۲۶۔ سورۃ الشعراء
تفسیر صغیر, حصہ 18
سو (بتاؤ کہ) کیا یہی لوگ ہمارے عذاب کو جلدی مانگا کرتے تھے۔
پس کیا تجھے یقین نہیں ہے کہ اگر ہم ان کو سالوں تک فائدہ پہنچاتے جاتے۔
پھر ان کے پاس وہ (عذاب) آجاتا جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے۔
تو جو کچھ بھی ان کو دیا گیا ہے وہ ان سے اس (عذاب) کو ٹلا نہیں سکتا تھا۔
اور ہم نے کسی بستی کو بغیر اس کے کہ اس کی طرف نبی بھیجے ہوں ہلاک نہیں کیا۔
یہ اس لئے کیا گیا کہ ان کو نصیحت پہنچ جائے اور ہم ظالم نہیں۔
اور شیطان اس (قرآن) کو لے کر نہیں اترے۔
اور نہ یہ کام ان کے مطابق حال تھا اور نہ وہ اس کی طاقت رکھتے تھے۔
وہ یقیناً (کلام الٰہی کے) سننے سے دور رکھے گئے ہیں۔
پس تو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار، ورنہ تو مبتلائے عذاب لوگوں میں سے ہو جائے گا۔
اور تو (سب سے پہلے) اپنے سب سے قریبی رشتہ داروں کو ڈرا۔
اور جو تیرے پاس مومن ہو کر آئیں ان کے لئے محبت کے بازو جھکا دے۔