۲۶۔ سورۃ الشعراء

تفسیر صغیر, حصہ 17

اور یقیناً یہ (قرآن) رب العالمین خدا کی طرف سے اتارا گیا ہے۔

اس کو لے کر ایک امانت دار کلام بردار فرشتہ (جبریل) تیرے دل پر اترا ہے۔

تا کہ تو ہوشیار کرنے والی جماعت میں شامل ہو جائے۔

(اس کو جبریل نے خدا کے حکم سے) کھول کر بیان کرنے والی عربی زبان میں اتارا ہے۔

اور یقیناً اس کا ذکر پہلی کتابوں میں بھی موجود تھا۔

کیا ان کے لئے یہ نشان کم ہے کہ اس (قرآن) کو علمائے بنی اسرائیل بھی پہچانتے ہیں۔[1]

[1] یعنی سمجھتے ہیں کہ یہ قرآن انبیاء بنی اسرائیل کی پیشگوئیوں کے مطابق ہے۔

اور اگر ہم اس کو اعجمیوں[2] میں سے کسی پر اتارتے۔

[2] اَعْجَمِیٌّ یعنی غیر عرب۔

اور وہ اس کو ان (کفار) کے سامنے پڑھ کر سناتا تو وہ کبھی بھی اس پر ایمان نہ لاتے۔[3]

[3] یعنی کہتے کہ ہم عرب ہیں اور یہ رسول غیر زبان بولنے والا ہے۔

اسی طرح ہم نے مجرموں کے دلوں میں یہ (بات) داخل کر چھوڑی ہے۔

(پس) وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ دردناک عذاب دیکھ لیں۔

پس وہ (عذاب) ان کی لاعلمی میں ان کے پاس اچانک آجائے گا۔

تب وہ کہیں گے، کیا ہمیں ڈھیل مل سکے گی؟

·

آج 10 میں سے 10 باقی