھ اُٹھائوں گا۔(بدر مورخہ ۱۹؍ نومبر۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۲ (ترجمہ) ۴۔خدا ہر ایک بوجھ کو آپ اُٹھائے گا۔(بدر مورخہ ۱۰؍ نومبر۱۹۰۷ء صفحہ ۲) ۳ (نوٹ از مولانا عبد اللطیف بہاولپوری) یعنی وہ مضمون جو قادیان میں آریوں کے مذہبی جلسہ میں سنا نے کے لئے لکھا گیا تھا اور یہ مضمون چشمہ ٔ معرفت کے آخر میں بطور ضمیمہ شامل ہے۔۴ (ترجمہ) جو کچھ انہوں نے بنایا ہے وہ ساحر کی تدبیر ہے اور ساحر کسی راہ سے آئے وہ کامیاب نہیں ہوگا۔تو مجھ سے بمنزلہ میری رُوح کے ہے۔تو مجھ سے بمنزلہ اُس ستارے کے ہے جو قوت اور روشنی کے ساتھ شیطان پر حملہ کرتا ہے۔حق آگیا اور باطل بھاگ گیا۔( بدر ۱۲؍دسمبر ۱۹۰۳ء صفحہ ۳) (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) یہ الہامات اُس لیکچر کی تصنیف کے وقت ہوئے جو ۳؍ دسمبر ۱۹۰۷ء کو لاہور میں پڑھا گیا۔

۴؍ دسمبر۱۹۰۷ء ’’ ۱۔اِنِّیْ مَعَکَ یَا مَسْـرُوْرُ۔۲۔وَقَعَ وَاقِعٌ وَّ ھَلَکَ ھَالِکٌ۔۳۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَتِیْ۔۴۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ رُوْحِیْ۔۵۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ وَلَدِیْ۔۶۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ عَرْشِیْ۔۷۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ تَوْحِیْدِیْ وَ تَفْرِیْدِیْ۔۸۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ النَّجْمِ الثَّاقِبِ۔۹۔اَنْتَ مِنِّیْ بِـمَنْزِلَۃِ الرُّحیٰ۔۱۰۔وَضَعْنَا النَّاسَ تَـحْتَ اَقْدَامِکَ۔۱۱۔وَ وَضَعْنَا عَنْکَ وِزْرَکَ الَّذِیْ اَنْقَضَ ظَھْرَکَ وَرَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ۔۱۲۔اِنِّیْ مَعَکَ یَا مَسْـرُوْرُ۔۱۳۔وَقَعَ وَاقِعٌ۔وَ ھَلَکَ ھَالِکٌ۔۱۴۔اِنَّ اللّٰہَ یُؤَخِّرُ اَجَلًا مُسَمّٰی۔۱۵۔اِنَّـمَا هُمْ فِيْ شِقَاقٍ۔۱۶۔فَسَيَكْفِيْكَهُمُ اللّٰه۔۱۷۔اُجِیْبُ دَعْوَتَکَ۔۱۸۔سَنُرِیْـھِمْ اٰیَـاتِنَا فِی الْاٰفَاقِ وَ فِیْ اَنْفُسِھِمْ۔۱۹۔اُجِیْبُ دَعْوَتَکُمَا۔۲۰۔اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔۲۱۔اِنِّیْ اَنَـا رَبُّکَ الْاَعْلٰی۔۲۲۔اِخْتَرْتُ لَکَ مَا اخْتَرْتَ۔۲۳۔سَاُرِیْـھِمْ اٰیَاتِیْ فِی الْاٰفَاقِ وَ فِیْ اَنْفُسِھِمْ۔‘‘۱؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۱۸ تا ۲۰) دسمبر۱۹۰۷ء ’’ ۱۔اِنِّیْ مَعَکَ وَ مَعَ اَھْلِکَ۔اَحْـمِلُ اَوْزَارَکَ۲؎۔۲۔مَیں تیرے ساتھ ۱ (ترجمہ از ناشر) ۱۔اے مسرور مَیں تیرے ساتھ ہوں۔۲۔ایک واقعہ وقوع میں آئے گا اور ایک ہلاک ہونے والا ہلاک ہوگا۔۳۔تو میرے نزدیک بمنزلہ میری ذات کے ہے۔۴۔تو مجھ سے بمنزلہ میری روح کے ہے۔۵۔تو مجھ سے بمنزلہ میرے بیٹے کے ہے۔۶۔تو مجھ سے بمنزلہ میرے عرش کے ہے۔۷۔تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید۔۸۔تو مجھ سے بمنزلہ اس ستارے کے ہے جو قوت اور روشنی کے ساتھ شیطان پر حملہ کرتا ہے۔۹۔تو مجھ سے بمنزلہ چکی کے ہے۔۱۰۔