۲۶۔ سورۃ الشعراء
تفسیر صغیر, حصہ 7
اِس پر ابراہیم نے کہا۔ کہ کیا جب تم ان کو بلاتے ہو تو وہ تمہاری (اس) پکار کو سنتے ہیں؟
یا تمہیں کوئی نفع پہنچاتے یا ضرر دیتے ہیں؟
انہوں نے کہا، ایسا تو نہیں، لیکن ہم اپنے بڑوں کو ایسا ہی کرتے دیکھتے آئے ہیں۔
اس نے کہا کہ کیا تم کو معلوم ہے کہ جن کی تم عبادت کرتے چلے آئے ہو۔
تم بھی اور تمہارے پرانے باپ دادے بھی۔
وہ سب کے سب رب العالمین کے سوا میری تباہی چاہتے ہیں۔
جس (رب العالمین) نے مجھے پیدا کیا ہے اور (اس کے نتیجہ میں) وہ مجھے ہدایت بھی دے گا۔
اور جس کی صفت یہ ہے کہ وہی مجھے کھانا کھلاتا ہے اور وہی مجھے پانی پلاتا ہے۔
اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہ مجھے شفا دیتا ہے۔
اور جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا۔
اوروہ ایسا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ وہ میرے گناہ جزا سزا کے وقت مجھے معاف کر دے گا۔
اے میرے رب! مجھے صحیح تعلیم عطا کر اور نیکوں میں شامل کر۔