۳۷۔ سورۃ الصافات

تفسیر صغیر, حصہ 12

وہ (یعنی پہلا الیاس) ہمارے مومن بندوں میں سے تھا۔

اور لوط بھی یقیناً مرسلوں میں سے تھا۔

(چنانچہ یاد کرو اس وقت کو) جبکہ ہم نے اس کو اور اس کے اہل کو بھی سب کے سب کو ایک بڑھیا عورت کے ۱۳۶۔ سوا جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی نجات دی۔

بڑھیا عورت کے سوا جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی

پھر ہم نے باقی سب کو تباہ کر دیا۔

اور تم ان (کے علاقہ) پر سے کبھی صبح کے وقت گذرتے ہو۔۔

اور کبھی شام کے وقت (گزرتے ہو)[1]۔ کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے۔

[1] دیکھئے سورۂ حجر آیت۷۷ نوٹ نمبر۵۔

اور یونس بھی یقیناً رسولوں میں سے تھے۔

(یاد کرو) جب وہ بھاگ کر ایک ایسی کشتی کی طرف گئے جو پر ہونے والی تھی[2]۔

[2] دیکھئے نوٹ سورۂ شعراء آیت نمبر۱۲۰۔

(اور طوفان نے ان کو آلیا اور ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہو گیا) تب انہوں نے (باقی سب سواروں سے مل کر) قرعہ اندازی کی اور (چونکہ قرعہ میں ان کا نام نکلا) وہ (قرعہ کی رو سے) دریا میں پھینکے جانے والے ہو گئے۔

جس پر اسے ایک بڑی مچھلی نے نگل لیا جبکہ وہ اپنے آپ کو ملامت کر رہا تھا۔

اور اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا،

·

آج 10 میں سے 10 باقی