ہم نے لوگوں کو تیرے قدموں کے نیچے رکھ دیا۔۱۱۔ہم نے تجھ سے وہ بوجھ اٹھا دیا جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی اور تیرے ذکر کو بلند کیا۔۱۲۔اے مسرور میں تیرے ساتھ ہوں۔۱۳۔ایک واقعہ وقوع میں آئے گا اور ایک ہلاک ہونے والا ہلاک ہوگا۔۱۴۔یقیناً اللہ تعالیٰ مقرر مدت کو مؤخر کردے گا۔۱۵۔وہ تو صرف اختلاف کا شکار ہیں۔۱۶۔خدا تعالیٰ (دشمنوں کے مقابل پر ) تجھے کافی ہے۔۱۷۔میری تیری دعا قبول کروں گا۔۱۸۔عنقریب ہم ان کو گردونواح میں ان کی ذات میں اپنے نشانات دکھائیں گے۔۱۹۔میں تم دونوں کی دعا قبول کروں گا۔۲۰۔یقیناً اللہ تعالیٰ ہر شے پر قادر ہے۔۲۱۔میں تیرا ربّ اعلیٰ ہوں۔۲۲۔میں نے تیرے لئے وہ امر پسند کیا جو تو پسند کرتا ہے۔۲۳۔عنقریب میں ان کو ان کے گردونواح میں اور ان کی ذات میں اپنے نشان دکھاؤں گا۔۲ (ترجمہ) ۱۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں۔مَیں تیرے بوجھ اُٹھائوں گا۔

اور تیرے تمام پیاروں کے ساتھ ہوں۔۳۔اِنِّیْ ۱؎مَعَکَ یَـا مَسْـرُوْرُ۔۴۔وَقَعَ وَاقِعٌ وَّ ھَلَکَ ھَالِکٌ۔۵۔وَضَعْنَا النَّاسَ تَـحْتَ اَقْدَامِکَ۔۶۔وَضَعْنَا عَنْکَ وِزْرَکَ الَّذِیْ اَنْقَضَ ظَھْرَکَ وَرَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ۔۷۔اُجِیْبَتْ دَعْوَتُکَ۔۸۔سَنُرِیْـھِمْ اٰیَـاتِنَا فِی الْاٰفَاقِ وَ فِیْ اَنْفُسِھِمْ۔۹۔اُجِیْبَتْ دَعْوَتُکُمَا۔۱۰۔اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍقَدِ یْرٌ۔۱۱۔اِنِّیْ مَعَکَ یَـا اِبْرَاھِیْمُ۔۱۲۔اِنِّیْ اَنَـا رَبُّکَ الْاَعْلٰی۔۱۳۔اِخْتَرْتُ لَکَ مَا اخْتَرْتَ۔۱۴۔بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید۲؎۔۱۵۔ستائیس کو ایک واقعہ۳؎ (ہمارے متعلق) ۱ (ترجمہ) ۳۔اے مسرور مَیں تیرے ساتھ ہوں۔۴۔ایک واقع وقوع میں آئے گا اور ہلاک ہونے والا ہلاک ہوگا۔۵۔ہم نے لوگوں کو تیرے قدموں کے نیچے رکھ دیا۔۶۔ہم نے تجھ سے وہ بوجھ اُٹھا دیا جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی اور تیرے ذکر کو بلند کیا۔۷۔تیری دُعا قبول کی گئی۔۸۔عنقریب ہم ان کو نشانات دکھلائیں گے گردونواح میں اور خود اُن میں۔۹۔تم دونوں کی دُعا قبول کی گئی۔۱۰۔تحقیق اللہ تعالیٰ ہر بات پر قادر ہے۔۱۱۔مَیں تیرے ساتھ ہوں اے ابراہیم! ۱۲۔مَیں تیرا رَبِّ اعلٰی ہوں۔۱۳۔مَیں نے تیرے لئے وہ امر پسند کیا جو تونے اپنے لئے پسند کیا۔(بدر مورخہ ۱۹؍دسمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴، ۵) ۲ (ترجمہ از مرتّب) ۱۴۔خوشی و خرمی سے چل کہ تیرا وقت قریب آگیا۔۳ (نوٹ از مولانا جلال الدین شمسؓ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک مکتوب میں بھی جو نواب محمد علی خان صاحبؓ آف مالیر کوٹلہ کو بھیجا تحریر فرمایا۔’’دوسرے نہایت خوفناک امر جو ہر وقت دِل کو غمناک کرتا رہتا ہے ایک پیشگوئی ہے جو چند دفعہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوچکی ہے۔مَیں نے بجز گھر کے لوگوں کے کسی پر اس کو ظاہر نہیں کیا۔اِس پیشگوئی کے ایک حصہ کا حادثہ ہم میں اور آپ میں مشترک ہے۔بہت دُعا کرتا ہوں کہ خدا اس کو ٹال دے اور دوسرے حصہ کا حادثہ خاص ہم سے اور ہمارے گھر کے کسی شخص سے متعلق ہے۔یہ بھی الہام کسی حصہ کی نسبت ہے کہ ۲۷ تاریخ کو وہ واقعہ ہوگا۔نہیں معلوم کس مہینہ کی تاریخ اور کون سا سَن ہے۔‘‘ (مکتوب بنام نواب محمد علی خان صاحبؓ۔مکتوباتِ احمد جلد ۲ صفحہ ۳۱۸ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) واقعات نے بتادیاکہ یہ تاریخ ۲۷؍ مئی ۱۹۰۸ء کی تھی جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا جنازہ قادیان میں پڑھایا گیا۔

۱۶۔اَللّٰہُ خَیْرٌ وَّ اَ۔بْقٰی۔۱۷۔خوشیاں منائیں گے۔۱۸۔بَعْدَ سَنَۃٍ وَّاحِدَۃٍ۔۱۹۔صَلٰوتُکَ خَیْرٌ وَّ اَ بْقٰی۱؎۔۲۰۔اِنَّ صَلٰوتَکَ سَکَنٌ لَّھُمْ۔۲۱۔دَخَلْتُمُ الْـجَنَّۃَ وَمَا عَلِمْتُمْ مَا الْـجَنَّۃُ ذَالِکَ الْیَوْمُ الْاٰخِرُ۔‘‘۲؎ ( بدر جلد۶ نمبر ۵۱ مورخہ ۱۹؍ دسمبر۱۹۰۷ء صفحہ ۴ ،۵۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۴۶ مورخہ ۲۴؍ دسمبر۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۱۱؍ دسمبر۱۹۰۷ء ’’ بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید۔‘‘۳؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۰) ۱۵؍ دسمبر۱۹۰۷ء ’’ خوشیاں منائیں گے۔بَعْدَ سَنَۃٍ وَّاحِدَۃٍ۔ستائیس کو ایک واقعہ ہمارے متعلق۔صَلٰوتُکَ خَیْرٌوَّاَبْقٰی۔‘‘ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۰) ۲۰؍ دسمبر۱۹۰۷ء (الف) ’’ آج ہماری بخت بیداری۔اِنَّ شَانِئَکَ ھُوَالْاَ بْتَرُ۴؎۔خدا نے اُسے لیا۔وَ اللہ! وَ اللہ خدا نے سیدھا کیا اَوَ لَّا۔‘‘۵؎ (کاپی الہامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام صفحہ ۲۰) (ب) ’’وقت رسید۔‘‘۶؎ ( بدر جلد۶ نمبر ۵۲مورخہ ۲۶؍ دسمبر۱۹۰۷ء صفحہ۴۔الحکم جلد ۱۱ نمبر ۴۶ مورخہ ۲۴؍ دسمبر۱۹۰۷ء صفحہ ۴) ۱ (ترجمہ از مرتّب) ۱۶۔اللہ تعالیٰ بہتر ہے اور باقی رہنے والا ہے۔۱۸۔ایک سال کے بعد۔۱۹۔تیری عبادت بہتر اور باقی رہنے والی ہے۔۲ (ترجمہ) ۲۰۔تیری دعا اُن کے لئے آرام کا موجب ہے۔۲۱۔تم داخل ہوگے بہشت میں اور تم جانتے ہو کہ کیا چیز ہے بہشت، یہ آخری دن ہے۔(بدر مورخہ ۱۹؍ دسمبر۱۹۰۷ء صفحہ ۴ ،۵) ۳ (ترجمہ از مرتّب) خوشی و خرمی سے چل کہ تیرا وقت قریب آگیا۔۴ (ترجمہ) تحقیق تیرا دشمن جو ہے وہی اَبتر ہے۔(بدر مورخہ ۲۶؍ دسمبر۱۹۰۷ء صفحہ۴) ۵ (نوٹ از ناشر) بدر مورخہ ۲۶؍ دسمبر۱۹۰۷ء صفحہ۴ اور الحکم مورخہ ۲۴؍ دسمبر۱۹۰۷ء صفحہ ۴ میں اس الہام کے الفاظ یوں درج ہیں۔’’وَ اللہ! وَ اللہ! سِدّھا ہو یا اَوَ لَّا۔‘‘ (یہ پنجابی فقرہ ہے جس کا مطلب یہ ہےکہ کج طبع آدمی درست ہوگیاہے۔) ۶ (ترجمہ) وقت آگیا۔(بدر مورخہ ۲۶؍ دسمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۴)

