۳۷۔ سورۃ الصافات

تفسیر صغیر, حصہ 11

موسیٰ اور ہارون پر ہمیشہ سلامتی ہوتی رہے۔

ہم اسی طرح محسنوں کو بدلہ دیا کرتے ہیں۔

وہ دونوں ہمارے مومن بندے تھے۔

اور الیاس یقیناً رسولوں میں سے تھا۔

(یاد کرو) جب اس نے اپنی قوم سے کہا، کیا تم تقویٰ نہیں کرتے۔

کیا تم بعل بت کو پکارتے ہو؟ اور جو بہترین پیدائش کرنے والا ہے (یعنی اللہ) اسے چھوڑتے ہو۔

جو تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادوں کا بھی رب ہے۔

(یہ سن کر) اس کی قوم نے اس کو جھٹلایا۔ پس وہ یقیناً عذاب کے لئے پیش کیے جائیں گے۔

سوائے اللہ کے مخلص بندوں کے (کہ ان سے یہ معاملہ نہیں ہوگا)

اور ہم نے اس (یعنی الیاس) کے لئے آخری قوموں میں ذکر خیر چھوڑا۔

الیاسین[1] پر ہمیشہ ہمیش سلامتی ہوتی رہے۔

[1] بعض نے کہا ہے کہ یہ الیاس کی قراءت ہے مگر یہ درست نہیں۔ الیاس کی جماع الیاسین بھی ہوتی ہے۔ اور یہودی اور اسلامی لٹریچر سے معلوم ہوتا ہے کہ الیاس تین ہیں۔ ایک الیاسؑ جو حضرت موسٰیؑ سے پہلے گذرے تھے۔ اور ایک یحییٰؑ جن کا نام پیشگوئی میں الیاس آیا تھا۔ اور حضرت مسیحؑ نے بھی ان کو الیاس قرار دیا ہے۔ اور ایک آخری زمانہ میں آنے والا الیاس جو مسیح موعودؑ سے پہلے اسی طرح ظاہر ہونا تھا۔ جس طرح مسیح ناصریؑ کے لئے یحـٰیؑ تھے۔ یہ الیاس حضرت سید احمد بریلوی تھے۔ جن کی قبر اس وقت بالاکوٹ ضلع ہزارہ میں ہے۔

ہم اسی طرح محسنوں کو جزا دیا کرتے ہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی