۲۳۔ سورۃ المؤمنون

تفسیر صغیر, حصہ 6

اور جو (خدا کے بخشے ہوئے) مال کو (آگے مستحقین کو) دیتے رہتے ہیں اور ان کے دل اس بات سے ڈرتے رہتے ہیں کہ انہیں ایک دن اپنے رب کے پاس لوٹ کر جانا ہوگا۔

یہی لوگ نیکیوں میں جلدی کرنے والے ہیں اور وہ ان (نیکیوں) کی طرف ایک دوسرے سے آگے بڑھتے جا رہے ہیں۔

اور ہم کسی جان کے ذمہ کوئی کام نہیں لگاتے مگر اس کی طاقت کے مطابق۔ اور ہمارے پاس ایک اعمال نامہ ہے جو سچی سچی بات کہتا ہے اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا۔

لیکن ان کے دل تو اس تعلیم کے متعلق غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور اس کے سوا ان کے اور بھی بہت سے (خراب) اعمال ہیں جو وہ کر رہے ہیں۔

یہاں تک کہ جب ہم ان میں سے آسودہ حال لوگوں کو عذاب میں گرفتار کر لیتے ہیں تو اچانک وہ فریادیں کرنے لگ جاتے ہیں۔

(اس وقت ہم ان سے کہتے ہیں) آج فریادیں نہ کرو، ہماری طرف سے تمہیں کوئی مدد نہ پہنچے گی۔

میری آیتیں تم کو پڑھ کر سنائی جاتی تھیں، (مگر تم ان سے بے پروائی کا اظہار کرتے ہوئے اور بے ہودہ باتیں کرتے ہوئے) اور اس سے روگردانی کرتے ہوئے اپنی ایڑیوں کے بل پھر جایا کرتے تھے۔

میری آیتیں تم کو پڑھ کر سنائی جاتی تھیں، مگر تم ان سے بے پروائی کا اظہار کرتے ہوئے اور بے ہودہ باتیں کرتے ہوئے اور اس سے روگردانی کرتے ہوئے اپنی ایڑیوں کے بل پھر جایا کرتے تھے۔

کیا ان لوگوں نے اس قول (یعنی قرآن) پر غور نہیں کیا۔ یا ان کو وہ (وعدہ) ملا ہے جوان کے پہلے باپ دادوں کو نہیں ملا تھا۔

(اور) کیا انہوں نے اپنے رسول کو نہیں پہچانا، جس کی وجہ سے وہ اس کا انکار کر رہے ہیں۔

کیا وہ کہتے ہیں کہ اس کو جنون ہے (مگر ایسی بات نہیں) بلکہ وہ ان کے پاس حق لے کر آیا ہے اور ان میں سے اکثر لوگ حق کو ناپسند کرتے ہیں۔

اور اگر حق ان کی خواہشات کی اتباع کرتا تو آسمان اور زمین اور جو ان کے اندر بستے ہیں تباہ ہو جاتے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہم ان کے پاس ان کی عزت کا سامان لے کر آئے ہیں اور وہ اپنی عزت کے سامان سے اعراض کر رہے ہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی