۲۶۔ سورۃ الشعراء

تفسیر صغیر, حصہ 9

وہ آپس میں جب کہ وہ اس (جہنم) میں جھگڑ رہے ہوں گے کہیں گے،

خدا کی قسم ہم کھلی کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے تھے۔

جبکہ ہم تم کو رب العالمین خدا کے برابر درجہ دیتے تھے۔

اور ہم کو تو مجرموں نے ہی راستہ سے بھٹکایا تھا۔

پس (آج) شفاعت کرنے والوں میں سے کوئی ہماری شفاعت نہیں کرتا۔

اور نہ ہمارا کوئی غم خوار دوست ہے۔

پس اگر ہمیں لوٹنے کی طاقت ہوتی تو ہم (لوٹ کر) ضرور مومنوں میں (شامل) ہو جاتے۔

اس (واقعہ) میں ایک بہت بڑا نشان ہے لیکن ان (کافروں) میں سے اکثر ایمان ہی نہیں لاتے۔

اور تیرا رب یقیناً غالب (اور) باربار کرم کرنے والا ہے۔

نوح کی قوم نے (اپنے) رسولوں کا انکار کیا۔

جبکہ ان سے ان کے بھائی نوح[1] نے کہا، کیا تم تقویٰ نہیں کرتے؟

[1] اس جگہ صرف نوحؑ کا ذکر ہے مگر انکار رسولوں کا بتایا ہے پس یا تو نوح علیہ السلام کو رسولوں کا مجموعہ اس لئے قرار دیا ہے کہ تمام رسولوں میں مشابہت پائی جاتی ہے اور ایک رسول کا انکار حقیقت میں سب رسولوں کا انکار ہوتا ہے یا پھر اس لئے کہ نوح علیہ السلام کی امت میں اس کے تابع بہت سے رسول گزرے۔

میں تمہاری طرف ایک امانت دار پیغامبر ہو کر آیا ہوں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی