۲۶۔ سورۃ الشعراء

تفسیر صغیر, حصہ 12

پھر میں کہتا ہوں کہ اس (ذات) کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تمہاری ان چیزوں سے مدد کی ہے جن کو تم جانتے ہو۔

اس نے تمہاری مدد کی ہے، چارپائے اور بیٹے

اور باغ اور چشمے دے کر۔

میں تم پر ایک بڑے دن کا عذاب نازل ہونے سے ڈرتا ہوں۔

انہوں نے کہا، تیرا وعظ کرنا یا نہ کرنا ہمارے لئے برابر ہے۔

(کیونکہ جو باتیں ہم کرتے ہیں) وہ تو پہلے زمانہ[1] کے لوگوں سے رائج ہیں۔

[1] بحرِ محیط نے بھی یہی معنے کیے ہیں اور لکھا ہے کہ اس سے یہ مرادنہیں کہ تیری جیسی نصیحتیں پہلے لوگ بھی کرتے تھے بلکہ یہ مقصود ہے کہ جن باتوں سے ُتو ہم کو روکتا ہے، وہی باتیں پہلے لوگ بھی کرتے تھے (دیکھئے بحر محیط مصنّفہ علّامہ ابوحیّان جلد۷ ص۳۴) اگر وہ محفوظ رہے تو ہم کیوں نہ رہیں گے۔

اور ہم پر (کبھی) عذاب نہیں آئے گا۔

پس ان کافروں نے اس کو جھٹلا دیا اور ہم نے ان کو ہلاک کر دیا اس واقعہ میں ایک بہت بڑا نشان ہے۔ لیکن ان میں سے اکثر مومنوں میں سے نہ بنے۔

اور تیرا رب یقیناً غالب (اور) باربار رحم کرنے والا ہے۔

ثمود نے بھی رسولوں کو جھٹلایا تھا۔

جبکہ انہیں ان کے بھائی صالح نے کہا تھا کہ کیا تم تقویٰ نہیں کرتے؟

میں تمہاری طرف ایک امانت دار پیغامبر بنا کر بھیجا گیا ہوں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی