سُوْرَۃُ الْکَھْفِ
تفسیر کبیر (جلد ۶), حصہ 4
ونصاریٰ سے پوچھنے کی کوشش کی اوراس طرح تفاسیر میں بے ثبوت روایات کاوہ ذخیرہ جمع کردیا کہ اسے پڑ ھ کررونا آتاہے۔وَ لَا تَقُوْلَنَّ لِشَايْءٍ اِنِّيْ فَاعِلٌ ذٰلِكَ غَدًاۙ۰۰۲۴ اورتُوکسی بات کے متعلق (دعویٰ سے)ہر گز نہ کہہ (کہ)میں کل یہ (کام)ضرور کروں گا۔سوائے اس( صورت ) اِلَّاۤ اَنْ يَّشَآءَ اللّٰهُ١ٞ وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ اِذَا نَسِيْتَ کے کہ اللہ( تعالیٰ کسی امر کے متعلق ایسا کہنا )پسند کرے۔اورجب (کسی وقت)توبھول جائے تو(یاد آجانے پر ) وَ قُلْ عَسٰۤى اَنْ يَّهْدِيَنِ رَبِّيْ لِاَقْرَبَ اپنے رب کو یاد (کیا )کر اور (لوگوں سے )کہہ دے (کہ مجھے کامل )امید ہے کہ میرار ب مجھے اس (راستہ ) مِنْ هٰذَا رَشَدًا۰۰۲۵ پرچلائے گا جوہدایت پانے کے لحاظ سے اس ( میرے موجود ہ طریق )سے (بھی تکمیل کے )زیادہ قریب ہوگا۔حلّ لُغَات۔الغد اَلْغَدُ کے معنے ہیں اَلْیَوْمُ الَّذِیْ یَاْتِیْ بَعْدَ یَوْمِکَ عَلٰی اَثَرٍثُمَّ تَوَسَّعُوْا فِیْہِ حَتّٰی اُطْلِقَ عَلَی الْبَعِیْدِ الْمُتَرَقَّبِ۔کل۔دوسرادن۔آئندہ زمانہ کاکوئی دن جس کا انتظار ہو(اقرب) تفسیر۔اس آیت میں پھر اس قوم کی ترقی کے زمانہ کے متعلق ایک خبر دی ہے۔اورو ہ یہ کہ اس قوم کے مقابلہ پر دعویٰ نہ کرنا اوریہ نہ کہنا کہ بس ہم کل ان کوتباہ کردیں گے سوائے اس کے کہ اللہ تعالیٰ تم کو ان کے متعلق کوئی خبردے یعنی الہام سے بتائے کہ ان سے اب فلاں سلوک ہونے والا ہے۔بعض لوگوں نے اس آیت کے یہ معنے کئے ہیں کہ اے محمد رسول اللہ کوئی بات بغیر اِنْ شَآءَ اللہُ کے نہ کہاکرو۔اورا س حکم کے متعلق بعض نہایت افسوسناک روایات نقل کی ہیں جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صریح ہتک ہے (ابن کثیر والقرطبی زیر آیت ھٰذا)۔حالانکہ آیت کے الفاظ صاف بتارہے ہیں کہ یہاںاِنْ شَآءَ اللہُ کہنے کاکوئی ذکر نہیں۔اگر وہ مضمون ہوتاتو الفا ظ یوں چاہیے تھے اِلَّا اَنْ تَقُوْلَ اِنْ شَآئَ اللہُ۔مگر یہاں تو
فقرہ کے کہنے کاحکم نہ دے۔پس آیت کا مطلب تو صرف یہ ہے کہ اس قوم کامقابلہ مسلمان اپنی طاقت سے نہ کرسکیں گے۔بلکہ وہ ان کامقابلہ کرسکے گا جسے اللہ تعالیٰ اپنی مشیت سے ان کے مقابلہ کے لئے کھڑاکرے گا۔مسلمانوں کی موجودہ حالت کی طرف اشارہ اس آیت میں مسلمانوں کی اس وقت کی حالت کی طرف اشارہ ہے جب وہ ان اقوام کی ترقی کو دیکھ کر جوش میں آئیں گے اوران کامقابلہ کرنے کی تیار یاں کریں گے۔لیکن وہ اس میں کامیا ب نہ ہوںگے۔دوسرے اس زمانہ کے مسلمانوں کی حالت بتائی ہے کہ وہ کام کی بجائے کَل کی امیدوں پر آجائیں گے اورہمیشہ یہ کہیں گے کہ ہم کَل یہ کردکھائیں گے یعنی قوت عملیہ مفقود ہوجائے گی اورڈراوے اوردھمکیاں رہ جائیں گی اورہمیشہ کل کالفظ بولتے رہیں گے کبھی وہ کل آج کی صورت اختیارنہ کرے گا۔چنانچہ دیکھ لوکہ اس زمانہ میں یہ صداقت ساری مسلمان اقوام کے اعمال سے ا س طرح ظاہر ہورہی ہے کہ افسوس بھی آتاہے اورتعجب بھی۔وَ اذْكُرْ رَّبَّكَ اِذَا نَسِيْتَ کہہ کر یہ بتایا کہ اگر کبھی جوش میں آکر ان قوموں کے مقابلہ کاخیال تمہارے دل میں پیداہو تواللہ تعالیٰ کے وعدوں کویاد کرلیا کرو کہ خدا تعالیٰ کاوعدہ ہے کہ ایک دن مسلمانوں کو ان کے حملہ سے بچائے گااورغیب سے مسلمانو ں کی نجات کے ساما ن پیداکر ےگا۔اس لئے الٰہی تدابیر کے سوادوسری تدابیر کاخیال دل سے نکال دینا چاہیے۔مسلمانوں کو نصیحت کہ خدا کے فضل سے ہی اس قوم کے فتنوں سے بچو گے وَ قُلْ عَسٰۤى اَنْ يَّهْدِيَنِ رَبِّيْ لِاَقْرَبَ مِنْ هٰذَا رَشَدًا میں بھی یہ سبق دیا کہ تمہاری ظاہر ی تدابیر توسینکڑوں سالوں میں ان اقوام کو تباہ نہیں کرسکتیں۔لیکن اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے بہت جلد ایسے سامان پیداکردے گا کہ تم ان فتنوںسے محفوظ ہوجائو۔افسوس مسلمانوں نے اس نصیحت سے بھی فائدہ نہ اٹھایا اوریوروپین اقوام کے مقابل پر با ربار جہاد کے اعلانات کرکے اسلام کے رعب کو او ربھی مٹادیا۔بلکہ جن خیر خواہوں نے ان کو اس قسم کی باتوں سے روکا ان کواسلام کادشمن قرار دیا اوریہ نہ سمجھے کہ جو قرآن کریم کی تعلیم کی طرف بلاتے ہیں وہ اسلام کے دشمن نہیں بلکہ وہ دشمن ہیں جوباوجود قرآن کریم کے منع کرنے کے پھر بھی غلط طریقہ کو استعمال کرتے چلے جاتے ہیں۔
وَ لَبِثُوْا فِيْ كَهْفِهِمْ ثَلٰثَ مِائَةٍ سِنِيْنَ وَ ازْدَادُوْا اور(یہ بھی کہتے ہیں کہ )وہ (اس)اپنی وسیع پہاڑی پنا ہ گاہ میں تین سوسال تک رہے تھے اور(اس عرصہ پر ) تِسْعًا۰۰۲۶ نو(سال)انہوں نے اوربڑھائے تھے۔تفسیر۔اصحاب کہف کے قیام غار کے عرصہ تین سو نو سال کا ثبوت اس آیت میں قدیم اصحاب کہف کی مصیبتوں کا زمانہ بتایاہے جس زمانہ تک کہ ان پر ظلم ہوتے رہے اوران کو بار بار غاروں میں جاکر چھپنا پڑا۔فرماتا ہے کہ و ہ تین سونوسال کا زمانہ ہے۔تاریخ سے اس امر کی تصدیق ہوتی ہے۔کیونکہ یہ مصائب کا زمانہ حضرت مسیح ؑ کے صلیب پانے کے وقت سے شرو ع ہوتاہے اورپوراامن کانسٹنٹائن (بانی قسطنطنیہ)کے عیسائی ہوجانے کے وقت حاصل ہواہے۔کانسٹسٹائن ۳۳۷ ء میں عیسائی ہواہے جیسا کہ اوپر لکھاجاچکا ہے (انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا زیر لفظ Constantine) بظاہر یہ زمانہ قرآنی بیان کے خلاف معلوم ہوتاہے۔لیکن جب ہم مسیحی تاریخ پر غورکرتے ہیں تومعلوم ہوتاہے کہ یہ تاریخ غلط ہے۔مسیحی کیلنڈر کی غلطی اصل سال جس میں کانسٹنٹائن بادشاہ روم عیسائی ہوا ۳۰۹ ء ہے اوراس کاثبوت یہ ہے کہ خود مسیحی جغرافیہ نویسوں نے تسلیم کیاہے کہ مسیحی کلنڈر میں غلطی ہوگئی ہے چنانچہ آرچ بشپ اشرز (USHERS) نے اپنی کتاب علم تاریخ(CHRONOLOGY)میں اورڈاکٹر کٹو KITTO نے اپنی کتاب ’’ڈیلی بائبل السٹریشنز ‘‘ میں ثابت کیاہے کہ جوتاریخ مسیحی کلنڈر میں واقعہ صلیب کی دی گئی ہے وہ غلط ہے اوریہ غلطی ۵۲۷ ء میں لگی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اس تاریخ سے صرف چار یاچھ سال پہلے مسیح پیداہوئے تھے۔پس اس وقت ان کی عمر صرف چار سے چھ سال تک کی ہوتی ہے لیکن وہ صلیب پر تنتیس سال کی عمر میں لٹکائے گئے تھے۔اب اس بیان کے مطابق اگرچار اور چھ کی اوسط نکالی جائے توپانچ بنتی ہے۔چونکہ مسیح کوصلیب تینتیسویں سال میں دیاگیاتھا اس لئے مسیحی سن میں سے اٹھائیس سال منہاکرنے پڑیں گے کیونکہ مسیحی کلنڈر سے اٹھائیس سال بعد صلیب کاواقعہ ہواہے۔اب اٹھائیس سال کو ۳۳۷ ء میں سے نکالوتوپورے ۳۰۹ ء سال ہوتے ہیں۔یہ تومسیحی روایات کوصحیح تسلیم کرکے ہے ورنہ اگر یہ شہادت نہ بھی ہوتب بھی قرآن کریم جس کی سب خبریں بائبل کے مقابل میں صحیح ثابت ہوتی ہیں اس کی
بات کوبہرحال مقد م رکھناہوگا۔اس آیت میں بتایاگیاہے کہ لمبے مصائب سے گھبرانانہیں چاہیے۔ہم سے پہلے مسیحی جماعت کو تین سونوسال تک دکھ دئیے گئے۔لیکن انہوں نے صبرسے کام لیا اورآخر اس صبر کانہایت شیریں پھل کھایا۔پس تم کو جلدی نہیں کرنی چاہیے بلکہ اپنے کام میں لگے رہناچاہیے اوراستقلا ل سے مصائب کامقابلہ کرناچاہیے۔قُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوْا١ۚ لَهٗ غَيْبُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ تو(انہیں )کہہ(کہ )جو(عرصہ)و ہ ٹھہرے رہے تھے اسے اللہ (تعالیٰ)بہترجانتاہے۔آسمانوں اورزمین کاغیب اَبْصِرْ بِهٖ وَ اَسْمِعْ١ؕ مَا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّلِيٍّ١ٞ وَّ لَا (کاعلم )اسی کے لئے (مسلّم )ہے۔و ہ خوب ہی دیکھنے والا اورخوب ہی سننے والا ہے۔ان(لوگوں )کا اس کے يُشْرِكُ فِيْ حُكْمِهٖۤ اَحَدًا۰۰۲۷ سواکوئی بھی مددگار نہیں ہے۔اوروہ اپنے حکم (اوراپنے فیصلوں )میں کسی کو (اپنا )شریک نہیں بناتا۔حل لغات۔اَلْغَیْبُ غَیْبٌ غَابَ کامصدر ہے اورغَیْبٌ کے معنے کے لئے دیکھو رعد آیت نمبر ۱۰۔غَابَتِ الشَّمْسُ وَغَیرُھَا: اِذَا اسْتَتَرَتْ عَنِ الْعَیْنِ غَابَ کا لفظ سورج کے لئے یا کسی اور چیز کے لئے اس وقت بولتے ہیں کہ جب سورج غروب ہوجاوے۔یا کوئی اور چیز آنکھوں سے اوجھل ہوجائے۔وَاسْتُعْمِلَ فِیْ کُلِّ غَائِبٍ عَنِ الْحَاسَۃِ جو بات حواس سے بالا اور پوشیدہ ہو اس پر بھی غیب کا لفظ اطلاق پاتا ہے۔اور شہادۃ کا لفظ غیب کے بالمقابل بولا جاتا ہے۔(مفردات) پس غیب اور شہادت کے دو معنی ہیں۔(۱) شہادۃ جو لوگ ظاہر کرتے ہوں۔اور غیب جسے وہ چھپاتے ہوں۔(۲)جو حواس ظاہری سے معلوم ہوسکے وہ شہادت ہے اور جو باتیں حواس سے بالا اور پوشیدہ ہیںوہ غیب ہے۔اَبْصِرْبِہِ واَسْمِعْ:دونوں فعل تعجب ہیں۔یعنی وہ کیا ہی خوب دیکھنے والا ہے۔اور کیا ہی خوب سننے والا ہے۔تفسیر۔قُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوْا کہہ کر بتایاکہ مسیحیوں کی تاریخیں اس بیا ن کی مخالفت کریں گی جیسے کہ ان کے ہاں ۳۳۷ ءکی مدت لکھی ہے۔لیکن ان کی بات کااعتبار نہ کرنا اللہ جانتاہے کہ ان کی غلطی ہے۔چنانچہ بعدکی
تحقیق نے ان کی غلطی ثابت بھی کردی۔اگرکہا جائے کہ اس جگہ قُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوْا آیاہے اس سے توپتہ لگتاہے کہ پہلی بات غلط تھی اس کاجوا ب یہ ہے کہ اگرپہلاقو ل لوگوں کاہوتاتوا س فقرہ سے اس کی تردید نکلتی۔لیکن پہلی آیت میں چونکہ کفار کاقول نقل نہیں کیا بلکہ بغیر ان کے حوالہ کے زمانہ بتایا ہے اس لئے اس جملہ سے تردید نہیں نکلے گی بلکہ تاکید نکلے گی اورمطلب یہ ہوگا کہ اس زمانہ کے بارہ میں لوگ اختلاف کریںگے مگروہ غلطی پر ہوں گے صحیح زمانہ یہی ہے۔اَبْصِرْ بِهٖ وَ اَسْمِعْ۔وہ خو ب دیکھنے والا اورسننے والا ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ کابیان درست ہے دوسروں کانہیں۔نیزان الفاظ سے اس طرف اشار ہ کیا ہے کہ انسانوں کے حالات کو اللہ تعالیٰ خوب جانتاہے جب تک انسان شرک سے پاک رہیں وہ ان کی مددکرتاہے جب شرک میں مبتلاہوجائیںاللہ تعالیٰ کی نصرت جاتی رہتی ہے۔وَ اتْلُ مَاۤ اُوْحِيَ اِلَيْكَ مِنْ كِتَابِ رَبِّكَ١ؕۚ لَا مُبَدِّلَ اورتیرے رب کی کتاب میں سے جو(حصہ)تجھ پروحی (کے ذریعہ سے نازل)ہوتاہے اسے پڑھ(کرلوگوں لِكَلِمٰتِهٖ١۫ۚ وَ لَنْ تَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًا۰۰۲۸ کو سنا )اس کی باتوں کو کوئی بھی تبدیل کرسکنے والانہیں ہے اوراسے چھو ڑکر توکوئی پناہ کی جگہ نہیں پائےگا۔حل لغات۔اُتْلُ اُتْلُ تَلَایَتْلُوْسے امر کاصیغہ ہے اورتَلَاالْکَلَامَ تِلَاوَۃً کے معنے ہیں قَرَأَہٗ۔اس کو پڑھا (اقرب)پس اُتْلُ کے معنے ہیں پڑھ۔المُلْتَحَدُ اَلمُلْتَحَدُ: اَلْمَلْجَأُ۔پنا ہ گاہ (اقرب) تفسیر۔اصحاب کہف کا واقعہ بطور پیشگوئی ہے اس آیت میں یہ مضمون آکر کھو ل دیاکہ اس واقعہ کوہم بطورقصہ نہیں بیا ن کررہے بلکہ اسی طرح تیری امت کے ساتھ بھی ہونےوالا ہے۔اوریہ بھی کہ جومضمون اوپر بیان ہواہے اس کے بعض حصے پیشگوئی کے طورپر ہیںاوربعض اخبار صادقہ ہیں۔اس مضمون کااشارہ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمٰتِهٖ کے الفاظ سے نکلتاہے۔اگریہ پیشگوئی نہ ہوتی تویہ کیوں فرماتاکہ خدا کی باتوں کو کوئی نہیں بدل سکتا۔سابق کے واقعات کے بدلنے یانہ بدلنے کاتوکوئی سوال ہی نہیں ہوتا۔پس اس آیت نے میری اوپرکی تفسیر کی تصدیق کردی ہے اوراس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنہوں نے اوپرکی آیات کو صرف ماضی کاایک واقعہ سمجھا ہے انہوں نے غلطی
کی ہے۔ا ن میں کچھ سابق کے واقعات ہیں اور کچھ اصحاب کہف کے قائم مقاموں اوران کی آئندہ نسل کے متعلق پیشگوئیا ں ہیں۔ایک اوررنگ میں بھی یہ آیات پیشگوئیوں پر مشتمل ہیں۔اورو ہ اس طرح کہ جیساکہ میں بتاچکا ہوں اس قصہ کے بتانے میں یہ بھی حکمت ہے کہ ایسے ہی واقعات مسلمانوں کے ایک حصہ کو بھی پیش آنے والے ہیں۔یعنی ان کوبھی اللہ تعالیٰ کے کلام پر ایمان لانے کی وجہ سے تکالیف دی جانے والی ہیں۔چنانچہ اس کی تصدیق حضرت ابن عباسؓ کی ایک روایت سے بھی ہوتی ہے آپ فرماتے ہیں قَالَ رَسُو لُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اَصْحَابُ الْکَھْفِ اَعْوَانُ الْمَھْدِیِّ (درمنثور زیر آیت الکہف ۹۔۱۲بحوالہ ابن مردویہ)یعنی اصحاب کہف مہد ی کے مرید اوراس پر ایما ن لانے والے لوگ ہیں۔اب ا س کے یہ معنے نہیں کہ پہلے کوئی اصحاب کہف نہیں گذرے۔کیونکہ خود حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اصحاب کہف کی ہڈیاں تک دیکھی ہیں (جیسا کہ اوپر روایت گذر چکی ہے )بلکہ اس کے صرف یہ معنے ہیں کہ اصحاب کہف کاسامعاملہ مہد ی پرایمان لانے والوں سے بھی گذرے گااوران کو بھی خداکے کلام پر ایمان لانے کی وجہ سے تکالیف دی جائیں گی۔وَ اصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَدٰوةِ وَ اوراپنے آپ کوان لوگوں کے ساتھ رکھ جو اپنے رب کو اس کی خوشنودی چاہتے ہوئے صبح و شام الْعَشِيِّ يُرِيْدُوْنَ وَجْهَهٗ وَ لَا تَعْدُ عَيْنٰكَ عَنْهُمْ١ۚ تُرِيْدُ پکارتے ہیں اورورلی زندگی کی زینت چاہتے ہوئے تیری آنکھیں ان سے آگے نہ بڑھیں۔زِيْنَةَ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا١ۚ وَ لَا تُطِعْ مَنْ اَغْفَلْنَا قَلْبَهٗ عَنْ اورجس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کردیاہو اوراس نے اپنی گری ہوئی خواہش کی پیروی اختیارکی ہو ذِكْرِنَا وَ اتَّبَعَ هَوٰىهُ وَ كَانَ اَمْرُهٗ فُرُطًا۰۰۲۹ اوراس کامعاملہ حد سے بڑھا ہواہواس کی فرمانبرداری مت کر۔حل لغات۔اِصْبِرْ وَاصْبِرْ صَبَرَ سے امر کاصیغہ ہے۔اورصَبَرَ نَفْسَہُ عَلَی کَذَاکے معنے ہیں
حَبَسَھَا۔نفس کو کسی بات پر روکے رکھا (اقرب) مزید تشریح کے لئے دیکھو رعد۲۳ صَبْرٌ کے معنے ہیں تَرْکُ الشِّکْوٰی مِنْ اَلَمِ الْبَلْوٰی لِغَیْرِاللہِ لَا اِلَی اللہِ کہ مصیبت کے دکھ کا شکویٰ خدا تعالیٰ کے سوا کسی اور کے پاس نہ کرنا۔فَاِذَا دَعَا اللہَ الْعَبْدُ فِیْ کَشْفِ الضُّرِّ عَنْہُ لَا یُقْدَحُ فِیْ صَبْرِہٖ۔اگر بندہ اپنی رفع مصیبت کے لئے خدا تعالیٰ کے پاس فریاد کرے تو اس کے صبر پر اعتراض نہ کیا جائے گا۔وَقَالَ فِی الْکُلِّیَّاتِ اَلصَّبْرُ فِی الْمُصِیْبَۃِ۔اور کلیات میں لکھا ہے کہ صبر مصیبت کے وقت ہوتا ہے۔وَصَبَرَ الرَّجُلُ عَلَی الْاَمْرِ نَقِیْضُ جَزِعَ اَیْ جَرُؤَ وَشَجُعَ وَتَجَلَّدَ اور صبر جزع یعنی شکویٰ کرنے اور گھبرانے کے مقابل کا لفظ ہے اور صبر کے معنے ہوتے ہیں دلیری دکھائی۔جرأت دکھائی۔ہمت دکھائی۔اور صَبَرَ عَنِ الشَّیْءِ کے معنے ہیں اَمْسَکَ عَنْہُ کسی چیز سے رکا رہا۔اَلدَّابَۃَ حَبَسَہَا بِلَاعَلَفٍ۔اور صبر کا مفعول دابۃ ہو تو اس کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ جانور کو بغیر چارہ دینے کے روکے رکھا۔صَبَرْتُ نَفْسِیْ عَلٰی کَذَا کے معنے ہیں میں نے اپنے نفس کو کسی چیز پر قائم رکھا یا کسی چیز سے روکے رکھا۔چنانچہ انہی معنوں میں صَبَرْتُ عَلَی مَااَکْرَہٗ وَصَبَرْتُ عَمَّا اُحِبُّ کا محاورہ استعمال ہوتا ہے کہ تکلیف دہ حالت پر میں نے نفس کو استقلال سے قائم رکھا اور پسندیدہ امور سے نفس کو باز رکھا۔گویا صبر کے تین معنے ہوئے گناہ سے بچنا اور اپنے نفس کو اس سے روکے رکھنا۔(۲)نیک اعمال پر استقلال سے قائم رہنا۔(۳)جزع فزع سے بچنا۔(اقرب) الغَدٰوۃ اَلْغَدَاۃُ کے معنے صبح۔صبح کی نماز سے لے کر سورج کے طلوع ہونے تک کا وقت۔اس کی جمع غُدُوٌّہے۔مزید تشریح کے لئے دیکھو رعدآیت نمبر ۱۶ اَلْغَدَاۃُ :اَلْبُکْرَۃُ صبح اَوْمَابَیْنَ صَلٰوۃِ الْفَجْرِ وَطُلُوْعِ الشَّمْسِ صبح کی نماز سے لے کر سورج کے طلوع ہونے تک کا وقت اس کی جمع غدو ہے۔(اقرب) العشيّ۔اَلْعَشِیُّ: اٰخِرُ النَّھَارِ وَقِیْلَ مِنْ صَلوٰۃِ الْمَغْرِبِ اِلی الْعَتَمَۃُ۔دن کے آخری حصہ کو عشی کہتے ہیں بعض کے نزدیک مغرب سے عشاتک کا وقت عشیّ کا ہے(اقرب) الوجہُ۔اَلْوَجْہُ :نَفْسُ الشَّیْءِ۔خود وہی چیز۔اَلْوَجْہُ مِنَ الدَّھْرِ:اَوَّلُہٗ۔زمانہ کی ابتداء۔سَیِّدُ الْقَوْمِ۔قوم کاسردار۔اَلْجَاہُ۔عزت۔اَلْـجِھَۃُ۔طرف۔مَایَتَوَجَّہُ اِلَیْہِ الْاِنْسَانُ مِنْ عَمَلٍ وَغَیْرِہ۔مطمح نظر۔الْقَصْدُ وَالنِّیَّۃُ۔قصداور ارادہ۔اَلْمَرْضَاۃُ۔رضامندی (اقرب)
لَاتَعْدُ:لَاتَعْدُ عَدَا(یَعْدُ وْعَدْوًا)سے نہی مخاطب کاصیغہ ہے اورعَدَی فُلَانًا عَنِ الْاَمْرِ کے معنے ہیں صَـرَفَہٗ وَشَغَلَہٗ۔اس کو کسی کام سے ہٹایا اورروکے رکھا۔عَدَاالْاَمْرَ وَعَنِ الْاَمْرِ جَاوَزَہٗ وَتَرَکَہٗ۔کسی کام کوترک کردیا اورچھو ڑ دیا۔(اقرب) اَغْفَلْنَا اَغْفَلْنَااَغْفَلَ سے جمع متکلم کا صیغہ ہے اوراَغْفَلَ الشَّیْءُ بِمَعْنٰی غَفَلَ عَنْہُ(تَرَکَہُ وَسَھَا عَنْہُ)کسی چیز کو ترک کردیا۔اوراسے بھو ل گیا۔(اقرب) اَلْھَویٰ۔اَلْھَوٰی اِرَادَ ۃُالنَّفْسِ۔نفس کااراد ہ خواہش۔اَلْعِشْقُ یَکُوْ نُ فِی الْخَیْرِ وَالشَّرِِّّ۔کسی عمدہ یابری چیز کی خواہش کی شدت۔اَلْمَھْوِیُّ مَحْمُوْدًا کَانَ اَوْمَذْمُوْمًاثُمَّ غَلَبَ عَلٰی غَیْرِ الْمَحْمُوْدِ۔جس سے محبت کی جائے خواہ وہ محبوب پسندید ہ ہو یا ناپسندیدہ۔لیکن آہستہ آہستہ اس کااستعمال بر ے معنوں میں ہونے لگ گیا ہے۔اورجب فُلَانٌ اتَّبَعَ ھَوَاہُ کامحاور ہ بولتے ہیں تواس کےمعنے یہ ہوتے ہیں کہ وہ اپنی خواہشات کے پیچھے لگارہا۔اوریہ بول کر مذمت مقصود ہوتی ہے۔(اقرب) فُرُطًا اَلْفُرُطُ:اَلظُّلْمُ وَالْاِعْتِدَاءُ۔ظلم اورزیادتی۔اَلْاَمْرُ الْمُجَاوَزُفِیْہِ عَنِ الْحَدِّ۔حداور انتہاء سے بڑھا ہوا اَلْاَمْرُالْمَتْرُوْکُ۔چھوڑاہواکام۔جیسے کہتے ہیں۔كَانَ اَمْرُهٗ فُرُطًا۔وَقِیْلَ اِسْرَافًا وَ تَضْیِیْعًا۔اور بعض نے فرط کے معنے اسراف او رتضییع کے کئے ہیں(اقرب) تفسیر۔اس آیت کا مخاطب ہر پڑھنے والا ہے نہ کہ آنحضرت صلعم اس آیت نے اوپر کے معنوں کو اورواضح کردیاہے۔اس آیت کے مخاطب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں ہیں۔بلکہ قرآن کریم کے پڑھنے والے وہ شخص ہیں جن کواس زمانہ کے دیکھنے کاموقعہ ملے۔ورنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو خود نمازیں پڑھایا کرتے تھے۔ان کو کس طرح کہا جاسکتاتھاکہ جو صبح و شام نمازیں پڑھ رہے ہیں توان کے ساتھ رہ۔اصل میں یہاں یہ بتایا ہے کہ مسیحی اقوام کی ترقی کے وقت ایک ایسی جماعت ہوگی جو اسلام پر قائم ہوگی اوران کے ساتھ لوگوںکوملنے کاحکم دیاگیاہے۔اس آیت کے مخاطب یقیناً وہ مسلمان ہیں جواس زمانہ میں اسلام کی ترقی کو سیاسی اسباب کے ساتھ وابستہ قرار دیتے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس غلطی میں مبتلانہ ہونا بلکہ ان لوگوں کے ساتھ شامل ہوجانا جوصبح شام نمازوں میں دعائیں کررہے ہوں گے اوراللہ تعالیٰ کے فضل کو دعائوں کے ذریعہ سے بلارہے ہوں گے۔پھر فرماتا ہے اس نمازی جماعت سے اپنی نظر یں ہٹاکراو ر طرف نہ لے جانا کیونکہ گودنیا کی زینت اوراس کی ترقی کے سامان ان سے باہر ملیں گے لیکن اس میں خدا تعالیٰ کی رضاتوحاصل نہ ہوگی۔پس دنیاوی
لالچوں کی وجہ سے اس بظاہر حقیر نظرآنے والی جماعت کوحقیر مت جاننا اوران لوگوں کی پیروی نہ کرنا جوذکر الٰہی اورتبلیغ سے غافل ہوںگے اورڈنڈے کے زورسے ان قوموں کو سیدھاکرناچاہیں گے اورافراط و تفریط کی مرض اور سیاسیات کی ہواوہوس میں مبتلاہوں گے۔اس آیت میں اس طر ف بھی توجہ دلائی ہے کہ اس زمانہ میں تین باتیں مسلمانوں کے مصائب کاموجب ہوں گی۔ایک تو لوگ عبادت سے غافل ہوجائیں گے عبادت کی طرف توجہ نہ رہے گی۔دوسری بات یہ ہے کہ لوگوں کے دل میں دنیا کے اموال کی محبت بڑھ جائے گی تیسری بات یہ ہےکہ عیش وعشرت کابڑازور ہوگا۔ایسے وقت میں مومن کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ عبادت میں مشغول رہے اورمال کی طرف رغبت نہ کرے اوراپنی جائزضروریات پوری کرکے باقی حصہ مال کا دین کی اشاعت میں خرچ کرے۔وَ قُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ١۫ فَمَنْ شَآءَ فَلْيُؤْمِنْ وَّ مَنْ شَآءَ اور(لوگوںکو)کہہ دے(کہ)یہ سچائی تیرے ر ب کی طرف سے ہی (نازل ہوئی)ہے پس جوچاہے (اس پر ) فَلْيَكْفُرْ١ۙ اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِيْنَ نَارًا١ۙ اَحَاطَ بِهِمْ ایمان لائے اورجوچاہے (اس کا )انکار کرد ے (مگریہ یاد رکھے کہ )ہم نے ظالموںکے لئے یقیناً ایک آگ تیار سُرَادِقُهَا١ؕ وَ اِنْ يَّسْتَغِيْثُوْا۠ يُغَاثُوْا بِمَآءٍ كَالْمُهْلِ کی ہے جس کی چار دیوار ی نے (اب بھی)انہیں گھیراہواہے۔اوراگر وہ فریاد کریں گے توایسے پانی سے ان کی يَشْوِي الْوُجُوْهَ١ؕ بِئْسَ الشَّرَابُ١ؕ وَ سَآءَتْ مُرْتَفَقًا۰۰۳۰ فریادرسی کی جائے گی جوپگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوگا (اور)چہروں کوجھلس دےگا۔و ہ بہت بُری پینے کی چیز ہوگی۔اوروہ (یعنی آگ)بُراٹھکانا ہے۔حل لغات۔سُـرَادِقٌ سُـرَادِقٌکے معنے ہیں (۱)وہ سائبان جوصحن پر لگایا جاتا ہے(۲)پردہ یاقنات یاخیمہ کے چاروں طرف کا پردہ (۳)کپڑے کاخیمہ (۴)غبار(۵)دھوئیں کابگولہ (اقرب)
اَلْمُھْلُ۔اَلْمُھْلُ مہل سب معدنیات کو کہتے ہیں مثلاً چاندی لوہے وغیر ہ کو۔(۲)پتلا تیل۔سیّال چیز جس میں جل اٹھنے کامادہ ہوتاہے۔(۳)زہر(۴)پیپ(۵)خصوصاً مردہ کی پیپ(۶)پگھلاہواتانبا (۷)تیل (۸)تلچھٹ یعنی تیل کی میل جواس کی تہ میں بیٹھ جاتی ہے (اقرب) یَشْوِیْ۔یَشْوِیْ شَوٰی سے مضارع ہے اورشَوَی اللَّحْمَ کے معنی ہیں جَعَلَہٗ شِوَاءً گوشت کو بھُونا۔اَلْمَاءَ: اَسْخَنَہُ۔پانی کوگرم کیا (اقرب) مُرْتَفَقًا۔اِرْتَفَقَ الرَّجُلُ:طَلَبَ رَفِیْقًا۔اس نے کسی ساتھی کی تلاش کی۔اِسْتَعَانَ۔مدد مانگی۔اِتَّکَأَ عَلٰی مِرْفَقٍ وَقِیْلَ عَلٰی اَلْمِخَدَّۃِ۔کہنی یاتکیہ پر ٹیک لگائی۔اِرْتَفَقَ الْاِنَا ءُ: اِمْتَلَأَ۔برتن(پانی وغیر ہ سے ) بھر گیا۔اِرْتَفَقَ الْقَوْمُ:تَرَافَقُوْافِی سَفَرٍ۔لوگ سفر میں ایک دوسرے کے رفیق بنے۔اَلْمُرْتَفَقُ اِرْتَفَقَ سے اسم مفعول ہے اس کے معنے ہیںاَلْمُتَّکَأُ۔تکیہ او رسہارالگانے کی چیز (اقرب) تفسیر۔وَ قُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ۔توکہہ دے کہ یہ بات جو میں نے بتائی ہے یعنی مسلمانوں کی ترقی اوران قوموں کی تباہی۔یہ ہوکر رہے گی۔اس سے صاف پتہ لگتاہے کہ یہ پیشگوئی ہے۔فَمَنْ شَآءَ فَلْيُؤْمِنْ وَّ مَنْ شَآءَ فَلْيَكْفُرْ الآیۃ یعنی دین کے معاملہ میں زبردستی توہے نہیں۔جوشخص جس بات کو چاہے اختیار کرے وہ اپنے عمل کا نتیجہ بھگتے گامگراسے جبراً نہیں منوایاجائے گا۔اس میں اس طر ف اشارہ ہے کہ وہ جہاد کا زمانہ نہ ہوگا۔بلکہ تبلیغ کا زمانہ ہو گا۔لوگوں کے سامنے صداقت رکھنا مسلمانوں کافرض ہوگاآگے کوئی مانے یانہ مانے۔کسی سے جنگ کرنی جائزنہ ہو گی۔یورپین اقوام کی تباہی جنگ کے ذریعہ مقدر ہے چونکہ یہ سوال ہوسکتاتھا کہ اگر جنگ اورجہاد نہ ہوگا تو مسلمانوں کی کمزورحالت کس طرح بدلے گی۔ا س کا جواب یہ دیا کہ ہم اس کے سامان خود پیداکریں گے اور یوروپین اقوام کوجنگ کا عذاب گھیر لے گا۔اورگویا جنگ ان کے گھروں کے گرد خیمے لگالے گی۔اورجس قد روہ امن کے لئے کوشش کریں گے اورامن امن کہہ کر چلّائیں گے۔اسی قدر پگھلتاہوالوہا اورتانبہ ان کے مونہوں پر ڈالاجائے گا۔یعنی امن کی پکار توہو گی لیکن نتیجہ توپوں کے گولے اوربم ہی نکلے گا۔اوران کے ملک رہائش کے قابل نہ رہیں گے۔بلکہ براٹھکانہ بن جائیںگے۔اِرْتَفَقَ کے معنے تعاون اوررفاقت کے بھی ہوتے ہیں ان معنوں کے روسے معنے یہ ہوں گے کہ قومیں امن کی خاطر دوسری قوموں سے دوستیاں کریں گی۔لیکن ان دوستیوں کانتیجہ جنگ ہی نکلے گانہ کہ صلح۔
اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اِنَّا لَا نُضِيْعُ اَجْرَ مَنْ (ہاں)یقیناً جولو گ ایما ن لائے ہیں او رانہوں نے نیک (اورمناسب حال )عمل کئے ہیں(وہ بڑے اجر اَحْسَنَ عَمَلًاۚ۰۰۳۱ پائیں گے )جنہوں نے اچھے کام کئے ہوں ہم ان کااجر ہرگز ضائع نہیں کیا کرتے۔تفسیر۔یعنی اس کے مقابل پر جولوگ خداکے کلام پر ایما ن لائیں گے اورا س ایما ن کے مطابق عمل کریں گے ان کے اجر ضائع نہ ہوںگے یعنی باوجود اس کے وہ ظاہر شان وشوکت سے محروم ہوں گے پھر بھی ان کے اعمال آہستہ آہستہ دنیا میں امن کی صورت پیداکرتے چلے جائیں گے۔اُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهِمُ الْاَنْهٰرُ ان لوگوںکے لئے دائمی رہائش کے باغات (مقدر)ہیں (ان میں )ان کے (اپنے انتظام کے )نیچے نہریں بہتی يُحَلَّوْنَ فِيْهَا مِنْ اَسَاوِرَ مِنْ ذَهَبٍ وَّ يَلْبَسُوْنَ ثِيَابًا ہوںگی ان کے لئے ان میں سونے کے کنگنوں کی قسم کے زیوربنوائے جائیں گے اوروہ باریک ریشم کے اورموٹے خُضْرًا مِّنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍ مُّتَّكِـِٕيْنَ فِيْهَا عَلَى ریشم کے سبزکپڑے پہنیں گے۔ان (بہشتوں )میں آراستہ پلنگوں پر تکئے لگائے (ہوئے بیٹھے )ہوں گے۔یہ کیا الْاَرَآىِٕكِ١ؕ نِعْمَ الثَّوَابُ١ؕ وَ حَسُنَتْ مُرْتَفَقًاؒ۰۰۳۲ ہی اچھا اجر ہے اوروہ بہت ہی اچھا ٹھکانا ہے۔حلّ لُغَات۔یُحَلَّوْنَ حَلَّی سے مضارع جمع مذکر غائب کاصیغہ یَحُلُّوْنَ ہے اوریُحَلَّوْنَ ا س سے مجہول کاصیغہ ہے۔اورحَلَّی الْمرْأَ ۃَ تَحْلِیَۃً کے معنے ہیں اَلْبَسَھَا حُلْیًا۔عورت کو زیور پہنائے (اقرب)
ثیابًا:ثِیَابًا ثَوْبٌ کی جمع ہے اورثَوْبٌ کے معنے ہیں۔اَللِّبَاسُ مِنْ کِتَّانٍ وَقُطُنٍ وَصُوْفٍ خَزٍّوَ فِرَاءٍ۔روئی۔اون۔ریشم۔پوستین وغیرہ کے کپڑے (اقرب) سُندُس سُنْدُسٌ کے معنے ہیں نہایت باریک اور نفیس ریشمی کپڑا یادیبائے نازک۔اورکلیا ت میں اس کے معنی ریشمی گدیلے اوربسترو ں کے کئے ہیں (اقرب) اِستبرق اِسْتَبْرَقٌ:اَلدِّیْبَاجُ الْغَلِیْظُ۔موٹاریشم۔اسے معرّب یعنی غیر عربی زبان کاقرار دیاگیا ہے۔(اقرب) اَلْاَرَائِکُ۔اَلْاَرَائِکُ اَرِیْکَۃٌ کی جمع ہے اوراَرِیْکَۃٌ کے معنے ہیں۔سَرِیْرٌ مُنَجَّدٌ مُزَیَّنٌ فِی قُبَّۃٍ اَوْبَیْتٍ۔ایسا مزین تخت جوکسی قبّہ یاخیمہ میں لگایا گیاہو (اقرب) تفسیر۔سونے کے کڑے اور ریشمی کپڑے پہننے سے مراد سونے کے کڑوں پراعتراض ہوتاہے کہ مردوں کے لئے سونے کے کڑے پہننے ناجائز ہیں۔ا س کا جواب یہ ہے کہ اگر تواس سے مرا د دنیاہو تواس سے مراد یہ لی جائے گی کہ ان کو بادشاہتیں ملیں گی۔سونے کے کنگن پہننے سے مراد بادشاہت ہے۔پرانے زمانہ میں سونے کے کنگن بادشاہ پہنا کرتے تھے۔پس یہاں بتایا ہے کہ مسلمانوں کوبادشاہ بنایاجائے گااوراگر اس سے مراد اگلاجہان ہوتواس جہاں کی ہرشے روحانی ہے۔وہاںسونے کے کڑوں سے مادی سونے کے کڑے مراد نہیں ہوسکتے۔بلکہ خاص قسم کے اعزازمراد لئے جائیں گے۔مِنْ سُنْدُسٍ وَّ اِسْتَبْرَقٍیعنی جیسے ریشمی کپڑا پہننے سے آرام اورلذت محسوس ہوتی ہے۔اسی طرح وہاں بھی ایسالباس ملے گاجس سے لذت اورآرام محسوس ہوگااوراس کے یہ معنے بھی ہوسکتے ہیں۔کہ یہ چیز یں جن کے لائق ہوں گی ان کو پہنائی جائیں گی۔جیسے حضرت عمرؓ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ریشمی کپڑادیاتوانہوں نے کہا یارسول اللہ مجھے آپ نے یہ کیسے دیا۔مردوں کے لئے توریشم پہننا ناجائز ہے اس پر آنحضرت صلعم نے فرمایا تم اسے اپنی بیوی کو پہناسکتے ہو (مسلم کتاب اللباس والزینۃ باب تحریم لبس الحریر و غیر ذالک للرجال)۔نِعْمَ الثَّوَابُ وَ حَسُنَتْ مُرْتَفَقًا۔یعنی قرآن کریم پر سچاایمان لانے والوں کو جوانعامات ملیں گے وہ تباہی کی طرف نہ لے جائیں گے بلکہ ان کے نتیجہ میں امن اوراطمینان پیدا ہوگا اورحَسُنَتْ مُرْتَفَقًاسے یہ بتایا کہ قرآنی تعلیم پر چل کر جودوستیاں اوررفاقتیں ہوں گی و ہ چونکہ اخلاص پر مبنی ہوں گی اورذاتی اغراض ان کے پیچھے پوشیدہ نہ ہوںگی۔ان دوستیوں کے نتیجہ میں لڑائیاں نہیں ہو ں گی بلکہ امن حاصل ہوگا۔