ایّامِ جلسہ۱۹۰۷ء ’’یَـا اَیُّـھَا۱؎ النَّبِیُّ اَطْعِمُوا الْجَآئِعَ وَالْمُعْتَرَّ۔‘‘۲؎ ( بدر جلد۷ نمبر ۱ مورخہ ۹؍ جنوری۱۹۰۸ء صفحہ ۱۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱ مورخہ ۲؍ جنوری۱۹۰۸ء صفحہ ۳) ۱ (ترجمہ) یعنی اے نبی ! بھوکوں اور سوالیوں کو کھانا کھلاؤ۔( بدر مورخہ ۹؍ جنوری۱۹۰۸ء صفحہ ۱) ۲ (نوٹ از حضرت مرزا بشیر احمدؓ) ’’ بعض مہمانوں کو (سالانہ جلسہ ۱۹۰۷ء کے موقعہ پر۔مرتّب) ایک دن کھانا بہت دیر میں ملا۔روٹی کافی تیار تھی مگر جگہ تنگ تھی اور تھوڑے آدمی ایک وقت میں کھاسکتے تھے اِس واسطے بہت دیر ہوگئی اور بعض مہمان بغیر کھانا کھانے کے سونے کے کمروں میں چلے گئے …تو ان کو یہ انعام ملا کہ خود خداوند ِ عالَم نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور براہِ راست آسمان سے اللہ کے رسول کے پاس رات کو پیغام پہنچا کہ اَطْعِمُوا الْـجَآئِعَ وَالْمُعْتَرَّ بھوکے اور مُضطر کو کھانا کھلا۔صبح سویرے حضور ؑنے دریافت کیا تو معلوم ہوا کہ رات بعض مہمان بھوکے رہے۔اُسی وقت آپ نے ناظمانِ لنگر کو بلایا اور بہت تاکید کی کہ مہمانوں کی ہر طرح سے خاطر داری کی جاوے اور ان کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔‘‘ ( بدر مورخہ ۹؍ جنوری۱۹۰۸ء صفحہ۳) حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب رضی اللہ عنہ اسی الہام کے متعلق فرماتے ہیں۔’’۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۰۷ء کا واقعہ ہے کہ صبح کے آٹھ بجے کھانا کھانے کے بعد یہ عاجز جلسہ میں تقریروں کے سننے میں لگ گیا۔اسی روز مسیحِ پاک کی تقریر بھی سنی اور خوب سیری حاصل ہوئی۔نماز مغرب و عشاء ( جمع کردہ) ادا کی اور مسجد مبارک میں حسب الارشاد مجلس معتمدین صدر انجمن کے جنرل اجلاس میں شامل ہونے کی غرض سے بیٹھ گیا کہ اجلاس کے بعد کھانا کھالوں گا۔اعلان کے مطابق اس میں جماعتوں کے صدر صاحبان اور سیکرٹریوں کی شمولیت ضروری تھی۔میں اس وقت کمزور تھا۔بھوکا تھا کہ صبح آٹھ بجے کا کھانا کھایا ہوا تھا۔دن میں اور کچھ کھانے کو میسر نہ آیا تھا۔بیس سالہ جوان تھا۔شاید ایک آدھ کے سوا باقی تمام احباب سنتوں وغیرہ سے فارغ ہوکر مسجد سے چلے گئے تھے۔اس حال کے پیش نظر نفس تقاضا کرتا تھا کہ اٹھ کر چلا جا کہ غالباً اراکین صدر انجمن احمدیہ کھانا کھانے کے لئے چلے گئے ہیں اور سب لوگ لنگر میں کھانا کھارہے ہیں تو بھی جاکر کھانا کھا کر چلا آ۔لیکن غریب دل ڈرا کہ مباداغیر حاضر ہوجائوں۔بیٹھا رہا۔بیٹھا رہا۔پورے دو گھنٹے انتظار میں گزر گئے۔بھوک نے بہت ستایا۔قریباً پونے نو بجے معزز اراکین صدر انجمن اور چند احباب جماعت ہائے بیرون تشریف لے آئے۔اجلاس شروع ہوکر پونے بارہ بجے رات ختم ہوا۔خواہش خوراک از خود ختم ہوگئی کہ بھڑک کی طاقت ہی باقی نہ رہی تھی۔مسجد سے نیچے اترا اور طوعاً و کرہاً لنگر کا رخ کیا جسے بند پایا۔ناچار اپنی جائے قیام پر جو بیت المال کے کمروں میں تھی واپس آکر سونے کو تھا کہ کسی نے دروازہ پر دستک دی کہ جس مہمان بھائی نے کھانا نہیں کھایا وہ لنگر خانہ میں جاکر کھانا کھالے۔چنانچہ بندہ گیا اور جو کچھ ملا شکر کرکے کھا کر چلا آیا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی