۲۶۔ سورۃ الشعراء

تفسیر صغیر, حصہ 13

پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔

اور میں اس کام پر تم سے کوئی اجر طلب نہیں کرتا۔ میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے (جس نے مجھے بھیجا ہے)

کیا (تم خیال کرتے ہو کہ) جو کچھ اس (دنیا) میں ہے تمہیں اسی میں امن کے ساتھ (زندگی بسر کرتے ہوئے) چھوڑ دیا جائے گا۔

یعنی باغات اور چشموں میں۔

اور لہلہاتے کھیتوں میں اور کھجوروں میں جن کے پھل بوجھ کی وجہ سے ٹوٹے جارہے ہوں۔

اور تم لوگ پہاڑ کھود کھود کر (اپنی بڑائی پر) اتراتے ہوئے گھر بناتے ہو۔

پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور میری اطاعت کرو۔

اور حد سے بڑھ جانے والے لوگوں کی باتوں کو مت مانو۔

وہ لوگ جو ملک میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے۔

اس پر وہ (کافر) بولے تجھ کو صرف کھانا[1] دیا جاتا ہے۔

[1] سَحَّرَ کے معنے کھانا دیا جانے کے بھی ہوتے ہیں۔ قریباً ہر نبی جو دنیا میں آیا اسے کہا گیا ہے کہ تو مُسَحَّر یا مَسْحُوْر ہے۔ یعنی کچھ لوگ تجھے رشوت دیکر اپنے کام میں لا رہے ہیں۔ تو نہیں بول رہا بلکہ تیرے پیچھے کوئی اور طاقت بول رہی ہے جو مال اور دولت سے تجھے تقویت پہنچا رہی ہے۔ پس تُو تو ایک ایجنٹ ہے۔ یہی اعتراض محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ہوا کرتا تھا اور یہی اعتراض آج کل کے بعض مولوی نما لوگ حضرت مرزا صاحب پر کرتے ہیں۔

تو ہماری طرح کا ایک آدمی ہے۔ پس اگر تو سچا ہے، تو کوئی نشان ظاہر کر۔

اس نے کہا یہ ایک اونٹنی ہے، ایک دن اس کے لئے گھاٹ پر پانی پینا مقرر ہے اور ایک دن تمہارے لئے گھاٹ سے پانی لینا مقرر ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی