۳۷۔ سورۃ الصافات

تفسیر صغیر, حصہ 10

اور بعد میں آنے والی قوموں میں اس کا نیک ذکر باقی رکھا۔

ابراہیم پر سلامتی نازل ہوتی رہے۔

ہم محسنوں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں۔

وہ یقیناً ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔

اور ہم نے اسے اسحاق کی بھی خبر دی تھی جو نبی تھا اور صالحین میں سے تھا۔

اور ہم نے اس (یعنی ابراہیم) پر اور اسحاق پر برکتیں نازل کیں اور ان کی اولاد میں سے بھی کچھ لوگ پورے فرمانبردار تھے اور بعض اپنی جانوں پر کھلا کھلا ظلم کرنے والے تھے۔

اور ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی احسان کیا۔

اور ہم نے ان دونوں کو اور ان کی قوم کو ایک بڑے غم اور بوجھ سے نجات دی تھی۔

اور ہم نے ان سب کی مدد کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ غالب ہو گئے۔

اور ہم نے ان کو ایک کامل کتاب دی جو تمام احکام کو کھول کھول کر بیان کرتی تھی۔

اور ہم نے ان دونوں کو سیدھا راستہ دکھایا تھا۔

اور آنے والی قوموں میں ان کے لئے ذکر خیر چھوڑا تھا۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی