۲۶۔ سورۃ الشعراء
تفسیر صغیر, حصہ 8
اور بعد میں آنے والے لوگوں میں ایک ہمیشہ قائم رہنے والی تعریف مجھے بخش۔
اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔
اور میرے باپ کو معاف کردے، وہ بھٹک جانے والوں میں سے تھا۔
اور جس دن لوگ زندہ کرکے اٹھائے جائیں مجھے اس دن رسوا نہ کیجیو۔
جس دن کہ نہ مال نفع دے گا نہ بیٹے (نفع دیں گے)۔
ہاں (وہی نفع پائے گا) جو اللہ کے پاس ایک تندرست دل لے کر آئے گا۔
اور جس دن جنت متقیوں کے قریب کر دی جائے گی۔
اور گمراہوں کے لئے دوزخ پر سے پردے اٹھا دئیے جائیں گے۔
اور کہا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے تھے۔
کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں؟ یا تمہارا بدلہ لے سکتے ہیں؟
پس اس وقت وہ (جھوٹے معبود اور کافر) اور گمراہ اس (دوزخ) میں اوندھے منہ گرا دیئے جائیں گے۔
اور ابلیس کے سارے کے سارے لشکر (بھی)
آج 10 میں سے 10 باقی