۳۷۔ سورۃ الصافات
تفسیر صغیر, حصہ 13
تو اس مچھلی کے پیٹ میں قیامت کے دن تک پڑا رہتا (یعنی مر جاتا)
پھر ہم نے اس کو ایک کھلے میدان میں پھینک[3] دیا، جبکہ وہ بیمار تھا۔
[3] یعنی مچھلی کے دل میں تحریک کی کہ وہ قے کرکے اس کو میدان میں پھینک دے۔
اور ہم نے اس کے پہلو میں ایک کدو کا درخت اگایا۔
اور ہم نے اس کو ایک لاکھ سے کچھ زیادہ آدمیوں کی طرف رسول کرکے بھیجا۔
پس وہ سب ایمان لے آئے اور ہم نے ایک لمبے عرصہ تک ان کو دنیوی فائدے پہنچائے[4]۔
[4] یعنی ایمان لانے والوں کو۔
پس تو ان [1]سے پوچھ کہ کیا تیرے رب کی تو بیٹیاں ہیں اور ان کے بیٹے ہیں؟
[1] یعنی کفار مکہ سے۔
کیا ہم نے فرشتوں کو مادہ کی شکل میں پیدا کیا اور وہ ان کی پیدائش کے گواہ ہیں؟
کان کھول کر سنو وہ اپنے دل کے گھڑے ہوئے جھوٹ کے مطابق یہ باتیں کرتے ہیں۔
کیا اللہ کے بھی اولاد ہے۔ لیکن وہ قطعا جھوٹے ہیں۔
کیا اس نے بیٹے چھوڑ کر بیٹیاں چن لی ہیں[2]۔
[2] پہلی آیت میں تو یہ ذکر تھا۔ کفار یہ قرار دیتے ہیں کہ خدا کے بیٹے بھی ہیں اور بیٹیاں بھی ہیں حالانکہ قرآن کریم ان آیتوں سے بھرا ہوا ہے کہ کفار خداتعالیٰ کی بیٹیاں قرار دیتے ہیں۔ یعنی بتوں اور فرشتوں کو خداتعالیٰ کی بیٹیاں قرار دے کر خدا کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ لیکن اس آیت میں اس کے الٹ آتا ہے۔ یہ اختلاف نہیں۔ کفار کی کئی اقسام ہیں۔ مسیحی خدا کا بیٹا تجویز کرتے ہیں اور اسی طرح یہودی بھی عُزَیرکو خدا کا بیٹا قرار دیتے ہیں۔ لیکن ہندوستان کے بت پرست اور مکہ کے بت پرست خدا کی بیٹیاں قرار دیتے تھے۔ چونکہ پہلی آیت میں یہ فرمایا تھا کہ بعض کفار خدا کے بیٹے مانتے ہیں۔ اور بعض کفار خدا کی بیٹیاں مانتے ہیں اس لئے دونوں کو رد کرنے کے لئے دوسری آیت میں فرمایا کہ خواہ وہ بیٹے بھی مانیں مگر اتنا تو مانا کہ خداتعالیٰ نے بعض بیٹوں کے ہمراہ بعض بیٹیاں بھی اپنے گھر پیدا کر لی ہیں۔ حالانکہ جیسا کہ قرآن کریم میں ذکر کیا گیا ہے خواہ کافر کے کتنے بھی بیٹے ہوں اگر ایک بیٹی بھی پیدا ہو جائے تو اس کا منہ کالا ہو جاتا ہے۔
تمہیں کیا ہوگیا، کہ تم ایسے بے وقوفی کے فیصلے کرتے ہو۔
کیا تم سمجھتے نہیں۔